• Columbus, United States
  • |
  • ٠٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

وزیراعلی محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، اپ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ منگل کو وزیراعلی پنجاب علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے، انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال کے تینوں فلور کا معائنہ کیا اور زیر تعمیر پرائیویٹ وارڈز اور کمروں میں جاری کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلی پنجاب نے پرائیویٹ کمروں کو مزید کشادہ کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کے بعد ایمرجنسی کے بیڈز میں اضافہ ہوگا، مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کے لئے ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائیں گی، 3 شفٹ میں کام اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلی نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی، مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اوران کے مسائل سنے، وزیراعلی نے نوجوان کی طرف سے ہسپتال میں ناروا سلوک اور پیسے لے کر داخل ہونے کی شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے بزرگ مریض کے تیماردار کی جانب سے کنٹین پر اوور چارجنگ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اے سی ماڈل ٹاون کو اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس ڈاکٹر تحسین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی میں کم از کم17 لاکھ افراد بے گھر...

غزہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ نے  کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں کم از کم17 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا رابطہ دفتر برائے انسانی ہمدردی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ شہر اور اس کے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو صلاح الدین روڈ کے ساتھ شمال-جنوب ٹریفک کے مرکزی راستہ کے ذریعے جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے کےمسلسل مطالبے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

 اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے اندازہ لگایا ہے کہ اتوار کو تقریباً 20ہزار لوگ نقل مکانی کر گئے، جن میں سے زیادہ ترگدھے گاڑیوں یا بسوں کے ذریعے  وادی غزہ پہنچے، جب کہ کچھ پیدل سفر کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے بغیر اہلکاروں کے چیک پوائنٹ قائم کرنے کے بعد راہداری سے گزرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لیا جہاں لوگوں کو دور سے دو عمارتوں سے گزرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ڈیری انڈسٹری میں سائنس ٹیک ایجادات کو...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈیری صنعت میں سائنسی اور تکنیکی جدت کو تیز کیا ہے۔

 چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس ) کے نائب سربراہ سن تان نے  ڈیری غذائیت اور دودھ کے معیار سے متعلق 19 سے 20 نومبر تک ہونے والے آٹھویں بین الاقوامی سمپوزیم سےخطاب کرتے کہا کہ سی اے اے ایس نے  2013 میں ایک قومی زرعی سائنس ٹیک انوویشن پروجیکٹ شروع  اور ڈیری انڈسٹری کے لیے ریسرچ ٹیموں کا ایک بیچ قائم کیا۔ پراجیکٹ کے تحت  ڈیری افزائش، چراگاہ کی تیاری اور استعمال، فیڈ نیوٹریشن کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ وکنٹرول، ماحول دوست اور کم کاربن پروسیسنگ ٹیکنالوجی، معیار اور حفاظت کی نگرانی اور غذائیت کی تشخیص جیسے متعدد شعبوں پر توجہ دی ہے۔

   2016 میں، ڈیری سائنس ٹیک جدت کے لیے ایک قومی الائنس قائم کیا گیا ۔ اعلیٰ معیار کی ڈیری انجینئرنگ کے لیے معیاری تکنیکی نظام  ملک بھر کے 28 صوبائی سطح کے علاقوں میں 71 کاروباری اداروں میں نافذ کیا گیا ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کے صدور کی حکمران جماعتوں کے درم...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چین کے صدر شی جن پھنگ  اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں کے درمیان مذاکراتی طریقہ کار کے 10ویں اجلاس کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے مبارکباد کے خط میں،صدر شی نے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیاں پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے منظر عام پر آ رہی ہیں اور دنیا بگاڑ اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ چین اور روس کے تعلقات نے بین الاقوامی منظر نامے کی تبدیلیوں کے سخت امتحان کا مقابلہ کیا ہے، ترقی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ، بڑے ممالک کی حیثیت سے تعلقات کے نئے ماڈل کی مثال قائم کی اور عالمی استحکام اور ترقی کے حصول میں زیادہ نمایاں تزویراتی کردار ادا کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے سال چین اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے،صدر شی نے کہا کہ چین تاریخ کے عمومی رجحان کو سمجھنے، دیرینہ ہمسائیوں کی دوستی، جامع تزویراتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوطی سے فروغ دینے اور اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کی ترقی اور تجدید کو بھرپور طریقے سے فروغ  دینے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کا حماس کے 3 کمانڈروں کو ہلاک ک...

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نےغزہ کی پٹی میں جاری زمینی کارروائی کے دوران  حماس کے تین کمپنی کمانڈرز کی ہلاکت کادعوی کیا ہے۔

  اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق حماس کے تینوں کمپنی کمانڈروں کی ہلاکت  شن بیت اور ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں ہوئی۔

 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے اچانک حملےکے بعد اسرائیل گزشتہ ہفتوں سے غزہ پر جوابی حملے کر رہا ہے،  حماس کے عسکریت پسندوں نے تقریباً 1ہزار200 افراد کو ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ محصور پٹی  کے میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ- غزہ- فلسطین - اسرائیل تنازعہ- ق...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کے ایک ہسپتال میں ہیلتھ ورکر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس- پیرس- کرسمس لائٹس

فرانس کا دارالحکومت  پیرس کرسمس کی روشنیوں سے جگمگا رہاہے۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا- پرے وینگ- چینی ڈاکٹرز- موتیا کا عل...

ایک چینی ڈاکٹرکمبوڈیا کے صوبے پرے  وینگ کے ہسپتال میں ایک مریض کی آنکھوں کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا- پرے وینگ- چینی ڈاکٹرز- موتیا کا عل...

ایک چینی ڈاکٹرکمبوڈیا کے صوبے پرے  وینگ کے ہسپتال میں ایک مریض کی آنکھوں کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس- تونس- پرفارمنس- فلسطینی بچوں کے لیے ت...

تیونس کے شہر تونس میں فلسطینی بچوں کے لیے امداد جمع کرنے کے لیےاسٹیج ڈرامے میں  بچے شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ- غزہ- فلسطین- اسرائیل تنازعات-غ...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں لوگ غذائی امداد کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سعودی عرب میں کرنسی تبادلے کے معاہد...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور سعودی عرب کے مرکزی بینکوں نے  کرنسی کے دو طرفہ تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 چین کے مرکزی بینک، پیپلزبینک آف چائنہ نے پیرکو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی کل مالیت 50 ارب یوآن (تقریباً 6ارب98کروڑ ڈالر)یا 26 ارب سعودی ریال  ہے۔

 بیان کے مطابق اس معاہدہ کی مدت تین سال ہے اور باہمی رضامندی سے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

   بیان میں مزید کہا گیا کہ کرنسی تبادلے سے  چین اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کومضبوط بنانے، دونوں ممالک کی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سہولت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہارچینی نائب صدر ہان ژینگ نے پیر کو بیجنگ میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی قیادت میں وفد میں اردن، مصر، فلسطین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل شامل تھے۔

 ہان نے کہا کہ چین مشترکہ عرب اسلامی غیرمعمولی سربراہی اجلاس میں امن کی کوششوں اور انصاف کے مطالبے کو سراہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ وزارتی فالو اپ کمیٹی کی حمایت کرتا ہے۔

ہان نے کہاکہ چین کو غزہ میں انتہائی سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور غزہ کے  لیے ہنگامی امداد اور نقد امداد میں تیزی لا رہا ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شمال مشرقی صوبے میں گھر میں آگ لگنے س...

ہاربن(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کی کاؤنٹی ژاؤژو میں  لوہے سے بنے ایک منزلہ مکان میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے

 مقامی حکام نے پیرکو بتایا کہ  آگ تقریباً 2 بجے بعد دوپہر لگی جسے  40 منٹ بعد بجھادیا گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سورج مکھی کافضلہ پھلوں کو گلنے سڑنے سے روک س...

بیجنگ(شِنہوا)  بلیو بیریز ترش اور رسیلی ہوتی ہیں لیکن ایک بار درخت سے اتارے جانے کے بعد زیادہ دیر تک استعمال کے قابل نہیں رہتیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ انہیں نرم ہونے سے پہلے جلدی سے کھا لیا جائے۔ تاہم، اس چیزکو اب تبدیل کیا جاسکتا ہے جیسا کہ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سورج مکھی کی فصل کے فضلے کے مرکبات سے  موتیوں جیسے اس پھل کو گلنے سڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی کے محققین کی سربراہی میں اس تحقیق میں سورج مکھی کے تنوں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا جنہیں عام طور پر فضلہ سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ تنے پودوں کی بہت سی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے  ہیں، اس لیے محققین نےتنوں میں اس حفاظتی اثر کے ذمہ دار اجزا کی دریافت  پر کام کیا،اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ان کا استعمال پھلوں میں پھپھوندی والے پودوں کے جراثیم سے لڑنے کے لیے کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

محققین نے سورج مکھی کے تنوں سے نچوڑ تیار کرنے کے لیے کیمیکل استعمال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے الگ تھلگ کیا اور ان نچوڑ کے اجزاء کی نشاندہی کی۔ انہیں 17 ڈائٹرپینائڈز ملے، جن میں سے اکثر نے گلنے سڑنے کے عمل کے خلاف  مزاحمت دکھائی۔

دو نئے شناخت شدہ مرکبات سمیت چار مرکبات فنگس کی پلازما جھلی کو تباہ کرنے میں موثر تھے۔

ایک اور ٹیسٹ میں، محققین نے بلیو بیریز کواس  نچوڑ سے گیلا کیا، پھر پھلوں کو خشک اور ان میں مولڈ داخل کیا  چھ دنوں کی مدت میں، تقریباً نصف بیری گلنے سڑنے سے محفوظ رہیں۔ 

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو،د...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے فون پر بات چیت کی، جس کا مقصد چین اور فرانس کی روایتی دوستی کوفروغ دینا اور تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانا ہے۔

 اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ  سال 2024 دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ  ہے، صدر شی  نے کہا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مقاصد کے حصول کی جدوجہد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل مقصد پر قائم رہنا چاہیے، روایتی دوستی کوفروغ  اور چین فرانس تعلقات کو مضبوطی کی جانب لےکر جانا چاہیے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

1کروڑ53لاکھ افغان باشندے شدید غذائی عدم تحف...

کابل (شِنہوا) ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) افغانستان نے کہا ہے کہ مئی سے اکتوبرتک مجموعی طور پر1کروڑ53لاکھ  افغان باشندے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار رہے۔

 اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے پیرکو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنگ سے تباہ حال ملک میں 40 لاکھ افغان باشندے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے 32 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔  ڈبلیو ایف پی افغانستان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جیسے ہی اکتوبر میں مغربی صوبے ہرات میں شدید زلزلہ اور آفٹر شاکس آئے، تنظیم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی صورت میں امداد فراہم کی ، جس میں1لاکھ 3ہزار افراد کومکس خوراک اور 26ہزار200 افراد کو فورٹیفائیڈ بسکٹ اور خصوصی غذائیت سے بھرپور کھانا پہنچایا گیا ۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کی جنوری تا اکتوبر غیر ملکی تجارت می...

شنگھائی(شِنہوا)  شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات اس سال کے پہلے 10 ماہ میں 35کھرب 10ارب یوآن (تقریباً 490ارب 10کروڑ ڈالر)تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال سے1.9 فیصد زیادہ ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران، شنگھائی کی برآمدات گزشتہ سال سے2.3 فیصد اضافے سے 14کھرب 40ارب  یوآن جبکہ اس کی درآمدات 1.6 فیصد بڑھ کر20کھرب 70ارب  یوآن ہو گئیں۔

یورپی یونین کے ساتھ شنگھائی کی تجارت گزشتہ سال سے 5.3 فیصد اضافے سے 711ارب 15کروڑ  بلین یوآن تک پہنچ گئی،جو کہ اس مدت کے دوران اس کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 20.2 فیصد ہے۔

2023 کے پہلے 10 ماہ میں، شنگھائی نے 10کھرب  یوآن کی مکینیکل اور برقی مصنوعات برآمد کیں، جو گزشتہ سال سے 4.4 فیصد زیادہ  اورشہر کی کل برآمدی مالیت کا 69.3 فیصد ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی شراکت دار ممالک کے لیے وسیع مواقع...

شی آن (شِنہوا) وسطی ایشیا سے 2ہزارسال پہلے چین میں متعارف کرایا جانے والا انار، شاہراہ ریشم کے ذریعے ہونے والی آزادانہ تجارت کی ایک پہچان ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن میں انتہائی طلب رکھنے والا  پھل اور آذربائیجان سے انار سے بنی مصنوعات پیر کو ختم ہونے والی 7ویں سلک روڈ بین الاقوامی نمائش میں شرکاء کی توجہ کا مرکز رہیں۔

آذربائیجان سے انار کا رس اور وائن اس سال پہلی بار ایکسپو میں لائی گئی تھی، جس کا افتتاح جمعرات کو شی آن میں ہوا جس میں 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے مہمانوں نے شرکت کی۔

چین میں آذربائیجان کے سفارت خانے کے تجارتی نمائندے تیمور نادروغلو نے کہا کہ ہم اس نمائش کو چینی ڈسٹریبیوٹرز کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری قائم کرنے کا ایک موقع  سمجھتے ہیں۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں جنگ ب...

اقوام متحدہ  (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  نے ایک بیان میں کہاکہ اس جنگ میں ہر روز حیران کن اور ناقابل قبول تعداد   میں خواتین اور بچوں سمیت شہری ہلاک ہورہے  ہیں۔اسے رکنا چاہیے۔ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں۔

7 اکتوبر سے غزہ کے محصور علاقے میں 11ہزارسے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ، اسکولوں اور پناہ گاہوں پر حملے، بشمول اقوام متحدہ کے کارکنوں کی اموات، اور ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ  غزہ بھر میں امداد کی ترسیل رکنے سے اختتام پر حالات انتہائی گھمبیر تھے اورعالمی ادارہ صحت نے  شفا ہسپتال سے 31 بچوں کو تشویشناک حالت میں نکالنے میں مدد کی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہیں 24  گھنٹوں سے بھی کم وقت میں  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے دو اسکولوں کو نشانہ بنانے سےگہرا صدمہ ہوا۔درجنوں افراد جن میں بہت سی خواتین اور بچے ہلاک اور زخمی ہو ئے جواقوام متحدہ کے احاطے میں پناہ لیے ہوئےتھے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹر نے فلائٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ اے سی 313 اے سول ہیلی کاپٹر نے فلائٹ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق  اے سی 313 اے سول نے سطح مرتفع پر واقع   مختلف ہوائی اڈوں پر فلائٹ ٹیسٹ کا ایک سلسلہ کامیابی سے مکمل کیا ہے جس سے ہوائی قابلیت کے فلائٹ ٹیسٹ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اے وی آئی سی نے کہا کہ اس کے فلائٹ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ صوبہ گوئی ژو کے انشون ہوانگ گوشو ہوائی اڈے، یوننان صوبے کے ننگ لانگ لوگو ہوائی اڈے اور سیچھوان کے داوچینگ یاڈنگ ہوائی اڈے پر کیا گیا۔

سطح مرتفع پر واقع یہ  ہوائی اڈے بالترتیب تقریباً 1ہزار600میٹر، 3ہزار300میٹر اور 4ہزار400میٹر کی بلندی پر واقع ہیں۔ ان میں سطح سمندر سے 4ہزار 411میٹر بلندی پر واقع داو چھینگ یادنگ ایئرپورٹ چین اور دنیا کا بلند ترین سول ہوائی اڈہ ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 2024 کے چارخلائی مشنز کے لوگو متعارف...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2024 میں ملک کے خلائی پروگرام کے چار مشنز کے لوگو متعارف کرادیے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق لوگو  مال بردار خلائی جہازوں تیان ژو-7 اور تیان ژو-8 کے علاوہ عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-18 اور شینژو- 19 کے لیے متعارف  کرائے گئے ہیں۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مزید "سنہری 30 سالوں" کے لیے چینی صدرکی تجوی...

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے مزید "سنہری 30 سالوں" کے لیے مل کر کام کرنے کی چینی صدر شی جن پھنگ کی تجویز موجودہ عالمی تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

30ویں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی کے خطاب کے حوالے سےکمبوڈیا کے بین الاقوامی تعلقات انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل چھن پھیا نے کہا کہ صدر شی کی تجویز "ایشیاء پیسیفک خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور یکساں مفاد کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایشیا پیسیفک کے لیے ایک اور "سنہری 30 سال" کا حصول "ایک پرامن، خوشحال، جامع اور پائیدار خطہ تشکیل دے گا  جہاں تمام ممالک سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک کے لیے سنہری مستقبل کی تعمیر کے فوائد میں بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی، ملازمتوں کی تخلیق، اور معیار زندگی میں بہتری شامل ہے۔

انڈونیشیا کے  علاقے پورواکارتا میں جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پرتیز رفتار الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ ٹرین گزررہی ہے۔(شِنہوا)

پھیا نے کہا کہ اپنی جسامت یا طاقت سے قطع نظر، تمام ممالک برابرکے شراکت دار اور خطے کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ان کا ایک نکتی نظر ہے، حالانکہ خطے کو اب عالمی اقتصادی سست روی، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے، پائیدار ترقی کی حمایت اور امن اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ یوکرین بحران میں مداخلت بند کرے:روس

ماسکو(شِنہوا) روس  نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے بحران میں اپنی مداخلت بند کرے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ میں دوسرے یورپی محکمہ کے ڈائریکٹر سرگئی بیلیایف نے کہاکہ برطانوی قیادت یوکرین کے لیے اپنی جامع حمایت  جاری رکھے ہوئے ہے۔ برطانیہ روس پر 'میدان جنگ میں شکست' تھوپنے کے ایک تھیسس پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے آغاز کے بعد سے، لندن نے یوکرین کو تقریباً 6ارب60کروڑ پاونڈ(8ارب23کروڑڈالر) کا فوجی سازوسامان بھیجا ہے، جو نیٹو میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

تاہم بیلیایف نے کہا یوکرین تنازعے میں لندن کی شمولیت اسلحے کی سپلائی اور یوکرین کی مسلح افواج کے جنگجوؤں کو برطانیہ کی سرزمین پر تربیت دینے سے سے بھی آگے ہے اور30ہزار سے زیادہ افراد پہلے ہی ان سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی فوجی ڈھانچہ یوکرین کے خصوصی آپریشنز فورسز کے یونٹس کو براہ راست یوکرین کے اندر تربیت دینے اور ہتھیاروں کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ اس میں بحیرہ اسود اور ازوف میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں انتہائی اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو صارفین کی طرف سے بجلی کے ضیاع کو روکن...

توانائی کی بچت پاکستان میں متواتر حکومتوں کی ترجیح رہی ہے لیکن اس طرح کی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں ملک کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔کراچی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مشیر عامر ضیا نے کہاکہ جولائی سے مارچ تک پاکستان میں بجلی کی کل کھپت 84,034 گیگا واٹ گھنٹے تھی۔ مختلف شعبوں میں، گھریلو شعبہ 39,200 گیگا واٹ استعمال کرتے ہوئے سب سے بڑے صارف کے طور پر ابھراجو کل کھپت کا 46.6 فیصد بنتا ہے۔ضیا نے کہا کہ گھریلو شعبے میں شہری ذمہ داری کے ذریعے بجلی کی بچت میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے۔ افسوس کے ساتھ، حکومت کے یکے بعد دیگرے توانائی کے تحفظ کے اقدامات میں ابھی تک مخصوص حکمت عملیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کا مقصد گھرانوں کے ذریعہ توانائی کے ضیاع کو روکنا ہے۔اگرچہ توانائی کی بچت والی مصنوعات ضروری ہیںلیکن ان کی دستیابی ایک چیلنج ہے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لاگت کی تاثیر ضروری ہے کہ مصنوعات عام لوگوں کے لیے سستی ہوں۔ضیا نے مزید کہا کہ توانائی کے تحفظ کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے اکثر اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے افراد اور کاروباری اداروں کے پاس یہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے مالی وسائل نہیں ہیں۔ پے در پے تحفظ کی پالیسیوں میں سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔پاکستان اکنامک سروے کے مطابق صنعتی شعبے نے 23,687گیگا واٹاستعمال کیا، جو کل کھپت کا 28.2 فیصد ہے۔ مزید برآں، زراعت اور تجارتی شعبوں نے بالترتیب 6,906 اور 6,576 گیگا واٹ استعمال کیا۔ بقیہ 7,664 گیگا واٹ بجلی دیگر شعبوں بشمول اسٹریٹ لائٹس، عام خدمات اور مختلف سرکاری خدمات میں تقسیم کی گئی۔توانائی کے ماہر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایندھن کو مقامی بنانا اور توانائی کی کارکردگی کو بطور ثقافت اپنانا ملک کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ملک کی جانب سے کاربن کے اخراج کے اہداف کی تکمیل کے لیے توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توانائی کے موثر طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو لاگو کرکے پاکستان اپنی توانائی کی مجموعی کھپت کو کم کر سکتا ہے۔ اس میں صنعتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ کم توانائی کی کھپت کا مطلب ہے کم کاربن کا اخراج کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر توانائی فوسل فیول سے حاصل ہوتی ہے۔بہت سی عمارتوں اور صنعتی سہولیات میں توانائی کے موثر ڈیزائن اور آلات کی کمی ہے جس سے توانائی کی کھپت کو کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تحفظ کی پالیسیوں کی بنیادی توجہ صنعت، زراعت، نقل و حمل اور عمارتوں میں توانائی کے غیر موثر استعمال پر ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک فیزٹو میں خصوصی اقتصادی زونزکو ہنر من...

ہنر مند اور قابل عمل افرادی قوت خصوصی اقتصادی زونزکو سرمایہ کاری کو راغب کرنے، جدت طرازی کو فروغ دینے، اعلی معیار کی اشیا اور خدمات کی تیاری اور پاکستان کی وسیع تر اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونزکی صلاحیت کو مکمل طور پر محسوس کرنے کے لیے، انسانی سرمائے کی ترقی پر توجہ کو ترقیاتی حکمت عملی میں سب سے آگے رہنا چاہیے۔یہ بات کامسیٹس اسلام آباد کے چائنہ اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ممتاز نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہی۔انسانی وسائل کسی بھی معیشت کے لیے کلیدی وسائل میں سے ایک ہوتے ہیں۔ ایک ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا ہوتی ہے۔ لہذا اگر نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی تربیت فراہم کی جائے تو وہ بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کر سکتے ہیں اور معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔پاکستان متعدد شعبوں میں انجینئرز اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد کی ایک بڑی تعداد پیدا کر رہا ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی رپورٹ 2021 کے مطابق پاکستان میں 100,000 سے زیادہ انجینئرز بے روزگار ہیں۔سی پیک کے اندر خصوصی اقتصادی زونزکا موجودہ مرحلہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے اہم مواقع فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اربوں ڈالر کے اس منصوبے سے گھریلو لیبر فورس کے لیے خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کے بعد روزگار کی اہم راہیں کھلنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹر طاہر نے مزید کہاکہ پاکستان کو معیشت میں انسانی سرمائے کی سطح کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ موجودہ اور آنے والی مزدور قوتیں کام کی ابھرتی ہوئی نوعیت کی بڑھتی ہوئی

تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہنر مند ہوں۔فیزٹومیںمتعلقہ حکام کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نوجوان بے روزگار گریجویٹس کو ہنر سے آراستہ کریں۔ نوجوان گریجویٹس کے انسانی سرمائے کی نشوونما پر اب بھی وسیع توجہ کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو اعلی تکنیکی شعبے میں بالادستی حاصل ہو۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سکول آف اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور محقق ڈاکٹر امانت علی نے کہاکہ پاکستان کو انسانی سرمائے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کچھ اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ایک عملی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کو تقویت دینے کے ساتھ موجودہ پروگراموں کو مہارت میں اضافے کے وسیع مواقع کی پیشکش کرنے کے لیے مناسب وسائل فراہم کیے جائیں، خاص طور پر نئے گریجویٹس اور انجینئرز کے لیے بنیادی پیشہ ورانہ تربیت میں کمی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کرناہو گی۔ ان پروگراموں میں گریجویٹ تربیت کو شامل کرکے پاکستان اپنی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کو ملازمت میں منتقل ہونے سے پہلے ان کی آخری شرائط میں تربیت فراہم کی جائے۔ ان پر وسیع اور اکثر غیر پیداواری تعلیمی نصابی کتب کا بوجھ ڈالنے کے بجائے پراجیکٹ پر مبنی تربیت کو لازمی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہایہ نقطہ نظر دستیاب انسانی سرمائے کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، جسے بعد میں سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کارکنوں کی تربیت کی کمی سے ٹیکسٹائل یونٹس کم...

پاکستان کے ٹیکسٹائل مرکزفیصل آباد میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر ٹیکسٹائل یونٹس میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر کام کرنے والے ہزاروں کارکن تربیتی اداروں کی کمی کی وجہ سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔کبھی محکمہ محنت مزدوروں کو تربیت دیتا اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرتا تھا لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ رواج ترک کر دیا گیا ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ورکرز کی نمائندگی کرنے والے لیبر قومی موومنٹ کے عہدیدار اسلم معراج نے کہا کہ کوئی بھی ہزاروں کارکنوں کو ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت دینے کے لیے تیار نہیں ہے جس سے انہیں اور ٹیکسٹائل یونٹس کے مالکان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل ورکرز کی تربیت اور تعلیم کے لیے ایک شعبہ قائم کیا تھا لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے اب یہ کام نہیں کر رہا۔ معراج نے کہایہ محکمہ آگاہی سیشن منعقد کرتا تھا۔ اس محکمے کے اہلکار اور ماتحت عملہ اب بھی کارکنوں کی آگاہی کے نام پر تنخواہیں وصول کر رہے ہیںلیکن عملی طور پر وہ کچھ نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سوشل سیکورٹی کارڈز، روزگار ، مناسب اجرت اور ان کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ہم نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پر دبا وڈالنے کے لیے کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے اور ہڑتال کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ متعدد تربیتی مراکز قائم کرے، خاص طور پر ٹیکسٹائل ورکرز کے لیے، جہاں وہ جدید خطوط پر تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہافیصل آباد میں ٹیکسٹائل یونیورسٹی ہے جہاں طلبا کو مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ابھی تک ان کارکنوں کی تربیت کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔صنعت کار غفور احمد نے بتایا کہ ملرز بھی اپنے کارکنوں کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے ادارے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی منڈیوں میں مسابقت کی وجہ سے ہنر مند افراد وقت کی ضرورت ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کر رہی۔احمد نے کہاکہ میں نے اپنے وسائل اور تربیت یافتہ کارکنوں کے ساتھ ایک ڈیزائننگ اکیڈمی شروع کی تھی لیکن مجھے مالی بحران کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ کارکن کسی بھی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ اپنے کام کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں لیکن اس وقت ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدید خطوط پر تربیت دینے کے لیے کوئی ادارہ دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو معمولی مسائل پر بھی مالکان کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تربیتی اداروں پر لازم ہے کہ وہ مزدوروں کو جدید ہنر سے آراستہ کریں اور انہیں ان کے حقوق سے آگاہ کریں۔پاورلوم ورکر عمران علی نے بتایاکہ تربیتی اداروں کی کمی مالکان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہے کیونکہ وہ غیر تعلیم یافتہ کارکنوں کا استحصال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ مالکان مزدوروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے لیکن کافی ثبوت فراہم کرنے کے باوجود متعلقہ محکموں نے کبھی کارروائی نہیں کی۔تاہم، انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے اور مالکان مزدور یونین کی وجہ سے اب اس طرح کے حربے استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے مزدوروں اور مالکان کا اتحاد ہی واحد حل ہے۔عمران نے اعتراف کیا کہ وہ اور ہزاروں دیگر کارکن بغیر تربیت کے اپنے کام انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ کارکنوں نے اچھے نتائج پیدا کیے، جس سے بالآخر مصنوعات کے معیار میں بہتری آئی، جس سے زیادہ آمدنی ہوئی۔اسلم معراج نے کہا کہ وہ مزدوروں کی تعلیم و تربیت کے لیے حکومت اور صنعت کاروں کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشرافیہ کے خرچوں اورحکومتی اخراجات سے افراط...

پاکستان میں مہنگائی کو متحرک کرنے والے عوامل پر ایک حالیہ تحقیق میں اشرافیہ کے خرچوں اور آمدنی کی تقسیم کے ذریعے حکومت کے خسارے کے اخراجات کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔یہ تجزیہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل کردہ معلومات اور گزشتہ دو دہائیوں پر محیط اقتصادی سروے کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔معیشت میں کھپت کے اخراجات کو دو اہم زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جو گھریلو حتمی کھپت کے اخراجات اور عام حکومت کے حتمی کھپت کے اخراجات ہیں۔نقطہ نظر حاصل کرنے کے لیے، ان اخراجات کو برائے نام جی ڈی پی سے کم کیا گیا۔ مزید برآں، مطالعہ میں کرنسی ان سرکولیشن ڈیٹا شامل تھا۔ جب مرکزی بینک کو معیشت میں لیکویڈیٹی کو کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بینکنگ سسٹم سے رقم نکال لیتا ہے۔ماہر مالیات ڈاکٹر فیض الرحمان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر بنیادی طور پر معیشت میں ضرورت سے زیادہ رقم کی گردش سے ہوتا ہے، لیکن یہ وضاحت پوری طرح سے تسلی بخش نہیں ہو سکتی ہے۔ان دو دہائیوں نے حکومت کی ترقی کی حکمت عملی میں بھی ایک تبدیلی کی نشاندہی کی جس میں کم شرح سود اور زر مبادلہ کی شرحوں کے ذریعے کھپت کی قیادت میں ترقی کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کی گئی جس کی مالی اعانت غیر ملکی آمدن سے ہوئی۔تاہم، اس نقطہ نظر کی وجہ سے قلیل مدتی اقتصادی ترقی ہوئی ہے جس کے بعد رکاوٹیں آئیں، کیونکہ غیر ملکی آمد سوکھ گئی جس کے نتیجے میں ادائیگی کے توازن کا بحران اور اس کے نتیجے میں افراط زر کے دبا وکا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مطالعہ کا ایک اہم پہلو آمدنی کی تقسیم ہے، جس میں پاکستان میں سب سے اوپر 20 فیصد کمانے والے قومی آمدنی کا 49.6 فیصد رکھتے ہیں، جب کہ نیچے والے 60 فیصد کے پاس صرف 29.7 فیصد ہے۔ سب سے اوپر آمدنی کا یہ ارتکاز امیروں میں ارتکاز کی کھپت کا باعث بنتا ہے۔ سب سے اوپر 10فیصدنے آمدنی میں اضافے کا کافی حصہ حاصل کیا، جب کہ نیچے والے 50فیصد نے نمایاں طور پر کم وصول کیاجس سے آمدنی میں عدم مساوات کو تقویت ملی۔چونکہ حکومت ترقی کو تیز کرنے کے لیے معیشت میں پیسہ لگاتی ہے، اس لیے پیدا ہونے والی آمدنی غیر متناسب طور پر امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہے، جو بدلے میں درآمدی لگژری سامان پر خرچ کرتے ہیں۔مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ دولت مندوں کی بھی پیسے کی بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے کیونکہ وہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیںجو کہ زیادہ تر غیر دستاویزی اور بغیر ٹیکس کے ہے۔ امیروں کی آمدنی کے غیر متناسب حصے پر قبضہ کرنے اور ان کی کھپت کی عادات کا امتزاج مہنگائی میں حصہ ڈال سکتا ہے اگر اسے غیر منظم رکھا جائے۔اس تحقیق میں امیروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے معیشت میں آمدنی کی منصفانہ تقسیم کی وکالت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، مودی کا آسٹریلوی کپ...

ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دئیے،احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے، مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے،اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے، بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی، ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ کرکٹ مافیا کیخلاف انصاف کی جیت ہے، سابق آ...

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا،آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے،رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا، پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے،رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا،بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلوبل سولر لیڈرز نے لاہور میں نئی برانچ کا ا...

لونگی سولر کے جنرل منیجر آف پاکستان علی ماجد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ملک کے پائیدار مستقبل کے لیے کام کرنے میں ثابت قدم رہے گی۔ شمسی ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما نے پاکستان میں سرسبز اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایم ای اے اینڈ سی اے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 39772 میگاواٹ ہے جس میں سے 63 فیصد توانائی تھرمل (فوسل فیول)، 25 فیصد ہائیڈرو، 5.4 فیصد قابل تجدید (ہوا، شمسی اور بائیو ماس) اور 6.5 فیصد نیوکلیئر سے آتی ہے۔ قابل تجدید توانائی کا موجودہ تناسب کافی نہیں ہے۔ نظر ثانی شدہ قابل تجدید توانائی(آر ای) پالیسی کے مطابق، حکومت پاکستان کا مقصد 2030 تک قابل تجدید ذرائع سے 30 فیصد توانائی حاصل کرنا ہے جس سے پاکستان کا درآمدی ایندھن کی مصنوعات پر انحصار ختم ہوجائے گا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان ایک دھوپ والی پٹی پر واقع ہے جہاں ہر سال تقریبا 300 دن سورج کی روشنی اور ہر سال تقریبا 3000 سے 3300 گھنٹے سورج کی روشنی ہوتی ہے۔ سال بھر یہ سورج کی روشنی حاصل کرنے والے پاکستان میں 2.9 ملین میگاواٹ شمسی توانائی کی صلاحیت موجود ہے۔ اس طرح کے انوکھے حالات میں شمسی توانائی کے کاروباری اداروں کو فوری طور پر تبدیلی کو فروغ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان نے شمسی توانائی کے منصوبوں میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔ اس نے قابل تجدید توانائی کے لئے ایک فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے تاکہ قابل تجدید بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے میں صارفین کو فنانسنگ دستیاب ہو سکے۔ فروری 2022 تک اسٹیٹ بینک نے قابل تجدید توانائی میں 1375 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت والے 1175 سے زائد منصوبوں کو 74 ارب روپے (تقریبا 400 ملین ڈالر) کی فنانسنگ فراہم کی تھی۔

گوادر پرو کے مطابق دنیا کو زیادہ شمسی توانائی کی طرف توانائی کی منتقلی کی ضرورت ہے. اس وقت اگرچہ ہر جگہ سورج چمک رہا ہے لیکن دنیا کی 80 فیصد توانائی صرف 20 فیصد آبادی استعمال کرتی ہے، تقریبا 11 فیصد افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں اور ایک تہائی آبادی کو کھانا پکانے کے لیے صاف توانائی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی کے استعمال سے مقامی معیشتوں اور اربوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ لونگی کے بانی اور صدر لی ژینگو نے 15 نومبر کو سان فرانسسکو میں جاری ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی )کے سی ای او سمٹ میں خصوصی مقرر کی حیثیت سے بھی شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق چونکہ شمسی توانائی پہلی بار تیل کے مقابلے میں زیادہ سرمائے کو راغب کرتی ہے، پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لاکر اور ضروری اقدامات پر عمل درآمد کے ذریعے پاکستان قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف عالمی منتقلی کے ساتھ آنے والے معاشی فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار، صاف اور قابل اعتماد توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق واضح رہے تقریب میں پاکستان کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران ہمیشہ سے ایک ناگزیر مسئلہ رہا ہے جسے پاکستان کی حکومتوں کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی قبل پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے قیام کے بعد سے چینی کاروباری اداروں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھی ہے، ہم پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مدد کے لئے ان کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر تہہ دل سے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نیا دفتر نہ صرف روزگار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ لیکن پاکستان کے موجودہ توانائی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لپاکستانی این جی او کا پسماندہ طبقات کی ترقی...

پاکستان عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے، اس کا مقصد اپنے معاشرے کی ترقی کے لئے چینی دانش مندی سے سیکھنا ہے، اس سے لوگوں اور کرہ ارض کی فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔ گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار سندھ کے شہر دادو میں فلاحی تنظیم گروتھ پلس ویلفیئر آرگنائزیشن (جی پی ڈبلیو او)کے بانی وسیم باری نے چین کے شہر ہینان میں شروع ہونے والے پہلے ایشیا فلانتھراپی فورم کے سیشن کے دوران کیا ۔ 16 ایشیائی ممالک اور خطوں اور 15 بین الاقوامی تنظیموں کی سماجی تنظیموں کے تقریبا 400 مہمان سرکاری نمائندوں اور مبصرین نے فورم میں شرکت کی۔ پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے وسیم باری چین میں ترقی کی رفتار دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا یہ فورم سماجی بہبود، غربت کے خاتمے اور صحت کی دیکھ بھال میں چین کی قابل ذکر کامیابیوں کے عالمی اعتراف کا ثبوت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شرکا نے زیادہ کھلے، بڑھتے ہوئے اور بااثر خیراتی ماحول کی تعمیر، " مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری "، موسمیاتی تبدیلی، غربت میں کمی، تعلیم، صحت، ثقافت، کھیلوں اور سماجی خدمات، اور ایشیا کی ترقیاتی ضروریات، اور بین الاقوامی نقطہ نظر اور مقامی تجربے کے ساتھ مختلف ممالک میں خیرات کی ترقی کو فروغ دینے جیسے عالمی مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کی جگہ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور تبادلہ خیال کیا۔ جس نے وسیم کو مزید خیالات اور مثالوں کو سمجھنے کے قابل بنایا جو پاکستان میں انسان دوستی پر مثبت طور پر لاگو کیے جاسکتے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق "چین کی کامیابی سے متاثر ہو کر، پاکستان اپنے تناظر میں چینی حکمت عملی سے سیکھنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی سرگرم کوشش کر رہا ہے"، وسیم باری نے کہا کہ اس تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جی پی ڈبلیو او نے بیجنگ ون ہارٹ اسفیئر چیریٹی فانڈیشن اور چائنا پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو ضرورت مند طلبا پاکستان میں معذور افراد، خاندان اور دیگر کی مدد کے لئے سالوں سے کام کر رہی ہے. گوادر پرو کے مطابق 2022 میں جب صوبہ سندھ خاص طور پر بڑے شہروں کی اہم سڑکوں سے دور ضلع دادو میں سیلاب سے شدید متاثر ہوا تو وسیم باری کو ضلع دادو میں چائنا پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کو محفوظ رہائش اور کھانے کے انتظامات فراہم کرکے ان کی مدد کے لئے ٹیموں کا اہتمام کیا۔ 3-4 ماہ بعد سیلاب متاثرین کے اپنے مقامات پر لوٹنے کے بعد بھی فوڈ بیگ کی تقسیم کا پروگرام جاری رہا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سیلاب نے ضلع دادو میں پینے کے پانی کے نظام کو مکمل دھچکا پہنچایا ہے، ادارے نے اب تک 3 واٹر پلانٹس لگائے ہیں اور 12 ہزار سے زائد افراد صاف پانی کی سہولیات سے براہ راست مستفید ہوئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دادو واپسی کے بعد وسیم کا اگلا قدم چینی رضاکار ٹیموں کے ساتھ مل کر مزید واٹر پلانٹس لگانے اور اسکولوں، کلینکس اور خواتین کے تربیتی مراکز کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران میں چین کی دیہی ترقی سے بہت متاثر ہوا اور متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ رابطے کرکے ہم چینی ہائبرڈ بیجوں کی اور کھاد کی تقسیم پر مزید تبادلہ خیال کریں گے اور پاکستان میں جدید زرعی طریقوں اور اوزاروں کو متعارف کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اکتوبر میں سول ایوی ایشن کی نقل و حمل م...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں اکتوبر کے دوران  سول ایوی ایشن کی نقل وحمل میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ۔

سول ا یوی ایشن ایڈ منسٹریشن آف چا ئنہ  کے مطابق گزشتہ ماہ اس شعبے میں نقل وحمل کا مجموعی حجم 11.01 ارب ٹن کلومیٹرز تھا ، جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 158.6 فیصد زائد ہے۔

ادارے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں 5 کروڑ 60 لاکھ 50 ہزار سے زائد فضائی مسافر دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 252 فیصد زائد ہے۔

سول ا یوی ایشن ایڈ منسٹریشن آف چا ئنہ نے بتایا کہ اکتوبر میں چین کے سول ایوی ایشن  شعبے میں مال برداری اور ڈاک کا حجم 6 لاکھ 75 ہزار ٹن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 37.7 فیصد زیادہ ہے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمال مغربی سطح مرتفع شمسی بجلی گھروں سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی پامیر سطح مرتفع میں پہاڑوں پر سڑک کے ساتھ بلندی پر ہوا صاف اور دھوپ چمکیلی ہے۔

کوہ قراقرم کے دامن میں ہموار زمین پر سطح مرتفع پر قطاروں میں نیلے سیاہ رنگ کے فوٹو وولٹک پینلز لگائے گئے ہیں جو سورج سے بجلی حاصل کرتے ہیں۔

یہ تخفیف غربت کا  فوٹو وولٹک توانائی منصوبہ ہے جو کہ سنکیانگ کے کاشغر خطے کی تاشکو رغان خوداختیار کاؤنٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

بجلی گھر کے ایک انجینئر یان یوژی نے بتایا کہ یہ جگہ زیادہ بلندی اور سورج کی روشنی سے بھرپور فائدہ اٹھاکر شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بہت موزوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوٹو وولٹک توانائی منصوبہ 635 مو (تقریباً 42 ہیکٹر) پر پھیلا ہوا اور سطح سمندر سے تقریباً 3 ہزار 300 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس بجلی گھر میں 77 ہزار 760 فوٹو وولٹک ماڈیول موجود ہیں۔

یہاں 4 کروڑ کلوواٹ آور سالانہ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ کاؤنٹی کے لوگوں کو صاف توانائی مہیا کرنے کے لئے 30 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے۔

شمسی توانائی سے اس کاؤنٹی میں خوشحالی آئی جس کے ذریعے تخفیف غربت اور کاؤنٹی کی دیہی بحالی میں مدد ملی ہے۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ   میں واقع شین ژین انرجی نے 20 میگاواٹ کے فوٹو وولٹک منصوبے پر شین ژین بلدیاتی حکومت اور تاشکورغان خود اختیارکاؤنٹی حکومت کے ساتھ 2017 میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ لوچھن ۔ نسلی گروہ ۔ سیاحتی م...

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کی ہونگ ہی ہانی اور یی خوداختیارپریفیکچر کی لوچھن کاؤنٹی میں ایک ثقافتی سیاحتی میلے کے دوران ہانی نسلی گروہ کے مقامی افراد ایک پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کارہ کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا تاہم، اب عام انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پرامن اور صاف شفاف الیکشن کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی اور صرف ایک سیاسی جماعت کی بھر پور حمایت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے اور دونوں کو اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ پشاور ۔ پرانی گاڑیوں کا میلہ

پشاور میں منعقدہ پرانی گاڑیوں کے  میلے میں خواتین گاڑیاں دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کی...

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوںپر پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کیرجسٹر ار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب (آج)21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا۔ سرکلر کے مطابق درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ اطفال ۔ دوست شہ...

چین ،جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ضلع شین ژین  کے ضلع فوتیان میں بچوں کے قدرتی پارک کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق درخواست سم...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف دائر درخواست پر چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردئے۔ افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس یحیی آفریدی نے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل پر سماعت کی، فرحت اللہ بابر و دیگر کی درخواست رجسٹرار آفس نے واپس کر دی تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ پشاور ۔ پرانی گاڑیوں کا میلہ

پشاور میں منعقدہ پرانی گاڑیوں کے  میلے میں ایک خاتون اپنی بیٹی کی تصاویر بنارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کا خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی...

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماوں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔ نواز شریف کی دونوں صوبوں کے رہنماوں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے اپنے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔ نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ناراض رہنماوں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔ قائد نواز شریف نے سندھ کے صوبائی صدر بشیر میمن کو اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماں کو منانے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، جنہوں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ کیپٹن(ر)صفدر خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لئے بھی متحرک ہوگئے اور سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان ۔ مہاجر پرندے

چین ، جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی چھوان ژو خلیج کے دہانے پر واقع ویٹ لینڈ میں مہاجر پرندے پرواز کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بحری صنعت میں مستحکم ترقی برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران بحری معیشت کی شرح نمو مستحکم رہی۔

وزارت قدرتی وسائل کے شعبہ سمندری منصوبہ بندی اور اقتصادیات کے ڈائریکٹر ہی گوانگ شن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی مجموعی بحری پیداوار ابتدائی 3 سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد بڑھ 72 کھرب یوآن (تقریباً 10 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

اس مدت میں آف شور خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں ایک برس قبل کے مقابلے میں بالترتیب 4.6 فیصد اور 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک نئے جہازوں کی طلب میں اضافہ ہواجس سے جہاز سازی کی کاروباری کارکردگی بڑھی ہے۔

اسی مدت کے دوران چینی جہازسازوں کو بحری جہازوں کے موصول شدہ نئے آرڈرز میں گزشتہ برس کی نسبت 40.2 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کی بحری سیاحت میں بھی بہتری آئی ہے اور بحری مسافروں کی آمدورفت میں گزشتہ برس کی نسبت 121 فیصد اور ستمبر میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی67ویں برسی...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی67ویں برسی27نومبر کو منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے مسلم لیگ سمیت سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریںگے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،شاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میں روزنامہ ''زمیندار'' کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ۖ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے مولانا ظفر علی خان شعلہ نواخطیب بھی تھے وہ 27نومبر 1956ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں وزیر آ باد کے علاقیکر م آبادمیں دفن کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وحید مراد کی 40و...

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وحید مراد کی 40ویں برسی 23نومبر کو منائی جائے گی۔دو اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہونے والے وحید مراد کو''چاکلیٹی ہیرو''کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔وحید مراد نے ایس ایم آرٹس کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا اور فلم اولاد سے فنی سفر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے سپورٹنگ اداکار کا رول کیا اور اس فلم کونگار ایوارڈملا۔ہیرا اور پتھروحید مراد کی پہلی فلم تھی جس میں انہوں نے بطور ہیرو کام کیا اور اس فلم کے لیے انہیں نگار ایوارڈبھی ملا۔1966میں وحید مراد نے پہلی دفعہ اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ارمان میں کام کیا، اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے۔انہوں نے 124فلموں میں کام کیا جن میں آٹھ پنجابی اور ایک پشتو فلم بھی شامل ہے۔انہیں ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب اورمستانہ ماہی میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ 2002 میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔1980میں وحید کا ایکسیڈنٹ ہوا جس سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوا اور پلاسٹک سرجری کرانی پڑی۔23 نومبر 1983 کی صبح فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔وحید مراد کی وفات کے 27سال بعد نومبر2010 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلے میں 37.28 ارب یو...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے جنوبی شہر شین ژین میں 25 واں چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلہ ختم ہوگیا جس میں 2 لاکھ 48 ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس میں  لین دین کا حجم مجموعی طور پر 37.28 ارب یوآن (تقریباً 5.17 ارب امریکی ڈالر) رہا جس میں مطلوبہ لین دین کی رقم شامل ہے۔

میلے میں 105 ممالک اور خطوں کے 4 ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔ 

اس مرتبہ نمائش کا رقبہ 5 لاکھ مربع میٹر تھا جہاں مجموعی طور پر 132 تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، 681 نئی مصنوعات اور کامیابیاں پیش کی گئی اور مرکزی کاروباری اداروں و مقامی حکومتوں کے درمیان تعاون کے  منصوبوں بارے 17 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

میلے میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی شعبے سے وابستہ تقریباً 200 کمپنیوں نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ہوائی جہاز، راکٹس، سیٹلائٹ، پروبز اور ڈرونز سمیت جدید ترین تکنیکی مصنوعات پیش کیں۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ماسٹر کارڈ جے وی کو بینک کارڈ کلیئرنگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے بتا یا ہے کہ نیشنل فنا نشل ریگو لیٹری ایڈ منسٹریشن نے ماسٹر کارڈ کے چینی جوائنٹ وینچر کو ملک میں بینک کارڈ کلیئرنگ آپریشنز کی اجازت دیدی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے کہا ہے کہ ماسٹر کارڈ این یو سی سی انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ، ماسٹر کارڈ اور نیٹس یونین کلیئرنگ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ  ہے جو اپنے رکن اداروں کو چین میں "ماسٹر کارڈ" برانڈڈ یوآن بینک کارڈز جاری کرے گا۔

ماسٹر کارڈ چینی مارکیٹ میں کام کرنے والا دوسرا غیر ملکی بینک کارڈ کلیئرنگ ادارہ ہے۔  چین کے مرکزی بینک نے 2020 میں امریکی ایکسپریس کے چینی جوائنٹ وینچر کو ملک میں اس طرح کے کاروبار کی اجازت دی تھی۔

اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیرونی دنیا کے لیے وسیع تر کھلے پن کے چینی عزم کا عکاس ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے کہا کہ وہ بینک کارڈ کلیئرنگ مارکیٹ تک منظم انداز میں رسائی کے کام کو فروغ دے گا اور ترقی و تحفظ متوازن بنانے بارے نظم ونسق کے نظام کو بہتر کرے گا۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، شاہ محمود نے ضمانت کیلئے سپریم کو...

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمی میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ شاہ محمود کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا ہائیکورٹ کا 8 نومبرکا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اکتوبر کے دوران 33 کروڑ 60 لاکھ ریلوے د...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 33 کروڑ 60 لاکھ مسافر دورے ہوئے  جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 کروڑ 54 لاکھ 40 ہزار یا 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔

چین میں 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک 8 روزہ وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات سے ریلوے کے ذریعے مسافروں کا یومیہ سفر اوسطاً 1 کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گیا جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔

چائنہ ریلوے نے مسافروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا اور رش کے اوقات میں لائنز بروقت شروع کیں۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں