• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چائنا اوپن ٹینس،کوکوگف اور ماریا سکاری کوارٹ...

امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف اور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں،چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی کوکوگف نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 2-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو 4-6، 6-2اور 3-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز کبڈی، سیمی فائنل میں پاکستان کو ب...

ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوگئی،سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 14-61سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی،سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 12مرتبہ آل آئوٹ ہوئی اور پاکستان ٹیم حریف کے خلاف ایک آل آئوٹ پوائنٹ بھی نہ لے سکی،سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم برائونز میڈل کی حقدار قرار پائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز' افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں...

ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،ینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی،پاکستان کی پوری ٹیم 115رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116رنز درکار تھے افغانستان نے 17اوورز اور 5گیندوں میں 6وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا،میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم نے کی، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24رنز بناکر نمایاں رہے عرفات منہاس 14رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14اور روحیل نذیر نے 10رنز بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کر...

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا،انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان ون ڈے مقابلوں میں بھارت کو شکست دے گا اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل کھیلتی ہوئی بھی دیکھائی دیں، یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا،مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ 14اکتوبر کو جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تو احمد آباد کا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنے حریف کو سرپرائز کردے۔ واضح رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں 7بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے جبکہ قومی ٹیم عالمی مقابلوں پڑوسیوں کے خلاف پہلی فتح کی متالاشی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں...

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں،ٹنڈولکر کا کہنا تھا بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے،لٹل ماسٹر کا کہنا لتھا بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے،سابق بھاتی کپتان کا کہنا تھا میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکہ، ان فارم بیٹر...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے،گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیدر لینڈز سے میچ سے قبل لیجنڈ کرکٹر لارا کا...

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے نیدر لینڈز سے میچ سے قبل پاکستان ٹیم سے ایک درخواست کی ہے،بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان اپنی جنگ کا آغازحیدر آباد دکن میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کیا،سابق کرکٹر لارا نے کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف جیتنا چاہیے، میری درخواست ہے کہ پاکستان ٹیم نیدرلینڈز کو آسان نہ لے ،لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے تاہم پاکستان ٹیم کو تجربے اور بولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ایسی ٹیموں پر برتری حاصل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہروز کاشف8ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سر کرن...

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور تاریخ رقم کردی ، وہ 8ہزار میٹر سے بلند 13چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے،شہروز کاشف نے یہ سنگ میل چین میں " چو ایو" کو سر کرکے عبور کیا ہے، 8188میٹر بلند چو اویو دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ہے،وہ چو ایو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں، شہروز عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر ہیں،شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام 14چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بننے کا عزم رکھتے ہیں ،شہروز کو ریکارڈ کے حصول کیلئے شیشا پنگما کو سر کرنا باقی ہے، چین میں واقع شیشاپنگما کو شہروز اس ماہ کے وسط میں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 8 روزہ قومی دن کی تعطیلات کے دوران کھپت...

چین میں وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی 8 روزہ تعطیلات میں سفر کا جوش مضبوط کھپت کی مثال بن گیا ہے۔ علی بابا کے ٹریول پلیٹ فارم فلیگی کے مطابق تعطیلات کے دوران اندرون ملک سفر کے آرڈرز میں گزشتہ برس کی نسبت تقریبا 600 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرون ملک سفر کے آرڈرز 2 ہزار فیصد بڑھے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم 19ویں ایشین گیمز کی اختتامی تق...

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 8 اکتوبر کو صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترجمان وانگ وین بن نے ایک بیان میں کہا کہ لی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے غیر ملکی رہنماں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دو طرفہ تقریبات کا بھی اہتمام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں انسداد ڈینگی کے لئے مچھر مار مہم...

پاکستان میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے خاص طور پر پشاور میں طبی عملہ عوامی مقامات پر مچھروں کے خاتمے کے لئے اسپرے کرنے میں مصروف ہیں۔ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مچھروں کے باعث پھیلنے والے ڈینگی بخار کے کم از کم 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس اور چین کے درمیان تعاون عالمی معاملات می...

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو امید افزا ہے اور روس اور چین کا تعاون عالمی معاملات میں استحکام کا ایک اہم عنصر ہے۔ پوتن نے یہ بات سوچی میں والدائی ڈسکشن کلب کی 20 ویں سالانہ میٹنگ کے مکمل اجلاس میں شِنہوا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ چین کی متاثر کن اقتصادی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے پوتن نے کہا کہ چین عالمی معیشت کے معروف انجنز میں سے ایک بن گیا ہے۔ دوطرفہ تعاون کے حوالے سے پوتن نے کہا کہ دونوں فریق گریٹر یوریشیا، یوریشین اکنامک یونین کی تعمیر اور 'امید افزا بی آر آئی' کی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کریں گے۔ پوتن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کسی کے خلاف فوجی بلاک بنانے پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون بین الاقوامی معاملات میں استحکام کا ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔ فیئر ملٹی پولرٹی: سب کے لئے سلامتی اور ترقی کو کیسے یقینی بنایا جائے کے موضوع کے تحت، والدائی ڈسکشن کلب کا 20 واں سالانہ اجلاس 2 سے5 اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے تقریبا 140 ماہرین، قانون سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اگست میں زرعی قرض 40 کھرب یوآن تک پہنچ...

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) نے اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے زرعی شعبے کے مالی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ بینک نے بتایا کہ اگست کے اختتام تک بینک کے زراعت بارے قرض کا توازن تقریبا 40 کھرب یوآن (تقریبا 557.12 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا تھا۔ بینک نے خوراک کی فراہمی اور بیج کی صنعت جیسے بنیادی شعبوں میں صارفین کو درست اور مناسب قرض تعاون فراہم کرنے کے لئے قرض مصنوعات تیار کی ہیں۔ اگست کے اختتام تک ان اہم شعبوں میں آئی سی بی سی کا قرض توازن 140 ارب یوآن تک پہنچ چکا تھا۔ بینک نے دیہی صارفین کو بینک کارڈ فیس میں کمی کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈپازٹ اور مالی مصنوعات جیسی خصوصی خدمات بھی فراہم کی ہیں۔ آئی سی بی سی نے اگست کے اختتام تک 4 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ دیہی بحالی بینک کارڈ ز جاری کئے جو دیہی مارکیٹ کو فعال کرنے اور دیہی کھپت کے فروغ میں ٹھوس تعاون فراہم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، آتشزدگی کے واقعات میں 11 افراد لقمہ ا...

بھارت میں آ تشزدگی کے 2 مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے صدرمقام ممبئی کے علاقے گورے گاں میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آ تشزدگی سے 7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے جبکہ 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ ریاست پنجاب میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں 4 مزدور ہلاک ہوئے ۔ یہ آگ امرتسر کے ایک دوا ساز کارخانے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب لگی تھی۔ کارخانے میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جو آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اس واقعے کی وجوہات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں روایتی مرچنٹ فیشن شو کا انعقاد

انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا کی برنگ ہارجو مارکیٹ میں قائم اسٹیج پر اعتماد کے ساتھ چلتے ہوئے تاجروں نے دلکش اور عمدہ لوریک ملبوسات زیب تن کرکے ملک کے روایتی بنے ہوئے کپڑوں کو فخر سے پیش کیا۔ مارکیٹ میں منعقدہ برنگ ہارجو فیشن ڈے نے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو لوریک ملبوسات کو قریب سے جاننے کا بہترین موقع فراہم کیا اور انہوں نے کپڑے کو محفوظ کرنے کے طریقے سیکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین گیمز بہترین مقابلوں میں سے ایک...

کویتی شوٹر عبداللہ الراشدی نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشین گیمز ان کے اب تک کے سب سے اچھے اور خوبصورت مقابلوں میں سے ایک تھے۔ شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مردوں کے اسکیٹ انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ نے کھیلوں کے لئے پورے شہر کی تنظیم ، خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی۔ الراشدی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا ہے جو ایونٹ میں عالمی ریکارڈ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے شوٹنگ کے شعبے میں ایشیا کی قابل ذکر پیش رفت کا ذکر کیا اور متعدد عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کے متاثر کن ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین، قازقستان، قطر اور کویت جیسے ممالک کی براعظم اور عالمی دونوں سطح پر اس کھیل میں ایک شاندار تاریخ ہے۔ کویتی شوٹر نے کہا کہ چین تمام کھیلوں میں نمائندگی کرنے والے سب سے اہم اور سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بڑی ترقی کی ہے اور اولمپکس اور دیگر عالمی مقابلوں میں مسلسل تمغے جیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ ہ...

کمبوڈیا کے اسٹیٹ سیکرٹریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ کمبوڈیا کے شمال مغربی سیم ریپ صوبے میں واقع سیم ریپ انگکور بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ایئر پورٹ کی آخری پروازوں کا کامیاب مظاہرہ مکمل کر لیا۔ ایس ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اسکائی انگکور ایئر لائنز کے طیارے کو نوم پنہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کمبوڈیا ایئرویز کے ایک طیارے نے سیہانوک ویل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اور چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے نے چین کے کن منگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 4 ای لیول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں 38 گیٹ ہیں اور یہ 2024 سے سالانہ 70 لاکھ فضائی مسافروں اور 2040 سے سالانہ 1 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کے قابل ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈہ 2024 سے ہر سال 10 ہزار ٹن اور 2040 سے 26 ہزار ٹن تک ایئر کارگو کو نمٹا سکتا ہیاور 2024 سے ہر سال 65 ہزار 800 پروازوں اور 2040 سے سالانہ 1 لا کھ 12 ہزار 700 پروازوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق اس ہوائی اڈے پر چین کی یون نان انویسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ سے وابستہ انگکور انٹرنیشنل ایئرپورٹ انویسٹمنٹ (کمبوڈیا) کمپنی لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جیانگ سو بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں ا...

چین کے مشرقی ساحل پر واقع جیانگسو صوبے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں محل وقوع اور وسائل میں اپنے فوائد کو پورا کر رہا ہے۔ جیانگسو کے ایگزیکٹیو نائب گورنر ما شین نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ملاپ والے علاقے میں واقع اس صوبے کے بامعنی نتائج سامنے آئے ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے مشترکہ نفاذ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ عہدیدار نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مجموعی منصوبے کے طور پر "کنورژنگ پوائنٹ" کے طور پر لیتے ہوئے جیانگسو نے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانا ، بین الاقوامی پیداواری صلاحیت میں تعاون کو گہرا کرنا، شاہراہ ریشم کی تجارت کو فروغ دینا ، بڑے بین الاقوامی تعاون پارکس کو اپ گریڈ کرنا اور اعلی سطح کے کھلے پن کو مزید فروغ دینے کے لئے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو بڑھانے سمیت متعدد مہمات چلائی ہیں ۔ جنوری سے ستمبر تک جیانگسو میں مجموعی طور پر 1,667 چین-یورپ اور چین-ایشیا مال بردار ٹرینز چلائی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 13.4 فیصد زیادہ ہیں اور صوبے نے 24 چین-یورپ اور چین-ایشیا ریلوے روٹس کھولے ہیں جو یورپ اور ایشیا کے 20 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اگست میں لاجسٹکس شعبے میں بحالی کی رفت...

چین میں اگست کے دوران لاجسٹکس صنعت میں بحالی کی رفتار جاری رہی اور دوست پالیسیوں کے سبب اس کے ہرشعبے میں طلب میں اضافہ ہوا ۔ صنعتی رپورٹ کے مطابق سماجی لاجسٹکس کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ابتدائی 8 ماہ کے دوران سوشل لاجسٹکس گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 2164 کھرب یوآن (تقریبا 300 کھرب یوآن امریکی ڈالر)تک پہنچ گیا۔ شرح نمو ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زائد تھا۔ اگست میں صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدی اشیا کی لاجسٹکس 18.4 فیصد بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق لاجسٹکس صنعت کی مجموعی آمدن ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 87 کھرب یوآن رہی۔ فیڈریشن نے بتایا کہ اگرچہ سوشل لاجسٹکس کی موجودہ بحالی بڑی حد تک مستحکم نہیں ہے تاہم توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں اس شعبے میں سرگرمیاں مسلسل بہترہوں گی کیونکہ طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین گیمز سے فٹنس کے جوش و خروش میں...

چینی وفد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی قومی فٹنس کی بھرپور ترقی اور نوجوانوں کے کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وفد کے ایک عہدیدار لیو گویونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ بیجنگ سے گوانگ ژو اور اب ہانگ ژو تک ہم نے قومی فٹنس کی شرکت اور شہری بنیادی ڈھانچے میں بہتری دیکھی ہے۔ ہانگ ژو ایشین گیمز میں ووشو، ڈریگن بوٹ ریسنگ، رولر اسکیٹنگ، کراٹے، جو جیتسو، سیپاک ٹاکرو، سافٹ ٹینس، بیس بال، سافٹ بال، اسکوائش اور دیگر متعدد غیر اولمپک کھیل شامل تھے۔ لیو نے کہا کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے ان غیر اولمپک کھیلوں کو اولمپک کونسل آف ایشیا(او سی اے) نے ایشین گیمز کے طریقہ کار کے مطابق قائم کیا تھا۔ یہ ایشیا میں کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مئو ثر طریقے سے فروغ دے سکتا ہے اور یکجہتی اور دوستی کو بڑھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اگست میں لاجسٹکس شعبے میں بحالی کی رفت...

چین میں اگست کے دوران لاجسٹکس صنعت میں بحالی کی رفتار جاری رہی اور دوست پالیسیوں کے سبب اس کے ہرشعبے میں طلب میں اضافہ ہوا ۔ صنعتی رپورٹ کے مطابق سماجی لاجسٹکس کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ابتدائی 8 ماہ کے دوران سوشل لاجسٹکس گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 2164 کھرب یوآن (تقریبا 300 کھرب یوآن امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔ شرح نمو ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زائد تھا۔ اگست میں صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدی اشیا کی لاجسٹکس 18.4 فیصد بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق لاجسٹکس صنعت کی مجموعی آمدن ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 87 کھرب یوآن رہی۔ فیڈریشن نے بتایا کہ اگرچہ سوشل لاجسٹکس کی موجودہ بحالی بڑی حد تک مستحکم نہیں ہے تاہم توقع ہے کہ چوتھی سہ ماہی میں اس شعبے میں سرگرمیاں مسلسل بہترہوں گی کیونکہ طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین گیمز سے فٹنس کے جوش و خروش میں...

چینی وفد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی قومی فٹنس کی بھرپور ترقی اور نوجوانوں کے کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وفد کے ایک عہدیدار لیو گویونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ بیجنگ سے گوانگ ژو اور اب ہانگ ژو تک ہم نے قومی فٹنس کی شرکت اور شہری بنیادی ڈھانچے میں بہتری دیکھی ہے۔ ہانگ ژو ایشین گیمز میں ووشو، ڈریگن بوٹ ریسنگ، رولر اسکیٹنگ، کراٹے، جو جیتسو، سیپاک ٹاکرو، سافٹ ٹینس، بیس بال، سافٹ بال، اسکوائش اور دیگر متعدد غیر اولمپک کھیل شامل تھے۔ لیو نے کہا کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے ان غیر اولمپک کھیلوں کو اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے ایشین گیمز کے طریقہ کار کے مطابق قائم کیا تھا۔ یہ ایشیا میں کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مئو ثر طریقے سے فروغ دے سکتا ہے اور یکجہتی اور دوستی کو بڑھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا میں95بیمار طلبا کے ٹیسٹ کروانے کے باوج...

کینیا میں بیمار پڑنے والے اور اسپتال میں داخل 95طلبہ کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے باوجود ان کی بیماری کا پتہ نہیں چل سکا ہے،وزیر صحت سوسن ناخومیچا نے بتایا کہ انہیں اب تک طلبا پر کئے گئے 5 ٹیسٹ میں کوئی نتیجہ نہیں ملا ہے اور اضافی نمونے مزید جانچ کے لیے دارالحکومت نیروبی بھیج دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، 11سالہ بچے کی فائرنگ سے13 سالہ دو بچ...

امریکہ میں 11سالہ لڑکے نے اپنی ماں کی بندوق سے 13سالہ دو بچوں کو گولی مار دی، عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی فٹبال ٹریننگ کے بعد بچوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی،اپوپکا کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں، ایک 11سالہ لڑکے نے اپنی ماں کی گاڑی سے لی گئی بندوق سے 13سالہ دو بچوں پر فائر کر دیا، واقعے میں زخمی ہونے والے بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں،11سالہ ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا،جب کہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ واقعے میں استعمال ہونے والی بندوق قانونی طور پر ملزم کی والدہ کے پاس رجسٹرڈ تھی، یہ کہا گیا کہ ماں پر بندوق کو بچے کے لیے قابل رسائی جگہ پر رکھنے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے،فلوریڈا میں عدالت نے 11سالہ ملزم کو مزید 3ہفتوں کے لیے تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا،مشتبہ شخص کے وکیل رابرٹ مینڈیل نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ غنڈہ گردی تھی،اپوپکا پولیس کے مطابق مشتبہ ملزم کا پیچھا کیا گیا اور زخمی ہونے والے بچوں نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زود و کوب بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل اور چین نے اپنی اپنی کرنسی میں دو طرف...

برازیل اور چین نے پہلی بار اپنی قومی کرنسیوں میں دو طرفہ تجارت کی ہے ،دوطرفہ تجارت کے دائرہ کار میں چین کی قومی کرنسی یوآن میں موصول ہونے والی ادائیگی کو براہ راست برازیلین اصلی میں تبدیل کیا گیا اور یوں پہلی بار قومی کرنسیوں کا استعمال کیا گیا ہے ،یہ لین دین "Eldorado Brasil" نامی کمپنی سے گودا خریدنے کے لیے کیا گیا، جس کا چین کے شہر شنگھائی میں نمائندہ دفتر موجود ہے،برازیلیمیڈیا کے مطابق برازیل کی دیگر گودا تیار کرنے والی برآمدی کمپنیاں بھی چین کے ساتھ مقامی کرنسی کے بدلے تجارت کریں گی،چین اور برازیل نے 30مارچ کو اپنے درمیان تجارت میں امریکی ڈالر کے بجائے قومی کرنسیوں، یوآن اور اصلی کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا ،اس سے قبل ارجنٹائن اور بولیویا نے بھی یوآن کا استعمال شروع کررکھا ہے،ماہرین کا خیال ہے کہ جنوبی امریکہ اور کیریبین میں تجارت میں ڈالر کے بجائے یوآن کو استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ زیر بحث ممالک "چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور ڈالر پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان 6.1شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے آئیزو جزائر میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30بجے کے قریب آیا جس کی گہرئی 10کلومیٹر کی ریکارڈ کی گئی،دوسری جانب جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اسی وقت ٹوریشیما جزیرے کے سمندر میں 6.3شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا میں منشیات کے پھیلا ئومیں افغانستان کا...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں منشیات کے پھیلا ئومیں افغانستان کا بڑا کردار ہے،اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افیون انتہا پسند اور جرائم پیشہ گروہوں کے لیے اربوں ڈالرز کی کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے،رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان کی افیون دنیا کے متعدد خطوں میں لوگوں کی صحت اور بہبود کے لیے خطرہ ہے،رپورٹ کے مطابق افیون کی تجارت افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کو متاثر کر رہی ہے،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں 5ملین سے زائد افراد نشے کی لت میں مبتلا ہیں،اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ کے مطابق 2022 سے افغانستان میں افیون کی پیداوار میں 32فیصد تک اضافہ ہوا،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی افیون کی فروخت میں 425ملین سے 1.4ملین ڈالرز تک کا اضافہ ہوا ہے،میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 2لاکھ 33ہزار ایکٹر سے زائد زمین پر افیون کاشت کی جاتی ہے،اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 80فیصد افیون افغانستان سے اسمگل کی جاتی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ افیون کی کاشت نمروز، قندھار، ہلمند، اروزگان اور زابل میں کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے...

آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے تین سابق صدور کو گرفتار کر لیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق آذربائیجان کے حکام نے نگورنو کاراباخ کے سابق صدر ارایک ہروتیونیان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارایک نے 2020میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے مسلح تنازع میں علیحدگی پسند حکومت کی قیادت کی تھی،آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل اور سیکریٹ سروس نے ایک مشترکہ بیان میں سابق صدر نگورنو کاراباخ ارایک ہروتیونیان پر جنگی جرائم کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ارایک کو آزربائیجان کے خلاف جنگ کی سرپرستی کے شبے میں گرفتار کیا گیا،ارایک ہروتیونیان نے باکو کی طرف سے متنازع علاقے پر حملے کے کچھ وقت بعد ہی عہدے سے استعفی دے دیا تھا، یہ علاقہ آرمینیائی فورسز کے قبضے میں ہے،ارایک ہروتیونیان کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آذربائیجان نے کاراباخ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متنازع علاقے کو چھوڑ کر آرمینیا منتقل ہو گئے ہیں، آذربائیجان نے علیحدگی پسند خطے کے دو سابق صدور ارکادی گوکاسین اور باکو سہاکیان کو بھی حراست میں لیا ہے،دوسری جانب آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے کارا باخ کے سابق صدور سمیت دیگر گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنمائوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی ا...

سعودی عرب کی جانب سے مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی گئی ہے ،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی میں اسرائیلی قابض افواج کے اشتعال انگیز کارروائی پرانتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں امن کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچانے اور مقدس مقامات کے احترام میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط سے متصادم ہیں،سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، اس قسم کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کے لیے اسرائیلی قابض افواج مکمل طورپرذمہ دار ہے،بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے اورشہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرتے ہوئے تنازعے کو مستقل بنیادوں پرختم کرنے کیلیے اپنی کوششیں تیز کرے،گزشتہ روز شمال مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب شوفہ قصبے کے قریب دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممبئی،رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد ہلا...

بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 7افراد ہلاک اور40سے زائد افراد جھلس گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق گورگائوں میں جمعہ کی صبح تقریبا 3بجے ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں،آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں ، حکام کے موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اورجھلسنے والے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ،اس حوالے سے مقامی افراد کا بتانا ہے کہ پارکنگ ایریا میں پڑے کپڑے میں آگ لگ گئی تھی، جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل دکھانے سے مت...

کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل دکھانے سے متعلق مودی سرکار کے دعوئوں کا پول کھول دیا،مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل دکھانیکا منصوبہ زمین بوس ہوگیا ، کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5اگست2019سے اب تک اکیس ہزار کشمیری جیلوں میں قید کیے جا چکے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 800کشمیری شہید، ڈھائی ہزار سے زائد قابض فورسز کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوئے جبکہ 130بچے یتیم اور119کشمیری خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے سرینگر میں جی 20ممالک کا اجلاس منعقد کر کے مقبوضہ وادی میں حالات کو نارمل دکھانے کی ناکام کوشش کی تھی، آرٹیکل 370کی ناجائز تنسیخ سے متعلق معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت بھی ہے، کشمیریوں کو انٹرنیٹ، ذرائع ابلاغ کی بندش، املاک کی جبرا ضبطی، ماورائے عدالت قتل اور پیلٹ گن کے بے جا استعمال جیسے پرتشدد اقدامات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اجتماعی زیادتی کو تحریک آزادی کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔2019سے اب تک مودی سرکار مقبوضہ وادی میں 423مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کر چکی ہے ، پیلٹ گن کے بے جا استعمال سے اب تک 6ہزار کشمیری زخمی جبکہ 782 افراد بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود...

امریکہ بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ آگئی ، امریکہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات مزید کشیدہ ہونے سے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔ایرک گارسیٹی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے باعث امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں، ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے ۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔عالمی میڈیاکے مطابق مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی، سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے، امریکہ کی جانب سے کینیڈا اور سکھوں کی حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی وی شو میں جھگڑا کیس، شیر افضل مروت کی ضما...

ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی،شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے،شیر افضل مروت کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی اور پھر دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا۔ٹوئٹس میں افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا۔ شیر افضل شوگر کے مریض ہیں،جج طاہر سپرا نے اس پر ریمارکس دئیے کہ اگر شیر افضل شوگر کے مریض ہیں تو ٹی وی پروگرامز میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کروائیں۔شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینٹر افنان اللہ حلف پر کہہ دیں کہ میں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دوں گا جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چوہدری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔سینیٹر افنان اللہ کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا۔ لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ عدالت یہ دیکھے کہ کس نے پہلے مارا۔ سینٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا نیشنل ٹی وی پر سینیٹر افنان اللہ کو مارا گیا،عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے کے کیس میں شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر،پاکستان کوسٹ گارڈز نے اربوں روپے مالیت...

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں جمعہ کی صبح ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،کارروائی کے دوران گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے جب کہ گاڑی سے743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس برآمد ہوئی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84ملین ڈالر (اربوں روپے)بنتی ہے،ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں صرف بل دینے والوں کو ہی بجلی...

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے صرف بل دینے والے شہریوں کو ہی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،ترجمان آئیسکو کے مطابق ادارہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی لیے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ گزشتہ روز 222بجلی ناہندگان سے 45لاکھ 23ہزار کی ریکوری کی گئی، 15ہزار 83رننگ ڈیفالٹرز سے 16کروڑ 24لاکھ کے واجبات وصول کرلیے گئے جب کہ 6ہزار 958ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17کروڑ 35سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے،ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 21ہزار 671نادہندگان سے33کروڑ 59لاکھ واجبات وصول کرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طورخم بارڈر ، افغان شہریوں کی وطن واپسی کا س...

پاک افغان طورخم بارڈر پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ چار روز کے دوران تقریبا 54 خاندان واپس وطن جاچکے ہیں ، وفاقی حکومت اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے،پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کو 31اکتوبر تک نکلنے کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، مقیم غیر ملکیوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے کے لیے ت...

عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے کے لیے تیار بھکاریوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا گیا،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 2خواتین اور 2مرد شامل ہیں،ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کیا، گرفتار ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔ ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا،دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ان کے سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج پالیسی کا اعلان دو ہفتوں میں کر دیا جائے...

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہا ہے کہ حج پالیسی کا اعلان دو ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ آئندہ برس کے لیے حج پالیسی کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے حاصل کر لی جائے گی۔ جلد حج پالیسی کا اعلان میڈیا پر کردیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی منظوری کے فوراً بعد حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ اب پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی، یہ سعودی عرب کی پالیسی ہے،ہم ان کی حج پالیسی کی پیروی کرتے ہیں۔ رویت ہلال کا قانون بن گیا،اب کوئی نجی کمیٹی چاند کا اعلان نہیں کر سکتی۔ اب چاند کی روئیت کا اعلان صرف سرکاری کمیٹی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے مذہبی انتہا پسندی کے واقعات میں مقامی افراد ملوث نہیں۔ بعض غیر ملکی کمزور معیشت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ غربت اور مفلسی کی وجہ سے کچھ افراد تشدد اور تخریب کاری میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو منفی کارروائیوں سے روکنا حکومت کا کام ہے۔ حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ نگراں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خطبہ جمعہ کے لیے موضوعات علما کرام کو فراہم کیے جائیں گے۔ موضوعات کا قران مجید سے انتخاب کیا ہے۔ قران مجید مختلف معاملات پر کیا ارشاد ہوا اس پر ملک میں بیک وقت بات ہونی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حافظ آباد ،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3س...

مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی، بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہو گیا،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3سابق ایم پی ایز، ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے، سابق ایم پی اے انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی بھی ن لیگ کو پیارے ہو گئے،تمام رہنمائوں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منعقد کی گئی،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل میں ٹرائل اور ٹرائل کورٹ کے جج کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر دو سے تین روز میں فیصلہ سنانے کا عندیہ دے دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد فیصلے کی متفرق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا لیکن ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں آیا، پیر کو پھر جیل میں سماعت کے لیے سائفر کیس مقرر ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ پہلے سے محفوظ ہے، پیر تک تو نہیں لیکن دو سے تین روز میں کوشش کریں گے کہ کیس کا فیصلہ دے دیں،جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا میں جلدی کر دیتا ہوں، پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا ایک بات بتائیں کہ پریس میں آیا ہے اڈیالہ جیل منتقلی پر آپ کو اعتراض ہے؟ آپ کی اپنی پٹیشن اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی تھی اور وہ منظور ہوئی، پھر یہ پریس میں آپ کی طرف سے اتنی بحث کیوں چل رہی ہے؟شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ہماری طرف سے آفیشل طور پر تو ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا حیران تھا آپ کی پٹیشن منظور ہوئی پھر یہ کیوں کہہ رہے ہیں،وکیل شیر افضل مروت کا کہنا تھا ہمیں یہ معلوم تھا کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس دیں گے لیکن نہیں دی گئی، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا بہتر کلاس ہو گی،کھوسہ صاحب کی کل پٹیشن تھی اس پر نوٹس کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خسارے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے،...

نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ خسارے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے،نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بینہسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور تمام ادارہ جاتی اسٹیک ہولڈرز نے پی آئی اے سمیت بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (ایس او ایز)کی نجکاری شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں نگران حکومت کے نجکاری کے اسٹریٹجک ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسلسل اور حیران کن مالی خسارے کی وجہ سے نجکاری کے لیے اولین ترجیح ہے،جس کی رقم سالانہ اربوں روپے ہے پی آئی اے کی نجکاری ان نقصانات کو دور کرنے اور اس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز )کو ان کے بھاری سالانہ نقصانات کے پیش نظر ان کی کارکردگی بہتر بنانے بارے بھی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسکوز کے نقصانات اس وقت 2.5ارب ڈالر ہیں جو کہ حیران کن ہیں،فواد حسن فواد اور عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بینہسین کے درمیان ملاقات پی آئی اے اور ڈسکوز کو درپیش اہم مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے مثبت عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت نے دوبارہ 4ماہ کا عارضی منی بجٹ...

نگران حکومت نے دوبارہ 4ماہ کا عارضی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، ہفتہ رواں میں ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28فروری تک کا بنایا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق قانون آئین کے مطابق نگران حکومت 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ اکتوبر میں نئے منی بجٹ پیش نہ کرنے پر یکم اکتوبر سے تمام سرکاری ادار وں،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی بن جائیں گے،موجودہ نگران حکومت نے وزارت خزانہ کو ختم ہونے والے چار ماہ کے بجٹ کو ہی دوبارہ چند تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ...

برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی،نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے،برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا،رائل برومپٹن اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توانائی کا بحران پاکستان کی اقتصادی ترقی، صن...

پاکستان میں توانائی کا بحران درحقیقت اس کی اقتصادی ترقی اور صنعت کاری میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، حکومت کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ مضبوط اور جامع مختصر، درمیانی اور طویل مدتی توانائی کی حکمت عملی تیار کرے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامک کی توانائی کی ماہر اور سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر عافیہ ملک نے یہ بات ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا توانائی کا خسارہ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قلت، صنعتی ترقی میں رکاوٹ اور اس کے شہریوں کا معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔ مزید برآں، ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے انتہائی حساس ہے، بشمول انتہائی موسمی واقعات اور پانی کی کمی، جس نے توانائی کی پیداوار اور فراہمی میں خلل ڈالا ہے۔اس خطرے سے بچنے کے لیے پاکستان کو درآمدی ایندھن پر بڑھتے ہوئے انحصار کو کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اگرچہ ملک نے بجلی کی قلت سے نمٹنے کی کوشش کی ہے لیکن اسے ابھی بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ یہ بہت سے طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، بشمول ہائیڈرو پاور کی قابل ذکر صلاحیت کا مکمل فائدہ اٹھا کر اور مقامی کوئلے کے ذخائر کی ترقی کو تیز کر کے مقامی توانائی کے ذرائع کی طرف رخ کرنا ہے۔وژن 2025 کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کے تحت مربوط توانائی کا منصوبہ ملک کے توانائی کے چیلنجوں سے جامع اور موثر طریقے سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس میں پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی مربوط ترقی شامل ہے جو توانائی کے شعبے کے مختلف پہلوں کو شامل کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای پی ایک پائیدار، کم لاگت توانائی کے شعبے کی ترقی کے حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک موثر اور مناسب ذریعہ ہے جو ملک کی اسٹریٹجک اور سماجی و اقتصادی ضروریات اور توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو بہترین طریقے سے پورا کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں ان منصوبوں کو نافذ کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگرچہ تصور اور ارادے قابل ستائش ہیں بعض اوقات بیوروکریٹک رکاوٹیں، حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان اور مالیاتی رکاوٹیں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔آئی ای پی کے ممکنہ فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو موثر گورننس، بہتر پراجیکٹ مینجمنٹ اور اپنے توانائی کے مقاصد کے لیے مسلسل عزم کے ذریعے عمل درآمد کی ان رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان نے پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سستی اور صاف توانائی کے مطابق توانائی کی منصوبہ بندی کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔نگراں وزیر سمیع سعید کے مطابق کم اخراج تجزیہ پلیٹ فارم ماڈل کے نتائج اعلی صنعتی نمو، برآمدات کی قیادت میں اقتصادی بنیاد کے حصول اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق اس ماڈل توانائی کی طلب اور رسد کے تجزیہ کے لیے ایک جامع مربوط ابتدائی نقطہ نظر پیش کرنے کی ایک کوشش ہے، جس میں مربوط بیلنس کے تمام اجزا شامل ہیں جو مختلف منظرناموں کے تحت طویل مدتی توانائی کی قیمتوں کو کمپیوٹنگ میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین کا دھاتوں، معدنیات کو نکالنے کے لیے ب...

بائیوٹیکنالوجیکل کان کنی قیمتی معدنیات اور دھاتوں کو نکالنے کے لیے روایتی کان کنی کے طریقوں سے زیادہ موزوں اور ماحول دوست ہے، جو گرین ہاوس گیسوں کا اخراج، پانی اور مٹی کو آلودہ کرتی ہے اور قدرتی رہائش گاہوں کو تباہ کرتی ہے۔یہ بات پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سابق جی ایم محمد یعقوب نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میکرو آرگنزم یا میٹابولائٹس قیمتی دھاتیں یا معدنیات کچ دھاتوں اور ٹیلنگ سے نکالنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں۔ بائیو آکسیڈیشن، بائیو فلوٹیشن، بائیو لیچنگ اور بائیو میڈیشن بائیو مائننگ ایپلی کیشنز کی چند مثالیں ہیں۔ یہ عمل کم درجے کے معدنیات اور ثانوی وسائل کو نکالنے کے لیے بہترین ہیں۔ یہ مختلف زہریلے کیمیکلز، جیسے سلفیورک ایسڈ اور سائینائیڈ کے استعمال کو کم کرنے اور مستحکم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔روایتی کان کنی کے طریقے، جیسے سملٹنگ اور کھلے گڑھے کی کان کنی، ماحولیاتی اور منبع دونوں کی تباہی کا باعث بنتی ہے جس میں گرین ہاوس گیسوں کا اخراج، پانی اور مٹی کی آلودگی، اور قدرتی رہائش گاہ کی تباہی شامل ہیں۔ بائیو مائننگ کان کنی شدہ دھاتوں سے دھاتوں اور معدنیات کی بازیابی کی شرح کو بہتر بناتی ہے، سرمائے کے اخراجات کو کم کرتی ہے، کان کی زندگی میں اضافہ کرتی ہے اور دور دراز کان کنی کے مقامات پر استعمال کے لیے موزوں ہے۔ روایتی کان کنی کے مقابلے میں، بائیو مائننگ توانائی کی بچت بھی ہے۔اگر ہم ایک وسیع منظر نامے میں بائیو مائننگ پر غور کریں، تو اس میں معاشی اور ماحولیاتی اہمیت کے ساتھ بہت سی سائنسی سرگرمیاں شامل ہیں، جیسے کھدائی کا سائنسی عمل، کنٹرول شدہ علاج، تنہائی اور پرانے میونسپل فضلہ کا منافع بخش استحصال ہیں۔

مائکروبیل کاشت کاری کے نظام یا بائیو ری ایکٹر کے قیام کی ابتدائی لاگت کے بلند ہونے کے باوجود، یہ طویل مدت میں آپریشنل لاگت کو کم کرتا ہے۔پاکستان اس پائیدار اور ماحول دوست پروسیسنگ کے طریقہ کار سے بہت سے معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ یہ قیمتی معدنیات اور دھاتیں جیسے تانبا، سونا، چاندی، لوہا کو نکالنے کے لیے سرمایہ کارموثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یعقوب نے مزید کہا کہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے کم درجے کی خام دھات سے بھی بایو مائننگ کے ذریعے زیادہ مقدار میں دھاتیں اور معدنیات نکالی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کم درجے کی کچ دھاتوں کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں، لیکن روایتی طریقوں سے کسی بھی معدنیات یا دھات کو پروسیس کرنا اور نکالنا مشکل اور بعض اوقات ناممکن ہو جاتا ہے۔ بائیو مائننگ کا استعمال کرکے کم پیدا ہونے والا کان کنی فضلہ نہ صرف ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اسے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داریوں کی لاگت کو بھی کم کرتا ہے۔توقع ہے کہ بائیو مائننگ 2027 تک 3,600 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ جائے گی ۔بائیو مائننگ کان کنی کی صنعت کے لیے ایک امید افزا حل ہے اگر یہ تمام حفاظتی اقدامات، جیسے کہ مناسب منصوبہ بندی، ہر قسم کے رساو سے بچنے کے لیے، جرثوموں کے ذریعہ تیار کردہ دھات سے بھرپور اور تیزابی محلول کا مناسب علاج کرکے قائم کی جاتی ہے۔بتدریج پروسیسنگ کے باوجود، بائیو مائننگ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ترک شدہ کان کنی کی جگہوں اور ٹیلنگ ہیپس کے تدارک کے لیے بہترین آپشن ہے۔ لہذا، پاکستان کے لیے بائیو مائننگ تکنیک کو اپنانے اور استعمال کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینکنگ سیکٹر سخت آپریٹنگ حالات کے باوجود لچک...

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2023 کے لیے بینکنگ سیکٹر کے اپنے وسط سال کی کارکردگی کا جائزہ جاری کیا ہے جو جنوری سے جون 2023 کے عرصے کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ جامع جائزہ نہ صرف بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی کا اندازہ کرتا ہے بلکہ مالیاتی منڈیوں اور نظامی خطرے کے عوامل سمیت وسیع مالیاتی منظر نامے کی بصیرت بھی فراہم کرتا ہے۔ پہلی ششماہی کے دوران مالی حالات سخت ہوئے اور آپریٹنگ ماحول بلند افراط زر اور طویل غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے دبا وکا شکار رہا۔ ان رکاوٹوں کے باوجود، بینکنگ سیکٹر نے لچک کا مظاہرہ کیا، اس کی بیلنس شیٹ میں قابل ذکر 14 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ نمو بنیادی طور پر سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ڈپازٹس کی مضبوط آمد کے ذریعے کارفرما تھی۔ بینکوں نے بھی اس مدت کے دوران قرضوں پر قابل توجہ انحصار کا مظاہرہ کیا۔جب کہ مجموعی بیلنس شیٹ میں اضافہ ہوا، بینکنگ سیکٹر کے اندر ترقی نے خاموش ترقی ریکارڈ کی۔ پرائیویٹ سیکٹر نے پیش قدمی میں کمی کا تجربہ کیاجبکہ پبلک سیکٹر نے بنیادی طور پر کموڈٹی فنانس آپریشنز کے لیے اضافی فنانسنگ کی کوشش کی۔ ویلتھ پاک کے پاس دستیاب رپورٹ کے مطابق نمایاں خصوصیات میں سے ایک اثاثوں کے معیار کے اشاریوں میں بہتری تھی۔ خالص نان پرفارمنگ لونز اور قرضوں کا تناسب جون 2022 کے 0.68 فیصد کے مقابلے جون 2023 کے آخر میں 0.45فیصدتک گر گیا۔ اس بہتری کی وجہ بینکوں نے اپنی مستحکم آمدنی سے زیادہ پروویژنز کو الگ کر دیا۔منافع کے اشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی، اثاثوں پر واپسی 1.5فیصدتک بڑھ گئی۔

ان زیادہ آمدنیوں نے بینکنگ سیکٹر کے کیپٹل ایڈیکیسی ریشو میں بہتری میں بھی حصہ ڈالا، جو جون 2023 کے آخر تک 17.8 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ دسمبر 2022 کے آخر تک یہ 17 فیصد تھا۔حالیہ رجحان کے مطابق بینکوں کا سرمایہ کاری پورٹ فولیو 16.9فیصدکی بلند شرح سے بڑھ کر 21.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ کاشف علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کہ نجی شعبے میں پیشرفت میں کمی آئی ہے، پبلک سیکٹر کی اضافی فنانسنگ تک رسائی، خاص طور پر کموڈٹی فنانس آپریشنز کے لیے، ایک کشن فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے قرضے کے منظر نامے کے مطابق ڈھالنے کی سیکٹر کی صلاحیت یقینا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ حوصلہ افزا پہلوں میں سے ایک اثاثوں کے معیار کے اشاریوں میں بہتری ہے۔خالص قرضوں کے تناسب میں جون 2022 میں 0.68فیصدسے جون 2023 میں 0.45فیصدتک کمی سے خطرے کے محتاط انتظام اور صحت مند قرض پورٹ فولیو کو برقرار رکھنے کے لیے بینکوں کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔کاشف نے کہا اگرچہ یہ کامیابیاں قابل ذکر ہیں، ہمیں سسٹمک رسک سروے میں بتائے گئے خطرات، خاص طور پر غیر ملکی زرمبادلہ کا خطرہ، بڑھتی ہوئی ملکی افراط زر، اور سیاسی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ ہمارے مالیاتی نظام اور ریگولیٹری نگرانی میں اعتماد بہت ضروری ہے، لیکن فعال خطرے کا انتظام سب سے اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے بنیادی آمدنی میں خاط...

ایم سی بی بینک لمیٹڈ جو پاکستان کے سب سے بڑے نجی شعبے کے بینکوں میں سے ایک ہے، نے بنیادی آمدنی میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی جس کے نتیجے میں ٹیکس سے پہلے کے منافع میں سال بہ سال متاثر کن 65 فیصد اضافہ ہواجوجون 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی مدت کے لیے، 53.84 بلین روپے تک پہنچ گیا۔بعد از ٹیکس منافع میں 140 فیصد کی نمایاں اضافہ ہوا جو کہ 26.69 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ 9.39 روپے کے مقابلے میں 22.52 روپے فی حصص آمدنی دیتاہے۔کرنٹ اکاونٹ میں مضبوط حجمی نمو اور خالص مارک اپ آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 72 فیصد اضافہ ہوا۔بینک کی نان مارک اپ آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12.9 بلین روپے کے مقابلے میں 14.1 بلین روپے تک بڑھ گئی، جس میں فیس کمیشن کی آمدنی 8.8 بلین روپے، غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت سے ہونے والی آمدنی (3.6 بلین روپے کی بڑی شراکت تھی اور ڈیویڈنڈ آمدنی 1.5 بلین روپے رہی۔مزید برآں، بینک کے کل اثاثوں کی بنیاد میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور جون 2023 تک 2.28 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اثاثوں کے مرکب کے تجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ خالص سرمایہ کاری میں 169.6 بلین روپے کا اضافہ ہوا۔بینک نے بغیر لاگت کے ذخائر کی تعمیر پر اپنی توجہ جاری رکھی، جس کے نتیجے میں اوسط کرنٹ ڈپازٹس میں 196 بلین روپے کا زبردست اضافہ ہوا۔

زیر جائزہ مدت کے دوران اوسط کرنٹ اور کل ڈپازٹس کا تناسب بہتر ہو کر 52.3 فیصد ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 41.1 فیصد تھا۔اثاثوں پر منافع اور ایکویٹی دونوں میں بالترتیب 2.45فیصد اور 29.59فیصد تک بہتری آئی، جبکہ بک ویلیو فی شیئر 160.2 روپے بتائی گئی۔بنک نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 516.7فیصدکی حیران کن منافع میں اضافہ دیکھا جو کہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 2.2 بلین روپے تھا۔بینک نے ریکارڈ منافع حاصل کیا جوبنیادی طور پر بغیر لاگت کے ڈپازٹس بنانے میں اپنی توجہ مرکوز کوششوں کی وجہ سے ہے۔اس سہ ماہی کے دوران، مارک اپ کی خالص آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 77 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ سود سے متعلقہ آمدنی کے سلسلے کو بہتر بنانے میں بینک کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔مزید برآں، بینک کی نان مارک اپ آمدنی کل 8.14 بلین روپے تھی، جو کہ سال بہ سال 13 فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔سہ ماہی کے لیے ای پی ایس 11.5 رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 515فیصدکی متاثر کن نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ حصص یافتگان کے لیے دستیاب بینک کی آمدنی فی حصص کی بنیاد پر کافی بڑھ گئی ہے۔بنک ملک بھر میں مالی شمولیت کو مضبوط بنانے اور بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے ذریعے معیشت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔مزید برآں، بینک کمائی کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے بغیر لاگت کے ڈپازٹس کو ہدف بنائے گا اور ایک زیادہ چست اور موثر ادارہ بننے کے لیے تکنیکی تبدیلی میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ عالم مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا...

شاہ عالم مارکیٹ میں واقع کھلونوں کی دکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے کھلونے جل کر خاکستر ہوگئے،آگ عارضی دکان کے اوپر موجود ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑی سے بنی عارضی دکان کو جلا کر راکھ کر دیا،آگ کے باعث دکان میں موجود لاکھوں مالیت کے کھلونے جل گئے تاہم آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کا عمل دو گھنٹے جاری رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد،تیز رفتار سرکاری گاڑی نے 2نوجوانو...

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں تیز رفتار سرکاری افسر کی گاڑی نے 2نوجوانوں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا،حادثہ تھانہ سنگجانی کی حدود ملٹی گارڈن بی 17میں پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی سفید فارچیونر نے دو نوجوان لڑکوں کو ٹکر مار دی، دونوں زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے،قانونی کاروائی شروع کر دی گئی، سرکاری گاڑی کی ڈرائیور خاتون ہے جس کا نام نبیلہ سمیع بتایا جا رہا ہے، خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکیش چالہ کی نیب کیخلاف ہراساں کرنے کی درخوا...

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر مکیش چالہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی،مکیش چالہ و دیگر کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا،تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف ایک ہی انکوائری زیرِ التوا ہے، محکمہ فوڈ کی انکوائری میں درخواست گزار مطلوب نہیں ہے،عدالت نے نیب کے تحریری جواب کے بعد مکیش کمار و دیگر کی درخواست نمٹا دی،درخواست گزار مکیش چالہ نے محکمہ خوراک کی ممکنہ انکوائری کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور عدالت نے اندیشے کے پیشِ نظر ان کی دو ضمانتیں منظور کر لی تھیں،مکیش چاولہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ میرے خلاف انکوائری شروع کی گئی لیکن اطلاع نہیں دی گئی، ہمیں میڈیا سے علم ہوا کہ نیب نے انکوائری شروع کی ہے،درخواست میں سابق صوبائی وزیر نے استدعا کی تھی کہ گرفتاری کے لیے میرے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا، تحفظ دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں