• Columbus, United States
  • |
  • ٠٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین میں " ڈبل 11" کے سبب ایکسپریس ترسیل کے ح...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سالانہ "ڈبل 11" آن لائن خریداری مہم کے دوران چین کی ایکسپریس ترسیل کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا جو صارف مارکیٹ کی بحالی اور توسیع کا ثبوت ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق یکم نومبر سے 16 نومبر تک ملک بھر میں ایکسپریس ترسیل کے اداروں نے مجموعی طور پر تقریباً 7.77 ارب پیکجز نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 25.7 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں مجموعی طور پر 7.51 ارب پیکجز بھیجے گئے جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.9 فیصد اضافہ ہے۔

ایکسپریس ترسیل کے اداروں نے خریداری موسم کے عروج پر بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لئے کوریئرز کی تعداد میں اضافہ کیا اور کام کے اوقات میں توسیع کی اور مزید خودکارسہولیات بڑھائیں۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تجارتی گاڑیوں کی فروخت میں 19.8 فیصد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تجارتی گاڑیوں کی فروخت 33 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 19.8 فیصد  زائد ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں خاص طور پر ٹرکوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 19.5 فیصد بڑھ کر 29 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہی۔

اسی مدت میں تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار بسیں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22.2 فیصد زائد ہیں۔

چین نے جنوری سے اکتوبر کے دوران 6 لاکھ 16 ہزار تجارتی گاڑیاں برآمد کی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امداد...

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان کے 41 کنٹینرز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات پہنچ گئے۔ ان میں خوراک، خیمے، فولڈنگ بیڈز اور جیکٹس شامل ہیں۔

 

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان سے بھرے کنٹینرز دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

مقامی مالیاتی حکام کے سربراہ نے ان عطیات کو"کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عطیات زلزلہ زدگان اور غرباء میں تقسیم کئے جائیں گے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہرات میں حالیہ دہائیوں کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.3 تھی۔ زلزلے سے کم از کم 2 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان دکھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو امدادی کاموں میں مدد مل سکے۔

قبل ازیں چین سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 15 اکتوبر کو زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچی تھی جس میں مقامی لوگوں کو سخت سردی برداشت کرنے کے لیے انتہائی ضروری خیمے، رول وے بیڈز اور موٹے کمبل فراہم کئے گئے تھے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ خیمے کے نزدیک لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امداد...

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان کے 41 کنٹینرز افغانستان کے مغربی صوبے ہرات پہنچ گئے۔ ان میں خوراک، خیمے، فولڈنگ بیڈز اور جیکٹس شامل ہیں۔

 

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ امدادی سامان سے بھرے کنٹینرز دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

مقامی مالیاتی حکام کے سربراہ نے ان عطیات کو"کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عطیات زلزلہ زدگان اور غرباء میں تقسیم کئے جائیں گے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان اتاررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہرات میں حالیہ دہائیوں کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.3 تھی۔ زلزلے سے کم از کم 2 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں حکام زلزلہ زدگان کے لئے چین کا عطیہ کردہ امدادی سامان دکھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو امدادی کاموں میں مدد مل سکے۔

قبل ازیں چین سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 15 اکتوبر کو زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچی تھی جس میں مقامی لوگوں کو سخت سردی برداشت کرنے کے لیے انتہائی ضروری خیمے، رول وے بیڈز اور موٹے کمبل فراہم کئے گئے تھے۔

افغانستان، مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ زدگان کے لئے چین کے عطیہ کردہ خیمے کے نزدیک لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 21 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹو نمائش...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 21 واں گوانگ ژو بین الاقوامی گاڑی میلہ شروع ہو گیا جس میں 1 ہزار 132 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ نمائش کے دوران ذہین ڈرائیونگ کی تازہ ترین کامیابیوں کو پیش کیا گیا۔

 

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 21 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی گاڑی میلے میں لوگ دی دی خودکار ڈرائیونگ کے نیورون کا تجربہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 21 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی گاڑی میلے میں ایک شخص دی دی خودکار ڈرائیونگ کے نیورون کا تجربہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 21 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی گاڑی میلے میں لکسیڈ ایس 7 کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 21 ویں گوانگ ژو بین الاقوامی گاڑی میلے میں جی اے سی آئیون کے ذہین ڈرائیونگ نظام کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آبنائے پار زراعت اور پھول میلوں کا آ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں زراعت اور پھولوں کے 2 میلے 30 نومبر سے 2 دسمبر تک منعقد ہوں گے جس میں مین لینڈ اور تائیوان کے شرکاء اور کاروباری افراد شرکت کریں گے۔

چینی وزارت زراعت و دیہی امور کے ایک عہدیدار وائی بائی گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سے 1ہزار 504 نمائشی اداروں اور 633 خریداروں نے ان میں شرکت کے لئے دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میلے آبنائے میں اہلکاروں، ثقافتی اور تکنیکی تبادلوں کو فروغ دیں گے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اور بات چیت میں ایک اعلیٰ سطح ، وسیع اور کثیر سطح کے پلیٹ فارم کی تعمیر کی کوشش کریں گے۔

یہ نمائش وزارت، ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر، چائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی فروغ اور چائنہ نیشنل فوڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر منعقد کررہی ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش نے مفرور ملزم چین کے حوالے کردیا

بیجنگ (شِنہوا) مراکش نے مالیاتی جرائم میں ملوث ایک شخص کو چین کے حوالے کردیا ہے۔ چین اور مراکش کے درمیان  ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ 2021 میں نافذالعمل ہوا تھا۔

وزارت عوامی تحفظ کے مطابق لیو نامی مشتبہ شخص نے فنانشل ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات کی انجام دہی کے دوران ایک کمپنی سے مبینہ طور پر لاکھوں یوآن غبن کئے اور مراکش فرار ہوگیا۔

فروری 2020 میں چینی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی اور جولائی 2022 میں لیو کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کیا ۔

مراکش کی پولیس نے رواں سال اپریل میں لیو کو گرفتار کرلیا اور اکتوبر کے اختتام پر ایک عدالت سے حوالگی کی منظوری حاصل کرکے ہفتے کو چین کے حوالے کردیا۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لیو کی کامیاب حوالگی چین اور مراکش کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی تعاون بڑھانے کے لئے اہم ہے۔ عہدیدار نے بین الاقوامی تعاون مستحکم کرنے اور بیرون ملک جرائم پیشہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے مزید کوششوں کا عہد کیا ہے۔

یہ مقدمہ مالیاتی جرائم کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کو پکڑنے کی چین کی برسوں سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

چین نے 2014 میں " فاکس ہنٹ" آپریشن شروع کیا تھا۔ "فاکس ہنٹ 2022" آپریشن کے دوران چینی پولیس نے مختلف قسم کے مالیاتی جرائم میں ملوث 700 سے زائد سمندر پار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں توانائی کی پیداوار میں پائیدار ترقی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کوئلہ ، خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مستقل توسیع کا رجحان برقرار رہا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں 39 کروڑ ٹن کوئلہ کان سے نکالا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.8 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کوئلے کی پیداوار 3.83 ارب ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے جنوری سے اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر 38 کروڑ ٹن کوئلہ درآمد کیا جو ایک برس قبل سے 66.8 فیصد زائد ہے۔

اسی مدت میں ملک کی خام تیل کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 1.7 فیصد اضافے سے 17 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جبکہ خام تیل کی درآمد  14.4 فیصد اضافے سے 47 کروڑ 32 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں قدرتی گیس کی پیداوار 6.1 فیصد اضافے سے 189.6 ارب مکعب میٹر رہی جبکہ قدرتی گیس کی درآمد 8.8 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 22.2 فی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 22.2 فیصد اضافے سے تقریباً 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں ان گاڑیوں کا مارکیٹ حصہ 55.3 فیصد تک پہنچ گیا جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے  میں 6.6 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

چین میں صرف اکتوبر کے دوران 14 لاکھ 90 ہزار مقامی ساختہ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 25.1 فیصد اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ فروخت گزشتہ ماہ ملک کی کل مسافر گاڑیوں کی فروخت کا 59.7 فیصد تھی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.6 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی...

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملبوسات ، مٹی کے برتن اور خوراک کے شعبوں میں 100 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

نمائش  6 بڑے نمائشی موضوعات پر مشتمل تھی جس میں چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی ثقافتی خصوصیات، ڈیجیٹل خدمات ، روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)، پکوان اور سیاحت، ثقافت، بین الاقوامی تعلیم اور املاک دانشورانہ خدمات شامل ہیں۔ نمائش 3 روز جاری رہی۔

 

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں لوگ چینی پکوان تیار کرنے والے شیف کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں خواتین  چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں ایک ملائیشین خاتون (دائیں) چینی نمائش کنندہ کے ساتھ چینی ساز ایرہاؤ بجارہی ہے۔(شِنہوا)

ملائیشیا، کوالالمپور میں چائنہ جیانگ سو ثقافتی تجارتی نمائش میں ایک چینی خاتون روایتی لباس ہان فو متعارف کرارہی ہے۔(شِنہوا)

 
۱۹ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرنے اگلے"سنہری 30 سالوں" میں ایپیک تع...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رکن ممالک سے آئندہ کے "سنہری 30 سالوں" کے آغاز کے لیےعلاقائی تعاون کو فروغ دینےکے لیے جدت، کھلے پن، ماحول دوست اور جامع ترقی پر قائم رہنے کامطالبہ کیا ہے۔   صدر شی نے ان خیالات کا اظہارسان فرانسسکو میں منعقدہ ایپیک اقتصادی راہنماؤں کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اقتصادی رہنماؤں کے باقاعدہ اجلاس کے طریقہ کار کے قیام کے بعد سے ایپیک  ہمیشہ کھلے پن اور ترقی میں عالمی سطح پر کھڑا رہا ہے۔    انہوں نے ایپیک اراکین سے جدت پر مبنی ترقی کے لیے پرعزم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے رجحانات کی پیروی کرنا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا اورایک کھلی، منصفانہ، مساوی اور شفاف سائنسی وتکنیکی ترقی کے لیے غیر امتیازی ماحول کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ چینی صدرنے ترقی میں کھلے معاشی پن کے لیے پرعزم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

   انہوں نے ایپیک کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ آزادانہ اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، ڈبلیو ٹی او(ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت اور اسے مضبوط کریں اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو کھلا اور مستحکم رکھیں اور یہ کہ  ایپیک کے ممبران کواقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنے، مسلح کرنے، یا سلامتی کے مضمرات مسلط کرنے کی کوششوں سے انکار کرنا  چاہیے۔    چینی صدر نے کہا کہ ماحول دوست ترقی کے لیے پرعزم رہنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی کی طرف منتقلی کو تیز کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور آلودگی کو کم کرنا ماحول دوست منتقلی کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے متوازی طور پر کام کررہے ہوں۔ صدر شی نے یکساں مفاد پر مبنی جامع ترقی کے لیے پرعزم رہنے پر بھی زور دیا۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لائبیریا کے صدر نے صدارتی انتخاب میں شکست تس...

مونروویا(شِنہوا)لائبیریا کے صدر جارج ویہ نے صدارتی انتخاب میں اپنے مدمقابل جوزف بوکائی  کے ہاتھوں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔  

  سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق منگل کو ہونے والے انتخابات میں 99.5 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔ بوکائی نے 50.89 فیصد اور موجودہ صدر نے49.11 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

قومی ریڈیو پراپنے خطاب میں ویہ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے  بوکائی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبیریا جیت گیا ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے بالاتر رکھا جائے۔

 

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جنوری تااکتوبرغیرملکی سرمایہ کاری سے...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر 41ہزار 947 نئی کمپنیاں قائم  کی گئی ہیں۔

 وزارت تجارت کے اعداد و شمارکے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیوں کی تعداد میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران، چینی مین لینڈ میں حقیقی استعمال کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) گزشتہ سال سے 9.4 فیصدکمی کے ساتھ 987 ارب 1کروڑ یوآن (تقریباً 137 ارب 60کروڑ ڈالر)رہی۔

 خاص طورپر، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایف ڈی آئی  گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد اضافے سے 283 ارب44 کروڑ یوآن ہو گئی، اس کے ساتھ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ لاگنگ میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمارکے مطابق  کینیڈا، برطانیہ اورفرانس سے ایف ڈی آئی میں بالترتیب 110.3 فیصد، 94.6 فیصد اور 90 فیصد اضافہ ہوا۔  

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انٹیلی جنٹ گاڑیوں کو مارکیٹ رسائی فراہم...

بیجنگ (شِنہوا) چین انٹیلی جنٹ گاڑیوں (آئی سی ویز) کے لیے مارکیٹ رسائی فراہم اور انہیں شاہراہوں پر چلنےکی جازت دے گا۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ٹرانسپورٹ  سمیت چار وزارتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خودکار ڈرائیونگ فنکشنز سے لیس کچھ آئی سی ویزماڈلز کا انتخاب کیا جائے گا  جو بڑے پیمانے پر تیار کیے جانے کے قابل ہوں گی، تاکہ انہیں مارکیٹ تک رسائی فراہم اور منتخب گاڑیوں کی مقررہ سڑکوں پر آزمائش کی جا سکے۔ پائلٹ پروگرام  کے ذریعے  آئی سی ویز کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی ، محفوظ آپریشنز کو یقینی بناتے ہوئے آٹوموبائل انڈسٹری کو نئی توانائی، مصنوعی ذہانت، اور مواصلات جیسے دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورامریکہ کامل کرکام کرناعالمی مستقبل کے...

اسلام آباد(شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ سب سے بڑی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو دنیا کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

 پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے میکرو پالیسی لیب کے سینئر ریسرچ اکانومسٹ محمود خالد نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ ایک لچکدار عالمی مستقبل صرف تب ہی  ممکن ہو سکتا ہے جب یہ دونوں معیشتیں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین پوری دنیا کے لیے ترقی کا ایک محرک ہے جو تقریباً ہر ملک کا ایک اہم تجارتی شراکت دار بن گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی سپلائی چین میں ٹیکنالوجی پر مبنی، زیادہ کفایتی حل فراہم کرنے میں اہمیت کا حامل ملک ہے۔ ان کا موقف تھا کہ اس لیے اگر یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ منسلک نہیں ہوتے تو دنیا ایک لچکدار اقتصادی اور خوشحال مستقبل حاصل نہیں کر سکتی۔ یہ اب صرف امریکہ اور چین کے بارے میں نہیں، یہ پوری دنیا کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، لہذا ہم اسے ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ عالمی اقتصادی صورتحال  کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول معاشی ترقی کے لیے کافی سازگار نہیں ہے، اگرچین اور امریکہ کی دونوں سرکردہ معیشتیں تعاون نہیں کرتیں تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جہاز سازی کےشعبہ میں مستحکم توسیع برق...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے 2023 کے پہلے 10 ماہ کے دوران جہاز سازی کی عالمی مارکیٹ میں اپنی اعلیٰ پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، پیداوار اور نئے آرڈرز دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف دی نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق، جنوری سے اکتوبر کے دوران ملک کی جہاز سازی کی پیداوارگزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھ کر3کروڑ45لاکھ 60ہزارڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ دنیا کی مجموعی پیداوار کا 49.7 فیصد ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، نئے آرڈرزگزشتہ سال سے 63.3 فیصد بڑھ کر6کروڑ10لاکھ60ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے، جو کہ اس عرصے کے دوران دنیا کے کل کا 67 فیصد ہے۔

اکتوبر کے آخر تک انڈسٹری کے لیے آرڈرز کا حجم 13کروڑ38لاکھ 20ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تھا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 28.1 فیصد زیادہ اور دنیا کی کل کا 54.4 فیصد ہے۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں پہلے 10 ماہ م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں 2023 کے پہلے 10 ماہ میں مسلسل اضافہ ہوا، جس میں لائیو سٹریمنگ ای کامرس میں تیزی آئی۔

 وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں، ملک بھرمیں اشیا کی آن لائن خوردہ فروخت کا حجم گزشتہ سال سے 11.2 فیصد بڑھ کر 123کھرب یوآن (تقریباً17کھرب 20ارب ڈالر) ہو گیا، جس کا ملک کی خوردہ فروخت کے اضافے میں 32.1 فیصد کا حصہ ہے۔ اس مدت کے دوران، لائیو سٹریمنگ ای کامرس کی فروخت22کھرب  یوآن سے تجاوز کر گئی، جس میں گزشتہ سال سے 58.9 فیصد اور آن لائن ریٹیل سیلز میں 7.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ وزارت کے مطابق گزشتہ ماہ وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی چھٹیوں میں، رہائش، سیاحت، تفریح اور کیٹرنگ کے شعبوں میں یومیہ اوسط آن لائن فروخت میں بالترتیب 133.7 فیصد، 123.1 فیصد، 82.1 فیصد اور 19.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعہ کے لیےارت...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ اور آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کردہ ارتھ سسٹم سمولیشن ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس نے بیجنگ میں منعقدہ پہلی ارتھ سسٹم  نمیریکل ماڈلنگ سائنس کانفرنس کے دوران ارتھ سسٹم سمولیشن ماڈل ،سی اے ایس- ای ایس ایم 2.0 متعارف کرایا اوراس کے سورس کوڈ کے اجراء کا اعلان کیا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے پہلے ارضی نظام کے ماڈل کے طور پر،سی اے ایس- ای ایس ایم 2.0ارتھ سسٹم کی نمیریکل سمولیٹر سہولت کا بنیادی سافٹ ویئر جزو ہے، جو چین کے بڑے سائنس وٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

ماڈل میں سمولیشن پروگرام کوڈ کی تقریباً 27لاکھ  لائنیں ہیں۔ اس میں آب و ہوا کے نظام اور ماحولیاتی نظام کے مکمل اجزاء اور ایٹموسفیرک سرکولیشن،اوشن سرکولیشن اورسمندری برف سمیت آٹھ ذیلی نظام کے ماڈل شامل  ہیں۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 2...

غزہ(شِنہوا) جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پرہفتے کی صبح  اسرائیلی بمباری میں تقریباً 26 فلسطینی جاں بحق ہو گئے،جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا  کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں اپارٹمنٹس پر متعدد حملے کیے، جس کے نتیجے میں 26 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

   اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی موسمیاتی مالیاتی کانفرنس چین می...

گوانگژو (شِنہوا) پرل بے بین الاقوامی موسمیاتی سرمایہ کاری ومالیاتی کانفرنس 2023 چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگژو میں شروع ہوگئی۔ "ایک بہتر دنیا کے لیے موسمیاتی مالیات" کے عنوان کے تحت دو روزہ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں مزید مالی وسائل پیدا کرنا ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور معیشت اور معاشرے کی ماحول دوست ، کم کاربن تبدیلی میں معاونت فراہم کی جاسکے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ماہرین اور اسکالرز نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کے طریقوں، عالمی موسمیاتی مالیاتی مرکز کے قیام اور گرین ٹیکنالوجی کی جدت کو مالی طور پر بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیونگ چھون -اینگ  نے کہا کہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک نئے محرک کے طور پر کام کررہا ہے اورایک ایسا قابل تقلید  اثرفراہم کرتے ہوئے  ماحول دوست ، کم کاربن ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کے نائب صدر لیو جیان نے کہا کہ شِنہوا نے  مالیاتی معلومات کا ایک قومی پلیٹ فارم قائم کیا ہے، جس نے موسمیاتی مالیاتی ڈیٹا کو تیار کرنے، ای ایس جی قومی معیارات کی تعمیر اور گرین فنانس تھنک ٹینک کی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید طرز عمل کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعاون امریکہ کا دانشمندانہ انتخا...

سان فرانسسکو(شِنہوا)  جرمنی کے تھنک  ٹینک شلر انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہرکا کہنا ہے کہ  امریکہ میں اقتصادی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون کی تاریخ کے پیش نظر امریکی حکومت کے لیےچین کے ساتھ  معمول کے تجارتی تعلقات کا قیام اورتعاون  ایک دانشمندانہ اقدام ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں شلر انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے رچرڈ بلیک نے کہا کہ امریکی معیشت میں شدید گراوٹ، بڑھتے ہوئے قومی قرضے اور کسی بھی وقت  بینکاری نظام  کے منہدم ہونے سے  پیدا ہونے والے مالیاتی بحران کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا دانشمندی کی بات  ہوگی، اور اس طرح امریکہ  چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

بلیک نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کا تاریخ میں اچھا تعاون رہا ہے، بائیڈن کو تاریخ سے سبق سیکھنا اور چین کے ساتھ موجودہ  وقت اور مستقبل قریب میں تعاون کرنا ہو گا۔

 

انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں چین اور امریکہ کے قومی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی زمانے میں جدید سائنس کو صنعت میں تبدیل کرنے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے مشہورتھا۔ لیکن یہی کام آج چین کر رہا ہے۔ بلیک نے کہا کہ اگر بائیڈن اور ان کی ٹیم ون چائنہ کے اصول کا فعال طور پر احترام کریں اور اپنی جنگجو اور انتہائی خطرناک پالیسیوں کو ختم کریں تو آج دونوں ممالک کے درمیان اچھا تعاون دوبارہ ممکن ہوسکتا ہے۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعاون امریکہ کا دانشمندانہ انتخا...

سان فرانسسکو(شِنہوا)  جرمنی کے تھنک  ٹینک شلر انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہرکا کہنا ہے کہ  امریکہ میں اقتصادی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون کی تاریخ کے پیش نظر امریکی حکومت کے لیےچین کے ساتھ  معمول کے تجارتی تعلقات کا قیام اورتعاون  ایک دانشمندانہ اقدام ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں شلر انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے رچرڈ بلیک نے کہا کہ امریکی معیشت میں شدید گراوٹ، بڑھتے ہوئے قومی قرضے اور کسی بھی وقت  بینکاری نظام  کے منہدم ہونے سے  پیدا ہونے والے مالیاتی بحران کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا دانشمندی کی بات  ہوگی، اور اس طرح امریکہ  چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

بلیک نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کا تاریخ میں اچھا تعاون رہا ہے، بائیڈن کو تاریخ سے سبق سیکھنا اور چین کے ساتھ موجودہ  وقت اور مستقبل قریب میں تعاون کرنا ہو گا۔

 

انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں چین اور امریکہ کے قومی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کسی زمانے میں جدید سائنس کو صنعت میں تبدیل کرنے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے مشہورتھا۔ لیکن یہی کام آج چین کر رہا ہے۔ بلیک نے کہا کہ اگر بائیڈن اور ان کی ٹیم ون چائنہ کے اصول کا فعال طور پر احترام کریں اور اپنی جنگجو اور انتہائی خطرناک پالیسیوں کو ختم کریں تو آج دونوں ممالک کے درمیان اچھا تعاون دوبارہ ممکن ہوسکتا ہے۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایپیک اقتصادی رہنماؤں کا اجلاس گولڈن گیٹ اعل...

سان فرانسسکو(شِنہوا) ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کا 30 واں اجلاس گزشتہ روز سان فرانسسکو میں رکن ممالک کے لیے ایک لچکداراورپائیدار مستقبل کی تشکیل کے عزم کے ساتھ گولڈن گیٹ اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو اپنے پورے خطے میں بے پناہ صلاحیت اور زبردست حرکیات کو جاری رکھنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تکنیکی اور اقتصادی پیش رفت کو بروئے کار لانا چاہیے۔

 یہ اعلامیہ دو روزہ اجلاس کے بعد منظور کیا گیا، جس کے دوران رہنماؤں نے پائیداری، آب و ہوا، توانائی کی منتقلی، باہمی ربط اور جامع اور لچکدار معیشتوں کی تعمیر کے موضوعات پرغور کیا۔

 اعلامیہ میں، رہنماوں نے ایک آزاد، کھلے، منصفانہ، غیر امتیازی، شفاف، جامع اور قابل پیش گوئی تجارت اور سرمایہ کاری ماحول کے قیام  کے لیے اپنےعزم کا اعادہ کیا ۔

رہنماوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی بنیاد پر قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا، جو ایپیک خطے کی غیر معمولی ترقی کو متحرک کرتا ہو۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایپیک اقتصادی رہنماؤں کا اجلاس گولڈن گیٹ اعل...

سان فرانسسکو(شِنہوا) ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے رہنماؤں کا 30 واں اجلاس گزشتہ روز سان فرانسسکو میں رکن ممالک کے لیے ایک لچکداراورپائیدار مستقبل کی تشکیل کے عزم کے ساتھ گولڈن گیٹ اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو اپنے پورے خطے میں بے پناہ صلاحیت اور زبردست حرکیات کو جاری رکھنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تمام ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تکنیکی اور اقتصادی پیش رفت کو بروئے کار لانا چاہیے۔

 یہ اعلامیہ دو روزہ اجلاس کے بعد منظور کیا گیا، جس کے دوران رہنماؤں نے پائیداری، آب و ہوا، توانائی کی منتقلی، باہمی ربط اور جامع اور لچکدار معیشتوں کی تعمیر کے موضوعات پرغور کیا۔

 اعلامیہ میں، رہنماوں نے ایک آزاد، کھلے، منصفانہ، غیر امتیازی، شفاف، جامع اور قابل پیش گوئی تجارت اور سرمایہ کاری ماحول کے قیام  کے لیے اپنےعزم کا اعادہ کیا ۔

رہنماوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی بنیاد پر قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا، جو ایپیک خطے کی غیر معمولی ترقی کو متحرک کرتا ہو۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ- سان فرانسسکو- شی جن پھنگ - ایپیک -اق...

چین کے صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک ) کے اقتصادی رہنماؤں کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ- سان فرانسسکو- شی جن پھنگ - ایپیک -اق...

چین کے صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک ) کے اقتصادی رہنماؤں کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کوالالمپور- چینی جیانگ سو کلچر ٹریڈ...

ملائیشیا کی ایک خاتون (دائیں) اور چینی نمائش کنندہ  کوالالمپور میں چائنہ  جیانگ سو کلچر ٹریڈ ایکسپو 2023 میں تصویر  کے لیے پوزدیتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ-فلسطین- اسرائیل تنازعہ

ایک لڑکا غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے پر سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ-فلسطین- اسرائیل تنازعہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں لوگ اسرائیلی فوجی آپریشن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبہ سے کارآمد اشیا تلاش کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالدیپ- مالے - صدر- حلف برداری - معیزو

لاہور پولیس نے اقبال ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو اقبال ٹان میں ڈاکٹر عباد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس کے مطابق گھر کی ایک بچی جو چھت پر موجود تھی اس نے فوری طور پر پولیس کو ون فائیو پر ڈاکوں کی اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا دعوی ہے کہ جوابی فائرنگ میں گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے اور جب گھر کے اندر گئے تو ڈاکوں نے اہلخانہ کو گھر کے گیراج میں یرغمال بنا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ہلاک ڈاکوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون امری...

سان فرانسسکو(شِنہوا) کوالکوم چائنہ کے چیئرمین فرینک مینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ایپیک رہنماوں کے اجلاس کے موقع پر شِنہوا کو دیے  گئے ایک انٹرویو میں مینگ نے کہا کہ گزشتہ  30 سالوں کے دوران  کوالکوم چین میں ترقی کر رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔ایپیک رہنماوں کا اجلاس  سان فرانسسکو میں11 سے 17 نومبر تک "سب کے لئے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق" کے عنوان کے تحت منعقد ہوا۔ مینگ نے کہا کہ کوالکوم نے ہمیشہ اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی مارکیٹ میں مشترکہ طور پر ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنے شراکت داروں کا ان کی کامیابی میں ساتھ دے کر ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ مینگ نے کہا کہ ہم اس طرح کے تعاون کے ماحول کو بہت پسند کرتے ہیں، اوریکساں مفاد پر مبنی تعاون کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکنالوجیز کے ذریعے قریب سے ،منسلک ڈیجیٹل معیشت اور زیادہ مربوط دنیا کی تعمیر کے حوالے سے اپنی امید کا اظہار کیا۔ 

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا آبی تحفظ اور اعلیٰ معیارکی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ملک میں اناج کی موثرفراہمی کو یقینی بنانے کے لیے زرعی پانی کے تحفظ کی سہولیات کی تعمیر اور کھیتوں کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن وزیر اعظم لی نے ان خیالات کااظہار کھیتوں اور پانی کے تحفظ سے متعلق اپنی حالیہ ہدایات میں کیا۔ وزیراعظم لی نے کہا کہ کھیتی باڑی کی ترقی چین کے لیے اپنے اناج کی  موثر فراہمی کی جامع ضمانت کے لیے ایک کلیدی اقدام ہے، لی نے اناج اور دیگر اہم زرعی مصنوعات کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے میں اعلیٰ معیاری کھیتی باڑی اور پانی کے تحفظ کی سہولیات کی تعمیر پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ منصوبوں کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی فنڈ سپورٹ کو بڑھانے، سرمایہ کاری ذرائع کو متنوع بنانے اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔  لی نے کہا کہ زرعی شعبے کو متاثر کرنے والی آفات کی روک تھام اور ان میں تخفیف کے لیے ملک کی صلاحیت کو مضبوط بنانے، کھیتی کی زمین کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے اور چین کو ایک مضبوط زرعی شعبے کے ساتھ ملک بنانے کی بنیاد رکھنے کی بھی کوشش کی جانی چاہیے۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ 2023 شروع ہوگیا

کنمنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ 2023 جنوب مغربی صوبے یوننان کے دارالحکومت کنمنگ میں گزشتہ روزشروع ہوگیا۔

نی ہاو!چین " کے عنوان سے اس تین روزہ ایونٹ کو وزارت ثقافت وسیاحت، چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یوننان کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا ہے۔

 تقریباً 90ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے کے ساتھ اس میلے میں چھ خصوصی نمائشی علاقے ہیں، جہاں سیاحت کو فروغ دینے والی ایجنسیوں، متعلقہ اداروں اور 70 سے زائد ممالک اور خطوں کے 800 سے زیادہ بین الاقوامی ٹریول ایجنٹس شرکت کررہے ہیں۔

 
۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس ک...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح میں درخواست بریت کے کیس پرسماعت 25 نومبرتک ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح میں درخواست بریت کے کیس پر سماعت ہوئی ،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے ۔رضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست کی کہ رضوان عباسی دیگر کیسز میں مصروف ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر شرعی نکاح کیس میں رضوان عباسی ہی دلائل دیں گے، آئندہ کی کوئی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے درخواست بریت پر دلائل طلب کرلیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل،شہباز شریف، احد چ...

سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں بڑی پیشرفت ، عدالت نے شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 13ملزمان کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کردی۔ نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔ بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فواد حسن فواد ، بلال قدوائی ، شاہد شفیق سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت تمام 10 ملزمان بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ ،امتیاز حیدر ،بلال قدوائی، شاہد محمود ، منیر ضیا ،علی سجاد ، محمد صدیق ،شاہد شفیق ،ندیم ضیا اور کامران کیانی شامل ہیں ۔ نیب نے سال 2018 میں 50/18 660 ملین کا آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کیا تھا ، ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوہر سے پیسے بٹورنے کیلئے بیوی نے اپنے ہی 2...

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 سالہ بیٹے کو اغوا کروایا تاکہ شوہر سے اس کا تاوان لیا جاسکے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 نومبر کو کولمبیا کے شہر بارانکویلا کے جنوب میں کیریب وردے میں ایک بچے کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ یہ خبر پھیلائی گئی کہ 2 سالہ بچے کو ماں کی گود سے اس وقت چھین لیا گیا جب وہ اسے لے کر چہل قدمی کے لیے نکلی تھی، دو ہیلمٹ پہنے افراد موٹرسائیکل پر سوار خاتون کے قریب پہنچے، اسے ڈرایا اور پھر اس کے بچے کو لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد خاتون سے تفتیش کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ بچے کو ڈھونڈنے میں زیادہ وقت نہ لگا کیونکہ پولیس کو کسی نے اطلاع دی کہ 2 سالہ بچے اغوا کے بعد ایک اپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہے، جب پولیس اس جگہ پہنچی تو ناصرف کچھ لوگ بچے کے ساتھ موجود تھے بلکہ بچے کی ماں کا بہت اچھا دوست بھی بچے کی دیکھ بھال کررہا تھا جس کی نشاندہی بچے کے والد نے کی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ 17 سالہ لڑکا جب 2 سالہ بچے کو لے کر گھر میں داخل ہوا تو اس کی ماں نے فورا پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ان کے گھر پہنچی اور 2 سالہ بچے کو بازیاب کرایا۔ نوجوان سے تفتیش کی گئی تو پتا چلا کہ نوزائیدہ کی ماں نے ہی اسے کچھ دن تک اس کی دیکھ بھال کرنے کا کہا تھا تاکہ وہ اپنے شوہر سے 14 ہزار 700 ڈالرز لے سکے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ شوہر نے یہ جاننے کے بعد بیوی سے تعلقات ختم کیایا نہیں البتہ اس وقت 2 سالہ بچہ باپ کی دیکھ بھال میں ہے جب کہ ماں جیل میں قید ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطینیوں کو جنوبی غز...

اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے بعد لاکھوں فلسطینیوں کو ایک بار پھر جنوبی غزہ سے نکلنے کی وارننگ دے دی، اہم جنوبی شہر خان یونس میں شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے دس ہزار فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینیوں کو ایک تازہ انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مغربی علاقوں کی جانب منتقل ہو جائیں جہاں امداد فراہم کی جارہی ہے، اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں کو زیر کرنے کے بعد اسرائیل جنوبی غزہ میں حماس پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے معاون مارک ریجیو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم لوگوں سے نقل مکانی کے لیے کہہ رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ یہ ان میں سے بہت سے لوگوں کے لیے آسان نہیں ہے لیکن ہم جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو وہاں پھنسے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔ اسرائیل کے اِس اقدام سے غزہ پر اسرائیلی حملے کے سبب پناہ کے لیے جنوب جانے والے لاکھوں فلسطینیوں کو اب مجبورا دوبارہ خان یونس کے رہائشیوں کے ساتھ نقل مکانی کرنی پڑے گی، جس کے سبب ایک سنگین انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی نا...

یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا ۔ چیف جوزف بوریل نے فلسطین کے مغربی کنارے کے دورے کے دوران فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ثابت کرتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں اور اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنا چاہیے، اسرائیل مغربی کنارے میں تشدد کو کنٹرول کرے اور عالمی قوانین کی پیروی کرے ، انہوں نے لڑائی میں وقفے اور امدادی راہداری کھولنے پر زور دیا۔ جوزف بوریل نے کہا کہ پی یونین فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں عام شہریوں تک امداد کے مزید مواقع کا مطالبہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الشفا ہسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید...

اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہسپتال کے آئی سی یو میں موجود تمام مریض شہید ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں پناہ گزینوں اور سیکڑوں زخمیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل درندگی اور سفاکیت سے باز نہ آیا، صیہونی فوج غزہ میں وحشیانہ وار جاری رکھے ہوئے ہے، محاصرے کے بعد غزہ کے 25 ہسپتال مکمل طور پر بند ہونے سے بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینی تڑپ تڑپ کر مرنے لگے ہیں، صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھال کر مریضوں اور طبی عملے کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں 55 افراد موجود تھے جو شہید ہو گئے ہیں، ہر منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے، نومولود اور شیر خوار بچوں سمیت بوڑھے اور تمام مریض موت کے قریب ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 18 افراد شہید ہو گئے، جنین پناہ گزین کیمپ کے قریب اور جنوبی غزہ میں الفلاح سکول پر حملوں میں بھی متعدد شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ابن سینا ہسپتال میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 14 فلسطینی زخمی ہو گئے، صیہونی فوج نے ابن سینا ہسپتال کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا ہسپتال بھی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث غیر فعال ہونے کے دہانے پر ہے، غزہ میں ایندھن ختم ہونے سے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم بھی مکمل طور پر بند ہو گیا، اسرائیلی فوج کے ہسپتالوں پر قبضے کے باعث شہیدوں کی گنتی میں مشکلات ہو رہی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، شہیدوں میں 4 ہزار 660 بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں، مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں میں 283 افراد شہید ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں، بھارتی فوج میں...

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے، بھارتی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بیجا ظلم و ستم کرنے والے بھارتی فوجی خود ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے ہندوستانی فوجی بھی نالاں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا ، سروس نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی ماری کر خودکشی کر لی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔ الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تنا اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تنا کا شکار ہیں، کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسزنے خان یونس کی رہائشی عمارت پر...

اسرائیل کی جنوبی غزہ میں بمباری سے متعدد بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ بمباری زخمی ہونے والے افراد میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی الفلاح اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 پناہ گزین شہید ہوگئے جبکہ الوفا اسپتال پر بمباری سے ڈائرکٹر شہید اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے،چ...

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور عالمی معیشت کو مختلف خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ کھلے پن سے ترقی ممکن ہے اور بندش زوال کی جانب لے جاتی ہے ۔ ہمیں آزادانہ اور کھلی تجارت وسرمایہ کاری کا تحفظ کرنا چاہیے، عالمی تجارتی تنظیم کی قیادت میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت اور اسے مضبوط بنانا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو برقرار رکھنا چاہیے، اور اقتصادی اور تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے، انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے اور قومی سلامتی کے تصور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی مخالفت کرنی چاہیے۔ہفتہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نےاپیک رہنماؤں کے 30 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت کر تے ہو ئے اہم خطاب میں کیا۔اُن کے خطاب کا موضوع رہا "ایشیا و بحرالکاہل علاقے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اصل امنگوں پر قائم رہیں، متحد رہیں اور تعاون کریں" ۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ عالمی ترقی کے انجن کے طور پر ایشیا و بحرالکاہل علاقے پر وقت کی مزید بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ایشیا و بحرالکاہل علاقے کے رہنماؤں کی حیثیت سے ہمیں اس بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے کہ ہم اس صدی کے وسط تک کیسا ایشیا و بحرالکاہل دیکھنا چاہتے ہیں ، ایشیا بحرالکاہل کی ترقی کے آئندہ "سنہری 30 سال" کی تعمیر کیسے کی جائے اور اس عمل میں اپیک کے کردار کو کس بہتر انداز سے بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے قدیم چینی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جہاں سچ ہے، ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وہاں جائیں گے۔" ہمیں ایشیاو بحرالکاہل تعاون کی اصل امنگوں کو برقرار رکھتے ہوئے وقت کے تقاضوں کا ذمہ داری سے جواب دینا چاہئے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے پتراجایا وژن پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہئے تاکہ ایک کھلی، متحرک، لچکدار اور پرامن ایشیا و بحر الکاہل کمیونٹی کی تعمیر کی جا سکے اور ایشیا و بحر الکاہل علاقے کے عوام اور آنے والی نسلوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کی تکمیل کی جا سکے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں خوبصورت سان فرانسسکو میں تمام لوگوں سے مل کر خوشی ہوئی۔ یہ اپیک رہنماؤں کا 30 واں اجلاس ہے جوکہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اجلاس کے انتظامات کرنے پر صدر بائیڈن اور امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سربراہ اجلاسوں کے میکانزم کے باقاعدہ قیام کے بعد سے ، اپیک ہمیشہ عالمی سطح پر کھلے پن اور ترقی میں سب سے آگے رہا ہے ، علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کاری ، معاشی اور تکنیکی ترقی ، اور مصنوعات اور افرادی تبادلوں کے بہاؤ کو مؤثر طریقے سے فروغ دے رہا ہے اور اپیک نے "ایشیا و بحر الکاہل معجزہ" تشکیل دیا ہے ، جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس حوالے سے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی 26.7 فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار،...

ورلڈ ڈائبیٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی 26.7 فیصد یعنی کہ 33 ملین آبادی ذیابیطیس کا شکار ہے جس میں 11 فیصد نوجوان ہیں۔ خون میں شوگر تحلیل نہ ہونے اور شریانوں میں جمع ہونے کا نام ذیابیطس ہے، اس پر قابو نہ پایا جائے تو صحت سے متعلق پیچیدگیاں بڑھ کر ہارٹ اٹیک، کڈنی کے ناکارہ ہونے اور آنکھوں کی بینائی جانے سمیت جسم کے اعضا کاٹنے کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ سال 2019 میں دنیا میں سب سے زیادہ اموات ذیابیطس کی وجہ سے رپورٹ ہوئی تھیں۔طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس یا شوگر تمام امراض کی جڑ ہے، اگر بر وقت اسے قابو نہ کیا جائے تو انسولین ہی اس کو کنٹرول کرنے کا واحد حل بچتا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ دن میں ورزش اور مرغن غذاں، میٹھی اشیا کے پرہیز سے ذیابیطس پر قابو ممکن ہے، مخصوص دواں اور لائف سٹائل کی تبدیلی کے ساتھ مریض صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلال احمر پاکستان، صحبت پور میں ایک ہزار سیل...

ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے پسماندہ ضلع صحبت پور میں ایک ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا۔تقسیم کی تقریب کمیٹی ہال گوٹھ حاجی رسول بخش لانگو میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر ریسپانس ہیڈ ذوالفقار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن مہروزالدین مری نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔امدادی سامان میں کمبل،ہائجین کٹ،شیلٹر ٹول کٹ،جیری کین،مچھر دانیاں،تارپولین شیٹس، لالٹین ،سلیپنگ بیگ، ملبوسات و دیگر سامان شامل تھا۔اس موقع پر اے ڈی واش اورنگ زیب عمرانی،ڈی آر آر شاہد سومرو،عبد القیوم ،وقار فانی مغل ،صدام لانگو ،میر انور لانگو ،سید انور شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیفنس کارحادثہ، ملزم افنان نے سیشن کورٹ میں...

لاہور ڈیفنس حادثے کے گرفتار ملزم افنان نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔ ڈیفنس کارحادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں گرفتار ملزم افنان نے قتل کی دفعات کیتحت سیشن کورٹ میں ضمانت دائرکی ہے۔ ڈیفنس سی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز نگراں وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب بھرمیں کم عمر ڈرائیورزکیخلاف کریک ڈاون کا حکم جاری کیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب،سی سی پی او اور تمام آرپی اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیورز کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑ کر ہندوستان جانے والے ہندوں کے...

ہندوستان میں پاکستان چھوڑ کر جانے والے ہندو خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مودی سرکار نے پاکستانی ہندوں کو ہندوستان پہنچنے کے بعد لاوارث چھوڑ دیا۔ ہندوستان ہمیشہ پاکستان میں مہاجرین کے حالات کے بارے میں جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا آیا ہے لیکن آج اپنے ہی ملک میں ہندوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے۔ اسی حوالے سے پاکستانی ہندووں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہندوستانی سرکار نے بالکل بے یارو مددگار چھوڑ دیا، ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں، مودی سرکار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ہندوستان میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ہندو شدید مایوسی کا شکار ہیں،17 مئی 2023 کو راجستھان میں 150 پاکستانی ہندوں کو بے گھر کردیا گیا 24 اپریل 2023 کو جودھپور میں پاکستانی ہندو کی پوری بستی کو بلڈوز کردیا۔,راجستھان میں 2500 سے زائد پاکستانی ہندو، انتہا پسندوں کے مظالم کا شکار ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق 16 مئی 2023 کو جیسلمیر میں ہندوستانی حکومت نے 200 سے زائد پاکستانی ہندوں کو بے گھر کردیا، گارڈین کے مطابق مدھیہ پردیش میں پاکستانی ہندو خاتون کو انتہا پسندوں کے گروپ نے عصمت دری کا نشانہ بنایا،پولیس نے شکایت درج کرنے سے بھی انکار کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پاکستانی ہندو بھوک، افلاس اور بیروزگاری کی سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔اسی حوالے سے بی بی سی کا کہنا ہیکہ ہندوستان میں پاکستانی ہندو بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہندوں کو ہندوستان کے سکولوں نے تعلیم دینے سے بھی انکار کر دیا۔مودی سرکار کے ناروا سلوک کے باعث 800 پاکستانی ہندو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات اور گردونواح میں5.2شدت زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 4.3 تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت...

صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 24 نومبر کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔ صنم جاوید نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت میں پولیس افسران نے مقدمات کی تفصیلات غلط فراہم کیں، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست...

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جائے گا ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت انکوائریز، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ منصوبہ جن...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو روزانہ پراجیکٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کو تیز کیا جائے، آنے والے دنوں میں دھند کے خدشے کے پیش نظر تعمیراتی کاموں کے لئے پیشگی پلاننگ کی جائے تاکہ کسی بھی سطح پر تاخیر نہ ہو۔نگران وزیراعلی محسن نقوی پنجاب کابینہ کے ہمراہ ہفتہ کو علی الصبح لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے دورے پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، ابراہیم حسن مراد اور صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض ہمراہ تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے صوبائی وزرا کے ساتھ لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا، انہوں نے مراکہ سے بحریہ ٹاون تک منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے مختلف مقامات پر منصوبے کے زیرتعمیر 3 برجز پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے ارتھ ورک اور پتھر ڈالنے کے کام کا بھی مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مراکہ انٹرچینج کو جتنا جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے، رنگ روڈ کے ساتھ سروس لین کی تعمیر کے کام کو بھی مقررکردہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو روزانہ پراجیکٹ کا وزٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کو تیز کیا جائے، آنے والے دنوں میں دھند کے خدشے کے پیش نظر تعمیراتی کاموں کے لئے پیشگی پلاننگ کی جائے تاکہ کسی بھی سطح پر تاخیر نہ ہو۔ محسن نقوی نے منصوبے کو ہر صورت جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، ایف ڈبلیو او کے کرنل احمد نے وزیراعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا، وزیراعلی کو ارتھ ورک اور سب ویز پر ہونے والی پراگرس پر بھی بریف کیا گیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی منعقد ہوا، محسن نقوی کو پراجیکٹ کے مکمل کئے گئے کاموں اور ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 42 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، زیر تعمیر 6 برجز کا 53 فیصد اور سب ویز کا 63 فیصد کام مکمل ہے، 2600 ڈمپرز کے ذریعے مٹی ڈالی جا رہی ہے، جلد تعداد 3200 ڈمپرز تک بڑھا دی جائے گی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنراورایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں