• Columbus, United States
  • |
  • ٠٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین ۔ سوژو ۔ فلاڈیلفیا آ رکیسٹرا

چین ، مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر سوژو میں فلاڈیلفیا آرکیسٹرا اور سوژو سمفونی آرکیسٹرا کے موسیقاروں نے مشترکہ طور پر چیمبر کنسرٹ کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ وزیراعظ...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا سے ملاقات کے دوران۔ (شِنہوا)

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ وزیراعظ...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا سے ملاقات کے دوران۔ (شِنہوا)

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ خیرمقدم...

امریکہ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی امریکہ میں دوست تنظیموں کے خیرمقدمی عشائیہ میں شرکت سے قبل دوست شخصیات کے نمائندوں سے ملاقات اور گروپ فوٹو ۔ (شِنہوا) 

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ خیرمقدم...

امریکہ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی امریکہ میں دوست تنظیموں کے خیرمقدمی عشائیہ میں شرکت سے قبل دوست شخصیات کے نمائندوں سے ملاقات اور گروپ فوٹو ۔ (شِنہوا) 

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس شروع ہوگیا، پائ...

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں 30 واں ایشیا بحراکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک ) اقتصادی رہنما اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ایک زیادہ باہم مربوط، اختراعی اور جامع ایپیک خطے کی تعمیر ہے۔

اجلاس سان فرانسسکو کے مرکز میں واقع موسکون سینٹر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

جو بائیڈن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہماری دنیا ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں ہم جو فیصلے کرتے ہیں وہ نہ صرف ہمارے چند ممالک بلکہ دنیا کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہرمعیشت اس بارے میں سوچتی ہے  کہ اگر ہم نے اقدامات نہ اٹھائے تو کیا ہو گا۔

ہم عالمی مشنز کے سب سے بڑے حصے کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں اس کے حل کا بوجھ بھی اٹھانا ہوگا، ہمارے پاس راستہ تبدیل کرنے کا وقت بھی موجود ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو منعقدہ رہنما اجلاس میں ایپیک کے 21 رکن ممالک کے سیاسی اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ اجلاس 11 سے 17 نومبر تک سان فرانسسکو میں منعقدہ ایپیک لیڈرزویک کا نمایاں سیشن ہے جس کا موضوع "سب کے لئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق" ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس شروع ہوگیا، پائ...

سان فرانسسکو (شِنہوا) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں 30 واں ایشیا بحراکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک ) اقتصادی رہنما اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد ایک زیادہ باہم مربوط، اختراعی اور جامع ایپیک خطے کی تعمیر ہے۔

اجلاس سان فرانسسکو کے مرکز میں واقع موسکون سینٹر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

جو بائیڈن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہماری دنیا ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں ہم جو فیصلے کرتے ہیں وہ نہ صرف ہمارے چند ممالک بلکہ دنیا کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہرمعیشت اس بارے میں سوچتی ہے  کہ اگر ہم نے اقدامات نہ اٹھائے تو کیا ہو گا۔

ہم عالمی مشنز کے سب سے بڑے حصے کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں اس کے حل کا بوجھ بھی اٹھانا ہوگا، ہمارے پاس راستہ تبدیل کرنے کا وقت بھی موجود ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو منعقدہ رہنما اجلاس میں ایپیک کے 21 رکن ممالک کے سیاسی اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ اجلاس 11 سے 17 نومبر تک سان فرانسسکو میں منعقدہ ایپیک لیڈرزویک کا نمایاں سیشن ہے جس کا موضوع "سب کے لئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق" ہے۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ خیرمقدم...

امریکہ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ امریکہ میں دوست تنظیموں کے خیرمقدمی عشائیہ سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی کی میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سرمایہ کاری ، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر ابھرتی صنعتوں میں چین ۔ میکسیکو تعاون وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات 30 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق بین الحکومتی تعاون کے طریقہ کار کا بہتر استعمال کریں  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت روایتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

 

 

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ نے میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات کی ۔ (شِنہوا)

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی کی میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سرمایہ کاری ، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر ابھرتی صنعتوں میں چین ۔ میکسیکو تعاون وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات 30 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریق بین الحکومتی تعاون کے طریقہ کار کا بہتر استعمال کریں  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت روایتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

 

 

امریکہ ، سان فرانسسکو میں چینی صدر شی جن پھنگ نے میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور سے ملاقات کی ۔ (شِنہوا)

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ایشیا بحرالکاہل میں بہتر تعاون ک...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپییک) کے سی ای او سربراہ اجلاس میں ایک تحریر ی تقریر کی جس کا موضوع  "ایشیا بحرالکاہل میں ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے متحد ہوکر چیلنجز سے نمٹنا" تھا۔

اپنی تقریر میں چینی صدر نے نشاندہی کی کہ 3 دہائی قبل ایشیا بحرالکاہل کے رہنماؤں نے امن و ترقی کے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے ایپیک اقتصادی رہنماؤں کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا تھا جس نے ایشیا بحر الکاہل اور اقتصادی عالمگیریت کو ترقی کی تیز رفتار راہ پر گامزن کیا اور خطے کو عالمی اقتصادی ترقی کا مرکز اور عالمی ترقی میں استحکام کا محور بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دہائی  کے دوران  ہم کھلی علاقائیت، کھلے اور جامع پن کے لئے پرعزم رہے ہیں۔ہم نے ایک دوسرے کے استحکام سے سیکھا ،ضروریات کا تبادلہ کیا، ترقی پر توجہ مرکوز کی اور مشترکہ طور پر "ایپیک نقطہ نظر" اپنایا جو خودمختاری، اتفاق رائے قائم کرنے اور بڑھتی ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس میں یکسانیت کے بغیر ہم آہنگی، یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔  ایشیا بحرالکاہل تعاون کے اس قابل ذکر سفر سے ہم بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

چینی صدر نے اس بات کا ذکر کیا کہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ایپیک کے بانی مشن کے لئے پرعزم رہنا ، تاریخ کے دیئے گئے اپنے مشن کو کبھی نہیں بھولنا اور ایشیا بحر الکاہل تعاون کو دوبارہ شروع کرنے کی سمت بڑھنا چاہئے ۔ ہمیں وقت کے ایک نئے سوال کا سامنا ہے کہ اگلے 30 سال میں ایشیا بحر الکاہل تعاون کہاں جائے گا۔

چینی صدر   نے کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنا ، تصادم اور اتحادوں کی بجائے بات چیت اور شراکت داری کے ذریعے ایشیا بحر الکاہل میں خوشحالی و استحکام برقرار رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ جغرافیائی سیاسی رقابت کا میدان نہیں بن سکتا اور نہ ہی ہونا چاہئے، اس سب کے باجود اسے ایک نئی سرد جنگ یا کیمپ پر مبنی محاذ آرائی میں دھکیلا جارہا ہے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کھلی علاقائیت کے لئے پرعزم رہنا اور ایشیا بحرالکاہل کے آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہو گا ۔ہمیں اپنی معیشتوں کو زیادہ مربوط بنا تے ہوئے ایک ایشیا بحرالکاہل کی کھلی معیشت کی تعمیر کرنی چاہئے جو سب کے لئے مفید تعاون ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل، اسمارٹ اور سبز ترقی پر منتقلی کے رجحان کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔اس کے ساتھ ہمیں سائنسی و تکنیکی ترقی میں اختراع ، مارکیٹ اطلاق کو مشترکہ طور پر فروغ دینا اور ڈیجیٹل و فزیکل معیشتوں کے مکمل انضمام کو آگے بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر سائنس و ٹیکنالوجی کی عالمی حکمرانی کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک کھلا ، شفاف ، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول تشکیل دیا جاسکے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت تیزی سے بحال ہوتے ہوئے بہتری کی سمت بڑھ رہی ہے اور ملک عالمی ترقی کا سب سے طاقتور انجن بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو منظم طریقے سوشلسٹ مارکیٹ معیشت، طلب کے اعتبار سے ایک بہترین منڈی ، رسد کے لحاظ سے ایک مکمل صنعتی نظام، اور انسانی وسائل کے اعتبار سے وافر، اعلیٰ صلاحیت کی حامل افرادی قوت اور کاروباری افراد جیسی مختلف قوتیں حاصل ہیں۔ چین کی اقتصادی ترقی خودانحصاری ، لچکدار اور  متعدد امکانات کی حامل ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ آج مجموعی طور پر چینی معیشت امید افزا ہے اور طویل عرصے تک ایسی ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کے پاس طویل مدتی اور مستحکم ترقی حاصل کرنے کا اعتماد اور اس سے کہیں زیادہ کی صلاحیت ہے ۔ چین اپنی ترقی سے دنیا کو ترقی کی نئی رفتار اور مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اپنے دروازے کھلے رکھ کر ترقی آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے دروازے کھولنے اور مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دینے بارے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مارکیٹ و قانون پر مبنی اور عالمی معیار کا کاروباری ماحول آگے بڑھانے کے حوالے سے چینی عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مساوی اور معیاری خدمات فراہم کرنے کی اس کی پالیسی جاری رہے گی۔

چینی صدر  نے کہا کہ چینی جدیدیت کا ناقابل تنسیخ ہدف 1.4 ارب سے زائد چینی عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنا ہے۔ دنیا کے لئے اس کا مطلب وسیع تر منڈی اور بے مثال تعاون کے مواقع ہیں۔ اس سے عالمی اختراع کی کوششوں میں بھی زبردست تحریک آئے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے پیدا شدہ وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی چینی جدیدیت کی مہم میں عالمی کاروباری برادری فعال طریقے سے حصہ لے گی۔

 
۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں کم عمر، بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرس...

لاہور ہائی کورٹ نے شہر بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر روڈ پر 10 لاکھ گاڑیاں ہیں، تو 2 لاکھ لوگوں کا لائسنس بنا ہو،یہ ایکشن فوری طور پر ہونا چاہیے۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں دفعہ 302 شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 73 لاکھ گاڑیاں روڈ پر چل رہی ہیں، مگر لائسنس صرف 13 لاکھ کے پاس ہے۔ عدالت نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت بڑا فرق ہے۔ ٹریفک پولیس اس حوالے سے کیا کررہی ہے؟ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ہم نے اپنے لائسنس سینٹر 6 سے بڑھا کر 30 کردیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس کار حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت پر قتل کی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کم عمر ملزم افنان شفقت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا کون سا جرم بنتا ہے؟۔عدالت نے سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری طلب کر لیا۔ عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی آپریشن عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دید یا۔ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ اس حادثے کے بعد آپ نے کتنے لوگوں کو پکڑا ہے ؟ سی سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 88 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 90 جگہ پر ہم صرف لوگوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں۔

سینٹرز کو 24 گھنٹے کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ جرم زیادہ تر پوش علاقوں میں ہو رہا ہے۔ عدالت نے سی ٹی او سے استفسار کیا کہ ان لوگوں کا کیا کیا ہے جو اپنے بچوں کو گاڑیاں دے دیتے ہیں ؟۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ یہ قانون کے مطابق جرم ہے۔ عدالت نے باور کرایا کہ اس میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی نوٹس کیا جانا چاہیے۔ بغیر لائسنس کے گاڑی ایکسائز میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست ایسی ہے کہ نمازیں معاف کروانے آئے اور روزے گلے پڑ گئے۔ وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور 302 کی دفعہ لگا دی گئی۔ عدالت نے باور کرایا کہ اگر 780 A لگی ہے تو 2 رکنی بینچ کو اسے سننا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلا رہے، اس کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔یہ ایکشن فوری طور پر ہونا چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ عدالت نے فوری طور پر کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے نگراں وزیراعلی،سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ کیس میں غیر قانونی طور پر 302 کی دفعات لگا دی گئی ہیں۔ فریقین قانون اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے درخواست گزار کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں وزیر اعلی پنجاب ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور درخواست گزار کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل ع...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 317 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار700 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس اضافہ کے بعداسٹاک مارکیٹ 57 ہزار کی حد عبور کی تھی۔ دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوگئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 287 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جمعرات کو انٹربینک میں 76 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 38 روپے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ،24 قیراط سونے کی...

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہے۔ دوسری جانب 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چارکینیڈین پاکستانی خاندان کا قاتل مجرم قرار

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کے قتل کے الزام میں نیتھینیل ویلٹمین کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے گاڑی سے کچل کر 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور 74 سالہ ماں طلعت افضال کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ملزم نے جون 2021 میں سلمان افضال کی فیملی پرگاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم پر قتل،اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اسے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینٹ اجلاس ، سینیٹرز کی جانب سے ملٹری کورٹس...

سینٹ اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے ملٹری کورٹس کے حق میں قرارداد کی منظوری پر احتجاج کیا گیا' چیئرمین سینٹ نے ایوان میں کسی ممبر کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث ایوان میں ماحول کشیدہ ہوگیا' بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے اجلاس ملتوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹ سے ملٹری کورٹس کے حق میں منظور قرارداد لے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سینٹرز نے ایوان میں ملٹری کورٹس نامنظور کے نعرے لگائے ۔ ایوان میں ملٹری کورٹس کی منظوری پر شدید احتجاج کیا گیا سینیٹرز نے اپنی اپنی نشستوں پر احتجاج کیا کہ جو طریقہ قرارداد کی منظوری کیلئے اختیار کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ یہ قرارداد ایوان سے منظور نہیں ہونی چاہئے۔ سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو سینٹرز نے ملٹری کورٹس کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف نشست پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ اس دن ہم نے اتنا برا کام کیا ہے کہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ یہ کن لوگوں کے کہنے پر کام ہواہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔ سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہم جب تک سینیٹ سے منظور قرارداد کے بارے میں بات نہیں کر لیتے ہم ایوان نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں اس پر بحث کرائی جائے۔ زرقہ سہروردی نے کہا کہ جو قرارداد پاس ہوئی اس پر بات کرنے دیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کسی بھی سینیٹر کو بات کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وقفہ سوالات ہو رہا ہے۔ ایوان کی عزت کریںنشست پر بیٹھیں۔ ایوان میں سینٹرز نے شدید احتجاج جاری رکھا۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیر ساڑھے تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس ملتوی ہونے پر سینیٹرز نے ملٹری کورٹ نہ منظور کے ایوان میں نعرے لگاے۔ سینیٹر بہرمند خان تنگی نے ملٹری کورٹس منظور کے نعرے لگائے۔

وقفہ سوالات میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی تفصیلات سینٹ میں پیش کی گئیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت میں کمی کے لیے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران معیار اور سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ منصوبے کی لاگت میں کمی کے لیے ڈیزائن کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جون 2023 میں کیا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کے لیے چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن سے اجازت کی درخواست کر رکھی ہے۔ این ار اے سے پہلے مرحلے کے لیے بولی کے عمل کے آغاز کی اجازت طلب کی ہے۔ایم ایل ون منصوبہ 9 ارب 85 کروڑ ڈالر کی لاگت سے نو سال میں مکمل ہوگا۔منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا تاحال باضابطہ آغاز نہیں ہوا۔ آغاز سے قبل اب تک منصوبے پر 11 ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن پر 10 ارب 64 کروڑ جبکہ فیزیبیلٹی سٹڈی پر 39 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی تفصیلات سینٹ میں پیش کی گئیں۔ بتایا گیا کہ ملک بھر میں ریلوے کی 13 ہزار 974 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ ریلوے کی 5512 ایکڑ زرعی، 3309 ایکڑ رہائشی، 769 ایکڑ کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے۔سندھ میں 5ہزار 948، پنجاب 5809، کے پی کے 1181 اور بلوچستان میں 1034 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے۔اراضی واگزار کروانے کے لیے تمام ڈویژنل سپریٹینڈنٹس کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن کو نومبر 2018 میں اپنے قیام سے ابتک 3462 اپیلیں موصول ہو چکی ہیں۔ان میں سے 1478 اپیلوں پر کاروائی جاری ہیں جبکہ 1984 نمٹا دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب سال میں ایک بارنہیں،تین بارکپاس کاشت ہوسک...

سال میں تین کپاس کی فصلیں تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا,جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین بار کپاس کاشت کرلی۔ ایک سال کے دوران تین مرتبہ مختلف موسم میں کپاس اگائی گئی،پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصورکہتے ہیں،کراچی میں کپاس کیلئے موسم سازگار ہے۔اگر وفاقی اور صوبائی سرپرستی ملے تو کپاس کی کاشت کا حجم بڑھاکر ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،کپاس کامیابی تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستا...

ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ فورم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کیخلاف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا، 9 مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے جس معزز 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرس...

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں دفعہ 302 شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور عدالت میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج مشن خدمات،سندھ حکومت نے وفاقی وزارت مذہبی...

حج مشن خدمات کے حوالے سے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت مذہبی امور سے اہم مطالبہ کردیا۔ نگراں صوبائی وزیر قانون و مذہبی امور عمر سومرو نے وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و ہم آہنگی کو احتجاجی خط لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ملازمین کوبھی مکہ مدینہ حج مشن خدمات کے لیے تعیناتی میں شامل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اسکیم برائے فلاحی عملہ کے تحت حج مشن میں انتظامی امور کے لیے تعیناتی میں صوبوں کاکوٹامختص ہے ۔ جب صوبائی کوٹہ مختص ہیتوعمل کیوں نہیں ہوتا۔ وفاقی حج مشن میں سرکاری ملازمین کی سعودی عرب میں بطور خادمین تعیناتی میں صوبوں کو حصہ نہیں دیا جاتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہرسال حج پالیسی کے تحت تقریبا300 سے زائدوفاقی ملازمین فریضہ حج کے دوران حاجیوں کی خدمت کے لیے مکہ اورمدینہ میں تعینات کیے جاتے ہیں، مگر وفاق سندھ سے حاجیوں کی خدمت کے لیے ایک بھی ملازم نہیں بلاتا۔ نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آئندہ سال 2024میں زیادہ حجاج فریضہ حج کے لیے جا سکتے ہیں۔حجاج کی زائدتعدادکو مدنظر رکھتے ہوئے حج مشن کے لیے زیادہ ملازمین درکار ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی محکمہ مذہبی امور کے ملازمین کوبھی مکہ مدینہ میں حج مشن کے دوران خدمات کے لیے کی جانی والی تعیناتی میں شامل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت دفاع کا سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں...

وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا،وزارت دفاع کی جانب سے آرمی تنصیبات پر حملوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔جمعہ کے روز وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیاگیا،آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،وزارت وفاع کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی،آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4)بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی،وزارت دفاع کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کی گئی،اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں،آرمی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ کا تدارک،پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش برس...

پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار کر لیا۔ جمعہ کو لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے، 28 اور 29 نومبر کو مصنوعی بارش کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر اور پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پہلے سے موجود بادلوں پر نمک چھڑک کر برسائی جا سکتی ہے، شہر بھر میں ایک بار بارش برسانے کیلئے 4 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ ڈاکٹر منور صابر نے مزید بتایا کہ مصنوعی بارش سے موسمیاتی سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چونکہ سموگ ہر سال شہر پر چھاتی ہے لہذا مین میڈ بارش کی ہر سال ضرورت ہوگی۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر نے تین سال پہلے مصنوعی بارش کرنے کا تصور پیش کیا تھا اور خانسپور میں اس کا تجربہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی درخواست غیر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پانڈز سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہوگئی، ٹرائل کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، نیب نے اب گرفتاری ڈال دی، چیئرمین پی ٹی آئی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کر سکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نیب نے جب گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہو جاتی ہے، یہ عدالت اِس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا جائزہ نہیں لے سکتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے 190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں احتساب عدالت میں بحال کرنے کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیاتھا ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر دونوں ضمانتیں خارج کی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حک...

معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔ نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے...

برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملیں گے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔ ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں، مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ریلوے کی 13 ہزار 974 ایکڑ اراضی...

ملک بھر میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دی گئیں۔ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے کی 13 ہزار 974 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے، ریلوے کی 5512 ایکڑ زرعی، 3309 ایکڑ رہائشی، 769 ایکڑ کمرشل اراضی پر مافیا نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ سینیٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں 5 ہزار 948، پنجاب 5809، کے پی کے 1181 اور بلوچستان میں 1034 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ ہے، اراضی واگزار کروانے کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتی فضائی آلودگی، محکمہ سکول ایجوکیشن کا ہ...

بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔ سموگ کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے 18 نومبر بروز ہفتے کو 10 اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین میں سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے سی ای او فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔ دوسری جانب لاہور شہر جمعہ کو پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن کا الزام، مونس الہی کو اشتہاری قرار دی...

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مونس الہی نے خود کو روپوش کررکھا ہے، مونس الہی پراسکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں، اشتہاری کی کارروائی کا 30 روز کا وقت پورا ہوچکا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے، جب تک مونس الہی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سائفر کی...

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ آفیشل سکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ سابق خاتون اول بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔بعد ازاں خصوصی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک بغیر کسی کارروائی ملتوی کی گئی۔ ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کی گئی ہے، سرکاری پراسکیوشن کی جانب سے گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کی پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کی پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید کا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد میں پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چلے سے پہلے ہائیکورٹ میں پولیس نے بیان دیا ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، جتنے مقدمات میں نام ہے عدالت نے اس کی تفصیلات مانگی ہیں، کل اے ٹی سی میں میری ضمانتوں پر فیصلہ ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرازق، سردار شہباز کو وکالت نامے دے دیئے ہیں اگر جیل میں بھی گیا تو وہ میرے اٹارنی ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، وہ بھی بلاول نے کل انوکھا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی...

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں 25 ویں چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلے میں لوگ ایکس پھنگ ایروہٹ کی پرواز کرنے والی کار دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیوچھوان ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین ، شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ 2 سی کیریئر راکٹ "نیو جنریشن اوشن کلرمانیٹرنگ سیٹلائٹ" لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ بارے یو این سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پ...

اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے غزہ سے متعلق حال ہی میں منظور کردہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مئوثر ہونا ان پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ متعلقہ فریق قرارداد کی شقوں پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے مالٹا کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری کے بعد کہا کہ سلامتی کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس پر عمل درآمد کی نگرانی اور رپورٹ میں ضروری طریقہ کار وضع کرے۔

قرارداد نمبر 2712 میں غزہ کی پٹی میں راہداری کو فوری اور بلا تعطل " کافی دنوں کے لئے" مکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بغیر روک ٹوک انسانی رسائی کے قابل بنانے، پورے غزہ میں پانی، بجلی، ایندھن، خوراک اور طبی سامان سمیت ضروری اشیاء اور خدمات کی مسلسل، وافرمقدار اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنا نے کا کہا گیا ہے۔

اس  کے ساتھ ساتھ قرارداد میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی ہنگامی مرمت کی سہولت فراہم کرنے ، فوری طور پر بچاؤ اور بحفاظت منتقلی کی کوششیں ممکن بنانے کا کہا گیا ہے جس میں تباہ شدہ عمارتوں میں گمشدہ بچوں کی تلاش ، بیمار یا زخمی بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کا انخلاء بھی شامل ہے۔

ژانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو بہت پہلے ایک زیادہ جامع اور مضبوط قرارداد منظور کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد 2712 کم از کم اتفاق رائے کی بنیاد پر صرف پہلے قدم کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ یہ قرارداد اب بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ جنگ بندی اور زندگیاں بچانے کی کم از کم ضرورت کی سمت ابتدائی قدم ہے اور بڑے انسانی بحران اور تباہی کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر کو کشیدگی شروع ہونے کے بعد قرارداد 2712 سلامتی کونسل کی پہلی قرارداد ہے۔ اس سے قبل کونسل صورتحال پر مسلسل 4 قراردادوں کے مسودے منظور کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ژانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جنگ بندی کے فروغ ، لڑائی کے خاتمے اور امن کی بحالی کی تمام کوششوں میں تعاون کیا ہے ۔ چین شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کو کم کرنے میں سازگار کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کی فضائیہ کا طیارہ مشرقی جاوا میں...

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک طیارہ جمعرات کو مشرقی صوبے جاوا کے ضلع پسوروان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 

صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے سربراہ محمد ہریادی نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11بج کر43 منٹ  پرپیش آیا۔

ہریادی نے بتایا کہ طیارہ آتش فشاں پہاڑ برومو کی ڈھلوان پر گرا اور یہ کہ  ریسکیو اہلکار متاثرین کے انخلاء کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے تھے۔ 

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری ایکسپو چین میں شرو...

تیانجن (شِنہوا) تیانجن انٹرنیشنل شپنگ انڈسٹری ایکسپو 2023"پوری دنیا میں شپنگ، مستقبل کی رہنمائی" کے عنوان سے جمعرات کو تیانجن میں شروع ہوگئی، جس کا مقصد  عالمی شپنگ انڈسٹری اور سمندری معیشت کی ترقی فروغ دینا ہے۔

چین میں سب سے زیادہ مکمل کیٹیگریز کےساتھ تیانجن کے نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر میں پہلی جامع شپنگ انڈسٹری کی تین روزہ ایکسپو میں  22 ممالک اور خطوں سے 400 سے زائد کاروباری ادارے اور معروف عالمی بندرگاہوں کے حکام شریک ہیں،  جس میں جدید ترین سائنسی تحقیقی کامیابیوں، آلات، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی اور شپنگ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے مواقع پیش کیے گئے ہیں۔

50ہزار مربع میٹر کے کل بوتھ ایریا پر مشتمل ایونٹ میں نمائش کے سات ایریاز میں بین الاقوامی شپ اوونرز زون، شپ اینڈآف شور آلات ، اسمارٹ گرین پورٹس ، پورٹ مشینری اور آلات ، شپنگ لائف ، شپنگ سروسز اور لاجسٹکس سروسز کے زونز  شامل ہیں۔

اس ایکسپو کے دوران فورمز، کانفرنسز اور سرمایہ کاری کے فروغ اور مذاکراتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کا سب سے بڑا انجینئرنگ کا تعلیمی نظام...

ننگبو (شِنہوا)  دنیا کا سب سے بڑا انجینئرنگ کا تعلیمی نظام  چین میں ہے۔ نائب وزیر تعلیم وویان نے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ننگبو میں بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن سمپوزیم 2023 میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، چین کی انجینئرنگ کی تعلیم نے تیز رفتار ترقی کی ہے، جس نے جدت پر مبنی ترقی کو نئی رفتار دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی انڈرگریجویٹ تعلیم میں انجینئرنگ پروگرامز کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس میں67 لاکھ سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے انجینئرنگ میجرز کی مسلسل اصلاح اور انجینئرز کی بہترین تربیت پر زور دیا جو انجینئرنگ ٹیکنالوجیز میں مستقبل میں ہونے والی ترقی کو اختیار اوررہنمائی کرسکیں، تاکہ صنعتی اپ گریڈنگ کے لیے مضبوط مدد فراہم کی جاسکے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مارکیٹ رسائی کو وسعت اورغیر ملکی سرمایہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین مارکیٹ تک رسائی میں نرمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے برابر کے مواقع کی فراہمی جاری رکھے گا۔

قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے عہدیدار لی چھاو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنی منفی فہرست کو معقول انداز میں مختصر اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں داخل ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تمام پابندیوں کو ختم کر دے گا۔

لی نے کہا کہ ملک کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے ضوابط سے مطابقت نہ رکھنے والے قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی یا منسوخ کرتے ہوئے، ملک خریداری، ٹیکس اور فیس میں کٹوتیوں اور لائسنسنگ اور پروجیکٹ کی منظوری جیسے شعبوں میں منصفانہ مسابقت کو بھی فروغ دے گا۔

لی نے کہا کہ چین زمین کے استعمال، ماحولیاتی تشخیص اور توانائی کی کھپت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے مربوط کوششوں کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والے بڑے منصوبوں کے لیے پالیسی سپورٹ میں اضافہ کرے گا۔

عہدیدار کے مطابق، عالمی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی کمپنیوں اور مقامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو بڑھانے کے لیے مزید سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ- فلسطین - اسرائیل تنازعہ

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہرخان یونس میں فلسطین اسرائیل لڑائی میں جاں بحق ہونے والے پر اس کے رشتہ دار نوحہ کناں ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کے ساتھ تعلقات کسی بھی وقت منقطع ہو س...

ماسکو(شِنہوا)  روس نے کہا ہے کہ اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اس وقت بڑے بحران سے گزر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کسی بھی وقت منقطع ہو سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کی 90 ویں سالگرہ کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان موجود ہ تعلقات کی صورتحال  کے حوالے سےجمعرات کو بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے"روسوفوبک"رویے کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات منقطع ہونے کا خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ روس کا انتخاب نہیں ہے، تاہم، امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں جو تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کی اسٹریٹجک شکست کے اپنے نظریاتی مقصد پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنشی -لیولیانگ-کول مائن کمپنی-عمارت آتشز...

فائر فائٹرز چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر لیولیانگ میں عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ- فلسطین - اسرائیل تنازعہ

ایک لڑکا غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے درمیان کھڑا ہے۔(شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے چین...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے بے ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کو بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم (آئی سی اے او)کے مطلوبہ معیار کے مطابق تسلیم کر لیا گیا ہے، جس سے یہ عالمی شہری ہوابازی کے لیے عالمی طور پر قبول شدہ نیویگیشن سسٹم بن گیا ہے۔

سی اے اے سی نیوز کے مطابق، بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے کنونشن کے ضمیمہ 10 میں آئی سی اے او کے موجودہ معیاری دستاویزات میں بی ڈی ایس کے تکنیکی معیارات اور مجوزہ اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

آئی سی اے او کی تکنیکی تصدیق اس نظام کی دنیا بھر کی مختلف صنعتوں کے لیے نیویگیشن خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کاثبوت ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ چار عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹمز میں سے ایک کے طور پر، بی ڈی ایس نے آج تک 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

 

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معیشت اور پالیسی کے بارے میں بین الاق...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کی معیشت اور پالیسی کے بارے میں بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا گیا،جس میں 400 سے زائد شرکاء نے  ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف پیش قدمی کے رجحان  کے تحت ہانگ کانگ کے مواقع اور کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو، جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کو مادر وطن کی مضبوط حمایت  اور دنیا سے قریبی رابطے میں رہنے کے  منفرد فوائد حاصل ہیں۔

 لی نے کہا کہ بین الاقوامی حیثیت کی اعلی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ مجموعی قومی ترقی میں زیادہ فعال طور پر ضم ہو گا اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے گا تاکہ اقتصادی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ یان شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ کے لیے تبدیلیوں کے تناظر میں ایک نئی صورتحال پیدا کرنا، اس کا زیادہ تر انحصار شہر کی تبدیلی کو قبول کرنے کے عزم پر ہے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری پ...

سان فرانسسکو (شِںہوا) امریکہ کے سابق وزیرتوانائی اور نوبل انعام یافتہ اسٹیون چو نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری جیسی اقدامات پر ملکر کام کرنا چاہیئے۔

ایپیک لیڈرز ویک 2023 کے دوران شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ دشمن ہے اور جب ہمیں مشترکہ دشمن سے خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ہمیں ایک ساتھ ملکر کام کرنا چاہیئے۔ یہ اجلاس 11 سے 17 نومبر تک سان فرانسسکو میں ہورہا ہے۔

چین اور امریکہ نے "ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر سنی لینڈز بیان" منگل کو جاری کیا تھا۔

دونوں ممالک نے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے ساتھ ملکر اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گلوبل وارمنگ سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے توانائی کی منتقلی، میتھین اور دیگر غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2) گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شئے ژین ہوا اور امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے ماحولیات جان کیری نے جولائی میں بیجنگ اور رواں ماہ کے اوائل میں کیلیفورنیا کے سنی لینڈز میں ملاقات کی تھی۔

چو نے کہا کہ دونوں نمائندے ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - کیلیفورنیا - شی جن پھنگ - بائیڈن -...

امریکی صدر جو بائیڈن چینی صدر شی جن پھنگ کو ملاقات کے بعد الوداع کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - کیلیفورینا -شی جن پھنگ - بائیڈن - م...

چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن ریاست کیلیفورنیا میں فلولی اسٹیٹ میں بات چیت کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی کونسل نےغزہ میں جنگ میں وقفے اور امدا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ میں فوری وقفے اور امدادی راہداریوں کو کھولنے کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد 2712 میں غزہ کی پٹی میں "کافی دنوں کے لیے" فوری اور توسیع شدہ جنگ میں وقفے اور امدادی راہداریوں کو کھولنے  کا مطالبہ کیا گیاہے تاکہ پورے غزہ میں ضروری اشیا اور خدمات  بشمول پانی، بجلی، ایندھن، خوراک اور طبی سامان، نیز ضروری بنیادی ڈھانچے کی ہنگامی مرمت اور فوری بچاؤ اور بازیابی کی کوششوں کو قابل بنانے، بشمول تباہ شدہ عمارتوں میں گمشدہ بچوں اور بیمار یا زخمی بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے طبی انخلاء کے لیے مسلسل، کافی اور بلا روک ٹوک فراہمی کو آسان بنانے کے لیے  مکمل، تیز، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی یقینی بنائی جاسکے۔

قرارداد کی حمایت میں کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان نے ووٹ دئے۔ برطانیہ، روس اور امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں تمام فریقین سے بین الاقوامی امدادی قانون، خاص طور پر عام شہریوں، خاص طور پر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

25 واں چائنہ ہائی ٹیک میلہ شینژین میں شروع ہ...

شینژین (شِنہوا) 25 واں چائنہ ہائی ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) جنوبی شہرشینژین میں شروع ہوگیا، جس میں متعدد جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش  کی جارہی ہے۔

تقریباً 5لاکھ  مربع میٹر رقبے پر محیط اس میلے میں 105 ممالک اور خطوں سے 4ہزار 925کاروباری ادارے شریک ہیں، جس سے یہ اب تک کا سب سے بڑا میلہ بن گیا ہے۔

اس سال کا میلہ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ پانچ روزہ ایونٹ کے دوران، صاف توانائی اور کم کاربن ٹیکنالوجی کے حوالے سے نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔

میلے کے دوران فورمز اور معاہدوں کی تقاریب سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد اور 680 سے زیادہ نئی کامیابیوں کا اعلان متوقع ہے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے سلامتی کونسل کے غزہ میں جنگ میں و...

یروشلم (شِنہوا) اسرائیل نے اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل کی طرف سے اسرائیل-حماس تنازعہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی  کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور ہیئت نے ایک بیان میں کہا کہ توسیع شدہ  جنگ بندی اس وقت تک ناقابل عمل ہے جب تک کہ 239 مغوی حماس کے پاس ہیں۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملے کے لیے "حماس کی واضح مذمت" کرنے کا مطالبہ کیا جس میں تقریباً 1ہزار200افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز ایک قرار داد منظور کی جس میں " انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر غزہ کی پٹی میں فوری اور توسیع شدہ  جنگ بندی اور امدادہ راہداری کھولنے" کا مطالبہ کیا گیا تاکہ محصور فلسطینی علاقےمیں شہریوں تک فوری ضرورت کی امداد پہنچ سکے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں