• Columbus, United States
  • |
  • ٠٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

اسرائیلی جنگی جرائم پر انصاف کے عالمی اداروں...

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم پر انصاف کے عالمی اداروں کو متحرک ہونا ہوگا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے، ہسپتالوں پر حملے انسانی و جنگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ دہشتگرد پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد سے رابطے میں ہیں، ہم کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس کارروائی کے خواہاں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمین قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے، ہفتہ وار میڈیابریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی جارحیت و بربریت کی شدید مذمت کی ہے اور فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے او آئی سی عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں 11نومبر کو ریاض میں شرکت کی، نگران وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ سمٹ کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کی غزہ میں ہسپتالوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے انٹیلیجنس معلومات پر افغانستان کی عبوری حکومت کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے، ہم کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس کارروائی کے خواہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ پیدا کرنے والا یہ گروپ ختم کیا جائے۔غیرقانوی تارکین وطن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کابل میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد پاکستان سے 58ہزار 368افغان شہری جا چکے ہیں،یہ افغان شہری پاکستان سے دنیا کے مختلف ممالک میں جا چکے ہیں، افغانستان میں ٹی ٹی پی کے حوالے سے کوئی براہ راست کارروائی زیر غور نہیں،

پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت دیتا رہے گا، جعلی دستاویزات پر بنائے گئے کاروبار کو پاکستانی قوانین کے تحت نمٹا جائے گا، اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم ہے، یہ ٹاسک فورس غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی پراپرٹیز کا جائزہ لے رہی ہے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر قبضے میں مصروف ہے، بھارت نے پلوامہ میں انسانی حقوق کے محافظین کی زمین قبضے میں لیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کا راستہ تاحال کھلا ہے، اس حوالے سے مسلسل افغان عبوری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم تمام پڑوسی ممالک سے اچھے روابط چاہتے ہیں،163ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران کو غیر ملکی کرنسی میں پنشن دینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت یہ معلومات دفتر خارجہ نے ایک درخواست گزار کو مہیا کیں،ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والوں کے نام مہیا نہیں کیے، پنشن غیر ملکی کرنسی میں کیوں مل رہی ہے اس کا اس سے تعلق نہیں، اس معاملے پر اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان سے موقف لیا جائے۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان نے یوکرائن یا روس کو ہتھیار فروخت نہیں کیے، ہم جو ہتھیار کسی کو فروخت کرتے ہیں اس کا اینڈ یوزر سرٹیفیکٹ ہوتا ہے، ہم اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ بتا سکیں کہ اس تنازع میں کون سا فریق کیا ہتھیار استعمال کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا پاکستان اور روس کے درمیان دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اجلاس جاری ہے، پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری حیدر شاہ وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکام...

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں،امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی،عارف علوی نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کے لیے ضروری ہے ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے۔ نوازشریف یا جو بھی منتخب ہو کر آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا،الیکشن سے قبل کنگز پارٹی سے متعلق باتوں پر صدر علوی نے کہا کہ اس بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے صدر کا منصب متنازع ہوجائے گا۔تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے تاہم حکومتوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ احتجاج پر تشدد ہوجائے،صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر دنیا اور افغان حکومت سے بات چیت کے نیتیجے میں نظر ثانی ہوسکتی ہے تاہم یہ فیصلہ وہ فورم ہی کرے گا جہاں اس کا فیصلہ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

سینیٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس دن 11بجے شروع ہوگا ، اجلاس میں قانون بازی سمیت دیگر امور پر زیر غور آئیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاوید لطیف کا الیکشن سے قبل فیض آباد دھرنا ک...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے الیکشن سے قبل فیض آباد دھرنا کیس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا،ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج فیض آباد دھرنے پر کمیشن بنا ہے، جتنا اختیار اسے دیا گیا ہے میری گزارش ہے کمیشن کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹائم فریم سے آگے نہ جائے تاکہ انتخابات صاف شفاف ہوسکیں، انتخابات سے پہلے پہلے کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوجانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، جہاں 6،6گھنٹے بغیر گرفتاری کے ہمیں کھڑا کیا جاتا تھا وہاں ان کو کھڑا کریں، ان لوگوں نے پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر شفٹ کیا، ان لوگوں نے پاکستان کو کیسے لوٹا،اس پر بات کرنے کو کوئی تیار نہیں،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 2018کی طرح لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے، جس طرح ہمارے خلاف کیسز چلے کیا ان کے خلاف بھی چل رہے ہیں؟ کیا چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف 190ملین پائونڈ کی کرپشن کی، البتہ ملک میں کوئی شخص ریاست سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے،سابق وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال لوگوں کی ذہن سازی کی گئی تھی، لوگ پاکستان کے مفادات میں اپنا ووٹ ڈالیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکن...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کی درخواستوں پر سماعت کی،پشاور میں مریم اورنگزیب اور پی ٹی وی ملازمین کے خلاف درج مقدمے کے مدعی نے عدالت میں پیش ہو کر مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا،دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹائون لاہور کے مقدمے میں چالان جمع کرایا جا چکا ہے،دوران سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پشاور میں مریم اورنگزیب کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل ہو چکا ہے جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے متعلقہ مقدمے کی انکوائری کو بند کر دیا گیا ہے،بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت جنوری 2024 تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی،لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو مجسٹریٹ کی جانب مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہی کی طرف سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل پرویز الہی نے موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ نے ریکارڈ دیکھ کر ہی سابق وزیراعلی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کے کیس میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہو چکی ہے، مناسب تھا آپ نظر ثانی کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ جاتے،عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپیل کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انٹر کورٹ اپیل قابل سماعت نہیں ہے جس پر جسٹس شہرام نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ بات نہ کریں ،آپ کا سنگل بنچ سے رجوع کرنا کیا درست تھا؟ بادی النظر میں سرکار نے بھی قانون کو بائی پاس کرکے سنگل بنچ سے رجوع کیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر تیاری کے لیے مہلت طلب کی، عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر ملکی سرمایہ کاری، ماڑی پیٹرولیم اور کویت...

ملک میں تیل اور گیس کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ڈیولپمنٹ ہوئی ہے،ماڑی پیٹرولیم اور کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے درمیان ایم او یو طے پا گیا،ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی اور دونوں کمپنیاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں منتخب کردہ بلاکس میں مل کر کام کریں گی،اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں منتخب ممالک میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ اسٹڈیز کرائیں گی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات تیکنیکی صلاحیتوں اور انفارمیشن شیئرنگ کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن کا الزام،اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...

جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،اسد قیصر کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،یاد رہے کہ اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا تھا،اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، خواتین کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ن...

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے ملتان ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران خواتین کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،حکام کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے،حکام نے بتایا کہ چاروں خواتین کو بیرون ملک استحصال کے لئے جایا رہا تھا اور انہیں ایئرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا ہے،حکام نے مزید بتایا کہ خواتین مسافروں کے پاس کسی قسم کی ہوٹل کی بکنگ نہیں تھی جبکہ ان کے ویزوں اور ٹکٹس کا بندوبست ایجنٹ نے کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کسی دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی،سابق خاتون اول کی جانب سے وکیل انتظار پنجوتھہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کردی جائے۔ وکیل نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے، ان میں ایک ہی طرح کے فیصلے آرہے ہیں ۔ ہمارے اس بینچ میں جتنے بھی مقدمات ہیں، انہیں کسی اور بینچ کو منتقل کردیا جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں ۔ ایسے نہ کریں۔ چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے، جو فیصلے بھی ہیں وہ آپ چیلنج کو سکتے ہیں، کیے بھی ہوئے ہیں۔ عدالت کے سامنے بینچ پر اعتراض کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ،عدالت نے بشری بی بی کی استدعا پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ہائی کورٹ بار، پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل کو نوٹس جاری کردیے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی،ایم کیو ایم او...

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں،ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی،الیکشن میں کامیاب ہونے کیلئے ممکن اور ضرورت کو مدنظر رکھا جاتا ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے ایڈجسٹمنٹ اور حمایت کیلئے کوشش کی جاتی ہے، سندھ اور کراچی میں جے ڈی اے اور ایم کیو ایم کے ساتھ بات ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا میں جے یو آئی اور دوسروں سے بات فائنل سٹیج پر نہیں، سمجھتے ہیں خیبر پختونخوا میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہو گی۔اپنے بیان میںصدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت تو نہیں، اگر کہیں ضرورت ہوئی تو اس پر سوچا جاسکتا ہے، مسلم لیگ ق بھی اس بات کی خواہشمند ہے، ہمارا بھی ادارہ ہے اگر انہیں کسی سیٹ پر ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہو تو ہم کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ وہ تاحیات نااہل ہیں، نواز شریف کے فیصلے پر قانون اس وقت موجود ہے، قانون کی روح سے آئین کی تشریح یا وضاحت کردی گئی ہے جہاں مدت کا تعین نہیں وہاں نا اہلی زیادہ سے زیادہ 5سال ہو گی، پانچ سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون پاس کر لیا ہے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، اس قانون کو پارلیمنٹ سے پاس ہوئے 5ماہ ہو گئے ہیں، کسی نے چیلنج نہیں کیا، نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، ابھی ان کی کچھ اپیلیں زیر سماعت ہیں، وہ کیسز ایسے ہیں کہ نواز شریف کے باعزت بری ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، رانا ثنا للہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان سے بات ہو رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں مقدمات،شیخ رشید کی گرفتاری روکنے کے...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری روکنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر شیخ رشید کی سندھ کے تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی کیماڑی بتائیں کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کے آپریشنز کیسے جاری رکھے گئے،عدالت کی جانب سے لسبیلہ مقدمے کے مدعی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لسبیلہ میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے رپورٹ بھجوا دی ہے اور محکمے کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے،سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ شیخ صاحب چلے سے بھی جان نہیں چھوٹی آپ کی ، سندھ میں بھی آپ پر 7اے ٹی اے لگ گئی ہے سندھ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہماری تفتیش مکمل ہوگئی ہے بس چالان جمع کرانا ہے، سابق تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کی اور 7اے ٹی اے کا اضافہ بھی کیا ، اندارج کے وقت شاید کوئی سیاسی معاملہ تھا ، میرے حساب سے تو یہ ایف آئی آر ہی نہیں بنتی اور اگر میرے پاس یہ کیس ہوتا تو ایف آئی آر خارج ہو چکی ہوتی،انہوں نے بتایا کہ میرا اب تبادلہ ہوچکا ہے، آئندہ سماعت پر شاید کوئی اور افسر پیش ہو،اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پولیس افسر کا بیان نہ لکھیں یہ تو ویسے ہی ایمانداری سے یہ بات بتا رہے ہیں جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا بیان ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنا رہے ، یہ نہ ہو آپ کی نوکری چلی جائے،بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سر...

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر ایک دستاویزاتی نظام رائج کر دیا ہے ، افغانستان کے شہریوں کو بھی اب بارڈر پار کرنے کے لئے پاسپورٹ دکھانا ہو گا،نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بارڈر پر پاسپورٹ پر کامیابی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، چمن پاسپورٹ آفس میں تقریبا 1000ٹوکن جاری کیے گئے اور 200پاسپورٹ ڈیلیور کیے گئے ہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ عبداللہ پاسپورٹ آفس بھی مکمل طور پر فعال ہے، ریاست پاکستان نے تمام پریشر کے باوجود ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا، ایک دستاویزاتی نظام پر عملدرآمد کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور وزیر اعلی بلوچستان کو جاتا ہے جنہوں نے اس کو یقینی بنایا،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار بارڈر پار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس پہنچ سکیں، آئندہ بارڈر کراسنگ پاسپورٹ کی موجودگی سے مشروط ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہریوں کو بھی اب بارڈر پار کرنے کے لئے پاسپورٹ دکھانا ہو گا، ایک دستاویزاتی نظام سے بارڈر پر آمدورفت قانونی طریقے سے ممکن ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت یونٹس ختم، کاب...

و فاقی کابینہ نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی ختم کرکے رقم دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق کابینہ نے انڈسٹریل سیکٹر کو موسم سر ما کے چار ماہ کیلئے بجلی کا رعایتی ٹیرف دینے کی تجویز مسترد کردی،ذرائع کے مطابق یہ سمری منظوری کیلئے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی جو نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت ہوا،مونا ٹائزیشن پالیسی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15ہزار 858روپے،گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ600مفت یونٹس کی بجائے ہزار 996روپے، گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880مفت یونٹس کی بجائے37ہزار 594روپے،گریڈ20کے افسرکو 1100یونٹس کی بجائے 46 ہزار992روپے اور ڈسکوز کے گریڈ21کے افسر کو 1300مفت یونٹس کی بجائے ماہانہ55ہزار536روپے ملیں گے،بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسر کو ماہانہ 650یونٹس کی بجائے 24ہزار 570روپے اور گریڈ 18کے افسر کو ماہانہ 700یونٹس کی بجائے 26ہزار 460روپے ملیں گے،جینکوز کے گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ ایک ہزار مفت یونٹس کی بجائے 42ہزار720روپے، گریڈ 20کے افسر کو ماہانہ 1100یونٹس کی بجائے 46ہزار 992 روپے اور گریڈ 21کے افسر کو 1300یونٹس ماہانہ کی بجائے 55ہزار 536روپے دیے جائینگے۔،اس سکیم کی منظو ری قبل ازیں کابینہ کی توانائی کمیٹی نے دی تھی جس کی توثیق وفاقی کا بینہ نے کی ہے اور اس سکیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، امریکی سفیر کا دربارِ حضرت شمس تبریز...

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ساتھ ملتان میں دربارِ حضرت شمس تبریز اور بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈونلڈ بلوم کو دربارِ حضرت شاہ شمس تبریز پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی،ڈونلڈ بلوم نے قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے ملاقات کی،امریکی سفیر نے سینٹرل لائبریری میں قائم لنکن کارنر میں طلبا و طالبات سے ملاقات کی،ڈونلڈ بلوم نے لنکن کارنر میں موجود طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا جنوبی پنجاب کا پہلا دورہ ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، لنکن کارنر منصوبہ بھی تعلیمی شعبے میں فروغ کا مظہر ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ مجھے امریکی قونصل جنرل لاہور تعینات ہوئے ڈھائی ماہ ہوا ہے، جنوبی پنجاب میں ملتان تاریخی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل جنرل لاہور جنوبی پنجاب میں کلچر اور تعلیم و تجارت میں فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بغیر گائون پیش...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بغیر گائون پہنے پیش ہونے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں، کیا آپ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں، آپ کا گائون کہاں ہے، کیا آپ نے ہائی کورٹ کا نوٹیفکیشن نہیں پڑھا؟وکیل نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں، ایمرجنسی ہو گئی تھی، گائون نہیں پہن سکا۔،چیف جسٹس نے کہا کہ ایمرجنسی ہو گئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں، یہ کیا طریقہ ہے، کل کو میں اگر ٹی شرٹ اور جینز پہن کر یہاں بیٹھ جائوں تو کیسا لگے گا؟انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بتایا تھا کہ گائون لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، تمام وکلا گائون پہن کر ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا کیولری اور گھوڑا چوک پراجی...

نگران وزیراعلی پنجاب نے کیولری انڈر پاس اور گھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،محسن نقوی کی کوششوں سے شہر کے دو او ر ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب پہنچ گئے، کیولری گرائونڈ انڈرپاس 25نومبر اور گھوڑا چوک فلائی اوور 7دسمبر کو مکمل ہوگا،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزرا عامر میر، بلال افضل اور ابراہیم حسن مراد کے ہمراہ علی الصبح کیولری انڈر پاس اور گھوڑا چوک فلائی اوور پراجیکٹس کا دورہ کیا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ہمراہ تھے،محسن نقوی نے گھوڑا چوک سے کیولری گرائونڈ تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے بھاری گرڈر انڈرپاس کی چھت پر رکھنے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے کیولری انڈر پاس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا،بریفنگ میں وزیراعلی کو بتایا گیا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور کی شٹرنگ، سٹیل فکسنگ کے ساتھ 75فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کیولری انڈر پاس میں اسفالٹ کا کام شروع کیا گیا ہے، گھوڑا چوک فلائی اوور تین لینز پر مشتمل ہے، منصوبے کی تمام پائلز، پائل کیپس، تمام پئیز مکمل ہیں،وزیراعلی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائٹس پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکا کیا جائے، منصوبوں کی تکمیل سے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوجائے گا، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ، کیولری گرانڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری منصوبے سے مستفید ہوں گے،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، کمشنر محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، سی بی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر کنسٹرکشن، ٹیکنیکل ٹیم اور کنٹریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کمپنیاں چین کے تجارتی میلے(سی آئی آئی...

لاس اینجلس(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کرنے والی امریکہ کی  فوڈ اینڈ ایگریکلچرل کمپنیوں کو ان کی توقعات سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس(امچام شنگھائی) کے صدر ایرک ژینگ نے بتایا کہ سویابین، جوار، مکئی اور پھلیوں سے لے کر پالتو جانوروں کی خوراک تک، شرکت کرنے والے امریکی اداروں نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی ایکسپو کے دوران لاکھوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سے امریکی نمائش کنندگان کو چینی مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیتوں کا تفصیلی تجربہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری نمائش کے دوران، فوڈ اینڈ ایگریکلچرل پویلین بھرپور سرگرمیوں کا  مرکز بنا رہا جس نے شرکاء اور میڈیا دونوں کی توجہ حاصل کی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نمائش کنندگان نے وطن واپسی پر چینی مارکیٹ تک رسائی کے عزم کا اظہار کیاہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایپیک وزارتی اجلاس کا آغاز، لچک اور پائیدار...

سان فرانسسکو (شِنہوا) ایپیک وزارتی اجلاس 2023 کا آغاز ہوگیا جس میں لچکدار اور پائیدار مستقبل کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق باہمی رابطے، اختراع ، جامع پن مضبوط بنانا اور لوگوں کی ناقابل استعمال صلاحیتیں سامنے لانا آمدہ دنوں میں 3 ترجیحات ہیں۔ انہوں نے امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ افتتاحی مکمل اجلاس کی مشترکہ میزبانی بھی کی ۔

بلنکن نے گزشتہ 3 دہائیوں میں زیادہ خوشحال مستقبل کی سمت پیشرفت کے باوجود متعدد معاشی مشکلات کا ذکر کیا۔

تائی نے کمزور سپلائی چین، بڑھتی عدم مساوات اور بڑھتے معاشی عدم تحفظ، بگڑتے ماحولیاتی بحران اور بڑھتے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے خطرے پر روشنی ڈالی۔

دو روزہ وزارتی اجلاس کے بعد 15 سے 17 نومبر تک ا یپیک اقتصادی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوگا۔

چین-امریکہ تعلقات میں بہتری عالمی برادری کے...

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سان فرانسسکو میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔  دونوں عالمی رہنماؤں کی چین ۔ امریکہ بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں یہ ملاقات ہورہی ہے۔

ایک مضمون کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کی اس روبرو ملاقات سے تناؤ کم ہوگا جس نے تہذیبوں کے درمیان امن اور اتحاد میں خلل ڈالا ہے۔

مزید یہ کہ اجلاس عالمی برادری کو متاثر کرنے والے اہم امور پر چین اور امریکہ کے ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات کے پروپیگنڈے کے بیانیے کو کم کرے گا۔

سوال یہ ہے کہ چین اور امریکہ کو تعاون کی ضرورت کیوں ہے؟

امریکہ اور چین جی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا کی پہلی اور دوسری سب سے بڑی معیشتیں ہیں، اس کے ساتھ جی ڈی پی کی بنیاد پر قوت خرید میں مساوی درجہ رکھتی ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق 2022 میں امریکہ کا جی ڈی پی 255 کھرب امریکی ڈالر سے کچھ کم جبکہ چین کا جی ڈی پی تقریباً 179 کھرب امریکی ڈالر تھا۔

ان کا تعاون عالمی اشیائے صرف اور عالمی برادری میں امن و ترقی خاص کر معاشی بحالی کے دور میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

دوسراصدر شی سے سیکھتے ہوئے چین اور امریکہ دونوں کے پاس اثر و رسوخ کی طاقت اور صلاحیت ہے کہ وہ "ماحولیاتی تہذیب" کے تصور کو تبدیلی کے نمونے کی مثال کے طور پر مقبول بناکر سبز اور کم کاربن والی معیشتوں کی راہ پر کام کرسکیں ۔

ایسا کرتے ہوئے چین-امریکہ تعاون موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں محاذ آرائی پر مبنی بین الاقوامی نظام کو از سر نو ترتیب دے گا اور ایک نئے عالمی نظام کی تشکیل نو کرے گا جس کی جڑیں انسانیت کا نظریہ آگے بڑھانے میں ہیں۔

تیسری بات یہ ہے کہ عالمی برادری کو اہم چیلنجز درپیش ہیں جہاں سائنس و ٹیکنالوجی اہم حل پیش کرسکتی ہے۔

شنگھائی اعلامیہ 1972 کے بعد تقریباً 100 امریکی سائنس دانوں اور اسکالرز نے چین کا سفر کیا اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد چینی سائنسدانوں کا پہلا گروپ امریکہ گیا تھا۔

چین اور امریکہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون ، زمین اور ماحولیاتی سائنس، طبیعیات اور کیمسٹری میں بنیادی تحقیق، ارضیات اور توانائی بارے شعبوں میں شراکت داری میں رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ چین ۔ امریکہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

چینی صدر امریکی ہم منصب سے بات چیت اور ایپیک...

سان فرانسسکو (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات اور ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ا یپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی نمائندوں نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

چینی صدر کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے ساتھ آمدہ بات چیت ایک برس قبل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلی بات چیت ہوگی ۔ بالی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم مشترکہ مفاہمتیں ہوئیں۔

شی کے دورہ امریکہ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بین الاقوامی منظرنامہ پیچیدہ اور چین-امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔

رواں سال ا یپیک اجلاس کا موضوع " سب کیلئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق " ہے۔

ا یپیک علاقائی رجحان تجزیہ رپورٹ کے مطابق سیاحت کی بحالی، کھپت میں اضافے اور طے شدہ مالی تعاون کے باوجود ا یپک کو  افراط زر، قرض، موسمیاتی تبدیلیوں، جغرافیائی اقتصادی تقسیم، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی مسائل سے منفی خطرات کا سامنا ہے۔

گزشتہ برس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ا یپک اجلاس میں چینی صدر  نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل معاشرے کے قیام پر زور دیا تھا۔

سان فرانسسکو کو ایپیک کے ذریعے چینی سیاحوں ک...

سان فرانسسکو (شِنہوا) سان فرانسسکو کے سب سے بڑے کنونشن کمپلیکس موسکون سینٹرمیں 2023 ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنماؤں  کے ہفتہ بارے بین الاقوامی میڈیا مرکز میں دو انوکھی نمائشیں علاقائی تعاون بارے معروف فورم کی کوریج کے لیے جمع صحافیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ان میں سے ایک "لو لیٹرز ٹو ایس ایف" ہے جو سینکڑوں چمکتے سنہرے کارڈز پر مشتمل ایک فن  کی تنصیب ہے جس پر رہائشیوں اور سیاحوں نے اس سوال کا جواب اپنے ہاتھ سے لکھا ہے کہ "سان فرانسسکو کی خاصیت کیا ہے؟" ۔

دوسری کار 62 ہے جو گولڈن سٹی کی کلاسک علامت ہے اور موٹر گاڑی میں تبدیل ہونے والی چند حقیقی کیبل کاروں میں سے ایک ہے جس میں دنیا کا آخری ہاتھ سے چلنے والا  کیبل کار سسٹم موجود ہے۔

امریکہ ، سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج سے غروب آفتاب کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

ایپک ویک میں 21 رکن معیشتوں کے سیاسی اور کاروباری رہنما جمع ہورہے ہیں جو دنیا کی آبادی کا تقریباً 40 فیصد اور عالمی تجارت کا تقریباً 50 فیصد ہیں اور تقریباً 80 برس میں امریکی شہر میں عالمی رہنماؤں کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے۔

سان فرانسسکو میزبان کی حیثیت سے اپنی سیاحتی معیشت کے موقع کوبالکل کھونا نہیں چاہتا، ایپیک سیاح اس کے بھرپور سیاحتی اثاثے دوبارہ دریافت کررہے ہیں۔

اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس ایونٹ سے تقریباً  ہوٹلز میں 55 ہزار  قیام ہوں گے اور شہر کو 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی آمدن ہوسکتی ہے۔

میئر لندن بریڈ نے میڈیا مرکز کے اپنے مختصر دورے میں کہا تھا کہ "ہم دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے شہر میں حقیقی جشن منانے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں  یہ جشن ایپک دنیا ، ہماری معیشت، ہمارے کاروباری تعلقات اور سیاحت کے لئے معنی رکھتا ہے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جائے، صدر...

لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جائے،انہوں نے کہا کہ وینزویلا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کی حمایت کرتا ہے،غزہ پر اسرائیلی حملوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر مادورو نے کہا کہ میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں، سڑکوں پر رہیں کیونکہ فلسطینیوں کے زندہ رہنے کے حق ، ان کی اپنی ریاستِ، حقِ آزادی اور فلسطینی حکومت کی خاطر ہمیں یہ جنگ جیتنا ہو گی، اس دنیا میں ہمیں اور فلسطینی عوام کو چاہنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک ماہ کے دوران ہمارے 55اڈوں پر ایرانی نواز...

امریکی امور دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ 17 اکتوبر سے اب تک عراق اور شام میں ہمارے اڈوں پر 55حملے کیے گئے ہیں، ترک میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے بتایا کہ سترہ اکتوبر سے اب تک عراق میں ہمارے اڈوں پر 27اور شام میں 28کل 55بار حملے کیے گئِے ہیں جن میں ہمارے 59اہلکار معمو لی زخمی ہوئے تھے،ترجمان نے کہا کہ ہمارے اڈوں پر حملوں میں ایرانی نواز گروپ ملوث ہیں جنہیں جواب دینے کا امریکہ پورا اختیار رکھتا ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے غزہ سے باہر پھیلاو روکنے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا برویورمین کی ر...

سابق برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریور مین نے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے رشی سونک کو ناکام، نااہل اور دھوکے باز قرار دے دیا،سویلا بریورمین نے وزیراعظم رشی سونک پر ان کے منصوبوں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کو روکنے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ پورا کرنے کے بجائے ان کے ساتھ دھوکا کیا،سابق برطانوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ رشی سونک اپنے وعدے پورے کرنے کے اہل ہی نہیں یا ان کا ارادہ ہی نہیں تھا،سویلا بریورمین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں مسلسل شکست ہو رہی ہے، منصوبے ناکام ہو رہے ہیں اور رشی سونک معاملات کو منظم کرنے میں ناکام رہے، اب زیادہ وقت نہیں ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے،انہوں نے کہا کہ رشی سونک سڑکوں پر بڑھتی انتہا پسندی اور یہودیوں کی مخالفت کو چیلنج کرنے میں بھی ناکام رہے،سویلا برویور مین کا کہناتھا کہ میں ہیٹ مارچوں پر پابندی لگانے، تعصب کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے قانون سازی کرنے پر زور دیتی رہی،ایک برس غیرقانونی مائیگریشن ایکٹ بنانے پر ضائع کیا،انہوں نے کہا کہ مائیگریشن ایکٹ کا مقصد غیر قانونی تارکین کی آمد کو روکنا تھا، اب معاملہ وہیں پہنچ گیا ہے جہاں سے شروع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی مظالم،امریکی حکومت کے 500سے...

اسرائیل نواز پالیسی پر امریکی حکومت کے 500سے زائد اہلکار صدر جو بائیڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،امریکی اہلکاروں نے غزہ میں جاری فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر صدر بائیڈن کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت دلوانے کا مطالبہ کیا،صدربائیڈن کو خط لکھنے والوں میں محکمہ انصاف، ایف بی آئی، قومی سلامتی کونسل کے اہلکار شامل ہیں جب کہ خط پر دستخط کرنے والوں میں 40حکومتی اداروں کے اہلکار شامل ہیں،اہلکاروں نے مراسلے میں کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہائی دلائی جائے،اس کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ کو بھی محکمہ خارجہ کے درجنوں اہلکاروں کی جانب سے تین احتجاجی مراسلے لکھے گئے ہیں،امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ایک ہزار اہلکاروں نے بھی بلنکن کو مراسلہ تحریر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی مظالم، امریکا کے یہودی بھی...

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کے یہودی بھی سراپا احتجاج ، امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا،دھرنے میں شریک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے جب کہ شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور اس دوران ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کردیے،دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 100سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر مظالم،لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی ا...

لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے، بلیز اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے والا دوسرا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے، لاطینی ملک بلیز کی حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7اکتوبر کے بعد سے مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے،اس کے علاوہ بولیویا نے یکم نومبر کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے جب کہ کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتق...

امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے، بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 155ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکربسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی درخواست میں شامل ہیں،اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کررہا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ نے ججوں کیلئے نئے ضابطہ اخ...

امریکی سپریم کورٹ نے اپنے 9ججوں کے اخلاقی رویے کے حوالے سے اپنے پہلے ضابطہ اخلاق کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 9صفحات پر مشتمل ضابطے میں طے پایا ہے کہ تمام ججز کو اپنے نجی تعلقات کو اپنے سرکاری طرز عمل یا فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہیے،نئے ضابطہ اخلاق میں فنڈریزنگ میں ججز کی شرکت پر پابندیوں اور تحائف قبول کرنے کی حدود کا بھی اعادہ کیا گیا، ججوں کو کسی بھی حد تک عدالتی وسائل یا عملے کو غیر سرکاری سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے بمباری میں اپنی ہی خاتون فوجی کو...

اسرائیل کی فوج نے حماس کی قید میں موجود اپنی ہی خاتون فوجی نوا مارسیانو کی ہلاکت کی تصدیق کر دی،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حماس کی قید میں 19سالہ خاتون فوجی کارپورل نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی، حماس ملٹری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے خاتون فوجی کے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا، فوجی نوا مارسیانو کو 7 اکتوبر کو یرغمال بنایا گیا تھا،حماس کے عسکری ونگ نے دعوی کیا تھا کہ خاتون فوجی نوا مارسیانو 9نومبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئیں تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، نوا مارسیانو ان تقریبا 240یرغمالیوں میں سے ایک تھیں جنہیں حماس نے گزشتہ ماہ حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی لائی چنگ تی کے جنگ بارے بیا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چنگ تی کے جنگ بارے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بد ھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "تائیوان آزادی" کی کوشش جنگ کی علامت ہے۔

ژو نے یہ تبصرہ لائی کے حالیہ بیان کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ تائیوان کے رہنما منتخب ہو ئے تو آبنائے تائیوان میں جنگ کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

ژونے مزید کہا کہ  "تائیوان آزادی" کے خواہش مند  لوگ بنیادی طور پر جنگ کو بھڑکانے والے ہیں اور اس طرح کا جھوٹ بولنا غلط ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کالج گریجویٹس کو روزگار کی فراہمی میں...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں معاون پالیسیوں اور روزگار کے فروغ کے طویل مدتی میکانزم میں مسلسل بہتری کے سبب چینی کالج گریجویٹس کے لئے روزگار کی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے ترجمان لیو آئی ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح رواں سال کے آغاز سے کم ہو رہی ہے اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح کے اعداد و شمار کا تخمینہ لگانے کے طریقہ کار پر تحقیق کررہا ہے اور اس کی تکمیل پر متعلقہ معلومات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں ریت اور مٹی کے طوفانوں کی تعداد...

برلن (شِنہوا) اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (یو این سی سی ڈی) کے مطابق دنیا بھر میں کچھ مقامات پر ریت اور مٹی کے طوفان "ڈرامائی طور پر" زیادہ آرہے ہیں، جن میں کم از کم ایک چوتھائی طوفانوں کا سبب  انسان  خود ہیں۔

یو این سی سی ڈی کے ایگزیکٹو سیکرٹری ابراہیم تھیو نے کہا کہ ریت اور دھول کے گہرے بادلوں کو اپنے راستے میں آںے والی ہر چیز کو لپیٹنے اور دن کو رات میں تبدیل کرنے کا نظارہ فطرت کے سب سے خوفناک تماشوں میں سے ایک ہے۔ یہ نقصان دہ واقعات ہیں جو شمالی اور وسطی ایشیا سے سب صحارا افریقہ تک ہر جگہ تباہی مچا دیتے ہیں۔

تھیو  نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ریت اوردھول کے طوفان ایک زبردست چیلنج ہیں۔ تاہم، جس طرح ریت اور مٹی کے طوفانوں میں انسانی سرگرمیوں سے اضافہ ہوا ہے اسی طرح ان کو انسانی اعمال کے ذریعے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

یو این سی سی ڈی کے ماہرین کے مطابق، اگرچہ ریت اور مٹی کے طوفان کچھ خطوں میں ایک عام اور موسمی قدرتی رجحان ہیں، لیکن یہ مسئلہ زمین اور پانی کے ناقص انتظام، خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان نےسٹاپ گیپ بل منظور...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان  نے حکومتی شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ سے چند دن قبل سٹاپ گیپ بل منظور کر لیا،جسے غور کے لیے سینیٹ کو بھیج دیاگیا ہے۔

ایوان نمائندگان  نے 95 کے مقابلے میں 336 ووٹوں سے  قلیل مدتی فنڈنگ منصوبے کی منظوری دی، قدامت پسند ریپبلکن نے بل کی مخالفت کی اور ڈیموکریٹس نے اس کی منظوری کے لیے ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔

یہ بل، جس کی جمعہ کی شام شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ سے تقریباً تین دن پہلے منظوری دی گئی ہے سے کچھ ایجنسیوں اور پروگرامز کے لیے 19 جنوری 2024 تک اور دیگر کو 2 فروری تک فنڈز فراہم ہوسکیں گے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران 4.6...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں  4.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے اکتوبرتک صنعتی پیداوارمیں گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔

صنعتی پیداوارکم ازکم 2کروڑ یوآن (تقریباً27لاکھ 90ہزارڈالر) کے سالانہ کاروباری ٹرن اوور رکھنے والے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جاپان تعلیمی تعاون کانفرنس ٹوکیو میں شرو...

ٹوکیو(شِنہوا) تعلیمی تبادلوں اور تعاون سے متعلق نویں چین-جاپان کانفرنس گزشتہ روز ٹوکیو میں شروع ہوگئی ، جس میں چین اور جاپان کی 185 یونیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ سکولوں کے نمائندے شریک ہیں۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران، شرکاء مستقبل پر مبنی بین الاقوامی تبادلوں، اہلکاروں کی تربیت، نصاب کے انضمام، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تعلیم جیسے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جاپان میں چینی سفارتخانے کے منسٹرکونسلر دو کیوئی نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے کہا کہ یہ کانفرنس چین جاپان اعلیٰ سطحی مشاورتی طریقہ کار کو عوام سے عوام کے تبادلوں پر لانے کے لیے اہم اقدام کے طورپر کام کررہی  ہے جس  کی  دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو بحال اور فروغ دینے میں بہت اہمیت ہے۔

جاپانی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت ہائرایجوکیشن بیورو کے بین الاقوامی امور ڈویژن کے ڈائریکٹر یوسوکے کوبیاشی نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان طلباء کے تبادلے اور یونیورسٹی تعاون کو فروغ دینا باہمی افہام و تفہیم اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے بہت ضروری ہے۔

چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی میں جنوری تا ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی 2023 کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  8.1 فیصد بڑھ کر187کھرب 50ارب یوآن (تقریباً 26کھرب 10ارب  ڈالر) ہو گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، مرکزی حکومت نے85کھرب90ارب یوآن ریونیو اکٹھا کیا، جو گزشتہ سال سے 7.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ  مقامی حکومتوں کی آمدنی  8.8 فیصد اضافے سے 101کھرب 60ارب یوآن ہوگئی۔ پہلے 10 ماہ میں ٹیکسوں کی مد میں157کھرب80ارب  یوآن کا ریونیو اکٹھا ہوا، جو گزشتہ سال سے 10.7 فیصد زیادہ ہے۔  اعداد و شمار کے مطابق  پہلے 10 ماہ عمومی سرکاری بجٹ کے اخراجات 4.6 فیصد سالانہ اضافے سے 215کھرب 70ارب یوآن ہو گئے۔  عام عوامی بجٹ کی آمدنی سے مراد سماجی مصنوعات کی تقسیم میں شرکت کے ذریعے حکومتی مالیات کے لیے آمدنی ہوتی ہے۔ یہ حکومتی کام کو یقینی بنانے کی مالی ضمانت ہے۔ 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا حیاتیاتی ماحولیاتی تحفظ سے متعلق...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ کا حیاتیاتی ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مضمون جمعرات کو شائع کیا جائے گا۔

شی کا مضمون سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فلیگ شپ میگزین چھیوشی جرنل کے اس سال کے 22ویں شمارے میں شائع کیا جائے گا۔

ماحولیاتی تحفظ کو مزید فروغ دینے کے لیے، مضمون میں اہم طریقوں کو مناسب طریقے سے اختیار کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

اس میں ماحولیات کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے تحفظ کے درمیان تعلق کو مناسب طریقے سے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔ مضمون کے مطابق ماحول کے اعلیٰ سطح کے تحفظ سے ملک کو مسلسل ترقی کے لیے نئی محرک قوت اور نئے وسائل پیدا کرنے اور ایک ماحول دوست ، کم کاربن اور سرکلر معیشت کی تعمیر میں مدد ملے گی، جس سے ترقی کے وسائل اور ماحولیاتی اخراجات کو مؤثر طریقے سے کم کرتے ہوئے  اس کی صلاحیت اور پائیداری کو فروغ ملے گا۔  

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا پیسیفک میں اقتصادی انضمام کو بڑھایا جا...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی محقق کییویوکی سیگوچی نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جانا  چاہیے، ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

جاپان کے کینن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل اسٹڈیزکے ریسرچ ڈائریکٹر سیگوچی نےشِنہوا کو دئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایشیا پیسیفک، ایک اہم معاشی محرک کے طور پر عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے جو عالمی اقتصادی ترقی کی قیادت کرتا رہے گا۔

سیگوچی نے بتایا کہ  طویل مدت میں، ایشیا عالمی اقتصادی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک رہے گا، اور ایشیا کی اقتصادی ترقی کا مرکز چین ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایشیا پیسیفک خطے میں اقتصادی بحالی کو سب سے بڑا فائدہ چین سے ملا ہے، جس نے خطے کی ترقی میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

سیگوچی نے کہا کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) ایشیا، افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ اور دیگر خطوں کو مشترکہ ترقی کے لیے ایک دوسرے سے منسلک کررہا ہے، اور یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے دنیا کو فائدہ ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بجلی کی پیداوارمیں اکتوبرکے دوران5.2...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بجلی کی پیداوار اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  5.2 فیصد بڑھ کر704ارب 40کروڑ کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات  کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق تھرمل پاور، ہائیڈرو پاور اور سولر پاور کی پیداوار میں بالترتیب 4 فیصد، 21.8 فیصد اور 15.3 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ جوہری توانائی کی پیداوار 0.2 فیصد اور ہوا سے بجلی کی پیداوار میں 13.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔

پہلے دس ماہ میں، ملک کی بجلی کی پیداوار ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.4 فیصد بڑھ کر تقریباً73کھرب 30ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کینسر سے صحت یابی کی شرح بڑھانے کے لی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت نے کینسر کی روک تھام اور علاج کے لیے آٹھ سالہ منصوبہ جاری کیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک کینسر کے مریضوں میں 46.6 فیصد صحت یابی کی شرح حاصل کرنا ہے۔

2023-2030 کی مدت کے لیے یہ یہ منصوبہ قومی صحت کمیشن سمیت 13 سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

منصوبے کے مطابق 2030 تک کینسر کی اسکریننگ اور جلد تشخیص اور علاج کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا، کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے رجحان کو روکا جائے گا۔

منصوبے میں کہا گیاہے کہ کینسر کی روک تھام اورعلاج کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،جس میں قومی، صوبائی، پریفیکچرل اور کاؤنٹی کی سطح کے طبی ادارے شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق، 2030 تک، کاؤنٹی کی سطح کے تمام علاقوں  میں ٹیومرکی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

2030 تک سروائیکل کینسراسکریننگ کی شرح کو 70 فیصد تک بڑھانے کے لئے حکومت زیادہ کیسزوالے علاقوں میں کینسر کی کلیدی اقسام کی ابتدائی تشخیص کی شرح اور چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ  کی کوریج کو بڑھانے کے لیے بھی  کوشاں ہے ۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق پورے ملک میں ٹیومر کے اندراج، کینسر کی اسکریننگ اور جلد تشخیص اور علاج کے فروغ کے ساتھ چین میں کینسر کے مریضوں میں پانچ سالہ صحت یابی  کی شرح ایک دہائی قبل 30.9 فیصد سے بڑھ کر 40.5 فیصد ہو گئی ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کے پہاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 36افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ 

حکام کے مطابق   یہ حادثہ بھارت  کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تقریباً 149 کلومیٹر جنوب میں ڈوڈا ضلع کے علاقے  اسار میں پیش آیا۔ بدقسمت بس کشتواڑ سے جموں شہر جا رہی تھی۔    ایک پولیس اہلکار نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ بس جس میں 55 افراد سوار تھے جو  سڑک سے پھسل کر 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، اب تک کی اطلاعات  کے مطابق  المناک حادثے میں 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 19 دیگر زخمی ہیں۔    حکام کے مطابق سب سے پہلے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

   بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی پی کے دوہرے معیارسے ای سی ایف اے کے ن...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے جامع کراس سٹریٹ اقتصادی معاہدے کے حوالے سے ان کے دوہرے برتاواور دوہرے معیار پر مبنی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے موقف سے اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) پر عمل درآمد میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس سے تائیوان میں ہم وطنوں کے مفادات کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے۔

ژو کے مطابق  اگرچہ ڈی پی پی حکام نے کہا کہ وہ ای سی ایف اے کو ختم نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر آبنائے پار اقتصادی تبادلوں اور تعاون کو روکا اور اقتصادی "ڈی کپلنگ" کی کوشش کی ۔

ژو نے کہا کہ ای سی ایف اے کے نفاذ کے بعد سے کاروباری شعبوں اور دونوں طرف کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات اور بہبود کو یقینی اور بہتر بنانے کے لیے، ترجمان  نے "تائیوان کی آزادی"  کی خواہاں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت کرنے اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کامطالبہ کیا۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں