• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین ۔ شنگھائی ۔ شی جن پھنگ ۔ معائنہ دورہ

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- غزہ شہر-اسرائیل- حماس تنازعہ- نق...

اسرائیلی حملوں سے غزہ شہر میں ہونے والی تباہی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع ک...

یروشلم (شِنہوا) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف ) نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے کئی منٹ قبل آئی ڈی ایف کی طرف سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا کہ"یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے اور فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں آپریشنل وقفہ جاری رہے گا۔"

بیان میں توسیع کی مدت کو ظاہر نہیں کیا۔ حماس کے ایک بیان کے مطابق، جمعرات کی صبح ختم ہونے والی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کی جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کو حماس کی طرف سے صرف آٹھ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، بدھ کو قبل ازیں حماس کی طرف سے رہا ہونے والی دو اسرائیلی-روسی خواتین کو جمعرات کے لیے یرغمالیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بدلے میں 30 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اے آئی کمپیوٹنگ پاور تیز رفتار ترقی ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ طاقت 33.9 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح کے ساتھ  گزشتہ سال  260ای ایف ایل اوپی ایس تک پہنچ گئی جو 2027 میں 1ہزار117ای ایف ایل اوپی ایس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ای ایف ایل اوپی ایس ایک پیمائشی اکائی ہے جو کمپیوٹر رفتار کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

چین میں 2023-2024 کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپیوٹنگ پاور کی ترقی سے متعلق جائزہ رپورٹ  بیجنگ میں منعقد ہ اے آئی کمپیوٹنگ کانفرنس  2023 کے دوران جاری کی گئی۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) اورانسپور الیکٹرونک انفارمیشن انڈسٹری کمپنی کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، عالمی اے آئی سرورز کا مارکیٹ حجم 2022 میں 19ارب50کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 2026 میں34ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کہا گیا ہے کہ جنریٹو اے آئی کے لیے وقف سرورز کا عالمی حصہ 2026 میں مجموعی اے آئی سرور مارکیٹ کے موجودہ 11.9 فیصد سے بڑھ کر 31.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین کا واحد حل 2 ریاستی ہے، چینی وز...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ تنازع فلسطین صرف دو ریاستی حل سے سلجھ سکتا ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نے اس بات پر زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔

وانگ نے کہا کہ تنازع فلسطین کوحل کرنے کے لئے عظیم منصوبوں یا نعروں کی کمی نہیں بلکہ انصاف کے لئے کھڑے ہونے کی ہمت اور اقدامات کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل عالمی انصاف کا بنیادی نکتہ ہے۔ اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آزاد ریاست فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ قومی حق ہے اور یہ ایسا حق ہے جس پر سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ عرصہ دراز سے ہونے والی تاریخی ناانصافی کو دیکھتے ہوئے کسی کے پاس تاخیر کا کوئی بہانہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کے ناقابل عمل ہونے کا کوئی جواز ہے ۔ جب فلسطینی عوام کے مستقبل بارے امور کی بات آتی ہے تو کسی بھی ملک کو ویٹو کا حق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکز ہے اور  بین الاقوامی ایجنڈے میں اس کی اہمیت کم کرنے کی بجائے اسے ترجیح دی جائے ۔ دو ریاستی حل پر مکمل عمل درآمد سے ہی مشرق وسطیٰ حقیقی امن جبکہ اسرائیل پائیدار سلامتی سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نے کہا کہ چین امن کے فروغ پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور تنازع فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے ٹھوس ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ تیار کرنے میں زیادہ وسیع پیمانے پر مبنی، زیادہ مستند اور زیادہ مؤثر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کرتا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی پر اقوام مت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد دی ہے۔

چینی صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین ۔اسرائیل تنازع کے تلخ سبق نے یہ بات پوری طرح واضح کردی ہے مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھ کر ہی پائیدار سلامتی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکز ہے اور فلسطینی اسرائیل۔  تنازع کا خاتمہ فلسطینی عوام کے ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا جائز قومی حق کو ماننے میں ہے۔

چینی صدر شی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے فوری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جنگ بندی میں سہولت ، شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا اور فلسطینی عوام کا ریاست اور بقا کا حق جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی پر اقوام مت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد دی ہے۔

چینی صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین ۔اسرائیل تنازع کے تلخ سبق نے یہ بات پوری طرح واضح کردی ہے مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھ کر ہی پائیدار سلامتی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکز ہے اور فلسطینی اسرائیل۔  تنازع کا خاتمہ فلسطینی عوام کے ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا جائز قومی حق کو ماننے میں ہے۔

چینی صدر شی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے فوری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جنگ بندی میں سہولت ، شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا اور فلسطینی عوام کا ریاست اور بقا کا حق جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کا عوامی سفارت کاری پر زور

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں چینی نائب صدر ہان ژینگ نے چین ۔ روس دوستی کمیٹی برائے امن و ترقی کے 14 ویں مکمل اجلاس کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت نئے دور کے لیے گہرے سیاسی باہمی اعتماد، عملی تعاون پر مسلسل پیشرفت اور تیزی سے ٹھوس عوامی حمایت کے ساتھ  چین ۔ روس ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری پائیدار اور مستحکم ترقی سے لطف اندوز ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی بارے جامع انتظامات کئے ہیں اور چین۔  روس عوامی  دوستی کا مقصد آگے بڑھانے کی سمت کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ کمیٹی دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گی۔ اگلے سال چین ۔ روس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور ثقافت کا سال منانے کے موقع سے فائدہ اٹھائے گی اور عوامی سفارتکاری میں مضبوط ہم آہنگی، کشش اور حوصلہ افزائی میں بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں نیا اور بڑے پیمانے پر کردار ادا کیا جا سکے۔ 

کمیٹی کے روسی چیئرمین بورس ٹیٹوف نے کہا کہ روس ۔ چین تعلقات تاریخی بلندیوں پر ہیں اور ثقافتی تبادلے اور عملی تعاون سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ۔ کمیٹی اگلے سال دونوں ممالک کے عوام سے عوام تبادلے بڑھانے اور روس ۔ چین تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں مدد دینے والے اہم وقت کا فائدہ اٹھائے گی۔

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر 100 برس کی...

نیویارک (شِںہوا) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں چل بسے ان کا انتقال کنیکٹی کٹ میں ہوا۔

کسنجر ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ نے ایک بیان اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نکسن اور فورڈ کے دور میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈاکٹر کسنجر نے چین سے تعلقات قائم کرنے ، مشرق وسطیٰ میں جنگ یوم کپ پور کا خاتمے کے لئے بات چیت اور جنگ ویتنام میں امریکی کردار ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بیان کے مطابق ڈاکٹر کسنجر قومی سلامتی کے امور پر 21 کتابوں کے مصنف ہیں ان کا شمار امریکہ کے عظیم سیاست دانوں میں ہوتا تھا ۔  1977 ء میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے امریکی صدور اور متعدد غیر ملکی رہنما ان سے باقاعدگی کے ساتھ مشاورت کرتے تھے۔

 

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرون ملک آباد کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر...

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے بیرون ملک آباد کشمیری بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ا ُجاگر اورزندہ رکھا ہے اور میں امریکہ میں مقیم کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں کہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اُٹھایااور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریشہ دوانیوںکو بے نقاب کیاہے۔ امریکہ میں مقیم کشمیری ہر سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں اور اقوام عالم کی توجہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف دلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آبادمیں چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (امریکہ) محترمہ غزالہ حبیب کی قیادت میں ایک وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر وفد میں چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (امریکہ) محترمہ غزالہ حبیب کے علاوہ حریت رہنماء عبدالحمید لون،عبدالحفیظ خان اور طارق احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد کو مزید بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ کر رہا ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے

ایسے میں بیرون ملک آبادکشمیری بالخصوص امریکہ میں آباد کشمیریوں کے ساتھ مل کر ہمیں بھارت اور مودی سرکار کے ان گھنائونے عزائم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 05اگست2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ایک انتہائی مشکل اور سنگین صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنے توپ و تفنگ سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا انشا ء اللہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔ اس موقع پر چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (امریکہ) محترمہ غزالہ حبیب نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی سیاسی و سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (امریکہ) اور امریکہ میں مقیم کشمیری ہر فورم پرمسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور دنیا کے سامنے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف ان مکروہ عزائم کا پردہ چاک کریں گے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل (امریکہ) محترمہ غزالہ حبیب نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد امریکہ کا دورہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الاقوامی رائے عامہ کی حمایت حاصل کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھرمیں ورلڈ ایڈز ڈے (آج) منایاجائیگا

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ایڈز کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے یکم دسمبر بروز جمعہ کو (آج)منایا جائیگا۔اس موقع پر ایڈز کے خاتمہ، مذکورہ مہلک مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے عالمی ادارہ صحت، انٹی ایڈز سوسائٹی آف پاکستان، حکومت پاکستان، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، اسلامک میڈیکل آرگنائزیشنز سمیت بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں واکس منعقد کی جائیں گی اور ہیلتھ سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، فر...

استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس آڈیو کے بعد نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کر رہا، سیاست میں جب گھریلو تعلق شامل کر دیا جاتا ہے تو یہی انجام ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں، حکومتی فیصلے ایوان وزیرِ اعظم کے بجائے احکامات بیڈ روم سے چلیں گے تو بلآخر وہ بیڈ روم بھی ایک روز زیرِ بحث آئے گا،فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ پیرنی جس کی وجہ سے وزارت عظمی برباد ہوگئی آج وہ علیمہ بی بی اور عظمی بی بی کو کیا سمجھیں گی، وہ خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کو اندر کرا چکی ہیں، اب ایجنڈا ان کے خاندان کے ساتھ انتقام لینا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ خاتون بہن بھائی کے رشتے کو بھی پامال کرنے پر تلی ہوئی ہیں، ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیرہ، کیا کرے بے چارہ اسیر۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسیر اب ہمشیرہ اور پیر کے بیچ میں پس رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشری بی بی کی آڈیو لی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اپنی اور بشری بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق کر دی،سردار لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے جنہوں نے بھی لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟ اور اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے بھی آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف ٹرائل کورٹ ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی ہے، فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے،8اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا،ہم نے سزا معطلی درخواست کی سماعت کے دوران کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی تھی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کریں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس آرڈر کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ معطل ہو چکا ہے ، بتانا چاہتا ہوں کہ میں کیوں کہہ رہا ہوں کہ فیصلے کو معطل کیا جائے، 8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہوگی، کارروائی نہ روکی گئی تو انتخابات متاثر ہوسکتے ہیں اور انتخابی عمل پر اثرات کا ریاست پر بھی اثر ہوسکتا ہے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا کے ساتھ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کرے، ہماری استدعا ہے کہ عدالت سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، ہائیکورٹ کے پاس اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مکمل اختیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امام سجاد کربلا کے عینی شاہد،آپ نے کربلا کی...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا امام چہارم علی ابن حسین کی ولادت باسعادت (15 جمادی الاول ) کے موقع پر کہنا ہے کہ امام چہارم نے ولادت سے لے کر کربلا اور کربلا سے لے کر آخری سانس تک انتہائی کٹھن اور سنگین حالات کو برداشت کرکے عالم انسانیت کے لئے صبر واستقامت کی ایسی بنیادیں فراہم کیں جن سے ہر دور کا انسان استفادہ کررہا ہے اور حق پر قائم رہتے ہوئے مرنے کا حوصلہ پارہا ہے۔ آپ ایسے بلند اخلاق کے مالک تھے کہ لوگوں کے دل ان کی طرف کھنچے چلے آتے ۔آپ کی شخصیت خشوع و خصوغ' زہدو تقوی اور عبادت و خدا پرستی کے لئے ضرب المثل بن گئی چنانچہ آپ کو زین العابدین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ امام سجاد واقعہ کربلاکے عینی شاہد ہیں آپ نے جس طرح واقعہ کربلا کے حقائق کو بیان فرمایا اور اپنی تبلیغ و ادعیہ کے ذریعے دنیا کو واقعہ کربلا کی اصل حقیقتوں سے آگاہ کیا اس سے جاہل اور متعصب عناصر کے اس پروپیگنڈے کے اثرات رفع ہوئے جوانہوں نے شکوک و شبہات کے ذریعے عوام کے اندر پھیلائے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے کردار وعمل کے ذریعے یزیدیت کو بے نقاب کیا اور حسینیت کے خدوخال کو جس طرح واضح کیا یہ انداز باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی ہرقوت کے لئے رہنما حیثیت رکھتا ہے۔علامہ ساجد نقوی کے مطابق امام زین العابدین نے زہد وتقوی اور روحانیت کے جو راستے متعین کئے اور ذہن و قلوب کو جلا بخشنے ، باطن میں روشنی پیدا کرنے، نفس امارہ کو شکست دینے اور خدا کے ساتھ لو لگانے کے لئے دعائوں کا جو ذخیرہ امت کو فراہم کیا ہے دور حاضر میں مادیت سے گھری انسانی زندگی میں اس سے استفادہ کیا جائے تو دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم ہو سکتا ہے۔

اپنی مناجات میںامام زین العابدین فرماتے '' خدا کی بارگاہ میں دو قطروں کے علاوہ اور کوئی محبوب نہیں ایک راہ خدا میں گرنے والا شہید کے خون کا قطرہ اور دوسرارات کی تاریکی میں خوف و تقرب الہی کے لئے گرنے والا آنسو کا قطرہ''۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام چہارم کو یہ امتیازی خصوصیت حاصل تھی کہ انہوں نے دعائوں اور مناجات کے ذریعے انسان کو اپنے خالق سے براہ راست مربوط و مخاطب ہونے کا گر سکھایا اور عبادات کے ذریعے اپنے نفس پر کنٹرول کرنے کی رسم ڈالی۔ فقط یہی نہیں بلکہ آپ کی مناجات اور دعائوں میں دین مبین کی اساس ، توحید کا تصور، رسالت و امامت کا مرتبہ، انسانی مشکلات کا حل، انفرادی و اجتماعی مسائل کی نشاندہی ، ان کے حل کے لیے جدوجہد اور اپنی خامیوں اور غلطیوں کا ازالہ کرنے کا طریقہ موجود ہے۔قائد ملت جعفریہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس وقت پوری انسانیت،انسانیت دشمن طاقتوں کے نرغے میں ہے دور حاضرکی استعماری قوتیں عالم اسلام کی دینی ، علمی، ثقافتی، تہذیبی روایات اورآزادی و استقلال کو ختم کرنے اور وسائل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لہذا اس کٹھن دور اور سنگین مرحلے میں امام سجاد کے عطا کردہ اصول اور اساسی نقوش سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ کی محرومیوں کو اجاگر کرکے لوگوں کے اندر شعور و بیداری پیدا کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190ملین پائونڈ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی گئی،عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھہ، علی اعجاز کے ذریعے درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے، جس پر جج محمد بشیر نے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 190ملین پائونڈاسکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے،احتساب عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت ہی میں نوٹس وصول کرلیا۔ عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹ...

تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا،تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنمائوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنمائوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،خط یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلوبل سولر سپلائر نہ صرف پاکستان بلکہ ڈی کار...

4.713کلو واٹ کے ساتھ پاکستان کی عملی شمسی صلاحیت عالمی سطح پر 49ویں نمبر پر ہے گلوبل سولر سپلائر نہ صرف پاکستان بلکہ ڈی کاربنائزیشن کو فروغ دے گا.چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایکسپو میں، ہم جن مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں وہ صفر کاربن گھروں، صنعتی پارکوں اور توانائی کے مراکز جیسے متعدد منظرناموں کا احاطہ کرتی ہیں، جس میں سٹرنگ گرانڈ پی وی سسٹم سلوشن سوفار پاور میگا، نیز غیر ملکی اسٹار پروڈکٹ اسمارٹ گھریلو اسٹوریج سسٹم سوفار پاورآل اور نیا جاری صنعتی اور تجارتی توانائی اسٹوریج سسٹم سوفار پاور میجک شامل ہے ، ان خیالات کا اظہاچائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) 2023 کے دوران سینٹرلائزڈ انرجی اسٹوریج بزنس لائن آف سوفار کے ڈومیسٹک سلوشن ڈائریکٹر ژو جین ہا نے چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سوفار شمسی پی وی اور توانائی اسٹوریج سلوشن کا ایک عالمی معروف سپلائر ہے اور ڈیجیٹل توانائی کے سلوشن کا رہنما بننے کے لئے پرعزم ہے۔ مارچ میں سوفار سولر نے پاکستان میں اپنی وسیع مصنوعات کا پورٹ فولیو پیش کیا جس سے قابل تجدید توانائی کے حوالے سے اپنے عزم اور کم کاربن والی معیشت کی جانب قومی منتقلی کو تقویت ملی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابقے پی اے سی اینڈ ایم ای اے کے ریجنل ڈائریکٹر جیس سی لا پاکستان کو ایک متحرک شمسی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں اور انہوں نے مقامی ڈی کاربنائزیشن کے عزائم اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں کو فروغ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اہم کھلاڑی کی حیثیت سے ہم ایسی اختراعات پیش کرتے رہیں گے

جو مقامی مارکیٹ کے لئے عام طور پر کافی کم ایل سی او ای کے ساتھ متنوع ایپلی کیشنز کو سلوشن فراہم کرتی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق4.713 کلو واٹ کے ساتھ پاکستان کی عملی شمسی صلاحیت عالمی سطح پر 49 ویں نمبر پر ہے۔ یہ میٹر پاکستان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کے نظام کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے اور سورج کی روشنی کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی اوسط سطح ی لاگت (ایل سی او ای) 0.09 امریکی ڈالر فی کلو واٹ ہے جو روایتی فوسل فیول پر مبنی بجلی کی پیداوار کے مقابلے میں اس کی کن لاگت کو ظاہر کرتی ہے۔ 0.08 سے 0.11 امریکی ڈالر فی کلو واٹ کی رینج کے ساتھ، پاکستان اپنے شمسی توانائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے وہ معاشی طور پر مزید قابل عمل بن سکتا ہے۔ پریشانی سے پاک انسٹال اور او اینڈ ایم کو یقینی بنانے کے علاوہ ، ایس او ایف اے آر انورٹر شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور صارفین کے لئے بجلی کے بلوں کو کم کرنے دونوں میں موزوں ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق2021 میں ایس او ایف اے آر نے ٹاپ 5 گلوبل ہائبرڈ انورٹر سپلائرز میں داخل ہوا ، تین آر اینڈ ڈی مراکز اور دو مینوفیکچرنگ بیس کے ساتھ ایک عالمی آر اینڈ ڈی نیٹ ورک قائم کیا۔ 2022 میں ایس او ایف اے آر کی سالانہ پیداواری صلاحیت پی وی اور اسٹوریج انورٹر کے لئے 10 گیگاواٹ اور بیٹریوں کے لئے 1 گیگاواٹ تک پہنچ گئی۔ 2022 کے اختتام تک، تین بڑے آر اینڈ ڈی مراکز اور دنیا بھر میں دو بڑے پروڈکشن اور مینوفیکچرنگ بیسز کے ساتھ سوفار نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 18 گیگاواٹ سے زیادہ انورٹر بھیجے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف توشہ خانہ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے...

مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوگئے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے بارے میں قومی احتساب بیورو کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے ، نیب نے کیس میں دس سے زائد سوالات کا جواب مانگا تھا،نوازشریف نے بذریعہ وکیل 29نومبرکو نیب سوالات کا جواب جمع کرایا جبکہ نیب تفتیشی افسر نے بھی احتساب عدالت کو ااس بارے آگاہ کر دیا ہے،نیب تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی،عدالت نے نوازشریف کا نیب کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر اپنے موقف پر...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے ایک پیپر جاری کیا ہے کہ جس میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے چین کا موقف پیش کیا گیا ہے۔

پیپر کا عنوان "فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے عوامی جمہوریہ چین کا موقف" ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل موجودہ تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شہری اموات ہوئیں یہ ایک سنگین انسانی تباہی ہے۔ اور عالمی برادری کو اس پر شدید تشویش ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر فلسطین ۔ اسرائیل موجودہ صورتحال پر چین کے اصولی موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی راہداریاں محفوظ اور بلا روک ٹوک ہوں اور تنازع کو پھیلانے سے روکنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ اس سے نکلنے کا بنیادی راستہ 2 ریاستی حل، امن کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا اور مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کام کرنا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر اپنے موقف پر...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے ایک پیپر جاری کیا ہے کہ جس میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے چین کا موقف پیش کیا گیا ہے۔

پیپر کا عنوان "فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے عوامی جمہوریہ چین کا موقف" ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل موجودہ تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شہری اموات ہوئیں یہ ایک سنگین انسانی تباہی ہے۔ اور عالمی برادری کو اس پر شدید تشویش ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر فلسطین ۔ اسرائیل موجودہ صورتحال پر چین کے اصولی موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی راہداریاں محفوظ اور بلا روک ٹوک ہوں اور تنازع کو پھیلانے سے روکنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ اس سے نکلنے کا بنیادی راستہ 2 ریاستی حل، امن کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا اور مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کام کرنا ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ممالک کاربن اخراج میں نمایاں کمی...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو کاربن اخراج میں کمی کی کوششیں میں اضافہ تیز کرنے ، 2050 سے قبل کاربن اخراج کو صفر تک پہنچانے اور ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جاری کردہ ایک رپورٹ بارے ردعمل میں کہی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ پیرس کے موجودہ وعدوں سے آگے بڑھے یا پھر 2.5 سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کی گلوبل وارمنگ کا سامنا کرے۔

وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر شدید موسمی واقعات ہوئے جن کے منفی اثرات سامنے آئے۔  یہ رپورٹ ہمیں ایک بار پھر یاد دلاتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی) اور پیرس معاہدے کے تحت عالمی موسمیاتی ردعمل کے اصول اور اہداف پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ کنونشن اور معاہدہ ترقی یافتہ ممالک سے کہتا ہے کہ وہ کاربن اخراج میں نمایاں کمی لانے میں قائدانہ کردار کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے ماحولیاتی اقدامات کے لئے مالیاتی ، ٹیکنالوجی اور صلاحیت پر مبنی مدد فراہم کریں۔ اس کے علاوہ ترقی پذیر ممالک کو بھی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں فعال طریقے سے کردار نبھانا ہوگا۔

چینی ترجمان وانگ نے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ترقی پذیرملک کی حیثیت سے چین نے 2020 کے موسمیاتی اقدامات کے اہداف اپنے طے وقت سے قبل حاصل کرلے گا۔ کاربن کے اخراج کی شدت میں دنیا میں سب سے زیادہ کٹوتی کرے گا اور کاربن اخراج میں کمی سے اس کے مکمل خاتمے کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی موسمیاتی نظم و نسق میں اپنی بساط کے مطابق فعال کردار ادا کرے گا۔

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ترکمانستان کے ساتھ تعاون اور تعلقات ب...

اشک آباد (شِںہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین ترکمانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم ڈینگ نے یہ بات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات میں کہی انہوں نے منگل سے بدھ تک ترکمانستان کا دورہ کیا تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ شوئے شیانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ترکمانستان کا ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے۔ انہوں نے دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں فریقین کی کامیابیوں کو سراہا ۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ۔ ترکمانستان کے درمیان تعاون انتہائی متوازن ہے اور اس میں وسیع امکانات اور وسیع گنجائش موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں اہم شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا جاری رکھیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پیش کردہ خاکے کو حقیقی نتائج میں تبدیل کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔

ڈینگ نے کہا کہ چین ترکمانستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین وسط۔ ایشیا تعاون کے میکانزم کی تعمیر کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے۔

ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے چینی نائب وزیراعظم  کو چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے مبارکباد کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون اسٹریٹجک، طویل مدتی اور خصوصی ہے۔

ترکمانستان اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، تمام شعبوں میں تعاون گہرا کرنے اور چین کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ترکمانستان کے ساتھ تعاون اور تعلقات ب...

اشک آباد (شِںہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین ترکمانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم ڈینگ نے یہ بات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات میں کہی انہوں نے منگل سے بدھ تک ترکمانستان کا دورہ کیا تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ شوئے شیانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ترکمانستان کا ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے۔ انہوں نے دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں فریقین کی کامیابیوں کو سراہا ۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ۔ ترکمانستان کے درمیان تعاون انتہائی متوازن ہے اور اس میں وسیع امکانات اور وسیع گنجائش موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں اہم شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا جاری رکھیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پیش کردہ خاکے کو حقیقی نتائج میں تبدیل کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔

ڈینگ نے کہا کہ چین ترکمانستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین وسط۔ ایشیا تعاون کے میکانزم کی تعمیر کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے۔

ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے چینی نائب وزیراعظم  کو چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے مبارکباد کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون اسٹریٹجک، طویل مدتی اور خصوصی ہے۔

ترکمانستان اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، تمام شعبوں میں تعاون گہرا کرنے اور چین کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِںہوا کے صدر کی تاس کے ڈائریکٹر جنرل سے ملا...

بیجنگ (شِںہوا) شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں روسی خبررساں ادارے تاس کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کونڈراشوف سے ملاقات کی ہے۔

چین میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر فو نے تاس وفد کے قائد کونڈراشوف کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاس شِںہوا نیوز ایجنسی کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں خبررساں ادارے تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تعاون کے امکانات سے مزید فائدہ اٹھائیں گے، اہلکاروں کے تبادلے جاری رکھ کر عملی تعاون میں نئی کامیابیوں پر زور دیں گے اور چین ۔ روس کے عوام کے درمیان تبادلوں کے فروغ میں مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کریں گے۔

فو نے کہا کہ شِںہوا ، برکس میڈیا فورم، بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک انفارمیشن پارٹنرشپ اور ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم سمیت کثیر الجہتی میکانزم اور فریم ورک کے تحت تاس کے ساتھ تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے کا منتظر ہے۔

کونڈراشوف نے کہا کہ شِںہوا کا دنیا میں بہت اثرورسوخ ہے اور حالیہ برسوں میں اس کے مختلف کاروبار نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ تاس ، شِںہوا کے ساتھ عملی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں اداروں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِںہوا کے صدر کی تاس کے ڈائریکٹر جنرل سے ملا...

بیجنگ (شِںہوا) شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں روسی خبررساں ادارے تاس کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کونڈراشوف سے ملاقات کی ہے۔

چین میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر فو نے تاس وفد کے قائد کونڈراشوف کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاس شِںہوا نیوز ایجنسی کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں خبررساں ادارے تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تعاون کے امکانات سے مزید فائدہ اٹھائیں گے، اہلکاروں کے تبادلے جاری رکھ کر عملی تعاون میں نئی کامیابیوں پر زور دیں گے اور چین ۔ روس کے عوام کے درمیان تبادلوں کے فروغ میں مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کریں گے۔

فو نے کہا کہ شِںہوا ، برکس میڈیا فورم، بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک انفارمیشن پارٹنرشپ اور ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم سمیت کثیر الجہتی میکانزم اور فریم ورک کے تحت تاس کے ساتھ تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے کا منتظر ہے۔

کونڈراشوف نے کہا کہ شِںہوا کا دنیا میں بہت اثرورسوخ ہے اور حالیہ برسوں میں اس کے مختلف کاروبار نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ تاس ، شِںہوا کے ساتھ عملی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں اداروں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔

 
۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی بھرتیوں کاکیس،پرویزالہی کے جوڈیشل...

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی،سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا،دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، سابق وزیراعلی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17کے عہدوں پر 12غیر قانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا،اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں،بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کو دوبارہ 14دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پار...

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا،ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے،اکبر ایس بابر نے کہا کہ نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا، نہ صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا،پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے کہا کہ مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں،ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں،آڈیو میں بشری بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی۔ جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا اچھا۔بشری بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو میں انہی کو دوں گی۔لطیف کھوسہ بشری بی بی سے کہتے ہیں چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، اصل میں ہوا یوں، بشری بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں انہوں نے کہا اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہو تو میں نے آگے سے یہ کہا ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟بشری بی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں

ہم پوچھنے گئیں تھیں کہ آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب سے کہا نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، تو پھر میں اٹھ کر آ گئی۔لطیف کھوسہ جواب میں کہتے ہیں،بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے، بشری بی بی ایک بار پھر لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا تم لوگ جاکر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہو گئی،سردار لطیف کھوسہ نے کہا میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا کہ جی بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی۔مبینہ آڈیو میں بشری بی بی کہہ رہی ہیں نہیں جی اب میں آپ کو بتاتی ہوں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کے لیے گئی تھیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، ہاں آگے ان کا رویہ، کہتی ہیں انہوں نے خان صاحب کے حوالے سے سائفر کے حوالے سے، تمہارے حوالے سے 9 مئی کے حوالے سے اتنا برا بولا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس مظاہر نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی...

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران جاری دونوں شوکاز نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے،جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں کونسل کی کارروائی اور بالخصوص گزشتہ سماعت پر جاری کیے جانے والے تفصیلی نوٹس کو چیلنج کیا جس میں ان سے 10الزامات پر جواب مانگا گیا تھا،جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے ان اعتراضات کا جو انہوں نے ججز پر کیا اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ، دوسرا شوکاز جاری کرنے سے پہلے جو اعتراض اٹھائے اس کا فیصلہ کرنا ضروری تھا،جسٹس مظاہرنقوی نے کیس اوپن کورٹ میں چلانے اور شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ پاکستان کی طرف سے چاول کی برآمدات میں ب...

سندھ کا چاول ملک کی برآمدات سے ہونے والی آمدنی میں ایک بڑا حصہ دار رہا ہے جس میں گزشتہ برسوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں پیدا ہونے والے کل چاول کا تقریبا 30 فیصد سندھ سے آتا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ جنوب مشرقی صوبہ غیر باسمتی چاول کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ہے۔ پاکستان نے مالی سال 23 میں کل 3.717 ملین ٹن چاول برآمد کیے جس سے 2.149 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔چاول کے شعبے نے پچھلے سال کے تباہ کن سیلاب کے باوجود مضبوط لچک دکھائی ہے جس نے سندھ کی ایک تہائی فصلوں کا صفایا کر دیا، روپے کی قدر میں کمی، بھارت سے سخت مقابلہ، زیادہ فریٹ چارجز کے ساتھ ساتھ پہلی بار جہازوں کی عدم دستیابی بھی رہی۔ 2022-23 کے چھ ماہ میںچاول کی باسمتی اقسام کی ایکسپورٹ 595,120 ٹن رہی جس سے 1,092 ڈالرکی اوسط فی ٹن شرح سے 650,423 ڈالرحاصل ہوئے۔موٹے یا غیر باسمتی اقسام کی برآمدات 3.122 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس سے 480 ڈالر کی اے پی ٹی شرح سے 1.498 بلین ڈالر حاصل ہوئے۔ پچھلے سال میںملک نے 4.8 ملین ٹن کی برآمدی ترسیل کے ذریعے 2.5 بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔سیلاب اور طوفانی بارشوں نے دھان کی فصلوں کو خاص طور پر سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں نقصان پہنچایا اور فصلوں کے مجموعی نقصان کا تخمینہ تقریبا 20 فیصد لگایا گیا۔سندھ میں چاول کی کھڑی فصل کا کم از کم 35 فیصد نقصان ہوا۔ سندھ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق سید ممتاز شاہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چاول کی کاشت 2.5 ملین ہیکٹریا کل قابل کاشت زمین کا 10.9 فیصد ہے اور 5.1 ملین ٹن چاول پیدا کرتا ہے۔چاول سندھ کی زرعی معیشت میں متعدد کردار ادا کرتا ہے۔

سب سے پہلے، یہ گندم کے بعد دوسری اہم خوراک ہے اور قومی خوراک کی ضرورت میں 2.0 ملین ٹن سے زیادہ کا حصہ ڈالتی ہے۔ دوم، چاول کی صنعت دیہی لوگوں کے لیے روزگار اور آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔تیسرایہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں حصہ ڈالتا ہے۔پاکستان میںچاول کی کاشت متنوع موسمی حالات میں ہوتی ہے۔ روایتی چاولوں میں باسمتی غالب ہے۔ سوات زون 1 میں اونچائی والی پہاڑی وادیوں میں، معتدل جاپونیکا چاول اگایا جاتا ہے۔ صوبہ سرحد، سندھ اور بلوچستان زون 3 اور 4 کے جنوب میں اری قسم کے طویل اناج گرمی کو برداشت کرنے والے اشنکٹبندیی چاول اگائے جاتے ہیں۔بدین، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر، ٹھٹھہ، دادو اور ٹنڈو محمد خان چاول پیدا کرنے والے اضلاع ہیں۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں سمیت لاکھوں کارکن چاول کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ یہ اب ایک جدید شعبہ ہے جس کی برآمدات میں 2 ڈالربلین ہے، جس کے حجم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ملرز کا کہنا ہے کہ اسے سندھ میں صنعت کا درجہ دینا ابھی باقی ہے۔چاول کی گھریلو کھپت گندم کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔ گندم ایک اہم فصل ہے لیکن اب چاول ایک مصالحہ جات یا فاسٹ فوڈ بنتا جا رہا ہے، سندھ میں ایک رائس ملر تیمور چوہان نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ گزشتہ دہائی میں چاول سمیت زرعی شعبے پر سیلاب اور خشک سالی کے شدید اثرات کے باوجودسندھ اپنی آبادی کا پیٹ بھرنے اور ملک کی زرمبادلہ کمانے کے لیے کافی چاول پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لی...

حکومت بلوچستان نے ماہی گیری کی پالیسی کی نئے سرے سے تشکیل اور قانونی ڈھانچہ پر نظر ثانی کے لیے ایک ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جو 26 ممبران پر مشتمل ہے جس میں ایک چیئرپرسن، 10 مکمل ممبران، چار مبصرین بشمول فشر فوک کمیونٹی ایسوسی ایشنز، ایکسپورٹرز، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور عطیہ دہندگان، دو گروپ سیکرٹریز ایک سمندری اور دوسرا اندرون ملک ماہی گیری کے لیے اور سات ممبران وقتا فوقتا مناسب چینل کے ذریعے درخواست کے خلاف متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کی نمائندگی کے لیے کال ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے سیکریٹری اس کے چیئرمین کے طور پر کام کریں گے اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا نمائندہ اس کا کنوینر ہوگا۔بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، اور ساحلی پٹی میں اس کی آبادی بنیادی طور پر اپنی روزی کے لیے ماہی گیری پر انحصار کرتی ہے۔ بلوچستان میں پیدا ہونے والی تقریبا تمام مچھلیاں مشرق میں سندھ سے مغرب میں ایران تک پھیلی ہوئی 1,130 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے ساتھ سمندری قبضے سے آتی ہیں۔صوبے میں ایک اندازے کے مطابق 52,000 ماہی گیروں نے 7,186 کشتیوں سے 150,000 ٹن سے زیادہ مچھلیاں پکڑی ہیں۔ یہ پاکستان کے کل کیچ کا ایک تہائی حصہ ہے۔ سندھ، اپنے بہت وسیع براعظمی شیلف کے ساتھ، بقیہ سمندری کیچ کا حصہ ہے۔پکڑی جانے والی بڑی انواع سمندری کیٹ فش 20,518 ٹن، ہیئر ٹیل 14,661 ٹن اور سارڈینز 10,918 ٹن ہیں۔ گزشتہ برسوں میں انفرادی انواع کے کیچ میں کافی تغیرات آئے ہیںحالانکہ گزشتہ 10 سالوں میں کل کیچ میں تقریبا 7فیصدسے زیادہ فرق نہیں آیا ہے۔

اس کیچ کی مالیت 12,698 ملین روپے سے زیادہ ہے، جو پاکستان کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 300,000 افراد اس صنعت پر منحصر ہیں۔ ماہی گیری کی سرگرمی آٹھ بڑی بندرگاہوںلینڈنگ سائٹس پر مرکوز ہے۔ ان میں گوادر اور پسنی سب سے اہم ہیں۔ دونوں ضلع گوادر میں ہیں۔ صوبہ سندھ سے آنے والے ٹرالروں کے ذریعے بلوچستان کے علاقائی سمندر میں غیر قانونی شکار کا سنگین مسئلہ ہے۔ یہ بحری جہاز ٹرول اور سینز جیسے گیئرز کا استعمال کرتے ہیں جن پر بلوچستان میں پابندی ہے اور یہ بہت تباہ کن ہیں۔ ان کشتیوں کا کیچ بلوچستان کیچ کے حصے کے طور پر درج نہیں ہے۔ بلوچستان میں نگرانی، کنٹرول اور نگرانی بہت کمزور ہے جس کی زیادہ تر وجہ فنڈنگ کی کمی ہے۔تمام لینڈنگ سائٹس میں مناسب انفراسٹرکچر کا فقدان ہے۔ تقریبا تمام مچھلیاں ساحلوں پر اتاری جاتی ہیں۔ لینڈنگ کے معیار اور قیمت کو بہتر بنانے کے لیے جیٹیوں، کھائیوں اور نیلامی ہالوں کی فوری ضرورت ہے۔ مچھلی وصول کرنے کے اسٹیشن اور پروسیسنگ مراکز کے ساتھ ساتھ متعلقہ خدمات، جیسے برف ، کشتیوں کی مرمت اور انجن کی دیکھ بھال کی سہولیات، ساحل کے ساتھ ساتھ لینڈنگ کی بڑی جگہوں پر موجود ہیں۔ مچھلی وصول کرنے والے اسٹیشن اکثر کراچی میں واقع پروسیسنگ پلانٹس کے لیے سیٹلائٹ اسٹیشن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بلوچستان میں زیادہ تر کیچ کو بذریعہ سڑک مکران ہائی وے کے ساتھ کراچی بھیجا جاتا ہے جہاں سے یہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوتا ہے یا برآمد کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے بین الاقوامی منڈیوں میں براہ راست بہت کم برآمد ہوتی ہے حالانکہ کچھ مچھلی ایران کو جاتی ہے۔ماہی پروری کے اعداد و شمار محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ تمام اہم لینڈنگ سائٹس میں جمع کیے جاتے ہیںلیکن جمع کرنے کے نظام کو مزید جامع بنانے کے لیے بہتری کی ضرورت ہے۔ اعداد و شمار کی بہتر تشریح مینجمنٹ ٹولز کے بہتر اطلاق کا باعث بنے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

درآمدی پابندیوں میں نرمی سے پاکستان میں صنعت...

پاکستان کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ستمبر میں مسلسل دوسرے مہینے تک پھیل رہا ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے منظر عام پر آنے والے اعداد و شمار میں سال بہ سال 1.01 فیصد کی قابل ذکر نمو ظاہر ہوتی ہے۔اس قابل ذکر تبدیلی کے پیچھے محرک کا پتہ تجارت کو آسان بنانے کے مقصد سے حکومتی حکمت عملی کے اقدامات سے لگایا جا سکتا ہے۔ وزارت صنعت کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ خاص طور پر اوپننگ لیٹرز آف کریڈٹ سے متعلق طریقہ کار کو ہموار کرنا، جو پہلے منتخب صارفین اور ضروری شعبوں تک محدود تھے، نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے منظر نامے کو زندہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامل کے سنگم نے اس بحالی میں اہم کردار ادا کیا، بشمول درآمدی پابندیوں کا خاتمہ، بقایا ایل سی کی منظوری، اور اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی ذخائر میں نمایاں اضافے کے بعد مارکیٹوں میں ڈالر کی لیکویڈیٹی میں اضافہ ہے۔ ان پالیسی تبدیلیوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کو فروغ دیا ہے۔ایل ایس ایم میں اضافے کو بنیادی طور پر کلیدی شعبوں میں بڑھتی ہوئی پیداوار کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس میں گارمنٹس کی صنعت نے برتری حاصل کی جس کے بعد خوراک، پیٹرولیم مصنوعات، اور دواسازی شامل ہیں۔ ستمبر میں 22 میں سے 14 شعبوں میں مثبت نمو دیکھنے میں آئی، بشمول خوراک 1.38فیصد، پہننے والے ملبوسات 47.94فیصد، دواسازی 29.53فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 17فیصد، برقی آلات 3.92فیصد، مشینری اور آلات 148.21فیصد اور کیمیکلز 1.70فیصدہیں۔اس مجموعی مثبت پیش رفت کے باوجود، ٹیکسٹائل کے شعبے کو ایک دھچکا لگا جس میں ستمبر میں پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 21.76 فیصد کمی واقع ہوئی۔

یہ خاص طور پر سوت 29.79 اور کپڑے 17.20 میں نمایاں تھاجبکہ دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات نے برائے نام ترقی کی اطلاع دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ گروپ میں گندم اور چاول کی پیداوار میں 7.69 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو کہ کوکنگ آئل 33.18 فیصداور بلینڈڈ چائے 14.22 فیصدمیں نمایاں اضافے کے برعکس ہے۔ تاہم گھی کی پیداوار میں 1.75 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔انہوں نے وضاحت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حصے نے مالی سال 2023-24 کے تیسرے مہینے میں 17فیصدکی مثبت نمو کا مظاہرہ کیاجس کی وجہ پیٹرول 18.47فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 29.59فیصد، ایل پی جی 10.76فیصد اور مٹی کے تیل میں 6.38 فیصد اضافہ ہواجبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو منفی ترقی کا سامنا کرنا پڑا۔ ستمبر میں لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 1.74 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ برقی آلات کی پیداوار میں 3.92 فیصد کا قابل ستائش اضافہ دیکھا گیا۔کھادوں میں 2.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ربڑ کی اشیا میں 2.08 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف دواسازی نے 29.53 فیصد کے متاثر کن اضافے کا مظاہرہ کیا۔آٹو سیکٹر کو ایک اہم دھچکا لگا، ستمبر میں 22.88 فیصد گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ مندی تمام گاڑیوں کے زمروں میں واضح تھی، سوائے ٹریکٹرز کے، افراط زر کے دبا اور سخت آٹوفنانسنگ نے انڈسٹری کے چیلنجز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آٹو سیکٹر کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کیونکہ یہ ان چیلنجنگ حالات کو نیویگیٹ کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بالواسطہ ٹیکس پاکستان میں غریب طبقوں کو متاث...

بے نظیر انکم سپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن قیصر بنگالی نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی بڑھتی ہوئی شرح کے بہت سے بنیادی عوامل میں سے بالواسطہ ٹیکسوں کی طرف ٹیکس کے نظام میں تناو ایک اہم وجہ ہے۔ انہوںنے ویلتھ پاک کو بتایاکہ ورلڈ بینک کی طرف سے 'پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ' کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے 2.15 ڈالر یومیہ کے معیار کی بنیاد پر رواں مالی سال میں غربت کی شرح 37.2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دیہی غربت 30.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہری غربت 12.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس جی ایس ٹی کے ساتھ ساتھ گیس، بجلی، اور دیگر استعمال سے متعلق لیویز کے چارجز، کم آمدنی والے افراد کے لیے زیادہ آمدنی والے افراد کے مقابلے میں آمدنی کا زیادہ فیصد بناتے ہیں۔ نتیجتا، کم آمدنی والے افراد ان ٹیکسوں کے ذریعے اپنی کمائی کا غیر متناسب طور پر زیادہ حصہ لیتے ہیں۔ کھپت پر مبنی بالواسطہ ٹیکس افراد پر زیادہ نمایاں اثر ڈالتے ہیںکیونکہ ان کی پوری آمدنی ضروری ضروریات کے لیے وقف ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں غربت میں رہنے والے لوگوں کے پاس بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتائج کو جذب کرنے کے لیے مالی وسائل کی کمی ہے، اس طرح وہ بڑھتے ہوئے مالی دبا وکا سامنا کرتے ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے مجموعی ٹیکس وصولی کا 37.2 فیصد براہ راست ٹیکس ہے، جبکہ بالواسطہ ٹیکس 62.8 فیصد کا حصہ ہے۔ایف بی آر کی مجموعی وصولیوں میں سیلز ٹیکس ریونیو کے بنیادی ذریعہ کے طور پر سامنے آیاجس کا حصہ 41.2 فیصد ہے، اس کے بعد کسٹم ڈیوٹی 16.4 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5.2فیصد ہے۔ قیصر بنگالی نے حکومت کے مالی اہداف تک پہنچنے کے لیے بالواسطہ ٹیکسوں میں اضافے کے باقاعدہ عمل پر تنقید کی۔بجلی کے ٹیکسوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ بجلی روشنی، کھانا پکانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ بالواسطہ ٹیکس کے ذریعے یوٹیلیٹی لاگت میں یہ اضافہ محدود آمدنی والے خاندانوں پر کافی بوجھ ہے اور انہیں مزید غربت کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پہلے سے معاشی طور پر پسماندہ طبقات پر بالواسطہ ٹیکس لگانے کے مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس فریم ورک کے ساتھ غیر ٹیکس والے شعبوں کو مربوط کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک میں المناک ٹریفک حادثہ ، 3خواتین جاں بحق

تحصیل جنڈ نمل روڈ پر المناک حادثے میں 3خواتین جاں بحق جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب ہائی ایس فورٹ سڑک کنارے کھڑی ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 6افراد کی حالت تشویش ناک ہے ،ریسکیو کے مطابق ہائی ایس مونگ پھلی چننے والی خواتین کو لے کر جارہی تھی ، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کردیا گیاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر...

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس، مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی بشارت اللہ دوسری بار بھی عدالت سے غیرحاضر رہے، ان کی جانب سے ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،معاون وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل بشارت اللہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، سیشن جج ناصر جاوید رانا نے وکیل بشارت اللہ کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی تھی،عدالت نے وکیل صفائی بشارت اللہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی، وکیل صفائی بشارت اللہ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت سے غیرحاضر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5سالوں میں...

چین ۔ پاکستان پائیدار زرعی تعان سی آئی ایس سی ای 2023 میں نمایاں ، پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5 سالوں میں تین گنا اضافہ، ملک میں تل تقریبا 6لاکھایکڑ پر اگایا جاتا ہے ،فی ایکڑ پیداوار 0.5ٹن ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں جاری چائینہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای)2023 میں چاول ، میٹھے خربوزے، خوشبودار تل کو زائرین کی بڑی تعداد کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔ سنجینٹا گروپ چین کے ایک عہدیدار نے چائنہ اکنامک نیٹ کے کو بتایا کہ سنگل جرم پلازم ریسورس کوآپریشن اور مصنوعات کی تجارت سے لے کر موجودہ زرعی ویلیو چین (اے وی سی)جامع کاروبار تک، سنجینٹا گروپ اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بلا شبہ بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق "کاشتکاروں کو ان پٹ اور پیداواری خدمات کی فراہمی، اہم زرعی مصنوعات کے بدلے بنیادی پیداواری علاقوں میں اداروں کے ساتھ بارٹرنگ، چین کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب کو جوڑکر اور عالمی اپ سٹریم اور ڈان اسٹریم چین کو کھول کر، اے وی سی ماڈل نے پاکستان میں کاشتکاروں کو عملی فوائد فراہم کیے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں تل کی کاشت میں گزشتہ 5سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تل تقریبا 6لاکھ ایکڑ پر اگایا جاتا ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 0.5ٹن ہے۔ چونکہ زیادہ تر پاکستانی تل برآمد کے لیے ہیں اور ایک تہائی سے زیادہ چین کو برآمد جاتا ہے، سنجینٹا گلوبل اے وی سی کا مقصد سنجینٹا کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاکستانی کاشتکاروں کے معیاری تل کو بین الاقوامی ویلیو چین پارٹنرز بالخصوص چین کے ساتھ جوڑنا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مئی 2023 میں اے پی اے سی کا پہلا سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر آف سنجینٹا پنجاب میں شروع کیا گیا جس میں آلو، مکئی، چاول، سبزیوں اور تل کی کاشت کاری کے 10ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 500سے زائد کاشتکاروں کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان سبھی کو بیج، کھاد، فصلوں کی حفاظت، ڈرون اسپرے اور فارم میکانائزیشن جیسی خدمات سمیت اعلی معیار کی زرعی اشیا ملتی ہیں۔ اس طرح کا کاشتکاری ماحولیاتی نظام مقامی کسانوں کو بہتر پیداوار اور آر او آئی حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پروٹوکول سے فائدہ اٹھانے والے سینٹریگو کے کاشتکاروں میں سے ایک میاں بشیر احمد اطمینان کے ساتھ مسکرائے اور کہا کہ میرے پاس 150ایکڑ کھیت ہے، جس میں سے 20ایکڑ پر تل کاشت ہے۔ بوائی سے لے کر کٹائی تک میری رہنمائی سینٹریگو فلیگ شپ سینٹر کی ایک ٹیم نے کی۔ ڈرون کے ذریعے فراہم کردہ کیڑے مار ادویات کا سپرے کرنے سے میرے تل کی پیداوار میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ برآمد شدہ تل کے بہتر معیار کی وجہ سے، مجھے اوسط مارکیٹ قیمت سے 30فیصد زیادہ قیمت ملی۔ مقامی کاشتکاروں کے لئے پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرتے ہوئے اے وی سی چین کے مقامی خوردنی اجناس اور تیل کی درآمد کی مختلف خدمات فراہم کرتا ہے ، جو عالمی سپلائی چین سسٹم کے تحت ایک فائدہ مند صورتحال ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سنجینٹا گروپ چین کے ماتحت ادارے جیانگ ہوائی ہارٹی کلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان، بنگلہ دیش، ویتنام، کوسٹا ریکا، مصر سمیت 18 ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک اور خطوں میں سائنسی تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں اور کسانوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا انتخابی سرگر...

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا،مریم نواز پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر 9دسمبر کو جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی،ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں کیا جائے گا، ورکر کنونشن کا انعقاد مقامی رہنما جلال پور جٹاں اور صوبائی اسمبلی پی پی 30کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری علی وڑائچ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قانون کو پس پشت ڈالنے والوں سے نمٹنے کا وقت...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون کو پس پشت ڈالنے والوں سے نمٹنے کا وقت آگیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر )پر ایک پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ کچھ دن پہلے ایک واقعہ منظر عام پر آیا جس میں ایک شخص نے غلط طور پر میرا رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سہارا لیکر ایک پولیس افسر سے غیر قانونی فیور مانگی،انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ قانون کو پس پشت ڈالنے کیلئے کس طرح اثر و رسوخ کا استعمال کیا جاتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے معاملات سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انصاف غیر جانبدار ہو،محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا ایک ٹیسٹ کیس کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنا قابل تعریف ہے، یہ واضح ہے کہ قانون سب پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے، بلاو...

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے،پیپلزپارٹی کے 56ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹونے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد سیاسی تدبر اور دور رس ویژن پر رکھی تھی، قائدِ عوام کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان تعمیر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ فکرِ بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ و ویژن ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، جمہوریت کی خاطر قید و بند اور جلاوطنی، کوڑے کھانے والے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھندے چومنے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپررکھی گئی۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت، پارلیمانی بالادستی ناقابلِ تسخیر بنانے کی جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے کے تم...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی جانب سے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے تمام اکائونٹس بحال کردیے گئے ہیں ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاوئنٹس کی بحالی ممکن ہوئی،جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کے تمام اکائونٹس بحال کرنے کے حکامات جاری کردیے گئے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا،واضح رہے کہ بدھ 29 نومبر کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخ رشید کا10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کرنے...

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے،نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے ان کو لمبا ریلیف ملے گا، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے،میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا،تفصیلات کے مطابق 9مئی کے مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی،شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا عدالت نے پنجاب حکومت کو کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرانیکیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا،شیخ رشید کا کہنا تھا چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے، جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا تھا، مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے،ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے ان کو لمبا ریلیف ملے گا، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا،ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے 8فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی خبریں...

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز منگوالی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان کی پر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی پ...

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، اسد عمر کمیشن نے اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا جبکہ فواد چودھری کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی ، تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی،ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وزارت قانون نے رپورٹ دی ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے، کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ جیل میں سماعت کیلئے جا سکتے ہیں،جس پر وکیل کا کہنا تھا ہمیں جواب کیلئے رپورٹ کی کاپی چاہیے، اگر رپورٹ خفیہ نہیں تو فراہم کی جائے تاکہ اس کی روشنی میں جواب دیں،ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی آپ کو فراہم کر دیتے ہیں، توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے ڈیڑھ سال گزر گیا، چارج فریم کرنا ہے وہ کہیں بھی کر سکتے ہیں، مسئلہ چارج فریم کا ہے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا جیل ٹرائل سے منفی پیغام جاتا ہے،ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم نے ملزم کو نہیں قانون کو دیکھنا ہے، ایسی باتیں کمیشن کے سامنے نہ کریں،

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر لانا نہیں چاہتے،ممبر بلوچستان نے کہا کہ پہلے آپ نہیں آتے تھے اب وہ پیش نہیں کر رہے، سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے لانے کا رسک ہم کیوں لیں، ہماری اپنی فورس ہوتی تو ہم بہت کچھ کرتے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے جس پر ممبر کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ پہلے آپ اسی ادارے کے خلاف باتیں اور توہین کر رہے تھے،دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اسد عمر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا،اسد عمر نے کہا کہ وکیل انور منصور بیمار ہیں جس پر ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ نہیں آتے کبھی وکیل نہیں آتا،اسد عمر نے کہا کہ میں تو سب سے زیادہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ہوں، میں تو سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں،ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست کریں، اسد عمر نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ لیکن سیاست چھوڑ دی ہے،ممبر کمیشن نے کہا کہ اسد عمر کے معاملے پر آرڈر کرتے ہیں،فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہمارا توسکیورٹی کا مسئلہ نہیں، اس کے باوجود پیش نہیں کیا جا رہا، ہمارے پروڈکشن آرڈر دیں، ہمارا کیس الگ کر دیں،ممبر کمیشن نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرڈر کرتے ہیں،بعدازاں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کیس کی مزید سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی سے اموات 1600سے...

بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 1606تک پہنچ گئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ رواں سال اب تک تین لاکھ 9ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہونیو الی اموات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے،ماہرین صحت نے رواں سال ڈینگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہیکیونکہ عام طور پر مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ڈینگی وائرس کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، تاہم رواں سال صرف نومبر میں ڈینگی کے 38ہزار کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں،ڈھاکہ کی بنگا بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد شرف الدین احمد نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں اس عرصہ کے دوران ہم نے ڈینگی کا کوئی مریض ریکارڈ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار سکھ رہنماؤں کی امریکا بھر میں سپا...

بھارت کی مودی سرکار علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کی امریکا بھر میں سپاریاں دینے میں ملوث نکلی،بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو امریکا میں چن چن کر قتل کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ایک سکھ رہنما کو نیویارک تو دوسرے کو کیلیفورنیا میں قتل کیا جانا تھا اور ان کے قتل کی سازش بھارتی ایجنٹ نے کی جو سینئر فیلڈ افسر تھا اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس پر مامور تھا،بھارت کا مرکزی ہدف سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں تھے،قتل کے احکامات دینے والا اہلکار بھارتی پولیس میں کام کر چکا ہے اور اس نے جنگ کی تربیت بھی حاصل کی ہے،اس بھارتی ایجنٹ کے اہم کارندے نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا جا چکا ہے جو بھارت کا رہنے والا ہے اور منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق گپتا نے کرائے کے قاتل سے رابطہ کیا جو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا خفیہ افسر تھا اور اس مبینہ کرائے کے قاتل کو بتایا گیا تھا کہ کئی اہداف کو نشانہ بنایا جانا ہے،رپورٹس کے مطابق گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے لیے 1لاکھ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا

اور اس حوالے سے 15ہزار ڈالرز کی پیشگی رقم دی گئی تھی جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے،میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گپتا نے ایجنٹ کو پنوں کے نیویارک میں واقع گھر کا پتہ اور روزانہ کی مصروفیات دیں،امریکی میڈیا کے مطابق پنوں کے قتل کی سازش کا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے تعلق تھا، بھارتی ایجنٹ نے گاڑی میں نجر کی خون آلود لاش کی ویڈیو گپتا کو بھیجی تھی،رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنٹ نے گپتا کو پیغام دیا تھا کہ نجر بھی ہدف تھا اور اب پنوں کو قتل کرنے کے لیے انتظار کی ضرورت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قازقستان، ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13افراد جاں ب...

قازقستان کے سب سیبڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں،روسی  میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72افراد موجود تھے جن میں سے 59افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے،ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33بجے اڈی شریپوف سٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا،واضح رہے کہ الماتے 1979تک قازقستان کا دارالحکومت رہا اور اس وقت ایک بڑا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تسلیم شدہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے...

اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم امن کے سفیر ہیں، ہمیشہ سے ہی امن ہماری تزویراتی پسند رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش دوسری جانب ہونی چاہیے،شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے،شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم قیام امن کیلئے اقوام متحدہ سے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے سنجیدہ اور قابل اعتماد امن عمل شروع کیا جائے اور یہ کانفرنس بین الاقوامی معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد یقینی بنائے،اقوام متحدہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مستقل قیام امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عارضی جنگ بندی ناکافی ہے اس وقت دیرپا امن کی ضرورت ہے جو مکمل جنگ بندی کے علاوہ ممکن نہیں،سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسا مستقل امن ہی واحد حل ہے جس کے ذریعے اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے برابر میں امن سے رہ سکتے ہیں، جبکہ دوسرے کسی بھی حل کا مطلب خطے میں تنازعے کو طول دینا ہوگا،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایسے کسی بھی ایجنڈا کی کبھی حمایت نہیں کرے گا جو فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے سے متعلق ہو، فلسطینی اپنی سرزمین نہیں چھوڑنا چاہتے اور ہم انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی حمایت نہیں کرسکتے،ان کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر مکمل اختیار، محفوظ اور باوقار مستقبل فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ہے اور ہم فلسطینیوں کے اس حق کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثا...

عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے میں  مذید توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے تاہم حماس نے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے اسرائیلی پرپوزل کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے منصوبے پر حماس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع کیلئے اسرائیلی پرپوزل میں پیش کی گئی تجاویز بہتر نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپن...

حماس کے ایک سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے ثالثوں کو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط سے بھی آگاہ کردیا ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عارضی جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دورانیے میں توسیع اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے،غزہ میں حماس کے سابق وزیر صحت باسم نعیم کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اپنی شرائط ثالثوں کے آگے پیش کردی ہیں،انہوں نے بتایا کہ حماس نے تمام اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے دورانیے میں مزید توسیع سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے،سابق فلسطینی وزیر صحت نے بتایا کہ حماس نے واضح کردیا ہے کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا،باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اپنے فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو اسے پہلے غزہ پر اپنی جارحیت بند کرکے غزہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا اور پھر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا جس کے بدلے میں حماس 7اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں