• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی گزرگاہ...

ارمچی(شِنہوا) پاکستانی طالب علم علی دل تاج کے داخل ہونے کے بعد، خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کی بھی آج کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوگیا۔ خنجراب پاس چین کے شمالی مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کی تاشکرگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں واقع ہے۔ خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کے اہلکارسونگ شیولیانگ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام آج صرف رات 10 بجے سے پہلے ختم ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں امیگریشن کا کام بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے ہماری ڈیوٹی کا  اوسط وقت عموماً رات  ایک بجے تک ہوتا ہے۔ 

خنجراب پاس چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی بندرگاہ ہے۔ 3 اپریل کو مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کرنے کے بعد، خنجراب پاس سےاندرون ملک اور باہر جانے والے مسافروں کی تعداد 22ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو 2019 کی اسی مدت میں 13ہزار سے زیادہ تھی۔ 

تاجر سجاد علی کو اس کا یہ فائدہ ہوا کہ وہ چینی خنجراب پاس اور پاکستانی سوست پاس کے درمیان ایک ہی دن سفر کر سکتے ہیں۔ ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سجاد کے پاس پاک چین بارڈر پاس ہے۔ یہ ایک پالیسی ہے جو دونوں حکومتوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ یہ ویزا فری داخلے کا اجازت نامہ ہے۔ مسافر ہر داخلے کے بعد 30 دن تک چین میں رہ سکتے ہیں، پاس کے ذریعے ایک سال کے اندر کئی بار ایک دوسرے ملک میں داخلے کی اجازت ہے۔ 

تاشکرگان تاجک خود اختیارکاؤنٹی میں پہنچنے کے بعد جہاں خنجراب پاس واقع ہے، سجاد سیدھے کاؤنٹی کے ہلچل سے بھرپور علاقے میں گئے، اور تاجک لوک موسیقی کے ساتھ مقامی باشندوں اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ چوک میں رقص کیا۔ 

چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان بیک پیکر ژینگ پھیلیانگ پہلی بار پاکستان جانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے شمال میں قدرتی مناظر دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اور پھر جنوب میں ثقافتی یادگاروں اور بدھ مت کے مقامات کا دورہ کروں گا۔" خنجراب میں، ژینگ پاکستان جانے والی ایک بین الاقوامی بس میں سوار ہوئے ، جسے سوست پاس تک پہنچنے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ 

خنجراب  پاس کی امیگریشن پولیس کے اہلکار سونگ شیولیانگ نے کہا کہ ژینگ پھیلیانگ جیسے بہت سے سیاح پہلے تاشکرگان کاؤنٹی اور پھر وہاں سے پاکستان جاتے ہیں۔ کچھ چینی سیاح اپریل میں خوبانی کے پھولوں کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے پاکستان کی دریائے ہنزہ کی وادی میں گئے جبکہ دیگر پاکستان کے کاروباری دوروں پر ہیں۔ سونگ اور اس کے ساتھیوں نے بھی یہاں بہت سی پیاری پیاری سرحد پار محبت کی کہانیاں دیکھی ہیں۔

پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)

چینی شہری ژینگ ینگوجواپنی پاکستانی بیوی سونا اور تین سالہ بیٹی کو شٹل بس کے ذریعے پاکستان لے کر جانے والے ہیں نے کہا کہ اس سال، میں نے سنا ہے کہ خنجراب پاس عام مسافروں کے لیے کھلا ہے، اس لیے ہم نے یہاں سے جانے کا انتخاب کیا۔ یہ ہوائی جہاز سے سستا اور زیادہ آسان ہے۔ 

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ایک اہم  حصے کے طور پر، خنجراب پاس دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے، کاروبار ، سفر اور رشتہ داروں سے ملنے کا ایک آسان راستہ ہے۔ خنجراب پاس کی امیگریشن پولیس، جو دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کی ذمہ دار ہے، نہ صرف دونوں ممالک کے اہلکاروں کی مدد کرتے ہیں بلکہ اکثر مسافروں کے ساتھ دوست بھی بن جاتے ہیں۔ 

سونگ اور اس کے ساتھی واقف مسافروں کو ان کے نام سے جانتے ہیں ۔ بین الاقوامی بس کی انتظار گاہ میں پاکستانی تاجر اور چینی پولیس اہلکار عموماً باآسانی بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔

خنجراب پاس میں آمدورفت میں اضافے کے پیش نظروسیع رقبے کے ساتھ ایک مشترکہ معائنہ کی عمارت کی تعمیر اور مزید مکمل فنکشنزکو مقامی حکومت کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

 
 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے ٹو پہاڑی پہ جانبحق ہونے والے پورٹر کے تین...

وزیر مملکت نے کہا کہ حسن کی وفات کا شدید دُکھ ہے اور حسن کی وفات رائیگاں نہیں جائے گی۔ انُہوں نے جانبحق پورٹر  حسن کی فیملی  کو حکومت کی جانب سے ہر قسم کی مدد کرنے کا یقین دلاتے ہوئے اُن کی بیوہ کے لئے نوکری، تینوں پچوں کے تعلیمی اخراجات اور والدہ کی علاج کے تمام اخراجات حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر مملکت نے کہا  کہ پورٹرز کے لیے انشورنس کو یقینی بنا رہے جو کم از کم تیس لاکھ روپے ہو گی۔ یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پورٹرز کی فلاح و تربیت کے باقاعدہ اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اُن کےلئے ٹریننگ سنٹر اور ان کے تربیتی نصاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر مملکت وصی شاہ نے مزید کہا کہ جب بھی پورٹرز کے لیے تربیتی سنٹر کا افتتاح ہو گا تو اس روز محمد حسن مرحوم کی فیملی افتتاح کرنے والوں میں شامل ہوگی۔ حسن کی فیملی ،معززین اور  صحافیوں نے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلی دفعہ وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ یہاں آ کر ہمارے غم میں شریک ہوا۔ جس پر وصی شاہ نے کہا شکریہ کی کوئی ضرورت نہیں یہ میرا فرض ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جانے والے ژینگ ینگو ،اس کی اہلیہ اور بیٹی کسٹم کلیئرنس مکمل کرواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

چینی سیاح ژینگ پھیلیانگ پاکستان پہنچنے کے بعد ایک مقامی شخص کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کا اہلکار پاکستانی سیاح سے گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کا اہلکار پاکستانی سیاح سے گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- پاکستان۔ خنجراب پاس

خنجراب پاس پر امیگریشن پولیس کا اہلکار پاکستانی سیاح سے گفتگو کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا چین کے خدمات کے شعبے میں کھلے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات سے بذریعہ ویڈیو خطاب کیا۔ اس کے ذریعے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اپنے خدمات کے شعبے میں کھلے پن اور عالمی معیشت کی بحالی کے فروغ میں تعاون مضبوط بنانے  کے حوالے سے ایک قدم آگے بڑھ گئی ۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں اور سست معاشی بحالی کا سامنا ہے۔

چینی صدر نے خدمات تجارت کو عالمی تجارت کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے اقوام کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں خدمات کے شعبے بارے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے خدمات اور خدمات کے شعبے کی تجارت میں عالمی تعاون کو وسیع کرنے پر روشنی ڈالی۔

چینی صدر کے مطابق ڈیجیٹل پر مبنی ، اسمارٹ اور سبز ترقی کے تیز رفتار عمل، اور بڑھتی ہوئی نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز سے اقتصادی عالمگیریت کو آگے بڑھانے، عالمی ترقی کی بحالی اور عالمی اقتصادی ترقی کی لچک میں اضافے کو مضبوط تحریک ملے گی۔

چینی صدر نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا ہے کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ ہے۔

انہوں نے اعلیٰ معیار کی ترقی سے تمام محاذوں پر اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے فروغ اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں ملک کے عزم کا اعادہ کیا جس سے تمام ممالک کو کھلے پن اور تعاون کے نئے مواقع ملیں گے ۔

چینی صدر نے کہا کہ خدمات شعبے کی ترقی اور خدمات کی تجارت میں چین تمام ممالک اور فریقین کے ساتھ ملکر جامع ترقی کو کھلے پن سے آگے بڑھانے تعاون سے رابطے اور انضمام کو فروغ دینے، اختراع سے ترقی کے محرکات کے فروغ اور مشترکہ خدمات سے ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لیے کام کرے گا تاکہ عالمی معیشت کو مشترکہ طور پر پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی۔ وینس ۔ فلم فیسٹیول۔ ٹونی لیونگ چھیو۔ و...

اٹلی ، وینس میں منعقدہ 80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے دوران چین کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹونی لیونگ چھیو وائی (دائیں دوسرے) ایوارڈ تقریب میں ملنے والی ٹرافی دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی۔ وینس ۔ فلم فیسٹیول۔ ٹونی لیونگ چھیو۔ و...

اٹلی ، وینس میں منعقدہ 80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے دوران چین کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اداکار ٹونی لیونگ چھیو وائی (دائیں دوسرے) ایوارڈ تقریب میں ملنے والی ٹرافی دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ کٹنگ ای...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ  2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  میں سیاح روبوٹ  دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وطن واپس آنے والے چینی شہریوں کی کانگریس بی...

بیجنگ (شِنہوا) بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کی گیارہویں قومی کانگریس بیجنگ میں ختم ہو گئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے اجلاس سے قبل غیر ملکی مہمانوں، ہانگ کانگ اور مکاؤ کےنمائندوں اورآل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرن اوورسیز چائنیز (اے ایف آر او سی) کے سبکدوش ہونے والوں اور نو منتخب رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

کانگریس نے اے ایف آر او سی برانچز  پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آنے والے چینی شہریوں، ان کے رشتہ داروں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں کو چین کی جدید کاری کی مہم، قومی تجدید شباب اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اکٹھا کریں۔

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ کٹنگ ای...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  میں چائنہ یونی کام کے عملے کی ایک رکن الٹراسونک ویو ٹیکنالوجی پر مبنی رہنمائی اور رکاوٹوں سے بچانے کی صلاحیت رکھنے والی بریسلیٹ کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ میسکوٹ...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  میں ایک دکان پر میسکوٹ فویان پرمبنی ثقافتی اور تخلیقی اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں ۔(شِنہوا)

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ عالمی...

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک کی ثقافتی نمائش " 8 ویں رنگارنگ دنیا" میں فنکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔(شِنہوا)

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں چائنہ بلٹ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ٹر...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جس نے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔

19.73 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے میں چین کی شانڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی ایچ ایس) ، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ اور تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر تے ہوئے اسے تعمیر کیا۔

ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسے بنگلہ دیش کے شہر کے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام میں ایک نیاسنگ میل قرار دیا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایک حصے کا منظر۔ (شِنہوا)

حسینہ  نے کہا کہ ایکسپریس وے ڈھاکہ کے رہائشیوں اور ملک بھر کے لوگوں کے لئے ایک  تحفہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ دارالحکومت اور ملک کے  دیگر حصوں کے درمیان مواصلات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ایکسپریس وے کی تعمیر میں شامل تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ڈی ایچ ایس گروپ کے ڈائریکٹر لی گوانگ نے منصوبے کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تعمیر کو تیز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔کمپنی بنگلہ دیش کی ترقی اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اس کو مکمل فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں چائنہ بلٹ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ٹر...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جس نے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔

19.73 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے میں چین کی شانڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی ایچ ایس) ، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ اور تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر تے ہوئے اسے تعمیر کیا۔

ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسے بنگلہ دیش کے شہر کے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام میں ایک نیاسنگ میل قرار دیا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایک حصے کا منظر۔ (شِنہوا)

حسینہ  نے کہا کہ ایکسپریس وے ڈھاکہ کے رہائشیوں اور ملک بھر کے لوگوں کے لئے ایک  تحفہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ دارالحکومت اور ملک کے  دیگر حصوں کے درمیان مواصلات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ایکسپریس وے کی تعمیر میں شامل تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ڈی ایچ ایس گروپ کے ڈائریکٹر لی گوانگ نے منصوبے کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تعمیر کو تیز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔کمپنی بنگلہ دیش کی ترقی اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اس کو مکمل فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں چائنہ بلٹ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے ٹر...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں میں سے ایک پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے جزوی طور پر ٹریفک کے لئے کھول دی گئی جس نے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔

19.73 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے میں چین کی شانڈونگ ہائی اسپیڈ گروپ کمپنی لمیٹڈ (ایس ڈی ایچ ایس) ، پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ اور تھائی لینڈ کی ایک کمپنی نے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر تے ہوئے اسے تعمیر کیا۔

ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اسے بنگلہ دیش کے شہر کے بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے نظام میں ایک نیاسنگ میل قرار دیا۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں پہلی ڈھاکہ ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کے ایک حصے کا منظر۔ (شِنہوا)

حسینہ  نے کہا کہ ایکسپریس وے ڈھاکہ کے رہائشیوں اور ملک بھر کے لوگوں کے لئے ایک  تحفہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ دارالحکومت اور ملک کے  دیگر حصوں کے درمیان مواصلات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ایکسپریس وے کی تعمیر میں شامل تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ڈی ایچ ایس گروپ کے ڈائریکٹر لی گوانگ نے منصوبے کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی تعمیر کو تیز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔کمپنی بنگلہ دیش کی ترقی اور اس کے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اس کو مکمل فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، خدمات تجارت کے فروغ میں ڈیجیٹل، سبز اخت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل اور سبز منتقلی پر مشتمل اعلیٰ معیار کی ترقی نے چین کی خدمات تجارت کی اہم معاونت کر تے ہوئے غیر ملکی اداروں کے لئے بھی نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  کا انعقاد بیجنگ میں کیا جارہا ہے جس کا موضوع " کھلے پن سے ترقی کا فروغ ، تعاون سے مستقبل کی فراہمی" ہے ۔

 ڈیجیٹل اور سبز مہم اس تقریب کی ایک اہم خاصیت ہے جس میں جدید ترین خدمات ، ٹیکنالوجیزاور کاروباری ماڈلز کے متعدد متعلقہ  مو ضوعات پر مبنی فورمز اور نمائشیں شامل ہیں ۔ 2 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ نمائش 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔

انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز رواں سال خدمات تجارت میلے کا مقبول ترین مقام بن چکی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کثیرالقومی کمپنیز یکجا ہوئی ہیں۔

رواں سال انٹیل چائنہ دوسری مرتبہ میلے میں شرکت کررہی ہے جس نے مصنوعی ذہانت ، پرسنل کمپیوٹرز ، ڈیٹا سینٹرز اور اسمارٹ خوردہ فروخت شعبوں میں ٹیکنالوجی اور ان کا حل پیش کیا ہے۔

انٹیل کے نائب صدر ژو بنگ نے بتایا کہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  میں "رواں سال محر کات اور مواقع" موجود ہیں۔ کمپنی نے میلے میں متعدد چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

چین کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کے وسیع و عریض سمندر نے عالمی مارکیٹ کے لئے بڑے پیمانے پر امکانات مہیا کئے ہیں۔ ملک کی ڈیجیٹل معیشت 2022 میں پہلی مرتبہ 500 کھرب یوآن (تقریباً 69.6 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی تھی جو مقامی مجموعی پیداوار کا 41.5 فیصد ہے۔

ملک کی ڈیجیٹل خدمات کی تجارت میں رواں سال پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد اضافہ ہوا جو خدمات کی تجارت میں ہونے والی مجموعی شرح نمو سے 3.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، سیکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخی...

میدان شہر، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی جا نب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر صوبہ وردک کے دارالحکومت میدان شہر کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کیں اور ہتھیار برآمد کرلئے۔ان میں  چار  اے کے 47 رائفلیں، دو  پستول، ایک گن ، ایک پی کے مشین گن اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز اسی صوبے میں ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا تھا۔

افغانستان کی نگران حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ تمام افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی۔

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نجی معیشت کی ترقی کے لئے ادارہ قائم ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نجی معشیت کی ترقی کو فروغ دینے کےلئے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو ملک کے اعلیٰ ترین اقتصادی منصوبہ ساز کے زیرانتظام کام کرے گا۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ کانگ لیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ادارہ متعلقہ شعبوں میں پالیسی تعاون مضبوط بنانے کے لئے قائم کیا گیا ۔ نیا ادارہ متعلقہ اقدامات پر جلد از جلد عملدرآمد اور ٹھوس نتائج کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

کمیشن کے مطابق نجی معیشت کی ترقی کا سراغ لگانا، اس کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا، ترقی کے فروغ کی پالیسیوں اور اقدامات کی تشکیل کو مربوط اور منظم کرنا اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے کی پالیسیاں بنانا اس ادارے کی بنیادی ذمہ داریاں ہوں گی۔

نجی اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطوں کا ایک میکانزم بنانا، نجی معیشت کے بڑے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کو مربوط کرنا اور عالمی مسابقت بڑھانا بھی ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آٹوموبائل مینوفیکچرنگ شعبے میں مستحکم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو موبائل مینوفیکچرنگ صنعت نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پیداوار، آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مسلسل توسیع کی ہے۔

اس عرصے میں اس شعبے کی صنعتی اضافی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق ترقی ملک کی پوری مینوفیکچرنگ صنعت کے مقابلے میں 8.9 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس شعبے کی کمپنیزکی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی بھی گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافے کے ساتھ 44.9 کھرب یوآن (تقریباً  625.45 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

اسی عرصے کے دوران ان کمپنیز نے مجموعی طور پر  217.63 ارب یوآن کا منافع کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں  10.1 فیصد زیادہ ہے۔

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان ایئرلائنز کے مسافروں کی نقل و...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی فضائی کمپنیز میں سے ایک ہائی نان ائیر لائنز  ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (ہائی نان ائیرلائنز) کے مسافروں کی آمدورفت میں سال کے پہلے 6 ماہ  کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ہائی نان ائیر لائنز میں 2 کروڑ 84  لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 173.9 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہے۔

ہائی نان ائیر لائنز کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کا مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور بھی گزشتہ سال کی نسبت 133.38 فیصد بڑھ کر  4.62 ارب ٹن کلومیٹرز تک پہنچ گیا۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی آپریٹنگ آمدنی 27.63 ارب یوآن (تقریباً 3.85 ارب امریکی ڈالرز) سے زیادہ تھی۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصانات کےاثرات کے علاوہ  ہائی نان ائیر لائنز نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس نے منافع حاصل کیا ہے۔

ایئرلائن نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں بھی نمایاں بحالی کی ہےجس میں کلیدی فعال اعداد و شمار میں قابل ذکر اضافہ ہواہے۔ 

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ایرو اسپیس فیسٹیول میں شاندار فضائی ش...

انقرہ (شِنہوا)انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرو اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم "ترک اسٹارز" نے حیرت انگیز فن کا مظاہرہ کیا۔

ترکیہ ، انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم " ترک اسٹارز" فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

ترکیہ ، انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم " ترک اسٹارز" فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

ترکیہ ، انقرہ میں منعقدہ ترکیہ ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول "ٹیکنوفیسٹ" میں ترک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم " ترک اسٹارز" فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پا کستان سمیت متعدد مما لک کے سفیر وں کی جا...

پاکستان، بیلاروس، وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا سمیت 11 ترقی پذیر ممالک کے سفیروں نے چین کے علاقے تبت کا دورہ کیا۔پیر کے روز ترجمان ما وننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر 27 اگست سے 2 ستمبر تک سفیروں نے تبت کا دورہ کیا۔ سفیروں نے چین کی جانب سے عوام پر مبنی ترقیاتی تصور پر عمل درآمد اور تمام قومیتوں کے لوگوں کیانسانی حقوق کے جامع تحفظ کو سراہا۔ سفیروں نے تبت کے تمام شعبوں میں ترقی کو توقعات سے بڑھ کر قرار دیا اور کہا کہ درحقیقت ترقی کے ثمرات سب کو حاصل ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے لیے خوش حال زندگی ، اصل انسانی حق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام کے مسئلے حل کرنے کیلئے سب کوسر جوڑ کر ب...

سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس ) پر ایک بیان میں کہا کہ اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا بلکہ معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے جس کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈرایا جارہا ہے کہ مزید بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا ، 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو تکلیف سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، عوام کے جذبات مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں بھڑک رہے ہیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے ، اب بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اور پھر یہ کسی کے بس میں نہیں رہے گی اور اس معاشی بحران کو کوئی بھی حل نہیں نکال پائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی رہائی؛ اعلی پولیس افسران کو پیش ہ...

ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش ہونے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود بحفاظت گھر نہیں پہنچایا گیا، عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ دوران سماعت ڈی آئی جی سیکیورٹی کامران عادل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیے کہ آپ تو اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ عدالت نے طلب کس کو کیا اس متعلق کنفیوزن تھی اس لیے میں حاضر ہوا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر دو بجے تک تمام افسران کو ہی پیش ہو کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کے...

پاکستان ریلوے نے کراچی جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کے رننگ ٹائم(سفری درانیہ) میں مزید ایک گھنٹہ پانچ منٹ کا اضافہ کرلیا ، اضافہ کراچی ڈویژن اور سکھر ڈویژن میں انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے کیا گیا ہے ، رننگ ٹائم میں اضافے سے گاڑیاں مزید ایک گھنٹہ پانچ وقت لگا کر منزل مقصود پر پہنچے گیں مگر کاغذوں میں مسافر ٹرنیوں کی وقت کی پابندی دیکھائی جاسکے گی،گرین لائن کا سفر کادورانیہ 22گھنٹے 20منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ اور کراچی لاہورکے درمیان سفر کاکم ازکم درانیہ 18گھنٹے 15منٹ ہوگیا۔30منٹ کراچی ڈویژن اور 35منٹ سکھر ڈویژن میں سفرکادورانیہ بڑھایاگیاہے ۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے اندرون ملک اور اندرون ملک سے کراچی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں کے رننگ ٹائم میں ایک گھنٹہ پانچ منٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں مزید ایک گھنٹہ پانچ منٹ تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچیں گی ۔ ٹائم ٹیبل میں مزید ایک گھنٹہ ڈالنے سے گاڑی مقررہ وقت میں پہنچ جائیگی جن گاڑیوں کے وقت بڑھائے گئے ہیں ان میں ملت ایکسپریس کراچی سے لالا موسیٰ کے درمیان اپنا سفر چوبیس گھنٹے پانچ منٹ کے بجائے پچیس گھنٹے 10منٹ میں مکمل کرے گی زکریا ایکسپریس 16گھنٹے 15منٹ کے بجائے 17گھنٹے بیس

منٹ میں ، شالیمار ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 27گھنٹے 50منٹ کے بجائے 28گھنٹے 55منٹ، رحمان بابا 28گھنٹے 10منٹ کے بجائے 29گھنٹے 15منٹ ، سکھر 12گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے 50منٹ ، علامہ اقبال ایکسپریس24گھنٹے 15منٹ کے بجائے 25گھنٹے 20منٹ ، ہزارہ ایکسپریس 33گھنٹے کے بجائے 34گھنٹے پانچ منٹ ، کراچی ایکسپریس 17گھنٹے 55منٹ کے بجائے 19گھنٹے ، پاک بزنس 17گھنٹے 10منٹ کے بجائے 18گھنٹے 15منٹ ، فرید ایکسپریس 25گھنٹے کے بجائے 26گھنٹے 5منٹ ،قراقرم ایکسپریس 17گھنٹے 35منٹ کے بجائے 18گھنٹے 40منٹ ،خیبرمیل 31گھنٹے 10منٹ کے بجائے 32گھنٹے 15منٹ ،گرین لائن 22گھنٹے 20منٹ کے بجائے 23گھنٹے 25منٹ اور تیزگام 25گھنٹے5منٹ کے بجائے 26گھنٹے 10منٹ پر اپنے منزل پر پہنچے گی۔ٹرنیوں کے رننگ ٹائم میں اضافہ کی وجہ سے جو مسافرٹرنیں لیٹ ہوتی تھی اب مقررہ وقت پر پہنچے گی،30منٹ کراچی ڈویژن اور 35منٹ سکھر ڈویژن میں سفرکادورانیہ بڑھایاگیاہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ رننگ ٹائم میں اضافہ ٹریک پر انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے ہے تاکہ سفر کو محفوظ بنایاجاسکے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوایس اوپن ٹینس ،نوویک جوکووچ کوارٹر فائنل م...

سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے،مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی بورنا گوجو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 5-7اور 4-6سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز سے ہوگا،ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے حریف کھلاڑی ڈومینک سٹیفن سٹرکرکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(2-7)، 4-6اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،امریکا کے بین شیلٹن نے بھی کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی ، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی ٹومی پال کو 4-6، 3-6،6-4اور 4-6سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا،امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے، امریکی کھلاڑی فرانسس تیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 1-6اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوتم گمبھیر کے نفرت انگیز بیان پر شاہد آفرید...

پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دوستی پر جہاں سرحد پر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوئے وہیں شاہد آفریدی نے اس دوستی پر محبت بھرا پیغام دیا،ایشیا کپ 2023کے سلسلے میں دو روز قبل کینڈی میں کھیلا جانے والا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ بارش کے باعث تو بے نتیجہ رہا لیکن میچ کے قبل اور دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے باہمی دوستانہ رویوں سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے لیکن یہ محبت بھرا انداز تعصب پرور سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو برہم کر گیا تاہم سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی اس دوستی پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے،شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو الگ تھلگ رکھا جائے اور پیار و محبت کا ہی پیغام دیا جائے تو بہتر ہے،بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دوستانہ ماحول میں ہونا خوش آئند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کرکٹ سے ہی بہتر ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کررہی ہے، نیپال اور بھارت کے خلاف غیر معمولی کارکردگی رہی تاہم بیٹنگ اور بولنگ سے عمدہ کھیل کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا ساتھ ہی اسپنرز کو بھی ذمے داری دکھانا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے ل...

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور پہنچ گئی،قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد منگل کو(آج) ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کریں گے،خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے،پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیابی پر ذکا...

جنوبی افریقہ ویمنز کیخلاف سیریز میں کامیابی پر چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے،ذکا اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ فائنلسٹ کے خلاف یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے، امید ہے ٹیم کل کا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتے گی اور ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی،پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے، اس جیت سے نئی نوجوان کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے میں اضافہ ہوگا، اس سیریز کی ٹی وی کوریج سے لوگوں کو ہماری کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذکا اشرف کا ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ سے ٹی...

سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی،ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں،سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں ک...

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔شولز نے کہا کہ جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے جرمنی اب اسے استعمال نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوکلیئر توانائی کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ سالوں قبل کیا تھا،اس انرجی کا استعمال قانونی شکل میں اور درجہ بہ درجہ ختم کر دیا گیا ہے، اگر ہم نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ تعمیر 15سال تک جاری رہے گی اور ہر پلانٹ پر 15سے 20بلین یورو کے اخراجات آئیں گے،شولز نے کہا کہ نیوکلیئر انرجی کا استعمال قانونا بند ہونے کے بعد پاور پلانٹ اکھاڑنے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم، وِنڈ انرجی، سولر انرجی، ہائیڈروالیکٹرک اور بائیومیس انرجی جیسی قابل تجدید توانائی کو ترقی دے کر پہلے مرحلے میں بجلی کی ملکی ضروریات کے 80 فیصد کو اور مختصر مدت میں پوری ملکی ضروریات کو قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس وقت ہم اسی لائحہ عمل پر چل رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران، کوئلے کی کان میں دھماکے، چھ کان کن ہل...

ایران کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکا دامغان شہر کے قریب واقع ایک کان میں 400میٹر کی گہرائی پر ہوا، فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا، دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن پھنس گئے جنہیں زندہ نکالنے کی کوشش ناکام رہی،ان کان کنوں کی لاشیں پیر کی صبح نکال لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوری سے تاحال 2لاکھ 80ہزار افراد کو فوج میں...

روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دمتری میدویدیو نے کہا ہے کہ ماسکو نے سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 2لاکھ 80ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا ہے، وزارت دفاع کے اعداد و شمارکے مطابق یکم جنوری سے اب تک دو لاکھ 80 ہزارافراد معاہدے کے تحت روسی فوج میں شامل ہو چکے ہیں، ان میں سے کچھ ریزرو فورسز میں، کچھ رضاکار اور دیگر مزید کیٹگریز میں ہیں، اگست کے شروع میں میدویدیف نے کہا تھا کہ فوج نے سال کے آغاز سے تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو بھرتی کیا ہے۔دوسری طرف برطانوی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ روس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے پڑوسی ملکوں کے شہریوں کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے انٹرنیٹ پر اشتہارات شائع کرنا شروع کر دیے ہیں،برطانوی وزارت نے اپنے آن لائن اکائونٹ میں کہا کہ آرمینیا اور قازقستان میں پہلی مرتبہ میں 495,000روبل ادا کرنے اور تنخواہ 190,000روبل سے شروع ہونے والے اشتہارات دیکھے گئے ہیں،روس وسطی ایشیا سے آنے والے تارکین وطن سے بھی یوکرین میں لڑنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 4 ہزار 160ڈالر تک کی شہریت اور تنخواہیں دینے کے طریقہ کار کو تیز کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر خارجہ بحرین پہنچ گئے، منامہ می...

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن بحرین پہنچ گئے ہیں، ایلی کوہن بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی سے منامہ میں ملاقات کریں گے، عرب میڈیا کے مطابق کوہن منامہ میں اپنے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ منامہ میں اپنے ملک کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھولیں گے،یہ کوہن کا بحرین کا پہلا دورہ ہے، انہوں نے جولائی میں اس دورے کا اعلان کیا تھا، اگست کے شروع میں طے دورے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے اسرائیل نے امریکی سرپرستی میں ستمبر 2020میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اولیول امتحان میں عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور...

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای)یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا،اس موقع پر ملالہنے کہا کہ پڑھائی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ماہ نور پر فخر محسوس کرتی ہوں، ماہ نور نے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے بچوں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے، میرا یہ خواب ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر بچی کو تعلیم ملے، ماہ نور کی کامیابی پیغام دیتی ہے کہ بچیاں اپنی محنت سے ہر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں،ملالہ کا کہنا تھا کہ ماہ نور کی محنت کے سبب اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں داخلیکی پیشکش مل جائیگی، ماہ نور کا لوگوں کی خدمت کا خواب متاثرکن ہے، بچوں کے پڑھنے کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے، تمام بچیوں کو تعلیم ملے تو ماہ نور جیسے اور بچے بھی سامنے آسکتے ہیں، ماہ نور کا کہنا تھا کہ ملالہ سے مل کر دیرینہ خواب پورا ہوا، بچیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ملالہ بچپن سے میری آئیڈیل ہیں، ملالہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے حوالے سے کافی ٹپس شئیر کی ہیں، یہ بھی بتایا کہ اپنی ایجوکیشن اور سوشل لائف میں توازن کیسے رکھنا ہے،ماہ نور نے بتایا کہ انہوں نے سات برس کی عمر میں اخبار میں ملالہ کی تصویر دیکھی اور پتا چلا کن مشکل حالات میں وہ کیسی بہادری سے آگے بڑھیں، ملالہ جان کے خطرے کے باوجود اپنے مقصد کے لیے کوشاں ہیں، سات برس کی عمر میں ہی مجھے پتہ تھا کہ میں ان کی طرح کچھ کروں گی،واضح رہے کہ ماہ نور نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے اسٹار گریڈ لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو،بچے کی پیدائش سے قبل ہونیوالی تقریب...

میکسیکو میں بچے کی پیدائش سے قبل جنس بتانے کی تقریب میں طیارے سے اسٹنٹ حادثے میں بدل گیا، طیارہ گرکر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن ریاست سنالوا میں ایک جوڑے نے پیدائش سے قبل اپنے بچے کی جنس بتانے کی تقریب منعقد کی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب مدعو تھے،جوڑنے نے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے اسٹنٹ کو ترجیح دی، ہوا میں طیارے سے پنک اور بلیو رنگ کا پاڈر گرنا تھا جس سے اندازہ ہوتا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی،طیارا جیسے ہی آیا تو اس میں سے پنک پاڈر نکلا جس کا مطلب تھا کہ جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگی، تاہم طیارا ہوا میں توازن کھو بیٹھا اور قلا بازیاں کھاتا ہوا مہمانوں کے سامنے ہی تقریب سے چند فاصلے پر گرکر تباہ ہوگیا،رپورٹس کے مطابق طیارا 32سالہ پائلٹ لوئس اینجل اڑا رہا تھا جو حادثے میں شدید زخمی ہوا، اسے طبی امداد کے لیے جب اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے وزیر دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،...

یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے،یوکرینی میڈیا کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے لیے بجل...

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے لیے بجلی کے معاف کردئیے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات سے قبل عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے،مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج چوہان نے کابینہ کی منظوری سے 31اگست 2023تک کے بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کرنے اور ستمبر میں بجلی کے بل صفر کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا،رپورٹس کے مطابق عوام کو گیس ک سلینڈر بھی ساڑھے چار سو روپے میں فراہم کیے جائیں گے اور مختلف سڑکوں کی بھی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحک...

افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہوئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے مہنگائی میں بھی 9فیصد سے زائد کم ہوئی ہے، ورلڈ بینک نے افغانستان کے معاشی حالات پر رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 12فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی اور رسد میں اضافہ ہے، افغانستان میں مہنگائی میں کمی کی دوسری وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونا ہے،ورلڈ بینک کا رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ افغان کرنسی کے استحکام کی ایک وجہ اندرون ملک خرید و فروخت میں ڈالر کے استعمال پر پابندی بھی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور رپورٹ کو درست حقائق قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی فوجی افسر نے اپنی ہی فوج کواربوں روپے...

ہندوستانی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن سکینڈل سامنے آنے لگے ، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اربوں روپے کا چونا لگا دیا،ذرائع کے مطابق کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6ارب سے زائد کی کرپشن کی، مئی 2019سے مارچ 2021تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرایے پر لیا اور 4کور انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا،ذرائع کے مطابق خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا ، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے،کمانڈنگ آفیسر 4کور انٹیلیجنس یونٹ کا الزام بڑے پیمانے پر کرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی ،ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے، پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 20اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی عدم شرکت پر...

چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے بھارت میں ہونیوالے جی 20اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی معذرت کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم لی کوانگ ممکنہ طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جی 20اجلاس میں صدر شی جن پنگ کے شرکت نہ کرنے پر مجھے مایوسی ہے لیکن میں پھر بھی ان سے ملوں گا،تاہم صدر بائیڈن نے اجلاس میں شرکت پر گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور ویتنام، امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ہی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی بدحالی اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری کو روکتی...

معاشی بدحالی سے وابستہ غیر یقینی صورتحال نے سٹارٹ اپ آپریشنز کے لیے اہم خطرات پیدا کیے ہیںجو طویل مدتی سرمایہ کاری کو روک رہے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سٹارٹ اپ وینچر کیپیٹل فنڈنگ پر انحصار کرتے ہیںجو حالیہ دنوں میں ناکافی ہو گئی ہے کیونکہ سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ محتاط ہیں۔ڈیٹا دربار کی طرف سے مرتب کردہ ڈیٹا، ایک ویب سائٹ جو پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کو ٹریک کرتی ہے، ایک تشویشناک رجحان کو نمایاں کرتی ہے۔ سہ ماہی بنیادوں پر پاکستانی سٹارٹ اپس کو حاصل کردہ فنڈنگ اپریل تا جون 2023 کے دوران تین سالوں میں کم ترین سطح پر آگئی، تین مہینوں میں صرف آٹھ سودے ہوئے۔سہ ماہی کے دوران سٹارٹ اپس نے صرف 5.2 ملین ڈالر کو اپنی طرف متوجہ کیا جو سال بہ سال 95فیصداور سہ ماہی کے لحاظ سے 77.5فیصدکی کمی ہے۔2023 کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت میں 276.9 ملین ڈالر جمع ہوئے تھے۔فنڈنگ میں کمی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا نے اس کا سامنا کیا۔ کرنچ بیس نے مئی 2023 میں گلوبل اسٹارٹ اپ فنڈنگ میں 44 فیصد سال بہ سال کمی کی اطلاع 22 بلین ڈالر تک پہنچائی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ڈومیسٹک بزنس فیسیلیٹیشن آفیسر محمد شعیب اسلم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ فنڈنگ کی کمی پاکستان کے اسٹارٹ اپ سیکٹر کے لیے خوفناک ثابت ہوئی ہے اور ملک کو بڑے شٹ ڈاون کا سامنا ہے۔شعیب نے فنڈنگ میں کمی کی وجہ پاکستان کی مشکلات سے دوچار معیشت کو قرار دیا۔ ملک ڈیفالٹ کے خوف کے ساتھ اپنے بدترین سال سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ماحول میں زیادہ تر سرمایہ کار سمجھ بوجھ سے مالی وعدے کرنے سے گریزاں ہوں گے۔کاروبار نئے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے یا اپنے آپریشنز کو بڑھانے میں ہچکچاتے ہیں جس کی وجہ سے اسٹارٹ اپ کی دنیا میں جدت اور ترقی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مشکل حالات کے باوجود وہ مستقبل کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہے۔انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک حالات میں بہتری اور پاکستانی کاروباریوں کی لچک کے ذریعے، سٹارٹ اپ ایکو سسٹم بتدریج بحال ہو گا اور فنڈنگ اور ڈرائیونگ جدت کو راغب کرنے میں اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرے گا۔مزید برآںسٹارٹ اپس، اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا جدت طرازی کی ثقافت کو پروان چڑھا سکتا ہے اور ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیسکون آکسی کیم کی سہ ماہی رپورٹ مارکیٹ کے ا...

مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کے درمیان ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی فروخت اور منافع کو برقرار رکھنے میں مہارت نے کمپنی کو کیمیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں حریفوں کے درمیان اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد کی ہے۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میںکیمیکل میکر نے 1.7 بلین روپے کی فروخت پوسٹ کی۔ یہ 842 ملین روپے کے مجموعی منافع اور کل فروخت پر 518 ملین روپے کے خالص منافع کے ساتھ آیا۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے 1.78 بلین روپے کی آمدنی، اور مجموعی منافع روپے 826 ملین اور مجموعی فروخت پر 488 ملین روپے کا خالص منافع شائع کیا۔ تیسری سہ ماہی میں، فرم نے 1.6 بلین روپے کی آمدنی اور 566 ملین روپے کی مجموعی آمدنی پوسٹ کی۔ اس نے 293 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ فروخت اور منافع کو بہتر بنانے پر مسلسل توجہ کمپنی کے مالیاتی انتظامی طریقوں کے لیے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔ 2021-22 میں، کمپنی نے خالص فروخت میں اضافے کی اطلاع دی، جو مالی سال 21 میں 2.8 بلین روپے کے مقابلے میں 4.2 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو کہ 52 فیصد کی صحت مند ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ مجموعی منافع گزشتہ سال کے 612 ملین روپے سے مالی سال 22 میں 80 فیصد بڑھ کر 1.1 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی گزشتہ سال کے 387 ملین روپے سے مالی سال 22 میں 107 فیصد بڑھ کر 802 ملین روپے ہو گیا۔ ٹیکس مالی سال 21 میں 278 ملین روپے سے مالی سال 22 میں 69 فیصد بڑھ کر 470 ملین روپے ہو گیا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 2019 سے 2022 تک مضبوط رہی، جس نے 2019 میں 3.87 روپے کی بلندی اور 2021 میں 1.59 روپے کی کم ترین سطح کو حاصل کیا۔

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کا مجموعی منافع کا مارجن تین سہ ماہیوں میں ایک مستحکم رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں ایک مضبوط 49.57فیصدسے آغاز کیا، جو کہ پیداواری لاگت کا حساب کتاب کرنے کے بعد منافع پیدا کرنے کی کمپنی کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ رجحان بتاتا ہے کہ کمپنی کے لاگت پر قابو پانے کے اقدامات موثر ہیں، لیکن نیچے کی طرف جانے والی رفتار مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کے درمیان منافع کو برقرار رکھنے پر توجہ دینے کی ضمانت دے سکتی ہے۔ اس کی شروعات پہلی سہ ماہی میں 30.52 فیصد کے ساتھ ہوئی، جو اخراجات کے موثر انتظام اور مضبوط آمدنی کی نشاندہی کرتی ہے۔ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے حریفوں میں اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ، پاکستان سنتھیٹکس لمیٹڈ، ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ اور ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ شامل ہیں۔ ڈیسکو ن کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4.3 بلین ہے۔ ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو 5.7 بلین ہے اور پاکستان سنتھیٹکس لمیٹڈ کی سب سے کم مارکیٹ ویلیو 3.6 بلین ہے۔کمپنی ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ اور اس سے منسلک مصنوعات کی تیاری، حصول اور فروخت میں مصروف ہے۔ کمپنی کی مصنوعات میں ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ سینیڈول اور کیئر اوکس 35 شامل ہیں۔ کیئر اوکس 35 کو خاص طور پر پولٹری اور ڈیری فارموں میں پینے کے پانی کے صاف کرنے والے اور جراثیم کش کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ تمام پیتھوجینک بیکٹیریا اور وائرس کو مارنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں