• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں خاندانوں میں غذا...

ننگرہار، افغانستان (شِنہوا) صوبائی حکام نے بتا یا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں تقریباً 600 بے سہارا اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں ایک لڑکا افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد وصول کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں لوگ افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد وصول کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں ایک شخص افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد وصول کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں لوگ افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ننگرہار میں لوگ افغان ہلال احمر سوسائٹی کی تقسیم کردہ غذائی امداد وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، داماد نے بیروزگاری سے تنگ آکر ساس کے...

پشاور میں بیروزگار داماد نے تنگ آکر ساس کے گھر پر ہی ہاتھ صاف کردیا۔ پولیس کے مطابق چوری کی یہ انوکھی واردات پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوئی جہاں داماد سے سسرال پر ہاتھ صاف کردیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ایک دلچسپ بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ شوہر کا ساتھ دینے کے لیے بیوی نے بھی اس کی مدد کی اور اپنے ہی گھر میں ڈاکا مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے مسروقہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز مشرف ای سی ایل کیس، بس اب اللہ پر چھوڑ...

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس نقوی نے پوچھا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ توفیق آصف نے کہا کہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ توفیق آصف نے جواب دیا کہ اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنوں ،اے این پی رہنما شیر ولی باغی نامعلوم ا...

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیر ولی باغی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں بابر اعوان کی د...

احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں پی ٹی آئی رہنما و وکیل بابر اعوان کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔ بابر اعوان اپنے خلاف 190 ملین پاونڈ سکینڈل کیس میں اپنی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان کے وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب کے مطابق آپ کی گرفتاری درکار نہیں لہذا وارنٹ بھی جاری نہیں ہوئے۔ بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نوٹس موصول ہوا جس میں نیب نے طلب کر رکھا تھا، میں نے جواب بھیجا میرے پاس 190 ملین پاونڈ سے متعلق کوئی دستاویز نہیں، میں باہر تھا، دوسرا نوٹس نیب کی جانب سے مجھے موصول ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ لیا ہو تو نیب بتائے، کچھ کرپشن کی تو بتائیں۔ سینئر وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نیب کو دیکھنا چاہیے کہ کتنے طلبا اس وقت القادر یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں، 11 سو ارب روپے کھا کر لوگ بھاگ گئے، ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ پیسے کھا گئے؟ میں نے نیب کے دفتر میں بیان دیا، جواب دیا، نیب کا یہ کہنا کہ وارنٹ نہیں، تو یہ کوئی جواب نہیں، ایسا ہے تو ضمانت کنفرم کر دیں، نیب کو بھی معلوم ہے کہ جو میں نے جواب دیا ٹھیک دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بابر اعوان کو صرف بطور گواہ بلایا گیا تھا، ان کے وارنٹِ گرفتاری نہیں جاری ہوئے۔ تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا بیان احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ بابر اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیب نے میرا جواب بھی بطور گواہ موصول کیا ہوا ہے، نیب سے پوچھیں میرے خلاف ثبوت کیا ہے، ثبوت دکھائیں، ابھی ضمانت واپس لیتا ہوں، نیب کے ساتھ چلتا ہوں، مجھے نیب سے کوئی گلا شکوہ نہیں، ان کی مجبوریاں معلوم ہیں، ان کو تجویز دیتا ہوں کہ جہلم جا کر ایک بار دیکھ لیں۔ احتساب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں بابر اعوان کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپڈیٹ تشدد پسند سیاسی جماعتوں سے قانون کے مط...

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حل تلاش کر رہی ہے، سراپا احتجاج لوگوں کے جذبات مجروح کئے بغیر مسئلے کا کم مدتی حل تلاش کریں گے، حکومت کے پاک فوج کیساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔منگل کے روز غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کیساتھ بطور نگران وزیراعظم پہلی باضابطہ گفتگو ہے نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے آئینی طور پر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے ، انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلارہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے ، کونسل کے تحت زراعت ، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہے ، نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے ایف بی آر اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے ، ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں جن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی ، توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کان کنی اور معدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لاسکیں ، آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہے امید ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمل مناسب وقت میں مکمل کرلے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہماری مغربی سرحد سے ملک کے اندر حملے ہورہے ہیں، افغانستان میں امریکہ اور اتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ چیلنج ہیں ،ا تحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کررہا ہے اس چیلنج سے عالمی برادری کیساتھ ملکر نمٹنا چاہتے ہیں ۔اتحادیوں کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا ہے ہمارا مؤقف تھا کہ اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد منفی صورتحال ہمیں بھگتنا ہوگا اس چیلنج کے سامنے ہم ہار نہیں مان سکتے نگران وزیراعظم نے کہا کہ اپنی آباد ی کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات کررہے ہیں عالمی برادری کو ہمیں ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہیئے ، طالبان عبوری دور سے گزررہے ہیں انہیں وقت دینا چاہیے ، سول ملٹری قیادت ملکر آگے بڑھ رہی ہے ، سول ملٹری بہتر ہم آہنگی کی مثال بٹگرام میں دیکھنے کو ملی ،میرے لئے وہاں پھنسے ہوئے بچوں کو جانیں بچانا زیادہ اہم تھا انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کیساتھ بجلی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے تفصیل ابھی نہیں بتاسکتے ، چین کیساتھ ہمارے مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں چین کیساتھ دوستانہ تعلقات ہر پاکستانی حکومت کی ترجیح ہے سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے مکمل طورپرپرعزم ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پانچ دہائیوں سے افغان بھائیوں کی میزبانی کررہا ہے 

پاکستان میں تین قسم کے افغان باشندے مقیم ہے ، پاکستان میں افغان مہاجرین کی تعداد 28لاکھ ہے ، دوسری قسم یہاں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین بھی ہے تیسری قسم کے وہ افغان باشندے ہیں جنہوں نے جعلی طریقے سے پاکستانی شہریت حاصل کی ۔ حکومت تمام متعلقہ فریقین کیساتھ مشاورت کیساتھ اپنی جامع پالیسی وضع کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے حالات میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے ، پاکستان اور ترکیہ کے پڑوس سرحدوں پر ایک جیسے صورتحال ہے بلوچستان میں اندازے کے مطابق 6کھرب ڈالر مالیت کی معدنیات ہے ۔ ریکوڈک منصوبہ معدنیات سے فائدہ اٹھانے کی پہلی کڑی ہے ، کئی ممالک کیساتھ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے رابطے میں ہے ، منصوبوں کے آغاز سے عالمی سطح پر پاکستان کو مختلف نقطہ نظر سے دیکھا جائے گا بطور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے دو مرتبہ روس جانے کا موقع ملا روسی شہر صائم پیٹرزبرگ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوں ،روس خطے اور عالمی برادری کا اہم ملک ہے ماضی کو بھلا کر روس کیساتھ تعلقات کے نئے دروازے کھلنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرین ، اورنج اور بلیو بسوں کا کرایہ 30 سے 50...

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے گرین، اورنج اور بلیو لائن بسوں کے کرا یوں میں اضافہ کر دیا۔ سی ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ تمام بسوں کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50 روپے مقرر کیا گیا ہے، این فائیو سے لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ تک کرایہ 50 سے بڑھا کر 90 روپے ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں تینوں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔ چیئرمین سی ڈی اے انوارالحق نے کہا کہ بسوں کو سبسڈائز ریٹ پر چلانے کے لیے پیسے نہیں، کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اکاونٹس تاحال منجمد، پی آئی اے ملازمین کو تن...

پی آئی اے افسران وملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں جب کہ تنخواہیں مذید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے اکاونٹس منجمد ہونے کے سبب پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار کے ملازمین اور افسران کو رواں ماہ کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکیں جبکہ گروپ چار سے اوپرکے افسران کی تنخواہیں بھی التوا کا شکار ہیں، فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی وصولی کے معاملے پرایف بی آر نے چند روز قبل قومی ایئرلائن کے اکانٹس منجمد کردیے تھے۔ اکاونٹس کی بندش کا تصفیہ ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن انتظامیہ کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم موجود نہیں ہے، مذکورہ رقم کا بندوبست کسی سرکاری ادارے سے کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے اسٹاف کی تنخواہوں کا حجم ایک ارب 10کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے رقم لی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر،یوم دفاع پاکستان پرآرمی چیف کی...

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم دفاع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں کردئیے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان کا یوم دفاع منایا جائے گا۔ اس موقع پر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کر دئیے گئے۔پوسٹرز پر لکھا گیا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔ دیگر پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کرکے مقبوضہ جموں اور کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرے۔عوام کوسرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 ستمبر کو پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب ترامیم کیس،ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اند...

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دیے کہ ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے قانون کا جھکاوکس جانب ہے، ریاستی اثاثے کرپشن کی نذرہوں، اسمگلنگ یا سرمائے کی غیرقانونی منتقلی ہو،کارروائی ہونی چاہیے، قانون میں ان جرائم کی ٹھوس وضاحت نہ ہونا مایوس کن ہے، عوام کو خوشحال اور محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس منصور نے پوچھا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ اٹارنی جنرل بیرون ملک ہیں، ان کا جواب جمع کرادوں گا۔ دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ نے نیب کی رپورٹ پڑھی ہے؟ نیب نے مئی تک واپس ہونے والے ریفرنسز کی وجوہات بتائی ہیں، ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قانون کا جھکاکس جانب ہے، مئی تک کن شخصیات کے ریفرنس واپس ہوئے سب ریکارڈ پر آ چکا ہے، نیب قانون کے سیکشن 23 میں ایک ترمیم مئی دوسری جون میں آئی، مئی سے پہلے واپس ہونے والے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہی موجود ہیں، نیب کی جانب سے ان سوالات کے جواب کون دے گا؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ان ترامیم میں کوئی ایسی شق ہے جس کے تحت مقدمات دوسرے فورمزکو بھجوائے جائیں؟ ان ترامیم کے بعد نیب کا بہت سا کام ختم ہوگیا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب کے پاس مقدمات دوسرے اداروں کوبھجوانے کا بھی کوئی قانونی اختیارنہیں، اس پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ ایسا نہیں ہے مقدمات نیب سے ختم ہوکرملزمان گھرچلے جائیں، نیب کے دفتر میں قتل ہوگا توکیا معاملہ متعلقہ فورم پرنہیں جائے گا؟ مقدمات دوسرے فورمزکوبھجوانے کیلئے قانون کی ضرورت نہیں، جو مقدمات بن چکے وہ کسی فورم پر تو جائیں گے۔ جسٹس منصور نے مزید کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججزکو نیب قانون میں استثنی نہیں ہے، آرٹیکل 209 کے تحت صرف جج برطرف ہوسکتا ہے ریکوری ممکن نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریاستی اثاثے کرپشن کی نذرہوں، اسمگلنگ یا سرمائے کی غیرقانونی منتقلی ہو،کارروائی ہونی چاہیے، قانون میں ان جرائم کی ٹھوس وضاحت نہ ہونا مایوس کن ہے، عوام کو خوشحال اور محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، ڈاکٹر نے مبینہ طور پر شہری کو صحت کار...

لاہور میں ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے دھوکے سے اس کا گردہ نکال لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری نے رقم لے کر گردہ فروخت کیا تاہم مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ متاثرہ شہری عمر فرید کے مطابق جولائی میں اسے پیٹ میں درد محسوس ہوا تو وہ جناح اسپتال گیا، وہاں ڈاکٹر ظفر سلطان اور مشتاق نامی شخص چیک اپ کا کہہ کر اپنے گھر لے گئے۔ عمر فرید کے مطابق صحت کارڈ ر پر علاج کا جھانسا دے کر علاج کیا گیا، چار دن ظہیر نامی شخص کے گھر میں رکھا اوریہ کہہ کر فارغ کر دیا کہ صحت کارڈ سے 20 ہزار کی بچت ہوئی ہے، یہ رکھ لو۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ بورے والہ میں ڈاکٹر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گردہ نکال لیا گیا ہے۔ عمر فرید کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور پھر چھوڑ دیا،اعلی حکام انصاف فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ بینک وفد کی فراہمی ونکاسی آب نظام کی بہ...

ورلڈ بینک کے وفد نے فراہمی ونکاسی آب نظام کی بہتری کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کرکے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی مزید بہتری کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمدکی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موبائل ایسی جگہ رکھیں جہاں چوری نہ ہو، وزیر...

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر)حارث نواز نے موبائل فون کو ملزمان سے بچانے کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیدیا ۔حالیہ دنوں میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، آئے دن چوری چکاری اور ڈکیتیوں نے کراچی کے لوگوں کی ناک میں دم کردیا ہے۔ اب نگران وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کی اس پریشانی کا حل بتاتے ہوئے انہیں موبائل فونز محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک بیان میں حارث نواز کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سیچوری نہ ہو ، دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔ نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سیچوری نہ ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی خلا آگیا، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گے ہیں، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر اور پٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی بھی ڈبل سنچری ہوگی، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں، سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گے، عوام کی زندگی کی بقا کا مسلہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہی اور اپنے گندے کپڑے چوک اور چوراہے میں دھو رہے ہیں، لوگ نادان نہیں سب کچھ سمجھتے ہیں کہ 16 ماہ کی نااہل، نالاق اور ناکام حکومت کا کیا دھرا ہے جس کی سزا 24 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور زرداری عوام کو اندھے کنوئیں میں پھینک کر خود لندن اور دبئی بھاگ گئے ہیں، طاقت نہیں حکمت عملی کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف بجلی پر ریلیف دینے کیلے تیار نہیں، پہلے ڈالر، بجلی اور پٹرول کا بم گرا، اب چینی اور آٹے کا، کھانے والے تیل کا بھی معاشی بم عوام پر گرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سارے ٹیکس بجلی کے بلوں میں ڈال دیئے، 2 ہزار ارب بجلی گھروں کو کرایہ دے رہے ہیں اور 4 ہزار ارب روپیہ ٹوٹل آمدنی ہے جس میں ایک ہزار ارب روپے بجلی کی چوری ہے، میٹھی چینی غریب کیلے کڑوی ہوگی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہر کابینہ میں دو تین شوگر ملز مالکان لازمی ہوتے ہیں اور زیادہ تر شوگر ملیں سیاستدانوں کی ہیں، کسی اور آدمی کو شوگر ملز لگانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی، سیاسی اور غیریقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے جس کا بڑا نشانہ ن لیگ بن رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ لینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے سرکاری وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے بشری بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔ جون 2022 سے لے کر اب تک درج خفیہ مقدمات، انکوائریز، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے روکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خواجہ آصف کا شہباز اور ڈار کی فوری وطن واپسی...

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری وطن واپس آنا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ستلج میں پانی کا بہا ومعمول پر آگیا، سیلابی...

دریائے ستلج میں پانی کا بہا ومعمول پر آگیا جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق دریائے ستلج کے علاقے میں سیلاب کے باعث بند کیے گئے 63 سکول کھول دئیے گئے جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔ محکمہ تعلیم کا بتانا ہے کہ یہ سکول سیلابی صورتحال کی وجہ سے 20 اگست کو بند کیے گئے تھے، کھولے گئے سکولوں میں پاکپتن کے 48 اور عارف والا کے 15سکول شامل ہیں۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہا ومعمول پر آنے کے بعد ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 30988 کیوسک اور اخراج 16866 کیوسک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی...

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاون کریں گے۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہدا کی یاد میں...

آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہدا کی یاد میں نغمہ جاری کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ نغمے میں خلیل الرحمن قمر کی شاعری پر راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی نوید ناشاد نے ترتیب دی، نغمے کو بڑی خوبصورتی سے پکچرائز کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے نغمے میں پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کالعدم قرار، فو...

ا سلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔ پرویز الہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلی کو گرفتار کیا۔ وکیل پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اسلام ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تشدد پسند سیاسی جماعتوں سے قانون کے مطابق نم...

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حل تلاش کر رہی ہے، سراپا احتجاج لوگوں کے جذبات مجروح کئے بغیر مسئلے کا کم مدتی حل تلاش کریں گے، حکومت کے پاک فوج کیساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ، بجلی چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، دو یا زیادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے گی، بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت وسط مدتی اصلاحات کی بنیاد فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کی حکمت عملی ہے، سعودی عرب اور مشرق وسطی سے 25، 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے، یہ سرمایہ کاری دو سے پانچ سال میں پاکستان آئے گی، فوج کے ساتھ مل کرمعاشی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز انتخابات لڑنے کے مساوی مواقع میسر ہوں گے، بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ تشدد پسندانہ ہے ان سے ملکی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سماجی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش تھی، ایسے رویے سے قانون کے مطابق نمٹنے کی حمایت کرتا ہوں۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکا اوراتحادیوں کا چھوڑا اسلحہ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، بلوچستان کے عوام نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سی پیک منصوبوں کا خیرمقدم کیا، بلوچستان میں چاندی اور سونے کے 6 ٹریلین ڈالر کے ذخائر ہیں، ریکوڈک منصوبہ جلد شروع ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغا نستان میں صحت کے شعبہ میں انقلاب

افغانستان میں آج سے ڈاکٹروں کے لئے فیس کی حد بندی کی گئی ہے۔پروفیسرڈاکٹر 200 افغانی۔اسپیشلسٹ 150 افغانی۔عام ایم بی بی ایس 100 افغانی۔سب سے اہم بات جو لکھی گئی ھے وہ یہ ھے کہ جس نے خلاف ورزی کی اسکا کلینک سیل کیا جائے گا۔وہ شکایت کا حق نہیں رکھے گا سفارش تو بہت دور کی بات ھے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا۔ ٹورنٹو۔شیررقص کا مقابلہ

کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں ناتھن فلپس اسکوائر میں پہلے ٹورنٹو انویٹیشنل روایتی شیررقص مقابلے کے دوران  لائن ڈانس کی ٹیم مقابلہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-قندھار-خشک انجیر

افغانستان کے صوبہ قندھار کے بازار میں ایک شخص خشک انجیرکو ترتیب دے رہا ہے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش-چٹوگرام-مچھلی

بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چٹوگرام کے ایک بازار میں مچھلیوں سے بھری ٹوکریوں کا منظر۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-فوجیان-سمندری طوفان -ہائیکوئی

چین کےجنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے ژانگ ژو میں شین یانگ-ہائیکو ایکسپریس وے کے ایک حصے میں تیز ہوا اور بارش کے دوران گاڑیاں چل رہی ہیں۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جکارتہ-43واں آسیان سربراہ اجلاس

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منگل سے شروع ہونے والے 43ویں آسیان سربراہ اجلاس اور اس سے متعلقہ سربراہ اجلاسوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والی الیکٹرک کاریں سڑکوں پر دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

چینی صدر کی سمارٹ چائنہ ایکسپو کے انعقاد پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سمارٹ چائنہ ایکسپو 2023 کے نام ایک مبارکبادی خط بھیجاجو پیر کو چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں شروع ہوئی۔

صدر شی نے خط میں کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ انٹرنیٹ، بگ  ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں ویسے ہی صنعتوں کی ڈیجیٹلائزڈ، ذہین اور سرسبز تبدیلی میں بھی تیزی آرہی ہے اور ذہین صنعت اور ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی نے عوامل اور وسائل کی عالمی تقسیم، صنعتی ترقی کے ماڈلز، اور لوگوں کے طرز زندگی کو بہت بدل دیا ہے۔

چین کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بڑی اہمیت دینے کا ذکرکرتے ہوئے شی نے کہا کہ چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کو مسلسل فروغ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل صنعت اور روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیشرفت کو مربوط بنا رہا ہے  اور ملک کی سائبر سپیس کی طاقت اور ڈیجیٹل چین کی تعمیر کو بھی تیز کر رہا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ڈیجیٹل دور کے نئے رجحانات کو سمجھنے، بین الاقوامی تبادلوں اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو وسعت دینے، ذہین صنعت میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے، مشترکہ مستقبل کے ساتھ سائبر کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے  اور اور ایک روشن مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام  کرنےکے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

"حکمت اور طاقت کو اکٹھا کرنا"  کے عنوان پرمبنی یہ ایکسپو بدھ تک جاری رہے گی۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمارٹ چائنہ ایکسپومیں200ارب یوآن سے زائدمالی...

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں پیر کو شروع ہونے والی چائنہ سمارٹ ایکسپو میں 213 ارب 80 کروڑ یوآن (تقریباً 29 ارب 40 کروڑ ڈالر) مالیت کےمعاہدوں  پر مشتمل 84 سرمایہ کاری منصوبوں پردستخط کیے گئے۔

ایکسپو کے منتظم کے مطابق  منصوبوں میں سمارٹ کنیکٹڈ الیکٹرک گاڑیاں، بائیو فارماسیوٹیکل، سافٹ ویئر اور انفارمیشن سروسز، نئی توانائی، اور نئی توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

 بدھ تک جاری رہنے والی ایکسپو میں  توجہ سمارٹ اور مربوط نئی توانائی کی گاڑیوں پر مرکوز ہے جس نے سمارٹ انڈسٹریز اور ڈیجیٹل اکانومی میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور ایپلیکیشنز کو پیش کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے 500 سے زیادہ نمائش کنندگان کو راغب کیا ہے۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسیان کے انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن اورپیسیفک...

جکارتہ(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) نے انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن (آئی اوآر اے) اور پیسیفک آئی لینڈز فورم (پی آئی ایف) کے ساتھ بین سیکرٹریٹ مفاہمت کی یادداشت( ایم اویو) پر دستخط کیے۔

ایم او یو، پر پیر کو آسیان وزارتی اجلاسوں کے موقع پر دستخط کیے گئے جو میری ٹائم ، رابطوں، پائیدار ترقی، سمندری وسبز معیشت، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں بین سیکرٹریٹ ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے کے معاہدوں پر مشتمل ہے۔

آئی اوآر اے  اورپی آئی ایف دونوں بین سرکاری تنظیمیں ہیں، جن کا مقصد بالترتیب بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنومرسودی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ آسیان اور بحر ہند اور بحرالکاہل کے ممالک کو خطوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

جاپان کی جانب سے قمری لینڈر لے جانے والے راک...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی خلائی ایجنسی کے قمری لینڈر کو لے جانے والے ایچ  ٹو اے راکٹ کی زیرالتواء لانچنگ جمعرات کو مقرر کی گئی ہے۔

راکٹ بنانے والی کمپنی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے پیرکوبتایا کہ مقامی طور پر بنایا گیا راکٹ  کاگوشیما کے جنوب مغربی پریفیکچر میں تانیگاشیما جزیرے پر تانیگاشیما سپیس سینٹر سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 42 منٹ پرروانہ ہوگا۔

 یہ  فیصلہ ایک ہفتہ قبل تیز ہواؤں کی وجہ سے مشن میں تاخیر کے بعد ہوا جبکہ تاخیر کا فیصلہ لانچنگ سے تقریباً 30 منٹ قبل کیا گیا تھا۔

 چاندپر درست لینڈنگ کے لیے ٹیکنالوجی کو جانچنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیایہ راکٹ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ سلم قمری لینڈرکوخلاء میں لے جائے گا جولانچ ہونےکےتقریباً تین سےچارماہ بعد چاند کے مدار میں داخل ہونےاورچار سے چھ ماہ میں چاند تک پہنچنے کی توقع ہے۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سینئر قانون ساز کا مشکلات سے پاک ماحو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئر قانون ساز نے مشکلات سے پاک زندگی کے ماحول کی تعمیرسے متعلق ملکی قانون کے موثرنفاذ پر زور دیا ہے،جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوا۔

بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ژانگ چھنگ وی نے کہا کہ نیا قانون معذوروں اور بزرگ شہریوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہو گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ زندگی کے ماحول کو مزید قابل رسائی بنایا جائے۔

 ژانگ نے قانون کے بارے میں عوام میں بیداری کے فروغ، قانون کے مطابق قابل رسائی ماحول بنانے اور ضمنی ضوابط کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن شاہراہ ریشم کانفرنس چین کے شہر یِن...

یِن چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں ہونے والی چھٹی چین-عرب ممالک  ایکسپو کے دوران انٹرنیٹ تعاون کے حوالے سے 21 سے 24 ستمبر تک شاہراہ ریشم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

 ننگ شیا ہوئی خود اختیارعلاقے کی حکومت نے پیر کو بتایا کہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس نئی ٹیکنالوجیز، نئے منظرناموں اور نئی خدمات کے حوالے سے شرکاء کے لیے تعاون کا ایک پلیٹ فارم ہوگی۔

 کانفرنس کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمعیشت، تجارت اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو مستحکم کریں، تاکہ ڈیجیٹل ترقی کے ثمرات سے تمام ممالک کے لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

کانفرنس میں چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک سعودی عرب، مصر اور تھائی لینڈ سے ڈیجیٹل تعلیم اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے کے ماہرین، اسکالرز اور کاروباری نمائندے شریک ہوں گے۔

 کانفرنس میں ایک مرکزی فورم اور دو ذیلی فورمزکا انعقاد کیاجائے گا ،اس میں ایک صنعتی ایپ ایپلیکیشن مقابلہ بھی ہوگا۔ 2015 سے اب تک اس کے چار ایڈیشن ہوچکے  ہیں، جنہوں نے انٹرنیٹ کے شعبے میں چین اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

برائس اولیگوئی نگوما نے گیبون کےعبوری صدر کے...

لبریویل(شِنہوا)گیبون میں اداروں کی منتقلی اور بحالی کی کمیٹی (سی ٹی آر آئی) کے صدر برائس اولیگوئی نگوما نے پیر کو دارالحکومت لیبرویل میں گیبون کے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

یہ تقریب صدارتی محل میں منعقد کی جاتی ہے جسے "تزئین و آرائش کا محل" کہا جاتا ہے۔

نگوما نے آئینی ججوں کے سامنے حلف لیتے ہوئے قومی اتحاد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں پہلے سات ماہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) ماحول دوست ترقی کے حصول کی کوششوں کے تحت  2023 کے پہلے سات ماہ میں چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  مسلسل اضافہ ہواہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے میں قدرتی گیس کی ظاہری کھپت 227ارب10کروڑکیوبک میٹر رہی جوگزشتہ سال سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

صرف جولائی میں قدرتی گیس کی کھپت گزشتہ سال سے 9.6 فیصد بڑھ کر32ارب 49کروڑ کیوبک میٹرتک پہنچ گئی۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سےعام انسانی امدادی کوش...

جنیوا(شِنہوا)ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدرنے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) سے مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ، بہت سے ممالک اور خطوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے ساتھ اس سے عالمی امدادی امور میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

   آئی سی آر سی کے صدر مرجانا سپولجارک نے شِنہوا کو دئے گئے ایک  انٹرویو میں کہا کہ  بی آر آئی ایک ترقیاتی منصوبہ ہے جس سے انسانی ہمدردی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی ہےکیونکہ یہ پائیدار طریقے سے تنازعات سے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں معاون ہے۔

 ایک انسانی ہمدردی کی تنظیم کے طور پر آئی سی آر سی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ انسانی ہمدردی کے کام مختصر مدت کے لیے نہ ہوں بلکہ ان کا دیرپا اثر پڑے۔

سپولجارک نے کہا کہ یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ تنازعات کا شکارعلاقوں میں رہنے اور کام کرنے والے لوگ پینے کے صاف پانی  اور دیگرضروری خدمات سے مستفید ہوتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ترقیاتی امداد اور انسانی امداد کے درمیان ایک پتلی لکیر ہے اور یہیں پر ہمیں ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔

   سپولجارک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا انسانی بحرانوں پر بہت بڑا پیچیدہ اثر ہورہاہے، اور یہ کہ غربت، تشدد اور موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان ایک "خطرناک چکر" ہے، جو ایک دوسرے کو مسلسل تقویت دے رہے ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ بہت سی جگہوں پر، بارشوں کے نہ ہونے سے غربت میں اضافہ ہورہا  ہے، غربت سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں اور تنازعات اکثر ایسی کمیونٹیز میں ہوتے ہیں جو 80 فیصد زراعت پر انحصار کرتی ہیں۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کلچر فورم14ستمبرکوشروع ہوگا

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کلچر فورم 2023 میں 14 ستمبر کو چین کے دارالحکومت میں شروع ہوگا۔

اپنی نوعیت کی اس دوسری دو روزہ تقریب میں عمدہ ثقافت اورتبادلوں کو فروغ دیا جائے گا جس کے دوران  ایک مرکزی فورم، پانچ ذیلی فورمز اور متعدد متعلقہ ثقافتی سرگرمیوں کا انقعاد کیا جائے گا۔ فورم کے دوران چینی ثقافت کی ترقی پر رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

اندرون و بیرون ملک سے 600 سے زائد شرکاء ثقافتی ورثے کے تحفظ اور استعمال، ثقافت وٹیکنالوجی کے انضمام اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلوں پرتفصیلی بات چیت کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر، سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی اور بیجنگ میونسپل گورنمنٹ نے اس فورم کے لیے مشترکہ تعاون کیا ہے۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم 18ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں...

بیجنگ(شنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ بھارتی حکومت کی دعوت پر 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 18ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کوایک بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت تنزلی کی طرف بڑھتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے اور عالمی پائیدار ترقی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ،جی ٹوئنٹی کوبین الاقوامی اقتصادی تعاون کے مرکزی فورم کے طور پر شراکت داری کو مضبوط کرتے ہوئے بین الاقوامی معیشت اور ترقی میں نمایاں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے اور عالمی معیشت کی بحالی  اورعالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ماؤننگ نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس ان مقاصد پر اتفاق رائے پیدا کرتےہوئے اعتماد سازی کی فضا پیدا کرے گی اور مشترکہ طور پر خوشحالی اور ترقی کو فروغ دے گی۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین خدمات کے شعبے کو آزاد بنانے کے لیے مزید...

بیجنگ (شِنہوا) اطالوی تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے خدمات کے شعبے کو آزاد بنانے اور غیر ملکی کمپنیزکے لیے اپنی مارکیٹ کو کھلے پن کا حامل بنانے کی کوششوں میں مزید قدم آ گے بڑ ھا یا ہے۔

اطالوی تجارتی کمیشن کے بیجنگ دفتر کے ٹریڈ کمشنر گیان پاؤلو برونو نے 2023 میں جاری چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں شِنہوا کو بتایا کہ ہم چینی حکومت کی جانب سے اس ملک میں خدمات کے شعبے تک رسائی کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔

برونو نے کہا کہ چین عالمی کاروباری اداروں خاص طور پر خدمات کے شعبے میں مزید کھلے پن کا حامل بن  رہا ہے۔یہ وہ بنیادی پیغام ہے جو چین رواں سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے ذریعےدینا چاہتا ہے۔

برونو نے کہا کہ ہم واقعی بہت مثبت کام کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں خدمات کے شعبے میں اطالوی معیشت کی طاقت پیش کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی چینی شراکت داروں کے ساتھ پہلے سے ہی شاندار تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدے کے لئے ٹھوس منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرنا چاہتا ہے۔

چین، برطانوی مالیاتی اداروں کے لئے خدمات کے...

لندن (شِںہوا) اثاثوں کا انتظام کرنے والی ایک عالمی کمپنی کے اعلیٰ ایگزیکٹو نے 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  کو خطے میں اس کے منصوبوں کے لئے ایک اسپرنگ بورڈ قرار دیا ہے۔

دو صدیوں قبل لندن میں قائم ہونے والے چائنہ افیئرز ود شروڈرز کے چیئرمین سبسٹین ووڈ نے شِںہوا کو بتایا کہ یہ میلہ ہمیں نیٹ ورک کا ایک پلیٹ فارم اور موقع فراہم کررہا ہے اور یہ چینی مارکیٹ پر ہماری توجہ مرکوز کرائے گا۔

ووڈ نے کہا کہ کمپنی 38 مقامات پر موجود ہے اور یہ چین کو پرجوش ترقی کرتے علاقے کی طور پر دیکھتی ہے ۔ رواں سال جون میں چین نے ہمیں عوامی فنڈز کے کاروبار کی اجازت دی ہے جسے ہم اس میلے میں خاص کر اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس بارے پرجوش ہیں۔

ووڈ نے کہا کہ ہمارے پاس یورپ اور مشرق وسطیٰ ، امریکہ اور لاطینی امریکہ میں بھی اہم آپریشنز ہیں تاہم ایشیا بحرالکل بڑے جزو میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر چین ایک بڑا حصہ ہے۔ چین اپنی سرمایہ کاری کی منڈیوں میں تیزی سے جدت لارہا ہے اور انہیں ترقی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مالیاتی خدمات بتدریج زیادہ بین الاقوامی شرکت کے لئے کھل رہی ہیں۔ شروڈرز چینی مارکیٹ میں کام کرنے والی ابتدائی عالمی انتظامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ان نئی آزادیوں سے فائدہ اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے ہم ایک طویل مدتی اسٹریٹجک وابستگی کے طور پر دیکھتے ہیں۔  ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خدمات چین میں بہت سے گاہکوں کے لئے دستیاب ہوں جس میں بڑے چینی مالیاتی ادارے اور خوردہ صارف شامل ہیں۔

چین میں مذہبی امور کے سابق سربراہ رشوت خوری...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے قومی مذہبی امور کی انتظامیہ کے سابق ڈائریکٹر کائی ماوہو کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 کائی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کےبعد کائی کا کیس جانچ پڑتال اور استغاثہ کے حوالے کرنے کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ۔

ایس پی پی نے کہا کہ مقدمہ نمٹانے کی کارروائی جاری ہے۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی کمپنی وی آر تجربے کے ذریعے کھیلوں ک...

لندن (شِنہوا) برطانوی کمپنی ریزل  2023 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے۔

کمپنی  کے شریک بانی اینڈی ایچز کو یقین ہے کہ وہ اس کے ذریعے  شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائیں گے۔

مانچسٹر میں قائم اسپورٹس ٹیکنالوجی کمپنی ریزل سی آئی ایف ٹی آئی ایس میں برطانوی نمائش کنندگان میں سے ایک ہے جو 2 سے  6ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں فورمز، مذاکرات اور سمٹ سمیت 200 سے زائد مختلف ایونٹس شامل ہیں۔

ایچز نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ریزل اپنے کچھ سافٹ ویئرز کا مظاہرہ  کرے گی جو فٹ بال کھلاڑیوں، شائقین اور کسی بھی  شخص  کو یہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ٹاپ اسٹیڈیم میں گول کرنا کیسا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی ایک خاص بات ورچوئل رئیلٹی (وی آر) کا استعمال ہے تاکہ فٹ بال کے شائقین اتحاد اسٹیڈیم میں گول کر سکیں جو پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر سٹی کا مقام ہے۔

جو لوگ اس تجربے کی کوشش کریں گے وہ ایک ہیڈسیٹ لگائیں گے جس کے بعد وہ  اچانک ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں پہنچنے کا تجربہ حا صل کریں گے۔  وہ ایک گول دیکھیں گےاور ان کے پاس ایک چھوٹا سا کھیل ہوگا جو وہ کھیل سکتے ہیں جس سےانہیں یہ تجربہ حاصل ہو گا کہ اعلیٰ معیار کا کھیل کھیلنا کیسا ہوتا ہے۔

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی گزرگاہ...

ارمچی(شِنہوا) پاکستانی طالب علم علی دل تاج کے داخل ہونے کے بعد، خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کی بھی آج کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوگیا۔ خنجراب پاس چین کے شمالی مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کی تاشکرگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں واقع ہے۔ خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کے اہلکارسونگ شیولیانگ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آج صرف رات 10 بجے سے پہلے ختم ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں امیگریشن کا کام بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ہماری ڈیوٹی کا  اوسط وقت عموماً رات  ایک بجے تک ہوتا ہے۔ 

خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی بندرگاہ ہے۔ 3 اپریل کو مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کرنے کے بعد، خنجراب پاس سےاندرون ملک اور باہر جانے والے مسافروں کی تعداد 22ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو 2019 کی اسی مدت میں 13ہزار سے زیادہ تھی۔ 

تاجر سجاد علی کو اس کا یہ فائدہ ہوا کہ وہ چینی خنجراب پاس اور پاکستانی سوست پاس کے درمیان ایک ہی دن سفر کر سکتے ہیں۔ ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سجاد کے پاس پاک چین بارڈر پاس ہے۔ یہ ایک پالیسی ہے جو دونوں حکومتوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ یہ ویزا فری داخلے کا اجازت نامہ ہے۔ مسافر ہر داخلے کے بعد 30 دن تک چین میں رہ سکتے ہیں، پاس کے ذریعے ایک سال کے اندر کئی بار ایک دوسرے ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔ 

تاشکرگان تاجک خود اختیارکاؤنٹی میں پہنچنے کے بعد جہاں خنجراب پاس واقع ہے، سجاد سیدھے کاؤنٹی کے ہلچل سے بھرپور علاقے میں گئے، اور تاجک لوک موسیقی کے ساتھ مقامی باشندوں اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ چوک میں رقص کیا۔ 

چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بیک پیکر ژینگ پھیلیانگ پہلی بار پاکستان جانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے شمال میں قدرتی مناظر دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور پھر جنوب میں ثقافتی یادگاروں اور بدھ مت کے مقامات کا دورہ کروں گا۔" خنجراب میں، ژینگ پاکستان جانے والی ایک بین الاقوامی بس میں سوار ہوئے ، جسے سوست پاس تک پہنچنے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ 

خنجراب  پاس کی امیگریشن پولیس کے اہلکار سونگ شیولیانگ نے کہا کہ ژینگ پھیلیانگ جیسے بہت سے سیاح پہلے تاشکرگان کاؤنٹی اور پھر وہاں سے پاکستان جاتے ہیں۔ کچھ چینی سیاح اپریل میں خوبانی کے پھولوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے پاکستان کی دریائے ہنزہ کی وادی میں گئے جبکہ دیگر پاکستان کے کاروباری دوروں پر ہیں۔ سونگ اور اس کے ساتھیوں نے بھی یہاں بہت سی پیاری پیاری سرحد پار محبت کی کہانیاں دیکھی ہیں۔

پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)

چینی شہری ژینگ ینگوجواپنی پاکستانی بیوی سونا اور تین سالہ بیٹی کو شٹل بس کے ذریعے پاکستان لے کر جانے والے ہیں نے کہا کہ اس سال، میں نے سنا ہے کہ خنجراب پاس عام مسافروں کے لیے کھلا ہے، اس لیے ہم نے یہاں سے جانے کا انتخاب کیا۔ یہ ہوائی جہاز سے سستا اور زیادہ آسان ہے۔ 

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم  حصے کے طور پر، خنجراب پاس دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے، کاروبار ، سفر اور رشتہ داروں سے ملنے کا ایک آسان راستہ ہے۔ خنجراب پاس کی امیگریشن پولیس، جو دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کی ذمہ دار ہے، نہ صرف دونوں ممالک کے اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں بلکہ اکثر مسافروں کے ساتھ دوست بھی بن جاتے ہیں۔ 

سونگ اور اس کے ساتھی واقف مسافروں کو ان کے نام سے جانتے ہیں ۔ بین الاقوامی بس کی انتظار گاہ میں پاکستانی تاجر اور چینی پولیس اہلکار عموماً باآسانی بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔

خنجراب پاس میں آمدورفت میں اضافے کے پیش نظروسیع رقبے کے ساتھ ایک مشترکہ معائنہ کی عمارت کی تعمیر اور مزید مکمل فنکشنزکو مقامی حکومت کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔