• Columbus, United States
  • |
  • ٠٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

سندھ ہائیکورٹ ،پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگ...

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ از خود درج کرنے کا حکم دے دیا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ، جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ پولیس کے پاس نہیں آتے تو نہ آئیں، اگر کوئی گم گیا ہے تو ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے، پولیس کی ذمے داری ہے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کرے۔ عدالت نے سچل سے لاپتہ شہری راشد اور نسیم کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے 4 ہفتوں میں پولیس اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی تارکین وطن واپسی کا سلسلہ جاری، م...

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2398 افراد واپس چلے گئے ۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کیے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی تارکین وطن کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلا یقینی بنایا گیا، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 17 نومبر کو مزید 2398 غیر قانونی باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانیوالوں میں 691 مرد، 558 خواتین اور 1149 بچے شامل تھے۔ اب تک افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 490 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ کل 232862 غیر قانونی طور پر رہنے والے تارکین کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہفتے میں ساری دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ ہمار...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہفتے میں ساری دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا، 68 کیسز ابھی تک میدان میں آ چکے ہیں، باقی اللہ بہت بڑا ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج 23 کیسز کی سماعت ہوئی، جن میں جی ایچ کیو حملہ، حساس ادارے پر حملہ، آرمی ادارے پر حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چلے سے پہلے کوئی کیس نہیں تھا، چلے کے بعد کیسز پر کیسز بن گئے۔ آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے،سرکار کا اصرار تھا کہ ایک ہفتہ مزید دیا جائے۔ ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔25 نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر میں اسلام آباد میں ٹرائل ہو گا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ہفتے بھر میں ساری دنیامیں پتا چل جائے گا کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا۔ 68 کیسز اب تک میدان میں آ چکے ہیں،باقی اللہ بہت بڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات،شیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر...

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید احمد اور راشد شفیق کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ جج ملک اعجاز آصف کے روبرو عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کی ضمانتوں میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 18 نومبر تک ضمانت منظور کی تھی۔ اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 10 اضلاع میں سمارٹ...

سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتہ سے 10 اضلاع میں لاک ڈاون ہو گا، لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اضلاع میں ہفتے کے روز نقل و حرکت محدود ہوگی، تمام سرکاری اور نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی جبکہ بازار، دوکانیں، جم، سینما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔ دوسری جانب چند دن قبل ہونے والی بارش کے بعد سے لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جہاں گزشتہ صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 374 ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو نگران وزیر اعلی پنجاب نے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں ہفتے کے روز سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے اور کاروباری مراکز کھلنے کیلئے اوقات کار کے تعین کے حوالے سے فیصلے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،...

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر مملکت نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا جبکہ آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ آصف زرداری نے دوران ملاقات غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ملاقات میں سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پرسینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اسرائیل کے ساتھ حماس کی جنگ میںجو بھی...

ایران کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ حماس کی جنگ میں جو بھی کرسکے گا وہ کرے گا، ایرانی قدس فورس کے سربراہ نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کے نام اپنے پیغام میں کہا کہآپ کے بھائی مزاحمت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کے بھائی دشمن کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ اپنے غلط عزائم میں غزہ یا اسرائیل میں کامیاب ہوں ۔واضح رہے محمد ضیف حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ہیں، قدس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا 'ہم اپنے برادرانہ عہد پر متحد انداز میں قائم ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس تاریخی جنگ میں جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔'

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القسام کے سرنگ میں بوبی ٹریپ دھماکے میں پانچ...

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بیت حانون میں ایک سرنگ کے دھانے پر بوبی ٹریپ دھماکے کی ویڈیو جاری کر دی جس میں ایک افسر سمیت کم سے کم پانچ اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوں نے اسرائیلی انجینئرنگ کور کے اہلکاروں کو ٹریپ کیا جس کے بعد انہیں سرنگ میں بم دھماکے سے ہلاک کر دیا،عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت حانون میں النصر مسجد کے قریب سرنگوں میں سے ایک کو کھول دیا۔ اسے دیکھ کر اسرائیلی آرمی انجینیرنگ کا ایک گروپ بوبی ٹریپ کی طرف آیا جہاں انہیں دھماکے سے اڑا دیا گیا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اعتراف کیا کہ آپریشن میں ایک افسر سمیت 5فوجی مارے گئے،ویڈیو میں کم از کم چار اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک کیمرے کے قریب آ رہے ہیں جس کے ساتھ ہی ایک دھماکہ ہوتا ہے جسکے بعد ویڈیو بند ہوجاتی ہے،القسام نے ویڈیو میں نشاندہی کی کہ یہ آپریشن 10نومبر کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیتن یاہو اور انتہا پسندوں کی حکومت تبدیل کر...

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور انتہا پسندوں کی حکومت کو تبدیل کردیا جائے، یاھو حکومت ختم کرکے لیکود پارٹی کی قیادت میں اتحادی حکومت بنانے کے لیے وسیع حمایت حاصل کی جائے گی، انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ 120سیٹوں والی کنیسٹ کے ارکان کی بڑی اکثریت ایسی ایسی مخلوط حکومت کی حمایت کرے گی،لیپڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ لیکود پارٹی اسرائیل میں حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے جس میں انتہا پسند قوم پرست اور مذہبی جماعتیں شامل ہیں، ان جماعتوں کے پاس کنیسٹ میں 64سیٹیں ہیں، یائر لاپڈ نے جنگ کے آغاز میں نیتن یاہو کی تشکیل کردہ جنگی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے سال ایک اور انتخابی دور کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

7اکتوبر کو حماس کا حملہ ناگزیر تھا،اسرائیل ک...

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر بن محمد نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا فوجی حملہ ایک غیر متناسب ردعمل ہے، اور اس تنازعے کو حماس کے ساتھ مذاکرات اور دو ریاستی حل کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پچھلے نکبہ سے بھی بدتر ہے کیونکہ یہ جنگ نہیں ہے، یہ محض ایک انسانیت سوز ظلم ہے،ہم فوجیوں کو آپس میں لڑتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیلی فوجی شہریوں کو مار رہے ہیں۔ یہ جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک انسانی تباہی ہے،مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل کو یہ حق نہیں کہ فلسطینی شہریوں کو بے دریغ قتل کرے،اب تک اسرائیلی فورسس 12ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ یہ اسرائیل کے دفاع کو محفوظ بنانے کا طریقہ نہیں ہے،اسرائیل کے لیے مغربی حمایت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی راہداریوں کے قیام، اور طویل عرصے سے مذاکرات کے لیے بڑھتے ہوئے مطالبات سامنے آ رہے ہیں،مہاتیر محمد نے کہا کہ 7اکتوبر کو حماس کا حملہ ناگزیر تھا، کیونکہ اسرائیل پہلے سے کیے گئے معاہدوں کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا،انہوں نے کہا کہ 70سال سے اسرائیلی فلسطینیوں پر ظلم کر رہے ہیں، ان کی زمینیں چھین کر ان پر بستیاں تعمیر کر رہے ہیں، مہاتیر محمدنے کہا کہ خطے کے عرب اور اسلامی ممالک کو فلسطینی خواتین اور بچوں کو پناہ دینے کی پیشکش کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمپس سے کھیت تک،چین اورپاکستان کے درمیان زر...

کیمپس سے کھیت تک،چین اورپاکستان کے درمیان زرعی تعاون مزید مستحکم ہو گیا ، چین کی ہواژونگ زرعی یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی تعاون اور طلبا کے تبادلے کے پروگرام کے لئے علیحدہ ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چوتھا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی)چین پاکستان ایگریکلچرل فورم کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس کا اہتمام یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد(یو اے ایف)پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹی کلچرل سائنس نے کیا۔ بہت سے معروف سائنسدانوں اور زرعی ماہرین کی کثیر تعداد نے ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کی اور 80 سے زیادہ معیار ی پریزنٹیشن دیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کا تعلق یو اے ایف، پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، ہواژونگ ایگریکلچر یونیورسٹی (ایچ زیڈ اے یو)، چائنیز اکیڈمی، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(سی اے اے ایس)، سنکیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی وغیرہ جیسے متعدد زرعی یونیورسٹیوں اور اداروں سے تھا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہواژونگ زرعی یونیورسٹی چین نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون اور طلبا کے تبادلے کے پروگرام کے لئے علیحدہ ایم او یو پر دستخط کیے ۔ ان معاہدوں کے تحت پانچ طالب علم مکمل مالی اعانت سے چلنے والے اسکالرشپس کے تحت ہیں اور ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان کے پانچ اور چین کے پانچ طالب علم ایک سال کے لیے پارٹنر یونیورسٹیوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یو اے ایف میں انٹومولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد علی کے مطابق چینی ماہرین نے زرعی تحقیق، کارپوریٹ فارمنگ، گرین انرجی، تعلیم اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں سروے کیے۔ جبکہ یو اے ایف نے سی اے اے ایس کے مندوبین کو گندم اور مکئی کے مخلوط آٹے سے روٹی کے پروٹین مواد اور صحت کے فوائد کو بہتر بنانے کی ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے کی دعوت دی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق فورم کے فوری بعد ایچ زیڈ اے یو اور یو اے ایف نے پاکستان میں سموگ کے مسئلے کو کم کرنے کے لئے پائیدار میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور چاول کی پرالی کی بائیوڈی گریڈیشن کے لئے بلیک سولجر فلائی لاروا کے ماحول دوست کردار پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کچہری سٹیشن پر لاہور میٹرو بس حادثے کاشکار ہ...

لاہورمیں میٹرو بس پھرحادثے کاشکار ہوگئی۔وزیرٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ کچہری سٹیشن پرڈرائیور کی غفلت و ناتجربے کاری کے باعث بس سٹیشن کے پلیٹ فارم سے ٹکرا گئی۔،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ٹکر کے باعث میٹرو بس بری طرح متاثر ہوئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میٹرو انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،ان کا کہنا ہیپولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈرائیوروں کی آئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ مرتب کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،فوڈ سیکیورٹی ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی ان...

چین کے شہر چینگڈو میں فوڈ سیکیورٹی ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن الائنس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی ( ایس اے یو) کی جانب سے شروع کیے گئے اس اتحاد میں چین، پاکستان، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، لاس، یونان اور ارجنٹائن کی کل 27 یونیورسٹیوں اور اداروں نے شمولیت اختیار کی ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ روٹ سے منسلک ممالک کے درمیان غذائی تحفظ، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنا ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اتحاد میں تعلیمی وسائل کا اشتراک، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام اور اہم زرعی شعبوں میں بین الاقوامی سائنسی منصوبوں کے قیام کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کل...

عدالت کے حکم پر ہوم سیکریٹری, حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کی رپورٹ جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری پرویز الہی کی Bکلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پیٹشن کو نمٹا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے فاضل جسٹس صداقت علی خان کے روبرو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اڈیالہ جیل میں ناروا سلوک اور Bکلاس نہ دینے کے خلاف رٹ پیٹشن کی سماعت ہوئی۔جہاں چوہدری پرویز الہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ پیش پوہے ۔اس موقع پر دوران سماعت بتایا گیا کہ عدالت کے حکم پر ہوم سیکریٹری, حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے رپورٹ داخل کردی گئی۔ جس میں چوہدری پرویز الہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ۔دوران سماعت سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت دی جائے ۔کلاس بی کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو گھر کے کھانے اور اور فیملی سے دو دفعہ ملاقات کی اجازت ہوگی ۔جس کے بعد فاضل عدالت نے چوہدری پرویز الہی کی Bکلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پیٹشن کو نمٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کا چار روزہ...

احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ازسر...

چیف جسٹس پاکستان نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی از سر نو تشکیل دے دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کی تشکیل نو کا مقصد عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ ہونگے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر، ہائیکورٹ اور شرعی عدالت کا ایک ایک جج بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی عدالتی کارروائی اور عدالتی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائیز کرنے کیلئے کام کرے گی۔ انصاف کے حصول میں بہتری لانے اور کیس منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائیجائیں گے۔ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ریسرچ اور قانونی عمل میں خودکاری لانے کیلئے منصوعی زہانت کی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی ہے۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے چیئرمین چیف جسٹس ن قاضی فائز عیسی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عظیم الشان مسجد میں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن ع...


اس وقت ایک دلکش موقف سعودی عرب کی مملکت، اس کی قیادت، اس کے عوام، کی قیادت میں قابل احترام موقف ہے۔ دو مقدس مساجد کے متولی اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد - اللہ ان کی مدد کرے۔ انہوں نے فلسطین میں خوفناک واقعات اور اس کے سنگین نتائج کے حوالے سے ایک عمدہ موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے غزہ اور پورے فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے ایک فراخدلانہ مقبول مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔- اس عظیم مقصد کے حوالے سے شاندار اور ثابت قدم موقف، غیر معمولی عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد، اور اس کا پر عزم حتمی بیان تاریخی موقف کے مطابق ہے۔ فلسطینی عوام کو مختلف آزمائشوں اور مشکلات میں جن کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کی سرکردہ حمایت میں مملکت کی طرف سے۔- ہمارے خدا، تقریریں لمبی ہیں، اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے لیے مصیبت مزید بڑھ گئی ہے۔ اے اللہ، ان کی مدد فرما اور ان کی فتح کو تیز کر، اے غالب، اے طاقتور، اے اللہ، غزہ میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی مدد فرما۔ ہم تیری عظمت کی پناہ مانگتے ہیں کہ وہ محفوظ رہیں، اے اللہ ہماری سرزمین میں سلامتی عطا فرما، ہمارے قائدین اور حکمرانوں کی اصلاح فرما، ہمارے امام اور حرمین شریفین کے متولی کی مدد فرما۔ اس کی رہنمائی فرما جس میں تو راضی ہو، اسے ہدایت عطا فرما اور اس کے جانشین کی حفاظت فرما۔ اسے اس کام میں کامیابی عطا فرما جو آپ کو پسند ہو اور ملک اور اس کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو۔- اے اللہ، ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے سپاہیوں کا ساتھ دے، ہماری سیکورٹی فورسز کی رہنمائی فرما۔ شہدا کو قبول فرما، زخمیوں کو شفا دے، ان کے زخموں کا علاج فرما، ان کے مقصد اور حکمت عملی کی رہنمائی فرما، انہیں ان کے دشمنوں پر فتح عطا فرما۔ اے اللہ ہم بارش کی نعمت پر تیری حمد کرتے ہیں۔ ہمارے لیے اس میں اضافہ فرما اور اسے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی لوک تہوار دیہی ایس ایم ایز کو فروغ دینے...

پاکستان میں قومی لوک تہوار دیہی ایس ایم ایز کے لیے بہترین کاروباری مرکز بن سکتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر ان کی تشہیر سے ریاستی خزانے کو خاطر خواہ آمدنی حاصل ہو سکتی ہے، یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔قومی لوک تہواروں یا ثقافتی تجارتی میلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے دستکار اور کاروباری ایس ایم ایز عام طور پر اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ان میں شامل ہوتے ہیں۔پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا 68فیصددیہی علاقوں میں مقیم ہے اور یہ پلیٹ فارم ان کے لیے مواقع اور پائیدار روزی کمانے کے لیے ایک بہترین گنجائش پیش کرتے ہیں۔جمال شاہ نے کہا کہ یہ میلے دیہی معیشت خصوصا کاٹیج انڈسٹری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ایک طرح کے دیہی مقامی تجارتی میلے ہیں جو مقامی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں۔ یہاں سے، چھوٹے پیمانے پر پروڈیوسرزمقامی کاریگروں کو شہری اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تہوار دیہی برادریوں کو زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے لیے رہنمائی کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہیں۔ ان میلوں میں شرکت سے دیہی کاریگروں اور کاریگروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنی مہارت اور مصنوعات کو بہتر بنائیں۔ وہ اسٹیک ہولڈرز، پروڈیوسرز، سرکاری اہلکاروں اور خریداروں کے متنوع گروپ تک بھی رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اس قسم کا ربط ایک قسم کا نیٹ ورک بناتا ہے جو نہ صرف دیہی صنعت کاروں کے لیے بلکہ دیگر ایس ایم ایز کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔روایتی باورچی بھی ان میلوں کا حصہ ہیں۔ ملک کے تقریبا تمام حصوں سے، وہ ان میلوں میں شامل ہوتے ہیں، اپنی مہارت دکھاتے ہیں اور کاروبار حاصل کرتے ہیں۔ ثقافتی تحفظ بھی اس قسم کی نیم ثقافتی کاٹیج انڈسٹری کا ایک حصہ ہے۔ دیہی اداروں اور کاٹیج انڈسٹریز کا فروغ روزگار پیدا کرنے، بے روزگاری میں کمی اور غربت کے خاتمے کا ذریعہ ہے۔جمال شاہ نے مزید کہا کہ خواتین کاٹیج انڈسٹری اور دیہی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وہ ان تہواروں میں اپنی مصنوعات بھی لاتے ہیں اور نئے کاروباری روابط حاصل کرتے ہیں۔ قومی لوک تہواروں میں کامیاب شرکت کاٹیج انڈسٹریز کی ساکھ کو بھی بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنے ہتھکنڈوں کو بڑھانے کے لیے سرکاری قرضے اور گرانٹ حاصل کر سکیں۔ اچھی مراعات، سبسڈیز، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ان سرگرمیوں سے حکومتی تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔تمام ایس ایم ایزسرکاری اداروں، غیر سرکاری اداروں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کوآرڈینیشن ان کے کمزور نکات پر نظر رکھتے ہوئے ان تہواروں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم ہے۔ اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے صلاحیت سازی کی پالیسیاں بھی بنائی جا سکتی ہیں اور مناسب اسکریننگ کے بعد ضروری تربیت بھی دی جا سکتی ہے۔مضبوط پہلوں کو مناسب پریزنٹیشن، مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تہوار ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور سیاحت کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہیں۔نیشنل فوک فیسٹیول کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے میڈیا اور کمیونیکیشن کے سربراہ ذوالفقار احمد نے کہا کہ اس قسم کا تہوار جسے مقامی زبان میں "لوک میلہ" کہا جاتا ہے۔ اس قسم کے تہواروں یا نمائشوں کا اہتمام کاٹیج انڈسٹری کے لیے کیا جاتا ہے۔ وہ دستکاروں، ایس ایم ایز اور چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کاروباری افراد، خاص طور پر خواتین کے لیے مواقع لاتے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں ان کے لیے جگہیں مقرر کی جائیں۔ اس سے دیہی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ اپنی صلاحیتیں ظاہر کریں اور پائیدار روزی کمائیں۔ملک میں کاٹیج انڈسٹریز پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ محنت کش ہیں اور بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔کم از کم 80فیصددیہی آبادی کاٹیج انڈسٹری پر منحصر ہے۔ اس کے لیے کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بڑے پیمانے پر کام کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے خوشی کی سرگرمیوں کے ساتھ تجارتی میلوں کی شکل میں مقامی تہواروں کو فروغ دے کر اس شعبے کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سی...

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت میں دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے یہ بات ویلتھ پاک سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ گوادر میں پاک چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام صوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے کے تناظر میں خاص اہمیت کا حامل ہے، خاص طور پر گوادر کے بڑھتے ہوئے بندرگاہی شہر پر توجہ دی جائے گی۔ یہ اقدام خطے کے لیے امید کی کرن کی نمائندگی کرتا ہے جس میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور اقتصادی ترقی کے کئی اہم پہلوں کو حل کیا گیا ہے۔ شینڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی گوادر پورٹ اتھارٹی گوادر یونیورسٹی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے آپریشنل معاہدے پر دستخط کیے جو مشترکہ کوششوں اور مشترکہ وژن کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ گوادر میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرزکام کر رہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک مفت تعلیمی پروگرام فراہم کرنے کا عزم ہے۔ ان پروگراموں میں چھ ماہ کے مختصر کورسز اور تین سالہ ڈپلومہ پروگرام شامل ہیں۔ یہ رسائی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تعلیم مالی رکاوٹوں سے محدود نہ ہو، شمولیت کو فروغ دے اور ہر طالب علم کو قیمتی مہارت اور علم حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارغ التحصیل طلبا کو گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں ملازمت حاصل کرنے کے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر نے حال ہی میں ترقیاتی منصوبوں کی ایک لہر دیکھی ہے جس سے روزگار اور کاروبار کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سی پی ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور پالیسی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر لیاقت علی شاہ نے کہا کہ بی آر آئی کے سب سے اہم عوامل میں سے ایک دونوں ممالک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی تھی، یعنی پاکستان کا صوبہ بلوچستان اور سنکیانگ شامل ہے۔ چین سی پیک کے ساتھ، گوادر مختلف صنعتی شعبوں کے لیے ایک اہم مرکز میں تبدیل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ان شعبوں میں آٹوموبائل، موبائل فون، ٹیکسٹائل اور بہت کچھ کے لیے مینوفیکچرنگ یونٹ شامل ہیں۔ گوادر میں صنعتی سرگرمیوں میں توسیع کی توقع ہے۔ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرناترجیح ہے۔ان صنعتوں کی ترقی اس کے ساتھ ایسے ہنر مند پیشہ ور افراد کی مانگ میں اضافہ کرتی ہے جو ہر شعبے کے لیے مخصوص جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تکنیکوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اس میں انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس اور ٹیکسٹائل میں مہارت رکھنے والے افراد شامل ہیں۔پاک چائنا ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم پر انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی فوکس طلبا کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے جو ان ابھرتی ہوئی صنعتوں پر براہ راست لاگو ہوتا ہے اور انہیں ملازمت کے لیے تیار کرتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد سے زیادہ...

حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر اور اکتوبر 2023 میں پاکستان کی تجارت میں نمایاں تبدیلیاں آئیں۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے لیے برآمدات 2,707 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 9.33 فیصد نمایاں اضافہ کی نمائندگی کرتی ہے، جب برآمدات 2,476 ملین ڈالر تھیں۔ برآمدات میں یہ اضافہ بلاشبہ ایک مثبت علامت ہے جو ملک کی بیرونی تجارت میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اس کے برعکس، اکتوبر کے لیے درآمدات 4,806 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو پچھلے مہینے کے 3,994 ملین ڈالر سے 20.33 فیصد زیادہ ہے۔ درآمدات میں یہ خاطر خواہ اضافہ غیر ملکی اشیا اور خام مال کی بڑھتی ہوئی مانگ کو نمایاں کرتا ہے، جس کی وجہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے مینوفیکچرنگ اور صنعتی شعبوں کو قرار دیا جا سکتا ہے۔بڑھتی ہوئی درآمدات کے نتیجے میں پاکستان کا تجارتی توازن، جسے اکثر تجارتی خسارہ کہا جاتا ہے، نمایاں طور پر پھیل گیا۔ اکتوبر میں تجارتی خسارہ حیران کن حد تک پہنچ گیا جو38.27 فیصد زیادہ ہے۔بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو عوامل کے امتزاج سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ درآمدات میں یہ اضافہ بتاتا ہے کہ پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے لیکن یہ ایک پائیدار تجارتی توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے چیلنجز بھی کھڑی کر رہی ہے۔سالانہ تجارتی اعدادوشمار، اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2022 کا موازنہ کرتے ہوئے، ملک کے معاشی منظر نامے کی ایک دلچسپ تصویر پیش کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 کے لیے برآمدات 2,707 ملین ڈالر تھیں، جو اکتوبر 2022 کے 2,384 ملین ڈالر کے مقابلے میں سال بہ سال 13.55 فیصد کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔

برآمدات میں یہ قابل ذکر اضافہ ملک کی بین الاقوامی تجارتی مسابقت کے لیے ایک امید افزا علامت ہے۔اس کے برعکس درآمدات میں اضافہ زیادہ معتدل رہا ہے۔ اکتوبر 2023 میں، درآمدات 4,806 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اکتوبر 2022 میں ریکارڈ کی گئی 4,581 ملین ڈالر سے 4.91 فیصد سالانہ اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اکتوبر 2023 کے لیے تجارتی خسارہ 2,099 ملین ڈالر رہا جو اکتوبر 2022 میں ریکارڈ کیے گئے 2,197 ملین خسارے سے 4.46فیصدکی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ سابق سینئر ماہر اقتصادیات اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر خرم مغل نے کہا کہ یہ ڈیٹا پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک ملی جلی لیکن کسی حد تک مثبت مجموعی تصویر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ملک کی تجارتی مسابقت میں بہتری کا اشارہ ہے، جس کی وجہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات سمیت مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔تاہم یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ تجارتی خسارہ، کم ہونے کے باوجود، تشویش کا باعث ہے۔ اس خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششیں طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے اہم ہوں گی۔ پالیسی سازوں کو مستقبل میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے برآمدات کو فروغ دینے اور درآمدات کا انتظام کرنے کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ- فلسطین-اسرائیل تنازعہ-آئی...

اسرائیلی فوجی مغربی غزہ شہر میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - سان فرانسسکو- شی جن پھنگ-برونائی -س...

چین کے صدر شی جن پھنگ امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں برونائی کے سلطان حسن البولکیہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان- ہرات- ہنگامی- ریلیف- چینی امداد

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے چین کےعطیہ کردہ امدادی سامان سے لدے کنٹینرز کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شنشی - لیولیانگ- ژانگ گووچھنگ- کول مائن...

چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوو چھنگ شمالی صوبے شنشی کے شہر لیولیانگ کے ایک ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ ہوننگ- سی پی پی سی سی- چیئر...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ سی پی پی سی سی کی 14ویں قومی کمیٹی کے 11ویں چیئرپرسن کونسل کے بیجنگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک پولیس نے استنبول میں داعش کے 17 مشتبہ اف...

استنبول(شِنہوا) ترک انسداد دہشت گردی پولیس نے استنبول میں ایک کارروائی کے دوران داعش  سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

 اخلاص نیوز ایجنسی  کی ایک رپورٹ کے مطابق  پولیس نے نو اضلاع میں غیر ملکیوں کے خلاف  چھاپے مارے جن پر شبہ ہے کہ وہ  داعش کے شدت پسندوں سے تعلق رکھتے اور گروپ کے نظریے کے مطابق تربیت فراہم کرتے ہیں۔

پولیس  نے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر  بڑی مقدار میں دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد قبضے میں لے لیا۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈیپ فیک ویڈی...

نئی دہلی(شِنہوا)  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اس وقت نظام کو درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیاہے۔

 مودی نے یہ بیان سوشل میڈیا پر بھارتی فلمی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے چند دن بعد دیا ہے ،فلمی اداکاراؤں کی ویڈیوز نے ملک میں غم و غصے کی لہر پیدا کردی ہے۔  نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال کی مذمت کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اے آئی کے دور میں، یہ ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے۔ 

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے منشیات پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل اش...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی انسداد منشیات اتھارٹی نے متعلقہ کمپنیوں اور افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ منشیات،نفسیاتی مادوں اور نشہ آور ادویات کی پیداوار کی تیاری اور اسمگلنگ سے متعلقہ غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں سے باز رہیں۔

چائنہ نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں نان شیڈول کیمیکلز اور متعلقہ آلات کی فروخت پر بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ملکی قوانین کے تحت عدالتی کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔

سرکلر میں 12 آرٹیکلز شامل ہیں جن میں نشہ آور اور سائیکو ٹراپک مادوں کے ساتھ ساتھ  فوجداری قانون اورکسٹم قانون میں منشیات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز کے کنٹرول سے متعلق ملکی  قوانین اور ضوابط کی دفعات کا ذکر کیاگیا ہے۔

سرکلرمیں منشیات سے متعلق خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے متعلقہ کاروباری اداروں بشمول ڈاک، ایکسپریس ڈیلیوری اور لاجسٹکس سروس فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کی ذمہ داریوں کو واضح کیا گیا ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو چین کے عروج کو عالمی ترقی کے لیے ا...

سان فرانسسکو(شِنہوا)ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ  امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو چین کی ترقی کو عالمی ترقی کو فروغ دینے  کی ایک مثبت قوت کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

انسٹی ٹیوٹ فار چائنہ-امریکہ اسٹڈیزکے ایک ممتاز فیلو ڈینس سائمن نے  چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان سان فرانسسکو میں ہونے والی سربراہی ملاقات کے حوالے سے  ایک ای میل انٹرویو میں کہا کہ مجموعی طور پر تعلقات میں استحکام کے لیے مدد کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دوبارہ تعلقات کو راستے پرلانے کے لیے واضح مدد کی ہے۔

چیپل ہل میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں گلوبل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور ڈیوک یونیورسٹی کے لاء اسکول میں سنٹر فار انوویشن پالیسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  سائمن نے اس امید کا اظہار کیا کہ  اس ملاقات سے ڈی کپلنگ اور ڈی لنکنگ کے بارے میں  ہونے والی باتیں ختم ہوجائیں گی ،دونوں ممالک اعتماد اور بھروسے کی نئی سطح قائم  کریں گے  جسے دونوں ملک  خاص طور پر لوگوں کے درمیان رابطوں اور عوامی سفارت کاری کے ذریعے سے بہتر تعلقات حاصل کر سکتے ہیں۔

سائمن نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم ملاقات تھی کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے تناظر میں درجہ حرارت کم کرنے میں کامیاب ہوئی  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنما اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم  غیر ضروری ہے۔ اس قسم کی واضح بات چیت کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کو غیر مستحکم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں مشکلات  پیدا نہ کرے۔

جاپان اور فلپائن کے درمیان سیکورٹی تعاون کی کوششوں کے حوالے سے  وزارت کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے گزشتہ روز  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے کسی تیسرے ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور نہ ہی علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہونا چاہیے۔

ژانگ نے خطے کے ممالک اور بین الاقوامی برادری کو اس حقیقت سے آگاہ کیا کہ جاپان تیزی سے ایشیا پیسفک خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتا جا رہا ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ژانگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں، جاپان نے اپنے امن پسند آئین اور اس کی خصوصی طور پر دفاعی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، اور ہتھیاروں اور ساز و سامان مسلسل برآمد کیا ہے، جو کہ فوجی توسیع کے راستے پر گامزن ہے، ژانگ نے مزید کہا کہ جاپان نے بحیرہ جنوبی چین میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کے لیے شراکت داروں کو ترغیب دینے کی بھی کوشش کی۔

ژانگ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوجی اور سلامتی کے معاملات پر بات کرے اور احتیاط سے کام لے اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاسوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے گزشتہ روز کہا کہ چین سوڈان میں جاری لڑائی، شہریوں کی تکالیف اور انسانی بحران پر شدید غمزدہ ہے۔

دائی بنگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ تنازعہ کے دونوں فریق سعودی عرب کے شہر جدہ میں مذاکرات کے لیے واپس آ گئے ہیں۔ چین اس بات کا خیرمقدم کرتا ہے کہ فریقین نے اپنے انسانی ہمدردی کے وعدوں کا اعادہ اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ سفیر نے کہا کہ چین ثالثی کے عمل میں افریقی یونین اور بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی کی شرکت کی حمایت اور سعودی عرب، جنوبی سوڈان، مصر اور چاڈ سمیت علاقائی ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

دائی نے کہا کہ سوڈان میں امن و استحکام کی بحالی وہاں کے عوام اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین کو پوری امید ہے کہ دونوں فریق اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں گے، فوری جنگ بندی  کرتے ہوئے معمول کی صورتحال بحال کریں گے اور اپنے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محکمہ صحت کا برتھ سرٹیفکیٹس کی غیر قانو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن (این ایچ سی ) نے برتھ سرٹیفکیٹ کی فروخت کی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے شعبہ صحت کےمقامی اداروں کی نگرانی اور رہنمائی کے لیے معائنہ ٹیمیں روانہ کی ہیں۔  برتھ سرٹیفکیٹ قانونی طبی سرٹیفکیٹ ہیں جو صرف این ایچ سی کے ذریعہ تیار کیے اور لائسنس یافتہ طبی اور شعبہ صحت کے اداروں کی طرف سے زچہ بچہ کی صحت کے قانون کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔ این ایچ سی نے برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے عمل پر سخت کریک ڈاؤن اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث طبی کارکنوں کوجوابدہ ٹھہرانے کے لیے عوامی تحفظ کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین آفات اور ہنگامی حالات میں بی آر آئی تعاو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے بیجنگ میں آفات کے خطرات میں کمی اور ہنگامی صورتحال کی کارروائیوں سے متعلق بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی فورم برائے  بین الاقوامی تعاون 2023سے خطاب کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن لیو نے کہا کہ چین اپنے ہنگامی انتظامی نظام اورصلاحیتوں کو  فعال طور جدید بنانے کے ذریعے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو موثر طریقے سے یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک بڑے حفاظتی اور ہنگامی ردعمل کے فریم ورک کے قیام کو تیز اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اعلیٰ سطحی حفاظتی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔

ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں آفات متواتر رونما ہورہی ہیں،لیو نے کہا کہ چین آفات کے خطرے میں کمی اور ہنگامی انتظام کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آفات کی روک تھام اور کنٹرول ،  مشترکہ بچاؤ، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور اہلکاروں کی تربیت کے لیے عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیو نے کہا کہ ہنگامی رابطہ کاری کے لیے چینلزکوسہولت فراہم کرنا، ایک دوسرے کی بروقت مدد اور حمایت کرنااور تمام ممالک کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے آفات کے خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا بھی ضروری ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کی ملاقات، تزو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے  چین اور جاپان کے درمیان تزویراتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے موقف کا اعادہ کیا۔

سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی معاہدوں میں طے شدہ اصولوں اور اتفاق رائے کے لیے اپنی وابستگی ، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے نئے دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ تعمیری اورمستحکم چین جاپان تعلقات کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا۔

 

چین کے صدرشی جن پھنگ سان فرانسسکو میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات  کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گاڑیاں برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا...

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کا رواں سال دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل برآمد کنندہ بننا یقینی ہے، کیونکہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں اس کی برآمدکی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 39لاکھ  یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  کی آٹو موٹیو ذیلی کونسل کے سربراہ وانگ شیا نےجمعہ کو شروع ہونے والی 21ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش میں کیا۔ وانگ نے کہا کہ چین کی آٹوموبائل انڈسٹری نے ایک پیچیدہ اور سنگین بین الاقوامی ماحول کے باوجود بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنے کی طرف ایک ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں،10لاکھ 70 ہزارگاڑیوں کی برآمد کے ساتھ چین جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا آٹوموبائل برآمد کنندہ بن گیا تھا،پہلے 10 ماہ میں برآمدات کا حجم  گزشتہ سال سے 59.7 فیصد اضافے سے 39لاکھ 20ہزاریونٹ رہا۔

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پانڈا پروٹیکشن اینڈ ریسرچ سنٹر کا اف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کےجنوب مغربی  صوبے سچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں پانڈا پروٹیکشن اینڈ ریسرچ سنٹر کاجمعہ کو افتتاح کردیا گیا جو بڑی جسامت والے پانڈا کے حوالے سے تحقیقی تعاون اور تبادلوں کا عالمی سطح کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

اس مرکزسے  پانڈا کے لیے چائنہ کنزرویشن اینڈ ریسرچ سنٹراورجائنٹ پانڈا کی افزائش کے چھنگ دو ریسرچ سنٹرکے وسائل کو مربوط کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے پانڈا ریسرچ ٹیمیں مل کر کام کریں گی۔

نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، سنٹر نے ایک پانڈا کنزرویشن اکیڈمک کمیٹی اورایک قومی اختراعی اتحاد قائم کیا ہے۔ مستقبل کے لیے سنٹرکی جانب سے  ایک اہم پانڈا لیبارٹری قائم کی جائے گی اور  خطرے سے دوچاردیگر جانوروں کے لیے ایسی ہی لیبارٹریوں کے قیام کو فروغ دیا جائے گا۔

نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن، سیچھوان کی جنگلات اور گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن اور چھنگ دو میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پرپانڈا کے تحفظ اور تحقیقی فنڈ کے لیے 11کروڑ یوآن (1کروڑ52لاکھ ڈالر) کا ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایس سی او دفاع وسیکورٹی فورم کی میزبانی...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع پانچویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دفاع اور سلامتی فورم کی 20 سے 29 نومبر تک میزبانی کرے گی۔

وزارت نے جمعہ کوبتایاکہ  فورم میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ، مبصر اور ڈائیلاگ پارٹنرکی حیثیت رکھنے والے ممالک کے دفاعی حکام، ماہرین اور اسکالرزشرکت  کریں گے۔ تین عالمی اقدامات اور علاقائی دفاعی وسیکورٹی تعاون کے عنوان سے ہونے والے اس فورم میں ماہرین کے لیکچرز، مباحثے اور سائٹ وزٹ شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق فورم کا مقصد شریک ممالک کی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانا، ایس سی اوفریم ورک کے تحت دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پراجتماعی تبادلہ خیال  اور غور کرنا اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی ایس سی اوکمیونٹی کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں161 قدیم مقبرے...

جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے  شان ڈونگ میں مجموعی طور پر 161 قدیم مقبرے دریافت کئے گئے ہیں۔

جینان کے آثار قدیمہ کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ان مقبروں کا تعلق متحارب ریاستوں کے عہد (475سے 221 قبل مسیح) سے لے کر منگ اور چھنگ عہد (1368 سے1911) تک  کے مختلف ادوار سے ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق متحارب ریاستوں کے عہد کے  درمیانی اور آخری ادوار سے ہے۔

مقبروں کے علاوہ، کھدائی کے دوران دیگر کھنڈرات، جن میں راکھ کے گڑھے، بھٹے اور کنویں بھی شامل ہیں،دریافت ہوئے جہاں سے مٹی کے برتن، سیرامک کے پیالے اور تانبے کے سکوں جیسے 300 سے زائد نوادرات ملے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی نوجوانوں کی کینسر سے ہونے والی اموات...

سیکرامینٹو،امریکہ (شِنہوا) کینسر سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مجموعی پیش رفت کے باوجود، امریکی سیاہ فام اور ہسپانوی نوجوانوں میں کینسر سے اموات کی شرح  سفید فام  شہریوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں 2001 سے 2021 تک کے اہم قومی شماریاتی نظام کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، 2001 اور 2011 کے درمیان، سیاہ فام، سفید فام اور ہسپانوی نوجوانوں میں کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی 15 سے 17 فیصد کے درمیان تھی۔  تاہم رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2021 تک، صرف سفید فام نوجوانوں میں شرح اموات میں 12 فیصد کمی جاری رہی، جبکہ سیاہ فام اور ہسپانوی نوجوانوں کی شرح پہلے کی سطح پر برقرار رہی۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ہائی ٹیک میلے میں انتہائی سردی اور گرم...

شینژین(شِنہوا) چین میں جاری چائنہ ہائی ٹیک میلے(سی ایچ ٹی ایف) میں چینی سائنسدانوں نے ایک نئی تیار کردہ بیٹری متعارف کرائی ہے،جو شدید سردی اور گرمی دونوں میں کام کر سکتی ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے  شینژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کے ڈیزائنرجیانگ چھون لی کے مطابق یہ لیتھیم بیٹری کم سے کم درجہ حرارت منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 80 ڈگری سینٹی گریڈ  تک گرمی میں بھی کام کر سکتی ہے۔

جیانگ کے گروپ نے   ایلومینیم پرمبنی ایک نیا جامع اینوڈ مواد اور مختلف صورتحال  میں استعمال ہونے والے متعدد الیکٹرولائٹس کو ڈیزائن کیا، جو بیٹری کے آپریٹنگ درجہ حرارت کی حد کو نمایاں طور پر بڑھانے کے قابل ہے۔

بیٹری کی توانائی کی کثافت روایتی لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں 13 سے 25 فیصد زیادہ ہے، جس سے یہ  طویل مدت تک کارآمد رہ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ،  اسے 20 منٹ میں مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کی قیمت مہنگے نانوسکل کیتھوڈ مواد والی  بیٹریوں سے 10 سے 30 فیصد کم ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دواسازی کےبڑے صنعتی اداروں کی تعداد1...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اس وقت 10ہزارسے زیادہ دواسازی کےبڑے صنعتی ادارے کام کررہے ہیں  اور ملک کی طبی سازو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، بڑی دوا ساز کمپنیوں کی صنعتی پیداوار اس وقت ملک کی کل صنعتی پیداوار کا تقریباً 4 فیصد ہے۔

تحقیق اور ترقی (آراینڈ ڈی ) میں صنعت کی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، گزشتہ  تین سالوں میں سالانہ اوسط آراینڈ ڈی  اخراجات 20 فیصد سے زیادہ رہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ اس وجہ سے صنعت نے جدید ادویات اور اعلیٰ درجے کے آلات تیار کرنے میں پیش رفت حاصل کی ہے، تحقیق کے تحت نئی ادویات کی تعداد کے لحاظ سے چین اب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جن ژوانگ لونگ نے کہا کہ چین دواسازی کی صنعت کے جدید نظام کی تعمیر کو تیز اورموثر ترسیل کو بہتر بنائے گا۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کی طرف سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات کے لیے جاری کردہ سیمپلنگ نتائج منصفانہ نہیں اوران پرعالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) اور یورپی یونین(ای یو) کے قوانین اورضوابط کی خلاف ورزی کا شبہ ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان  ہی یادونگ نے  گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نمونے لینے کا طریقہ کار  الیکٹرک گاڑیوں کے چینی اداروں کے خلاف امتیازی سلوک ہے جس سے تحقیقات کے نتائج شدید طور سے مسخ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ نمونے لینے میں، کمیشن نے تحقیقات میں صرف تین مقامی چینی اداروں کو منتخب کیا۔ اس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے کاروباری اداروں کو خارج کیا جو پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے آگے ہیں،یہ غیر روایتی ہے اور نمونے لینے کے نتائج یورپی یونین کی مارکیٹ کے معروضی صنعتی حالات کی عکاسی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کا نمونہ لینے کا معیار متعلقہ قواعد کے مطابق نہیں یہ عمل غیر شفاف اور نتائج غیر منصفانہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے یورپی یونین کی آٹوموبائل انڈسٹری کی واضح مخالفت کے باوجود اپنے طور پر سبسڈی مخالف تحقیقات شروع کیں اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں نے یورپی یونین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو نقصان پہنچایا،  دونوں فریقوں کی آٹوموبائل صنعتوں کے درمیان قریبی تعاون کو مکمل طور پر نظر انداز کیاگیا ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کے حل کی " س...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کے حل کی " سنہری کنجی" ہے۔

ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران غیر رسمی مکالمے اور ورکنگ لنچ سے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایپیک نے پتراجایا وژن 2040 کو عملی شکل دی ہے اور بائیو سرکلر گرین (بی سی جی) معیشت پر بینکاک اہداف بارے سختی سے عمل درآمد کیا ہے جس نے عالمی سبز اور پائیدار ترقی میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ہمیں مزید اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی پائیدار ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزاء اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر نے تجویز دی کہ سب سے پہلے پائیدار ترقی بارے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 پرعمل درآمد تیز کیا جائے ۔  ہمیں ترقی کو عالمی ایجنڈے کے مرکز میں رکھتے ہوئے ایک سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے تا کہ ہر کوئی ترقی کی قدر کرے اور تمام ممالک تعاون کے لئے ملکر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کو آگے بڑھایا اور بین الاقوامی برادری کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور ترقیاتی خسارہ دور کرنے کی مثبت کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری تجویزسبز ترقی کے لئے تبدیلی کا ایک نیا راستہ تلاش کر نا ہے۔ ممالک مشترکہ طور پر توانائی، صنعتی اور نقل و حمل کے ڈھانچے میں تبدیلی اور اپ گریڈیشن کو فروغ دیں۔ کاربن اور آلودگی میں کمی کریں۔ ماحول دوست اقدامات اور ترقی کو مربوط انداز میں فروغ دیں، افرادی قوت اور اعلیٰ معیار کے روزگار کی شفاف تبدیلی آگے بڑھائیں اور معیشت و ماحولیات کی مربوط ترقی میں ایک وطن کی تعمیر کریں۔

چینی صدر نے تیسری تجویز موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی ہم آہنگی پیدا کرنے کی دی ۔

انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کو عالمی موسمیاتی نظم و نسق میں ایک اہم رابطے کے طور پر برقراررکھیں۔ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول پرعمل کریں، متعلقہ قومی حالات کے تحت موسمیاتی اہداف مرتب کریں، مالی اعانت پر ترقی پذیر ممالک کے خدشات دور کریں۔  صلاحیت سازی ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کنونشن اور پیرس معاہدے کے مکمل اور مئو ثر نفاذ کو فروغ دیں۔

چینی صدر کے مطابق  چین نے ترقی کے نئے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ، معیشت اور معاشرے میں جامع سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دیا ، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے تحت ایک وطن کی تعمیر میں مسلسل حصہ ڈالا ۔

انہوں نے کہا کہ سبز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ کے لیے چین سبز بنیادی ڈھانچے سبز توانائی ، سبز نقل وحمل اور دیگر شعبوں میں تعاون گہرا کرتا رہے گا اور موسمیاتی تبدیلی پر جنوب ۔ جنوب تعاون میں خصوصی فنڈ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین عالمی ترقیاتی برادری کے ساتھ ساتھ ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی زیرصدارت منعقدہ  اس مکالمے کا موضوع " پائیداری، ماحولیات اور توانائی کی منصفانہ منتقلی" تھا۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی ۔ بائیڈن ملاقات سال کی اہم ترین سفارتی سر...

سان فرانسسکو (شِںہوا) کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات رواں سال کی اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے اور یقینی طور پر چین اور امریکہ دونوں اور دنیا بھر کے لئے  اہم بھی ہے۔

کوہن نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی فلولی اسٹیٹ میں شی ۔ بائیڈن ملاقات بارے بات کرتے ہوئے بذ ریعہ ای میل شِنہوا کو بتایا کہ وہ کئی برس سے کہہ رہے ہیں کہ دنیا کا امن اور خوشحالی چین اور امریکہ مستحکم، مضبوط، آگے بڑھنے والے اور باہمی طور پر فروغ پاتے تعلقات پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے تحت ایک "فلور" قائم کریں جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تعلقات مزید خراب نہیں ہوں گے، اس کا عالمی امن و خوشحالی میں ایک بہت بڑا حصہ ہوگا۔ اس کے بعد ہی دونوں ممالک معاہدے اور باہمی فائدے کے مخصوص شعبوں کی تلاش میں دوبارہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے فلولی اسٹیٹ میں بات چیت کی۔  (شِںہوا)

کوہن نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ سربراہ اجلاس کا انعقاد یقینی طور پر سب سے اہم اشارہ ہے، اگر دونوں ممالک کو کامیاب نتائج بارے  بہت زیادہ اعتماد نہ ہوتا تو کوئی بھی فریق ملاقات پر تیار نہ ہوتا ۔اس میں مخصوص معاہدے اہم ہیں جس میں موسمیاتی تبدیلی یا فینٹانل  کمپاؤنڈ یا رسمی رابطہ شیڈول شامل ہیں۔  یہ دونوں فریقین کے عزم کی مثال اور اس کی توثیق ہے۔

کوہن کے مطابق دونوں ممالک تعلقات بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کی دو سب سے مضبوط معیشتوں اور فوجی طاقت کی حیثیت سے امریکہ اور چین کی عالمی برادری کے لئے ایک اور ذمہ داری بھی ہے۔

چینی امور کے تجربہ کار ماہر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے لئے خاص طور پر زبردست معاشی کارکردگی کے اعتبار سے ملکر کام کرنے بارے "واضح اور براہ راست معاشی فوائد" موجود ہیں جو دونوں ممالک میں اعلی معیاراور کم لاگت کی زیادہ اشیاء اور خدمات کے سبب معیار زندگی بڑھاتے ہیں۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کا دائر ہ 54 م...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں توسیع کرتے ہوئے ناروے کے شہریوں کو  72  سے 144 گھنٹے قیام کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد قابل اطلاق ممالک کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق کسی تیسرے ملک جانے والے  54 ممالک کے شہریوں کو ٹرانزٹ کے دوران 72 یا 144 گھنٹے کے لیے ویزا کی شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایپیک کا وزارتی اجلاس ختم ، مشترکہ اعلامیہ ج...

سان فرانسسکو (شِنہوا)  ایپیک وزارتی  اجلاس 2023  ختم ہوگیا جس میں ارکان نے متفقہ اعلامیہ پر کام جاری رکھا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے کہا کہ ایپیک ارکان تقریباً تمام پیراگراف پر متفق ہیں اور بیان کو حتمی شکل دینے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ  2 روزہ اجلاس میں مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔

تائی نے اختتامی اجلاس میں کہا کہ گزشتہ برس بنکاک میں اپنائے گئے نقطہ نگاہ کے تحت انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ایم ایم متن پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے اپنے عہدیداروں کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ رہنماؤں کے اتفاق رائے کے بعد اے ایم ایم اعلامیہ جاری کیا جاسکے۔

تائی نے مزید کہا کہ متفقہ پیراگراف ایک باہم مربوط، جامع، پائیدار اور لچکدار ایشیا بحرالکاہل مستقبل کی تعمیر بارے مشترکہ اہداف کے ایک مضبوط ایجنڈے پر ایپیک کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

امریکہ ،سان فرانسسکو میں ایپیک وزارتی اجلاس کے اختتامی اجلاس میں مندوبین شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایپیک ارکان کے رہنماؤں نے بدھ سے جمعہ تک سان فرانسسکو میں مختلف مکالموں اور سرگرمیوں میں شرکت کی۔

امریکہ نے بھی ایپیک کے میزبان سال کی ذمہ داریاں پیرو کوسونپنا شروع کردی ہیں۔

پیرو کے وزیر خارجہ ہاویر گونزالیز اولاچیا نے کہا کہ پیرو رواں سال کی تمام کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھے گا تاکہ خواتین، نوجوانوں ،چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ زیادہ کمزور آبادی کو بااختیار بنایا جا سکے۔

گونزالیز اولاچیا نے کہاکہ ہم تجاویز کے فروغ پر غور کریں گے تاکہ انہیں اپنی عالمی معیشت میں پائیدار اور جامع طریقے سے شامل کرسکیں۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایپیک کا وزارتی اجلاس ختم ، مشترکہ اعلامیہ ج...

سان فرانسسکو (شِنہوا)  ایپیک وزارتی  اجلاس 2023  ختم ہوگیا جس میں ارکان نے متفقہ اعلامیہ پر کام جاری رکھا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے کہا کہ ایپیک ارکان تقریباً تمام پیراگراف پر متفق ہیں اور بیان کو حتمی شکل دینے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ  2 روزہ اجلاس میں مشترکہ طور پر صدارت کی تھی۔

تائی نے اختتامی اجلاس میں کہا کہ گزشتہ برس بنکاک میں اپنائے گئے نقطہ نگاہ کے تحت انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ایم ایم متن پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے اپنے عہدیداروں کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ رہنماؤں کے اتفاق رائے کے بعد اے ایم ایم اعلامیہ جاری کیا جاسکے۔

تائی نے مزید کہا کہ متفقہ پیراگراف ایک باہم مربوط، جامع، پائیدار اور لچکدار ایشیا بحرالکاہل مستقبل کی تعمیر بارے مشترکہ اہداف کے ایک مضبوط ایجنڈے پر ایپیک کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

امریکہ ،سان فرانسسکو میں ایپیک وزارتی اجلاس کے اختتامی اجلاس میں مندوبین شریک ہیں۔ (شِنہوا)

ایپیک ارکان کے رہنماؤں نے بدھ سے جمعہ تک سان فرانسسکو میں مختلف مکالموں اور سرگرمیوں میں شرکت کی۔

امریکہ نے بھی ایپیک کے میزبان سال کی ذمہ داریاں پیرو کوسونپنا شروع کردی ہیں۔

پیرو کے وزیر خارجہ ہاویر گونزالیز اولاچیا نے کہا کہ پیرو رواں سال کی تمام کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھے گا تاکہ خواتین، نوجوانوں ،چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ زیادہ کمزور آبادی کو بااختیار بنایا جا سکے۔

گونزالیز اولاچیا نے کہاکہ ہم تجاویز کے فروغ پر غور کریں گے تاکہ انہیں اپنی عالمی معیشت میں پائیدار اور جامع طریقے سے شامل کرسکیں۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ لائی شان ۔ میاؤ سال نو اور...

چین ، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے چھیان ڈونگ نان میاؤ اور ڈونگ خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی لائی شان میں میاؤ نسلی گروہ کے افراد میاؤ سال نو اور گوزانگ میلہ کی تقریبات کے دوران پریڈ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی پیرو کی صدر دینا بولو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں چین۔ پیرو تعاون میں ترقی کے نئے ذرائع کے فروغ پر زور دیا ہے۔

چینی صدرشی جن پنگ نے یہ بات 30 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنما اجلاس کے موقع پر پیرو کے صدر دینا بولوارٹے سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق اپنی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی پیدا کریں اور معیشت ، تجارت ، توانائی اور معدنی وسائل جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنائیں۔

 

 

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی پیرو کی صدر دینا بولوارٹے سے ملاقات کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی پیرو کی صدر دینا بولو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں چین۔ پیرو تعاون میں ترقی کے نئے ذرائع کے فروغ پر زور دیا ہے۔

چینی صدرشی جن پنگ نے یہ بات 30 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنما اجلاس کے موقع پر پیرو کے صدر دینا بولوارٹے سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق اپنی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی پیدا کریں اور معیشت ، تجارت ، توانائی اور معدنی وسائل جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنائیں۔

 

 

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی پیرو کی صدر دینا بولوارٹے سے ملاقات کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں