• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی...

ہرات، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کےمغربی صوبے ہرات اور پڑوسی صوبوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2 ہزار 445تک پہنچ گئی ہے۔

ہرات کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی موسیٰ اشعری نے کہا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہرات کا ضلع زندا جان ہےجہاں 13 دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان شائق نے کہاکہ زلزلوں میں 9 ہزار 200سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمرون کے دارالحکومت میں مٹی کا تودہ گرنے سے...

یاؤندے(شِنہوا)کیمرون کے دارالحکومت یاؤندے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

علاقے کے گورنرناصری پال بیا نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلسل موسلا دھار بارش سے  یاؤندے کے مضافاتی علاقے مانکولوکے پہاڑی علاقے کی زمین سرک گئی جس سے نشیبی علاقے میں گھروں میں سوتے ہوئے افراد دب گئے۔

گورنرناصری پال بیا نے کہا لاشیں تاحال زمینی تودے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 493 ف...

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سےکم 493 فلسطینی جاں بحق اور 2 ہزار 751 زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کےزیرانتظام وزارت صحت نےپیرکوشِنہواکوبھیجےگئےایک بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں91 بچےاور61خواتین شامل ہیں جوغزہ کےمختلف گورنریٹس میں رہائشی مکانات پراسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

وزارت نے بتایا کہ زخمیوں میں 244 بچے اور 151 خواتین شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے اسلامی فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر اچانک حملہ کیا اور ہزاروں راکٹ داغے گئے جبکہ کئی عسکریت پسند غزہ سے متصل اسرائیلی قصبوں میں داخل ہوئے۔

جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج نے ساحلی علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات، زرعی اراضی، سرکاری اداروں اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں فضائی حملے کئے۔

 سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی مختصر ویڈیوز میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے اور وقتاً فوقتاً بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس تنازعےکے نتیجے میں اسرائیل میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام میں شدید موسی حالات کے باعث 5 سال میں...

ہنوئی(شِنہوا)ویتنام میں 2016 اور 2021 کے درمیان چھ سال کے عرصے میں کل 9 لاکھ 30 ہزاربچوں کوسیلاب، طوفان اور خشک سالی جیسے شدید موسمی واقعات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

ویتنام میں اقوام متحدہ کےبچوں کےفنڈ(یونیسیف)کے نمائندے رینا فلاورز نے کہاکہ ویتنام میں آنے والی ہر آفت کے شواہد  ہر بار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بچے موسمیاتی بحران کے اثرات سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور نہ صرف ان کی صحت بلکہ ان کی نشوونما کا ہر پہلو متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ویتنام کے سرسبز توانائی کی طرف اہم اور فوری منتقلی کے تناظر میں ملک میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے قابل کمیونٹیز بنانے کے لیے کوششوں اور وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا ہائیڈروجن فیول سیلز سے چلنے والی برقی...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روسی آئی ٹی کمپنی سائٹرونکس گروپ نے ہائیڈروجن فیول سیلز سے چلنے والی برقی کشتی کے پہلے پروٹو ٹائپ کا تجربہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق سائٹرونکس نے الیکٹرو کیمیکل جنریٹر (ای سی جی) سے لیس کشتی کے دریائے نیوا میں کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے جو ہائیڈروجن کو بجلی میں تبدیل کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق  یہ روس میں اپنی نوعیت کی پہلی کشتی ہے۔ سب سے زیادہ ماحول دوست اور امید افزا ایندھن ہائیڈروجن طویل فاصلے کے سفر کے لیے موزوں بناتے ہوئے برقی کشتیوں کی رینج کو بڑھا سکتا ہے، کمپنی نے کہا، اس طرح کی ٹیکنالوجی کروز اور کارگو دونوں جہازوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ ہائیڈروجن ایندھن کے ذریعے  ایک چھوٹی مسافر برقی کشتی بغیر اضافی ایندھن کے 20 گھنٹے تک چل سکتی ہے

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےمحکمہ ڈاک میں رواں برس کے پہلےآٹھ مہین...

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران چائنہ پوسٹ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کی آمدنی اورمنافع میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے سرکاری پوسٹل سروس ادارے کی طرف سے پیر کوعالمی یوم ڈاک کے موقع پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کی آمدنی جنوری سے اگست کے عرصے میں  گزشتہ سال کی نسبت 8.26 فیصد بڑھ کر 564 ارب 57 کروڑ یوآن (78 ارب 64 کروڑ ڈالر) ہو گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی کا منافع گزشتہ سال کی نسبت  8.36 فیصد بڑھ کر 75 ارب 30 کروڑ یوآن ہو گیا۔

گروپ کے چیئرمین لیو آئلی نےکہاکہ سالوں کی ترقی کے بعد چائنہ پوسٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار ڈلیوری ٹرکوں اور 42 کارگو ہوائی جہازوں کو متحرک کرتے ہوئے ایک عالمی ترسیلی نیٹ ورک بنایا ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین اسرائیل کشیدگی پرسلامتی کونسل کا ہنگا...

اقوام متحد(شِنہوا)فلسطینی عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کا گزشتہ روزبند کمرے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تاہم مشاورت کے بعد کوئی قرارداد یا بیان سامنے نہیں آیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے مشاورت سے قبل کہا کہ اسرائیل کو دیا گیا استثنیٰ اور بین الاقوامی سطح پر عدم دلچسپی کا اظہار موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ فلسطینی سفیر نے ایک بیان میں کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ میڈیا اور سیاست دانوں کے لیے تاریخ اس وقت شروع ہوتی ہے جب اسرائیلی مارے جاتے ہیں۔یہ وقت اسرائیل  کو اپنی خوفناک طاقت دوگنا کرنے کی اجازت دینے کا نہیں ہے۔ یہ اسرائیل کو بتانے کا وقت ہے کہ اسے راستہ بدلنے کی ضرورت ہے، کہ امن کا ایک ایسا راستہ ہے جہاں نہ فلسطینی اور نہ ہی اسرائیلی مارے جائیں۔ 

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا فلسطین اسرائیل تنازعہ میں شہری ہلاکتو...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں پر شدید  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کے لیے نقصان دہ کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کی ہے۔

ان خیالات کااظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں دونوں جانب سے بڑے پیمانے پر ہونے والےجانی نقصان پر کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ میں حالیہ اضافے پر بہت زیادہ فکر مند اور تنازعے کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر شدید غمزدہ ہے۔چین شہریوں کے لیے نقصان دہ  کارروائیوں کی مخالفت اوران کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا ان کا ملک ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو تنازعات میں اضافہ کرتے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اوراسے جلد جنگ بندی اور امن کی بحالی کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث مزید 706 مشتبہ افراد...

بیجنگ(شِنہوا) چینی شہریوں کے خلا ف ٹیلی کام فراڈ کرنے والوں کے خلاف میانمار کے شمالی علاقوں میں جاری کریک ڈاؤن میں، مزید 706 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے چین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے پیر کوبتایا گیا کہ 26 مفروروں سمیت مشتبہ افراد کو 25 ستمبر اور 7 اکتوبر کے درمیان  چین کے جنوب مغربی سرحدی صوبے یوننان کے شہروں لنکانگ اور پیویر میں پبلک سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

چینی حکام نے مشتبہ افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں کی مکمل چھان بین اور قانون کے مطابق ٹیلی کام فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چینی حکام مجرمانہ سرگرمیوں کے پورے نیٹ ورک کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ملکی جرائم پیشہ افراد کا بھی پتہ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت کے مطابق، ٹیلی کام فراڈ کے کیسز کی تعداد میں حالیہ مہینوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس میں اب تک کل 2ہزار317 مشتبہ افراد کو میانمار سے پکڑ کر چین منتقل کیا گیا ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی طبی امدادی دستہ پاپوا نیو گنی روانہ

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی علاقے چھونگ چھنگ سے 10 افراد پر مشتمل ایک طبی دستہ پاپوا نیو گنی روانہ ہوگیا جہاں وہ ایک سال قیام  کے دوران طبی امداد فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔

ٹیم میں 8 طبی پروفیشنل ، ایک باورچی اور ایک مترجم شامل ہیں جن کی اوسط عمر 39.5 برس ہے۔ یہ 13 ویں طبی ٹیم ہے جسے چھونگ چھنگ نے پاپوا نیو گنی میں معاونت کے لئے بھیجا ہے۔

طبی ماہرین کو مختلف شعبوں سے مںتخب کیا گیا ہے جو پاپوا نیو گنی کی طبی ضروریات کو پورا کر ے گی۔ ان میں نیوناٹولوجی ، نیفرولوجی ، اور ریڈی ایشن اونکولوجی شامل ہیں۔

ٹیم میں آ کو پنکچر اور مساج کے ماہر بھی شامل ہے۔

پاپوا نیو گنی کو صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں عدم مساوات اور محدود طبی وسائل کا سامنا ہے۔

ملک کی آبادی 90 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جہاں ہر 10 ہزار افراد پر صرف 0.7 ڈاکٹر ہیں، جو عالمی اوسط 22 سے کافی کم ہے۔

اس صورتحال میں چینی طبی ٹیم کی کافی ضرورت ہے۔

چھونگ چھنگ رواں سال ستمبر تک 120 افراد پر مشتمل 12 ٹیمز پاپوا نیو گنی بھیج چکا ہے۔

انہوں نے نہ صرف مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی ہیں بلکہ مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرکے پاپوا نیو گنی میں طبی ترقی میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف گالف چیمپین شپ آج سے شروع...

چیف آف آرمی اسٹاف گالف چیمپین شپ آج (منگل) سے پنڈی گالف کلب میں شروع ہوگی۔15اکتوبر تک جاری رہنے والے چھ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ گالفرز مختلف کیٹگریز میں شرکت کرینگے۔ 54 ہول کے مقابلے 10سے 12اکتوبر تک منعقد ہونگے۔ چیمپ?ین شپ کی اختتامی تقریب 15اکتوبر کو ہوگی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہائی نان بی آر آئی کے ساتھ انضمام کے ذ...

ہائیکو(شِنہوا)  چین کے جنوبی جزیرے کے صوبہ ہائی نان کے پاس بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) اور فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) کی ترقی کے درمیان اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینے کا ایک بڑا موقع اور ذمہ داری ہے۔

صوبے کے نائب گورنر باتیر نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صوبہ اپنی پالیسی اور محل وقوع کے فوائد کو مکمل طور پر ادا کرے گا، کھلے پن کو وسعت دینا جاری رکھے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ دو طرفہ تبادلوں کے اثرات کو ظاہر کرے گا۔

منفرد پالیسی فوائد پر فخر کرتے ہوئے  ہائی نان نے حالیہ برسوں میں ایف ٹی پی پالیسی کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے ، زیادہ منصفانہ اور کھلے پن کا حامل  کاروباری ماحول پیدا کیا ہے  اور ہائی نان میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں سے سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔

ہائی نان میں رواں سال جنوری سے اگست تک بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرز کی جانب سے قائم کیے گئے نئے غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت  24.12 فیصد اضافہ ہوا۔

ہائی نان سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، ویتنام اور کمبوڈیا سمیت بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں کاروباری اداروں کی بھی حمایت کرتا ہے جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت، تعلیم اور دیگر صنعتوں کا احاطہ کیا جاتا ہے جبکہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس اور وسائل کے درمیان روابط کو بڑھایا جاتا ہے۔

فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ...

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ''فیبا'' باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا فیز شاندار کامیابی کیساتھ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری اوج ظہور کی زیر نگرانی منعقدہ دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں مختلف سکولوں کی 90سے زائدد بچیوں نے شرکت کی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کرسٹینا وان اسپرلنگ آفریدی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ تھے جنہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، قومی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ ریاض ملک، ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹیس اور سکولوں میں باسکٹ بال تقسیم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کی ہانگ کانگ اور چین...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصو صی انتظا می خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے 19 ویں ایشین گیمز میں کامیابیوں پر  چین  کے ہا نگ  کے ایتھلیٹس کو مبارکباد پیش کی اور ان کی استقامت اور کارکردگی کو سراہا۔

یہ ہانگ کانگ کا ایشین گیمز میں حصہ لینے والا  چین کا سب سے بڑا وفد تھا جس نے مجموعی طور پر 53 تمغے جیتے جن میں 8 سونے، 16 چاندی اور 29 کانسی کے تمغے شامل تھے۔

لی نے کہا کہ ایتھلیٹس توقعات پر پورا اترے ہیں اور نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، تمغوں اور شرکا کی مجموعی تعداد گزشتہ  کسی بھی ایشین گیمز سے زیادہ ہے۔

لی نے کہا کہ چین کے ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں نے روئنگ،  فینسنگ، تیراکی، رگبی، گالف، سائیکلنگ اور برج میں سونے کے تمغے جیتے۔ اس کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے بھی سیمی فائنل کھیلا  جس نے پورے خطے کے شائقین کو خوش کیا۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئس کاروباری رہنما بی آر آئی، چین-سوئس اقتص...

جنیوا( شِنہوا) سوئس۔چائنیز چیمبر آف کامرس (ایس سی) کے صدر فیلکس سٹر نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارتی نقطہ نظر کے بارے میں امید کا اظہار کیا ہے۔

فیلکس سٹر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔  10 سال جب اسے شروع کیا گیا تھا تو یہ دنیا کے لئے بالکل نیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ صدیوں اور ہزاروں سال پرانی تجارتی راہداریوں اور تجارتی راستوں کی بحالی تھی۔ تجارت کی جدید کاری نے ان قدیم چینلز کو دوبارہ  شروع کرنے پر زور دیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور اس کے مقاصد کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس میں صرف 10 سال لگتے ہیں۔

چین کی جانب سے  2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی کا مقصد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی راستوں کے ساتھ ایشیا کو یورپ اور اس سے آگے جوڑنے والے تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر کرنا ہے۔

بی آر آئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں علاقائی اور غیر چینی کمپنیز کے شامل ہونے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سٹر نے کہا کہ ایک خوشحال اور متحد عالمی معیشت کے لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر ملک اور ہر کوئی متعلقہ اور کم خرچ انداز میں اس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو نے خاص طور پر ایکو مراکز اور ایکو سینٹرز کو ایک ساتھ جوڑنے کے معاملے میں یقینی  مدد کی ۔

چین کی ریل- سمندر انٹرماڈل ٹرینوں کے 30 ہزار...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں ریل- سمندر انٹرماڈل ٹرینوں نے نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری پر 30 ہزار سے زائد سفر کرلئے ۔

مقامی حکام نے بتایا کہ 2017 میں اپنی سروس کا آ غاز کر نے والی ٹرین سامان سے لدے  110 کنٹینرزکو لیکر ایک ریل ۔ سمندر انٹرماڈل ٹرین گوانگ شی کے چھن ژو ریلوے کنٹینر سینٹر اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

یہ چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کا 30 ہزار واں سفر تھا۔

نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری کا آغاز 2017 میں ہوا تھا، یہ چین کے مغربی علاقوں اور آسیان کے رکن ممالک میں صوبائی سطح کے علاقوں کا مشترکہ طور پر تعمیر کردہ تجارتی اور لاجسٹکس راستہ ہے۔

اس کے آغاز کے بعد سے اب تک اس کی ریل - سمندر انٹرماڈل ٹرینوں کے سفر اور سالانہ مال برداری حجم میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

آسیان اور دیگر ممالک سے زرعی مصنوعات جیسے کمبوڈیا کے چاول ، تھائی ناریل ، اور برازیل کے منجمد گائے کے گوشت کو اس راہداری کے ذریعے چینی مارکیٹ تک رسائی ملی۔

گوانگ شی بیبو گلف انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لی ہونگ فینگ نے بتایا  کہ چین کی نئی توانائی مصنوعات، نئے مواد، مکینیکل اور برقی مصنوعات کو اس ریل-سمندر انٹرماڈل کے ذریعے بھیجا گیا ۔

اس وقت یہ راہداری چین بھر میں 18 صوبائی سطح کے علاقوں کے 69 شہروں میں 138 اسٹیشنز پر خدمات فراہم کررہی ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی رابطوں اور ثقافت بارے کام کئے جائیں، چ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عوامی رابطوں اور ثقافتی کام بارے ہدایات جاری کی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے  چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ ہدایت  بیجنگ میں منعقدہ ایک قومی اجلاس میں دی ۔

چینی صدر نے اپنی ہدا یت میں مضبوط ثقافتی اعتماد کی تعمیر، کھلے پن اور جامع پن کے نقطہ نظر پر عمل کرنے اور بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط نظریاتی ضمانت، روحانی قوت اور سازگار ثقافتی حالات فراہم کرنے کے لئے نئی بنیادیں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پولینڈ کی آئیگا سوی...

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 2-6سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا،22سالہ فاتح پولش کھلاڑی نے فائنل میں 69 منٹس میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کے خلاف کامیابی حاصل کی،آئیگا سویٹیک نے حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو شکست دے کر سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ،اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، پی این ایف نیٹ بال کپ کا آغاز

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی این ایف نیٹ بال کپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی کے ڈائریکٹر عمران یوسف نے کیا۔اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں بوائز میں ایک جبکہ گرلز کی پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ گرلز انڈر 13کے مقابلوں میں 8ٹیمیں، گرلز انڈر 15اور انڈر 17کے مقابلوں میں چھ، چھ ٹیمیں، گرلز انڈر 19اور گرلز اوپن کیٹگریز کے مقابلوں میں پانچ، پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ بوائز اوپن کیٹگری کے مقابلوں میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 12اکتوبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریڈ کراس سوسائٹی آف چا ئنہ کا افغانستان کو ہ...

بیجنگ (شِنہوا)  ریڈ کراس سوسائٹی آف چا ئنہ نے  کہا ہے کہ ریسکیو اور آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لئے افغان ہلال احمر کو ہنگامی انسانی امداد کے طور پر 2  لا کھ امریکی ڈالرز نقد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں ہفتے کی سہ پہر  6.2 شدت کے دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

چینی وزیراعظم کی ازبک وزیراعظم سے ملاقات

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے  چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کر نے والے ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات کی ہے۔

چین اور ازبکستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو نئے دور میں چین ۔ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جاسکے۔

لی نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح ازبکستان کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حقائق کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے میں بھرپور حمایت کرے گا۔

لی نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کو تعاون کی مرکزی لائن کے طور پر لینے ، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے ، باہمی رابطے کو بہتر بنانے ، توانائی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ازبک فریق کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

اریپوف نے کہا کہ ازبک فریق اصلاحات کو گہرا کرنے، کھلے پن کو وسعت دینے اور چینی جدیدکاری کو جامع طور پر آگے بڑھانے اور چین کے ساتھ برابری، ہم آہنگی اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے میں چین کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی حس...

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کے گن گانے لگے،ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں2وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا،ڈیل اسٹین نے کہا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے بولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، انھوں نے 120، 145کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کیلیے کوشش نہیں کی بلکہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20توپوں کی سل...

فاسٹ بولر محمد عامر بھی بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کااظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے،نجی ٹی وی پروگرام کے دوران محمد عامر کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے اگر وہ پہلے بولنگ کرتے تو اس گیم کا نتیجہ مختلف بھی ہوسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی مشعل بجھادی گ...

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے اختتام کے ساتھ ہی 23 ستمبر کو روشن کی جا نے والی مشعل کو بھی بجھادیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کی طرح ڈیجیٹل مشعل بردار ایک بار پھر شائقین سے بات چیت کرنے میدان میں داخل ہوئے۔

ڈیجیٹل مشعل بردار مشعل بجھانے کے بعد ماضی کی حیرت انگیز یادوں کو دیکھتے میدان سے باہر چلے گئے جس کے ساتھ میدان میں آسمان پر جگمگ کرتے ستارے نظرآنے لگے اور رات کی تاریکی چھاگئی۔

یہ چین میں منعقدہ تیسرے ایشیائی کھیل تھے۔ ہانگ ژو کھیلوں کے دوران 40 کھیلوں کی 61 کیٹگریز میں 481 مقابلے منعقد ہوئے  جس 45 ممالک اور خطوں کے 12 ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چین  201 سونے، 111 چاندی اور 71 کانسی کے تمغے جیت کر مسلسل 11 ویں بار تمغوں کی دوڑ میں پہلے نمبر پر رہا ۔ اس نے گوانگ ژو 2010 میں اپنے 199 طلائی تمغوں کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑدیا۔

امریکہ ۔ نیویارک ۔ امریکہ ۔ چین ۔ موسیقی فور...

امریکہ ، نیویارک میں دی ایشیا سوسائٹی میں منعقدہ امریکہ ۔ چین موسیقی فورم میں سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کی لیو شیاؤجنگ فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان ۔ ہرات ۔ زلزلہ ۔ تباہ کاریاں

افغانستان ، صوبہ ہرات میں تباہ کن زلزلے کے بعد ایک شخص ملبے کا ڈھیر بن جانے والے مکانات کے سامنے کھڑا ہے۔ (شِنہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ فیشن ۔ ویک

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں  ماڈلز  2024 بہار/ گرما شنگھائی فیشن ویک میں  ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ فیشن ۔ ویک

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں  ماڈلز  2024 بہار/ گرما شنگھائی فیشن ویک میں  ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شبمن گل کو نہ...

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے دوسرے میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ میں بھی بھارتی بیٹر شبمن گل کے نہ کھیلنے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر کریں گے، شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ فیشن ۔ ویک

چین ، مشرقی شہر شنگھائی  میں ماڈلز 2024 بہار/ گرما  شنگھائی فیشن ویک  میں  ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پی ایل نے بھارتی کرکٹ کو بدل کر رکھ دیا،...

سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہاہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )نے بھارتی کرکٹ کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کا معیار تبدیل ہوگیا ہے اور بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے، پہلے کہاجاتا تھا کہ بیٹسمین بھارت اور بولر پاکستان سے آتے ہیں لیکن پاکستان سے بولرز اور بیٹسمین دونوں آتے رہے ہیں ،سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی بولرز نے اب گوشت کھانا شروع کردیا ہے تو تھوڑے تگڑے ہوگئے ہیں اور پھر آئی پی ایل نے بھارت کی کرکٹ کو تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گنگولی کے بعد دھونی نے سینئر کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے چلایا، یہ درست ہے کہ دھونی کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ کا انداز بدلا،اس کے بعد آئی پی ایل یعنی بھارت کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے کافی ٹیلنٹ ملا کیوں کہ بھارت نے صحیح جگہ انویسٹمنٹ کی، انہوں نے راہول ڈریوڈ جیسے بڑے کھلاڑی کو نیچے لاکر پوری ڈومیسٹک کرکٹ ان کو سونپ دی کیوں کہ راہول ڈریوڈ کو پتا ہے کہ ایک بڑے کھلاڑی کو شروعات سے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کہیں کہ بھارت نے کام کیا ، انویسٹ کیا اور اب ان کے سامنے نیا ٹیلنٹ ابھر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ شاہد آفریدی نے دوران گفتگو ذکا اشرف سے درخواست کی کہ آپ چیئرمین شپ کے دوران ایسے کام کریں کہ جب آپ اس سیٹ پر نہ ہوں تو آپ کو یاد کیا جائے کہ چیئرمین وہ آیا تھا،اوپر کے معیار کو چھوڑ دیں، گراس روٹ لیول پر کام کریں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ امریکہ ۔ چین ۔ موسیقی فور...

امریکہ ، نیویارک میں دی ایشیا سوسائٹی میں منعقدہ امریکہ ۔ چین موسیقی فورم میں سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کی لیو شیاؤجنگ فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ امریکہ ۔ چین ۔ موسیقی فور...

امریکہ ، نیویارک میں دی ایشیا سوسائٹی میں منعقدہ امریکہ ۔ چین موسیقی فورم میں سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کی لیو شیاؤجنگ فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشیائی کھیل رنگا رنگ اختتامی تقریب...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں پہلے ایشیائی کھیلوں کا جھنڈا حوالے کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں منعقدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں اولمپکس کونسل آف ایشیا کا جھنڈا  لہرا یا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، تھری گورجز شپ لاک کے ذریعے کارگو نقل و...

ووہان(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تھری گورجز ڈیم کے شپ لاک کے ذریعے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی میں 12 کروڑ 70 لاکھ  ٹن کارگو  نقل وحمل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.02 فیصد زیادہ ہے۔

تھری گورجز نیویگیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب جہاز نے اپنے آپریشن کے 20 سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران 12 کروڑ  ٹن کا ہندسہ عبور کیا  ہے۔

اتھارٹی کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران شپ لاک  نے 32 ہزار مال بردار کارگو شپس کو نمٹایا۔

صرف اگست میں ہی شپ لاک کے ذریعے کارگو  نقل وحمل 1 کروڑ 57 لاکھ 10 ہزار  ٹن تک پہنچ گئی جو پہلی بار ماہانہ ایک کروڑ پچاس لاکھ  ٹن سے زیادہ ہے۔

شپ لاک  تھری گورجز پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جو ملک کی سب سے طویل آبی گزرگاہ دریائے یانگزی پر واقع ایک کثیر الجہتی واٹر کنٹرول سسٹم ہے۔

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مکئی کی فصل کی زبردست پیداوار

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں رواں سال خزاں میں 6 کروڑ 20 لاکھ مو (تقریباً 41 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر) رقبے پر فصل کاشت کی گئی ہے جس میں 5 کروڑ 20 لاکھ (تقریباً 34 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر) پر مکئی کاشت کی گئی تھی۔

چین، شمالی صو بہ ہیبے کے شہر جن ژو کے دیہات ژو جیاژوآنگ میں کسان مکئی خشک کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے قصبے چھا ہی میں مکئی کے ایک کھیت میں کٹائی کی مشین کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے قصبے چھا ہی میں کسان مکئی کی فصل کاٹ رہے ہیں (شِنہوا)

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے قصبے چھا ہی کے دیہات کونگ جیا ژوآنگ میں  کسان  مکئی کی چھا نٹی کر   رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ میں موجود پاکستانی پریزینٹر زینب عباس...

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی،نجی ٹی وی کے مطابق زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دبائو بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا،کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی،واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں شا ئقین کے گر...

ہانگ چو گیمز میں شر کت کر نے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی احتشام اسلم نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ سے بہترین دوست ہیں اور جب ہم اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو شائقین کی جانب سے گرمجوش استقبال پر بہت خوشی ہوئی۔ یہ بلاشبہ ایشین گیمز کی بہترین افتتاحی تقریب تھی جس میں مجھے شرکت کا موقع ملا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان کا کہنا تھا کہ چین آنے سے قبل ہم نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں تربیت حاصل کی، پاکستان والی بال کے کوچ نصیر احمد نے کہا کہ میں پہلی دفعہ ہانگ چو آیا ہوں۔ یہ بہت خوبصورت شہر ہے اور ہر ایک کا رویہ ہم سے بہت دوستانہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن ع...

شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظہبی ٹی 10لیگ کا حصہ بن گئے، ابوظہبی ٹی 10کے 2023کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے کل 782کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں بین الاقوامی کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں ،پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو چنئی بریوز نے پہلے ہی سائن کر لیا ہے۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی میں 8ٹیمیں ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنئی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز ، مورس ویل سمپ آرمی ، نیو یارک اسٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی شرکت کررہی ہیں جس نے سیزن میں برقرار رکھے گئے اور نئے شامل کردہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ باقی کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے چنے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے تصویری شناختی دس...

برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کے لیے تصویری شناختی دستاویز ضروری قرار دے دی گئی،میئر لندن آفس کے مطابق فیصد ملکی آبادی یعنی ہر 6میں سے 1شخص کے پاس مناسب تصویری شناختی دستاویزات موجود نہیں ہے،میئر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات نہ ہونے کے باعث لوگوں کو ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہو گی،یاد رہے کہ رواں سال مئی میں برطانوی الیکشن کمیشن نے نئے قوانین متعارف کرائے تھے جبکہ میئر لندن صادق خان نے ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویتی شہریوں کو50ممالک میں ویزا فری داخلے کی...

کویتی شہریوں کو50ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق کویتی پاسپورٹ ہولڈر پیشگی ویزا انتظامات کے بغیر 50 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں،کویتی شہریوں کے لیے موجودہ ویزا پالیسیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ سالم الصباح نے کہا کہ مذکورہ پچاس ممالک میں 10یورپی، 3آسٹریلیا کے علاقے اور قریبی ممالک میں، 7ایشیائی، 4افریقی، 13امریکی اور 13عرب ممالک شامل ہیں،نئی پالیسی سے کویتی شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے اور اب وہ دنیا بھر میں آسانی کے ساتھ آ جا سکیں گے، کویت کے وہ شہری جو الیکٹرانک ویزے کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے لیے 11 ممالک یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں 4یورپی، 3 ایشیائی، 2 افریقی اور 2 امریکی ممالک شامل ہیں،کویتی شہریوں کے لیے 32ممالک میں آن ارائیول ویزے کی بھی سہولت دستیاب ہے، ان ممالک میں آسٹریلیا اور قریبی علاقوں کے 5ممالک، ایشیا کے 12، افریقہ کے 13، امریکا میں ایک اور ایک عرب ملک شامل ہیں۔تاہم 104ممالک ایسے ہیں جہاں کویتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اب بھی سفارت خانوں یا منظور شدہ دفاتر کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، ان میں 36یورپی ہیں، 7آسٹریا اور اس کے پڑوسی ممالک ہیں، 10ایشیائی، 28افریقی ہیں، 20امریکی، اور 3عرب ممالک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کیخلاف...

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن سکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کی ، سکھوں کے احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آسٹریلوی حکومت کو آگاہ کرنا تھا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماوں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے،مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں