• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

شنگھائی فری ٹریڈ زون عالمی تجارت اورترقی میں...

میکسیکو سٹی (شِنہوا)  نکاراگووا کے وزیر برائے ترقی، صنعت وتجارت جیسس برموڈیز نے کہا ہے کہ چائنہ (شنگھائی) پائلٹ فری ٹریڈ زون (ایف ٹی زیڈ) ایک عظیم ادارہ جاتی اختراع ہے جس نے گزشتہ دہائی کے دوران عالمی تجارت اورترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں، برموڈیز نے کہا کہ عالمی تجارت میں مسابقت بڑی حد تک کامیابی کی کلید ہے،اوراسی چیز کوشنگھائی ایف ٹی زیڈ نے 2013 میں چین میں اپنے آغاز کے بعد سے پیش کیا ہے۔

برموڈیز نے کہا کہ شنگھائی ایف ٹی زیڈ ایک اہم منصوبہ ہے جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے مصنوعات اور خدمات دونوں میں کھلے پن کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا یہ غیر ملکی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ عام طور پر تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک طریقہ کار کے طور پر کام کررہاہے، جس سے ایک زیادہ موثر اور مسابقتی کاروباری ماحول پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ ایف ٹی زیڈنے چین کی اقتصادی تبدیلی اور جدیدیت کے عمل کو تیز کیا ہے، جس کو نکارا گوا بہتر طور سے سمجھتا ہے اوروہ  اپنی خصوصیات اور ترقی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے برسوں سے اس پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

نکاراگوا کے وزیر نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کا ہم چین کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔ ہمارے پاس آزاد تجارتی زون بھی ہیں، جوبرآمدات میں اضافہ اورملک میں  سرمایہ کاری میں اضافے پر مبنی ترقیاتی ماڈل کے طور پر کام کررہا ہے۔

شنگھائی ایف ٹی زیڈ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے فورم پر جاری کردہ ایک وائٹ پیپر کے مطابق، شنگھائی ایف ٹی زیڈ میں 2022 کے آخر تک 84ہزار نو تعمیر شدہ کاروباری اداروں نے شمولیت اختیار کی۔

 
۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں قدیم عمارت کی بنیاد دریافت

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جن عہد (1115-1234) کے دارالحکومت ژونگدو کے کھنڈرات میں ایک بڑی عمارت کی بنیاد دریافت ہوئی ہے۔

 بیجنگ آثار قدیمہ کے تحقیقی ادارے کے مطابق سابقہ دارالحکومت کے کھنڈرات موجودہ  ضلع فینگ تائی اور بیجنگ کے ضلع شی چھینگ میں واقع ہیں۔ جن عہد کے عروج کے دور میں ژونگدو چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک دارالحکومت رہا  جسے  بعد میں یوآن عہد(1271-1368) کے اختتام کے قریب ترک کر دیا گیاتھا۔ کھدائی کا کام 2020 میں  مجموعی طور پر17ہزار مربع میٹررقبے پرشروع کیا گیا تھا ماہرین آثار قدیمہ نے کہا کہ  یہ ثقافتی مقام دو مختلف ادوار جن عہد کے ابتدائی اور آخری  دور سے تعلق رکھتا ہے -  عمارت کے گروپ کا تعلق جن خاندان کے آخری دور سے ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک شاہی مندر کی جگہ ہے، جو تقریباً 2500 مربع میٹر پر محیط ہے۔

 
۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ڈوپنگ کے حوالے سے صفربرداشت کے ذریعے کلی...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس نے ہانگ ژو ایشین گیمز میں  کھیلوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ڈوپنگ کے تفصیلی منصوبوں پر پیشگی عمل درآمد کیا ہے۔

چینی دستے کے نائب سربراہ لی ینگ چھوان نے کہا کہ جمعرات تک 249 چینی ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک کوئی ڈوپنگ کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے جنوری 2022 میں ایشیاڈ کی تیاریوں میں مصروف ایتھلیٹس کےڈوپنگ ٹیسٹ شروع کیے، کھلاڑیوں کے لیےگیمز سے قبل اینٹی ڈوپنگ کورسز اور امتحانات لازمی قراردیے گئے اور یہ کہ اینٹی ڈوپنگ تعلیم چینی کھلاڑیوں کے لیے ایک لازمی کورس ہے۔

کھیلوں سے پہلے، کھلاڑیوں کے لیے غیر ممنوعہ غذائی مصنوعات اور علاج معالجے کی ادویات کی فہرست جاری کی گئی۔

لی نے مزید کہاکہ  ایشین گیمز ویلیج پہنچنے پر فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کے  سامان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پورے ایونٹ میں اینٹی ڈوپنگ مینجمنٹ ایک اہم مشن ہے۔

 
۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ڈوپنگ کے حوالے سے صفربرداشت کے ذریعے کلی...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس نے ہانگ ژو ایشین گیمز میں  کھیلوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ڈوپنگ کے تفصیلی منصوبوں پر پیشگی عمل درآمد کیا ہے۔

چینی دستے کے نائب سربراہ لی ینگ چھوان نے کہا کہ جمعرات تک 249 چینی ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک کوئی ڈوپنگ کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے جنوری 2022 میں ایشیاڈ کی تیاریوں میں مصروف ایتھلیٹس کےڈوپنگ ٹیسٹ شروع کیے، کھلاڑیوں کے لیےگیمز سے قبل اینٹی ڈوپنگ کورسز اور امتحانات لازمی قراردیے گئے اور یہ کہ اینٹی ڈوپنگ تعلیم چینی کھلاڑیوں کے لیے ایک لازمی کورس ہے۔

کھیلوں سے پہلے، کھلاڑیوں کے لیے غیر ممنوعہ غذائی مصنوعات اور علاج معالجے کی ادویات کی فہرست جاری کی گئی۔

لی نے مزید کہاکہ  ایشین گیمز ویلیج پہنچنے پر فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کے  سامان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پورے ایونٹ میں اینٹی ڈوپنگ مینجمنٹ ایک اہم مشن ہے۔

 
۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمیزون نے اپنے پہلےسیٹلائٹس مدار میں بھیج د...

لاس اینجلس(شِنہوا)  ایمیزون کے پہلے دو سیٹلائٹ  گزشتہ روزمدارمیں کامیابی سے داخل ہوگئے جوزمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنانے کے کمپنی کے منصوبے کا آغاز ہے۔

ایمیزون کے سیٹلائٹ نیٹ ورک پروجیکٹ کوئپر کے پروٹو فلائٹ مشن کو یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس وی راکٹ  کے ذریعے  مشرقی وقت کے مطابق جمعہ کی دوپہر2بج کر6 منٹ پرفلوریڈا میں کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ کیاگیا۔

ایمیزون کے سیٹلائٹس کے سائز اور ڈیزائن کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔

پروٹو فلائٹ لانچ یو ایل اے اور ایمیزون کے درمیان وسیع تجارتی شراکت داری کا پہلا مشن ہے جس کے تحت  پروجیکٹ کوئپر کےزیادہ ترسیٹلائٹس کو لانچ کیا جائے گا۔

 
۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مرتضی وہاب نے ضمنی بلدیات انتخابات کیل...

کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز میئر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے۔ مرتضی وہاب ضلع جنوبی میں یو سی 13 کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے۔ یاد رہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 5 نومبر کو شیڈول ہے، متعلقہ نشست پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمین کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ مرتضی وہاب نے 3 یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن لوگوں نے 70 75 سال کراچی کو خراب کیا ان سے سوال پوچھیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا ہائیڈرنٹس اور وال مین مافیا کے خلاف کارروائیاں چل رہی ہیں، میں سیاسی بغض رکھنے والا آدمی نہیں ہوں، حافظ نعیم میرے بڑے ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں، نعیم الرحمان کو ساتھ چلنے کی آفر بھی کی، سیاسی نکتہ چینی کو سائیڈ میں رکھیں، میرے لیے تمام چیئرمینز قابل احترام ہیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں اور منصفانہ ہوں، جب ٹان چیئرمینز سے ملتاہوں تو حافظ نعیم ناراض ہو جاتے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ کون کیا ہے اور کس کیپیسٹی میں ہے، بغض پیپلزپارٹی میں الزامات نہ لگائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا حافظ نعیم تو پریس کانفرنسیں کر رہے تھے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، میری جماعت کے ایم سی کو میگا منصوبے دے کر گئی ہے، وزیراعلی نے کے ایم سی پینشن کے لیے پیسے منظور کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزارو...

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپا مارا اور کارروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر بازار سے گرفتار کیا گیا، جن میں عاطف اللہ اور خالد شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کے درجنوں اہلکاروں میں ذہنی و نف...

پنجاب پولیس کے درجنوں اہل کاروں میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی تشخیص ہوئی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، جس میں آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول اور بہترین خدمات پر ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے دوران 51 پولیس اہل کاروں میں بائی پولر ڈس آرڈر (نفسیاتی و ذہنی امراض) کی تشخیص ہوئی ہے، جس کا علاج ممکن ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل کے ساتھ محبت کا رشتہ مضبوط کیا ہے، ہیلتھ اسکریننگ، علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کا مرکزی پہلو مستقبل کے لیڈرز بنانا، موجودہ لیڈرز کو سپاہ کی ویلفیئر کے ساتھ پراعتماد اور کامیاب منتظم بنانا ہے۔ فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے ان کی ویلفیئر اور پروموشن سے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ پنجاب پولیس میں ڈرائیور، لیڈی کانسٹیبلز سے لے کر ہر اہل کار نے اہم ترین کیسز حل کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ قبل ازیں ملاقات کے دوران ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے آئی جی پنجاب کو ضلع میں اغوا برائے تاوان، اندھے قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کو انجام تک پہنچانے اور ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف اور راجہ پرویز اشرف کی ایڈمرل نوی...

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کے لئے نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بحریہ پاکستان کی مسلح افواج کا ایک طاقتور اور اہم حصہ ہے جس کا شاندار ماضی اور تابناک مستقبل ہے، دعا ہے کہ ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ مزید مضبوط ہو۔ صدر مسلم لیگ ن نے پاک بحریہ اور ملک کیلئے خدمات پر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایڈمرل نوید اشرف ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور قابل آفیسر ہیں، ان کی سربراہی میں پاک بحریہ مزید مضبوط فورس بن کر ابھرے گی، پاک بحریہ پاکستان کی بری اور فضائی فورسز کی مانند افواج پاکستان کا کلیدی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے، جس کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے، پاک بحریہ نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کی بہترین انداز میں حفاظت کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو بھی سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان ک...

پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کری گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایف بی آر نے کسٹمز رولز دو ہزار ایک میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی، فنانشل سیکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی۔ نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی۔ بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ اشیا کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری14 روزہ جوڈ...

لاہور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہانگیر خان ترین نے دو سرکاری سکولوں کیلئے 1...

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی و ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے بانی جہانگیر خان ترین نے فیصل آباد کے علاقوں جڑانوالہ اور کھڑیانوالہ کے دو سرکاری سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم اور کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے فراہم کر دیے. ان سکولز میں 6,200 سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ نے ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر خان کے ساتھ 3 سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب اسلم اور محکمہ تعلیم فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف ضیا بھی موجود تھے.دونوں سکولز کی انتظامیہ کی جانب سے جہانگیر خان ترین کی اس کاوش پر اظہار تشکر کیا گیا. ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر خان کی جانب سے انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی گئی کہ فوری طور پر آئی. ٹی لیبز پر کام شروع ہو جائے گا اور دسمبر 2023 سے پہلے اسے مکمل کر لیا جائے گا. اکبر خان نے مزید کہا کہ جہانگیر خان ترین کے ویژن کے مطابق یہاں کے بچوں کو اعلی معیار کی جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ واضح ہے کہ جہانگیر ترین نے گزشتہ ماہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات اور انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ روپے کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی،جلا ئوگھیرا مقدمے میں 36 ملزمان...

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جلا وگھیراو اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلا گھیرا کے مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔ جج ارشد جاوید نے کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تنظیم نو میں...

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کی تنظیم نو میں افغانستان کا کردار اہم ہے۔ پاک فوج کی جانب سے 2014 میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب میں ٹی ٹی پی کا شیرازہ بکھر گیا۔ دہشت گرد خود کو بچانے اور دوبارہ منظم ہونے کیلئے افغانستان منتقل ہوگئے، 2021 میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان نے فتح کا پرچم لہرایا، اس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد ٹی ٹی پی پہلا گروہ تھا جس نے اس فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔ 17 اگست 2021 کو ٹی ٹی پی نے بیان میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کو عظیم فتح سے تعبیر کیا تھا، افغانستان میں فتح پر ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود نے کہا کہ اب ٹی ٹی پی طالبان حکومت کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گی۔ نور ولی محسود نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ سے وفاداری کے عہد کی تجدید اور طالبان کی غیرمشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ کابل میں طالبان کے کنٹرول سے ٹی ٹی پی کو سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس کے جیل میں قید سیکڑوں دہشت گردوں کو رہائی مل گئی، جس سے اس کی طاقت میں اضافہ ہوگیا، رہائی پانے والوں میں بانی نائب سرغنہ مولوی فقیر محمد باجوڑی اور سابق ترجمان مفتی خالد بلتی جیسے سینئر سرغنہ بھی شامل تھے۔

افغان طالبان کی قیادت بظاہر اپنے جنگجوں کی پاکستانی ریاست کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، افغان طالبان کے کچھ گروپ نظریاتی نقطہ نظر سے ٹی ٹی پی کی حمایت کو مذہبی اور قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ان کے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ذاتی نوعیت کے تعلقات استوار ہو چکے ہیں، نتیجتا ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پاکستان سے متصل افغان سرزمین میں مکمل حفاظت کیساتھ تنظیم کے سنہری مواقع حاصل ہیں۔ ویڈیو میں ٹی ٹی پی کے دہشتگرد گرفتار ہونے سے پہلے بارڈر پر لگائی باڑ کاٹنے کی کوشش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، ٹی ٹی پی کی پاکستان کیخلاف مکروہ جنگ میں افغان خود کش بمباروں کی شمولیت کے شواہد بھی موجود ہیں، افغان طالبان کے کچھ سپاہیوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ان کے جہاد کا اگلا حصہ پاکستان کیخلاف جنگ ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا افغان طالبان اپنی سر زمین پر موجود ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو لگام ڈالیں گے یا معصوم پاکستانی شہری ٹی ٹی پی خوراج کی بربریت کا نشانہ بنتے رہیں گے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

19ویں ایشین گیمز ، پاکستان کبڈی ٹیم کو ایرا...

19ویں ایشین گیمز چائنہ میں پاکستان کبڈی ٹیم کو ایران کے بعد انڈیا سے بھی شرمناک شکست کاسامنا کرناپڑا سیکرٹری فیڈریشن سرور رانا جو گزشہ 20سال سے اس کرسی کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔ تفصیل کے مطابق پول میچ میں ایران کی ٹیم نے پاکستان کو 16کے مقابلے میں 43پوائنٹس کی بدترین شکست سے دوچار کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں انڈیا کی ٹیم نے 14کے مقابلے میں 61پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کبڈی ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ سرکاری اخراجات پر لگایا گیا ٹیم کا 5ماہ کا تربیتی کیمپ ایران اورچائنہ کے پریکٹس ٹورز بھی رائیگاں گئے ۔ ٹیم کی شکست کی وجہ ٹیم کا میرٹ پر سیلیکٹ نہ ہونا ہے ۔ سیکرٹری سروررانا کو ٹیم کی بجائے آفیشلز کی آؤبھگت میں مصروف رہتاہے تاکہ اپنی کرسی کو مضبوط کیاجائے۔ انٹر نیشنل پلیئرز ایسویسی ایشن کے صدر چوہدری تنویر حسین تارڑ و سپورٹس سے وابستہ دیگر نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑیوں نے فوری طورپر سیکرٹری فیڈریشن سرور رانا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے ۔ تاکہ کوئی اہل شخص اس سیٹ پر آکر پاکستان کی کبڈی ٹیم کو تباہی سے بچائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کم...

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق17 اکتوبر کو پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیمیں کوالیفائر میچ میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسری جانب پی ایف ایف کے مطابق 8 برس کے بعد پاکستان میں کوئی بھی انٹرنیشنل میچ ہونے جا رہا ہے۔پی ایف ایف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 8 برس کے بعد فٹبال بالآخر اپنے ملک میں ہونے جا رہا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز میں پاکستان اور کمبوڈیا کا میچ 17 اکتوبر کو ہمارے ساتھ دیکھیں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں۔ پی ایف ایف کے مطابق اس میچ کے لیے خصوصی طور پر کلاڈیو التریری کو گرین شرٹس کا پرفارمنس کوچ رکھا گیا ہے۔ کلاڈیو التیری وینزویلین اطالوی فٹبال ایکسپرٹ ہیں جو کے پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کے ساتھ مل کر ٹیم کی نگرانی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے کا جنون دی گریٹ کھال...

پاک بھارت ٹاکرے کا جنون معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی کو بھی میدان لے آیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دی گریٹ کھالی نے اپنے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کیپٹنز ڈے کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت دیگر کپتانوں کے ساتھ موجود تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ سب سے بڑا کرکٹ فین کا کارڈ پہننے ہوئے ہیں، اس موقع پر ریسلر نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام بھی بھیجا۔ پاک بھارت ٹاکرے پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ اور ورلڈکپ جیتنے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے...

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستان صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) بیان سامنے آگیا۔ ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دبا کا باعث بن رہی ہے۔ پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم گزشتہ 3 سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں تاہم پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے جو افسوس ناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے کیٹیگری کے قومی کھلاڑیوں کو ماہانہ تقریبا...

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹرز کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل تین کرکٹرز کو تقریبا 60 لاکھ روپے اور بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 41 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ ڈی کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 11 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ ملا کریں گے۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں فخر زمان، حارث رف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کے نام شامل ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق کے نام شامل ہیں جبکہ ڈی کیٹیگری میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ اور محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل بھی ڈی کیٹیگری کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہنواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کے نام بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم سیاہ منا...

12اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا۔12اکتوبر1999ء کو منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کیے جانے کے واقعہ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان یوم سیاہ منائیں گے۔اس دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میںاس غیر آئینی اقدامات کی مذمت کی جائے گی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور سیاسی کارکن بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے جبکہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔مسلم لیگ ن لائرز فورم فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم کی پہ...

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی پہلی برسی10اکتوبر پیر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کے اعتراف میںانہیںخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔میاں نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں28مئی 1998ء کوپاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربے کرکے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوا لیاتھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیرخان10اکتوبر 2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی ایل اے پی اے کے زیر اہتمام کٹے ہونٹ ا...

اسلام آباد کلیفٹ لپ اینڈ پلیٹ ایسوسی ایشن(آئی سی ایل اے پی اے)کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کٹے ہوئے ہونٹوں اور تالو کے مریضوں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں کٹے ہونٹ اور تالو کے 23متاثر مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ایسوسی ایشن کی سینئر رکن فرحت اختر رحمان کے مطابق ان مریضوں کو علاج اور سرجری کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، مریضوں میں ملاکنڈ سمیت دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی ہسپتالوں میں جلد ہی علاج اور سرجری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر اظہر شیخ کی قیادت میں ڈاکٹروں اور سرجن کی ایک ٹیم نے مریضوں کے معائنے کئے۔ کیمپ کا اہتمام اسلام آباد کلیفٹ لپ اینڈ پلیٹ ایسوسی ایشن (آئی سی ایل اے پی اے ) نے کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کی سرجنز کی ٹیم ہونٹوں اور تالو کے مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے کام اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے۔ ایسوسی ایشن 2004 سے مخیر حضرات کے تعاون سے غریب خاندانوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔آئی سی ایل اے پی اے رضاکاروں کا ایک گروپ ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں امید اور خوشی لانے کے لئے عطیہ دہندگان پر انحصار کرتا ہے ۔آئی سی ایل اے پی اے سے متعلق کسی بھی مدد اور رہنمائی کے لئے 03335157676 ، 03005192490 پر رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،سندھ رینجرز نے مزید غیر قانونی ہائیڈرن...

پاکستان رینجرز سندھ کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ۔ کراچی کے مختلف علاقوں سیکٹر اے 12 نزد سادات چوک، سیکٹر 12، سیکٹر بی 12 بلدیہ ٹاون، رمضان گوٹھ اور منگھو پیر میں رینجرز نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل اور مسمار کرنے کیلئے کیا گیا ہے، غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کر کے واٹر پمپ، الیکٹرک موٹرز، پیٹرانجنز، پائپس، الیکٹرک وائر بھی برآمد کر لی۔ سندھ رینجرز کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 109غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کر کے 241 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، آپریشنز کے بعد 6 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مظفرآباد،آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کا 9 اک...

آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے 9 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ نے سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق وکلا 9 اکتوبر کو عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی، بیروزگاری، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اضافی بلوں اور ٹیکسز کے خلاف شہریوں کا احتجاج جائز ہے، حکومت کو تین دن میں جائز مطالبات پورے کرنے کا وقت دیا تھا، شہریوں کے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا۔ جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ 9 اکتوبر کو وکلا مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں بسلسلہ پیروی مقدمات پیش نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس افسر، ڈاکٹر کا قتل کیس، ملزم کی سزا کی...

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم رئیس مما کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ سزا کے خلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ کچھ دن میں سنایا جائے گا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کیا تھا، رئیس مما، آصف لمبا اور اعجاز قادری پر 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رئیس مما ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج ہے۔ واضح رہے کہ اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر رئیس مما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدم ثبوت پر آصف لمبا اور اعجاز قادری کو بری کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

59 فیصد پاکستانیوں نے ابھی تک نوڈلز کا ذائقہ...

59 فیصد پاکستانیوں نے نوڈلز کا ذائقہ نہیں چکھا ،ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نوڈلز نہیں کھائے، نہ انہیں معلوم ہے کہ اس کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے۔چینی ڈش نوڈلز جسے بچوں سمیت بڑے بھی کھانا پسند کرتے ہیں، ان سے متعلق گیلپ پاکستان نے دلچسپ سروے کیا ہے۔ گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق حیران کن طور پر 59 فیصد پاکستانی نوڈلز کے ذائقے سے محروم ہیں۔ ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نوڈلز نہیں کھائے، نہ انہیں معلوم ہے کہ اس کا ذائقہ کس طرح کا ہوتا ہے۔ البتہ 39فیصد پاکستانیوں نے نوڈلزکو پسندیدہ ڈش قرار دیا اورکہا کہ وہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون...

وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ وہاڑی کے علاقے 9-11 ڈبلیوبی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے پر خاتون جھلس گئی جبکہ سڑک سے گزرنے والے 2 بچے بھی تیزاب کی زد میں آئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، خاتون کے انکار پر اس نے تیزاب پھینک دیا، واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا و کیس ،پی ٹی آئی...

کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا وکے کیس پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہرکی ضمانت منظورکرلی۔ کراچی انسداد دہشت گردی عدالت 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا وکیس سے متعلق سماعت ہوئی عدالت نے حلیم عادل شیخ اورراجہ اظہر کی ضمانت منظورکرکے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کردی، حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیرا وسمیت متعدد الزامات ہیں حلیم عادل شیخ مبینہ ٹان تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں سرکاری رہائش کیلئے خالی ہونے...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں سرکاری رہائش کے لیے سبجیکٹ ٹو ویکنسی (خالی ہونے سے مشروط) الاٹنمنٹ لیٹرز کا اجرا غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس بابر ستار نے کنٹریکٹ ملازم سمیرا صدیقی کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سبجیکٹ ٹو ویکنسی تمام الاٹمنٹ لیٹرز منسوخ تصور ہوں گے ، اٹارنی جنرل اور وزارت ہاسنگ نے تسلیم کیا رولز میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ، وفاقی حکومت سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں اکاموڈیشن رولز کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری ہاسنگ کو سرکاری رہائش گاہ کے منتظر جنرل ویٹنگ لسٹ میں شامل وفاقی ملازمین کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کی تیاری نادرا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تصدیق کے ساتھ کی جائے، وزارت ہاسنگ کی ویب سائٹ پر ویٹنگ لسٹ اور اکاموڈیشن لسٹ کی 30 دن میں دستیابی کو یقینی بنائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈیٹا تیاری میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت آئی ٹی، فنانس ڈویژن اور نادرا معاونت فراہم کریں، سیکرٹری ہاسنگ نے انڈرٹیکنگ دی کہ وہ سروے کرائیں گے کہ کون ہیں جنہوں نے الاٹمنٹ کرا کے رہائش رینٹ پر دے رکھی ہے، سیکریٹری ہاسنگ رہائشیں رینٹ پر دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ وزارت ہاوسنگ کو ایک ماہ میں جنرل ویٹنگ لسٹ اور دیگر ترجیحی فہرستیں منسٹری ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ از خود نوٹس کا اختیار نہیں رکھتی۔ مذکورہ درخواست پر وزارت ہاوسنگ کی رپورٹ میں الاٹمنٹ کے سلسلے میں بے شمار بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ عدالت رہائش کے قوانین کے دائرہ کار یا حکومت کو ہدایات جاری کرنے کیلئے از خود اختیارات کا استعمال نہیں کر رہی ، تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی فریق کے الاٹمنٹ استحقاق متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں دیا ، حتمی فیصلہ صرف درخواست گزار کی حد تک ہے۔ سماعت کے دوران الاٹمنٹ متعلق سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں کا معاملہ متعلقہ حکام پر چھوڑ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں طیارہ گر کرتباہ، 2 بھارتی پائلٹ ہ...

کیینڈا کے صوبے برٹش کولمبیا طیارہ گرنے سے بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ طیارے کے گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے گرنے کے مقام کو سیل کردیا گیا ہے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے یوکرین میں اپنا جنگی طیارہ سخوئی 35 م...

روس نے یوکرین میں کارروائی کے دوران اپنا ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ماریو پول میں ایک کارروائی کے دوران فرینڈلی فائر میں اپنا ہی جنگی طیارہ سخوئی 35 مار گرایا۔ روس کی جانب سے ایک ہفتے میں غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے جنگی طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل 29 ستمبرکو روس کے ڈیفنس سسٹم نے اپنے ہی جنگی طیارے کو نشانہ بنا ڈالا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی جانب سے روس کے دو سفارت کاروں کومل...

روس کی جانب سے سفارت کار کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکا نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کی بے دخلی واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں سے روا رکھا جانے والے ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس روس کی جانب سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمن کو ماسکو سے بے دخل کر دیا تھا جب امریکہ نے روس کو سکیورٹی کی تجاویز اور ضمانتوں کے بارے میں غیر تسلی بخش سمجھے گئے جوابات فراہم کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا نے روس کواسلحے کی ترسیل شروع کرد...

شمالی کوریا نے روس کو اسلحے کی منتقلی شروع کردی ہے، جس سے پیوٹن کی افواج کو مزید تقویت ملی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکہ کے نشریاتی ادارے نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک امریکی بااثر شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے جاری خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے سربراہان کے درمیان مذاکرات کے بعد اسلحہ بھیجنے کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خبر میں کئے گئے دعوے میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ شمالی کوریا اسلحے کی فراہمی کے بدلے میں روس سے کیا حاصل کر رہا ہے، اسلحے کی یہ فراہمی کسی طویل المدت رسدی تسلسل کا حصہ ہے یا پھر کوئی محدود ترسیل ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ شمالی کوریا کے پاس بڑے پیمانے پر پیداواری صلاحیتوں کے ساتھ ایک بہت بڑی دفاعی صنعت موجود ہے، یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کے لیے پیانگ یانگ جنگی سازوسامان کا ایک قیمتی ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر کِم جونگ ان نے 13 ستمبر کو روس کے علاقے آمور میں وسٹونچنی کی خلائی بیس پر صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے کِم اور پیوٹن ملاقات میں اسلحے کی ترسیل اور عسکری تعاون کے موضوعات پر مذاکرات کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راہول گاندھی سے متعلق پوسٹر کے خلاف کانگریس...

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے راہول گاندھی سے متعلق پوسٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ،دی حکومت اور بی جے پی سبھی طبقات اور مذاہب کے لوگ راہول کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے نے کہا کہ راہول گاندھی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور لوگ راہول گاندھی کے خیالات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم مودی حکومت اور بی جے پی سبھی طبقات اور مذاہب کے لوگ راہول کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے راہول گاندھی غریب طبقوں تک خاص طور پر ان کے کاروباری مقامات پر پہنچ رہے ہیں، اس سے ایک بار پھر ملک کے عام لوگوں سمیت کاروباری طبقے میں کانگریس کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ راہول گاندھی کے خلاف بی جے پی نے جو غیرذمہ دارانہ حرکت کرتے ہوئے پوسٹر شائع کرکے انہیں راون بتایا ہے، اس کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا اور ملک کے لوگ اسے اس کی سخت سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس حرکت سے نہ صرف دہلی بلکہ ریاستی دارالحکومتوں میں بھی کانگریس کارکن ناراض ہیں اور احتجاج میں سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بی جے پی کی اس حرکت کے خلاف پارٹی کارکن غصے میں ہیں اور پولیس کے لیے احتجاجی کارکنوں کو روکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ایک قابل اعتراض تصویر شیئر کی تھی جس پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پارٹی لیڈران اور کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بوکھلائی ہوئی ہے اس لیے اس طرح کی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طوفان الاقصی ،حماس کا 5 ہزار میزائل داغ کراس...

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالدکی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں جبکہ آپریشن میں ایک خاتون کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی سے اچانک دسیوں راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، غزہ کے مختلف علاقوں سے راکٹ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جنگ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرتگال میں خواجہ سرا نے مقابلہ حسن جیت لیا

پہلی بار مس پرتگال مقابلہ حسن کا تاج ایک خواجہ سرا کے سر پر سج گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس پرتگال مقابلہ حسن 28 سالہ خواجہ سرا مرینا مچیٹ نے جیتا جو پیشے کے اعتبار سے(فضائی میزبان ) ائیر ہوسٹس ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مس پرتگال وسطی امریکا کے ملک ایل سلوا ڈور میں مس یونیورس کے ٹائٹل کے لیے ایک اور خواجہ سرا سے مقابلہ کریں گی۔ مس پرتگال مرینا مچیٹ نے تاج پہننے سے قبل فائنل کی فہرست میں آنے پر اپنی خوشی کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تھا۔ واضح رہے رواں سال جولائی کے ماہ میں بھی 22 سالہ خواجہ سرا نے مس نیدرلینڈز کا ٹائٹل جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو میں بس حادثے میں 18 تارکین وطن چل بس...

میکسیکو میں بس حادثے میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں مہاجرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو میں مہاجرین بس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے امریکا، میکسیکو بارڈر پر جا رہے تھے کہ راستے میں تارکین وطن کی بس الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا۔ بس میں وینزویلا اور ہیٹی کے تارکین وطن سوار تھے۔ حکام کے مطابق واقعہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 13 مرد اور دو خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ 27 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار،تین ب...

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق کھلے میدان میں گرنیکے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا دیا تاہم کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔۔ ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کے خلاف شدید رد عمل

طویل محاصرے اور مسجد الاقصی کی بار بار بے حرمتی کے خلاف غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کے خلاف شدید رد عمل سامنے آگیا۔ اسرائیلی علاقوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق راکٹ گرنے سے درجنوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھیں۔ اسرائیل میں ہر طرف سائرن بجنے لگے۔ اسرائیل کے سرحدی چیک پوسٹ پر فلسطینیوں نے قبضہ کر لیا۔ ممکنہ رد عمل کے پیش نظر فلسطینی علاقے کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محمد دیف نے ایک غیر معمولی عوامی بیان میں کہا کہ آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کے لئے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر پانچ ہزارراکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ سے دراندازی کی بھی اطلاع دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، ریاست سِکم میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تع...

بھارت کی ریاست سِکم میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل سِکم میں کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلاب آگیا تھا جس نے ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، سیلاب کے باعث ریاست میں ایک ڈیم اور کئی پل بہہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے تین دنوں میں دریائے تیستا سے 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 7 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 140 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 1173 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 2413 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور 13 پل سیلاب میں بہنے سے ریاست کے شمالی علاقوں میں جانے والے راستے منقطع ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفت میں مرنے والوں کے لواحقین کیلئے سِکم کے وزیر اعلی نے 4 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی پولیس کو وزیراعظم مودی اور احمد آباد...

بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی دھمکی آمیز ای میل موصول ، ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ی میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، اپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔ بھارت میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز بھی کر چکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم اس سے پہلے ہی بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد میں نریندرا مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں، وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی اڑائیں گے۔ دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، اپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے ہمیں دہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بھاتی پولیس کا کہنا ہے جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر ورلڈکپ کے میچز میں حملوں کی دھمکیوں کا الزام لگایا ہے اور پولیس نے گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرپتونت سنگھ نے ورلڈکپ میچز کے دوران حملے کی دھمکی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان...

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر نہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اے وی ایل سی پولیس کا ناظم آباد مجاہد کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اکرم نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سائٹ ایریا سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ قبل ازیں کلفٹن نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران چودہ افغان باشندے گرفتار ہوئے، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم چودہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی ق...

لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی بی کے مریضوں نے محکمہ صحت سے دواں کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی جبکہ دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنجز سے...

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل روابط کا خواہاں ہے، پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے ۔گوادر پرو کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ا ی نے تبت میں ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبوں سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعاون جاری رکھنے کے لئے اعلی سطحی تبادلوں اور اسٹریٹجک مواصلات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین دوستی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج تبت میں چین کی میزبانی میں تیسرے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کرنا خوشی کی بات ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل روابط کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے سدا بہار اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے 4 سے 5 اکتوبر تک تبت میں بین الاقوامی تعاون کے لئے تیسرا ٹرانس ہمالیہ فورم منعقد کیا۔ یہ دو روزہ اجلاس چین کے خود مختار علاقے تبت کے شہر نینگچی میں منعقد ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ تبت میں قیام کے دوران جیلانی نے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے منگولیا کے نائب وزیر اعظم اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز 2018 میں علاقائی ممالک کے درمیان جغرافیائی رابطوں، ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور ثقافتی روابط کو بڑھانے سمیت مختلف موضوعات پر عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اس سال کے اجلاس کا موضوع ماحولیاتی تہذیب اور ماحولیاتی تحفظ تھا۔ فورم کا آخری ذاتی اجلاس 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شکرگڑھ ،کریک ڈاون کے دوران غیرقانونی طور پر...

ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کے خلاف کریک ڈان کے دوران غیرقانونی مقیم 21 غیرملکی باشندوں کوگرفتار کرلیا گیا۔ حکومت کی ہدایت پر شکر گڑھ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سٹی تھانہ کی حدود سے21 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل شکر گڑھ نے بتایا کہ کریک ڈاون ریاض مارکیٹ دین پور روڈ کے علاقوں میں کیا گیا ، غیر ملکی باشندے غیر قانونی طور پر شکر گڑھ میں مقیم تھے ۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ، گرفتار غیر ملکی باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر نارووال جیل بھجوا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم نومبرکے بعد ملک بدر کرنے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیرا ومقدمات، خدیجہ شاہ کی 2 درخواست ض...

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلا وگھیرا وکے دو مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ گلبرگ جبکہ دوسری ضمانت تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں دائر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخو...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے ک...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کو علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ کیا، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ کی سنی گئی اور رہائی مل گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا، تھانے کے ہر کمرے میں گئے، مال خانہ، بیرکس اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے دورے کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ نے وزیراعلی سے رہائی کی درخواست کی، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی۔ بزرگ نے رہائی دلوانے پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا اور درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور فوری داد رسی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ...

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل(ر)امجد خان نیازی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے تقریب سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد پیش کی اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لئے بڑا اعزاز تھا، اللہ کا شکر جس نے نیوی میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا، پاک بحریہ ملکی دفاع کیلئے مضبوط اور بہترین ادارہ ہے، پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے۔ ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا انسانی زندگی میں بہت عمل دخل ہوگا، مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، پاکستان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر یقین رکھتا ہے، بھارت میں انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے۔ سابق نیول چیف نے مزید کہا کہ گزشتہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، سیلابی صورتحال میں بھی پاک بحریہ کا کردار کلیدی رہا، کورونا وبا کے دوران پوری دنیا کی معیشت کو بحران کا سامنا رہا۔

بعدازاں ایڈمرل(ر)چیف امجد خان نیازی نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سونپی جس کے بعد ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں، اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(ایڈمن) اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا تھا کہ ایڈمرل نوید اشرف کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-ویٹ لفٹنگ

چین کے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژومیں 19ویں ایشین گیمز میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے 109 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے چینی لیو ہوان ہوا (دائیں) اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے ازبکستان کے اکبر جورایف ایوارڈ  تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں