• Columbus, United States
  • |
  • ٠٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین، انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ وہیکلز ما رکیٹ تک ر س...

بیجنگ (شِنہوا) چین انٹیلی جنٹ کنیکٹڈ وہیکلز(آئی سی وی) کو آزمائشی طور پر مارکیٹ رسائی فراہم کرتے ہوئے سڑکوں پر چلانے کی اجازت د ے گا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ٹرانسپورٹ سمیت 4 وزارتوں کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق حکام بڑے پیمانے پر پیداواری صلاحیت کے حامل خودکار ڈرائیونگ فنکشنز سے لیس کچھ آئی سی وی ماڈلز کا انتخاب کریں گے  ۔ انہیں مارکیٹ ر سائی فراہم کرتے ہوئے منتخب گاڑیوں کی مخصوص سڑکوں پر آزمائش کی جائے گی۔

توقع ہے کہ آزمائشی پروگرام سے جدید آئی سی وی کی حوصلہ افزائی ہوگی ، محفوظ آپریشنز یقینی ہوگا اور گاڑیوں کی صنعت کو نئی توانائی، مصنوعی ذہانت اور مواصلات جیسے دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط کیا جاسکے گا۔

اس پروگرام کا آغآز آئی سی وی کی تحقیق و ترقی کے سڑک پر ابتدائی آزمائش کے بعد ہورہا ہے جس سے یہ ثابت ہوا تھا کہ کچھ ماڈلز بڑے پیمانے پر تیار کئے جاسکتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام تک چین میں آئی سی وی کی جانچ 20 ہزار کلومیٹر کی کھلی سڑک پر کی جاچکی تھی۔

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، بزکشی کے زبردست مقابلے کا انعقاد

قندوز (شِںہوا) افغانستان کے شمالی صوبے میں گھڑ سواروں نے بزکاشی یا "بکری پکڑنے" کے کھیل میں حصہ لیا۔

یہ کھیل پورے وسط ایشیا میں کھیلا جاتا ہے جبکہ بزکشی اس کی افغان شکل ہے۔

یہ افغانستان میں قومی کھیل اور ایک شوق ہے جو کہ اکثر جمعہ کو کھیلا جاتا ہے۔

گھڑ سواروں کی 2 ٹیمیں بکری کی لاش پکڑنے اور اسے گول پوسٹ تک لے جانے کی کوشش کرتی ہیں ۔ یہ مقابلے ہزاروں شائقین کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

 

افغانستان، صوبے قندوز میں ایک گھڑسوار بزکشی یا "بکری پکڑنے" میں مقابلہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبے قندوز میں گھڑسوار بزکشی یا "بکری پکڑنے" میں مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبے قندوز میں ایک گھڑسوار بزکشی یا "بکری پکڑنے" میں مقابلہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبے قندوز میں گھڑسوار بزکشی یا "بکری پکڑنے" میں مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرا...

وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں۔ درخواست میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے، آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات کو بحال کرنے اوراپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے خلاف حکم امتناع کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری کو جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی ک...

 اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہمکرنے کے بجائے دنیا بھر میں فلسطینیوں کی "رضاکارانہ آباد کاری" کو فروغ دینا چاہیے،فلسطینیوں کو منتشر کرنے کی کوئی بھی تجویز عرب دنیا میں انتہائی متنازعہ ہے کیونکہ 75سال قبل اسرائیل کی تخلیق کی وجہ سے ہونے والی جنگ نے 760,000فلسطینیوں کو اخراج یا جبری نقلِ مکانی پر مجبور کر دیا تھا۔ اس واقعے کو نکبہ یا "آفت" کہا جاتا ہے،غزہ کی وزارتِ  ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ غزہ میں مقیم حماس کے عسکریت پسندوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان ہفتوں سے جاری لڑائی میں 40فیصد سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو چکے ہیں،اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر گیلا گملیل نے کہا کہ جنگ کے بعد ایک "آپشن" یہ ہوگا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پٹی سے باہر غزہ کے فلسطینیوں کی رضاکارانہ طور پر آبادکاری کو فروغ دیا جائے،دی یروشلم پوسٹ میں لکھتے ہوئے انہوں نے کہا، "غزہ کی تعمیرِ نو یا ناکام اونروا کے لیے رقم خرچ کرنے کے بجائے عالمی برادری دوبارہ آبادکاری کے اخراجات میں مدد کر سکتی ہے تاکہ غزہ کے لوگوں کو ان کے نئے میزبان ممالک میں نئی زندگیوں کی تعمیر میں مدد ملے۔اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کا ادارہ ہے،گملیل نے لکھا کہ غزہ کو طویل عرصے سے ایک مسئلہ سمجھا جاتا ہے جس کا کوئی جواب نہیں ہے، ہمیں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسے حقیقت بنانے میں مدد کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

سعودی عرب  میں  قدرتی گیس کے نئے ذخائر  دریافت  ہو ئے ہیں،سعودی آئل کمپنی 'آرمکو'کے اعلان کے مطابق نئے گیس فیلڈ اس علاقے میں ملے ہیں جسے خالی کوارٹر ریجن قرار دیا جاتا ہے،سرکاری میڈیاکے مطابق یہ قدرتی گیس کی دریافت پہلے سے دریافت شدہ پانچ فیلڈز میں ہوئی ہے، یہ علاقہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہے،ایک کنویں سے 30ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ ہے، یہ مقدار 1600بیرل کنڈینسیٹس کے برابر ہے،دوسری جانب المحاکیک گیس فیلڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ قدرتی گیس کے ذخائر ملے ہیں، یہ دو کنویں ہیں جو 85.0ایم ایم سی ایف ڈی کا بہاؤ سامنے آنے کے بعد ہوئی ہے،مزید برآں یہ قدرتی گیس بھی پہلے دریافت شدہ کھیتوں میں پانچ ذخائر میں دریافت ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران، 5.1کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار کے حامل جدی...

ایران کی جانب سے جدید ہائپر سونک میزائل فتح کی رونمائی کردی گئی، میزائل کی رونمائی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایران میں جاری اسلحے کی نمائش کے دوران کی گئی،پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس ڈویژن کے زیر انتظام ایرانی یونیورسٹی میں جاری اسلحے کی نمائش میں الفتح ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کے علادہ دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ایرانی ساختہ ڈرون غزہ بھی رکھا گیا تھا،ایرانی میڈیا کے مطابق الفتح میزائل ایران کی ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں جدید اور اہم تبدیلیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے،نمائش میں ایران کے نئے ائیر ڈیفنس سسٹم مہران، شاہد سیریز کی بے نام ائیریل وہیکلز اور 9ڈئی میزائلوں کا جدید ورژن بھی پیش کیا گیا جبکہ شارٹ رینج پروجیکٹائلز کی بھی رونمائی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لندن میں مقیم یہ...

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں رہنے والے یہودیوں نے احتجاج کیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم یہودیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد روکنے اورجنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی، سوئیڈن میں بھی سیکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجا ج کیا ادھر پیرس میں نکالی گئی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی جب کہ ٹوکیو میں بھی احتجاج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر96 برس کی...

سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،عالمی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ کی تنظیم کارٹر سینٹر نے اعلان کیا کہ سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر گزشتہ روز ریاست جارجیا میں اپنی رہائش گاہ پر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،جمی کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی تمام کامیابیوں میں روزالین برابر کی شراکت دار تھیں۔ سابق ڈیموکریٹ صدر نے کہا کہ اہلیہ نے انہیں ہمیشہ دانشمندانہ رہنمائی فراہم کی اور ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی مہموں کے دوران ہم نے ہمیشہ روزالین کارٹر کی امید، گرمجوشی،گہری محبت اور شراکت کو محسوس کیا،سابق صدر بل کلنٹن اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے روزا لین کارٹر کو ہمدرد شخصیت اور انسانی وقار کی پرعزم چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزالین کارٹر کی خدمات کے لیے ان کے بے حد شکر گزار ہیں،جمی کارٹر 1977سے 1981تک امریکی صدر رہے،وہ 1971سے 1975تک جارجیا کیگورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کا بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ، کپت...

ترکیہ کا بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ ہوگیا،ترک حکام کے مطابق کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12افراد سوار تھے،حکام کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے بتایا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں ایرگلی کے پانیوں سے گزر رہا ہے۔ سمندری طوفان کے باعث لاپتا جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی،حکام کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں اور موسم بہتر ہوتے ہی لاپتہ جہاز کی تلاش کے لیے ریسکیو  کام شروع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ٹیمیں بھی تیار ہیں جیسے ہی موسمی حالات مناسب ہوتے ہیں ٹیموں کو روانہ کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحر...

حماس نے دعوی کیا ہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا،حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساریہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تمام اسرائیلی بحری بیڑوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں، جہاز اسرائیلی ٹائیکون کی جزوی ملکیت ہے،بیروت میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کی وجہ سے صیہونی جہاز کو قبضے میں لینا باعث فخر ہے، جہاز قبضے میں لینے پر حوثیوں کے شکر گزار ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہاز قبضے میں لینے کا وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعتراف کر لیا اور اس پر مزید بات کرنے سے گریز کیا ہے، بحری جہاز ہائی جیک کرنا عالمی سطح پر بے حد تشویشناک واقعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ،ش...

غزہ کی بدتر ہوتی صورتحال کے معاملے پر فرانسیسی صدر  نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں عام شہریوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے، عام شہریوں اور دہشتگردوں میں فرق کرنے کی اشد ضرورت ہے،فرانسیسی صدر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی رابطہ کیا اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی،صدر محمود عباس نے فرانسیسی صدر کا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیرس میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت، امریکی صدر...

غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی آگئی جس کے نتیجے میں مستقبل میں ان کی صدارت خطرے میں پڑسکتی ہے،امریکی میڈیا  کے مطابق ایک سروے میں غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرز عمل کو 70فیصد ووٹرز نے مسترد کردیا،رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز میں بھی جوبائیڈن کی مقبولیت میں 40فی صد کمی آئی ہے جبکہ سروے میں شامل18سے 34سال کے زیادہ ترامریکیوں نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد "حیران کن...

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں اونروا کے دو سکولوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی سکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں، گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے اور ان پر حملے نہ کیے جائیں،گوتریس  نے ایک بیان میں مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد "حیران کن اور ناقابل قبول" ہے، انہوں نے انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ سے شہریوں کی ہلاکتوں کی ہولناک تعداد ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی،چین کی سعودیہ سمیت مسلم مما...

چین میں ہونیوالی سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کی بیٹھک میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امن بحالی کیلئے چین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے پیر کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا جہاں وزرا نے اہم ملاقات کی، اس بیٹھک کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے اور علاقے میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے دوروں کا پہلا قدم قرار دیا گیا ہے، اس دوران وزرا نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا،اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عرب اور مسلم ممالک کے وزرا کے وفد کو بتایا کہ وہ مشرق وسطی میں امن کی بحالی میں مدد کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں،

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی،  بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں،اس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ  نے کہاہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے،علاوہ ازیں سعودی عرب غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے امریکا اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،وزرا کے وفد کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے ممالک کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مغرب پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ اسرائیل کے اس موقف کو مسترد کرے کہ وہ غزہ میں اپنے حق دفاع میں حملے کررہا ہے،اس  اجلاس میں سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی کے اور دیگر حکام شامل تھے،بیجنگ کے بعد یہی وزرا دوسرے کئی ممالک کا بھی دورہ کریں گے تاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل ممکن بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،کئی روز محاصرہ کے بعد 31نومولودوں کو الش...

غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر محمد زقوت نے اعلان کیا ہے کہ کئی روز کے محاصرہ کے بعد بالآخر غزہ کے شفا میڈیکل کمپلیکس سے تمام قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکال لیا گیا ہے،مقامی مصری میڈیا کے مطابق یہ سب اس وقت ہوا جب رفح کراسنگ سے ایمبولینسز غزہ میں داخل ہوئیں تاکہ بچوں کو صحت کی دیکھ بھال کے لیے مصر کی طرف لے جایا جا سکے،اس حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی طبی عملے نے غزہ شہر میں الشفا ہسپتال سے ایک انتہائی پرخطر آپریشن کے دوران قبل از وقت پیدا ہونے والے 31بچوں کو نکال لیا ہے جبکہ وہاں موجود مریضوں اور عملے کو بھی جلد منتقل کرلیا جائے گا،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی ایمبولینسوں میں تشخیص اور علاج کے لیے جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، ان میں سے 11بچوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈاکٹروں کے مطابق الشفا ہسپتال میں طبی سامان کی کمی اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو جاری رکھنا ناممکن ہونے کی وجہ سے تمام بچے سخت انفیکشن کا شکار ہیں،عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ لگ بھگ 2,300لوگ اب بھی میڈیکل کمپلیکس میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا الشفا ہسپتال کے نیچے55 میٹر طویل...

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال کے نیچے 55میٹر لمبی سرنگ تلاش کرلی ہے، اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لیے اس نے سرنگ کی ویڈیوبھی شیئر کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق فوج نے ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ ایک فوجی بیان میں وضاحت کی کہ سرنگ دس میٹر کی گہرائی میں واقع ہے، دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اب بھی درجنوں مریض موجود ہیں،اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ داخلی سلامتی سروس  اور انٹیلی جنس سروس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر سرنگ کو سامنے لانے کے لیے شفا ہسپتال منتقل ہوئے،بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سرنگ جس سے ایک گہری سیڑھیاں داخلی دروازے کی طرف جاتی ہیں اس کو مختلف دفاعی اقدامات سے لیس کیا گیا ہے، اس میں ایک بالائی دروازہ اور فائرنگ کا سوراخ بھی موجود ہے، اس قسم کا دروازہ حماس ہماری افواج کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے استعمال کرتی ہے، یہاں حماس کا ہیڈ کوارٹرز اور اس کے زیر زمین اثاثے موجود ہیں،

عرب میڈیا کے مطابق فوج نے یہ بھی کہا کہ اسے سرنگ کے کھلنے کے وقت ایک کار ملی جس میں بہت سے ہتھیار تھے، فوجی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج سرنگ کے راستے کھولنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے  ایکس پر انکشاف کیا کہ حماس کے 100سے زائد ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان میں تین وہ ارکان بھی ہیں جنہوں نے 7اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا،ادھر غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ طبی عملے، زخمیوں اور بے گھر افراد کو بندوق کی نوک پر شفا میڈیکل کمپلیکس خالی کرنے پر مجبور کیا گیا،فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کی ایمبولینس کے عملے نے اتوار کو عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کے تعاون سے شفا ہسپتال سے قبل از وقت پیدا ہونے والے 31بچوں کو نکال لیا ہے ان بچوں کو بعد میں منتقل کردیا گیا،یہ میڈیکل کمپلیکس اس وقت زمینی کارروائیوں کے مرکز میں تبدیل ہو گیا تھا جب بدھ کو اسرائیلی فوج نے اس پر دھاوا بول دیا تھا اور اپنے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس اس ہسپتال کے تہ خانوں کو استعمال کر رہی ہے،

تاہم اسرائیلی فوج نے اس ہسپتال کو کھنگال ڈالا مگر وہ ہسپتال میں حماس کے کسی مرکز کی موجودگی ظاہر نہ کر سکی تھی،حماس کی طرف سے بارہا اسرائیلی الزام کی تردید کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے بھیج دی جائے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کے حصار میں موجود شفا میڈیکل کمپلیکس سے ہفتہ کو سینکڑوں افراد پیدل جنوب کی طرف نکلے، صلاح الدین سٹریٹ پر ان پر حملہ کردیا گیا، صہیونی فوج کے اس حملے کے بعد سڑک پر لگ بھگ 15لاشیں بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد...

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں۔ بہالپورسے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان بھی پکڑا گیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت موسی، خالد، ندیم، اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 2 لاکھ...

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید 2 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز واپس جانے والوں میں 591 مرد، 443 خواتین اور ایک ہزار 28 بچے شامل تھے۔ حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 37 ہزار 883 غیر قانونی افغان باشندوں کی پاکستان سے اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے وال...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لاہور والوں نے ثابت کردیا کہ ان کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شریک ہونے والوں کاشکریہ ادا کرتاہوں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے رہنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کا غزہ مارچ کریں گے،اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی شہر میں کل میچ آسٹریلیا نے نہیں فلسطین کی شرٹ پہننے والے نوجوان نے جیتا ہے۔ آسٹریلیا کا فلسطینیوں کے ساتھ دینی یا مذہبی تعلق بھی نہیں، امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ انسانیت کے ناطے آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کو پیغام پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری محکموں کے شہید ملازمین کے لواحقین کیل...

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکموں کے شہیدہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہدا پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 13 واں اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کے لواحقین اور زخمی انسپکٹر ثنا اللہ بھٹی کے لئے مالی امداد کا کیس پیش کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مالی امداد کے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دیا اور امدادی پیکیج کو پولیس شہدا پیکیج کے برابر کرنے کی ہدایت کی اورمحکمہ ایکسائز کے شہید انسپکٹرمحمد رفیع کے لواحقین اور زخمی ایکسائز انسپکٹر ثنا اللہ بھٹی کے لئے پولیس پیکیج کے برابر پیکیج کی منظوری بھی دی۔ واضح رہے کہ رحیم یار خان میں منشیات فروش کی فائرنگ سے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع شہید جبکہ انسپکٹر ثنا اللہ بھٹی شدید زخمی اور معذور ہو گئے تھے، شہید ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں۔ بعدازاں دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکموں کے شہید ہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہدا پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، کمیٹی اس حوالے سے حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا جائزہ لے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی سرکاری محکمے کے شہید ہونے والے افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہدا کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا، زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکیج کے برابر امدادی پیکیج ملے گا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں نگران صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، عامر میر، منصور قادر ودیگر شریک ہوئے، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا حق مہر ادا نہ کرنے پر شوہر کو...

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر ادا نہ کرنے پر شوہر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ 6 سال تک عدالت میں کیس چلانے اور بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کوٹ نے بھلوال کے شہری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام ہی کا احترام کر لیں۔ حق مہر بیوی کا حق ہے، اسے کیوں نہیں دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی کتنی بیویاں ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا 2 بیویاں ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک ادا نہیں کیے گئے۔ آپ کو اب 10 لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کردیں تاکہ آئندہ ایسے مقدمات عدالت میں نہ لائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا میں اپنا کیس واپس لیتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگا وکیل صاحب، جب مرضی آپ کیس واپس لے لیں۔6 سال آپ نے بیوی کو اس کا حق نہیں دیا اور اب آپ انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اب آپ کو انصاف تو ملے گا، انصاف دونوں طرف ملنا چاہیے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے بیوی کو ایک ماہ میں حق مہر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حق مہر ادا کرکے فیملی کورٹ کو آگاہ کریں اور دستاویزات جمع کروائیں۔ اگر 30 روز میں حق مہر ادا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ادارے غیر جانبدار رہیں، اگلا وزیر اعظم جماعت...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام ادارے غیر جانبدار رہیں، اگلا وزیر اعظم جماعت اسلامی کا ہوگا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار آئین میں متعین ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے بشمول فوج غیر جانبدار رہیں ، ادارے کسی پارٹی کے نہیں 25کروڑ عوام کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن )اور پاکستان تحریک (پی ٹی آئی )کو دیکھا جبکہ ہم نے ایوب خان ، یحیی خان اور جنرل ضیا کی صورت میں آمروں کو بھی دیکھا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم جماعت اسلامی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے توقع رکھتے ہیں کہ شفاف الیکشن یقینی بنائے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ادھیڑ عمر کی بات کرنے والے بلاول کا اشارہ اپنے والد محترم کی طرف ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاوس ا...

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاوس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ علی نوازاعوان کو استحکام پارٹی جوائن کرنے پرکس طرح دیکھتے ہیں؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ اسی طرح جیسے آپ دیکھتے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ پہلے چھوٹے بھائی کو امپورٹڈ وزیراعظم کے طور پر بٹھایا گیا، اب نوازشریف ڈبل امپورٹڈ ہے، امریکی سفارت خانے کے دو بیانات اس بات کا ثبوت ہیں، پہلے ڈونلڈ لو تھا اور اب ڈونلڈ بلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے انہوں نے لفظ استعمال کیا کہ پولیٹیکل ایکٹر سے ملاقات کی، نوازشریف کی انتخابی مہم واشنگٹن، وائٹ ہاوس اورپینٹاگون میں چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ تیاربیٹھے ہیں کہ 8 فروری کو مہنگائی اور پیٹرول بم کا بدلہ لیں گے، پرچی کے ذریعے سے بدلہ لیا جائے گا جیسا جمہوریت میں ہوتا ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنا ہے،کسی کا کوئی ہاتھ نہیں پکڑسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخل...

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔ ای سی پی ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے بھی اجتناب کریں گی جبکہ اجتماعات، پولنگ اسٹیشن کے اطراف ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکیں گے۔ مخالف امیدوار کو دستبردار ہونے کیلئے لالچ یا رشوت دینا جرم تصور ہوگا۔ نظریہ پاکستان، ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی، سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عمل کرنا ہوگا۔ پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔ پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی ک...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی ان...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بدانتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ہے، سالوں سے جاری بدانتظامی کے باعث یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہو چکی ہیں، وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر اور 13 اکتوبر کو یونیورسٹی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدر، چیئرمین ایچ ای سی اور وفاقی وزارت تعلیم کو خط لکھ دیا، خط کی کاپی چیف جسٹس شریعت کورٹ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے، چیف جسٹس نے وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے خط میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بدانتظامی کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کھو چکی ہے، سالوں سے جاری بدانتظامی کے باعث یونیورسٹی میں اسلامی اقدار بھی ختم ہو چکی ہیں، میری درخواست پر تین سال بعد صدر مملکت نے 30 نومبر کو بورڈ ممبرز کا اجلاس بلانے کا کہا۔ چیف جسٹس نے خط میں کہا ہے کہ وائس پریذیڈنٹ نبی بخش جمانی نے میرے 2 خطوط کا جواب تک نہیں دیا، 22 ستمبر اور 13 اکتوبر کو یونیورسٹی انتظامیہ سے متعلق خطوط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، خطوط کا جواب نہ دینا اس بات کا غماز ہے کہ وائس پریذیڈنٹ غلط کاریوں کی پردہ پوشی چاہتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نبی بخش جمانی کی تعیناتی 3 سال کیلئے تھی مگر وہ تاحال عہدے پر براجمان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز اجلاس بلا کر یونیورسٹی کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیں، اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کی تعیناتی اور میرے خطوط بھی سامنے رکھے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار پر مستحکم ہے۔ کراچی اور ملتان کے ڈیلرز کے مطابق 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار185 روپے ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1981 ڈالر ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی کے اہلخانہ کی ضم...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اہلخانہ کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے راسخ الہی، زارا الہی اور تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے آفیسر سے استفسار کیا کہ نوٹس ہوئے تھے کیا آپ نے تعمیل نہیں کروانی تھی؟ ملزمان کے وکیل عامر سعید راں نے جواب جمع کروانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ بعدازاں عدالت نے وکیل عامر سعید راں کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پرویز الہی کے اہلخانہ راسخ الہی، زارا الہی اور تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی صورتحال،شہباز شریف کا اسرائیل کا مواخ...

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگی جرائم پر اسرائیل کا مواخذہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف بدترین جنگی جرائم میں مسلسل مصروف ہے، اسرائیل کو ان اعمال پر کسی مواخذے کا سامنا نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت 4000 سے زائد فلسطینی بچوں کی شہادت ہے، ماضی کے تمام تنازعات میں بچوں کی کل اموات سے یہ تعداد ذیادہ ہے، بچوں کے عالمی دن پر عالمی برادری کو اپنے آپ سے کچھ سخت سوالات کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جرائم کو حق دفاع قرار دینے والوں کی مجرمانہ خاموشی پر دل گرفتہ ہوں۔ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 13ہزار ہوگئی ہے جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں عالمی یوم اطفال "ہر بچے کیلئے ہر حق" کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر سستا ،285 ر...

انٹر بینک میں ڈالر مزید ستا ہو گیا، دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کمی ہو گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر285 روپے80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہواتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا...

راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے قبضے سے دو موبائل فون اور ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ لیڈی گینگ کی گرفتار کی جانے والی ارکان میں مریم، مختیاراں اور صنم شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین ہوتی تھیں اور یہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفتیش کے دوران لیڈی گینگ کی جانب سے درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے 105 اضلاع میں نئی حلقہ بندیو...

الیکشن کمیشن نے اب تک 105اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیا جائیگا۔ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روز انہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔ ای سی پی کے مطابق17 نومبر جمعہ تک ضلع اسلام آباد، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار، راجن پور، کرم ، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ، کورنگی، خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سائوتھ کراچی، لوئر دیر، ہنگو، اوکزئی، ملتان، جھنگ، مہمند، مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، عمر کوٹ، کراچی ویسٹ، سنٹرل کراچی، کیماڑی، سائوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت ، شانگلہ، بونیر، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، رحیم یارخان، نارووال ، راولپنڈی ، مری، لیہ ، تھرپارکر، بدین، شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، جامشورو، صوابی، سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ، اپر دیر، کرک، مظفر گڑھ، بھکر، خیرپور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، تونسہ، وہاڑی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،قصور، ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور، ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال، تلہ گنگ، پشین، زیارت، شیخوپورہ، حیدرآباد، میرپور خاص، گھوٹکی، چارسدہ ، بنوں، چنیوٹ، لاہور اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 او ر اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادار...

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کو سکول ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ تحریری حکم کے مطابق نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے اور یہ نوٹیفکیشن کرونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ برقرار، فضائی آلودگی میں لاہور کا بدستو...

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395 ریکارڈکیا گیا۔ شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ آلودہ فضا کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین نے سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب سموگ کی خطرناک صورتحال پر نگران حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا کیولری انڈر پاس پراجیکٹ کا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب پیر کو علی الصبح کیولری پہنچ گئے، محسن نقوی نے زیر تعمیر کیولری انڈرپاس کی چھت کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے انڈر پاس پر سٹیل فکسنگ کے کام کا معائنہ کیا اور اسفالٹ کے کام کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے فنشنگ ورک میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے، کیولری انڈرپاس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈرپاس کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، پراجیکٹ کی تکمیل سے کیولری میں ٹریفک جام سے شہریوں کو مستقل نجات ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کار...

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم اور سپریم جوڈیشل کونسل کا موصول نوٹس غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس ک...

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، شیر افضل مروت کے معاون وکیل اسامہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت معاون وکیل نے موقف پیش کیا کہ سینئر وکیل شیر افضل مروت پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، آج یہاں دستیاب نہیں، عدالت آج سماعت ملتوی کرے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ ریفرنس،نواز شریف کا بیان قلمبند کر...

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کا دفاع کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، آصف علی زرداری ودیگر کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت آصف علی زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اور یوسف رضا گیلانی کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضریاں لگائیں۔ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ایک دفاع کا بیان رہتا ہے، نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جائے، سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنا ہو گا، نواز شریف کی غیر حاضری میں ریفرنس فائل ہوا تھا، ہم چاہتے ہیں سابق وزیراعظم کا موقف نیب ریکارڈ کر لے۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ درخواست پڑھنے کا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کر لیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے وہی کریں گے جس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ ہمیں سوالنامہ دے دیں ہم جواب دے دیتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ کوئی نزدیکی تاریخ دے دیں، تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر چین ۔ امریکہ سربراہ اجلاس اور ایپیک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو میں چین ۔ امریکہ سربراہ اجلاس اور 30 ویں ایپیک اقتصادی رہنما اجلاس میں شرکت کے بعد بیجنگ واپس پہنچ گئے۔

چینی صدر کو میئر لندن بریڈ اور دیگر امریکی نمائندوں نے سان فرانسسکو ہوائی اڈے پر الوداع کہا۔

ہوائی اڈے کے راستے میں سمندر پار چینی شہریوں اور چینی طلباء کے نمائندے سڑک کے دونوں طرف جمع تھے۔ انہوں نے چین اور امریکہ کے قومی پرچم لہرائے اور چینی صدر شی جن پھنگ کو دورے کی کامیابی پر مبارکباددی اور گرم جوشی سے رخصت کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چھائی چھی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی چینی صدر کے وفد میں شامل تھے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور امریکی صدور کی ملاقات سے چین ۔امریک...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی بات چیت اور سان فرانسسکو میں ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 30 ویں اجلاس میں شرکت بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ یہ خیال وسیع پیمانے پر موجود ہے کہ صدر شی کے دورے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے جس سے چین ۔ امریکہ تعلقات میں استحکام آیا ہے، ایشیا بحرالکاہل تعاون کو نئی رفتار ملی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے میں مثبت قوت پیدا ہوئی ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کو ایک نیا نقطہ نگاہ اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک درست تصور مشترکہ طور پر بنانا ، اختلافات مشترکہ طور پر مئوثر انداز میں حل کرنا اور ایک دوسرے کے اصول اور سرخ لکیر کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی فائدہ مند تعاون مشترکہ طو پر آگے بڑھاتے ہوئے بڑے ممالک کی حیثیت سے مشترکہ طور پر ذمہ داریاں نبھانا اور مشترکہ طور پر عوامی تبادلوں کو فروغ دینا چاہئے۔  اس نے چین۔ امریکہ تعلقات میں 5 ستونوں کو ایک ساتھ تعمیر کیا ہے اور مستقبل کی سمت "سان فرانسسکو وژن" قائم کیا۔

چینی وزیرخارجہ کے مطابق بالی سربراہ اجلاس میں 5 وعدوں کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نئی سرد جنگ ، چینی نظام میں تبدیلی ، چین کے خلاف اتحادوں کی بحالی ، "تائیوان کی آزادی" کی حمایت اور چین کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا۔

امریکہ ، سان فرانسسکو کے فلولی اسٹیٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن بات چیت کے بعد چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین کی مشترکہ کوشش سے ملاقات میں 20 سے زائد اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں جن میں انسداد منشیات میں تعاون پر ورکنگ گروپ کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان برابری اور احترام شامل ہے۔ اس کے علاوہ دونوں مما لک کے ما بین اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی مکالمے دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے دبئی میں منعقد ہونے والے 28 ویں اجلاس کی کامیابی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا شامل ہے۔

وانگ نے کہا کہ سان فرانسسکو سربراہ اجلاس چین ۔ امریکہ تعلقات کی تاریخ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں ایک اہم واقعہ اور ان تعلقات کو صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کی سمت بڑھانے میں سازگار ہے۔

 
 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین کا افریقہ میں صنعت کاری کے لئے بی آر...

ادیس ابابا (شِنہوا) افریقہ میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ماہرین نے افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا معاہدے کے نفاذ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین ۔افریقہ تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔

ماہرین نے یہ بات ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں 2023 کی افریقی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اور افریقہ میں صنعت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں تحقیقی نتائج پیش کرتے ہوئے کہی۔ "افریقہ میں پائیدار صنعتی ترقی کی ضرورت " کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں ماہرین، نجی شعبے، محققین اور نوجوانوں کو یکجا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) کے ایک بیان کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ اگر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا پرمکمل طور پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے موسمیاتی تبدیلی پر خاطر خواہ دباؤ کے بغیر افریقی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یو این ای سی اے کے ماہر اقتصادیات سائمن ماویل نے " سرسبز افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا" کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا جس کے مطابق موجودہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی یا افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اصلاحات کے ساتھ افریقی کاربن مارکیٹ کے قیام سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں نمایاں کمی ہوگی۔

ماویل نے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کم کرنے اور معاشی فوائد کے درمیان تجارت ہے تاہم افریقی کاربن مارکیٹ کا قیام مئو ثر طریقے سے اخراج کو روکتا ہے جبکہ افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا متوقع معاشی فوائد کو محفوظ بناتا ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین کا افریقہ میں صنعت کاری کے لئے بی آر...

ادیس ابابا (شِنہوا) افریقہ میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ماہرین نے افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا معاہدے کے نفاذ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین ۔افریقہ تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔

ماہرین نے یہ بات ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں 2023 کی افریقی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اور افریقہ میں صنعت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں تحقیقی نتائج پیش کرتے ہوئے کہی۔ "افریقہ میں پائیدار صنعتی ترقی کی ضرورت " کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں ماہرین، نجی شعبے، محققین اور نوجوانوں کو یکجا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) کے ایک بیان کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ اگر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا پرمکمل طور پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے موسمیاتی تبدیلی پر خاطر خواہ دباؤ کے بغیر افریقی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یو این ای سی اے کے ماہر اقتصادیات سائمن ماویل نے " سرسبز افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا" کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا جس کے مطابق موجودہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی یا افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اصلاحات کے ساتھ افریقی کاربن مارکیٹ کے قیام سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں نمایاں کمی ہوگی۔

ماویل نے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کم کرنے اور معاشی فوائد کے درمیان تجارت ہے تاہم افریقی کاربن مارکیٹ کا قیام مئو ثر طریقے سے اخراج کو روکتا ہے جبکہ افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا متوقع معاشی فوائد کو محفوظ بناتا ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جہاز رانی صنعت میں استحکام ، عالمی سپ...

تیان جن (شِنہوا) چھنگ وائی ڈونگ تقریباً 3 دہائی تک تیان جن بندرگاہ میں ٹرالر ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ برسوں کے دوران بندرگاہ اور اس کی ملازمت کافی بدل چکی ہے جبکہ  مصنوعی ذہانت نقل و حمل کے روبوٹس کی تربیت اس کے فرائض کا حصہ ہے۔

چھنگ نے بتایا کہ ماضی میں ایک ماہر ٹرالر ڈرائیور ایک دن میں صرف چند سو ٹن سامان لے جا سکتا تھا۔ آج ذہین بندرگاہ کی تعمیر کے سبب دنیا بھر سے سامان کو زیادہ مئوثر طریقے سے منتقل، لادا اور اتارا جاسکتا ہے۔

تیان جن بندرگاہ دنیا کا پہلا اسمارٹ صفر کاربن ٹرمینل اور بندرگارخودکار ڈرائیونگ کا ایک مظاہرہ علاقہ ہے۔  تیان جن بندرگاہ کا 180 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی 500 سے زیادہ بندرگاہوں کے ساتھ بحری تجارتی رابطہ ہے اور اس کا مال برداری کنٹینرز حجم دنیا کے 10 صف اول کی فہرست کا حصہ ہے۔

تیان جن بندرگاہ چین کی جہازرانی کی علامت ہے۔ یہ متحرک شعبہ اختراع اور بہتر کارکردگی کی خاصیت رکھتا ہے جس نے عالمی صنعتی چین اور معاشی ترقی کے فروغ میں مدد دی۔

تیان جن بین الاقوامی جہازرانی صنعتی نمائش 2023 جمعرات سے ہفتہ تک چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں منعقد ہوئی جس کا مقصد عالمی جہاز رانی صنعت اور سمندری معیشت کی ترقی کا فروغ ہے۔

بالٹک ایشیا کے سربراہ جن یو چھیونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ جب ہم اس اجتماع میں جہاز رانی کے مستقبل پر غورکرتے ہیں تو ہم ان کی متاثر کن پیشرفت پر بھی نگاہ ڈالتے ہیں جس نے چین کو سمندری دنیا میں اگلی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔

شِنہوا بالٹک انٹرنیشنل شپنگ سینٹر ڈیویلپمنٹ انڈیکس رپورٹ کے تازہ شمارے کے مطابق ایشیا بحرالکاہل خطے کے جہاز رانی مراکز میں گزشتہ دہائی سے اضافہ جاری ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنکاک ، ماہرین اور اسکالرز کا روایتی چینی اد...

بنکاک (شِںہوا) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سمپوزیم میں ماہرین اور اسکالرز نے کہا کہ روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) عالمی سطح پر ٹی سی ایم کے فروغ کی ضروری مشترکہ کوششوں کے سبب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

ورلڈ فیڈریشن آف آ کو پنکچر- موکسیبسیشن سوسائٹیز (ڈبلیو ایف اے ایس) 2023 انٹرنیشنل سمپوزیم آن آ کو پنکچر- موکسیبیشن میں 20 ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد اسکالرز نے شرکت کی۔

سمپوزیم میں ماہرین اور اسکالرز نے اپنے تازہ ترین تحقیقی نتائج شیئر کئے اور دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے روایتی چینی ادویات کے فروغ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم وویی لنگ نے کہا کہ روایتی چینی ادویات خاص کر چینی آ کو پنکچر نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر قبولیت حاصل کی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں نے اس کی اہمیت اور فوائد کو تسلیم کیا ہے۔  عالمی سطح پر روایتی چینی ادویات کی ترقی کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے اور اس کی بین الاقوامیت اور جدیدیت آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔

وو نے کہا کہ صحت یابی میں اپنے جامع اور کثیر الجہتی نقطہ نگاہ کی بدولت روایتی چینی ادویات مغربی ادویات سے مختلف ہے تاہم روایتی چینی ادویات یا مغربی ادویات دونوں مریضوں کی صحت کو فوقیت دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی چینی ادویات کو عالمی منڈیوں میں داخل ہونے کے لئے بین الاقوامی معیار پر عملدرآمد کرنا چاہئے اور روایتی چینی ادویات بارے غلط فہمی دور کرنے کے لئے علاج اور ڈاکٹروں کے ذاتی تجربے کے علاوہ عملی ثبوت کی درکار ہیں۔

وو چین کے شمالی صوبے ہیبے کے صدر مقام شی جیا ژوآنگ میں قائم دوا ساز کمپنی یی لنگ فارماسیوٹیکل کے بانی ہیں۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم سرما آغاز ۔ نظارہ

چین ، مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر یانگ ژو کے ضلع جیانگ دو کے ایک پارک میں ایک خاتون   پتوں سے کھیلتے  ہوئے بچوں کی تصاویر بنارہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ ملتان ۔ دھان ۔ کٹائی

ملتان میں کسان دھان کے کھیت میں چاول کی کٹائی کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم سرما آغاز ۔ نظارہ

چین ، وسطی صوبہ ہونان میں ژانگ جیاجی عظیم وادی میں شیشے کے فرش سے تیار کردہ  پل پر سیاح چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِںہوا)

 

۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ کرتب بازی شو

چین، بیجنگ میں منعقدہ کرتب بازی شو میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیسری سہ ماہی میں ٹیبلٹ کی ترسیل توقع...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیبلٹ کمپیوٹر ترسیل تیسری سہ ماہی میں 70 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.4 فیصد کم ہے۔

ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق یہ کمی دوسری سہ ماہی 6.6 فیصد گروٹ کے قریب ہے۔

عالمی مارکیٹ تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توقع سے بہتر کارکردگی کی جزوی وجہ تکنیکی اختراع اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کے ذریعے صارف مارکیٹ میں بڑے برانڈز کا فروغ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمی کے باوجود مجموعی طور پر ہواوے، شیاؤمی اور ویوو سمیت مقامی برانڈز کی ٹیبلٹ ترسیل میں تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا۔

صارف ٹیبلٹ مارکیٹ کی ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد کمی جبکہ تجارتی ٹیبلٹ کی فروخت میں گزشتہ ایک برس کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں چینی ٹیبلٹ مارکیٹ کی اوسط خوردہ قیمت میں دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد کمی ہوئی۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ بین الاقوامی بیلے سیزن ۔ افتتا...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چھٹے چائنہ بین الاقوامی بیلے سیزن میں فنکار بیلے پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں