• Columbus, United States
  • |
  • ٠١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین، ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی ن...

ہانگ ژو (شِنہوا) ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کا آ غاز ہو گیا جس میں عالمی ڈیجیٹل تجارتی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

نمائش میں 68 بین الاقوامی تنظیمیں ، کاروباری ایسو سی ایشنز اور 800 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کررہے ہیں۔ نمائش کا موضوع " ڈیجیٹل تجارت، عالمی رسائی" ہے۔

 

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے فیوچر ڈیویلپمنٹ پویلین میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے انٹیگریٹڈ شو پویلین میں ایک ہوائی جہاز اور بغیر ڈرائیور گاڑی کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے انٹیگریٹڈ شو پویلین کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے ای کامرس پویلین کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تیان جن میں بین الاقوامی تجارتی میلے ک...

تیان جن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں 2023 چائنہ (تیان جن) بین الاقوامی نمائش برائے سرمایہ کاری و تجارت اور پی ای سی سی ایکسپو  شروع ہوگئی جس کا مقصد بنیادی کھپت میں اضا فہ کرنا ہے۔

روس ، فلپائن اور تھائی لینڈ جیسے ممالک سے کھانوں ، کاسمیٹکس ، کھلونوں اور دستکاری سمیت مختلف مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ نمائش کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہے جس میں 1 ہزار 500 بین الاقوامی بوتھ بنائے گئے ہیں۔

چار روزہ نمائش کے 3 اہم حصے ہیں جس میں سرمایہ کاری مذاکرات ، اجناس کی تجارت اور افراد کا تبادلہ شامل ہے۔اس دوران فورمز کے انعقاد کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

تیان جن تجارتی میلہ پہلی بار 1994 میں ہوا تھا ۔ 2011 سے یہ پی ای سی سی ایکسپو کے ساتھ ملکر منعقد کیا جارہا ہے جو بحرالکاہل اقتصادی تعاون کونسل سے منظور شدہ ایک جامع بین الاقوامی نمائش ہے ۔یہ تیزی سے چین کے شمال میں ایک بااثر تجارتی میلہ بن رہا ہے۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ سی ایم ای ای 20...

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں چائنہ بحری معیشت نمائش کے دوران ایک خاتون بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ ۔ ہن ہی دریا ۔ مہاج...

چین ، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں دریائے ہن ہی کے کنارے مہاجر پرندے آرام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ ۔ بچے

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے ایک اسکول میں بچے نفسیاتی دباؤ سے نجات کی مشق کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا ۔ نیروبی ۔ چینی ادارہ ۔ تربیت

کینیا، دارالحکومت نیروبی میں سپر میپ انٹرنیشنل (دائیں) کا ایک ملازم کینیا میں زیر تربیت افراد کو ہدایات دے رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ہائی ۔ چھنگ ہائی جھیل ۔ موسم سرما...

چین ، شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں واقع چنگھائی جھیل پر سیاح نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ (شِںہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراقی مسلح گروپوں کا شام میں کونیکو آئل فیلڈ...

عراقی مسلح گروپوں نے شام میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر راکٹوں سے بمباری کردی، مسلح گروپس نے کہا کہ براہ راست اپنے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ حملے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کئے گئے، بمباری میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں واقع اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا دنیا کا غریب ترین ملک بن جائے گا،مشہو...

مشہور امریکی تاجر اور مصنف رابرٹ کیوسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا دنیا کا غریب ترین ملک بن جائے گا، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا میں غربت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،انہوں نے اس سفر کے دوران اپنے ممبئی آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کچی آبادیوں میں جاتا ہوں، اس لیے اس بار میں ممبئی کی کچی آبادیوں میں آیا، میں لوگوں کو دیکھتا اور ان سے بات کرتا ہوں لیکن جس چیز نے زیادہ تر لوگوں کو چونکا دیا وہ یہ کہ امریکا میں کبھی کچی آبادی نہیں رہی۔ مگر اس طرح کی کچی آبادی آج پورے امریکہ میں ہر دیکھی جا سکتی ہیں، انہوں نے عالمی مالیات کی بدلتی ہوئی حرکیات اور عالمی ریزرو کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر کی حیثیت جیسے وسیع تر موضوعات کے بارے میں بھی بات کی،کیوسکی نے امریکی ڈالر کو "ٹائلٹ پیپر" کے برابر قرار دیا اور کاغذی کرنسی کو جعلی کہا، انہوں نے بٹ کوائن کو "عوام کا پیسہ" اور فیاٹ ڈالر کو جعلی رقم قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممبئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2کو بم سے اڑانے کی...

بھارت کے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل 2کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے،تفصیلات کیمطابق ای میل بھیجنے والے نے دھماکے سے بچنے کے لیے 48گھنٹوں کے اندر 1ملین امریکی بٹ کوائن کا مطالبہ کیا ہے،پولیس کے مطابق ای میل ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کے فیڈ بیک ان باکس میں 11بجے بھیجی گئی،ممبئی پولیس نے ای میل بھیجنے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئرلینڈ،چاقو زنی کی وارداتوں کے بعد ہنگامے پ...

آئرلینڈ، کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5افراد کو زخمی کردیا گیا تھا،سکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے، اس واقعے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا،مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ متعدد دکانیں بھی لوٹ لی گئیں،پولیس کا کہنا تھا کہ فسادات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، امن امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرینٹی کالج کو بند کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل...

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان کی جانب سے بھی کی گئی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23نومبر سے کیا گیا ہے،افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبرکو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد اب سفارتخانہ بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہوچکا ہے۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ 30ستمبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے فیصلے سے امید تھی کہ بھارتی حکومت سفارتخانے کے ساتھ روز مرہ کے معمولات کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھائے گی لیکن بدقسمتی سے ان 8ہفتوں کے انتظار میں سفارتکاروں کے ویزوں کی توسیع اور بھارتی حکومت کا طرز عمل حقیقت پسندانہ نہیں تھا جس وجہ سے سفارتخانے پر طالبان اور بھارتی حکومت کی طرف سے دبا تھا اور سفارتخانے کو آپریشنز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا،افغان سفیر کے مطابق سفارتخانے کی چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں، بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کیلئے امریکا اوریورپ گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان سفارتخانہ مستقل بند کیے جانے پر فوری کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے،نئی دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں اشرف غنی حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا اسٹاف فرائض انجام دے رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کا غزہ کے لیے مزید 37.38ملین ڈالر کی...

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے غزہ کو مزید 37.38ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے،کیمرون نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ برطانیہ کی چوتھی پرواز اہم سامان لے کر مصر پہنچی ہے اور میں 30ملین برطانوی پائونڈ کی نئی فنڈنگ کا اعلان کر سکتا ہوں جو اہم امدادی کاموں مثلا پناہ کی فراہمی اور طبی سہولیات پر خرچ کی جائے گی،نئی امداد کا وعدہ اکتوبر میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کے لیے برطانوی امداد کی اضافی رقم کو دوگنا کر دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیارکے طور پر استعمال...

عالمی خوراک پروگرام کی دنیا بھر کے لیے خیر سگالی کی سفیر نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف بمباری کے ساتھ ساتھ بھوک کو بھی ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے اس سلسلے میں خود کو بے بس مان کر استعفی دے دیا ہے،تیونس سے تعلق رکھنے والی ھیند صابری کو ان کی عوامی مقبولیت کے باعث اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے 'ورلڈ فوڈ پروگرام' نے خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا ۔ ھیند صابری اس عہدے پر 13برس تک فائز رہیں مگر اب انہوں نے اس عہدے سے احتجاجا استعفا دے دیا ہے۔44سالہ ممتاز اداکارہ نے ' ایکس ' پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا ' میں نے عالمی پروگرام برائے خوراک کی قیادت سے زیر محاصرہ غزہ میں فوری جنگ بندی کرانے کے لیے درخواست کرتی رہی۔ مجھے توقع تھی کہ ادارہ جس طرح ماضی میں ہر بحران کے دوران اس عالمی ادارے نے مثبت اور موثر کردار ادا کیا تھا اس بار بھی اپنی ذمہ داری نبھائے گا اور اپنی آواز بھی پوری طاقت سے بلند کرے گا ، مگر اس بارایسا بالکل نہیں کیا گیا ہے،صابری کے مطابق 'بیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کو بھوک سے مارنے کے لیے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اب جنگ بندی میں مختصر سا وقفہ اور وہ بھی اتنی تاخیر سے یہ غزہ کے لوگوں کو بھوک کے ہتھیار سے مارنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ ' اس لیے میں خیر سگالی کے لیے عالمی خوراک پروگرام کی سفارت کاری سے مستعفی ہو رہی ہوں۔'

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیوبا کے صدر کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ،...

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑے احتجاجی مارچ کی قیادت کی، صدر ڈیاز کینیل نے اپنی اہلیہ کیوئسٹا کینیل اور اعلی سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی،فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا،کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر کہا تھا کہ ایک گھنٹہ طویل مارچ میںایک لاکھ افراد شریک ہوئے ، مارچ کی اپیل کمیونسٹ کے زیرِ انتظام ملک میں نوجوانوں کی تنظیم نے کی تھی،ہوانا یونیورسٹی میں فزکس کی 22سالہ طالبہ کرسٹینا ڈیاز نے کہا کہ اس مارچ میں شریک نوجوان چاہتے ہیں کہ فلسطین پر حملے بند ہوں،انہوں نے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر 7اکتوبر کو ہونے والے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ میں دونوں فریقوں کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ سوچنا غلط ہے کہ یہ ایک جنگ ہے۔ یہ نسل کشی ہے، امریکی سفارت خانے کے سامنے سے گذر تے ہوئے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، مارچ میں شامل مظاہرین نے "فسطائی یانکیو، تم دہشت گرد ہو"۔ کے نعرے لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خزانہ ائی ایم ایف کے ساتھ ہیں، ایوان می...

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر خزانہ کہاں ہیں جس پر ایوان میں سے ایک ممبر نے کہا کہ وزیر خزانہ ائی ایم ایف کے ساتھ ہیں، ایوان میں قہقہ بلند ہوا، چئیرمین سینیٹ ہاوس ان ارڈر کا حکم دیا نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ وزیر خزابہ سینیٹ میں ہیں وہ وزارت خزانہ کے افسران سے بریفنگ لے رہی ہیں، جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ سینیٹ میں ہیں تو ایوان میں آئی کیوں نہیں ہیں انھیں بلائیں وزیر اطلا عات و نشریات کی وضاحت کے بعد چیئرمین سینٹ نے کہا کہ او چلیں پھر میں چپ رہتا ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کو سالانہ دس ار...

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں کو سالانہ دس ارب روپے مالیت کی مفت بجلی فراہم ہوتی ہے یہ اس قوم کے ساتھ بدترین ظلم ہے یہ قوم پر اضافی بوجھ ہے وقفہ سوالات میں پوائنٹ اف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفت بجلی کیوں دی جا رہی ہے جس پر وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر خان نے کہا کہ ہم تمام وزارتوں کے سیکرٹریوں کو مراسلہ ارسال کرتے ہیں کہ اس خرچ کو کنٹرول کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایف ایف کے کہنے پر بجلی،گیس کے نرح بڑھائ...

سابق چیئرمین سینٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایف ایف کے کہنے پر بجلی،گیس کے نرح بڑھائے گئے دوسری جانب حکومت کی شاہ خرچیاں کم نہیں ہورہی ہیں ایلیٹ میں بھی اب کلاسز پیدا ہوگئیں ہیں ایلیٹ کی تنخواہیں اس حساب سے بڑھائی جارہی ہیں جس کا کوئی حساب نہیں ہے ،پاکستان کے عام آدمی تنخواہ 32 ہزار ہے جس میں دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے دوسری جانب ایلیٹ کلاس عام مزدور کو بھی 32 ہزار ماہانہ دینے کو تیار نہیں32 ہزار ماہانہ کا اعلان تو کردیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیںہو رھا ہے یہاں پر عیاشی وفاقی حکومت کی ختم نہیں ہوتی ہے ،آئین کا تقاضا ہے ہر 5 سال بعد نیا این ایف سی ہوگا، رضا ربانی نے توجہ دلا نوٹس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمت بڑھائی جا رہی ہیں۔ غریب ادمی کا استحصال ہو رہا ہے عوام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی شاہ خرچیوں میں کمی نہیں ارہی ہیاب ایلیٹ میں بھی کلاسز پیدا ہو گئی ہے۔ایک حکمران رولنگ ایلیٹ ہے اور دوسری الیٹ میں سے بھی ایلیٹ کلاس نکل آیی ہے عوام کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے ہے جس سے گزارا مشکل ہے۔ غریب طبقہ مر رہا ہے ،حکمرانوں کی عیاشیوں میں کمی نہیں آرہی۔سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ایک لاکھ اور چند ہزارروپے ہے۔ وزارت خزانہ نے ایم پی ون، ٹو اور تھری کی تنخواہیں بڑھا دی ہیں،اور ان کی ہاوس رینٹ اور یوٹیلٹی بلز بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ ایم پی ون کی بنیادی تنخواہ پہلے پانچ لاکھ 54 ہزار 600 روپے تھی۔

ایم پی ون گریٹ افسر کو 7 لاکھ روپے ہاوس رینٹ یوٹیلٹی بلز کی مد میں مل رہے تھے۔ اب ایم پی ون افسر کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ سے 11 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی ہے ان ملازمین کو یوٹیلٹی بلز اور ہاوس رینٹ کے علاوہ ایک لاکھ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الانس بھی مل رہا ہے۔ ایم پی ٹو افسران کی پہلے بنیادی تنخواہ دو لاکھ 55 ہزار روپے سے چار لاکھ 13 ہزار روپے تھی۔ اب اس سے بڑھا کر تین لاکھ 70 ہزار روپے سے چھ لاکھ روپے تک کردیا گیا ہے۔ انہیں یوٹیلٹی الانس اور ہاوس رینٹ کے علاوہ ماہانہ 77ہزار مونیٹائزیشن الانس بھی مل رہا ہے۔ ایم پی تھری کے افسران کی بنیادی تنخواہ 16 لاکھ 58 ہزار سے 23 لاکھ روپے تھی۔ اب ان افسران کی بنیادی تنخواہ 24 لاکھ سے 33 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ گریڈ ون سے فائو کا ملازم 14 ہزار بنیادی تنخواہ لے رہا ہے۔ وقفہ سوالات میں سٹیٹ بینک کے بجٹ کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کا 2022اور 23 کا بجٹ سات ارب روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک کہ گریڈ 8 کی ملازم کی تنخواہ 16 سے 40 لاکھ روپے تک ہے۔ سینٹ کا گزشتہ مالی سال کا بجٹ 145ملین روپے تھا۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ سارا پیسہ کھا گئی پاکستان کا پیسہ پارلیمنٹ یا سول بیوروکریسی کھا رہی ہے۔؟ سرکاری ملازم کی 33 لاکھ روپے تخواہ لینے کا کیا جواز ہے۔؟ کہہ رہے ہیں وفاق کے پاس پیسے نہیں،کہا جا رہا ہے ایسا این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے ہو رہا ہے ،فیڈرل گورنمنٹ کے پاس کچھ نہیں پیسے صوبے لے گئے یہ بھی کہہ رہے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ وفاق کے فنڈز تو بیروکریسی کھا گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کے گورنر کی تنخواہ 40 لاکھ روپیہ...

اسٹیٹ بینک کے گورنر کی تنخواہ 40 لاکھ روپیہ ہونے پر سینٹ میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ،ایوان بالا کے اراکین کا احتجاج،ہماری تنخواہ ایک لاکھ60 ہزار اور گریڈ8 کے ملازم کی تنخواہ 40 لاکھ کیوں ہے۔ جمعہ کے روز سینٹ کا اجلاس جمعہ کے روز سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ۔سینیٹ اجلاس وقفہ سوالات میں انکشاف ہوا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ 40 لاکھ ہے، جس پر سینیٹر ڈاکٹر دنیش کمار ہے کہ یہ اس ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے یہ ایک ایسی مثال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑی مڑ مڑ اپنوں کو،والی بات ہے اس ملک کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے گورنر سٹیٹ بینک جو کہ سٹیٹ بینک کا گریٹ اٹھ کا ملازم ہے اس کی اتنی زیادہ تنخواہ کیوں ہے انہوں نے ایوان کے اندر بات کرنا چاہی تو چیئرمین سینٹ نے انہیں روک دیا جس پر نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے اسٹیٹ بینک ایک کارپوریٹ باڈی ہے، یہ تمام معاملات ان کے بورڈ آف گورنرز کی باڈی کرتی ہے ملازمین کی تنخواہوں کا تعین بورڈ اف کرنل کرتا ہے سینٹر پلوشہ خان نے ایوان میں کھڑے ہو کر پوائنٹ اف واٹر پر کہا کہ ایک سینیٹر کی تنخواہ ایک لاکھ 40 ہزار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک ایسا کونسا کام کرتے ہیں کہ ان کی تنخواہ 40 لاکھ تک ہے، ہمیں وہ راز بتائی جائے انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں اور دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے لوگوں کی اتنی تنخواہ ہے، وزیر خان خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہاسٹیٹ بنک نے پالیسی دی تھی کہ پینشن ختم ہونے کی صورت میں تنخواہ بڑھا دیجاہیں گی ۔اسٹیٹ بنک کی پینشن کا بوجھ بڑھ رہا تھا تو یہ پالیسی لائے گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں سینٹرل بنک کا سیلری سٹرکچر سب سے مختلف ہوتا ہے۔ جس بنیاد پر ان ملازمین کو یہ تنخواہیں دی جاتی ہیں سبق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ مزے کر رہی ہیں یہ جو بھاری تنخواہ ہیں اور مراعات دی جائے یہ رہی ہیں انہیں ختم کیا جائے غریب آدمی مر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان عدالت کے لاڈلے ، جیل سہولیات کا عا...

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا،میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے، تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا، عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے اور تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کو کوئی فیور نہیں د ی جارہی، حکومت کے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے ہیں اور دونوں قابل احترام ہیں جب کہ انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،۔ نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تاحال تقریبا 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں، یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد سے زیادہ تعداد افغان تارکین وطن کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں افسوسناک واقعات میں را کا کردار رہتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنیکی کوشش کرتی ہیں جب کہ گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملتے ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ ہم اس بہکاوے میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر عدالت کا نگران وزیر اعظم کو بلانا مناسب عمل نہیں، پاکستان میں لاپتا افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے اور لاپتا افراد کا معاملہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کا ہتھکنڈا بن چکا ہے، جتنے لاپتہ افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاق اور پنجاب کی حدود کا تعین نئی حلقہ بندی...

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاق اورپنجاب کی حدود کا تعین نئی حلقہ بندیوں میں 1981ء سے جاری تنازع کو حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کی طلبی پر ڈپٹی کمشنرز نے نقشہ جات اور رپورٹ جمع کرادی۔جمعہ کے روزوفاق اور پنجاب کی حدود کا تعین نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ سامنے آگئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 1981ء سے جاری تنازع کو حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،الیکشن کمیشن کی طلبی پر ڈپٹی کمشنرز نے نقشہ جات اور رپورٹ جمع کرادی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے ریونیو کے حساب سے نقشہ جات اور تجاویز مانگی گئی تھیں،نوتھیال، بوکھڑا،سہام اور چوہڑہڑپال کے بعض موضع جات پر تنازع ہے،سہام اورچوہرہڑپال کے بعض موضع اسلام آباد اور دیگر علاقہ راولپنڈی کینٹ میں آتاہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے سہام اور چوہڑہڑپال کے علاقے ایک ہی انتظامیہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا،سرحدی نئی حلقہ بندی میں تبدیلی سے راولپنڈی کی قومی وصوبائی سیٹیں متاثر ہونگیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سونے کی بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں قی...

سونے کی بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 2013 ڈالر کی سطح رپ آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعہ کے روز 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہوگیا۔سونے کے نرخوں کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی کسی تبدیلی کے بغیر 2186.21 روپے پر مستحکم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل اسکول آف دمشق میں فلسطین س...

پاکستان انٹرنیشنل اسکول آف دمشق نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطین، پاکستان اور وینزویلا کے سفیروں اور شام کے ڈپٹی وزیر تعلیم نے دیگر معزز شخصیات کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے دوران طلبا، اساتذہ اور دیگر شرکا نے غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے فلسطینی عوام اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ طلبا نے اپنی تقاریر کے ذریعے فلسطینوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ شرکا نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے یہ استدعا کی کہ علاقائی حدود کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر توجہ دیں۔ طلبا نے فلسطینیوں پر جاری تشدد کی پر زور مذمت کی اور اسے انسانیت کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری طور جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کا مقصد غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی طرف عالمی برادی کی توجہ دلانا تھا جبکہ اپنی آواز کو یکجا کرتے ہوئے، طلبا نے پرجوش انداز میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاست پر انسانیت کو ترجیع دے۔ خیال رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول آف دمشق (پی آئی ایس او ڈی)شام میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرحت اللہ بابر کی پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی گئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میرے پاس پارٹی کے متعدد عہدے تھے اس لئیاستعفی دیا ، پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کا عہدہ بھی میرے پاس ہے،یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے ممبر کی ذمہ داری بھی میں نبھا رہا ہوں۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے بھی کہا کہ بزرگ سیاستدان سائیڈ پر ہوجائیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تین چار عہدے ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے امریک...

پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے کیس میں اہم پیشرفت ،فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ایک بار پھر ملاقات طے ہوگئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات طے پا گئی ہے، فوزیہ صدیقی 2 اور 3 دسمبر کو عافیہ صدیقی سے امریکا میں ملاقات کریں گی، سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ کے ساتھ ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے کہا کہ فوزیہ صدیقی کے امریکی وزٹ پر سکیورٹی خدشات تھے جس پر عدالت نے آرڈر کر دیا، عدالت نے وزارت خارجہ کو ان کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ عافیہ صدیقی امریکا کی بدنام زمانہ جیل کے ایک چھوٹے سے سیل میں قید ہیں، عافیہ کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ فوری ریلیف کیلئے ان کی جیل تبدیل کرائی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیری رحمان کا فضائی آلودگی کے خطرناک حد سے ت...

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے لاہور میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور سرفہرست جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح 486 تک پہنچ گئی ہے جو انتہائی تشویشناک اور مضر صحت ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی 300 سے زائد شرح خطرناک ہوتی ہے، 486 کا مطلب لاہور کے شہری ہوا نہیں دھوئیں میں سانس لے رہے ہیں جس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، گھروں میں ایئر پیوریفائر اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، حکومت کو چاہئے کہ نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023 کے مطابق طویل مدتی اقدامات کا آغاز اور نفاذ کرے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ سکول بند کرنا اور لاک ڈان کرنا اس بحران کا حل نہیں، اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ فرقہ وار...

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ فرقہ واریت اور غیر ضروری اختلاف ہیں۔ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان عقیدہ توحید پر کامل یقین رکھتے ہیں ، معمولی اختلافات کو نفاق کا باعث نہیں بننے دینا چاہیے ، امت کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ہوگا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا ، ایک دوسرے کے دل جیتیں نا کہ اپنی رائے مسلط کریں۔ اس موقع پر نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی رابطوں پر محیط ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارش والے علاقوں میں فصل کی پیداواری صلاحیت...

پاکستان اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب کو پورا کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، بارش والے علاقوں میں آبپاشی کے جدید طریقوں کا انضمام زیادہ لچکدار ہونے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ پاکستان میں بارشوں پر مشتمل علاقوں کو اکثر خشک موسم کے دوران پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کم ہوتی ہے اور کسانوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریزروائرز کی ڈپٹی ڈائریکٹر صائقہ عمران نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس عنصر کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنانے کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔امید افزا تکنیکوں میں سے ایک ڈرپ اریگیشن ہے۔ اس طریقہ کار میں براہ راست پودوں کی بنیاد پر پانی کا درست استعمال، ضیاع کو کم کرنا اور فصلوں کے لیے نمی کی زیادہ سے زیادہ سطح کو یقینی بنانا شامل ہے۔ ٹیوبوں اور پائپوں کے نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے ڈرپ اریگیشن نہ صرف پانی کو محفوظ کرتی ہے بلکہ پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بھی فروغ دیتی ہے جس سے یہ بے ترتیب بارش والے خطوں کے لیے گیم چینجر بن جاتی ہے۔مزید برآں، اسپرنکلر اریگیشن کو اپنانے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ طریقہ پائپوں اور نوزلز کے نظام کے ذریعے پانی کی تقسیم کے ذریعے قدرتی بارش کی نقل کرتا ہے جس سے بڑے علاقے کو بہتر طریقے سے ڈھانپ لیا جاتا ہے۔ چھڑکنے والی آبپاشی نہ صرف پانی کی کمی کو دور کرے گی بلکہ پانی کی یکساں تقسیم میں بھی سہولت فراہم کرے گی جس سے کھیت کے مخصوص علاقوں میں زیادہ پانی بھرنے یا زیر آب آنے کے خطرے کو کم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈرپ اور سپرنکلر آبپاشی کے نظام کو اپنانا ہمارے زرعی زمین کی تزئین پر بارش کے بے ترتیب نمونوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کو کم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ طریقے پانی کی تقسیم کے لیے زیادہ کنٹرول شدہ اور موثر انداز پیش کرتے ہیں، بارش پر منحصر علاقوں میں پانی کی کمی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرتے ہیں۔انہوں نے ٹیکنالوجی کے انضمام کے بارے میںکہاکہ سمارٹ اریگیشن سسٹم کسانوں کو حقیقی وقت کے ڈیٹا کے ساتھ بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سینسر اور آٹومیشن سے لیس سمارٹ سسٹم کسانوں کو مٹی کی نمی کی سطح، موسمی حالات، اور فصلوں کے پانی کی ضروریات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی بارش کی غیر متوقع نوعیت کے مطابق ڈھالنے اور پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔.انہوں نے آبپاشی کی ان جدید تکنیکوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ "مالی مدد، تربیتی پروگرام، اور سبسڈیز پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اجزا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اتفاق آئرن انڈسٹریز نے مالی سال 23 میں بھاری...

اتفاق آئرن انڈسٹریز لمیٹڈ کی خالص فروخت 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 26.2 فیصد کم ہو کر 8.28 بلین روپے ہو گئی جو اس سے قبل کے مالی سال میں 11.22 بلین روپے تھی۔فروخت میں کمی پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمی کی وجہ سے ہوئی، جس کی وجہ سے خام مال کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔کمپنی کی بنیادی سرگرمی لوہے کی سلاخیں اور گرڈر تیار کرنا ہے۔اسٹیل میکر کا مجموعی منافع مالی سال 22 میں 509 ملین سے مالی سال 23 میں 72.03 فیصد کم ہو کر 142.38 ملین روپے ہو گیا۔ مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 4.53 فیصد سے کم ہو کر 1.72 فیصد ہو گیا۔دریں اثنا، انتظامی اور عمومی اخراجات مالی سال 23 میں 20.86 فیصد اضافے کے ساتھ 106.7 ملین روپے ہو گئے جو پہلے کے 88.32 ملین روپے تھے۔ یہ کارپوریٹ ٹیکس کی بلند شرحوں کے علاوہ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا نتیجہ تھا۔کمپنی کے ٹیکس سے پہلے کے منافع میں 165.44 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جس نے مالی سال 22 میں 222.2 ملین کے منافع کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 145.4 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔کمپنی کے خالص منافع میں 140.4 فیصد کمی واقع ہوئی، ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے مالی سال 22 میں 234 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں بعد از ٹیکس نقصان 94.4 ملین روپے رہا۔نتیجتا، خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں مثبت 2.09 فیصد سے مالی سال 23 میں منفی 1.14 فیصد تک گر گیا۔ اسی طرح، مالی سال 23 میں فی حصص آمدنی منفی 0.65 روپے پر پہنچی جو اس سے قبل مثبت 1.62 روپے تھی۔گزشتہ برسوں میں کمپنی کی مالی کارکردگی غیر مستحکم رہی ہے۔ کمپنی نے 2022 میں زیادہ سے زیادہ 11.22 بلین روپے اور 2020 میں کم از کم 3.38 بلین روپے کا خالص کاروبار ریکارڈ کیا۔ یہ کوویڈ 19 وبائی امراض کے معاشی اثرات کی وجہ سے ہوا۔ مجموعی منافع 2020 میں سب سے کم 18 ملین روپے اور 2021 میں سب سے زیادہ 645 ملین روپے کے درمیان تھا۔کمپنی کو 2020 میں 128 ملین روپے کا آپریٹنگ نقصان برداشت کرنا پڑا۔2020 اور 2023 میں، کمپنی کو بالترتیب 239 ملین روپے اور 94 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کو کرنسی کی قدر میں کمی، اعلی سود کی شرح، اور مسلسل افراط زر کی وجہ سے لاگت میں اضافے جیسے چیلنجوں کا سامنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیزر لینڈ لیولنگ تکنیک پاکستان میں پانی کو م...

پانی کی کمی کا بڑھتا ہوا چیلنج پانی کے دستیاب وسائل کو بہتر بنانے اور زرعی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے جدیدطریقوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی کو کم کرنے کے لیے ایک اہم حکمت عملی زرعی سطح پر پانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ یہ ایک مکینیکل عمل ہے جو کم سے کم اتار چڑھا وکے ساتھ مستقل میدانوں کو حاصل کرنے کے لیے زمین کی سطحوں کو ٹھیک ٹھیک درجہ بندی اور ہموار کرتا ہے۔ روایتی طور پر، پی ایل ایل میں بالٹی کی قسم کے مٹی کے کھرچنے والے اور ٹریکٹر سے لگے ہوئے بیک بلیڈ کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی حرکت شامل ہوتی ہے۔تاہم پانی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا ایک مثر طریقہ زمین کی سطح بندی میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر طارق سلطان کے مطابق آبپاشی کے لیے زیر زمین پانی کی کم ہوتی فراہمی زراعت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ انہوں نے کسانوں کو پانی بچانے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ترغیب دینے میں ضوابط کی اہمیت کو اجاگر کیااورکہا کہ پانی کی کمی فصلوں کی پیداوار کو محدود کرنے کا ایک بڑا عنصر ہے۔طارق نے کہاکہ پانی کی قلت کی سطح پانی کی قیمتوں میں مناسب طور پر ظاہر نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے کسانوں کو غیر متوقع نہری پانی کی فراہمی کی وجہ سے نجی ٹیوب ویلوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جس سے زیر زمین پانی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔پاکستان میں لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی درستگی کا منصوبہ آپریٹنگ لاگت کو کم کرنے، درستگی کو یقینی بنانے، آبپاشی کے پانی کی بچت، یکساں بیج کے انکرن کو فروغ دینے، کھاد کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔سینئر سائنسدان نے 2018 میں کئے گئے اثرات کے جائزے کو یاد کیاجس میں پانی کے تحفظ میں 25 فیصد اضافہ، فصل کی پیداوار میں 23 فیصد اضافہ، کھاد کی کارکردگی میں 11 فیصد بہتری، اور کھیتی پر مزدوری کی بچت میں 18 فیصد کمی دکھائی گئی۔بے

شمار فوائد کے باوجود، لیزر لینڈ لیولنگ ٹیکنالوجی کو ابھرتے ہوئے اور غریب ممالک میں بڑے پیمانے پر نہیں اپنایا جاتا ہے جس کے لیے اس کے وسیع پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے جامع تحقیق، توسیع، شراکتی، اقتصادی اور پالیسی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان میں پانی کی کمی کو اجاگر کرتے ہوئے طارق نے کہا کہ جہاں آبپاشی کے لیے 65 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ضرورت ہے وہیں نہروں، جھیلوں اور ٹیوب ویلوں کے ذریعے صرف 45 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ یہ کمی زرعی پیداوار پر منفی اثر ڈالتی ہے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔ پانی کی غیر مساوی تقسیم، جس میں اونچے علاقوں کو ناکافی پانی ملتا ہے اور نچلی زمینوں میں پانی جمع ہوتا ہے، جڑوں کو سڑنے کا سبب بنتا ہے، اس طرح یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔طارق نے فی ایکڑ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے لیزر مٹی لیولرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔لیزر لینڈ لیولنگ اپروچ نے وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے، کارکردگی کو بڑھانے اور بالآخر پائیدار زرعی طریقوں میں اپنا حصہ ڈالنے میں اپنی افادیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنانے سے ابھرتی ہوئی اور معاشی طور پر پسماندہ قوموں میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو تحقیق،توسیعی خدمات، شراکتی مشغولیت، اور معاون پالیسیوں میں مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔چونکہ پانی زرعی پیداوار میں ایک اہم عنصر ہے، اس لیے زمین کی درستگی کی ٹیکنالوجی کو اپنانا پانی کی کمی کو دور کرنے، پانی کے تحفظ کو فروغ دینے، اور ماحولیاتی چیلنجوں کے پیش نظر زرعی نظام کی طویل مدتی عملداری کو محفوظ بنانے کے لیے ایک کلیدی راستے کے طور پر ابھرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے مالی سال 2023 میں مالیاتی خسارے م...

مالی سال 2023 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ قدرے بہتر ہوا، جو مالی سال 22 کے 7.9 فیصد سے کم ہو کر جی ڈی پی کے 7.7 فیصد پر آ گیا۔ تاہم یہ اب بھی 4.9فیصدکے بجٹ ہدف اور 7.0فیصدکے نظرثانی شدہ تخمینہ سے کہیں زیادہ تھا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، اعداد و شمار متوقع مالیاتی استحکام کو حاصل کرنے میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔اس کمی کا ایک اہم عنصر جی ڈی پی کے 0.8فیصدکے بنیادی خسارے کا ابھرنا تھا - یہ جی ڈی پی کے 0.2فیصد کے بجٹ کے سرپلس کے بالکل برعکس ہے۔ اس دھچکے کے باوجود، مالی سال 22 میں 3.1 فیصد کے بنیادی خسارے کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔مزید برآں، محصولاتی خسارہ مالی سال 22 میں 5.2 فیصد سے مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 5.8 فیصد تک بڑھ گیا جو اخراجات کو محصولات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔مالیاتی اشاریوں میں مثبت پیش رفت، بشمول مالیاتی اور بنیادی خسارے، جب پچھلے مالی سال کے مقابلے میں، غیر سودی اخراجات کی نمو میں نمایاں کمی کو قرار دیا گیا۔مزید برآں، صوبوں نے مالی سال 23 میں جی ڈی پی کا 0.2فیصدکا مشترکہ سرپلس پوسٹ کیاحالانکہ پچھلے سال کے حاصل کردہ 0.5فیصدسے کم ہے۔ اس سرپلس نے بنیادی اور مجموعی مالیاتی خسارے دونوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم مالیاتی توازن آمدنی میں بگاڑ کی وجہ سے متاثر ہوا، بنیادی طور پر سود کی زیادہ ادائیگیوں کی وجہ سے جو موجودہ اخراجات میں نمو کو پیچھے چھوڑ گیا، جس کے نتیجے میں کل محصولات کے مقابلے میں زیادہ خسارہ ہوا۔مالی سال 23 میں کل اخراجات میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے سال میں ریکارڈ کی گئی 29.0 فیصد نمو سے نمایاں کمی ہے۔

غیر سودی اخراجات میں سست نمو، گرانٹس اور سبسڈیوں میں کمی نے اس سست رفتار میں اہم کردار ادا کیا۔مزید برآں، موجودہ اخراجات کے زمرے میں مجموعی ترقیاتی اخراجات اور خالص قرضے کی نمو میں قابل ذکر کمی تھی۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، نیشنل بینک آف پاکستان کے کمپلائنس مینیجر محمد حسن نے کہا کہ اخراجات کو روکنے کی کوششوں کے باوجود سود کی ادائیگیوں میں تیزی سے اضافے نے گرانٹس اور سبسڈیز میں کمی کے اثرات کو زیر کیا ہے۔قرضوں کے بڑھتے ہوئے ذخیرے اور شرح سود میں اضافے کے پس منظر میں ملکی اور بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوا۔اگرچہ مالیاتی خسارے میں معمولی بہتری ایک مثبت علامت ہے، ہدف کے استحکام سے انحراف اور بنیادی خسارے کا ابھرنا جاری چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔محصولات کے خسارے میں اضافہ، بنیادی طور پر بڑھتے ہوئے سود کی ادائیگیوں کے باعث، قرض کے انتظام کی ایک اہم حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔حسن نے کہا کہ پالیسی سازوں کو گرانٹس اور سبسڈیز میں سست نمو کے درمیان مالیاتی بہتری کو برقرار رکھنے کی پیچیدگیوں کو احتیاط سے تلاش کرنا چاہیے، مالیاتی پالیسی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حسن نے کہاکہ خسارے پر قابو پانے کے لیے صوبائی شراکتیں قابل ذکر ہیں، لیکن پچھلے سال کے مقابلے میں سرپلس میں کمی باہمی تعاون کی کوششوں کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔طویل مدتی معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے، مالیاتی پالیسی کو فعال اور موافق ہونا چاہیے، اقتصادی ترقی، محصولات کی پیداوار، اور اخراجات کو ہموار کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلال احمر پاکستان، قلات، لورالائی، وڈھ خضدار...

بلوچستان میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر ہلال احمر پاکستان نے امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے قلات، لورالائی، وڈھ خضدار اور پشین میں ایک ہزار متاثرہ و مستحق گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔ ہلالِ احمر کے جانب سے ہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن مہروز الدین مری اور وقار فانی مغل نے متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ امدادی سامان میں گرم کمبل، کارپٹس، ملبوسات، ہائیجین کٹس، انگیھٹیاں، چولہے، جیکٹس،ونٹر کٹس، لالٹین اورٹول کٹس شامل ہیں۔اِس موقع پر متاثرین سیلاب کاکہنا تھا کہ ہلالِ احمر نے ہمیں تنہا نہیں چھوڑا، سخت سردی میں امدادی سامان کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں، ہلالِ احمر نے سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مدد جاری رکھ کر دِل جیتے ہیں۔ہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد واضح کیا کہ ہلالِ احمر کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، طبی سہولیات کی فراہمی اور امدادی سامان کی تقسیم تسلسل سے جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیر خزانہ مظفر سید کا پرویز خٹک کی پار...

سابق صوبائی وزیر مظفر سید نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ایک وکٹ گرگئی اور سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ، انہوں نے پرویزخٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔ اسی حوالے سے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس، متعلقہ ادار...

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس میں متعلقہ اداروں سے مزید پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری عملدرآمد کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند پیش ہوئے۔ عدالت میں مفرور اور اشتہاری ملزموں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں نادرا حکام کی جانب سے بھی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔ نادرا کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ جو ہمیں فراہم کیا گیا وہ مکمل نہیں۔ فراہم کیے گئے ریکارڈ میں ملزمان کے قومی شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں۔ ہمیں تمام تر معلومات فراہم کی جائیں تاکہ کارروائی شروع کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ اداروں سے مزید پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے مفرور اور اشتہاری ملزموں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 50 ہزار سے زائد ملزمان مفرور و اشتہاری ہیں۔ سماعت کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عدالت میں عمل درآمد رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ 50 ہزار مفرور و اشتہاری ملزمان میں سے 26 فیصد کی گرفتاری میں کامیابی مل چکی ہے۔ کراچی میں موجود تمام ملزمان پکڑے جائیں گے۔ پولیس میں موجود ملزمان سے متعلق سوال پر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا کہ جو بھی ہیں وہ پکڑے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پائونڈزاسکینڈل؛چیئرمین پی ٹی آئی کی...

190 ملین پائونڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔ سردارلطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائرکی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتارتھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال جولائی تک ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت...

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ جولائی 2023 تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت 11 ارب 46 کروڑ روپے تھی،س وقت فنڈ کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ روپے ہو چکی ہے، ڈیم فنڈ سے اس وقت تک کوئی رقم باہر نہیں نکالی گئی، رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایوان میں پیش تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت 11 ارب 46 کروڑ روپے تھی۔ وزیر خزانہ کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس فنڈ پر سرکاری منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں، اس وقت فنڈ کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈیم فنڈ سے اس وقت تک کوئی رقم باہر نہیں نکالی گئی، رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جا سکے گی۔ اسٹیٹ بینک ملازمین کی تنخواہوں پر اعتراض کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ایک ایک ملازم کی تنخواہ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کون سا ایسا کام ہے کہ ان کی تنخواہ 40، 40 لاکھ روپے ہے۔ نگران وزیر خزانہ نے ایوان بالا کو بتایا کہ دنیا بھر میں سینٹرل بینک کے ملازمین کی تنخواہوں کا اسٹرکچر سب سے مختلف ہوتا ہے، بینکنگ سیکٹر کی تنخواہیں بہت بڑھ چکی ہیں اس لیے اہم تھا کہ اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اچھی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم نواز شریف اور ن ل...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم نواز شریف اور ن لیگ کر رہی ہے۔ چارسدہ کے اسپتال میں طبی معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے جو ماحول بنایا گیا، یہ فری اینڈ فیئر نہیں ہے۔ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئے ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں۔ بہتر ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی طرح نواز شریف کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرحت اللہ بابر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلی...

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔ فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا۔ پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سب سے بڑا مجرم...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سب سے بڑا مجرم محکمہ ماحولیات کو قرار د یتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں، میں محکمہ ماحولیات کے افسروں کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجوں گا، ڈی جی صاحب ایسا نہ ہو کہ اگلا نمبر آپ کا ہو؟، نگران پنجاب حکومت کیوں اتنی تعمیرات کروارہی ہے؟ سارا شہر اکھاڑ کر رکھ دیا گیا، تعمیرات کی وجہ سے سموگ بڑھ رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی، ڈی جی ماحولیات پنجاب، ماحولیاتی کمیشن کے ممبران سید کمال حیدر سمیت دیگر پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ ماحولیات ٹریبونل کے حکم کے تحت فیکٹریاں ڈی سیل ہوئی تھیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آرڈر کیسے پاس ہوا؟ جس پر ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ہم نے جو بھی اقدام اٹھائے ہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں، میں محکمہ ماحولیات کے افسروں کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجوں گا، ڈی جی صاحب ایسا نہ ہو کہ اگلا نمبر آپ کا ہو؟ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ہماری بہت سی انڈسٹریاں ہمارے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی تھیں، کوئی بھی افسر اگر غیر قانونی کام میں ملوث ہوگا تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے کس افسر کے خلاف ایکشن لیا؟ جس پر ڈی جی نے کہا کہ میں نے ایک ایک افسر کو بلا کر دریافت کیا یہ جاننے کیلئے کہ کس نے فیکٹریاں ڈی سیل کی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ کا کوئی افسر کسی فیکٹری کو ڈی سیل نہیں کر سکتا، اگر کسی فیکٹری کو ڈی سیل کرنا ہے تو اس عدالت سے رجوع کریں۔

ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر من وعن عمل کیا جا رہا ہے اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کیلئے اتوار کے روز سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس پر عدالت نے ایل ڈی اے کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ اسکے اقدامات سے ہی سموگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس نگران پنجاب حکومت کا مسئلہ کیا ہے؟ یہ حکومت کیوں اتنی زیادہ تعمیرات کروا رہی ہے، سارا شہر آپ نے اکھاڑا ہوا ہے، میں تو صرف آپ کو ایکشن لینے کا کہہ سکتا ہوں، عدالت کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ افسر جواب دہ ہوگا۔ جسٹس شاہد کریم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ میں کہوں تو آپ ایکشن لیں، آپ خود ایکشن لیں، دورے نہ کریں، یہ عوام کا پیسہ ہے، زوم پر میٹنگ کریں فصلوں کی باقیات جلانا ایک مقامی مسئلہ ہے اگر انڈیا سے ہوائیں یہاں آئیں تو یہاں کچھ نظر نہیں آئے گا، اگر ہمیں دھواں چھوڑتے بھٹے نظر آ رہے ہیں، تو ای پی اے کے افسر کو کیوں نظر نہیں آ رہے؟آپ کو اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ محکمے میں مسائل ہیں۔ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو حکم دیا کہ آپ تمام ڈی سیل ہونے والی فیکٹریوں کو سیل کریں، آپ ذمہ داران افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں، پرائیویٹ دفاتر 2 دن گھر سے کام کریں، یہ حکومت اپنا مذاق بنا رہی ہے، آپ ہفتے کے دن کو دفاتر بند رکھیں، میں نے حکم دے رکھا ہے کہ 10 بجے کے بعد کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی یہ حکم ایک بہت تھوڑی جگہ پر مانا جا رہا ہے۔ عدالت نے رات 10 بجے کے بعد کھلے ہوئے تمام کیفے سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ایچ اے کے آفیسر نے بتایا کہ جو گاڑی بھی گرین بیلٹ پر کھڑی ہوتی ہے، ہم اسے جرمانے کرتے ہیں، پچھلے ہفتے ہم نے 4 لاکھ کا جرمانہ کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ترقی کر رہے ہیں، ہم نے اس شہر کو بہتر کرنا ہے، گاڑیوں کا دھواں سموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بعدازاں عدالت نے کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجکاری پر فوکس ،پی آئی اے کی نجکاری اولین تر...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نجکاری پر فوکس کر رہی ہے،پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے،حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے بھی مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں، کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل(ایس آئی ایف سی) میں سول اور ملٹری قیادت کے لوگ شامل ہیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سے باہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کار زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پر کام جاری ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا آغار کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کررہے ہیں، ہم نجکاری پر فوکس کر رہے ہیں اور ہماری اولین ترجیح پی آئی اے کی نجکاری ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے بھی مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن وا...

پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،افغانستان واپس جانے والوں کی تعداد دو لاکھ انچاس ہزار ہوگئی۔ 31 اکتوبرکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پاکستان سے صرف غیرقانونی افغان باشندوں کامحفوظ انخلا یقینی بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روز مزید تین ہزاردو سو پچاس غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ گزشتہ روزجانیوالوں میں نو سو ستاون مرد،سات سو پچانوے خواتین اور ایک ہزار چار سو اٹھانوے بچے شامل تھے۔پانچ سو ترانوے خاندانوں پر مشتمل یہ افراد دوسو بارہ گاڑیوں کے ذریعے افغانستان روانہ کئے گئے۔ یادرہے کہ اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ انچاس ہزار تراسی غیرقانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے دیہات 70 سال بع...

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے ضلع بونیر کے دور دراز اور دشوار گزار دیہات میں بجلی پہنچا دی۔ پاک فوج اورفرنٹیئر کورنارتھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیاقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں بونیر کے علاقہ وادی ایلم میں تین ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن نصب کیے گئے ہیں جن سے پندرہ سو گھروں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ یہ علاقے گزشتہ ستر سال سے بجلی سے محروم تھے۔ایک سو پچاس، دو سو اور سو سو پچاس کلوواٹ کی ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن کی تنصیب سے ایلم کلے،سرکھپاکلے، جوبراکلے، شین ڈھنڈ اور چارکلے کے مکین مستفید ہورہے ہیں۔ دشوارگزار علاقہ ہونے کی وجہ سے پاک فوج اور فرنٹیئرکور نارتھ نے ٹربائن،ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی پیدل ترسیل کی جبکہ نالوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب اور بھاری پائپوں کو رسیوں کے ذریعے منتقل اور ویلڈنگ کرنے جیسے مشکل کام مستعدی سے انجام دیئے۔ جس پر علاقے کے عوام بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ کا جوہرٹاون میں کیفے رات دس بج...

لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاون میں کیفے رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق سمیت دیگر نے درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا ویکنڈ پررات گیارہ بجے تک کیفے کو کھلا رہنے کی اجازت ہیاگرکوئی کیفے خلاف ورزی کرتا نظر آیا تو سیل کردیا جائے۔ ڈی جی ماحولیات عدالت کے روبرو پیش ہوگئے، عدالت نے ڈی سیل فیکٹریوں کو سیل کرکے رپورٹ آئندہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا جس نے بھی فیکٹری ڈی سیل کروانی ہے وہ اس عدالت سے رجوع کرے، یہ آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں ہماری زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کا ایل ڈی اے کے وکیل سے استفسارکہا آدھا شہر آپ نے اکھاڑا ہوا ہے،جو مرضی کر لو، ایسے اسموگ کنٹرول نہیں ہوگی،سارا پیسہ جو سڑکوں پر لگا رہے ہیں وہ اسموگ پر لگتا تو آج اسموگ پر قابو ہوتا۔ عدالت نے محکمہ زراعت سے فصلوں کی باقیات میں جدید مشنری کے استعمال پر رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہیکہ عدالت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنیکا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190ملین پانڈ سکینڈل،چیئرمین پی ٹی آئی کے جسم...

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پانڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 5صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا ۔ حکمنامے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی نے مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، نیب نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ 23 نومبر کو نیب دفتر پیش ہوئے ، انہوں نے متعلقہ ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا، نیب نے بتایا علی ظفر نے 24 مارچ2021 کے معاہدے کا ریکارڈ بھی نیب کو دے دیا۔ حکمنامے کے مطابق نیب حکام نے کہا قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تفتیش مکمل کر کے کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے مزید ریمانڈ چاہیے۔ احتساب عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلا صفائی نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی اور دو لیٹر پیش کیے، ایک لیٹر 6 نومبر 2019 کا مشرق بینک سے متعلق ہے، وکلا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رقم منتقلی سے کوئی سروکار نہیں۔ احتساب عدالت کے حکمنامے کے مطابق وکلا نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا 240 کنال اراضی منتقلی سے بھی کوئی سروکار نہیں، وکلا نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے دو کینسر ہسپتال بنوائے تیسرا کراچی میں بن رہا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے کہا کہ علی ظفر کے دیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ریمانڈ ضروری ہے، عدالت 10 کے بجائے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔ احتساب عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے بلڈنگ ما...

پنجاب حکومت نے پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ایل ڈی اے اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹریز ہاسنگ، خزانہ، بلدیات، تعمیرات و مواصلات اور ایل ڈی اے اتھارٹی کے بورڈ اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پارکنگ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈی سی پراپرٹی ریٹ کے 0.5 فیصد جرمانہ ہوگا، مقررہ مدت کے اندر پارکنگ نہ کھولنے والے بلڈنگ مالکان کو 10ہزار روپے فی کنال جرمانہ ہوگا۔ نگران وزیراعلی نے پارکنگ ایگریمنٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ قواعد وضوابط میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس کے دوران لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے 7 چوراہوں پر یوٹرنز اور سلپ روڈز بنانے کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے، حتمی منظوری سے قبل عارضی مشق کی جائے گی اور عارضی رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کی آمدورفت کو چیک کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت کے 32 مقامات پر عارضی تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے کیمپوں کے قیام اور 26 مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری کے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ کینال روڈ ہربنس پورہ اور جلو کے درمیان پروٹیکڈیوٹرنز بنانے کے منصوبے کو منظور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ہاکی کے فروغ کے لئے جوہر ٹان کے ہاکی سٹیڈیم کا انتظام نجی شعبے کے سپرد کرنے کے لئے ضروری اقدامات اور ٹیپا کیلئے پروموشن کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔ حکومت کی جانب سے پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لاہور گلوبل ویلیج لیزپر دینے، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں واقع غیر قانونی طور پر زمین کے کمرشل استعمال پر جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی نے لاہور کی 9 سڑکوں کی کمرشلائزیشن کے لئے کنسلٹنٹ سروسز حصول اور ٹرانسپورٹیشن زون میں پٹرول پمپ، فریٹ ٹرمینل کی اجازت کے لئے ایل ڈی اے یوز رول 2020 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس59 ہزار پوائ...

معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزارنے نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 557 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا سموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی...

پنجاب حکومت سموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے۔ جس کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مصنوعی بارش برسانے سے سموگ کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ مصنوعی بارش بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑک کر برسائی جا تی ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے نشاندہی کی جاتی ہے کہ کن بادلوں پر کیمیکلز چھڑک کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اِس مقصد کیلئے بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز چھڑکے جاتے ہیں جبکہ اِس مقصد کیلئے خصوصی ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ممکنہ طور پر لاہور میں 28 یا 29 نومبر کو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاجروں کا مارکیٹوں کی بندش سے متعلق حکومتی ف...

مارکیٹوں کی بندش سے متعلق حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ حکومت مارکیٹوں کے بجائے سرکاری دفاتر، بینکوں کو بند کروائے، مارکیٹیں 3 بجے کھولنے سے تاجربرادری کو بڑا نقصان ہوگا۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت جمعہ کو مارکیٹیں 3 بجے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ادھر لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، صوبائی دارالحکومت فضائی آلودگی کے تناسب سے آج بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 473 ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنی چاہیے، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ،لاہور سمیت پنجاب کے 1...

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میںجمعہ اور (آج) ہفتہ کو تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جمعہ اور (آج) ہفتہ کو مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آشیانہ اقبال ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ان...

احتساب عدالت لاہور نے کہا ہے کہ آشیانہ اقبال ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ،عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے،کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس ریفرنس میں عدالت پراسیکیوشن کا ڈینٹ نظرانداز نہیں کرسکتی۔ جمعہ کو احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے 59 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات انتہائی مشکوک ہیں، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے، عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے چیئرمین نیب کو جولائی 2022 میں ری انویسٹی گیشن کی درخواست دی، سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ میں حکومتی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، کسی بھی ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس ریفرنس میں عدالت پراسیکیوشن کا ڈینٹ نظرانداز نہیں کرسکتی۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ اس فیصلے کی کاپی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب لاہور کو ارسال کی جائے، گواہ عارف مجید کے بیان کے مطابق سابق ڈی جی نیب نے شہباز شریف کے خلاف بیان دینے کے لیے ہراساں کیا۔ عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ گواہ عارف مجید کے مطابق جب اس نے سابق ڈی جی نیب کو شہباز شریف کے خلاف بیان دینے سے انکار کیاتواس وقت کے سابق ڈی جی نیب نے میرے خلاف ایل او ایس نالے کا کیس بنوا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں