• Columbus, United States
  • |
  • ٠٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

امریکہ اور چین کے صدور نے پرانی یادوں کا تبا...

سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے جنوبی علاقے میں واقع کنٹری ہاؤس کے فلولی اسٹیٹ کے بینکوئٹ ہال کے داخلی دروازے پر اپنے سیل فون پر مصروف تھےجیسے کچھ تلاش کر رہے ہوں۔

بائیڈن، جن کی تھوڑی دیر پہلے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ملاقات ختم  ہوئی، اصل میں فلولی اسٹیٹ میں دی گئی ضیافت کے لیے اپنے چینی ہم منصب کا انتظار کر رہے ہیں جسے چمکتی ہوئی لائٹس سے روشن اور خوبصورت سجاوٹ سے مزین کیا گیا ہے۔ جیسے ہی صدر شی قریب پہنچتے ہیں، بائیڈن نے انہیں اپنا فون دکھایا اور چینی رہنما کی توجہ اسکرین کی طرف مبذول کروائی ۔ صدر بائیڈن نے پوچھا  "کیا تم اس نوجوان کو جانتے ہو؟" جس پر شی نے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا کہ "جی ہاں، یہ میں 38 سال پہلے تھا۔" بائیڈن کے فون پر دکھائی جانے والی تصویر صدرشی نے 1985 میں لی تھی جب وہ امریکہ کے اپنے پہلے دورے پر تھے۔ سان فرانسسکو شی جن پھنگ کے سفر کی پہلی منزل تھی۔ شہر کے کسی بھی دوسرے مہمان کی طرح، شی نے گولڈن گیٹ برج پر اپنی تصویر بنوائی تھی۔ اس وقت، شی، اپنی عمر کی تیس کی دہائی کے اوائل میں تھے اور  شمالی صوبے ہیبے میں زینگ ڈنگ کے کاؤنٹی لیڈر تھے۔ بائیڈن نے ایک قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ "تم ذرا بھی نہیں بدلے!"

اس طرح کے خوشگوارماحول میں، دونوں رہنما ایک ساتھ بینکوئٹ ہال میں داخل ہوئے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان کے تاجروں اور سابق حکام کا نئے...

ٹوکیو (شِنہوا) چین اور جاپان کے کاروباری رہنماؤں اور سابق اعلیٰ عہدے داروں نے ٹوکیو میں دوطرفہ مذاکرات کے نویں دور میں جدید دور کے مطابق دو طرفہ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا ہے۔دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کوویڈ-19 کے بعد کی معاشی بحالی کے لیے آزاد اور کھلے کاروباری ماحول کی تشکیل ناگزیر ہے اور یہ کہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کو برقرار اور مضبوط کرنے اور عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات ضروری ہیں تاکہ وہ بہتر کردار اداکرسکے۔ رواں  سال چین جاپان امن اور دوستی معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں اقتصادی تبادلے جاپان اور چین کے تعلقات کی بنیاد بن چکے ہیں اور وہ اس بات چیت کے ذریعے مزید ٹھوس تعاون کے منصوبوں کے خواہاں ہیں۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کی ملائیشیا کی نائب وزیرا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے بیجنگ میں ملائیشیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے شجرکاری و اجناس فضیلہ یوسف سے جمعرات کو ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن لیو نے کہا کہ  رواں سال صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-ملائیشیا کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے بارے میں اہم اتفاق رائے کیا جو نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک زرعی اور ماہی گیری وسائل سے مالا مال اور زراعت اور ماہی گیری کے شعبے میں مضبوط شراکت رکھتے ہیں، لیو نے کہا کہ دونوں ممالک کو پالیسی مواصلات کو مضبوط بنانا چاہیے، زرعی مصنوعات میں تجارت میں توسیع کو جاری، تبادلوں کو مضبوط اور فوڈ سیکورٹی  میں تعاون کو مزید مضبوط  بناتے ہوئے غربت میں کمی اور مشترکہ طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا چاہئے۔

فضیلہ یوسف  نے کہا کہ ملائیشیا مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی غیر مالیاتی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (او ڈی آئی) سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ سال سے 17.3 فیصد اضافے سے  736 ارب 20کروڑیوآن ہو گئی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، ڈالر کے لحاظ سے، او ڈی آئی کا حجم اس عرصے میں 104ارب74کروڑ ڈالر رہا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں  شریک ممالک میں غیر مالیاتی او ڈی آئی جنوری سے اکتوبر کے دوران 181ارب 69کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال سے27 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت  کے مطابق  بیرون ملک معاہدہ کے تحت منصوبوں کاٹرن اوور  8.3 فیصد اضافے سے 856 ارب88کروڑیوآن ہو گیا۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں عمارت میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعدا...

تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے  شنشی میں کوئلے کی کان کن کمپنی کی عمارت میں جمعرات کی صبح آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

لیولیانگ شہر کے لی شی ڈسٹرکٹ میں واقع پانچ منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر آگ لگی۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آتشزدگی سے  متاثرہ 60 سے زائد افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

یہ عمارت  کوئلہ کی کان کنی کی نجی کمپنی  یونگ جو کی ملکیت ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جدید ترین اوشن کلر مانیٹرنگ سیٹلائٹ...

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے سمندری پانیوں کے حوالے سے معلومات کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین اوشن کلر مانیٹرنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

سیٹلائٹ کو لانگ مارچ- 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے جمعرات کی صبح 11بج کر 55 منٹ  (بیجنگ وقت) پر ملک کے شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانچ کیا گیا، جو  بعد ازاں کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 497 واں فلائٹ مشن تھا۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے جیانگ سو کی اکتوبر میں غیر ملکی تج...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی اشیا کی مجموعی درآمد اور برآمد اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ کر458 ارب78کروڑیوآن (تقریباً 64 ارب ڈالر) ہو گئی۔

نانجنگ کسٹمز کے مطابق اکتوبر میں، صوبے کی برآمدات گزشتہ سال سے2.2 فیصد بڑھ کر291ارب76کروڑ یوآن ہو گئیں، جب کہ درآمدات167ارب 2کروڑ یوآن رہی، جو گزشتہ سال سے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔

رواں  سال کے پہلے 10 ماہ میں، جیانگ سو کی غیر ملکی تجارت کا حجم42کھرب 90ارب یوآن تک پہنچ گیا۔جس میں برآمدات کی مالیت27کھرب 50ارب یوآن اور درآمدات 15کھرب 40ارب یوآن رہی۔

پرائیویٹ انٹرپرائزز صوبے کی غیر ملکی تجارت کی ترقی کا ایک اہم محرک  رہے۔ جنوری سے اکتوبر تک، نجی اداروں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم19کھرب  یوآن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال سے 5.9 فیصد زیادہ  اور صوبے کے مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 44.3 فیصد ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نان جنگ ۔ طلباء (نوجوان) کھیل ۔ اختتام...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار  خطے کے شہر نان جنگ میں چین کے پہلے طلباء (نوجوان) کھیل کی اختتامی تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا چین ۔ امریکہ تعلقات میں عوام کے...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ امریکہ کے  ما بین تعلقات میں عوام کے کردار پر زور دیا ہے۔

امریکہ میں دوست تنظیموں کی جانب سے ایک استقبالیہ عشائیہ میں چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے۔ تعلقات کے دروازے ہمارے عوام نے کھولے اور اس کی داستانیں ہمارے عوام نے لکھی ہیں۔ اس لئے چین ۔ امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے عوام ہی تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنا اور افراد کے درمیان رابطے کے لئے مزید سڑکیں ہموار کرنی چا ہئیں،  ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چا ہئیں اور نہ ہی کوئی خوفناک اثرات پیدا کرنے چا ہئیں۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے دروازے کھلنے کے بعد دوبارہ بند نہیں کیے جا سکتے اور چین۔ امریکہ دوستی کا مقصد شروع ہونے کے بعد آدھے راستے پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ امریکہ کے  ما بین تعلقات میں عوام کے کردار پر زور دیا ہے۔

امریکہ میں دوست تنظیموں کی جانب سے ایک استقبالیہ عشائیہ میں چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے۔ تعلقات کے دروازے ہمارے عوام نے کھولے اور اس کی داستانیں ہمارے عوام نے لکھی ہیں۔ اس لئے چین ۔ امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے عوام ہی تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنا اور افراد کے درمیان رابطے کے لئے مزید سڑکیں ہموار کرنی چا ہئیں،  ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چا ہئیں اور نہ ہی کوئی خوفناک اثرات پیدا کرنے چا ہئیں۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے دروازے کھلنے کے بعد دوبارہ بند نہیں کیے جا سکتے اور چین۔ امریکہ دوستی کا مقصد شروع ہونے کے بعد آدھے راستے پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا چین ۔ امریکہ تعلقات میں عوام کے...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ امریکہ کے  ما بین تعلقات میں عوام کے کردار پر زور دیا ہے۔

امریکہ میں دوست تنظیموں کی جانب سے ایک استقبالیہ عشائیہ میں چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے۔ تعلقات کے دروازے ہمارے عوام نے کھولے اور اس کی داستانیں ہمارے عوام نے لکھی ہیں۔ اس لئے چین ۔ امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے عوام ہی تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنا اور افراد کے درمیان رابطے کے لئے مزید سڑکیں ہموار کرنی چا ہئیں،  ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چا ہئیں اور نہ ہی کوئی خوفناک اثرات پیدا کرنے چا ہئیں۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے دروازے کھلنے کے بعد دوبارہ بند نہیں کیے جا سکتے اور چین۔ امریکہ دوستی کا مقصد شروع ہونے کے بعد آدھے راستے پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین۔ امریکہ کے  ما بین تعلقات میں عوام کے کردار پر زور دیا ہے۔

امریکہ میں دوست تنظیموں کی جانب سے ایک استقبالیہ عشائیہ میں چینی صدر نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے۔ تعلقات کے دروازے ہمارے عوام نے کھولے اور اس کی داستانیں ہمارے عوام نے لکھی ہیں۔ اس لئے چین ۔ امریکہ تعلقات کا مستقبل ہمارے عوام ہی تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنا اور افراد کے درمیان رابطے کے لئے مزید سڑکیں ہموار کرنی چا ہئیں،  ہمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چا ہئیں اور نہ ہی کوئی خوفناک اثرات پیدا کرنے چا ہئیں۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے دروازے کھلنے کے بعد دوبارہ بند نہیں کیے جا سکتے اور چین۔ امریکہ دوستی کا مقصد شروع ہونے کے بعد آدھے راستے پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی ۔ بائیڈن ملاقات میں چینی صدر کے تعاون بار...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی اور امریکی صدور نے ایک سربراہ اجلاس میں تعاون کے متعدد اہم شعبوں پر اتفاق کیا جسے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں ایک نیا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے جنوب میں تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک مضافاتی مقام فیلولی اسٹیٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر شی جن پھنگ نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی اہم بنیادوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور دونوں بڑی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا صحیح راستہ تلاش کریں۔

چینی صدر  نے چین۔امریکہ تعلقات کو "دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات" قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سامنے دو آپشنز ہیں، یا تو عالمی سلامتی اور خوشحالی میں تعاون بڑھائیں یا محاذ آرائی بھڑکانے اور دنیا کو تقسیم کرنے کے خطرے پر زیرو سم کی ذہنیت پر قائم رہیں۔

اقوام متحدہ میں جرمن تھنک ٹینک شیلر انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے رچرڈ بلیک نے کہا ہے کہ تنازعات سے بھری ہوئی دنیا کے دوران  وہ شی ۔ بائیڈن ملاقات کو محتاط امید کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی انتظامیہ چین کے خلاف ایک چین اصول کی خلاف ورزی، اقتصادی پابندیوں کے نفاذ اور چین کی معاشی ترقی کو مفلوج کرنے کی کوششوں سے متعلق اپنے جارحانہ اقدامات میں تبدیلی لائے گی۔

یہ ملاقات انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں صدور کی ملاقات کے ایک برس بعد ہوئی ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ بارے یو این سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پ...

اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے غزہ سے متعلق حال ہی میں منظور کردہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مئوثر ہونا ان پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ متعلقہ فریق قرارداد کی شقوں پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے مالٹا کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری کے بعد کہا کہ سلامتی کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس پر عمل درآمد کی نگرانی اور رپورٹ میں ضروری طریقہ کار وضع کرے۔

قرارداد نمبر 2712 میں غزہ کی پٹی میں راہداری کو فوری اور بلا تعطل " کافی دنوں کے لئے" مکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بغیر روک ٹوک انسانی رسائی کے قابل بنانے، پورے غزہ میں پانی، بجلی، ایندھن، خوراک اور طبی سامان سمیت ضروری اشیاء اور خدمات کی مسلسل، وافرمقدار اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنا نے کا کہا گیا ہے۔

اس  کے ساتھ ساتھ قرارداد میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی ہنگامی مرمت کی سہولت فراہم کرنے ، فوری طور پر بچاؤ اور بحفاظت منتقلی کی کوششیں ممکن بنانے کا کہا گیا ہے جس میں تباہ شدہ عمارتوں میں گمشدہ بچوں کی تلاش ، بیمار یا زخمی بچوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کا انخلاء بھی شامل ہے۔

ژانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو بہت پہلے ایک زیادہ جامع اور مضبوط قرارداد منظور کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد 2712 کم از کم اتفاق رائے کی بنیاد پر صرف پہلے قدم کے طور پر کام کر سکتی ہے۔ یہ قرارداد اب بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ جنگ بندی اور زندگیاں بچانے کی کم از کم ضرورت کی سمت ابتدائی قدم ہے اور بڑے انسانی بحران اور تباہی کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر کو کشیدگی شروع ہونے کے بعد قرارداد 2712 سلامتی کونسل کی پہلی قرارداد ہے۔ اس سے قبل کونسل صورتحال پر مسلسل 4 قراردادوں کے مسودے منظور کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ژانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جنگ بندی کے فروغ ، لڑائی کے خاتمے اور امن کی بحالی کی تمام کوششوں میں تعاون کیا ہے ۔ چین شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کو کم کرنے میں سازگار کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیوچھوان ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین ، شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ 2 سی کیریئر راکٹ "نیو جنریشن اوشن کلرمانیٹرنگ سیٹلائٹ" لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی...

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں 25 ویں چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلے میں لوگ ایکس پھنگ ایروہٹ کی پرواز کرنے والی کار دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی ڈیجیٹل تقسیم سے نمٹنے میں اہم کرد...

لزبن (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ ڈیجیٹل عہدیدار نے کہا  ہے کہ چین عالمی ڈیجیٹل تقسیم سے نمٹنے میں ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے چیف ڈیجیٹل آفیسر رابرٹ اوپ نے  شِںہوا کو بتایا کہ اس چیلنج سے نمٹنے میں اختراع اور ٹیکنالوجی بہت اہم ہیں۔

پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ ویب سمٹ میں شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اوپ نے کہا کہ چین واضح طور پر ٹیکنالوجی کا مرکز ہے اور ٹیکنالوجی کو زیادہ سستی اور دستیاب بنانے کے جدید یا نئے طریقے تلاش کررہا ہے۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کس طرح سبز منتقلی کو چلاسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی عالمی تنظیم یو این ڈی پی غربت اور عدم مساوات کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 170 ممالک میں کام کر رہی ہے۔

 13 سے 16 نومبر تک منعقدہ سربراہ اجلاس میں اوپ نے کہا کہ  چین میں ٹیکنا لوجی کے میدان میں ہونے والی اختراع شمسی پینلز کی ری سائیکلنگ  یا کم لاگت بجلی کے پیداواری طریقوں کی تلاش بارے ملک کو پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کی سمت پیشرفت میں مدد دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس چھنگ دو میں ایک اختراع لیب ہے جو 21 ویں صدی کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ترقیاتی مسائل سے نمٹنے میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید مالیات کا استعمال جانتی ہے جس سے پائیدار ترقیاتی اہداف بارے باشعور نوجوان کاروباری افراد پیدا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

 چین عالمی ڈیجیٹل تقسیم سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، عہدیدار اقوام متحدہ
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کے حوالے سے ایک کی کامیابی د...

بیجنگ (شِںہوا) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فلولی اسٹیٹ کے خوبصورت پس منظر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر وائی ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ برس انڈونیشیا کے شہر بالی میں بات چیت کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

دونوں سربراہان مملکت نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی سمت کے لئے اہم اسٹریٹجک اور جامع امور اور عالمی امن اور ترقی پر اثرانداز ہونے والے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چین امریکہ تعلقات کا محور و مرکز سربراہ مملکت سفارتکاری ہے۔ جب دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی تو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ باقی عالمی برادری بھی امید بھری نگاہ سے اسے دیکھ رہی تھی۔

چین ۔ امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں جو بل کھاتے اور موڑ  موڑتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ہیں۔

چین اور امریکہ جیسے دو بڑے ممالک کا ایک دوسرے سے قطع تعلق کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ایک فریق کے لئے دوسرے فریق کی ازسرنو تشکیل غیر حقیقی اور تنازعات و تصادم کے نتائج دونوں کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔

بڑے ممالک میں مسابقت موجودہ دور کا رجحان نہیں ہے اور یہ چین، امریکہ یا دنیا کو درپیش مسائل حل نہیں کرسکتا۔

زمین اتنی بڑی ہے کہ دونوں ممالک کامیاب ہوسکتے ہیں اور ایک ملک کی کامیابی دوسرے ملک کے لیے ایک موقع ہے۔

جب تک چین اور امریکہ ایک دوسرے کا احترام کرتے، امن کے ساتھ مل جل کر کام کرتے اور باہمی تعاون آگے بڑھاتے ہیں تو وہ اس وقت تک اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

 
۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سان فرانسسکو ۔ ایپیک ویک ۔ سیاحتی معیش...

امریکہ، سان فرانسسکو کے چائنہ ٹاؤن میں ڈریگن گیٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ کیلیفورنیا ۔ شی جن پھنگ ۔ بائیڈن ۔ ملا...

امریکہ ، ریاست کیلیفورنیا کی فلولی اسٹیٹ میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ (شِنہوا)

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین کا ماحولیاتی تعاون پر بیان ط...

سان فرانسسکو (شِنہوا) ایک عالمی غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم نیچرل ریسورسز ڈیفنس کونسل (این آر ڈی سی) کے صدر اور سی ای او منیش بپنا نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کا معاہدہ دور حاضر کے موجودہ درپیش چیلنج میں تعاون کا طاقتور پیغام ہے۔

چین اور امریکہ نے "ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے بارے سنی لینڈز بیان" جاری کیا ہے۔

دونوں ممالک نے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے ساتھ ملکر اور مشترکہ طور پر کام کرنے کا اپنا عزم دہرایا ہے۔

بپنا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دبئی میں عالمی ماحولیاتی مذاکرات میں شرکت کے عزائم کی بنیاد رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک نے توانائی کی منتقلی، میتھین اور دیگر غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنے اور گلوبل وارمنگ سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

بپنا نے رواں دہائی میں قابل تجدید توانائی کو تیزی سے بڑھانے، فوسل ایندھن پر انحصار مرحلہ وار ختم کرنے، میتھین آلودگی میں کمی اور اپنے قومی موسمیاتی اہداف مستحکم کرنے میں دونوں ممالک کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کو ماحولیاتی حل میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ فوری کثیر الجہتی عزم فراہم کرتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے جس میں ایک لمحہ کی تاخیر ممکن نہیں۔

این آر ڈی سی کا صدر دفتر نیویارک شہر میں ہے، یہ سائنس، پالیسی، قانون اور عوامی قوت سے موسمیاتی بحران کا مقابلہ کرتا، صحت عامہ کے تحفظ اور فطرت کی حفاظت کرتا ہے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا چین امریکہ دوطرفہ تعلقات 5 اصولو...

سان فرانسسکو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایک نیا ویژن اختیار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے 5 ستونوں کی مشترکہ طور پر تعمیر کریں۔

چینی صدر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی فلولی اسٹیٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور امریکہ کو مشترکہ طور پر ایک درست تصور رائج کرنا چاہیئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین امریکہ کے ساتھ مستحکم، بامقصد اور پائیدار تعلقات کے لیے پرعزم ہے اور چین کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چا ہئیے۔ اس کے ساتھ اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے سرخ لکیریں عبور نہیں کرنی چا ہئیں۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جو ممالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور امن کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں وہ شراکت دار بن سکتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکہ کو اختلافات سے موثر طریقے سے نمٹانا چاہئیں جبکہ اختلافات ایک خلیج کی مانند نہ ہو جو دونوں ممالک کو الگ رکھتی ہے۔ اس کے بجائے  دونوں فریقین ایک دوسرے کی طرف بڑھنے میں مدد کے لئے پل تعمیر کرنے کے طریقوں پر غور کریں۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مئوقف اور سرخ لکیروں کی قدر کریں۔ اسے الٹنے، اشتعال انگیزی اور لکیریں عبور کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں زیادہ بات چیت، مکالمے اور مشاورت کرنا اور اپنے اختلافات اور واقعات کو پرسکون طریقے سے حل کرنا چاہیئے۔

چینی صدر   نے کہا کہ چین اور امریکہ کو مشترکہ طور پر باہمی فائدہ مند تعاون آگے بڑھانا چاہیئے۔ دونوں ممالک کے وسیع تر شعبوں میں وسیع تر مشترکہ مفادات ہیں، جن میں معیشت ، تجارت اور زراعت جیسے روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسے ابھرتے شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی، معیشت، مالیات ، تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بحالی اور نئے میکانزم کو مکمل طور پر استعمال میں لانا اور انسداد منشیات، عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے امور، مصنوعی ذہانت اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کرنا ضروری ہے۔

چینی صدر  نے چین اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ بڑے ممالک کی حیثیت سے مشترکہ طور پر ذمہ داریاں نبھائیں کیونکہ انسانی معاشرے کو درپیش مسائل بڑے ممالک کے درمیان تعاون کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو قیادت کی مثال بننا ، عالمی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا اور دنیا کے لئے زیادہ سے زیادہ عوامی مفاد کا کام کرنا  چاہیئے۔

چینی صدر  نے مزید کہا کہ دونوں فریقین اپنے اقدامات کو ایک دوسرے کے لئے کھلا رکھیں یا دنیا کو فائدہ پہنچانے میں ہم آہنگی کو مربوط کریں۔

چینی صدر نے چین اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو پروازوں میں اضافہ کرنا ، سیاحتی تعاون کو فروغ دینا ، ذیلی قومی تبادلے بڑھانا ، معذور افراد کے تعلیمی امور پر تعاون اور اسے مستحکم کرنا چاہیئے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کو افراد کے درمیان تبادلے میں رکاوٹ بننے والے منفی عوامل میں کمی کرنا، لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میل جول اور رابطوں کی حوصلہ افزائی اور تعاون کرنا چاہیئے تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات میں صحت مند ترقی کی بنیاد مستحکم ہوسکے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عماد نے بابر کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ درست...

قومی آل رائونڈر عماد وسیم نے بابراعظم کا کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ درست قرار دے دیا،نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلے درست ہے،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنے سے بابر پر سے بوجھ ہٹے گا کیونکہ کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے اور اب وہ اپنی پرفارمنس پر فوکس کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انجری، نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا...

انجری کا شکار قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بالنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بالنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ٹی 20ٹیم کی قیادت باعث فخر، سب ملکر...

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے قیادت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )اور شائقین کرکٹ کا شکریہ اداکیا،ایکس (ٹوئٹر )پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، بہت پرجوش ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انھوں نے لکھا کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے،شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، ہم سب مل کر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ کیلئے نئی ذمے داری ملنے پر فخر...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے،محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بننے کیلئے کلیئرنس م...

نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کلئیرنس دیدی،میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سابق کرکٹر کو چیف سلیکٹر بنانے کا معاہدہ بھجوائے گا،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے ٹیم مینجر کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریحان الحق کی جگہ سابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا جائے گا،نجم سیٹھی دور میں مکی آرتھر نے جب ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تو اس وقت ریحان الحق کو مینجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں،نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس نے شامی صدر بشارالاسد کے عالمی وارنٹ گ...

فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد کی گرفتاری کیلئے عالمی وارنٹ جاری کر دیئے،غیر ملکی میڈیارپورٹس میں عدالتی ذرائع اور مدعی کے حوالے سے بتایاگیا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013میں سیاسی مخالفین پر مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی وجہ کیا گیاہے،رپورٹس کے مطابق دعوی کے مطابق شامی صدر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیکراور معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں،واضح رہے کہ ان حملوں میں دمشق کے قریب کم سے کم 1400افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں رچایا گیا الیکشن...

مودی سرکار کی جانب سے ریاست چھتیس گڑھ میں رچایا گیا الیکشن ڈرامہ بری طرح ناکام ہوگیا،منی پور کے ساتھ ساتھ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھی علیحدگی پسند تحریک چل رہی ہے اور تقریبا 10ہزار علیحدگی پسند جنگجو ہندوستاتی حکومت کیخلاف لڑ رہے ہیں جنہیں مقامی آبادی کی مکمل حمایت حاصل ہے،حال ہی میں بھارتی حکومت نے ریاست پر اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے انتخابات کا ڈھونگ رچایا مگر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تین کروڑ کی آبادی والی ریاست میں ٹرن آٹ تئیس فیصد سے بھی کم رہا،بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات سے قبل علیحدگی پسند تنظیم نکسل نے بی جے پی کے مقامی لیڈرکو بھی قتل کردیا تھا۔انتخابات کو نہ صرف مقامی لوگوں نے مسترد کیا بلکہ باغیوں اور ما نوازوں نے بھی حملے کرکے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیم نکسل مضبوط ہو رہی ہے اور سیکورٹی فورسز کو باقاعدگی سے نشانہ بنارہی ہے۔ اپریل میں بھی باغیوں نے دس پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں مسجد پر بمباری' 5...

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں مسجد پر بمباری سے 50نمازی شہید ہوگئے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے سبرا میں نمازیوں سے بھری مسجد کونشانہ بنایا۔ اسرائیلی بمباری سے درجنوں نمازی زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے،دوسری جانب صیہونی فوج نے اردن کے فیلڈ اسپتال کو بھی نہیں چھوڑا۔ بمباری سے فیلڈ اسپتال کے 7ارکان زخمی ہوگئے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 40 روز گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے 11ہزار فلسطینی شہید اور 25ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پ...

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی،برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد 125ووٹوں کے مقابلے میں 293ووٹوں سے مسترد کی گئی، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کی سینئر قیادت نے قراداد کی مخالفت کی،لیبر پارٹی کے 8شیڈو منسٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا، ناز شاہ، افضل خان، یاسمین قریشی، پولا بارکر، ریچل ہوپکن، سارہ اون، جیس فلپ اور اینڈی سلاٹر نے جنگ بندی کیلئے قرارداد کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا ب...

برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کے منصوبے کو غیرقانونی قرار دے دیا، برطانوی سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ روانڈا کو محفوظ ملک تصور نہیں کیا جا سکتا، وہاں تارکین وطن کو بھیجنا غیر قانونی ہو گا، تمام تر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے،فیصلے کے بعد وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں جو ہم چاہتے تھے مگر اب اس حوالے سے دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے تمام تر امکانی صورتحال کی منصوبہ بندی کی ہے اور ہم کشتیوں کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کا وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی...

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن شہری عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا،امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تربیت یافتہ قانون دان عدیل منگی کو وفاقی اپیلز کورٹ کے تھرڈ سرکٹ میں جج لگانے کا اعلان کیا ہے،چھیالیس سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے،اس حوالے سے امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ مجھے عدیل منگی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تو میں نے انہیں کہا کہ میں صدر بائیڈن کو پہلے امریکی مسلمان کو اپیلز کورٹ کا جج لگانے کے لیے قائل کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ' غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر لیبر پار...

برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہونے پر لیبر پارٹی میں بغاوت ہوگئی،برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت میں واضح دراڑیں پڑگئیں، جیس فلپس، افضل خان، یاسمین قریشی، ناز شاہ اور خالد محمود نے قرارداد پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا جب کہ افضل خان اور یاسمین قریشی سمیت کئی شیڈو وزرا عہدے سے مستعفی ہوگئے،برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگی کارروائیوں میں وقفے کے لیے پیش کی گئی لیبر پارٹی کی قرارداد بھی مسترد ہوگئی،جنگ بندی سے متعلق اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد بھی منظور نہ کی جاسکی، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قرارداد کی حمایت میں شیڈو کابینہ کے اراکین سمیت لیبر پارٹی کے متعدد اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر کی ثالثی میں ہونے والے اسرائیل حماس ممکن...

قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکا کی مدد سے ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جس میں 50یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3روز کے لیے جنگ بندی کی جائے گی،عرب میڈیانے مذاکرات میں شامل ایک ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 200سے زائد اسرائیلی یرغمال ہیں جن میں سے 50بچوں اور خواتین کو رہا کرنے پر حماس نے رضامندی ظاہر کی ہے،اس کے بدلے میں اسرائیل بھی اپنی جیلوں میں قید 120فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردے گا تاہم اسرائیل کا اصرار ہے کہ حماس 50کے بجائے یرغمال بنائے گئے 100خواتین اور بچوں کو رہا کرے،قطر سے تعلق رکھنے والے مذاکرات کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ اگر دونوں جانب سے یرغمالیوں کی رہائی پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے تو غزہ میں 3دن کے لیے جنگ بندی کی جائے گی،ان 3دنوں میں یرغمالیوں کا تبادلہ کیا جائے گا، غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز ہوگا اور غزہ میں انسانی ضروریات کی چیزیں امداد کی شکل میں مہیا کی جائیں گی،امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر ایک بار جنگ میں تعطل آگیا تو یہ مکمل سیزفائر کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی خبرت...

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ازہانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کے شفا ہسپتال پر اسرائیلی فوجی حملے کی خبر انتہائی تشویشناک ہے، ہسپتال میدان جنگ نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی فوجیوں کے شفا ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم طبی عملے اور مریضوں کی حفاظت بارے فکر مند ہیں کیونکہ ہسپتال کے عملے کے ساتھ ان کے رابطے دوبارہ ختم ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ جنگ میں وقفے...

اسرائیل نے سلامتی کونسل کا جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کردیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یورپی ملک مالٹا کی جانب سے غزہ میں کئی روز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پیش کی گئی،اس قرار داد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پرجنگ میں وقفے کا مطالبہ کیا جس کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا ،برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں محصور علاقے میں عام شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے امدادی راہداریوں کو کھولنے اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکورٹی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ع...

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی،غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کی قرارداد مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد پر ووٹنگ میں 12ممالک نے حصہ لیا جبکہ 3مستقل ارکان امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں حماس اور دوسری گروپوں کی کی طرف سے یرغمال بنائے گئے شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو مانیٹر کریں اور عمل درآمد سے متعلق رپورٹ دیں۔ سیکورٹی کونسل کی قرارداد میں تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل پر واضح کر دیا غزہ پر قبضہ کرنا غلطی...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل-فلسطین تنازع کا واحد حل ہے اور غزہ پر قبضہ ایک غلطی ہوگی، امریکی صدر بائیڈن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب امریکی فوج بھیجنا نہیں ہے،ادھر وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں الشفا ہسپتال کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی منظوری نہیں دی ، امریکہ اسرائیل کے دوسرے فوجی فیصلوں کے حوالے سے بھی اسی طرز عمل کی پیروی کر رہا ہے،قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم نے واضح طور پر اسرائیل سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے،واضح رہے کہ حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کی ذمہ داری امریکی صدر بائیڈن پر عائد کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے مالی سال 23 میں منا...

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ (ڈی او ایل) نے مالی سال 2023 میں 1.4 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 470.87 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں، 197.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 11.08 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 23 میں 20.84 فیصد ہو گیا۔ پلانٹس کے پائیدار آپریشنز اور بہتر پروڈکٹ پلیسمنٹ کی کمپنی کی صلاحیت میں توسیع کی حکمت عملی نے زیر بحث مدت کے دوران مارجن کو بہتر بنانے اور فروخت میں اضافہ کرنے میں مدد کی ہے۔ کیمیکل مینوفیکچرنگ کمپنی کی خالص فروخت مالی سال 22 میں 4.25 ارب روپے سے 58.15 فیصد بڑھ کر 6.72 ارب روپے ہوگئی۔ بڑھتے ہوئے حجم کے نتیجے میں، کمپنی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات برآمد کرتی ہے۔ مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 23 میں 41.02 فیصد رہا جبکہ مالی سال 22 میں یہ 25.92 فیصد تھا۔ کمپنی کے بہتر لاگت کے انتظام کے نتیجے میں مالیاتی لاگت میں 50.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو مالی سال 22 میں 52.56 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 25.9 ملین روپے تک کم ہو گئی ہے۔ کمپنی کا آپریشنل منافع مالی سال 22 میں 855.01 ملین روپے سے 163.14 فیصد بڑھ کر مالی سال 23 میں 2.249 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ مزید برآں، مالی سال 23 میں ٹیکس سے پہلے کا منافع بڑھ کر 2.22 بلین روپے ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 802.4 ملین روپے سے 163.14 فیصد زیادہ ہے۔ فروخت 2019 میں 2.7 بلین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 6.7 بلین ہو گئی، 2020 میں 2.6 روپے کی صرف ایک کمی کے ساتھ۔ 2019 میں ریکارڈ کیے گئے 830.7 ملین روپے سے شروع ہو کر، مجموعی منافع نے اوپر کی رفتار کو اپنایا، اس عرصے کے دوران 2023 میں 2.756 بلین روپے تک پہنچ گئی۔تاہم، آپریٹنگ منافع 2020 میں بڑھ کر 670.28 ملین روپے ہو گیا جو 2019 میں 657.65 ملین روپے تھا لیکن 2021 میں کم سے کم 452.6 ملین روپے تک جا پہنچا۔ بعد کے سالوں میں، یہ 2022 میں بڑھ کر 855.01 ملین روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح، کمپنی نے 2023 میں ٹیکس کے بعد سب سے زیادہ 1.4 بلین روپے کا خالص منافع اور 2021 میں 278.7 ملین روپے کا سب سے کم منافع ریکارڈ کیا۔منافع کے تناسب کا تجزیہ ڈی او ایل کا مجموعی مارجن کئی سالوں میں مختلف تھا، جیسا کہ یہ 2019 سے 2020 تک بڑھتا گیا، لیکن 2021 میں گرا اور اگلے سالوں میں 2022 اور 2023 میں دوبارہ بڑھ گیا۔ 2021 میں سب سے کم 21.85 فیصد اور سب سے زیادہ 01 فیصد کا مجموعی مارجن دیکھا گیا۔ 2023 میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ مجموعی منافع کے مارجن میں یہ اضافہ کمپنی کی طرف سے فروخت میں اضافے، لاگت میں کمی اور بہتر پیداواری کارکردگی سے منسوب ہے۔ اسی طرح، 2023 میں زیادہ سے زیادہ 20.84 فیصد کا خالص مارجن ریکارڈ کیا گیا اور 2019 میں کم از کم 9.94 فیصد کا مشاہدہ کیا گیا۔ کیمیکل مینوفیکچرنگ کمپنی کی ایکویٹی پر واپسی نے پچھلے پانچ سالوں میں اتار چڑھاؤ کے رجحان کی پیروی کی ہے کیونکہ یہ 2023 میں کم ہو کر 45.78 فیصد رہ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحران زدہ' اسٹیل انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک سے شر...

پاکستان میں بحران سے دوچار اسٹیل کی صنعت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کو کم کرے تاکہ اسے "موجود بحران" پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔یہ کال ٹو ایکشن صنعت کے اس یقین سے کارفرما ہے کہ موجودہ بحران ملکی معیشت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔متعلقہ حکومتی وزارتوں کو بھیجے گئے ایک رسمی خط میں، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے پاکستان کے معاشی منظر نامے میں اسٹیل کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ 300,000 سے زیادہ براہ راست ملازمین کے ساتھ، یہ متعدد زیریں صنعتوں کے لیے ایک اہم سپورٹ سسٹم کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں 7.5 ملین ملازمتیں متاثر ہوتی ہیں۔بہر حال، یہ ناگزیر صنعت اپنے آپ کو ایک غیر معمولی لیکویڈیٹی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے 'وجود کے بحران' سے دوچار نظر آتی ہے۔ یہ بحران کام کرنے والے سرمائے میں کمی اور کافی سرمائے کی ضروریات کی وجہ سے ملوں کی قوت خرید کے کمزور ہونے کا نتیجہ ہے۔تلخ حقیقت یہ ہے کہ کئی چھوٹی سے درمیانے درجے کی سٹیل ملیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں ملازمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر موجودہ بلند شرح سود برقرار رہتی ہے، تو سٹیل کی صنعت کی پائیداری خطرے میں پڑ جائے گی، اور بے روزگاری کا بڑھتا ہوا بحران ایک بڑے قومی مسئلے کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جو اسٹیٹ بینک اور حکومت سے فوری توجہ کا مطالبہ کرتا ہے

اسٹیٹ بینک کی کلیدی شرح سود حیرت انگیز طور پر 22 فیصد پر ہے، جو کہ 2011 کے اوائل سے نہیں دیکھی گئی جبکہ پاکستان کا مرکزی بینک صنعتوں کے لیے 22 فیصد کی شرح سود برقرار رکھتا ہے، دوسرے علاقائی ممالک نمایاں طور پر کم شرحوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہندوستان 6.5 فیصد، چین 3.45 فیصد، بنگلہ دیش 6.5 فیصد، تھائی لینڈ 2.5 فیصد، انڈونیشیا 6 فیصد، ویتنام 3.65 فیصد، سری لنکا 10 فیصد، اور ملائیشیا 3 فیصد ہے۔ان شرح سود کی تلخ حقیقت پاکستان کی سٹیل انڈسٹری کے لیے مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرنا تقریباً ناممکن بنا دیتی ہے۔ یہ صورت حال توسیع کو روکتی ہے اور اسٹیل مینوفیکچررز کو مزید سرمایہ کاری کرنے سے روکتی ہے۔ نتیجتاً، موجودہ صنعتوں کی ایک بار امید افزا توسیع کا عمل رک گیا ہے۔بلند شرح سود کی وجہ سے، حکومت پاکستان کی قرض کی خدمت 7.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے، جو وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا زیادہ تر حصہ کھاتی ہے۔یہ شرحیں محض معنی نہیں رکھتیں، اور اسٹیٹ بینک کو حکومت کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے کے لیے مالی گنجائش پیدا کرنے کے لیے فوری طور پر کام کرنا چاہیے،پی اے ایل ایس پی نے ملک میں کاروبار کی حمایت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کا نفاذ صرف اسٹیل کی صنعت میں ملازمتوں کے تحفظ سے متعلق نہیں ہے۔ یہ پاکستان کی مجموعی اقتصادی بہبود کے لیے بھی ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعت کو مزید دباؤ می...

اقتصادی ماہرین نے مختلف صارفین کے طبقات کے درمیان قیمتوں کے تعین میں "فرق" کو اجاگر کیا ہیاور قدرتی گیس کے شعبے میں ڈی ریگولیشن، سروس کی قیمت پر مبنی ٹیرف میں منتقلی، اور سبسڈیز کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مالی استحکام حاصل کرنے کے لیے کراس سبسڈیز۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر طارق مجید نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے سے تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی فرموں اور گیس یوٹیلیٹیز کو فائدہ پہنچے گا، جس سے ان کے کیش فلو میں اضافہ ہوگا،تاہم انہوں نے کہا کہ صرف گیس کی فراہمی پر انحصار کرنے والی صنعتوں کو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے افراط زر میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے قدرتی گیس کے موثر استعمال کی "حوصلہ افزائی" کرنے، گیس سپلائی چین کی پائیداری کو یقینی بنانے اور گردشی قرضے کے جاری جمع ہونے کو روکنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، لیکن قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبے کو مزید دباؤ میں ڈالے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ لاگت میں اضافے کے عوامل میں گیس کے ذخائر میں کمی، کرنسی کی قدر میں کمی، افراط زر اور درآمدی مائع قدرتی گیس پر انحصار شامل ہیں۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ اپنے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر گردشی قرضوں سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں مختلف صارفین کے زمروں کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کی منظوری دی تھی۔یہ فیصلہ پیٹرولیم ڈویڑن کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے، جس کی توثیق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کی تھی، اور اس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔اوگرا نے اس سے قبل 2 جون 2023 کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے مالی سال 2023ـ24 کے لیے اپنی تخمینی آمدنی کی ضروریات جاری کی تھیں، جو کہ 358 ارب روپے اور 339 ارب روپے کی آمدنی کی ضروریات کو ظاہر کرتی ہیں۔ اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 8(3) نے وفاقی حکومت کو گیس سیکٹر کے ریگولیٹر کو حکومتی پالیسی کے مطابق صارفین کی گیس کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کرنے کا حکم دیا، جو یکم جولائی 2022 سے لاگو ہو گی، اوگرا کے تعین کے 40 دنوں کے اندر لاگو ہو گی۔افسوس کے ساتھ، اس نظرثانی پر ابھی تک عمل درآمد ہونا باقی ہے، جس کی وجہ سے سوئی کمپنیوں کے لیے جولائی سے ستمبر 2023 تک ریونیو میں کمی واقع ہوئی، اس مالی تفاوت کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں اور کاروباروں کو تحفظ فراہم کیا ہے، 57 فیصد محفوظ گھریلو صارفین کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا نہیں ہے اور 400 روپے کا ایک مقررہ ماہانہ چارج متعارف کرایا گیا ہے، اور تندور وںکو گیس کی فراہمی کے لیے فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔حکومت نے برآمدی صنعتوں کے لیے علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف متعارف کروا کر ایک "لیول پلیئنگ" کا میدان بنانے کے لیے شمالی اور جنوبی علاقوں میں گیس کی قیمتوں کو بھی معقول بنایا ہے، اور اس کا مقصد ان شعبوں میں کیپٹیو گیس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جہاں متبادل دستیاب ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پلاسٹک کی آلودگی پر پیپسی کو مقدمے کا سامنا

پلاسٹک کی آلودگی پر پیپسی کو مقدمے کا سامنا۔ نیویارک کی ریاست نے دریائے بفیلو کے کنارے پلاسٹک کی آلودگی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے جو مبینہ طور پر پانی کو آلودہ کر رہا ہے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔پیپسی کو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ "پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کے اپنے سفر میں شفاف" رہا ہے۔گزشتہ ہفتے کوکا کولا، ڈینون اور نیسلے پر اپنی پلاسٹک کی بوتلوں کے بارے میں گمراہ کن دعوے کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔پیپسی دنیا کی دوسری سب سے بڑی فوڈ کمپنی ہے اور بہت سی دوسری بڑی کارپوریشنز کو مقامی حکام کی جانب سے ماحولیات پر اپنے اثرات کے بارے میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں اسٹار بکس کے ہزاروں کارکنوں کی تن...

امریکہ میں اسٹار بکس کے ہزاروں کارکنوں کی تنخواہ کے معاملے پر ایک روزہ ہڑتال۔امریکہ میں اسٹار بکس کے ہزاروں کارکنوں کی نمائندگی کرنے والی یونین واک آوٹ کر گئی۔یہ کارروائی سٹاربکس اور سٹاربکس ورکرز یونائیٹڈ کے درمیان ایک تلخ لڑائی کے درمیان سامنے آئی ہے، جس نے 2021 میں کمپنی میں کارکنوں کو منظم کرنا شروع کیا تھا۔دونوں فریق تنخواہ، شیڈولنگ اور دیگر مسائل پر لڑ رہے ہیں۔16 نومبر کے کام کے بند ہونے سے تقریبا 200 اسٹورز کے متاثر ہونے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میںایک سال میں قیمتوں میں 3.2 فیصد اض...

امریکہ میںایک سال میں قیمتوں میں 3.2 فیصد اضافہ ہواہے اگرچہ گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نے امریکی افراط زر کو جولائی کے بعد سب سے کم شرح تک پہنچانے میں مدد کی۔لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اکتوبر سے 12 مہینوں کے دوران قیمتوں میں 3.2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔یہ ایک ماہ قبل 3.7 فیصد سے کم تھا۔ہاوسنگ کے اخراجات بڑھتے رہے، لیکن مجموعی قیمتوں کا دبا وتجزیہ کاروں کی توقع سے زیادہ ہلکا تھا۔فیڈرل ریزرو نے پچھلے سال سے پہلے ہی سود کی شرحوں میں تیزی سے اضافہ کیا ہے جس کا مقصد قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے جو دہائیوں میں تیز ترین رفتار سے بڑھ رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں مرغی چار ڈالر فی کلو تک پہنچ گ...

نائیجیریا میں مرغی چار ڈالر فی کلو تک پہنچ گئی ۔ نائیجیریا میںخوراک کی قیمتوں میںتیزی سے اضافہ ہواہے۔ اب منجمد چکن کی قیمت تقریبا 3,400 نیرا یعنی چار ڈالرفی کلو ہے جو پچھلے تین مہینوں میں 26 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔گاہک جو 1 کلو مچھلی یا چکن خریدتے تھے اب آدھا کلو مانگتے ہیں۔ سپلائی کرنے والے امریکی ڈالر میں اضافے کو قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔نائجیریا میں خوراک، ٹرانسپورٹ اور اجناس کی قیمتیں نائرا میں گراوٹ کی وجہ سے زیادہ ہونے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے زرمبادلہ کی شرح اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔سب صحارا افریقی کرنسیاں دیگر عالمی تجارتی کرنسیوں جیسے پاونڈ سٹرلنگ اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو رہی ہیںجس کے نتیجے میں براعظم میں ان مقامی کرنسیوں کی قدر اور قوت خرید ختم ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں مہنگائی کم ہونے لگی

اکتوبر میں برطانیہ کی افراط زر تیزی سے گر کر دو سالوں میں اپنی کم ترین شرح پر آگئی جس کی بڑی وجہ توانائی کی قیمتوں میں کمی ہے۔مہنگائی جو اس شرح کی پیمائش کرتی ہے جس پر صارفین کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، اکتوبر میں سال کے دوران 6.7 فیصد سے کم ہو کر 4.6 فیصد رہ گئی۔اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ سال کے آخر تک مہنگائی کو نصف کرنے کا حکومتی ہدف جلد پورا ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا ضمانت کیلئے سپ...

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کا انتظار کر رہی ہے، فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی،یاد رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، پرویز الہی کے...

غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، عدالت نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے،سابق وزیراعلی پنجاب اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،کمرہ عدالت میں کورٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کیلئے بندے نہیں ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں،صدر تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی،قبل ازیں چودھری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے صدر تحریک انصاف کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کیلئے نئ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلا بابر اعوان، نعیم پنجھوتھا، انتظار پنجھوتھا، شاداب جعفری، علی اعجاز بٹر، سمیر کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری طرف سے دی گئی فہرست کو جیل حکام نے تبدیل کر دیا اور جیل حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کی یہی فہرست دی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں سے ایسے وکلا کے نام نکال دیے گئے جو عدالتوں میں میری نمائندگی کر رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی فورسز کا ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر...

سکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر شینے بھی شامل ہے جبکہ کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد بھی جہنم واصل ہوئے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے جبکہ چاروں قانون نافذ کرنے والے ادروں کو بھی مطلوب تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری پالیسیاں جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی...

قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دور کی پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا، ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، عوام کو مہنگائی، غربت سے نجات دلانا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے، ہمیشہ تاجروں سے مشاورت کی اور اب بھی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، ہماری بنائی پالیسیوں پر پاکستان کی کاروباری برادری نے بھرپور عمل کیا، ہماری بنائی پالیسیوں کو بھارت نے اپنایا اور معاشی ترقی حاصل کی، 1990کے بعد سے ہم نے کاروبار کو روایتی دائروں سے آزادی دلائی، دیگر ممالک بھی ان مراحل سے گزرے ہیں، ہم نے پالیسیاں بنائیں تو خزانہ بھرنا شروع ہوگیا۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے، 1990کے دور کی ہماری پالیسیاں اور ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا، اگر لوگ ترقی مانگتے ہیں، تعلیم اور صحت مانگتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اور یہ سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،نوازشریف نے کہا کہ 2022میں حکومت میں آنے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ضروری تھا، شہباز شریف کے مستعفی ہونے کی تقریر تیار تھی، میں نے تقریر دیکھ لی تھی، ہم ملک کو ترقی دیتے ہیں پھر جلا وطنی اور قید بھی کاٹتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود اپنی پارلیمنٹ اور وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتیاں کیں، پھر ملک کس کے حوالے کر دیا گیا، روپیہ، معیشت اور سب نظام تباہی کا شکار ہوگیا، ہمارے دور میں 1000روپے جس کا بل آتا تھا، آج 15ہزار بل آ رہا ہے، پانچ پانچ گنا قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2013سے 2017کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکا تھا، ہم نے چار سال ڈالر کو 104روپے پر باندھ کر رکھا، ہمارے دور کی ترقی اور پالیسی جاری رہتی تو ڈالر آج چالیس یا پچاس روپے کا ہوتا، 1998میں ایٹمی دھماکے کئے تھے تو اسلامی ممالک پاکستان کو اپنا رکھوالا سمجھنے لگے تھے،

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ حالت ہوگئی کہ ایک ایک ارب ڈالر کے لئے محتاج ہوگئے ہیں، یہ کلہاڑی ہم نے خود اپنے پیروں پر ماری ہے، یہ برے حالات ہمارے اپنے فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوئے، ہمارے دور میں سوا چھ فیصد پالیسی ریٹ تھا، آج 22فیصد پر ہے، 22فیصد پالیسی ریٹ سے کون کاروبار کر سکتا ہے۔اس موقع پر شریف برادران کے ہمراہ مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے،میاں محمد نواز شریف نے لاہور چیمبر کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، آپ سے ہمیشہ مشاورت کی ہے، مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، غربت سے نجات دلانا ہماری ذمے داری اور فرض ہے، اگر لوگ ترقی مانگتے ہیں، تعلیم اور صحت مانگتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ تقریبا ایک ہزار ارب روپے تک لے گئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام ہم نے مکمل کیا، ہم سی پیک لے کر آئے، تھر کے کوئلے کو نکالنے اور پھر اس سے بجلی بنانے کے منصوبے بنائے، اس وقت ملک اور عوام کو درپیش تمام مسائل پر ہماری نظر ہے،نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ہی نج کاری اور لبرلائزیشن شروع کی تھی، لبرلائزیشن کا حامی ہوں، پاکستان کو پرامن بنایا، ضربِ عضب اور ردالفساد آپریشن کیے، کراچی میں امن قائم کیا، کوئٹہ گیا، بار بار بجلی بند ہو رہی تھی، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں