شامی فوج کےارکان حمص میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جنازے میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژومیں 19ویں ایشین گیمز میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے 109 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے چینی لیو ہوان ہوا (دائیں) اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے ازبکستان کے اکبر جورایف ایوارڈ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژومیں 19ویں ایشین گیمز میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے109 کلوگرام گروپ اے میچ کے دوران ازبکستان کے روسلان نوردینوف مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژومیں 19ویں ایشین گیمز میں مردوں کے ویٹ لفٹنگ کے109 کلوگرام گروپ اے میچ کے دوران ازبکستان کے روسلان نوردینوف مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ایک اسپتال میں لوگ لبیب الدمری کی میت کے گردسوگوارہیں۔(شِنہوا)
شامی فوج کےارکان حمص میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جنازے میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کےمشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی ہونگ چھیاوریلوے سٹیشن کے ویٹنگ ہال میں مسافر دیکھے جا سکتےہیں۔(شِنہوا)
ریو ڈی جنیرو(شِنہوا) برازیل کی ریو ڈی جنیرو اور باہیا ریاست میں دو الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ بارا دا تیجوکا کے سیاحتی ساحل پر تین ڈاکٹروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تین شوٹروں نےایک کارسے باہر نکل کر متاثرین پر فائرنگ کی جس سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے غلطی سے ڈاکٹروں میں سے ایک کو مقامی ملیشیا کا رکن سمجھ کر اس پر فائرنگ کی۔
دریں اثنا باہیا کے جنوب میں واقع میونسپلٹی جیکی میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد مارے گئے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق وزن میں کمی کے لیے عام ادویات استعمال کرنے والے افراد کو معدے کی خرابی، لبلبے کی سوزش اور آنتوں میں رکاوٹوں جیسے نظام ہضم کے سنگین مسائل کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔
گلوکاگان- لائک پیپٹائڈ ون (جی ایل پی- ون) کیمیائی مادہ ذیابیطس کے علاج کے لیے منظور شدہ ادویات ہیں جو حال ہی میں وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کی جارہی ہیں۔
جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لیے، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے محققین نے ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کے ڈیٹا بیس سے 1کروڑ60لاکھ سے زیادہ انشورنس دعووں کے بے ترتیب نمونے کی جانچ کی جو کہ امریکہ میں تمام بیرونی مریضوں کے نسخوں کا تقریباً 93 فیصد ہے۔
محققین نے طبی ترتیب میں وزن میں کمی کے لیے استعمال ہونے والے گلوکاگان- لائک پیپٹائڈ ون کی وجہ سے معدے پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا۔
محققین نے معلوم کیا کہ لائک پیپٹائڈ ون کے استعمال سے لبلبے کی سوزش، آنتوں میں رکاوٹ اور معدے کی بیماریوں میں اضافے کا تعلق موجود ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کے دوسرے مرحلے پراپنے ردعمل کا اظہار کیاہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے گزشتہ روزاعلان کیا کہ اس نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے اور 17 دنوں میں 7ہزار800ٹن پانی چھوڑنے کا منصوبہ ہے۔
اس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈسچارج پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ "ہم جاپان کے اس یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔"
ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سمندر پوری انسانیت کی ملکیت ہے۔ جاپانی حکومت کو بین الاقوامی برادری کے خدشات کا جواب دینے، پڑوسی ممالک کے ساتھ مکمل، مخلصانہ رابطے رکھنے اور جوہری آلودہ پانی کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ایک بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات پر زور دینے کی ضرورت ہے جو طویل عرصے تک موثر رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جاپان کے پڑوسی ممالک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس انتظام میں بھرپور شرکت کرسکیں۔

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ملک بھر میں ذیلی استوائی اورگرم علاقوں میں زمین کے استعمال اورمٹی کے کیمیائی اجزا کے سائیکلنگ پراسیس کے درمیان تعلق کو ثابت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف اربن انوائرمنٹ کے محققین نے حیاتیاتی تنوع کا سروے کیا۔ سی اے ایس نے کہا کہ یہ تحقیق مٹی کے کیمیائی اجزا کے سائیکلنگ پراسیس کی اصولی خصوصیات اور تعاملات اور انسانی سرگرمیوں، خاص طور پر زراعت اور شہری آبادی میں اضافے کے بارے میں ان کے ردعمل کو جاننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
زمین کے استعمال کا یہ تعلق حیاتیاتی تنوع کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ مٹی میٹازوئن کے بہت سے یک خلیاتی یوکرائیوٹک پیراسائٹ ، خاص طور پر اپی کامپلیکسا کومحفوظ رکھتی ہے۔ تاہم، اپی کامپلیکسا ن کی تقسیم، میزبانوں کے ساتھ ان کی وابستگی، اور انسانوں کے زیر اثر زمین کے استعمال کے اثرات کا بہت کم مطالعہ کیا گیا ہے۔
محققین نے چین بھر میں سب ٹراپیکل، گرم معتدل اور درمیانے معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں مزید قدرتی جنگلاتی ماحولیاتی نظام میں انسانی آبادیوں والے تین ماحول کھیتوں، رہائشی علاقوں اور پارکوں میں اپی کامپلیکسا اور مٹی میٹا زوانزکی بایو جیوگرافی اور ان کے درمیان روابط کی چھان بین کی۔
انقرہ(شِنہوا)ترک سیکورٹی فورسز نے شمالی شام میں شامی کرد پیپلز ڈیفنس یونٹس (وائے پی جی ) کے حملے کی جوابی کارروائی میں 26 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔
ترکیہ کی وزارت دفاع نے جمعہ ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ کی جانب سے یہ کارروائی شمالی شام میں ترک فوج کے فرات شیلڈ آپریشن زون میں دبیق بیس کے علاقے پرجمعرات کو وائے پی جی کے حملے کے جواب میں کی گئی۔
وزارت کے مطابق ترکیہ کے جنگی طیاروں نے بھی وائے پی جی کے خلاف فضائی حملے کیے اور تل رفعت، جزیرہ اور ڈیرک کے علاقوں میں جمعرات کی رات 30 اہداف کو نشانہ بنایا۔
نیم سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق جمعرات کے اوائل میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی ) نے مسلح ڈرونز سے وائے پی جی کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اتوار کو ہونے والے ایک خودکش بم حملے کے بعد شام میں کرد گروپ اور ترک افواج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کےکے) نے اتوار کو ترک وزارت داخلہ کے سامنے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا یا اور دوسرا پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سابقہ ٹویٹر کے نام سے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایک اور پیشرفت میں ترک پولیس نے جمعہ کے روزپی کے کے سے وابستہ 75 مشتبہ ارکان کو ترکیہ کے 11 صوبوں سے حراست میں لیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے کورئیر سیکٹر میں رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی کے لحاظ سے دوہرے ہندسوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
چینی اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے میں شعبے نے748 ارب 81 کروڑ(تقریباً 104 ارب 29 کروڑ ڈالر) کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوگزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد زیادہ ہے۔
اس شعبے کی کمپنیوں نے اسی مدت میں81 ارب 46 کروڑ پارسلز ترسیل کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 15.9 فیصد زیادہ ہے۔
گراناڈا، اسپین(شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک کے رہنماؤں کا جمعہ کویہاں غیر رسمی سربراہی اجلاس ہوا جس میں بلاک کی مستقبل کی حکمت عملی اور توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ای یوکونسل کی ہسپانوی پریذیڈنسی کے مطابق مستقبل کا اسٹریٹجک ایجنڈا 2024-2029 اور بلاک کی آئندہ ہونے والی توسیع کے لیے تیاریوں پربات چیت کی گئی۔
یورپی یونین کی توسیع ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت ممالک سیاسی اور معاشی شرائط پورا کرنے کے بعد 27 ملکی بلاک میں شامل ہوتے ہیں۔ فی الحال، آٹھ ممالک، بشمول مغربی بلقان، یوکرین اورمالدوواکو امیدوار کا درجہ دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کونسل کی چھ ماہ کی گردشی صدارت اس وقت اسپین کے پاس ہے۔اسپین کے قائم مقام وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کا ملک توسیع کا ہمیشہ سے حامی رہا ہے، لیکن ان نئے اراکین کو شامل کرنے سے "اندرونی طور پر بہت سے چیلنجز" سامنے آئیں گے۔
منیلا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی آفات سے 2016 سے 2021 تک فلپائن میں 97لاکھ بچے بے گھرہوئے جس سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک بحران سے دوچار ہوا۔
موسمیاتی تبدیلی سے بے گھرہونے والے بچوں کی رپورٹ 2016 اور 2021 کے درمیان سیلاب، طوفان، خشک سالی اور جنگلاتی آگ کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد کا پہلا عالمی تجزیہ ہے۔ جس سے اگلے 30 سالوں کے لیے تخمینہ لگایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق 44 ممالک میں چھ سال کے دوران 4 کروڑ31لاکھ بچے یا روزانہ تقریباً 20ہزار بچے بے گھر ہورہے ہیں۔قدرتی آفات کے حوالے سے، فلپائن طوفانوں سےبے گھر بچوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے اورسیلاب کے حوالے سےتیسرے نمبر پر ہے۔جہاں سالانہ اوسطاً 20 سمندری طوفان آتے ہیں۔
رم اللہ(شِنہوا) چین نے ہانگ ژو میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کے منظم انعقاد کا ایک اعلیٰ اور نفیس نمونہ پیش کیا ہے۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے بارے فلسطینی سپریم کونسل کےسربراہ جبریل رجب نے شِنہوا کو بتایا کہ چین ایک دوست ملک ہے جس نے 19ویں ایشین گیمز کے منظم انداز میں انعقاد اور میزبانی کی ایک اعلیٰ اور نفیس مثال قائم کی ہے۔
چین کا صوبہ ژی جیانگ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایشین گیمز کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ایشیا بھر سے 12 ہزار سے زیادہ ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
جبریل رجب نےکہا کہ فلسطین کےساتھ دوطرفہ تعلقات اور کھیلوں کے تناظر میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ چین کے تعلقات سمیت کھیل کے میدان میں چین کےاعلیٰ طرز عمل سے مستقبل کے لیےسبق حاصل کیاجاسکتاہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں 6 نومبر سے 8 نومبر تک عالمی مالیاتی رہنماؤں کی دوسری سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی،ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی (ایچ کے ایم اے) کے سربراہ کے مطابق کانفرنس میں 300 رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ایچ کے ایم اے کے چیف ایگزیکٹو ایڈی یو نے کہا کہ اس سال کے سربراہی اجلاس میں مرکزی سربراہی اجلاس اور سرمایہ کاری فورم شامل ہے، جس کا اہتمام ایچ کے ایم اے، ہانگ کانگ سیکورٹیز اینڈ فیوچر کمیشن اور ہانگ کانگ اکیڈمی آف فنانس مشترکہ طور پر کریں گے۔ "پیچیدگیوں کے ساتھ رہنا " تھیم کے تحت اس شعبہ کے رہنما مرکزی سربراہی اجلاس کے دوران ان رجحانات اور تبدیلیوں کا جائزہ لیں گے جو مالیاتی صنعت پر دور رس اثرات کے حامل ہیں۔
ماسکو(شِنہوا) روس کی نیشنل ریسرچ یونیورسٹی،ہائر سکول آف اکنامکس کی وائس ریکٹر وکٹوریہ پانوا نے کہا ہے کہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تشکیل میں مدد کے لیے روس اور چین مشترکہ ذمہ دار ہیں۔
پانوا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک، برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہونے کے ناطے لاتعلق نہیں رہ سکتے، کیونکہ یہ گروپ "ایک منصفانہ دنیا کو برقرار رکھنے" کے لیے قائم کیے گئے تھے جو ممالک کو ان طریقوں سے اپنے معاشی استحکام اور سماجی مساوات کو برقرار رکھنے میں مدد دے رہے ہیں جو ہر ایک دوسرے کے قومی مفادات کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں۔
پانوا کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی میکانزم امریکہ کے ساتھ تصادم کے خواہاں نہیں بلکہ ان کا مقصد ایک دوسرے کے مفادات کو مدنظر رکھنا ہے، بجائے اس کے کہ ان چند ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے جو باقی دنیا کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 20ویں صدی کے دوران، مزید کثیرالجہتی نیٹ ورکس اور معاہدے سامنے آنا شروع ہوئے، جن کا مقصد ابتدائی طور پر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں اپنی افواج کے قریب آنے والےایک مسلح ترک ڈرون کو مار گرایا۔
پینٹاگون کے پریس سکریٹری پیٹ رائڈر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی کمانڈروں کو ترک ڈرون(یو اے وی) کی شام میں موجود امریکی افواج سے آدھے کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر پرواز کی اطلاع ملی۔
پیٹ رائڈر نے کہاکہ امریکی ایف-16 لڑاکا طیاروں نے اپنے دفاع میں ڈرون کو مار گرایا تاہم پینٹاگون کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ترکیہ جان بوجھ کر امریکی افواج کو نشانہ بنا رہا تھا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر سے اس واقعے پر تبادلہ خیال کے لیے فون پر گفتگو کی۔
رائڈر کے مطابق فون کال پر گفتگو میں آسٹن نے اپنے ترک ہم منصب پر زور دیا کہ وہ شمالی شام میں کشیدگی میں کمی کے لیے عزم ظاہر کریں جبکہ انہوں نے قائم فوجی روابط کے ذریعےتضاد کو ختم کرنے کے پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ترکیہ کے جائز سیکورٹی خدشات کو تسلیم کیا اور امریکی افواج کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے امریکہ اور ترکیہ کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے اپنے عزم کی اعادہ کیا۔
سڈنی(شِنہوا)آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی سہ پہر کینبرا کے قریب ایک طیارہ گرنے سے بچوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
نیوساؤتھ ویلز پولیس فورس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیرس ایس آر 22 طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر کینبرا ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں سوارایک آدمی اور تین بچوں سمیت چار افراد آرمیڈیل جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق تاحال ان کی باضابطہ طور پر شناخت ہونا باقی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے رپورٹ تیار کی جائے گی۔
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ڈریگن کشتی ایک ہزار میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی ٹیم خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی ڈریگن کشتی ایک ہزار میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والی چینی ٹیم خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین میں وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی 8 روزہ تعطیلات میں سفر کا جوش مضبوط کھپت کی مثال بن گیا ہے۔
علی بابا کے ٹریول پلیٹ فارم فلیگی کے مطابق تعطیلات کے دوران اندرون ملک سفر کے آرڈرز میں گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 600 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرون ملک سفر کے آرڈرز 2 ہزار فیصد بڑھے ہیں۔
چین، وسطی صوبے ہونان کی کاؤنٹی شِںہوا میں سیاح شیانگ ڈونگ اسٹریٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
4 اکتوبر ، 2023 کو ، چینی سیاحوں نے مصر کے گیزا میں گیزا پرامڈ منظر عام کا دورہ کیا. (زنہوا نیوز ایجنسی/احمد گوما)
مصر، جیزا میں چینی سیاح جیزا اہرام کے خوبصورت مقام کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں سیاح ڈیوٹی فری شاپنگ مال سے باہر آرہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 8 اکتوبر کو صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان وانگ وین بن نے ایک بیان میں کہا کہ لی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا بھی اہتمام کریں گے۔
پشاور (شِںہوا) پاکستان میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے خاص طور پر پشاور میں طبی عملہ عوامی مقامات پر مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے کرنے میں مصروف ہیں۔
صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مچھروں کے باعث پھیلنے والے ڈینگی بخار کے کم از کم 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور میں طبی عملے کا ایک رکن (دائیں) ایک علاقے میں مچھر مار اسپرے کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
پشاور میں طبی عملے کا ایک رکن ایک علاقے میں مچھر مار اسپرے کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
پشاور میں طبی عملے کا ایک رکن ایک علاقے میں مچھر مار اسپرے کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
پشاور میں طبی عملے کا ایک رکن ایک علاقے میں مچھر مار اسپرے کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
پشاور کے ایک علاقے میں طبی عملہ کی جانب سے کئے جانے والے مچھر مار اسپرے کے دوران لوگ گزر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
سوچی (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) امید افزا ہے اور روس اور چین کا تعاون عالمی معاملات میں استحکام کا ایک اہم عنصر ہے۔
پوتن نے یہ بات سوچی میں والدائی ڈسکشن کلب کی 20 ویں سالانہ میٹنگ کے مکمل اجلاس میں شِنہوا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
چین کی متاثر کن اقتصادی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے پوتن نے کہا کہ چین عالمی معیشت کے معروف انجنز میں سے ایک بن گیا ہے۔
دوطرفہ تعاون کے حوالے سے پوتن نے کہا کہ دونوں فریق گریٹر یوریشیا، یوریشین اکنامک یونین کی تعمیر اور 'امید افزا بی آر آئی' کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کریں گے۔
پوتن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کسی کے خلاف فوجی بلاک بنانے پر غور نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون بین الاقوامی معاملات میں استحکام کا ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔
"فیئر ملٹی پولرٹی: سب کے لئے سلامتی اور ترقی کو کیسے یقینی بنایا جائے" کے موضوع کے تحت، والدائی ڈسکشن کلب کا 20 واں سالانہ اجلاس 2 سے5 اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے تقریباً 140 ماہرین، قانون سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔
بیجنگ (شِنہوا) انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے زرعی شعبے کے مالی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔
بینک نے بتایا کہ اگست کے اختتام تک بینک کے زراعت بارے قرض کا توازن تقریباً 40 کھرب یوآن (تقریباً 557.12 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔
بینک نے خوراک کی فراہمی اور بیج کی صنعت جیسے بنیادی شعبوں میں صارفین کو درست اور مناسب قرض تعاون فراہم کرنے کے لئے قرض مصنوعات تیار کی ہیں۔
اگست کے اختتام تک ان اہم شعبوں میں آئی سی بی سی کا قرض توازن 140 ارب یوآن تک پہنچ چکا تھا۔
بینک نے دیہی صارفین کو بینک کارڈ فیس میں کمی کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈپازٹ اور مالی مصنوعات جیسی خصوصی خدمات بھی فراہم کی ہیں۔
آئی سی بی سی نے اگست کے اختتام تک 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ دیہی بحالی بینک کارڈ ز جاری کئے جو دیہی مارکیٹ کو فعال کرنے اور دیہی کھپت کے فروغ میں ٹھوس تعاون فراہم کرتے ہیں۔
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت میں آ تشزدگی کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے صدرمقام ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آ تشزدگی سے 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے جبکہ 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
ریاست پنجاب میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں 4 مزدور ہلاک ہوئے ۔ یہ آگ امرتسر کے ایک دوا ساز کارخانے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب لگی تھی۔
کارخانے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جو آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس واقعے کی وجوہات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
یوگیاکارتا، انڈونیشیا (شِںہوا) انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا کی برنگ ہارجو مارکیٹ میں قائم اسٹیج پر اعتماد کے ساتھ چلتے ہوئے تاجروں نے دلکش اور عمدہ لوریک ملبوسات زیب تن کرکے ملک کے روایتی بُنے ہوئے کپڑوں کو فخر سے پیش کیا۔
مارکیٹ میں منعقدہ برنگ ہارجو فیشن ڈے نے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو لوریک ملبوسات کو قریب سے جاننے کا بہترین موقع فراہم کیا اور انہوں نے کپڑے کو محفوظ کرنے کے طریقے سیکھے۔
انڈونیشیا، یوگیاکارتا میں برنگ ہارجو مارکیٹ میں برنگ ہارجو فیشن ڈے میں ایک تاجرشرکت کررہی ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیاکارتا میں برنگ ہارجو مارکیٹ میں برنگ ہارجو فیشن ڈے میں ایک تاجرشرکت کررہی ہے۔ (شِنہوا)
انڈونیشیا، یوگیاکارتا میں برنگ ہارجو مارکیٹ میں برنگ ہارجو فیشن ڈے میں ایک تاجرشرکت کر رہی ہے۔ (شِنہوا)
کویت سٹی (شِنہوا) کویتی شوٹر عبداللہ الراشدی نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشین گیمز ان کے اب تک کے سب سے اچھے اور خوبصورت مقابلوں میں سے ایک تھے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مردوں کے اسکیٹ انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ نے کھیلوں کے لئے پورے شہر کی تنظیم ، خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی۔
الراشدی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا ہے جو ایونٹ میں عالمی ریکارڈ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے شوٹنگ کے شعبے میں ایشیا کی قابل ذکر پیش رفت کا ذکر کیا اور متعدد عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کے متاثر کن ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین، قازقستان، قطر اور کویت جیسے ممالک کی براعظم اور عالمی دونوں سطح پر اس کھیل میں ایک شاندار تاریخ ہے۔
کویتی شوٹر نے کہا کہ چین تمام کھیلوں میں نمائندگی کرنے والے سب سے اہم اور سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بڑی ترقی کی ہے اور اولمپکس اور دیگر عالمی مقابلوں میں مسلسل تمغے جیتے ہیں۔

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے اسٹیٹ سیکرٹریٹ آف سول ایوی ایشن (ایس ایس سی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کمبوڈیا کے شمال مغربی سیم ریپ صوبے میں واقع سیم ریپ انگکور بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ایئر پورٹ کی آخری پروازوں کا کامیاب مظاہرہ مکمل کر لیا۔
ایس ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اسکائی انگکور ایئر لائنز کے طیارے کو نوم پنہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کمبوڈیا ایئرویز کے ایک طیارے نے سیہانوک ویل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اور چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے نے چین کے کن منگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 ای لیول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں 38 گیٹ ہیں اور یہ 2024 سے سالانہ 70 لاکھ فضائی مسافروں اور 2040 سے سالانہ 1 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہوگا۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈہ 2024 سے ہر سال 10 ہزار ٹن اور 2040 سے 26 ہزار ٹن تک ایئر کارگو کو نمٹا سکتا ہےاور 2024 سے ہر سال 65 ہزار 800 پروازوں اور 2040 سے سالانہ 1 لا کھ 12 ہزار 700 پروازوں کی گنجائش رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق اس ہوائی اڈے پر چین کی یون نان انویسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ سے وابستہ انگکور انٹرنیشنل ایئرپورٹ انویسٹمنٹ (کمبوڈیا) کمپنی لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کی ہے۔

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی ساحل پر واقع جیانگسو صوبے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں محل وقوع اور وسائل میں اپنے فوائد کو پورا کر رہا ہے۔
جیانگسو کے ایگزیکٹیو نائب گورنر ما شین نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ملاپ والے علاقے میں واقع اس صوبے کے بامعنی نتائج سامنے آئے ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے مشترکہ نفاذ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مجموعی منصوبے کے طور پر "کنورژنگ پوائنٹ" کے طور پر لیتے ہوئے جیانگسو نے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا ، بین الاقوامی پیداواری صلاحیت میں تعاون کو گہرا کرنا، شاہراہ ریشم کی تجارت کو فروغ دینا ، بڑے بین الاقوامی تعاون پارکس کو اپ گریڈ کرنا اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے لئے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو بڑھانے سمیت متعدد مہمات چلائی ہیں ۔
جنوری سے ستمبر تک جیانگسو میں مجموعی طور پر 1,667 چین-یورپ اور چین-ایشیا مال بردار ٹرینز چلائی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 13.4 فیصد زیادہ ہیں اور صوبے نے 24 چین-یورپ اور چین-ایشیا ریلوے روٹس کھولے ہیں جو یورپ اور ایشیا کے 20 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتے ہیں۔

بیجنگ (شِںہوا) چین میں اگست کے دوران لاجسٹکس صنعت میں بحالی کی رفتار جاری رہی اور دوست پالیسیوں کے سبب اس کے ہرشعبے میں طلب میں اضافہ ہوا ۔
صنعتی رپورٹ کے مطابق سماجی لاجسٹکس کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ابتدائی 8 ماہ کے دوران سوشل لاجسٹکس گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 2164 کھرب یوآن (تقریباً 300 کھرب یوآن امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔
شرح نمو ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زائد تھا۔
اگست میں صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدی اشیاء کی لاجسٹکس 18.4 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق لاجسٹکس صنعت کی مجموعی آمدن ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 87 کھرب یوآن رہی۔
فیڈریشن نے بتایا کہ اگرچہ سوشل لاجسٹکس کی موجودہ بحالی بڑی حد تک مستحکم نہیں ہے تاہم توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں اس شعبے میں سرگرمیاں مسلسل بہترہوں گی کیونکہ طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ہانگ ژو(شِنہوا) چینی وفد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی قومی فٹنس کی بھرپور ترقی اور نوجوانوں کے کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
وفد کے ایک عہدیدار لیو گویونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ بیجنگ سے گوانگ ژو اور اب ہانگ ژو تک ہم نے قومی فٹنس کی شرکت اور شہری بنیادی ڈھانچے میں بہتری دیکھی ہے۔
ہانگ ژو ایشین گیمز میں ووشو، ڈریگن بوٹ ریسنگ، رولر اسکیٹنگ، کراٹے، جو جیتسو، سیپاک ٹاکرو، سافٹ ٹینس، بیس بال، سافٹ بال، اسکوائش اور دیگر متعدد غیر اولمپک کھیل شامل تھے۔
لیو نے کہا کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے ان غیر اولمپک کھیلوں کو اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز کے طریقہ کار کے مطابق قائم کیا تھا۔
یہ ایشیا میں کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مئو ثر طریقے سے فروغ دے سکتا ہے اور یکجہتی اور دوستی کو بڑھا سکتا ہے۔

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے جو جیٹسو میں 52 کلوگرام سیمی فائنل میں چین کی میاؤ جی (نیلے) اور جنوبی کوریا کی ایم این اونجو کے مابین مقابلہ ہوا۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران کبڈی کے خواتین ٹیم سمیی فائنل کے بعد ٹیم چینی تائیپے ہاتھ ہلا کر تماشائیوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران کبڈی کے خواتین ٹیم سمیی فائنل کے بعد ٹیم چینی تائیپے ہاتھ ہلا کر تماشائیوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے فری اسٹائل 53 کلوگرام میں کانسی کے تمغے کے میچ میں بھارتی کھلاڑی انتم (بائیں) منگولیا کی بولورتویا بات اوچیر سے مقابلہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی کاؤنٹی چھوان آن میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران خواتین کی 10 کلومیٹر میراتھن تیراکی کے ایوارڈ کی تقریب میں طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی وو شوتونگ (درمیان) چاندی کا تمغہ جیتنے والی جاپان کی ای بینا ایری (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی چین کی سن جیا اپنے تمغے دکھارہی ہیں۔ (شِنہوا)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے ورلڈکپ 2023کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام کا اعلان کردیا،نجی ٹی وی انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرتا دیکھ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی