• Columbus, United States
  • |
  • ٠٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چین-امریکہ-کینیڈا تیسرا بدھسٹ فورم چین میں ش...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین-امریکہ-کینیڈا تیسرا بدھسٹ فورم بدھ کو چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں شروع ہوگیا، جس میں تقریباً 300 نمائندے  اور مہمان شریک ہیں۔ چین کی بدھسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ماسٹر یانجیو نے کہا کہ   "پرسکون ذہن، خوشگوار بقائے باہمی" کے موضوع پر اس فورم کا مقصد چین، امریکہ اور کینیڈا کی بدھ برادریوں کا امن پسند افراد کے ساتھ تعلق قائم کرنا ہے، تاکہ تینوں ممالک کے درمیان بدھ مت کے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے،چین- امریکہ  اورچین- کینیڈا دوستی کی حوصلہ افزائی اور  امن کو فروغ دیا جاسکے، مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی  طور سے سیکھنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں مدد کی جاسکے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین اس فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ 2017 میں ٹورنٹو اور 2019 میں نیو یارک میں کامیابی کے ساتھ منعقد  کیا گیا  جو بحر الکاہل میں بدھ برادری کے افراد کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔    فورم 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ 

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرعی ماہرین افریقہ میں کاساوا کی کاش...

سانیا (شِنہوا) چین کے زرعی ماہرین  نے کہا ہے کہ وہ افریقہ میں بہتر معیار کی کاساوا کی اقسام کی کاشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جو نشاستہ دار خوراک کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ چین کی اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز (سی اے ٹی اے ایس) نے ایک ایکشن پلان میں کہا کہ اس کا افریقی ممالک میں 5لاکھ  ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاساوا کی نئی اقسام اور جدید کاشتکاری کی تکنیک کو اپنانے کامنصوبہ ہے۔

سی اے ٹی اے ایس کے نائب سربراہ شیی جیانگ ہوئی نے کہا کہ بہتر اقسام اور تکنیک سے فصل کی پیداوار 17 ٹن فی ہیکٹر سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ اس منصوبے کا اعلان  چین-افریقہ زرعی تعاون کے دوسرے فورم میں کیا گیا جو بدھ کو چین کےجنوبی  صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں اختتام پذیر ہوا۔ 

 
۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ آمد

امریکہ ، لوگ سان فرانسسکو  میں  چینی صدر شی جن پھنگ کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے سب سے بڑے اسپتال م...

غزہ (شِنہوا)اسرائیلی فوج کے درجنوں اہلکاروں نے بدھ کوغزہ شہرکے الشفا ہسپتال میں شدید گولہ باری کے دوران کارروائی کی۔ شِنہوا کو بھیجے گئے ایک پریس بیان میں، غزہ کی وزارت صحت میں فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر ایک فون کال کے ذریعے ہسپتال کو مطلع کیا کہ کارروائی کی جا رہی  ہے اوریہ کہ  لوگ کھڑکیوں، بالکونیوں یا دروازوں تک نہ آئیں۔  اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس معلومات اور آپریشنل ضرورت کی بنیاد پر الشفا ہسپتال کے اندر ایک مخصوص علاقے میں حماس کے خلاف ایک صحیح آپریشن کر رہی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان، اشرف القدرہ نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے جس کے لیے ہسپتال کے اندر فائرنگ کی ضرورت ہو کیونکہ وہاں مزاحمت کی کوئی صورت نہیں ہے، اوریہ کارروائی قبضہ گیر افواج کی جانب سے کمپلیکس میں موجود لوگوں کے خلاف دہشت گردی ہے۔

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ درجے کے محققین کی فہرست میں 1ہزار200 س...

بیجنگ (شِنہوا) سائنس ڈیٹا کے عالمی تجزیہ کار، کلیریویٹ کی طرف سے جاری کی گئی محققین کی تازہ ترین فہرست میں 1ہزار200 سے زائد چینی سائنسدانوں کو شامل کرلیا گیا۔   

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق، کلریویٹ نے بدھ کے روز اپنی انتہائی حوالہ شدہ محققین 2023 کی فہرست جاری کی۔ 67 ممالک اور خطوں کے 1ہزار300 سے زائد اداروں کے کل 6ہزار849 سائنسدانوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں سے 83.8 فیصدکا تعلق  10 ممالک اور خطوں سےہے۔

اس فہرست کے لیے مجموعی طور پر 1ہزار275 چینی سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا جس میں چین عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 1ہزار169 چینی سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے میں منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 22...

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بلاوایو کے قریب منی بس اور ٹرک  کے تصادم میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

زمبابوے ریپبلک پولیس نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربتایا کہ  بلاوایو-بیٹ برج روڈ پر ٹویوٹا کوانٹم گاڑی جس میں 21 مسافر سوار تھے اورایک ٹرک جس میں ایک شخص سوار تھا کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو دیگرافراد  زخمی ہوئے۔

 زمبابوے کے سب سے بڑے روزنامہ دی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق منی بس میں سوار تمام 22 افراد بشمول ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔  

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سان فرانسسکو میں چین ۔ امریکہ ملاقات کا ٹھنڈ...

بیجنگ (شِنہوا) سان فرانسسکو ملاقات  کے لئے راہ ہموار کر نے کے بعد بارے چین اور امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت ملاقات کو تیار ہیں۔

ایک مضمون کے مطابق یہ انتہائی متوقع دو طرفہ ملاقات ہے جس کا کافی عر صے سے انتظار تھا تاہم اس کا ٹھنڈے مزاج سے جائزہ لینا ہوگا۔

بالی سے سان فرانسسکو تک کا سفر مشکل رہا ہے۔

رواں سال کا آغاز چین اور امریکہ تعلقات کے لیے اچھا نہیں رہا۔ غبارے کا واقعہ ایک "کالا ہنس" تھا جسے خاموشی سے بھگایا جا سکتا تھا۔

بدقسمتی سےکچھ امریکی سیاست دان اسے عوام کی نظروں میں رکھنے کے لئے اپنی راہ سے بھٹک گئے اور خوف کو بڑھاوا دینے کے لئے اس کا استعمال کیا۔

اس کے بعد امریکہ نے ایک چین اصول کو پامال کیا جس سے سائی انگ وین کو امریکہ میں "مختصر قیام " کی اجازت ملی ۔  تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے اور جزیرے کے لئے فوجی امداد فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔

دنیا کی سپر پاور نے برآمدی کنٹرول اور چینی ٹیکنالوجی اداروں پر پابندیوں کے ذریعے چین کی تکنیکی ترقی کو سبوتاژ کرنا جاری رکھا۔

مہینوں تک ایسا نظر آرہا تھا کہ امریکہ  بالی میں ہو نے والے وعدے کبھی پور ے نہیں کر ے گا۔ اس میں نئی سرد جنگ شروع نہ کرنا ، چین کا نظام تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرنا ، چین کے خلاف اتحاد بحال نہ کرنا ۔ "تائیوان آزادی" میں تعاون نہ کرنا اور چین کے ساتھ تنازع جاری نہ رکھنا شامل تھا۔

ان اشتعال انگیزیوں کے باوجود چین پیچھے نہیں ہٹا ۔ اس کے بجائے یہ فعال طریقے سے امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں تک پہنچا۔

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، وزیر خارجہ جینٹ یلین، خصوصی ایلچی جان کیری اور وزیر تجارت جینا ریمنڈو سمیت سینئرعہدیداروں کو چین میں خوش آمدید کہا ۔ اس کے علاوہ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے وفود کی میزبانی کی گئی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈاکٹر ہنری کسنجر اور بل گیٹس سے بات چیت کی، امریکہ چین۔  تعلقات بارے قومی کمیٹی اور سسٹر سٹیز کانفرنس کو خطوط بھیجےاور فلاڈیلفیا آرکیسٹرا کے سی ای او متیاس تارنوپولسکی کے خط کا جواب دیا۔

چین کا اس بارے نقطہ نگاہ یہ ہے کہ چین-امریکہ تعلقات کا دونوں ممالک کے 1.7 ارب عوام کی فلاح و بہبود اور دنیا کے مستقبل پر اثرپڑتا ہے۔

چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ نے 1988 کے اوائل میں اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جارج شولٹز سے کہا تھا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس پیشرفت کو عالمی امن اور تمام انسانیت کے مفادات کے تحفظ کے تناظر میں ہونا چاہیئے۔

 
۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سان فرانسسکو میں چین ۔ امریکہ ملاقات کا ٹھنڈ...

بیجنگ (شِنہوا) سان فرانسسکو ملاقات  کے لئے راہ ہموار کر نے کے بعد بارے چین اور امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت ملاقات کو تیار ہیں۔

ایک مضمون کے مطابق یہ انتہائی متوقع دو طرفہ ملاقات ہے جس کا کافی عر صے سے انتظار تھا تاہم اس کا ٹھنڈے مزاج سے جائزہ لینا ہوگا۔

بالی سے سان فرانسسکو تک کا سفر مشکل رہا ہے۔

رواں سال کا آغاز چین اور امریکہ تعلقات کے لیے اچھا نہیں رہا۔ غبارے کا واقعہ ایک "کالا ہنس" تھا جسے خاموشی سے بھگایا جا سکتا تھا۔

بدقسمتی سےکچھ امریکی سیاست دان اسے عوام کی نظروں میں رکھنے کے لئے اپنی راہ سے بھٹک گئے اور خوف کو بڑھاوا دینے کے لئے اس کا استعمال کیا۔

اس کے بعد امریکہ نے ایک چین اصول کو پامال کیا جس سے سائی انگ وین کو امریکہ میں "مختصر قیام " کی اجازت ملی ۔  تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے اور جزیرے کے لئے فوجی امداد فراہم کرنے کی اجازت دی گئی۔

دنیا کی سپر پاور نے برآمدی کنٹرول اور چینی ٹیکنالوجی اداروں پر پابندیوں کے ذریعے چین کی تکنیکی ترقی کو سبوتاژ کرنا جاری رکھا۔

مہینوں تک ایسا نظر آرہا تھا کہ امریکہ  بالی میں ہو نے والے وعدے کبھی پور ے نہیں کر ے گا۔ اس میں نئی سرد جنگ شروع نہ کرنا ، چین کا نظام تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرنا ، چین کے خلاف اتحاد بحال نہ کرنا ۔ "تائیوان آزادی" میں تعاون نہ کرنا اور چین کے ساتھ تنازع جاری نہ رکھنا شامل تھا۔

ان اشتعال انگیزیوں کے باوجود چین پیچھے نہیں ہٹا ۔ اس کے بجائے یہ فعال طریقے سے امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں تک پہنچا۔

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، وزیر خارجہ جینٹ یلین، خصوصی ایلچی جان کیری اور وزیر تجارت جینا ریمنڈو سمیت سینئرعہدیداروں کو چین میں خوش آمدید کہا ۔ اس کے علاوہ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے وفود کی میزبانی کی گئی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈاکٹر ہنری کسنجر اور بل گیٹس سے بات چیت کی، امریکہ چین۔  تعلقات بارے قومی کمیٹی اور سسٹر سٹیز کانفرنس کو خطوط بھیجےاور فلاڈیلفیا آرکیسٹرا کے سی ای او متیاس تارنوپولسکی کے خط کا جواب دیا۔

چین کا اس بارے نقطہ نگاہ یہ ہے کہ چین-امریکہ تعلقات کا دونوں ممالک کے 1.7 ارب عوام کی فلاح و بہبود اور دنیا کے مستقبل پر اثرپڑتا ہے۔

چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ نے 1988 کے اوائل میں اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جارج شولٹز سے کہا تھا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس پیشرفت کو عالمی امن اور تمام انسانیت کے مفادات کے تحفظ کے تناظر میں ہونا چاہیئے۔

 
۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور امریکی عوام مشترکہ خواہش کے ساتھ ت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے 14 نومبر 2022 کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں کہا تھا کہ چین-امریکہ تعلقات "زیرو سم" کا کھیل نہیں ہونا چاہئے جہاں ایک فریق دوسرے فریق کی قیمت پر مقابلہ کرتا ہے یا پھلتا پھولتا ہے۔ چین ۔ امریکہ کامیابیاں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے میں نہیں بلکہ مواقع سے منسلک ہیں۔

ایک سال بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے براہ راست مسافر پروازوں میں جمعرات سے دوبارہ اضافہ ہوا جو دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتے باہمی فائدہ مند تعاون کا عکاس ہے۔

امریکی کاروباری طبقہ کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ مسابقت کسی بھی طرح چین۔ امریکہ تعلقات کا مرکزی دھارا نہیں ہے کیونکہ چینی اور امریکی  عوام دونوں ہی باہمی فاندہ مند تعاون کے خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں ختم ہونے والی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں زرعی، سیمی کنڈکٹر، طبی آلات، نئی توانائی کی گاڑیاں، کاسمیٹکس اور دیگر شعبوں سے وابستہ 200 سے زائد امریکی نمائش کنندگان نے شرکت کی جو اس سالانہ نمائش کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی ہے۔

سان فرانسسکو میں چینی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات بارے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سربراہ اجلاس دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عالمی معیشت کی بحالی میں مزید اعتماد مہیا کرے گا۔

شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس کے صدر ایرک ژینگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رہنماؤں کی ملاقات سے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم ترقی کو فروغ ملے گا۔

 
۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور امریکی عوام مشترکہ خواہش کے ساتھ ت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے 14 نومبر 2022 کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں کہا تھا کہ چین-امریکہ تعلقات "زیرو سم" کا کھیل نہیں ہونا چاہئے جہاں ایک فریق دوسرے فریق کی قیمت پر مقابلہ کرتا ہے یا پھلتا پھولتا ہے۔ چین ۔ امریکہ کامیابیاں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے میں نہیں بلکہ مواقع سے منسلک ہیں۔

ایک سال بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے براہ راست مسافر پروازوں میں جمعرات سے دوبارہ اضافہ ہوا جو دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتے باہمی فائدہ مند تعاون کا عکاس ہے۔

امریکی کاروباری طبقہ کے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ مسابقت کسی بھی طرح چین۔ امریکہ تعلقات کا مرکزی دھارا نہیں ہے کیونکہ چینی اور امریکی  عوام دونوں ہی باہمی فاندہ مند تعاون کے خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں ختم ہونے والی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں زرعی، سیمی کنڈکٹر، طبی آلات، نئی توانائی کی گاڑیاں، کاسمیٹکس اور دیگر شعبوں سے وابستہ 200 سے زائد امریکی نمائش کنندگان نے شرکت کی جو اس سالانہ نمائش کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی ہے۔

سان فرانسسکو میں چینی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات بارے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سربراہ اجلاس دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور عالمی معیشت کی بحالی میں مزید اعتماد مہیا کرے گا۔

شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس کے صدر ایرک ژینگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ رہنماؤں کی ملاقات سے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم ترقی کو فروغ ملے گا۔

 
۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -مغربی کنارہ - تلکرم - جھڑپیں

شمالی مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں ایک پناہ گزین کیمپ کی تباہ شدہ عمارت کے اندر فلسطینی موجود ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ - روزمرہ زندگی - گدھا گاڑی

غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں لوگ گدھا گاڑیوں پر جاتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -مغربی کنارہ - تلکرم - جھڑپیں

شمالی مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑی سے آنسو گیس پھینکی جارہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ - پریس کانفرنس - معیشت -اکتوبر

قومی شماریات  بیورو (این بی ایس) کے ترجمان لیو آئی ہوا (دائیں) دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-بامیان-ثقافتی آثار تحفظ-فٹ بال میچ

افغانستان کے صوبہ بامیان میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے  منعقدہ فٹ بال میچ کا منظر۔(شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ ایپک ۔ وزارتی اجلاس...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن (درمیان ، سامنے) ایپک وزارتی افتتاحی مکمل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سان فرانسسکو ۔ ایپک ۔ وزیر خزانہ ۔ اجل...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپک) کے وزرائے خزانہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ ایپک۔ سبز اختراع فور...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں امریکہ ۔ چین سبز توانائی کونسل کے چیئرمین وانگ چھی سبز اختراع اور پائیدار ترقیاتی فورم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ آمد

امریکہ ، سان فرانسسکو کے سان فرانسسکو  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین اور گورنر کیلیفورنیا گیون نیوسم چینی صدر شی جن پھنگ کا استقبال کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ شی جن پھنگ ۔ آمد

امریکہ ، سان فرانسسکو کے سان فرانسسکو  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین اور گورنر کیلیفورنیا گیون نیوسم چینی صدر شی جن پھنگ کا استقبال کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غربت میں کمی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرن...

نقد رقم کی منتقلی کے روایتی ماڈل اگرچہ فوری ریلیف فراہم کر سکتے ہیںلیکن وہ پاکستان میں غربت کی بنیادی وجوہات سے نمٹ نہیں سکتے۔ غربت میں کمی کے حصول کے لیے عموما روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم اور معاشی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان اکنامک سروے 2022-23 کے مطابق، کفالت پروگرام کے تحت غیر مشروط کیش ٹرانسفرنے مالی سال 23 کے جولائی تا مارچ کے دوران کل 128.90 بلین روپے تقسیم کیے ہیں۔ویلتھ پا ک سے بات کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن قیصر بنگالی نے کہا کہ ملازمت کی تخلیق افراد کو آمدنی کا مستقل ذریعہ فراہم کر سکتی ہے جس سے وہ طویل مدت تک اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ دوسری طرف، نقدی کی منتقلی، عارضی ریلیف فراہم کرتی ہے لیکن یہ پائیدار معاشی آزادی کا باعث نہیں بن سکتی۔ورلڈ بینک کی جانب سے 'پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ' کے مطابق ملک میں غربت کی شرح 37.2 فیصد ورلڈ بینک کے 2.15 ڈالر یومیہ کے معیار کے مطابق جاری مالی سال تک پہنچنے کی توقع ہے۔بنگالی نے مزید کہا کہ غربت کو کم کرنے میں بنیادی توجہ ہنر کی ترقی کے پروگراموں پر ہونی چاہیے۔ روزگار کے مواقع اکثر تربیت اور مہارت کی نشوونما کے ساتھ آتے ہیںجو افراد کو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیت اور آمدنی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ غربت سے مستقل نجات کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان اکنامک سروے کے مطابق جولائی اور دسمبر 23 کے درمیان، تقریبا 8.67 ملین استفادہ کنندگان کو کیش ٹرانسفر پروگرام کے تحت 16.35 بلین روپے کی رقم کی تقسیم موصول ہوئی۔بنگالی نے کہا کہ ملک میں سازگار کاروباری ماحول انٹرپرینیورشپ اور کاروبار کی توسیع کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ روزگار کی تخلیق لوگوں کو آمدنی کا ذریعہ فراہم کرکے غربت سے نکالنے کا ایک براہ راست اور موثر طریقہ ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی اسکیموں کے لیے وسائل مختص کرے جو ملک میں کاروبار کو فروغ دے سکیں۔ کاروباری ترقی اکثر بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرتی ہے، جیسے سڑکیں، توانائی اور ٹیکنالوجی ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی یہ بہتری دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں زندگی کے بہتر حالات اور روزگار کے مواقع کا باعث بن سکتی ہے۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینا افراد کو علم، ہنر اور قابلیت سے آراستہ کرے گا جس سے ان کی ملازمت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے ان کے بہتر معاوضہ اور زیادہ مستحکم ملازمتوں کے حصول کے امکانات بڑھ جائیں گے اور ان کی غربت میں کمی واقع ہوگی۔پائیدار غربت میں کمی کے حصول کے لیے اکثر تعلیم، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ آئی ٹی پالیسی سے ملازمتوں اور زرمبادلہ...

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ای ایس نے فری لانسرز کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ میں اضافے کے حوالے سے بھی مفید نتائج برآمد کیے ہیں۔ سندھ کے آئی ٹی وزیر کے کنسلٹنٹ تیمور صدیقی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل اکانومی کو بڑھانے اور معاشی خوشحالی اور عوامی بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آئی ٹی خدمات کو مزید قابل رسائی، سستی اور عالمگیر بنا کر اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔صوبائی حکومت ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جسے وہ سماجی شمولیت اور معاشی ترقی کے کلیدی محرک کے طور پر دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے جو آئی ٹی کے شعبے میں ایک مناسب انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔حکمت عملی کے اہم ستونوں میں ای گورننس، آئی ٹی انفراسٹرکچر، انسانی سرمائے کی ترقی، جدت اور کاروباری ترقی، آئی ٹی اور آئی ٹی انبلڈ سروسز ،آئی ٹی ای ایس کی برآمد، فنٹیک، ای کامرس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، پرائیویسی اور سیکیورٹی، اور شراکت داری شامل ہیں۔ مارچ 2023 تک پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ 5,109 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو برآمد کنندگان کی نمائندگی کرتی ہیں۔ آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس انڈسٹری کے بڑے ٹیک حب لاہور 36.4 فیصد، کراچی 28 فیصداور پی ایس ای بی کی رجسٹرڈ کمپنیاں اسلام آبادراولپنڈی 27 فیصدہیں۔ باقی 10 فیصد رجسٹرڈ کمپنیاں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔تیمور نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو وسعت دے کر اور آئی ٹی انڈسٹری کو قومی ٹیلنٹ پول میں شامل کرنے کے لیے بااختیار بنا کر کمپنیوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سندھ میں آئی ٹی انڈسٹری سب سے کم عمر افرادی قوت پر مشتمل ہے جس میں کمپنی کے بانی اور اسٹارٹ اپ مالکان کے طور پر خواتین کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ خواتین تکنیکی، انتظامی اور ایگزیکٹو سطح کے عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔ اسٹارٹ اپ کی کامیابی کی کئی کہانیاں سامنے آئی ہیں اور نوجوان لڑکیاں اور لڑکے میٹروپولیٹن شہر کراچی سے حیدرآباد تک اور یہاں تک کہ تھر اور جیکب آباد جیسے دور دراز علاقوں میں بھی کام کر رہے ہیں۔آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس انڈسٹری میں، مالی سال 2023 کے پہلے نو مہینوں جولائی تا مارچ کے دوران 1.72 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس کل آئی ٹی برآمدی ترسیلات کا 88.6 فیصدحاصل کیا گیا 16.7 فیصد کا اضافہ امریکہ کے تجارتی سرپلس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے 1.47 بلین ڈالر رہا اوراس برآمدی حجم میں سندھ نے بڑا حصہ ڈالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کم پیداواری لاگت پاکستانی مصنوعات کی مسابقت...

پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت مقامی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں مقامی مصنوعات کی مانگ پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ منسٹری آف پلاننگ کے سینئر ریسرچ اینالسٹ شاہد اقبال نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چین کی لاگت سے موثر مینوفیکچرنگ پالیسیوں سے سیکھ کرپاکستان ان مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات کی مسابقت کو بڑھا سکتا ہے۔شاہد نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو پالیسیوں کے ذریعے ترقی دی جا سکتی ہے جس کا مقصد مینوفیکچرنگ کی لاگت کو کم کرنا ہے۔عالمی بینک کے مطابق چین کی جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ تقریبا 30 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت مینوفیکچرنگ سہولیات کو سستی اور بلاتعطل بجلی فراہم کرتی ہے جو عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی مسابقت کو یقینی بناتی ہے۔ پاکستان کا معاشی انفراسٹرکچر ایک اہم ان پٹ کے طور پر بجلی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جہاں بجلی کے اخراجات پیداواری لاگت کا 50 فیصد سے زیادہ ہوتے ہیں۔بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی متعدد اسٹیل پلانٹس کو اپنا کام بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ باقی پلانٹس اپنی صلاحیت سے بہت کم کام کر رہے ہیں۔ اس وقت اوسط بیس ٹیرف 29.78 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جب ٹیکسوں اور اضافی فیسوں جیسے فیول ایڈجسٹمنٹ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، اور سرچارجز میں فیکٹرنگ کی جائے تو ایک یونٹ کی قیمت 50 روپے سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں ویتنام کی نسبت 58 فیصد زیادہ ہیں اور بنگلہ دیش اور چین کی نسبت 53 فیصد زیادہ ہیں۔شاہد اقبال کے مطابق مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی کا تعلق مختلف صنعتی عملوں میں عصری ٹیکنالوجی کو اپنانے سے ہے۔ چین جدید ترین ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ذریعے اپنے صنعتی شعبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔کسی ملک کے اندر سے خام مال کا حصول مصنوعات کی حتمی قیمت کو نمایاں طور پر متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب خام مال اور درمیانی سامان گھریلو سپلائی چینز سے حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔پاکستان کے برعکس، چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مضبوط بنیاد ہے، جو درمیانی اشیا فراہم کرنے والے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، چینی ایس ایم ای گارمنٹ سیکٹر کے لیے درمیانی اشیا جیسے بٹن، دھاگے اور زپ فراہم کرتی ہیں۔ مزید برآں، چین نے ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن نیٹ ورک سمیت انفراسٹرکچر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جس سے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موثر انفراسٹرکچر سامان اور خام مال کی نقل و حرکت کو بھی زیادہ موثر بناتا ہے۔منصوبہ بندی کی وزارت کے سینئر تحقیقی تجزیہ کار نے کہاکہ چین تحقیق اور ترقی اور اختراع میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ایسا کرنے سے وہ بہتر ٹیکنالوجی اور عمل کے ذریعے مینوفیکچرنگ کی لاگت کو کم کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.2 فیصد تحقیق اور ترقی پر خرچ کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حیدرآباد گریژن،یوم اقبال کی مناسبت سے بیت با...

حیدرآباد گریژن میں یوم اقبال کی مناسبت سے بیت بازی انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک آرمی کی جانب سے طلبہ کے مابین بیت بازی مقابلے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کیے گئے، حیدرآبادریجن کی 14 یونیورسٹیز کی 16 ٹیموں کو بیت بازی کے مقابلوں میں مدعو کیا گیا تھا۔ ہریونیورسٹی سے 15 طلبہ مقابلوں میں شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 210 طلبہ نے مقابلے میں حصہ لیا ،ماہر تعلیم افراد پر مشتمل جیوری نے مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ جیوری میں پروفیسر ڈاکٹر شازرہ حسین جامعہ سندھ , پروفیسر ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی شعبہ اردو , پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس جامعہ کراچی شامل تھیں،تمام ٹیموں کے مابین بہترین مقابلہ ہوا،تاہم جامعہ سندھ نے پہلی جبکہ پمس یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اساتذہ اور طلبہ نے پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم مہیا کرنے سے صلاحیت اور وطن سرشاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے پی، پولیو مہم کے دوران 93 ہزار بچے پولیو...

خیبر پختونخوا میں رواں سال تین پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے لیکن اس کے باوجود پچھلے ماہ چلنے والی مہم کے دوران 93 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔ ایمرجنسی آپریشن کے مطابق پولیو ٹیمیں پہنچیں تو بتایا گیا کہ ستتر ہزار بچے گھروں پر نہیں تھے،سولہ ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکارکیا،پچھلے سال بیس پولیو کیسز اس صوبے سے رپورٹ ہوئے تھے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مہم کے دوران انکار کرنے والے 8 ہزار والدین پشاورکے ہے،بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران 77 ہزار بچے گھروں پر نہیں تھے۔ ڈپٹی کو آرڈینیٹر کے مطابق رواں سال صوبے میں ضلع بنوں سے 3 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کیلئے گاون پہنن...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 نومبر سے عدالت میں کیس کے لیے پیش ہونے والے وکلا کے لیے گاون پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر گان پہنے روسٹرم پر آئے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو ہائیکورٹ کے احکامات کا پتہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ سینئر وکیل ہیں اور ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی ہیں لیکن دونوں بغیر گاون کے؟ دوران سماعت وکلا نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ گاون پہن کر عدالت پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ 15 نومبر سے عدالت پیش ہونے پر گاون پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، خود بھی گاون پہنیں اور جنہوں نے نوٹیفکیشن نہیں دیکھا انہیں بھی آگاہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ ا...

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ میں 10 سالہ بچے کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی عدالت عظمی میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت عظمی کی جانب سے خیبرپختونخواہ پولیس کے معیار تفتیش پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سے ڈی ایس پی صاحب کہنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان کی سرزنش کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صاحب صاحب کہہ کر سب لوگوں کا دماغ خراب کر رکھا ہے، صرف ڈی ایس پی ہے وہ اور وہ بھی نااہل۔ عدالت عظمی نے آرڈر شیٹ میں افسران کے عہدوں کیساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ افسران کے عہدوں کے ساتھ صاحب کا لفظ آزادی کے حصول کی بنیاد کی نفی کرتا ہے، صاحب کا لفظ سرکاری افسران و ملازمین کو احتساب سے بالاتر بناتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی اور کہا گیا کہ پولیس نے بچہ مرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے کوئی تفتیش نہیں کی، ناقص تفتیش کی مثال دینے کیلئے یہ بہترین کیس ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سب سے ناقص تفتیش کے پی پولیس کی ہوتی ہے جبکہ انہوں نے کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر سے معلومات لینے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ کیا کمرہ عدالت کو اپنا دفتر سمجھ رکھا ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر عملدرآمد کیلئے ری...

وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی پر عمل درآمد کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ہے۔ تین رکنی کمیشن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ خوشحال خان بطور ممبر ہوں گے۔وفاقی حکومت نے کمیشن کے 10 ٹی او آرز طے کر دیے جس کے مطابق فیض آباد دھرنا کے دوران ٹی ایل پی کو کس نے غیر قانونی فنڈنگ یا دیگر سہولیات فراہم کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں 10 ما...

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 2 فیصد اور 43.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے اختتام تک ملک میں 5403605 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5299731 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اکتوبرمیں ملک میں 458826 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 429643 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 1159626 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 809580 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔اکتوبر میں ملک میں 158865 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 122 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 71459 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل...

ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ، جس میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا۔ جیل ٹرائل کے لیے پیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ایسی کوئی دستاویز موجود ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔ اٹارنی جنرل وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش نہیں کر سکے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اٹارنی جنرل وہ سمری بھی پیش نہ کر سکے جس کی بنیاد پر کابینہ نے فیصلہ کیا۔ کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کے لیے مطلوبہ دستاویزات ریکارڈ پر لانا لازم ہے۔ انہی دستاویزات کی روشنی میں اپیل کنندہ کے بنیادی حقوق متاثر کرنے کے قانونی نکتے پر بھی فیصلہ کرنا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت سائفر کیس کے ٹرائل پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداروں کیخلاف تقاریر کیس،شیر افضل مروت ایڈوو...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی اداروں کیخلاف تقاریر کیس میں شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو 14 دن میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ اپنے لیڈر کو فالو کر رہے ہیں کہ جتنے مقدمات ان پر ہوئے آپ پر بھی اتنے ہی ہونے ہیں۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمات بنانا رواج بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف خیبر پختون خوا میں ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے 2 مقدمات درج ہیں جس میں ایک مقدمہ پولیس سٹیشن صدر ڈیرہ اسماعیل خان اور اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ ضلع مہمند میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلہ پورا ہو گیا مگر اس کے اثرات ابھی تک باقی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کا چلہ تو پورا ہو گیا ہے مگر اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دوستی اور دشمنی دونوں قبر تک نبھاتا ہوں۔ اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شیخ صاحب چلہ پورا ہوگیا؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چلہ تو پورا ہوگیا ہے مگر اثرات ابھی تک باقی ہیں ۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چیرمین پی ٹی آی کے ساتھ ہیں یا ہتھیار ڈال دئیے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں قبر تک نبھاتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، الزامات کے بجائ...

صدرمسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی ،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے، انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے، بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، میں نے بلاول بھٹو کے ساتھ 16ماہ کام کیا ، جن کو عوام منتخب کریں گے ،قوم انکو قبول کرے گی،دوبارہ موقع ملا تو نوازشریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کرینگے، نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج اپنے بھائی نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی کو ملنے آیا ہوں، ہمارا اس خاندان سے 50سال سے تعلق ہے، سیاست اپنی جگہ خاندانی تعلق کا ہمیشہ احترام کیا ، حاجی لشکری رئیسانی کو دعوت دینے آیا ہوں ن لیگ میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سارے سیاسی اکابرین نے ن لیگ کو جوائن کیا ہے، ہمیں ملکر اس صوبے کو خوشحال بنانا ہے، ہمیں ملکر سیاسی،معاشی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنا ہے، میاں نوازشریف آج صرف ایک سیاستدان نہیں ایک مدبر ہیں، نوازشریف کی تمام صوبوں کے ساتھ والہانہ محبت ہے، کل ہماری سیاسی گفتگو ہوئی،کل کے حوالے سے مطمئن ہوں، سیاست برائے سیاست کوئی قومی خدمت نہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ سمجھتا ہوں ان 75سالوں میں جو خرابی ہوئی، تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا ہوگا،16ماہ کی مخلوط حکومت تھی،مشاورت سے فیصلے ہوتے تھے، 16ماہ کی حکومت میں مثبت فیصلے ہوئے،فیصلوں میں تاخیر بھی ہوئی، سیلاب میں ساتھیوں سمیت ہم گھر میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھے ہوئے تھے، میں سیلاب میں جگہ جگہ گیا دن رات مارا مارا پھرتا رہا، ہم نے وفاق سے 100ارب روپے دکھی انسانیت کیلئے مہیا کیے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے ہم آرام سے بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ ڈوبے ہوئے تھے۔ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچا دیا تھا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، یقینا ہمارا سیاسی سرمایہ خرچ ہوا،تسلیم کرتا ہوں، ریاست بچ گئی ،سیاست بھی بچ جائے گی انشااللہ ، ملک دیوالیہ ہوجاتا تو سری لنکا جیسے حالات بن جاتیاور بدترین صورتحال ہوتی، جہاں تک مہنگائی کی بات ہے وہ گزشتہ 4سالوں سے چلی آرہی تھی۔ ان کامزید کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہمیں گندم امپورٹ کرنا پڑی، گزشتہ حکومت میں گندم کی پیدوار بھی کم ہوئی، چیلنجز تھے ،ہم انسان ہیں ،انسانوں سے خطا ہوتی ہے، ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی اور ہوئیں بھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، میں نے بلاول بھٹو کے ساتھ 16ماہ کام کیا ، جن کو عوام منتخب کریں گے ،قوم انکو قبول کرے گی،عوام اگر ووٹ کے ذریعے نوازشریف کو منتخب کرتے ہیں تو یقین ہے انکو قبول کیا جائے گا۔ اس موقع پر لشکری رئیسانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہبازشریف نے ہمیں دعوت دی یہ باعث اعزاز ہے، نوازشریف ملک کے بحرانوں کو بہتر جانتے ہیں، نوازشریف کے پاس بحرانوں کا حل ہوگا، ہم نے فیصلہ کیا اس سیاسی عمل کا حصہ بنیں گے، ہمارا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوئٹہ کے سراوان ہاس میں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتِ حال اور انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ شہبازشریف کی آمد پر نواب اسلم خان رئیسانی نے خوش آمدید کہا اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کیلئے یہ ایک پرمسرت موقع ہے جب بلوچستان سے کئی سیاسی قد آور اور محترم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ حکومت نے گوادر میں بند پڑے کئی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا تھا جن کا آغاز میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم 2014، 15 میں کیا تھا، انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیاتھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں سموگ کا راج، فضائی آلودگی میں شہر...

صوبائی دارالحکومت لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پرہے۔ شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 308 ریکارڈ کیا گیا ہے، مال روڈ کا اے کیو آئی308 اور عامر ٹاون میں 356 رہا ، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت بدھ کو کم سے کم 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ادھر فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گزشتہ 2 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ جناح ہسپتال میں900 ،میو ہسپتال 850 جبکہ گنگارام میں700 مریض رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ متعدد مریضوں نے سروسزاور جنرل ہسپتال کا بھی رخ کیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماری میں مبتلا مریض گھروں سے باہر نہ جائیں، سموگ سے جلدی امراض میں اضافہ اور آنکھیں متاثر ہو سکتی ہیں، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت رکھنے والے افراد اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ، توشہ خانہ کیس،بشری بی بی کی ض...

190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق خاتون اول بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، بشری بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہ ہوا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف، تفتیشی افسر میاں عمر اور محسن ہارون پیش عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں بشری بی بی کے وکلا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ معلوم نہیں، اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ وکیل ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں، بعدازاں عدالت بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیر التوا تھی۔ درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی ک...

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع نہایت فخر کے ساتھ کر سکتے ہیں، 16 ماہ میں پی ٹی آئی حکومت میں مفلوج کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا گیا، ملک میں متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہدف تنقید بنائے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صوبہ سندھ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈنگ کی گئی، تھر کوئلے کا منصوبہ جس کا بلاول زرداری نے کریڈٹ لیا وہ کاغذوں میں گھوم رہا تھا، پیپلز پارٹی کے تین ادوار میں اس پر کوئی قابلِ ذکر عمل نہیں ہو سکا، مسلم لیگ(ن)کے دورِ حکومت میں وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر تھر کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا گیا، تبھی یہ خواب حقیقت بن سکا۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ قومی منصوبہ ہونے کی وجہ سے اس کو قومی جذبہ کے تحت صوبائی حکومت کے اشتراک سے آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا گیا، اچھا ہوتا اگر بلاول بھٹو زرداری تھر منصوبہ کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کے تعاون کا بھی ذکر کر دیتے، میں ادب سے کہوں گا کہ ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بطور وزیراپنے کام پر ضمیر مطمئن، بلاول ہمیں...

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے، بلاول بھٹو ہمیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اور یحیی کی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لیکر قمر باجوہ تک ہم نے سب کی جیلیں بھگتی ہیں، بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دیدی، ضیا آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں، جسمانی تشدد سہا، والدہ کی جان گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لا بھی بھگتا، بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے، ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نےاسٹیم سیلز سے پہلے بندر ک...

شنگھائی (شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی ٹیم نے بندرکے اسٹیم سیل لائن سے حاصل ہونے والے خلیات سے پہلا بندر پیدا کرلیا ہے جس سے انسانی بیماریوں کے مطالعہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تجربے سے پتہ چلا ہے کہ بندر کے اسٹیم سیلز ، ایک قسم کا خلیہ جو بہت سے مختلف خلیوں کی اقسام میں نشوونما پانے کے قابل ہے، جنین اور جراثیمی خلیات کے باہر پلیسینٹل ٹشوز میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈال سکتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے دماغی سائنس وانٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے سنٹر فار ایکسی لینس اور گوانگژو انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیسن اینڈ ہیلتھ کی تحقیقی ٹیم نے مکاکس بندروں کا استعمال کرتے ہوئے کیمریک بندروں کی افزائش کی۔

انہوں نے سب سے پہلے سات دن پرانے بلاسٹوسسٹ ایمبریوز سے نکالے گئے خلیات کا استعمال کرتے ہوئے نو سٹیم سیل لائنیں قائم کیں، اور پھر سیل لائنز کو کلچرمیں رکھا تاکہ انہیں مختلف سیل اقسام میں فرق کرنے کی بہتر صلاحیت فراہم کی جا سکے۔

حال ہی میں جرنل سیل میں کور اسٹوری کے طور پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اسٹیم سیلز پر فلوروسینٹ پروٹین کا لیبل لگایا گیا تھا تاکہ محققین کے لیے اس بات کا تعین ہوسکے کہ ان اسٹیم سیلز میں سے کون سے ٹشوز کس جانور میں نشوونما پاتے اور زندہ رہتے ہیں۔

آخر کار، ٹیم نے پہلے بندرکے جنینز میں داخل کرنے کے لیے کچھ اسٹیم سیلز کا انتخاب کیا جو چار سے پانچ دن پرانے تھے جنہیں سروگیٹ مادہ میکاک میں پیوند کیا، جس کے نتیجے میں چار اسقاط حمل اور چھ مکمل مدت کے زندہ بچے پیدا ہوئے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رجسٹرڈ نجی کمپنیوں کی تعداد5کروڑ20لا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال ستمبرکے آخر تک رجسٹرڈ نجی کمپنیوں کی تعداد5کروڑ20لاکھ  سے زیادہ ہو گئی، جو ملک میں رجسٹرڈ کل کاروباری اداروں کا 92.3 فیصد ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارمارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) نے منگل کو بتایا کہ  چین کے نجی اداروں کی ترقی  میں استحکام ایک پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور ملکی معیشت میں نیچے کی جانب بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں واضح ہو رہا ہے۔

ایس اے ایم آر نے مزید کہا کہ جنوری سے ستمبر کے عرصے کے دوران تقریباً70لاکھ 70ہزارنئی نجی کمپنیاں قائم ہوئیں، جو گزشتہ  سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ایس اے ایم آر کے اعداد و شمار کے مطابق  پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک بھر میں تقریباً 1کروڑ72لاکھ نئے  انفرادی کاروباری ادارے قائم ہوئے، جو گزشتہ سال سے 11.7 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی طب کی 20ویں عالمی کانگریس منیلا میں شرو...

منیلا(شِنہوا) چینی طب کی 20ویں عالمی کانگریس "سب کے لیے صحت: عالمی صحت کی دیکھ بھال میں روایتی ادویات کا انضمام" کے عنوان سےمنگل کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں شروع ہوگئی۔

 فلپائنی ٹی سی ایم اینڈایکیوپنکچر ایسوسی ایشن انکارپوریشن کے چیئرمین ژینگ چھی منگ نے کہا کہ یہ تقریب تعلیمی شعبے میں تعاون اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دے گی، جو نہ صرف روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) میں سائنسی تحقیق کوفروغ دے گی بلکہ عالمی سطح پر ٹی سی ایم کی حیثیت کو بھی بہتر بنائے گی۔

 فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین اور فلپائن طب اور صحت کے شعبے میں تعاون اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے، ٹی سی ایم اور فلپائن کی روایتی ادویات باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دیں گے اورچین اور فلپائن کے لوگوں کی صحت اور خوشحالی کو فروغ دینے اورسب کے لیے صحت کی عالمی برادری کی تشکیل  میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک بچہ پانی کی ج...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کی ایک رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک بچہ پانی کی زیادہ یا بہت زیادہ کمی کے شکار علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔

"موسمیاتی تبدیلی کا بچہ" کے نام سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کم ہوتی ہوئی پانی کی دستیابی اور پینے کے پانی اور صفائی کی ناکافی سہولیات کا دوہرا بوجھ  اس چیلنج کو بڑھا رہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حالات  نے  پہلے سے مشکلات کا شکار73کروڑ90لاکھ بچوں کو اور بھی زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بچوں کے لیے تباہ کن ہیں۔ ان کے جسم اور دماغ آلودہ ہوا، ناقص غذائیت اور شدید گرمی کے مقابلے کے لیے کمزور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف بچوں کی دنیا بدل رہی ہے ، پانی کے ذرائع خشک ہونے اور خوفناک موسمی واقعات کے وقت کے  ساتھ ساتھ شدید  اور زیادہ بار بار ہونے سے بچوں کی فلاح و بہبود پر اثر پڑ رہا ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ بچے تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ان کی ضروریات کو اکثر اوقات نظر انداز کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں دیگر حالات کی مںظر کشی بھی کی گئی ہے  جن میں بچوں کو موسمیاتی بحران کے اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں بیماریاں، فضائی آلودگی اورسیلاب اور خشک سالی شدید موسمی واقعات شامل ہیں ۔ لڑکپن سے بالغ ہونے تک، بچوں کے دماغ، پھیپھڑوں، مدافعتی نظام اور دیگر اہم افعال کی صحت اور نشوونما اس ماحول سے متاثر ہوتی ہے جس میں وہ بڑے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچے بڑوں کی نسبت  فضائی آلودگی کا زیادہ شکار  ہوتے ہیں ۔ عام طور پر وہ بالغوں کے مقابلے میں تیزی سے سانس لیتے ہیں اور ان کے دماغ، پھیپھڑے اور دیگر اعضاء اب بھی نشوونما پا رہے ہیں۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد سب صحارا افریقہ، وسطی اور جنوبی ایشیا اور مشرقی و جنوب مشرقی ایشیا میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں رہتے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں 43کروڑ60لاکھ  بچے ایسے علاقوں میں رہتے تھے جہاں پانی کی شدید کمی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں نائجر، اردن، برکینا فاسو، یمن، چاڈ اور نمیبیا شامل ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق ،فوجی آپریشن میں مقامی سرغنہ سمیت داعش...

بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں ایک کارروائی میں مقامی سرغنہ سمیت داعش  کے تین جنگجو مارے گئے۔

عراقی افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی  رسول نے ایک بیان میں بتایا کہ عراقی کاؤنٹر ٹیررازم سروس فورسز نے، ہیلی کاپٹر گن شپوں کی مدد سے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع وادی زغایتون کے علاقے میں داعش کے ارکان کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ 

 بیان کے مطابق   گروپ لیڈر ہیلی کاپٹرسے  کی گئی  بمباری میں مارا گیا اور دوسرے عسکریت پسند نے گھیرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ تیسرے کو ایک خالی مکان میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکہ تعلقات کومضبوط اورمستحکم ترقی کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اسکے ساتھ نئی سرد جنگ یا تنازعہ پیدا نہ کرنے کے اپنے وعدے کا احترام کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 نومبر کو وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم  عہدیدار نے دونوں ممالک کے صدور کی آئندہ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ سربراہی اجلاس کے اہداف "مقابلے کا انتظام، تنازعات کے منفی پہلووں کو روکنے اور رابطوں کے ذرائع کو یقینی بنانے کے بارے میں ہیں۔

اس حوالے سےچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے پہلے ہی صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کی  چین-امریکہ سربراہی اجلاس کے لیے تفصیلات  جاری کر دی ہیں،ترجمان نے کہا کہ دونوں صدور کے درمیان  چین-امریکہ تعلقات کی تشکیل میں اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور اورعالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ماؤ نے کہا کہ چین ہمیشہ  امریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی  اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ بڑے ملک کا مقابلہ زمانے کے رجحان کے مطابق نہیں اور یہ امریکہ یا عالمی چیلنجز کے حوالے سے درپیش مسائل حل نہیں کر سکتا۔

ماؤ نے کہاکہ چین مسابقت سے نہیں ڈرتا، لیکن ہم چین-امریکہ تعلقات کو مقابلے کی آنکھ سے دیکھنے کے مخالف ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکہ تعلقات کومضبوط اورمستحکم ترقی کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اسکے ساتھ نئی سرد جنگ یا تنازعہ پیدا نہ کرنے کے اپنے وعدے کا احترام کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 نومبر کو وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم  عہدیدار نے دونوں ممالک کے صدور کی آئندہ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا تھا کہ سربراہی اجلاس کے اہداف "مقابلے کا انتظام، تنازعات کے منفی پہلووں کو روکنے اور رابطوں کے ذرائع کو یقینی بنانے کے بارے میں ہیں۔

اس حوالے سےچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے پہلے ہی صدر شی جن پھنگ کے دورہ امریکہ کی  چین-امریکہ سربراہی اجلاس کے لیے تفصیلات  جاری کر دی ہیں،ترجمان نے کہا کہ دونوں صدور کے درمیان  چین-امریکہ تعلقات کی تشکیل میں اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور اورعالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ماؤ نے کہا کہ چین ہمیشہ  امریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی  اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ بڑے ملک کا مقابلہ زمانے کے رجحان کے مطابق نہیں اور یہ امریکہ یا عالمی چیلنجز کے حوالے سے درپیش مسائل حل نہیں کر سکتا۔

ماؤ نے کہاکہ چین مسابقت سے نہیں ڈرتا، لیکن ہم چین-امریکہ تعلقات کو مقابلے کی آنکھ سے دیکھنے کے مخالف ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے مریخ پر آکسیجن کی پیداوار...

ہیفے(شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی جانب سے تیارکردہ اے آئی روبوٹک کیمسٹ سے مریخ پر آکسیجن کی پیداوارکے لیے ایک انتہائی موثر اورکم توانائی کا حامل  طریقہ سامنے آیا ہے۔

پیر کو نیچر سنتھیسس نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مشین لرننگ ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی کیمسٹ خود بخود اور تیزی سے 30 لاکھ سے زیادہ ممکنہ کمپوزیشنز سے بہترین فارمولے کی شناخت کرسکتا ہے۔ یہ اہم دریافت مریخ پر دریافتوں کے لیے کیمیکلز اور مواد کی خودکار ترکیب میں اے آئی کیمسٹ کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔

مریخ پر رہنے کے لیے مقامی وسائل سےآکسیجن جیسے  کیمیکلز کی ترکیب کی ضرورت ہے جو بقا کے لیے ضروری ہیں تاہم یہ ایک مشکل کام ہے۔

مریخ پر پانی کی موجودگی کے حالیہ شواہد نے آکسیجن ارتقاء کے ردعمل کیٹالسٹ کا استعمال کرتے ہوئے شمسی توانائی سے چلنے والے الیکٹرو کیمیکل واٹر آکسیڈیشن کے عمل کے ذریعے بڑے پیمانے پر آکسیجن کی پیداوار کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔ زمین سے نقل و حمل کی زیادہ لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے، مریخ پر مقامی مواد سے تیار کردہ ماورائے ارضی حل ایک اہم تکنیکی مسئلہ بن جاتے ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بحیرہ بوہائی میں میگا گیس فیلڈ پروجیک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے آف شورخام تیل اورقدرتی گیس پیدا کرنے والےسب سے بڑے ادارے نے بوژونگ 19-6 کنڈینسیٹ گیس فیلڈ فیز I ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے پیداوار شروع کرنےکااعلان کیا ہے۔

 چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) نے ایک بیان میں کہا کہ  وسطی بحیرہ بوہائی میں واقع اس منصوبے کے دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر 200 ارب کیوبک میٹرسے  اور کنڈینسیٹ تیل کے ذخائر 20کروڑمکعب میٹر سے زیادہ ہیں۔

بیان کے مطابق اس اہم پیداواری سہولت میں ایک نیا قائم کردہ سنٹرل پروسیسنگ پلیٹ فارم، تین بغیر پائلٹ ویل ہیڈ پلیٹ فارم اور ایک گیس پروسیسنگ ٹرمینل شامل ہیں جبکہ 65 ترقیاتی کنوئیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

سنوک  لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرژوشِن ہوآئی نے کہا کہ "گیس فیلڈ بیجنگ-تیانجن -ہیبے خطے اور بوہائی رم کے علاقے کو مستحکم صاف توانائی فراہم کرے گی اور کمپنی کی کم کاربن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گی۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین کے رابطے ہمیں "صحیح راستے پر"...

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہاہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان  حالیہ رابطوں نے دونوں ممالک کو "صحیح راستے پر گامزن کیا ہے۔"

ییلن نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس  کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سان فرانسسکو میں "امریکہ اور چین کے اقتصادی تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنا" ایک اہم ترجیح رہی ہے۔  ییلن نے بتایا کیا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائی فینگ سے ملاقات کی تھی، اور اس ہفتے چین کے نئے وزیر خزانہ لان فوآن کے ساتھ  بھی "نتیجہ خیز ملاقات" کی ۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور چین کے رابطے ہمیں "صحیح راستے پر"...

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہاہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان  حالیہ رابطوں نے دونوں ممالک کو "صحیح راستے پر گامزن کیا ہے۔"

ییلن نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس  کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سان فرانسسکو میں "امریکہ اور چین کے اقتصادی تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنا" ایک اہم ترجیح رہی ہے۔  ییلن نے بتایا کیا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائی فینگ سے ملاقات کی تھی، اور اس ہفتے چین کے نئے وزیر خزانہ لان فوآن کے ساتھ  بھی "نتیجہ خیز ملاقات" کی ۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے پیر کو 5ہزار500 سے زائد افغان مہا...

کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین و وطن واپسی امور کے مطابق پیر کو 5ہزار500 سے زائد افغان مہاجرین اپنے آبائی ملک واپس آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 5ہزار640 مہاجرین پاکستان سے طورخم اور اسپن بولدک کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے پیر کو افغانستان واپس آئے اور یہ کہ  واپس آنے والوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اسی طرح پیر کو3ہزار سے زائد افغان مہاجرین ایران سے واپس آئے۔

 اطلاعات کے مطابق25لاکھ  افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دو ماہ کے دوران 4لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس آچکے ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں