• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جا...

قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دیشت گردی جاری ہے، گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 8 کشمیری شہید ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں آٹھ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 11 بچے یتیم ہوئے، اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پولیس، پیراملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں بیش تر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلبہ شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے بہت سے کشمیریوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف 4 ہزار سے زائد حریت رہنما اور کارکن بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی جھوٹے مقدمات میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی کی دہائی، تاجر سراپا احتجاج، شٹرڈاون...

ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ، شٹرڈاون ہڑتال ،کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم ، وکلا کا بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان ، عدالتوں میں پیش نا ہوئے ۔کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دکانیں اور ہوٹل بند کر کے مظاہرین نے احتجاج کیا ، گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل جبکہ جھنگ میں بھی مہنگائی اور اووربلنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔ ادھر ٹھٹھہ میں بھی دکانیں اور پٹرول پمپ بند ، ڈسٹرکٹ بار نارووال کی بھی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال جاری ، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، تونسہ، جیکب آباد میں بھی شٹر ڈاون ہڑتال تاہم کرک میں تاجروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف دھرنا دیدیا۔ علاوہ ازیں، ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت دیوار پر لکھے کو پڑھنے میں ناکام ہورہی ہے، دوبارہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی ایکسپورٹ بری طرح سے متاثر ہوگی، سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھ کر 60 روپے لیٹر ہوچکی ہے، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کیلیے آٹ آف دا باکس حل ڈھونڈنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے...

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ،ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8...

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی 180 روپے سے 185 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل میں 50 کلو چینی کا بیگ 8400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے،کرشنگ سیزن تک چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کے پاس ا سٹاک ہے تو سپلائی لائن کو بہتر بنایا جائے، شوگر ملز کے پاس فروخت شدہ اسٹاک مارکیٹ میں پہنچایا جائے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد میں توازن کیلئے انتظامیہ موثر نظام وضع کرے، تھوک اور پرچون سطح پر چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،8روپے کلو اضافے کے بعد ہول سیل میں چینی کی قیمت174روپے کلو تک پہنچ گئی۔ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 180سے185روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔پشاور میں بھی چینی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہو گیا ہے، 50 کلو چینی کی بوری 700روپے بڑھنے سے قیمت 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق دو دن کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے،50 کلو چینی کی بوری میں 700روپے اضافے کے بعد بوری 8 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 9ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 190سے195روپے تک پہنچ گئی،اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی کی قیمت 180 روپے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمان...

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے اور سلمان صفدر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اپنے موکل کی درخواستِ ضمانت پر دلائل آج ہی دینا چاہوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے اس عدالت سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا ہم ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لے لیتے ہیں، درخواست ضمانت کے معاملے پر ہائیکورٹ نے اسٹے نہیں دیا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کیس کی سماعت ملتوی ہو چکی، اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹھٹھہ، کینجھر کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم،...

ٹھٹھہ کے علاقے کینجھر کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کینجھر اور چلیا کے درمیان ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے وین میں مچھلی لے کر آنے والے ماہی گیر سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ماہی گیر تھے جو تالاب سے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے پک اپ میں جا رہے تھے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور اور شیخوپورہ سے 5 دہشتگرد خواتین گرفتا...

محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) نے لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی )کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 5 خواتین دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قصور،سرکاری ڈاکٹر نے محنت کش کے بازو کا غلط...

قصور کے سرکاری ڈاکٹر نے دولت کی ہوس میں مبینہ طور پر پرائیویٹ کلینک میں محنت کش کے بازو کا غلط آپریشن کر ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق محنت کش شوکت علی کا بازو چارہ کاٹنے والی مشین میں آنے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال بلھے شاہ لایا گیا جہاں ہسپتال میں ڈاکٹر خالد شفیع نے داخل مریض کا 55 ہزار روپے لیکر نجی ہسپتال میں آپریشن کیا۔ شوکت علی کاکہناہے کہ آپریشن کے بعد محنت کش شوکت کا بازو خراب ہو نا شروع ہو گیا، جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے کاٹنے کا مشورہ دیا، ڈاکٹر خالد شفیع نے آپریشن کے بعد غفلت لا پرواہی سے ٹانکے بھی نہ لگائے، نہ بازو میں راڈ ڈالا جس پر محنت کش شوکت و لواحقین کا ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پر شدید احتجاج ، اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر لئیق کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر کے خلاف درخواست ملی ہے ، تھانے بھی جمع کروائی گئی ہے، انکوائری کرکے حقائق سامنے لائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے پاکستان کے راستے سازوسامان کی پہلی کھ...

خنجراب سے سوست بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی افغانستان جانے والی چینی سازوسامان کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر عبور کر کے اپنی آخری منزل کابل پہنچ گئی۔ چین کی جانب سے سازوسامان کی کھیپ کے سرحد عبور کرنے کے موقع پر طورخم زیرو پوائنٹ پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور، کلکٹریٹس آف کسٹمز، اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ پشاور، انچارج پاک آرمی، انچارج این ایل سی، افغان گمرک کے نمائندے، پاک افغان چیمبر آف کامرس کے آفس ہولڈرز اور مقامی تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ ٹی آئی آر کنونشن کے تحت پرانا سلک روٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت کے لیے آسان اور اقتصادی راستہ فراہم کرتا ہے۔ ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ طورخم شمس الرحمن وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سازوسامان کی ترسیل ٹرانزٹ ٹریڈ کے عمل میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ پاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ ٹریڈ کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ چین،افغانستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی سازوسامان کا قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی مقررہ مدت میں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گیا ، چینی تاجروں کی طرف سے افغانستان میں سامان کی نقل و حمل کے لیے اس راستے کا استعمال پاکستان میں تجارت اور معاش کے نئے راستے کھولے گا۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ارباب قیصر نے کہا کہ یہ تجارتی سرگرمی آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے اور جلد ہی اس کے حجم کو مطلوبہ سطح تک بڑھا دیا جائے گا، افغانستان کو سامان کی فراہمی کے بعد چین کے سامان کو وسطی ایشیائی جمہوریہ تک توسیع دی جائیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر ضیا الحق سرحدی نے خنجراب بارڈر کے ذریعے افغانستان کے لیے چین کے پہلے کارگو کی کراسنگ کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں تجارت بڑھانے کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ضیا الحق نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے نہ صرف علاقائی سطح پر تجارت کا حجم بڑھے گا بلکہ کسٹم کلیئرنس، سامان کی نقل و حمل، ایندھن کے کاروبار، یومیہ اجرت وغیرہ سے وابستہ لوگوں کے لیے روزی روٹی کے بڑے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ واضح رہے کہ یہ ٹرانزٹ روٹ چین کے لیے سفر کے وقت کوصرف تقریبا 70 فیصد تک کم کریگا بلکہ اس سے لاجسٹک اخراجات میں 30 فیصد سے زیادہ کمی کی توقع ہیانہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ اور ٹرانزٹ تجارت کا بہا درست نہیں ہے اور چین کے کارگو کو کاروبار میں شامل کرنے سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کوکسی بھی...

ا سلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے ، جس میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں، ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دومقدمات میں ضمانت پر ہے، پٹشنرکی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈرکرنے کی استدعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فو...

گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال پر صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں سکاوٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے گی جبکہ دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق بڑے شہروں میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کے جہازوں کا عراق کی ام قصر بندرگا...

بحریہ پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا جہاں بندرگاہ آمد پر افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کی عراق کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے عراقی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت بھی کی اور پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا دورہ عراق دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی مقدمات،شاہ محمود قریشی اور فواد...

سانحہ 9مئی کے مقدمات میں اہم پیشرفت، انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج عبہر گل نے کی ، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت تمام پالیسیوں کو جاری رکھے تو مل...

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہو گیا، نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا، ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چار سال میں جو تباہی کی گئی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، 2013 میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل تھے، ہم معیشت وہاں لے کر گئے جہاں ہم 24 ویں معیشت بن گئے تھے۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا، ہم نے 2017 میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی تھی لیکن 2018 کے بعد 4 سال میں ملک کی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے ستلج میں سیلاب سے تباہی جاری ، مزید د...

دریائے ستلج میں سیلاب سے تباہی جاری ، مزید درجنوں دیہات پانی کی نذر ہو گئے جبکہ متاثرین امداد کے منتظر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پانی کے تیز بہا وکی وجہ سے متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، 120 سے زائد آبادیوں کے زمینی راستے ابھی تک منقطع ہیں، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آگئی ہیں، پانی رہائشی ڈیروں اور مکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے دریائی بیلٹ کے سکول تاحال بند ہیں، بجلی سپلائی کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اہل علاقہ کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 12640افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو 30 فلڈ ریلیف کیمپس پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ نقل مکانی کرنیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، متاثرین کے لئے خوراک کی شدید قلت ہے، جانوروں کے لئے بھی چارہ دستیاب نہیں، سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔ ادھر احمد پور شرقیہ میں دریائے ستلج کی تیز لہروں سے مزید 2 زمیندارہ بند ٹوٹ گئے ، پانی 30 سے زائد دیہات میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر سیلاب متاثرین سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ کی طرح پاک فوج اور ریسکیو 1122 عوام کے شانہ بشانہ کارروائیوں میں مصروف ہے، پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ سیلاب متاثرین نے امداد پر پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو دعائیں دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی بغاوتیں صرف بحرانوں کو مزید خراب کرتی ہ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے قانون کی حکمرانی کی حمایت سے پائیدار جمہوری حکمرانی کے قیام کی اہمیت پر زور دیاہے۔

انہوں نے یہ بات گیبون میں فوجی قبضے، پچھلے مہینے نائیجرمیں فوجی بغاوت، 2022 میں برکینا فاسو اور اس سے پہلے کے سالوں میں چاڈ، گنی، سوڈان اور مالی سمیت افریقہ میں فوجی بغاوتوں کے حالیہ سلسلے سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 گیبون کے فوجی قبضے کا اعلان انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تناظرمیں  انتخابی حکام کی جانب سے صدر علی بونگو کے ایک اور مدت کے لیے منتخب ہونے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاکہ بہت سے ممالک کو حکمرانی کے گہرے مسائل کا سامنا ہے لیکن فوجی حکومتیں اس کا حل نہیں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ فوجی بغاوتوں سے بحران حل نہیں ہوتے بلکہ مزیدبڑھتے ہیں جس سے صورتحال زیادہ خراب ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ قابل اعتماد جمہوری نظام کے قیام اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انتونیو گوتریس نے افریقی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو بااختیار بنانے کی ضرورت  پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ وہ افریقہ میں امن، جمہوری استحکام اور طرز حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسا ماحول پیدا کرنا نا گزیر ہے جو افریقی آبادی کو سیاسی بدامنی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے قابل بنائے جس میں پسماندگی بڑامسئلہ ہے۔

ایک رپورٹر کے پوچھے گئے سوال پر گوتریس نے  کہا کہ اگر ہم افریقہ میں امن اور استحکام کے لیے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ترقی ایک مرکزی مقصد کے طور پر ناگزیر ہے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اسکولوں کے لیے طلباء کی 2 گھنٹے کی ج...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طلباء کے لئے  روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی جسمانی سرگرمی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس میں ایک گھنٹہ اسکول کے اوقات کے دوران اورایک  اسکول کے اوقات سے باہرجسمانی سرگرمی کے لیے ہوگا۔

دور کی نظر کی کمزوری(مایوپیا)  کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ، وزارت تعلیم  کے ایک سرکلر کے مطابق ضروری وسائل  رکھنے والے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ طلباء کے لیے روزانہ ان اسکول آؤٹ ڈور ایکٹیویٹی سیشن کو دو گھنٹے تک بڑھا دیں، سرکلر میں مایوپیا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ستمبر کے لیے ایک ماہ طویل ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکلر میں اسکولوں کے  لیے اس ضرورت پر بھی زور دیا گیا کہ وہ سائنسی اور معقول انداز میں الیکٹرانک آلات پر مشتمل تدریسی وقت مختص کریں، طلباء کے لیے مجموعی طور پر تحریری ہوم ورک کا بوجھ  محدود رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کے پاس نیند پوری کرنے کا مناسب وقت ہو۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی قیادت کا ضوابط پر اورعہدیداروں کی ت...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدرشی جن پھنگ کی زیرصدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا گزشتہ روزاجلاس ہوا،جس میں  تعلیم اورحکام کی  تربیت سے متعلق پانچ سالہ منصوبے(2027-2023) پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اعلیٰ صلاحیتوں کی ٹیم کی تشکیل کے لیے حکام کی تربیت ایک اہم، بنیادی اور اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔ ایسی تربیت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم مقصد اور پارٹی کی تعمیر کے عظیم نئے منصوبے کو فروغ دینے میں ایک بے مثال اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی سوچ پرمکمل عملدرآمد  کرنا اور نئے دور میں پارٹی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پارٹی کی تنظیمی لائن کے عمومی تقاضوں کو پورا کرنا ناگزیر ہے۔ "دو اثبات" کی فیصلہ کن اہمیت کے بارے میں گہری تفہیم پیدا کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، "چار شعور" کومضبوط کرنا، "چار دائروں کے اعتماد" کو تقویت دینا اور "دو کو برقرار رکھنے" کو یقینی بنانا ہوگا۔ بنیادی اصولوں کے طور پر پختہ نظریات، یقین اور اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے، گورننس کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، ہم اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اہلکاروں کی ایک ٹیم کو تربیت دینے کے لیے کام کریں گے جو سیاسی طور پر قابل، نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے اور صلاحیتوں کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ  سوشلسٹ جدیدیت کی مہم کی قیادت کرسکیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پرصدر شی جن پھنگ کی سوچ کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد کو مرکزی موضوع ہونا چاہیے اور پارٹی کے نئے نظریات کو ہم آہنگی کو بڑھانے اور پارٹی کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ یہ لازمی ہے کہ عہدیداروں کی ترقی کے پورے دور میں سیاسی تربیت کی جائے، انہیں طاقت، کارکردگی کی تشخیص اور کیریئر کے بارے میں صحیح فہم  پیدا کرنے کے لیے تعلیم اور رہنمائی فراہم کی جائے، تاکہ ان کی سیاسی ذہانت، سمجھ بوجھ اور فرائض کی ادائیگی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں کہا گیا کہ یہ یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ فراہم کی جانے والی تعلیم اور تربیت پارٹی تنظیموں اور عہدوں کے تقاضوں اور تربیت یافتہ افراد کی ضروریات کے مطابق ہو۔ تعلیم اور تربیت کے طریقوں کو مسلسل بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ انہیں مزید منظم، ہدف پر مبنی اور موثر بنایا جا سکے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور منصوبوں اور اہم قومی حکمت عملی کو فوکس کرنے کے ساتھ، اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت، لوگوں کی خدمت کرنے اور خطرات کو روکنے اور کم کرنے کے لیے حکام کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں اور ڈومینز میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔ عہدیداروں کی تعلیم و تربیت کے لیے بنیادی مدد حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، اس سلسلے میں پارٹی اسکولوں (اکیڈمیز آف گورننس) کے بنیادی کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنا، سیاسی جانچ پڑتال کو مضبوط بنانا اور قابل اساتذہ کو متعارف کرانا چاہیے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نظریہ کو عمل کے ساتھ ملانے کے مارکسی علمی طرز عمل کو فروغ دینا چاہیے تاکہ بے مقصد رسم و رواج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے اور تعلیم اور تربیتی پروگراموں کو سستے اور معیاری انداز میں ترتیب دیا جائے۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائنسدانوں کی 2100 تک خشک سالی سے متاثرہ رقب...

بیجنگ(شِنہوا) سائنسدانوں نے اگلے 70 سالوں میں زمین پر موجود پانی کے ذخیرے میں زبردست کمی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے ساتھ دنیا بھرمیں خشک سالی سے متاثرہ رقبے میں تقریباً 10 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق،  جریدے این پی جے کلائمیٹ اینڈ ایٹموسفیرک سائنس میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق، پانی کے ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ بارش اور بخارات کے تغیرات ہیں  اور 2100 تک یہ 41 سے 84 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

   خشک علاقوں کے پودوں کی نشوونما کے لیے زمینی پانی کے ذخیرے کے ردعمل کا پتہ لگانے کے لیے، سی اے ایس کے تحت ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ریسرچ ٹیم نے سیٹلائٹ کے مشاہدات اور ماڈل آؤٹ پٹس کی بنیاد پر یہ تحقیق کی ہے ۔ ٹیم نے 1982 اور 2016 کے درمیان دنیا بھر کے خشک علاقوں میں پودوں کی نشوونما میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا، جس کے دوران ان خطوں میں زمینی پانی کے ذخیرے میں کمی واقع ہوئی۔ سی اے ایس نے کہا کہ تحقیق کے نتائج دونوں اشاریوں کے درمیان  خاص طور پر کھیتی باڑی کے زیراثر علاقوں میں منفی تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی آباؤ اجداد 9لاکھ سال پہلے بقا کے بحرا...

شنگھائی(شِنہوا)  سائنسدانوں نے کہا ہے کہ  انسانوں کے آباؤ اجداد ایک بہت بڑے بحران سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جس نے انہیں تقریباً 9لاکھ  سال قبل معدومیت کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

جرنل سائنس میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں  بتایا گیا ہے کہ ابتدائی انسانوں کی آبادی کا تقریباً 98.7 فیصد حصہ "بوٹل نیک" کے واقعے کے آغاز میں ختم ہوگیا تھا جن  میں سے صرف 1ہزار280 افراد ہی تقریباً1لاکھ 17ہزار سالوں تک  آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے رہ گئے تھے۔

چین، اٹلی اور امریکی سائنسدانوں کے ایک گروپ نےماضی کی آبادی کے حجم کا اندازہ لگانے والا ایک نیا جینومک طریقہ فٹ کول تیار کیا ہے اوراس ماڈل کا استعمال افریقی اور غیر افریقی آبادی کے 3ہزار154 افراد کے جینومک  ترتیب کا تجزیہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ابتدائی انسانی آباؤ اجداد ایک طویل اور شدید رکاوٹ سے گزرے  جس نے جدید انسانوں کے جینیاتی تنوع کو تقریباً 66 فیصد تک کم کر دیا  اور یہ ایونٹ دو پروجنیٹر کروموسوم کے فیوژن کے ساتھ مطابقت رکھتا تھا، جو موجودہ انسانوں میں کروموسوم 2 کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ 

یہ کمی موسمیاتی  تبدیلیوں کی وجہ سے ہوسکتی ہے  جس نے گلیشیئشن کو سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی اور افریقہ اور یوریشیا میں خشک سالی کی ممکنہ طویل مدت جیسے طویل مدتی ایونٹس میں تبدیل کر دیا۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-بینن-صدر-ملاقات

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں جمہوریہ بینن کے صدر پیٹریس ایتھناس گیلوم ٹیلون سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-بینن-صدر-ملاقات

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں جمہوریہ بینن کے صدر پیٹریس ایتھناس گیلوم ٹیلون سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سکولز-نیا سمسٹر

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہرووہان کے ایک مڈل سکول میں طلباءنئے سمسٹر کے آغازپر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ-چین-مشترکہ بحری تربیت

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی بحری فوج کے اہلکار تھائی لینڈ میں مشترکہ بحری تربیتی مقام پرموجود ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - خزاں کی فصل کٹائی

چین کے شمالی صوبہ ہیبی کےشہرژون ہوا کے ڈونگ جیوژائی ٹاؤن میں کسان اخروٹ خشک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سنکیانگ-تاشکورگن-رقص

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختارعلاقےکی تاشکورگن تاجک خود مختار کاؤنٹی میں سیاحوں کے خیر مقدم کے لیے فنکار رقص کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ٹورازم انڈسٹری ایکسپو تیانجن میں شروع

تیانجن(شِنہوا)13 ویں چائنہ ٹورازم انڈسٹری ایکسپو کا آغاز جمعہ کو چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں ہوا جس میں ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور صنعتی جدت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چینی وزارت ثقافت وسیاحت اور تیانجن کی میونسپل حکومت کی مشترکہ میزبانی میں تین روزہ ایکسپو میں سات نمائشی علاقے ہیں جو کل 1 لاکھ 20 ہزارمربع میٹر پر محیط ہیں۔

 نمائش میں خصوصی فورمز اور کاروباری گفت و شنید سمیت وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شامل ہیں جس نے 2 ہزار سے زیادہ ثقافتی وسیاحتی اداروں کو راغب کیا ہے۔

ورلڈ ٹورازم الائنس کے سربراہ ژانگ شو نے اس حوالے کہا کہ سیاحت لوگوں کی بہتر زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی اقتصادی ترقی کے معیار کو بہتر بنانے میں ایک ناقابل تلافی کردار ادا کرتی ہے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پن بجلی کی قابل استعمال صلاحیت 68کرو...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پن بجلی کی قابل استعمال صلاحیت 68کروڑ70لاکھ کلوواٹ ہے۔ چائنہ الیکٹرک پاورپلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ پاورسسٹم رپورٹ2023 کے مطابق سیچھوان اور یوننان صوبوں میں پن بجلی کےوسائل بالترتیب 59.3 فیصد اور64.4 فیصد تک استعمال میں ہیں۔

تبت میں پن بجلی کے وسائل صرف 1.7 فیصد تک زیر استعمال ہیں،جس سے خطے میں آبی توانائی کے وسائل کوقابل استعمال لانے کی بڑی صلاحیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کے لیے، وسائل کے قابل استفادہ ہونے کی اوسط شرح  88.1 فیصد ہے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا پیسیفک میں امریکی فوجی موجودگی میں اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  امریکہ کی جانب سے غیر موجود خطرات کے بہانے ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت قومی  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے  یہ بات گوام میں زمین سے فضا میں انٹرسیپٹرز اور ریڈارز سے بھری 20 نئی فضائی دفاعی سائٹس کے اضافے  کے امریکی منصوبے کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ امریکہ ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کے لیے غیر موجود خطرات کو بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے دوسرے ممالک کے سلامتی کے مفادات کو نقصان اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ  کو سرد جنگ اور زیرو سم مائنڈ سیٹ اور تنگ نظر جغرافیائی سیاسی سوچ کو ترک  اور اس کے بجائے مزید ایسے کام کرنا چاہیئں جو عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا پیسیفک میں امریکی فوجی موجودگی میں اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  امریکہ کی جانب سے غیر موجود خطرات کے بہانے ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت قومی  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے  یہ بات گوام میں زمین سے فضا میں انٹرسیپٹرز اور ریڈارز سے بھری 20 نئی فضائی دفاعی سائٹس کے اضافے  کے امریکی منصوبے کے حوالے سے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے کہا کہ امریکہ ایشیا پیسیفک میں فوجی تعیناتی میں اضافے کے لیے غیر موجود خطرات کو بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے دوسرے ممالک کے سلامتی کے مفادات کو نقصان اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ  کو سرد جنگ اور زیرو سم مائنڈ سیٹ اور تنگ نظر جغرافیائی سیاسی سوچ کو ترک  اور اس کے بجائے مزید ایسے کام کرنا چاہیئں جو عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی حکومت نے ملک میں بیک وقت انتخابات کے...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی حکومت نے ملک میں "ایک قوم ایک انتخاب" کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جمعہ کوایک رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کریں گے جو اس معاملے پر غور کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

"ایک قوم ایک انتخاب" سے مراد بھارت کے عام انتخابات اور اس کی ریاستوں میں بلدیاتی انتخابات کا بیک وقت انعقاد ہے جو 2014 کے عام انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور کا حصہ تھا۔

یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرچائنہ انٹرنیشنل فیئرفارٹریڈ ان سروسز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ ہفتہ کوبیجنگ میں2023چائنہ انٹرنیشنل فیئرفار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کےعالمی تجارتی  سربراہ اجلاس میں ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی تقریر کو چائنہ میڈیا گروپ اورشِنہوا نیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ سربراہ اجلاس بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جوابی اقدام، امریکی افراد پر ویزا پاب...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے تبت سے متعلق افواہیں پھیلانے والے  یا طویل عرصے سے تبت سے متعلقہ معاملات میں مداخلت کرنے والے امریکی افراد پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ نے تبت میں "زبردستی انضمام" میں حصہ لینے پرکچھ چینی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کی ہیں اس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے تبت کے حوالے سے من گھڑت جھوٹ کی بنیاد پر چینی حکام پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں، یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت اور اس کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اوربین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی  خلاف ورزی ہے۔ وانگ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر امریکہ سے حقائق کا احترام کرنے، اپنا رویہ بدلنے، تبت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کرنے اور تبت کے مسائل کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جوابی اقدام، امریکی افراد پر ویزا پاب...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے تبت سے متعلق افواہیں پھیلانے والے  یا طویل عرصے سے تبت سے متعلقہ معاملات میں مداخلت کرنے والے امریکی افراد پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ نے تبت میں "زبردستی انضمام" میں حصہ لینے پرکچھ چینی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کی ہیں اس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے تبت کے حوالے سے من گھڑت جھوٹ کی بنیاد پر چینی حکام پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں، یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت اور اس کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اوربین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی  خلاف ورزی ہے۔ وانگ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر امریکہ سے حقائق کا احترام کرنے، اپنا رویہ بدلنے، تبت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کرنے اور تبت کے مسائل کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ...

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر تباس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک مختصر بیان میں کہا کہ 36 سالہ عبدالرحیم غنم ایک اسرائیلی فوجی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور مقامی عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی مسلح افواج نے شمالی طوباس کے قصبے عقبہ پر دھاوا بول دیا اور ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اندر موجود ایک نوجوان سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

ا س موقع پر درجنوں مقامی لوگوں نے پتھراؤ کیا اور  اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے جواب میں پتھراؤ کرنے والوں پر براہ راست گولیاں برسا ئیں۔

مقامی عسکریت پسندوں کا اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ مقامی رہائشیوں نے گولیوں کی آوازیں سنیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اسرائیلی فورسز نے عقبہ قصبے میں احمد ابو آرا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جو حال ہی میں ایک اسرائیلی خاتون کو گولی مار کر زخمی کرنے میں ملوث تھا۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کے مارس ہیلی کاپٹرنےمریخ پر 56 پروازیں...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناساکےمریخ ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر 56 پروازیں مکمل کر لی ہیں۔

ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے 25 اگست کو اپنی 56 ویں پرواز کی تھی جس میں اس نے 12 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 141 سیکنڈ تک 410 میٹر کا سفر طے کیا۔

انجینوٹی نامی ہیلی کاپٹر ناسا کے پریزروینس  روور سے منسلک ہو کر 18 فروری 2021 کو مریخ کے جِزیروکراٹر پر پہنچا تھا۔ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر پرواز کا تجربہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کےمظاہرہ کا حصہ ہے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ موسم گرما سفری رش ۔ اختتام

چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے چھونگ چھنگ شمالی ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ سے مسافر گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سمندرپارچینی شہر یوں اوران کے ا...

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سمندرپار چینی شہر یوں اور ان کے اہلخانہ کی واپسی کی مناسبت سے منعقدہ 11 ویں قومی کانگریس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ شرکت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنشی ۔ درہ یان من

چین ، شمالی صوبہ شنشی کی کاؤنٹی دائی شیان کے درہ یان مین کا سیاح دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو میں شاہراہ ریشم مو...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں  شاہراہ ریشم موسیقی  کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عہد یداروں اور نیپالی طلبا سمیت موسیقی کے دلداہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

پروگرام میں متعدد روایتی چینی موسیقی کے شاہکار پیش کئے گئے جس میں  فلاورز بلومنگ انڈر دی فل مون، دی سلک روڈ، ٹیونز آف چھن ملبیری، امبش فرام آل سائیڈز، دی کون چھو اوپرا اور دی پیونی پویلین شامل ہیں۔

تقریب میں چین کے گولڈن بیل اسٹارز اینسیمبل نے نیپالی سُر ریشم فیراری اور دوبارہ ترتیب دیا ہوا وائلن سُر کاسرداس پیش کیا جس کی موسیقی ویٹوریو مونٹی نے ترتیب دی تھی۔ 

نیپال کے نائب صدر رام سہائے پرساد یادو کی موجودگی میں مکمل طور پر بھرے ہال سے تالیاں بجتی رہیں۔

نیپال ۔چائنہ فرینڈشپ فورم کے چیئرمین یادو نے کہا کہ انہوں نے فن کے مظا ہرے سے بے حد لطف اٹھایا۔

 انہوں نے پرانے روایتی موسیقی کے سُروں کو ماڈل کے طور پر بنانے اور نیپالی شہر یوں کو چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے پر چینی موسیقاروں کی تعریف کی۔

اس کنسرٹ کو نیپال میں چینی سفارت خانے اور چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن نے  مالی معاوت فرا ہم کی اور  چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں سوژو چینی آرکیسٹرا نے اس کا اہتمام کیا تھا۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو میں شاہراہ ریشم مو...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں  شاہراہ ریشم موسیقی  کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عہد یداروں اور نیپالی طلبا سمیت موسیقی کے دلداہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

پروگرام میں متعدد روایتی چینی موسیقی کے شاہکار پیش کئے گئے جس میں  فلاورز بلومنگ انڈر دی فل مون، دی سلک روڈ، ٹیونز آف چھن ملبیری، امبش فرام آل سائیڈز، دی کون چھو اوپرا اور دی پیونی پویلین شامل ہیں۔

تقریب میں چین کے گولڈن بیل اسٹارز اینسیمبل نے نیپالی سُر ریشم فیراری اور دوبارہ ترتیب دیا ہوا وائلن سُر کاسرداس پیش کیا جس کی موسیقی ویٹوریو مونٹی نے ترتیب دی تھی۔ 

نیپال کے نائب صدر رام سہائے پرساد یادو کی موجودگی میں مکمل طور پر بھرے ہال سے تالیاں بجتی رہیں۔

نیپال ۔چائنہ فرینڈشپ فورم کے چیئرمین یادو نے کہا کہ انہوں نے فن کے مظا ہرے سے بے حد لطف اٹھایا۔

 انہوں نے پرانے روایتی موسیقی کے سُروں کو ماڈل کے طور پر بنانے اور نیپالی شہر یوں کو چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے پر چینی موسیقاروں کی تعریف کی۔

اس کنسرٹ کو نیپال میں چینی سفارت خانے اور چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن نے  مالی معاوت فرا ہم کی اور  چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں سوژو چینی آرکیسٹرا نے اس کا اہتمام کیا تھا۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو میں شاہراہ ریشم مو...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں  شاہراہ ریشم موسیقی  کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عہد یداروں اور نیپالی طلبا سمیت موسیقی کے دلداہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

پروگرام میں متعدد روایتی چینی موسیقی کے شاہکار پیش کئے گئے جس میں  فلاورز بلومنگ انڈر دی فل مون، دی سلک روڈ، ٹیونز آف چھن ملبیری، امبش فرام آل سائیڈز، دی کون چھو اوپرا اور دی پیونی پویلین شامل ہیں۔

تقریب میں چین کے گولڈن بیل اسٹارز اینسیمبل نے نیپالی سُر ریشم فیراری اور دوبارہ ترتیب دیا ہوا وائلن سُر کاسرداس پیش کیا جس کی موسیقی ویٹوریو مونٹی نے ترتیب دی تھی۔ 

نیپال کے نائب صدر رام سہائے پرساد یادو کی موجودگی میں مکمل طور پر بھرے ہال سے تالیاں بجتی رہیں۔

نیپال ۔چائنہ فرینڈشپ فورم کے چیئرمین یادو نے کہا کہ انہوں نے فن کے مظا ہرے سے بے حد لطف اٹھایا۔

 انہوں نے پرانے روایتی موسیقی کے سُروں کو ماڈل کے طور پر بنانے اور نیپالی شہر یوں کو چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے پر چینی موسیقاروں کی تعریف کی۔

اس کنسرٹ کو نیپال میں چینی سفارت خانے اور چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن نے  مالی معاوت فرا ہم کی اور  چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں سوژو چینی آرکیسٹرا نے اس کا اہتمام کیا تھا۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ وینس ۔ 80 واں بین الاقوامی فلم میلہ ۔...

اٹلی، وینس میں منعقدہ  80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے ریڈ کارپٹ پر جیوری ارکان کا وینس فلم میلے کے ڈائریکٹر البرٹو باربیرا (پہلے دائیں) اور بائینلے صدر رابرٹو سیکٹو (پہلے بائیں) کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی ۔ وینس ۔ فلم میلہ ۔ "فیراری" پریمیئر

اٹلی، وینس میں منعقدہ 80 ویں وینس بین الاقوامی فلم میلے کے دوران فلم ''فیراری'' کے پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پرماڈل ماریکا پیلیگرینیلی کا تصاویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں کا مرکز روپے کی قدر م...

پاکستان کا سرکاری قرضہ غیر مستحکم رفتار سے بڑھ رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 12 ماہ کے دوران قرضوں کے ذخیرے میں 13.63 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے عوامی قرضوں میں اضافے کی وجہ بے قابو اخراجات، مختلف شعبوں سے ممکنہ محصولات کی وصولی سے کم، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی گرتی ہوئی، اور حکومت کی نقد رقم میں تبدیلی کو قرار دیا۔ڈاکٹر وقار نے کہاکہ ان کے علاوہ، مالیاتی اور مالیاتی پالیسیوں کے اطلاق نے بھی عوامی قرضوں کی پائیداری کو متاثر کیا۔"مالیاتی ذمہ داری اور قرض کی حد ایکٹ 2005 "کل عوامی قرض" کی وضاحت کرتا ہے کہ حکومت کی طرف سے واجب الادا قرض کو کنسولیڈیٹڈ فنڈز اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے واجب الادا قرضوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماہانہ قرضہ بلیٹن کے مطابق، مجموعی عوامی قرض جون 2022 میں 49.24 ٹریلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 2022-23 کے اختتام تک 62.88 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا گھریلو قرضہ 38.8 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا، جو کہ سال کے دوران 7.72 ٹریلین روپے (یا 25 فیصدکا اضافہ ہے۔

حکومت کا بیرونی قرضہ ایک سال میں 32 فیصد کی خطرناک رفتار سے بڑھ کر 22.03 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ بیرونی قرضوں میں 5.29 ٹریلین روپے کا خالص اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی تھی۔جون 2022 کے آخر میں بیرونی قرضہ 16.74 ٹریلین روپے تھا۔کل قرضوں میں بیرونی قرضوں کا حصہ تقریبا 36فیصد ہے، اور شرح مبادلہ میں کسی بھی قسم کی حرکت ایک ڈالر بھی قرض لیے بغیر قرض پر بڑا اثر ڈالتی ہے۔روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ صرف 12 مہینوں میں 43 فیصد کم ہو گئی، جون 2022 میں 199.9 روپے فی ڈالر سے جون 2023 میں 286.7 روپے فی ڈالر ہو گئی۔مزید یہ کہ پاکستان کے کل قرضے اور واجبات اب بڑھ کر 77.1 ٹریلین روپے ہو گئے ہیںیا قومی معیشت کے حجم کے 91.1 فیصد کے برابر ہیں۔بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں، وقار نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ سرکاری قرضوں میں شرح نمو اور شرح دونوں بنیادی طور پر پائیدار ہوں جبکہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ قرض کے پورٹ فولیو کو کرنسی کی ساخت، شرح سود کے لحاظ سے مثر طریقے سے تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، اقتصادی اصلاحات، اور قرض کے انتظام کی حکمت عملیوں کے امتزاج پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے لیے تجارتی افق کو وسعت دینے میں م...

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا "لک افریقہ پلان" یورپ اور امریکہ کے علاوہ دیگر مارکیٹوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ یہ افریقی براعظم کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنانے میں مدد کرتا ہے۔وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق کینیا، جنوبی افریقہ، مڈغاسکر، تنزانیہ، مصر اور نائیجیریا افریقہ میں پاکستان کے سب سے بڑے برآمدی مقامات ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افریقی براعظم میں اس کے زیادہ تر اعلی مقامات پر پاکستان کی برآمدات وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افریقہ کی اعلی معیشتیں پاکستانی برآمدات کے لیے پرکشش بن رہی ہیں۔مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران افریقی ممالک کو برآمدات بڑھ کر 369.21 ملین ڈالر ہوگئیں جو مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران 307.42 ملین تھیں۔کینیا افریقی براعظم میں سب سے بڑا برآمدی مقام رہا، جس کا برآمدی حجم 60.44 ملین ڈالرہے، جس نے مالی سال21 کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 34فیصداضافہ درج کیا جب برآمدی حجم 45.12 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔زیر جائزہ مدت کے دوران جنوبی افریقہ کو برآمدات 54.738 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 18.90 فیصد اضافے کے ساتھ 46.03 ملین ڈالر تھیں۔ 33.56

ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ، اگست 2022 کے دوران مصر نے افریقہ میں پاکستان کے لیے تیسری سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر اندراج کیا۔ جولائی تا ستمبر 2022 کے دوران تنزانیہ کی برآمدات 2021 کے اسی مہینوں کے دوران 11.48 ملین ڈالر سے بڑھ کر 21.12 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ افریقی ممالک کو بھی برآمدات ستمبر 2022 کے دوران پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 22.32 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2022 کے دوران افریقی ممالک کو 128.69 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 2021 کے اسی مہینے کے دوران 105.2 ملین ڈالر تھیں۔روایتی طور پر یورپ اور امریکہ پاکستان کے لیے بنیادی برآمدی مقامات رہے ہیں۔ تاہم، یہ اقدام پاکستانی کاروباری اداروں کو افریقی مارکیٹ میں قدم رکھ کر اپنے تجارتی افق کو تلاش کرنے اور وسعت دینے کی ترغیب دیتا ہے۔ برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا کر، پاکستان محدود تعداد میں ممالک پر اپنا انحصار کم کر سکتا ہے اور مارکیٹ کے اتار چڑھاو اور تجارتی رکاوٹوں سے منسلک خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ اور امریکہ کے علاوہ دیگر مارکیٹوں کو تلاش کرنے کی ضرورت کی توثیق کرتے ہوئے، اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔ تجارت کے فروغ کی بہتر کوششوں، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور پائیدار شراکت داریوں کی تعمیر کے ذریعے، "لک افریقہ پلان" افریقہ کی معیشتوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گرین پاکستا...

پاکستان جیسے ملک کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو کھانا کھلانے کے لیے مستقل غذائی تحفظ کی ضرورت ہے، اور "گرین پاکستان انیشیٹو" اس ہدف کو طویل مدتی بنیادوں پر حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے شروع کیا گیا یہ اقدام تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں زراعت پر کلیدی توجہ مرکوز ہے جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضبوط بنیادوں کی ضرورت ہے۔"گرین پاکستان انیشی ایٹو" کا آغاز پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں سے ہوتا ہے جو بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے، خاص طور پر خلیجی ممالک سے ہیں۔اس سال جون کے پہلے ہفتے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی۔ آرمی چیف اپیکس کمیٹی کے رکن ہوں گے جب کہ ایک فوجی افسر عملدرآمد کمیٹی کا ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔ کونسل میں کارپوریٹ فارمنگ کا ایک شعبہ بھی شامل ہے۔پاکستان اکنامک سروے 2023 کے مطابق، زراعت کا شعبہ جی ڈی پی میں 22 فیصد سے زیادہ اور روزگار پیدا کرنے میں 37 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کو گندم، دالوں اور تیل کے بیجوں جیسی اجناس کی قلت کا سامنا ہے۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایک تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 9.14 ملین ہیکٹر بنجر زمین بلوچستان میں 4.87 ملین ہیکٹر، پنجاب میں 1.74 ملین ہیکٹر، سندھ میں 1.45 ملین ہیکٹر اور خیبر پختونخوا میں 1.08 ملین ہیکٹر زمین کو قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے۔یہ مقالہ بتاتا ہے کہ بلوچستان میں قابل کاشت بنجر زمین بنیادی طور پر قلات، کوئٹہ، نصیر آباد اور مکران ڈویژن میں واقع ہے۔

پنجاب میں ایسی زمین ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں موجود ہے۔ سندھ میں قابل کاشت بنجر لیکن قابل کاشت زمین حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں واقع ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن میں واقع ہے۔زمین کے ان زرعی ٹکڑوں کی ملکیت صوبائی حکومتوں کے پاس ہے جبکہ وفاقی محکمے ضرورت کے مطابق ان سے زمین لیتے ہیں۔پچھلی کئی دہائیوں میں پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی کمی، کھادوں کی عدم دستیابی یا ناقص معیار، زمین کی زرخیزی کے بگاڑ، جدید مشینری، آلات اور گوداموں کی کمی، اور سب سے بڑھ کر پیداواری لاگت اور سب سے بڑھ کر شدید تنزلی کا سامنا ہے۔ کسانوں کے لیے ناکافی انعام ان تمام عوامل نے بتدریج کاشتکاروں کی حوصلہ شکنی کی، اس طرح زرعی شعبے کے خاتمے کا باعث بنے۔دریں اثنا، زراعت کے روایتی طریقوں اور آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے زرعی پیداوار اور اسٹیپلز کی طلب کے درمیان فرق کئی گنا بڑھ گیا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو 2025 تک اپنی خوراک کی پیداوار میں کم از کم 40 فیصد اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آبادی میں 33 فیصد متوقع اضافے کی طویل مدتی خوراک کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔فی الحال، زراعت کے شعبے کو آبادی میں تیزی سے اضافے، فصلوں کی کم پیداوار، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، اور زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے گھریلو خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس نے خوراک کے لیے کافی ملک کو اناج درآمد کرنے والے بڑے ملک میں تبدیل کر دیا ہے۔پاکستان میں زرعی صنعت کو محفوظ بنانے کے لیے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ضروری ہے، اور "گرین پاکستان انیشیٹو" اس ملک کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے کسانوں کو ب...

زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے قومی پروگرام میں موجودہ 100,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے صارفین پر بجلی اور ایندھن کا بوجھ کم ہو گا۔منصوبے کے تحت موجودہ 50,000 ڈیزل اور 50,000 الیکٹرک پاور ٹیوب ویلوں کو تین سال کی مدت کے دوران شمسی توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔اس منصوبے کو فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل اور زراعت کے صوبائی محکمے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی نگرانی میں انجام دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے منصوبے کے لیے 377.236 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو ایم سی کفایت زمان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صاف اور سبز توانائی کے ذریعے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم کسانوں کو بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے نجات دلانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت چھوٹے کسانوں کو اپنے موجودہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔کفایت نے کہا کہ اس طریقہ کار کے تحت، وفاقی، صوبائی حکومتیں اور سولرائزیشن کے خواہشمند کسان کل لاگت کا ایک تہائی برداشت کریں گے، جب کہ حکومت 67 فیصد ادا کرے گی اور باقی کاشتکار ادا کریں گے۔اسکیم کے متعلقہ رہنما خطوط پر روشنی ڈالتے ہوئے، کفایت نے کہا کہ کسانوں کو پمپ سبمرسیبل پمپ کی بجلی کی ضرورت کے مطابق شمسی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قابل کاشت زمین اور زیر زمین پانی کی دستیابی کے حوالے سے متعلقہ ضروریات اور ٹیوب ویلوں کے لیے جگہوں کے انتخاب کا تعین متعلقہ صوبائی محکمے کریں گے۔آل پاکستان کسان اتحاد کے کوآرڈینیٹر پنجاب رانا امجد علی نے بتایا کہ یہ سکیم چھوٹے کسانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے چیلنجز کا سامنا ہے جس کا کافی حد تک ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کر کے حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کو زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو کھادوں اور معیاری بیجوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا چاہیے۔ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے کسانوں کی فی ایکڑ لاگت میں کمی آئے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم ہو گا، قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آئندہ سروس ٹریڈ فیئر میں تجارت بارے...

ترکی کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ چین انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) اعلی معیار کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے کچھ جدید منصوبوں کو متعارف کرانے بارے ایک ٹھوس پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس کاربن غیرجانبداری، مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور میٹاورس سمیت متعدد صنعتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرے گا۔ پائیدار ترقی کے لئیسبز ترقی بہت اہم ہو گئی ہیلہذا یہ میلہ خاص طور پر پیداوار کے لئے صفر کاربن اخراج پیدا کرنے بارے سبز ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔ کولاکوگلو نے کہا کہ اس سلسلے میں سبز ترقی پر میلے کا مرکزی ایجنڈا عالمی معیشت میں عمومی طور پر زیادہ پائیدار ترقی پیدا کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔ کولاکوگلو نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس سے توقع ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور میٹاورس میں نئی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں ان کے انضمام پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے کیونکہ اس نے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پیداوار یا تجارت کے لئے بہت سے نئے تخلیقی شعبے پیداکیے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم مشرقی ایشیا تعاون رہنماں کے اج...

چین کے وزیراعظم لی چھیا نگ 26 ویں چین۔ آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری(اے پی ٹی)سربراہ اجلاس اور 18 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزیر اعظم انڈو نیشیا کے صدر جو کو ویدودو اور آ سیان کے سر براہ ملک کی دعوت پر ان اجلاسوں میں شر کت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس 5 سے 8 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگی ۔ چینی وزیراعظم انڈو نیشین صدر کی دعوت پر انڈونیشیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں