• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ۔ سنکیانگ ۔ کپاس۔ موسم بہار کاشت

چین،  شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی یولی کاؤنٹی میں بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم سے لیس ایک سیڈنگ مشین کپاس کے ایک کھیت میں کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ہانگ کانگ میں مداخلت سے باز رہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بارے سالانہ رپورٹ جاری کرنا ، ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے دیگر داخلی معاملات میں مداخلت کرنا فوری طور پر بند کرے۔ 

ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ رپورٹ کے جواب میں کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے ۔ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں جن میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ حقائق کو نظر انداز کرتے ہو ئے غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتی ہے اور چینی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظا می خطے کی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے۔

چین اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضبوطی سے مسترد کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے "ایک ملک ، دو نظام" کی پالیسی پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ درجے کی خودمختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے انتظامات کو چلاتے ہیں اور قانون کے مطابق ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے حقوق اور آزادیوں کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت آئین اور بنیادی قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور 'ایک ملک، دو نظام' کی پالیسی پر مکمل اور ایمانداری سے عمل درآمد پر قائم ہے۔

چین ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ اور ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی اور اس کا نفاذ کرتا ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ہانگ کانگ میں مداخلت سے باز رہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بارے سالانہ رپورٹ جاری کرنا ، ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے دیگر داخلی معاملات میں مداخلت کرنا فوری طور پر بند کرے۔ 

ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ رپورٹ کے جواب میں کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے ۔ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں جن میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ حقائق کو نظر انداز کرتے ہو ئے غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرتی ہے اور چینی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظا می خطے کی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے۔

چین اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضبوطی سے مسترد کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے "ایک ملک ، دو نظام" کی پالیسی پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ درجے کی خودمختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے انتظامات کو چلاتے ہیں اور قانون کے مطابق ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے حقوق اور آزادیوں کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت آئین اور بنیادی قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور 'ایک ملک، دو نظام' کی پالیسی پر مکمل اور ایمانداری سے عمل درآمد پر قائم ہے۔

چین ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ اور ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی اور اس کا نفاذ کرتا ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن۔چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے فلپائن کے ایوان کے سینئر ڈپٹی اسپیکر اور سابق صدر گلوریا میکاپاگل ارویو سے ملاقات کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین، فلپائن۔چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور  فریقین کو آپسی اختلافات مئو ثر طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پرعزم ہونا چاہیے۔

چین اور فلپائن سمندری معاملات کو دو طرفہ تعلقات خراب کرنے یا کسی تیسرے فریق کو چین۔فلپائن کے دوستانہ  تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہ دیں۔ دونوں فریقین سرد جنگ کی ذہنیت  کو واپس آنے  اور خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکیں۔

 ارویو نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت ہمیں توقعات سے بھرپور بناتی ہے  اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر دنیا کے لئے صحیح راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلپائن۔چین تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن۔چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے فلپائن کے ایوان کے سینئر ڈپٹی اسپیکر اور سابق صدر گلوریا میکاپاگل ارویو سے ملاقات کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین، فلپائن۔چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور  فریقین کو آپسی اختلافات مئو ثر طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پرعزم ہونا چاہیے۔

چین اور فلپائن سمندری معاملات کو دو طرفہ تعلقات خراب کرنے یا کسی تیسرے فریق کو چین۔فلپائن کے دوستانہ  تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہ دیں۔ دونوں فریقین سرد جنگ کی ذہنیت  کو واپس آنے  اور خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکیں۔

 ارویو نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت ہمیں توقعات سے بھرپور بناتی ہے  اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر دنیا کے لئے صحیح راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلپائن۔چین تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زیادہ سے زیادہ شہری کھپت میں اضافہ کے ل...

بیجنگ (شِنہوا)مرکزی بینک کے ایک تازہ سروے کے مطابق چین کے شہری علاقوں کے ر ہائشی گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 2023 کی پہلی سہ ماہی میں کھپت میں اضافہ کرنے کو زیادہ تیار تھے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے 50 شہروں میں بینک کے  20 ہزار شہری ڈپازٹرز میں سے 23.2 فیصد نے پہلی سہ ماہی میں کھپت بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی تھی جو گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

سرمایہ کاری کے خواہاں جواب دہندگان کا تناسب 18.8 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق جواب دہندگان کی جانب سے سرمایہ کاری کی ترجیحی فہرست میں بینک ، بروکریج ادارے اور بیمہ کمپنیاں سرفہرست تھیں جبکہ اس کے بعد ٹرسٹ فنڈز اوراسٹاک کا نمبر آتا ہے۔

تقریباً 58 فیصد جواب دہندگان میں بچت کو ڈپازٹ کرنے کا رجحان رہا جو گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 3.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

سروے کے مطابق رہائشی پرامید ہیں کہ وہ 2023 کی دوسری سہ ماہی میں تعلیم، طبی نگہداشت اور سیاحت پر اپنے اخراجات میں اضافہ کریں گے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ترجمہ اور زبان کی خدمات کے شعبہ میں 60...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران ترجمہ اور زبان کی خدمات کے شعبے میں فرا ئض سر  انجام دینے والوں کی تعداد 60 لاکھ 10 ہزار رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.7 فیصد زائد ہے۔

ٹرانسلیٹرز ایسوسی ایشن آف چائنہ (ٹی اے سی) کی سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ملک اور دنیا بھر میں ترجمہ اور زبان کی خدمات کی صنعت کی ترقی بارے رپورٹس جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں بہترین مترجم کو ایوارڈ زدینے کی تقریب اور قومی ترجمے میں مہارت کا مقابلہ بھی ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تانگ ہینگ نے تقریب میں کہا کہ چین کے ترجمہ کرنے والوں اور مترجم برادری نے تمام شعبوں میں ملک کے بین الاقوامی تبادلوں میں تعاون اور اضافہ کیا ہے۔

تانگ نے مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے کے عمل کو بڑھانے، تبادلوں کی راہیں وسیع کرنے، تعاون سے متعلق مواد کو بھرپور بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا۔

چائنہ فارن لینگو ئجز پبلشنگ ایڈمنسٹریشن اور ٹی اے سی کے سربراہ ڈو ژان یوآن نے بین الاقوامی تبادلے میں فعال طریقے سے شمولیت کی کوششوں پر زور دیا۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا دیگر ایس سی او ممالک کے ساتھ مشتر...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوبہت اہمیت دیتا ہے ۔ہم  اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہمارے مشترکہ عزائم  کا جشن منانے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو ہمارے  ثقافتی ورثے پر مبنی ہے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے ثقافت کے بیسویں اجلاس  سے ور چوئل خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم ایس سی او کے رکن ممالک  کے ساتھ مشترکہ اقدامات، منصوبے اور پروگرام شروع کرنے کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ثقافت کے ہر شعبے میں تعاون رکن ممالک میں باہمی تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون فنکاروں، ریسرچ اسکالرز، میوزیم ٹیکنیشنز اور منیجرز کے ساتھ ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ ماہرین کے تبادلے کو یقینی بنائیگا ۔

مشیر نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ پاکستان متعدد قدیم مقامات اور تاریخی ڈھانچوں کا مرکز ہے اور یہ آثار قدیمہ  کے عجائبات خطے کی بھر پور ثقافتی ورثے کی یاددہانی کراتے ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اعادہ کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات باہمی تفہیم کے فروغ، دوستی کے پُلوں کی تعمیر اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اہم ہیں۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک

مزار شریف (شِنہوا) افغان فورسز نے افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

صوبائی پولیس ترجمان آصف وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ افغان فورسز نے نہرِ شاہی میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشنز کئے۔

داعش نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ داعش نے گزشتہ ایک سال سے زائد کے عرصے میں افغانستان میں ہلاکت خیز دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان کی نگران انتظامیہ  نے داعش کو سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئےجنگ زدہ ملک میں مسلح دشمنوں کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں س...

اسلام آباد (شِںہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا علمبردار منصوبہ ہے جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ایک بیان کے مطابق  چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2023 کے موقع پر چینی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کو کبھی نہیں بھول سکتے جس نے ایسے وقت میں ان کی مدد کی جب پورا ملک بجلی کی کمی سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔

بیان میں وفاقی وزیرنے نئے مجوزہ سی پیک منصوبوں پر گفتگو کی جس میں  کراچی ساحلی جامع ترقیاتی زون منصوبہ اور کراچی ۔ حیدرآباد موٹروے الائنمنٹ منصوبہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے پاکستان میں سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور خدمات سمیت ابھرتے شعبوں کے مرکز کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کے لئے نئی ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے چینی کاروباری اداروں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ان کے منصوبوں پر مکمل عملدرآمد میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں س...

اسلام آباد (شِںہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا علمبردار منصوبہ ہے جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ایک بیان کے مطابق  چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2023 کے موقع پر چینی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کو کبھی نہیں بھول سکتے جس نے ایسے وقت میں ان کی مدد کی جب پورا ملک بجلی کی کمی سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔

بیان میں وفاقی وزیرنے نئے مجوزہ سی پیک منصوبوں پر گفتگو کی جس میں  کراچی ساحلی جامع ترقیاتی زون منصوبہ اور کراچی ۔ حیدرآباد موٹروے الائنمنٹ منصوبہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے پاکستان میں سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور خدمات سمیت ابھرتے شعبوں کے مرکز کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کے لئے نئی ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے چینی کاروباری اداروں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ان کے منصوبوں پر مکمل عملدرآمد میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں س...

اسلام آباد (شِںہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا علمبردار منصوبہ ہے جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ایک بیان کے مطابق  چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2023 کے موقع پر چینی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کو کبھی نہیں بھول سکتے جس نے ایسے وقت میں ان کی مدد کی جب پورا ملک بجلی کی کمی سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔

بیان میں وفاقی وزیرنے نئے مجوزہ سی پیک منصوبوں پر گفتگو کی جس میں  کراچی ساحلی جامع ترقیاتی زون منصوبہ اور کراچی ۔ حیدرآباد موٹروے الائنمنٹ منصوبہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے پاکستان میں سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور خدمات سمیت ابھرتے شعبوں کے مرکز کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کے لئے نئی ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے چینی کاروباری اداروں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ان کے منصوبوں پر مکمل عملدرآمد میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں س...

اسلام آباد (شِںہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا علمبردار منصوبہ ہے جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے ایک بیان کے مطابق  چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2023 کے موقع پر چینی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

سی پیک کی کامیابی میں چینی کاروباری اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کو کبھی نہیں بھول سکتے جس نے ایسے وقت میں ان کی مدد کی جب پورا ملک بجلی کی کمی سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔

بیان میں وفاقی وزیرنے نئے مجوزہ سی پیک منصوبوں پر گفتگو کی جس میں  کراچی ساحلی جامع ترقیاتی زون منصوبہ اور کراچی ۔ حیدرآباد موٹروے الائنمنٹ منصوبہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبے پاکستان میں سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بندرگاہوں، جہاز رانی اور خدمات سمیت ابھرتے شعبوں کے مرکز کے طور پر کام کریں گے اور نوجوانوں کے لئے نئی ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

احسن اقبال نے چینی کاروباری اداروں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ان کے منصوبوں پر مکمل عملدرآمد میں حکومت پاکستان بھرپور تعاون کرے گی۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے کا 50 ہزار انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹ...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین کی بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے آئندہ پانچ سالوں کے دوران جنوبی ایشیا میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی) کے 50 ہزار ٹیلنٹس تیار کرنے کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حکمت عملی میں  آئی سی ٹی اکیڈمیز کا قیام، مختلف آئی سی ٹی اور اسٹارٹ اپ مقابلے، آن لائن کورس داخلے اور نئے ملازمین کی بھرتی شامل ہے۔

اس کا اعلان بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں واقع جنوبی ایشیا کے نمائندہ دفتر میں 'بلڈنگ اے اسمارٹ ٹیلنٹ ایکو سسٹم اِن ساؤتھ ایشیا' کے دوران کیا گیا۔

تقر یب میں ہواوے کے جنوبی ایشیائی ممالک سے صحافیوں اور ہواوے کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ڈھاکہ دفتر کا مقصد خطے کو زیادہ توجہ کے ساتھ مدد فراہم کرنا اور صارفین، شراکت داروں اور ایکوسسٹم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئے جنوبی ایشیا میں جنوبی ایشیا بارے  ترغیب کے ساتھ بہتر قدر پیدا کرنا ہے۔

چینی کمپنی کے بیان کے مطابق ہواوے نے گزشتہ سال جنوبی ایشیا میں آئی سی ٹی کے 6 ہزار ٹیلنٹس تیار کئے اور اب یہ کمپنی آئندہ پانچ سالوں میں 50 ہزار آئی سی ٹی ٹیلنٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پیداواری اشیا کی قیمتوں میں کمی

بیجنگ (شِںہوا) چین میں زیادہ تر اہم پیداواری اشیا کی قیمتوں میں مارچ کے آغاز کی نسبت مارچ کے وسط میں کمی واقع ہوئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 اشیا میں سے 11 کی قیمتوں میں اضافہ، 37 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 2 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

 زیرنگرانی ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، پیٹرول، کوئلہ ، کھاد ، اور کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں جو بنیادی طور پر پروسیسنگ میں استعمال ہوتی ہیں۔

یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنند گان سے سروے کی بنیاد پر تیار کرکے ہر 10 دن بعد جاری کئےجاتے ہیں۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ، سابق چانسلر نائجل لاسن 91برس کی عم...

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے سابق چانسلر نائجل لاسن 91برس کی عمر میں چل بسے، 1980کی دہائی کے دوران نائجل لاسن مارگریٹ تھیچر کے ماتحت کابینہ کے کئی عہدوں پر فائز رہے اور 1974سے 1992تک بلیبی کے لیے کنزرویٹو ایم پی کے طور پر خدمات انجام دیں،برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے لارڈ لاسن کو اپنے اور بہت سے دوسرے لوگوں کے لیے ایک تحریک قرار دیا، ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں رشی سونک نے نائجل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی پسند چانسلر ، میرے اور بہت سے دوسرے لوگوں کے لئے ایک تحریک تھے،بطور چانسلر انہوں نے برطانیہ کے مالیاتی شعبے کے بگ بینگ کی نگرانی کرتے ہوئے لندن کی مالیاتی منڈیوں کو جدید بنایا، جہاں سٹاک ایکسچینج کی رکنیت کو ختم کرنے اور الیکٹرانک ٹریڈنگ کو اپنانے سے لندن کو ایک بڑے عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملی،لارڈ لاسن کے پسماندگان میں چھ بچے ہیں جن میں مشہور شیف نائجیلا لاسن اور صحافی ڈومینک لاسن شامل ہیں،سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ عرب میں زلزلے کے جھٹکے

بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5تک ریکارڈ کی گئی ہے ،امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3جھٹکوں کی شدت مختلف تھی جو کہ اڑھائی سے 3بجے کے دوران محسوس کیے گئے،زلزلے کا پہلا جھٹکا 2بج کر 34منٹ پر محسوس کیا گیا، پہلے زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 40کلو میٹر تھی،زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2بج کر 44منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5اور گہرائی 10کلو میٹر تھی، زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.3اور گہرائی 60کلومیٹر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شارجہ ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 35فی...

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60روز میں ادا کرنے پر 35فیصد رعایت دی جائے گی،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے، ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60روز میں ادا کرنے پر 35فیصد رعایت دی جائے گی،محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا کہ یہ رعایت مستقل دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے مستثنی ہوں گے، سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ پر مقرر جرمانہ شامل ہے،انہوں نے کہا کہ رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے 2ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی،اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو، سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،کاروباری خواتین کی تعداد11 لاکھ سے...

سعودی عرب میں کاروباری خواتین کی تعداد میں کئی فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور اپنا کاروبار کرنے والی خواتین کی تعداد 11لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،عرب میڈیاکے مطابق مملکت بھر میں کاروباری خواتین کی تعداد 11لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ان میں کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 36ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری اداروں کے مالکان میں 51فیصد نوجوان ہیں،مملکت بھر میں کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی تعداد 1.3ملین ہے، ان میں سے 4لاکھ کا تعلق ریاض ریجن جبکہ 3لاکھ 13ہزار کا مکہ ریجن سے ہے،سب سے کم کاروباری ادارے حدود شمالیہ اور باحہ ریجنز میں ہیں، حدود شمالیہ میں 15ہزار اور باحہ ریجن میں صرف 13ہزار کاروباری ادارے ہیں،رپورٹ کے مطابق 2017سے 2022تک لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ 21.2فیصد سے بڑھ کر 34.7تک پہنچ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین کو حادثہ، ایک شخص ہ...

نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 50زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے گائوں وورشوٹن میں مسافر ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ حادثہ پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اتر گئی،حکام کے مطابق ٹرین کو حادثہ پٹری کے قریب پڑے تعمیراتی آلات کے باعث پیش آیا اور ٹرین کھیتوں میں جا گری جب کہ ایک بوگی میں آگ بھی بھڑک اٹھی، مسافر ٹرین میں 60افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 50افراد زخمی ہوئے ہیں، شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 30زخمیوں کو موقعے پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا میں سزائے موت ختم، عمر قید 30سے 40س...

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30سے 40سال تک محدود کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا، ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں،اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکیگا،جب کہ عمر قید کی مدت کو 30سے بڑھا کر 40سال تک محدود کیاجاسکے گا، منظور شدہ ترامیم قتل اور منشیات سمگلنگ سمیت 34جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا میں 2018سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کا خلائی مشن ایک بار پھر چاند پر جانے ک...

ناسا نے نصف صدی بعد انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کا آغاز کردیا، مشن بھیجنے کے لیے خاتون سمیت چار خلا نووردوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا،غیرملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا، چاند پر جانے والوں میں ریڈوائزمین، وکٹرگلوور، کرسٹینا ہیماک اور جیریمی ہینسن مشن میں شامل ہوں گے، آرٹیمس ٹو مشن 2024پچاس سال بعد ناسا کا پہلا انسان بردار چاند مشن ہے، امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پہلی بار اس مشن کے لیے امریکی خاتون خلانورد کرسٹینا کوچ کو شامل کیا ہے، کرسٹینا کوچ کو سب سے طویل مسلسل خلائی پرواز کرنے والی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے، ناسا کے مطابق آرٹیمیس مشن مریخ کے بارے میں بھی نئی کھوج لگائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے نیویا...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں،سابق امریکی صدر اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752میں نیویارک کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا،سابق امریکی صدر نے 2بوئنگ J4ER-757طیارے میں سفر کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا،ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلیے گئے ہیں،نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی،امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہ رمضان ، مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی ت...

رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی،سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ۖ میں عبادات کیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، رمضان المبارک کے دوران عبادت اور افطا...

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت میں رمضان کا مقدس مہینہ انتہائی احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مسلمان نئی دہلی کی عظیم الشان تاریخی جامع مسجد میں جمع ہوئے۔

مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں  چاند نظر آنے کے بعد بھارت میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوا ہے۔

تقریباً 30 دنوں تک مسلمان طلو ع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور رمضان کے اختتام تک رات میں اجتماعی عبادت کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ عیدالفطر سے قبل تک جاری رہتا ہے۔

 

بھارت ، نئی دہلی کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے دوران ایک شخص روزہ افطار کرنے کے لئے افطاری کا سامان تقسیم کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

بھارت ، نئی دہلی کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے دوران مسلمان خواتین افطار کے لئے سامان تیار کررہی ہیں ۔(شِنہوا)

 

بھارت ، نئی دہلی کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے دوران افطار کے بعد نماز ادا کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

 

بھارت ، نئی دہلی کی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے دوران مسلمان مردوخواتین روزہ افطار کرنے کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

 

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثقافت دلوں کو اور فنون دنیا کو آپس میں جوڑسک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں ان معروف عرب فنکاروں کے نمائندوں کو جوابی خط لکھا ہے جنہوں نے دورہ چین کے دوران  "شاہراہ ریشم فنکاروں کی ملاقات" میں شرکت کی تھی۔

صدر شی نے ان کی حوصلہ افزائی بھی ہے تاکہ وہ چین۔ عرب دوستی کی عکاسی کرتے مزید فن پارے تخلیق کریں اور اپنے لوگوں میں دوستی بڑھانے کے لئے نیا کردار نبھائیں۔

شی نے خط میں کہا کہ ثقافت دلوں کو اور فنون دنیا کو آپس میں جوڑسکتا ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم کے افتتاح سے لیکر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون تک، چینی اور عرب تہذیبوں کے درمیان تبادلے ہزاروں سال پر محیط ہیں۔

 شی نے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام پر منعقدہ پہلے چین۔عرب سربراہ اجلاس میں چین اور عرب ریاستوں نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ عرب برادری کے قیام پر ہر ممکن کوشش کرنے بارے اتفاق کیا تھا۔

شی نے کہا کہ چین۔ عرب تعلقات اب ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ امید ہے مزید عرب فنکار چین کا دورہ کریں گے اور بہترین مہارت سے مزید فن پارے تخلیق کریں گے جو چین۔ عرب ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں معاون ہوں گے۔

 شی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ چین میں اپنے تجربات اور سمجھ بوجھ کا تبادلہ کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عرب دوست ، چین کو محسوس کرسکیں، اسے جان سکیں اور چینی عوام کے ساتھ ملکر نئے دور میں چینی اور عرب تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور پرسیکھنے کا ایک نیا باب رقم کرسکیں۔

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلال احمر کا خیرپور میں ریلیف آپریشن مکمل، 5...

سندھ کے سیلاب سے انتہائی متاثرہ ضلع خیر پور کی یونین کونسل صابر رند، مھر ویسر، لیاری، کوٹ ڈیجی اور محبت وا میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے 2ہزار متاثرہ گھرانوں میں آٹا، چاول سمیت 51 کلو گرام پر مشتمل راشن پیکج تقسیم کیا گیا. ایک ہزار متاثرین سیلاب کو فیملی ٹینٹ سمیت امدادی سامان بھی تقسیم کیا جا رہا ہے. یونین کونسل شادی شہید، شاہ بگھیو، گودڑو،تالپور وڈا میں ایک ہزار افراد مستفید ہوں گے. سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تسلسل سے جاری ہیں. کوئی دوسرا ادارہ متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت کو موجود نہیں. ہلال احمر متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھے گا. انہوں نے سربراہ فلڈ ریلیف ریسپانس زوالفقار احمد کی زیر نگرانی جہانزیب بلوچ، احتشام الدین کیرو، عبد القدوس، رضاکاروں پر مشتمل ریسپانس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر دکھی انسانیت کی خدمت کا امین ہے.ہلال احمر پاکستان متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا.ہلال احمر پاکستان کی ٹیم نے دکھی انسانیت خدمت میں تاریخ رقم کی ہے.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،انسداد دہشت گردی...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے تمام 91 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے بری کردیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر توڑپھوڑ کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ ملزمان کو 20 دن سے جیل میں رکھے ہوئے ہیں، کل یہ بے گناہ نکلے تو ذمہ دار کون ہو گا؟ جو ملزم پیش ہوئے انکی حالت دیکھی آپ نے بچے اور بوڑھے تھے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ملزمان لمبے عرصے کیلیے جیل میں ڈالے رکھیں عدالت نے متعلقہ حکام کو کہا کہ آپ نے گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ اور انکے رول کا تعین کرنے میں تاخیرکی، آپ 18دن سے ملزمان کو کسٹڈ ی میں رکھے ہوئے ہیں اب آپ چاہتے ہیں عدالت فیصلہ نہ کرے۔ دوران سماعت وکیل ملزمان علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان 4 دفعہ پیش ہو چکے ملزمان کو بغیر کسی جرم کے جیل میں رکھنا کون سا قانون ہے۔ تاحال ملزمان کا کوی رول سامنے نہیں لایا جاسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی...

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، انتخابات کیلئے 10اپریل کو وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 20ارب فراہم کرے،اگر تاخیر کی گئی تو الیکشن کمیشن عدالت کے پاس جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات غیر آئینی طورپر 13دن تاخیر کا شکار رہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دیئے گئے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلقوائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عدالت عظمیٰ نے پنجاب اور خیبر پختوانخوا التوا کیس میں تاریخی فیصلہ سنایا ، آج ایک آئینی مسئلہ حل ہوا اور آئین کی بالادستی قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی وکالعدم قرار دے دیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، انتخابات کیلئے 10اپریل کو وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 20ارب فراہم کرے،اگر تاخیر کی گئی تو الیکشن کمیشن عدالت کے پاس جائے گا اور حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی،عدالت نے وفاقی حکومت، نگران حکومت اورآئی جی پنجاب کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق ہدایت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات غیر آئینی طورپر 13دن تاخیر کا شکار رہے،الیکشن پروگرام جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا،انتخابات جو 30اپریل کو ہونا تھے وہ 14مئی کو ہوں گے،اس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،عدالت نے 5رکنی بینچ کا فیصلہ واضح طورپر اکثریتی قرار دیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دیئے گئے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،14مئی کو پنجاب کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے ملک میں ایمرجنسی اور مارشل لاء لگانے کے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور بینظیر بھٹو کا صاحبزادہ آئین کے دفاع کی بجائے آئین شکن عناصر کی زبان بول رہا ہے، پیپلز پارٹی نے بھٹو کا نظریہ دفن کردیا اب یہ زرداری کی جماعت بن گئی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر الیکشن سے متعلق فیصلے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چار اپریل ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن ہے اس روز مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ملک میں مارشل لاء اور ایمرجنسی کی باتیں کررہا ہے جبکہ اس کے نانا (ذوالفقار علی بھٹو) اور والدہ (بینظیر بھٹو) نے آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے زرداری نے پیپلز پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ آج آئین شکن اور جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی صف میں کھڑا ہے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی بلاول بھٹو کے مارشل لاء اور ایمرجنسی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی طرف سے اس طرح کا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریوں سے فراڈ،سابق چیئرمین ملتان ڈیولپمنٹ ا...

سابق چیئرمین ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف شہریوں سے فراڈ کے کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)شیخ جمیل کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے جب کہ تحقیقات کے لیے شیخ جمیل کے بھائیوں میاں شفیق اور میاں آصف کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ثاقب، سب رجسٹرار کینٹ اور ریوینیو عملے کو بھی ریکارڈ سمیت آج 4 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ سابق چیئرمین ایم ڈی اے نے تحریک انصاف کے دور میں کینٹ ایونیو ہاسنگ سوسائٹی غیر قانونی طور ایم ڈی اے سے منظور کروائی۔ شیخ جمیل نے لوگوں کو موقع پر موجود پلاٹوں سے زیادہ فائلیں بیچیں۔ 2010 سے تاحال کینٹ ایونیو سوسائٹی میں ڈیولپمنٹ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ سابق چیئرمین ایم ڈی اے شیخ جمیل نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

والدپر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والا ناخلف بی...

واہ کینٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے عثمان نے رقم کا تقاضا کیا اور نہ ملنے پر تشدد کرنے کیے بعد گھر سے نکال دیا۔ واہ کینٹ پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے کہ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی خان میں پولیس کا چھاپہ، کالعدم تنظیم...

ڈی آئی خان کے تھانہ درابن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پر کالعدم تنظیم کے رکن نے فائرنگ جس پر جوابی کارروائی میں تنظیم کا رکن مارا گیا، دیگر اراکین فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ہلاک رکن کی شناخت عنصر عباس سکنہ درابن کے نام سے ہوئی، مرنے والے سے دو کلاشنکوف اور تنظیمی جھنڈا برآمد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گز...

وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے اور پاکستان کے عوام اس فیصلے کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قوم کو آئین کی فتح مبارک، فواد چوہدری کا سپر...

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک۔ سماجی رابطے کی ویب صائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس دوسرے بنچ منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اخترنے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا کیس مزید سماعت کے لیے جسٹس ساجدہ محمود کو بھجوایا۔ شہری محمد جنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے، ان کے خلاف 7 دسمبر 2022 کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا کیا گیا تھا، توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اس سے قبل نواز شریف کو بھی نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، اسطرح سے نااہلی کے بعد کوئی بھی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔ شہری کی جانب سے اپنے موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسددا دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے ط...

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسددا دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے جہاں ان کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع ہوگئی۔ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے بطور ڈیوٹی جج کی۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ان کے وکلا نے دلائل دئیے کہ عمران خان کا کیس متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے، متعلقہ جج رخصت پر ہیں، عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، وہ آج پیش نہ بھی ہوں تو کوئی حرج نہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کہاں ہیں، ابھی تک مچلکے بھی جمع نہیں کروائے آپ نے، آپ مجھے بتا دیں عمران خان نے آنا ہے کہ نہیں، ہاں یا ناں میں بتائیں، جو عدالت آئے گا اسی کو ریلیف ملے گا۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان دور نہیں آجائیں گے، جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان 11 بجے تک پہنچ جائیں، اگر عمران خان نہ آئے تو قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے 3 مقدمات جلا گھیرا، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، سکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جج کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جو عدالت میں آئے گا اسی کو ریلیف ملے گا، عمران خان کے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں ہوئے جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا مچلکے جمع کروا دیتے ہیں۔ بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالتی حکم کے بعد پیش ہوئے تو ان کی 13 اپریل تک تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ہول سیل فی کلو قیمت 5 روپے اضافیکے بعد 114 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کو ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 109روپے تھی۔ ہول سیل میں فی کلو قیمت 5 روپے اضافے کے بعد ریٹیل بازار میں چینی کا بھاو 120 روپے کلو ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لا کا لفظ اچ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلاول آپ کے نانا نے آئین بنایا تھا، بلاول بھائی! آپ کے منہ سے مارشل لا کا لفظ اچھا نہیں لگتا۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو سابق وزیرِ اعظم کو پھانسی پر چڑھایا گیا، آج ہی عمران خان اے ٹی سی میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں کیا دہشت گرد ہو سکتے ہیں؟۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اور اہم دن ہے، آج تاریخ کو درست کرنے کا دن ہے، وزارت داخلہ کہتا ہے یا آپ رہیں گے یا ہم رہیں گے، دل کہتا ہے کہ آئین کے مطابق مضبوط فیصلہ آئے گا، اسی بنچ نے ہماری حکومت کے خلاف فیصلہ کیا، ہم نے کسی جج کی تضحیک نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، آج تاریخی لمحات آ پہنچے ہیں، پیپلز پارٹی آج آئین کی بات کرتی ہے لیکن خود عمل نہیں کرتی، آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن ہونے ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رات کو کھلی، عمران خان نے کوئی اٹیک نہیں کیا، انہوں نے عدالت کا احترام کیا، عوام اپنے حقوق کیلئے جدوجد کر رہے ہیں، رضا ربانی آج آئین کی کتاب کیوں نہیں کھول رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی تباہی میں ناقص تعلیمی نظام نے بھی کردا...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی تباہی میں ناقص تعلیمی نظام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا جاتا ہے جبکہ یہاں نظریات کو سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔عجیب و غریب اور فرسودہ نظریات کی تعلیم دینا ملک کے انسانی وسائل کو برباد کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان اور دیگر ممالک کو ہنر مند اور قابل افراد کی ضرورت ہے نہ کہ نظریاتی کارکنوں کی۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں طلباء کو علم و ہنر سے آراستہ کیا جاتا ہے جبکہ ہمارا نظام انھیں ایسی سوچ دینا ہے کہ وہ عملی زندگی میں نہ خود کچھ کر پاتے ہیں اور نہ ہی ملک کو ترقی دے پاتے ہیںاور نہ کہیں انکی ڈیمانڈ ہے ۔

ناروے تعلیم پر اپنے جی ڈی پی کا 6.6 فیصد خرچ کرتا ہے، نیوزی لینڈ تعلیم پر اپنے جی ڈی پی کا 6.2 فیصد اور امریکہ اپنے جی ڈی پی کا چھ فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے جبکہ پاکستان اس اہم ترین شعبہ پرصرف 1.77 فیصد خرچ کرتا ہے جو کرپشن کے بعد ایک فیصد سے بھی کم رہ جاتا ہے ۔یہ قلیل رقم ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جسکی وجہ سے غیر ہنرمند افراد کی فوج پیدا ہو رہی ہے جوملکی ترقی میں کوئی کردار اد انہیں کر پاتی۔پاکستان کا شمار انسانی وسائل پر سب سے کم سرمایہ کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے جسکی وجہ سے سرمایہ کار ملک میں ہنر مند افراد کی کمی سے پریشان رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جس ملک میں چالیس فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہوں، ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جاتے ہوں، اورلاکھوں استادوں کو خود کچھ نہ آتا ہو اسکا مستقبل کیسے روشن ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا دل کے مریضوں کیلئے 'ڈرپ اینڈ...

پنجاب حکومت نے دل کے مریضوں کیلئیڈرپ اینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہارٹ اٹیک پر مریض کو ضروری انجکشن لگا کر ایمبولینس کے ذریعے تحصیل اورڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرائمری انجیو گرافی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دل کے مریضوں کیلئے "ڈرپ اینڈ شفٹ" منصوبہ شروع کیا جائے گا، "ڈرپ اینڈ شفٹ" ابتدائی طورپر پنجاب کے 4 اضلاع شیخوپورہ، قصور، چنیوٹ اور جھنگ میں شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں پرائمری انجیو گرافی کی سہولت نہ ہونے پر مریض کو قریبی بڑے ہسپتال میں شفٹ کردیا جائے گا، ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمبولینس دل کے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرے گی، ریسکیو1122کی سپیشل ایمبولینس میں ٹرینڈ سٹاف اورضروری طبی آلات موجود ہوں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے 9 بڑے ہسپتالوں میں اڑھائی ہزار سے زائد مریضوں کو پرائمری انجیو گرافی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے، پرائمری انجیو گرافی کی سہولت کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کے اے ایس...

رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی میں کے اے ایس بی مضاربہ کی آمدنی 2.5 ملین روپے تک پہنچ گئی جس میں 177 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق قبل از ٹیکس منافع بھی 7.7 ملین روپے سے بڑھ کر 13.9 ملین روپے ہو گیا، جس میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ فی حصص آمدنی 0.08 روپے کے مقابلے میں 0.15 روپے رہی ۔فرسٹ پاک مضاربہ، فرسٹ پرڈینشل مضاربہ اور کے اے ایس بی مضاربہ کے انضمام کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اس کے مکمل ہونے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ انضمام سے آپریشنز کی لاگت کو کم کرکے اور گزشتہ مالی سال سے مضاربہ سیکٹر پر لاگو ٹیکس کے منفی اثرات کو کم کرکے نچلی سطح پر مثبت اثر پڑے گا۔ مضاربہ کا معاشی سائز اسے اپنے لین دین کی نمائش کے سائز کو بڑھانے اور اپنے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے لیے اپنے آپریشنز کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

اے ایس بی مضاربہ کے حریفوں میں ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ، فرسٹ پرڈینشل مضاربہ، پاک گلف لیزنگ کمپنی لمیٹڈ اور او ایل پی مضاربہ شامل ہیں۔اپنے حریفوں کے مقابلے میں، ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ 51.5 ملین مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ سب سے کم کیپ فرم ہے، اس کے بعد کسب مضاربہ 52.4 ملین کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ہے۔ زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایک فرم زیادہ قائم ہے جس میں مالی استحکام، منافع اور ترقی کی صلاحیت زیادہ ہے۔کسب مضاربہ مضاربہ کمپنیز اینڈ مضاربہ فلوٹیشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس، 1980 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔ مضاربہ ایک کثیر مقصد ادارہ ہے جو اجارہ فنانسنگ، مشاعرہ فنانسنگ، مضاربہ فنانسنگ، کم کرنے والے مشارکہ، اور سکوک فنڈز اور مکوئل بانڈز میں سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس، الیکشن کمیشن...

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی )میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار د یتے ہوئے الیکشن شیڈول بحال کردیا، جس میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی، عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے،آئین اور قانون الیکشن کمیشن کو تاریخ میں توسیع کی اجازت نہیں دیتا،پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی، الیکشن شیڈیول پر جتنا عمل ہوچکا وہ برقرار رہے گا، کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 10 اپریل تک دائر ہوں گے، وفاقی و صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں ، الیکشن کمیشن فنڈز ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا چیمبر میں جائزہ لیا جائے گا، فنڈز نہ ملے تو متعلقہ حکام کو عدالت حکم جاری کرے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے فنڈز کی کمی ہوئی تو کمیشن عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے قرآن کی آیت سے ابتدائی فیصلہ سنانیکا آغاز کیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو انتخابات کرانیکا حکم غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین الیکشن کمیشن کو 90 دن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالت نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو غیر قانونی حکم جاری کیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات کا شیڈول بحال کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی 10 اپریل تک الیکشن کی سکیورٹی کا مکمل پلان پیش کریں۔ وفاقی حکومت کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔اگر وفاقی اور نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کی معاونت نہ کی تو کمیشن سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔پنجاب الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کیے جائیں گے۔ اپیل فائل کرنے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہوگی اور اپیلوں پر نظرثانی 18 اپریل تک ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اریل کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو الیکشن نشانات 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو الیکشن کمیشن فنڈز وصولی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ بینچ ممبران کے چیمبر میں دی جائے گی۔ فنڈز جاری نہ ہوئے تو عدالت رپورٹ کی روشنی میں مناسب حکم جاری کرے گی۔ حکومت پنجاب آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر پنجاب اور کیپی کے انتخابات میں تاخیر کے مقدمے کا فیصلہ 6 سماعتوں کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ منگل کو وزارت دفاع کی جانب سے سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، رپورٹ میں انتخابات کے لیے فوج کی عدم دستیابی کی وجوہات بیان کی گئیں۔ کیس کی پہلی تین سماعتیں پانچ رکنی بینچ نے کیں، جسٹس امین الدین نے چوتھی اور جسٹس جمال مندوخیل نے پانچویں سماعت پر کیس سننے سے معذرت کی، جس کے بعد 31 مارچ اور 3 اپریل کو چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

آخری سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا پیغام ہے اب بھی وقت ہے مل بیٹھ کر معاملات کا سیاسی حل نکالیں، پاکستانی قوم کی خاطرسیاسی ڈائیلاگ کریں اورکسی سیاسی نتیجے پرپہنچیں، سیاسی ڈائیلاگ نہیں ہوتے تو آئینی مشینری موجود ہے، الزامات لگائے جارہے ہیں کیوں کہ ہرکوئی صرف سیاسی مفادات کو پورا کرنا چاہتا ہے، ایسا نہ ہو کہ دوسرا کوئی غیرضروری معاملہ شروع ہوجائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ اپنے ججز بھی خود چننا چاہتے ہیں؟ یہ کبھی نہیں ہوا کہ اپنے مقدمات سننے کے لیے ججزخود منتخب کیے گئے ہوں، ہمیں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے، پارلیمنٹ اور حکومت کا بہت احترام ہے، انتخابات ایک ساتھ ہونیکا آئیڈیا زبردست ہے، اس کیس میں دو اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی چاہیے ہوگی، ملک میں کوئی سیاسی ڈائیلاگ نہیں ہو رہا، سارا بوجھ وفاقی حکومت پر ہے، وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کی پیش کی گئی وجوہات بھی دیکھیں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی کافی رقم خرچ ہوچکی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کو اس حوالے سے وضاحت دینا ہوگی، تاہم عوام کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے، الیکشن میں بدمزگی ہوئی تو ملبہ عدالت پر آئیگا، سیاسی مذاکرات کا آپشن اسی لیے دیا گیا تھا، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہونے ہیں، مذاکرات کے آپشن کا کوئی جواب نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مڈ کیپ ٹیک...

پاکستان میں مڈ کیپ ٹیکسٹائل اسپننگ ملز نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں مجموعی طور پر 13 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 5.3 بلین روپے کا خالص منافع کمایا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر میں 26 فرمیں شامل ہیں جن میں 10 مڈ کیپس اور 16 سمال کیپس شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج 10 مڈ کیپ ٹیکسٹائل ملوں میں سے آٹھ نے خالص منافع کا اعلان کیا۔ گڈون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے 26 ارب روپے کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی، اس کے بعد انڈس ڈائنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی 21ارب روپے، جے کے سپننگ ملز لمیٹڈ، ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور پریمیم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے بالترتیب 17 ارب روپے، 14 ارب روپے اور 10 ارب روپے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ ندیم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ اور سن ریز بالترتیب 5 ارب روپے، 4.7 بلین روپے اور 4.5 بلین روپے کی فروخت پوسٹ کرکے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنشنگ ملز لمیٹڈ اور دین ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے 1.7 ارب روپے اور 14 ملین روپے کی سب سے کم فروخت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاور پلانٹس ،ہائی ویز کی تعمیر اور صنعتی زون...

سی پیک کے تحت پاور پلانٹس ،ہائی ویز کی تعمیر اور صنعتی زونز کے قیام سے پاکستان میں خواتین کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح کم ہے،خواتین میں سے صرف 22فیصدملازمت کرتی ہیں،خواتین کی افرادی قوت کی شرکت میں اہم رکاوٹ تعلیم اور تربیت تک رسائی کا فقدان ہے،ترقی پذیر ممالک میںملازم پیشہ خواتین کی تعداد 50فیصدسے زیادہ ہے، خواتین سی پیک سے وابستہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر اقدامات نے پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت کے لیے بہت سارے مواقع فراہم کیے ہیںلیکن ان کی مکمل شرکت میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں۔ ماہرین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم چیلنج ہے جسے پاکستان میں حکومت اور پالیسی سازوں کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

معروف ماہر اقتصادیات اور قائداعظم یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کی سابق ڈین ڈاکٹر عالیہ ایچ خان نے بتایاکہ اگر درست اقدامات کیے جائیں تو سی پیک مقامی آبادی کو مزدور افرادی قوت میں شامل ہونے کے کافی مواقع فراہم کر سکتا ہے جس کے تحت اقتصادی زونز کو ہنر مند اور نیم ہنر مند مزدوروں کی ضرورت ہوگی۔ ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی تعداد 50فیصدسے زیادہ ہے اور بعض صورتوں میں زونز میں 90فیصدملازمتیں ہیں۔ خواتین کی ملازمت کی اس اعلی سطح اور ملک کی برآمدات کی ترقی میں زونزکے اہم کردار کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں برآمدات پر مبنی عمل صنفی رہا ہے۔اعلی درجے کی نسائی کاری برآمدات پر مبنی صنعت کاری کے حالیہ دور کے لیے منفرد ہے۔ڈاکٹر عالیہ نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت کی شرح کم ہے جہاں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں سے صرف 22فیصدملازمت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت کی شرکت میں ایک اہم رکاوٹ تعلیم اور تربیت تک رسائی کا فقدان ہے۔ بہت سی خواتین سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے پرائمری سطح سے آگے تعلیم تک رسائی حاصل نہیں کر پاتی ہیںجس کی وجہ سے افرادی قوت میں داخل ہونے کے لیے درکار ہنر اور علم حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں ہے جہاں تعلیم اور تربیت تک رسائی محدود ہے۔ اقتصادی پالیسی کے تجزیہ کار اور یو این ڈی پی میں صنفی ماہر ماہین راشد نے کہاکہ زندگی کے معاشی شعبوں میں خواتین کا انضمام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر آپ کی 50 فیصد آبادی معیشت میں حصہ نہیں لے رہی ہے تو آپ کسی ملک کی مکمل صلاحیت کے مطابق نہیں رہ سکتے۔بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت پاکستان میں اس کی لیبر فورس کا ایک بڑا حصہ غیر رسمی مزدوری کے شعبے میں کام کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان خواتین کے لیے درست ہے جن کے غیر رسمی شعبے زراعت، لائیو سٹاک، ٹیکسٹائل اور گھریلو سرگرمیوں میں کام کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

خواتین کی ملازمتوں میں اضافے کے لیے سی پیک کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ پاور پلانٹس اور ہائی ویز کی تعمیر، نئی صنعتوں کی ترقی اور صنعتی زونز کے قیام سے پاکستان میں خواتین کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے وابستہ فوائد بے شمار ہیں لیکن خواتین اس اقدام کے تحت تیار کیے جانے والے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ان پروگراموں کا مقصد ان خواتین کو ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے جو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتی ہیں یا اپنی موجودہ صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہ پہلے سے زیادہ تنخواہ کے پیمانے کے ساتھ بہتر ملازمتیں تلاش کر سکیں۔اگر کوششیں اسی طرح جاری رہیں اور پالیسی سازوں کو مرکزی دھارے میں شامل افرادی قوت میںخواتین کی شمولیت کی اہمیت کا احساس ہو جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ چند سالوں میں ہم پاکستان میں خواتین میںلیبر فورس کی شرکت میں نمایاں بہتری دیکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی 40 فیصد آبادی شہری علاقوں میں مقی...

پاکستان کی 40 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے اور یہ تناسب 2050 تک بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ جائیگا،2030 تک آلودگی کی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت اموات میں 53 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے،2050 تک زیادہ تر شہروں میں گاڑیوں کی تعداد دوگنی ہو جائیگی،طویل مدتی منصوبہ بندی اور بہتر میونسپل سروسز کے ذریعے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،بڑھتی ہوئی آبادی نے پہلے سے ہی تنگ وسائل اور انفراسٹرکچر پر دبائو بڑھادیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی ڈپٹی ڈائریکٹرعظمت ناز نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدتی منصوبہ بندی، گرین اربن موبلٹی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری اور بہتر میونسپل سروسز کے ذریعے شہروں کو مزید لچکدار اور رہنے کے قابل مقامات میں تبدیل کرنے سے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور گرین ہاوس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے شہروں کی لچک اور رہائش کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔

پاکستان میںبہت سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کی طرح تیزی سے شہری کاری اور بڑھتی ہوئی آبادی نے پہلے سے ہی تنگ وسائل اور انفراسٹرکچر پر دبائو بڑھایا ہے جس کے نتیجے میں رہائش کی خراب صورتحال اور صاف پانی، صفائی اور صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی خدمات تک ناکافی رسائی ہے۔ عظمت ناز نے کہا کہ پاکستان کی تقریبا 40 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے اور یہ تناسب 2050 تک بڑھ کر تقریبا 60 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کے لیے میونسپل سروسز کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کو بہتر بنانے سے خدمات کی فراہمی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تاکہ شہری رہائشیوں کو بنیادی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی روایتی طور پر طویل مدتی منصوبہ بندی کے بجائے مختصر مدت کے حل پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منصوبہ بند شہری ترقی کے نتیجے میں غیر رسمی بستیاں اور کچی آبادیاں تعمیر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان بستیوں میں بنیادی خدمات اور انفراسٹرکچر کا فقدان ہے جہاں کے رہائشی اکثر نازک حالات میں رہتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے نوٹ کیا کہ طویل المدتی منصوبہ بندی جس میں تمام رہائشیوں پر غور کیا جائے اور بنیادی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے شہری رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں شہری ترقی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔عظمت ناز نے کہا کہ اس نقطہ نظر کے لیے پالیسی اصلاحات، ادارہ جاتی مضبوطی اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہری انفراسٹرکچر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور شہری ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی اصلاحات متعارف کر سکتی ہے جومربوط خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔شہری بنیادی ڈھانچے اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری بھی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع شمسی اور ہوا میں سرمایہ کاری اخراج کو کم کر سکتی ہے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے۔ عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 10 بڑے شہروں کو گرین ہاوس گیس کے اخراج اور فضائی آلودگی کی بلند سطحوں میں اہم کردار ادا کرنے والوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

توانائی کے استعمال، ٹرانسپورٹ، صنعت اور فضلہ سے بڑے پیمانے پر اخراج نے ان شہری علاقوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ کیا ہے جورہائشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ پاکستان میں فضائی آلودگی کو بین الاقوامی سطح پر قائم کردہ معیارات کے مطابق کم کرنے سے 2030 تک آلودگی کی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت اموات میں 53 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے اور 2040 تک اس کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی لاگت میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ 2050 تک زیادہ تر شہروں میں گاڑیوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہونے کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔سبز شہری ٹرانسپورٹ کی طرف منتقل ہونے سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آسکتی ہے۔میونسپل سروسز کو بہتر بنانے خاص طور پرکچرے کو پھینکنے میں 25 فیصد کمی کے نتیجے میں 2035 تک ٹھوس فضلہ کے انتظام سے اخراج میں مجموعی طور پر 50 فیصد کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہ...

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرارت مرتب ہورہے ہیں۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 291 روپے کا ہو گیا۔ شرح سود میں اضافے کے خدشات،سیاسی عدم استحکام سیاسٹاک مارکیٹ متاثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 300 پوائنٹس کی گراوٹ،اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس گرکر39ہزار 590 پوائنٹس پرآگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت (آج) ع...

نواسہ رسول حضرت امام حسن کا یوم ولادت15رمضان المبارک5اپریل بدھ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل پر روشنی ڈالیں گے۔آ پ 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے رسول خدا ۖ نے آپ کا نام حسن رکھا۔حضرت امام حسن 28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ سیاچن گیاری سیکٹر کے شہداء کی گیارہویں...

سانحہ سیاچن گیاری سیکٹر کے شہداء کی گیارہویں برسی7اپریل کو منائی جائے گی۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔سات اپریل 2012 ء کوسیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ بیس سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔ اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو ممکن کر دکھایا۔گیاری سیکٹر پر امدادی سرگرمیاں ڈیڑھ سال تک جاری رہیں جس میں امریکہ، جرمنی سمیت کئی ملکی ماہرین کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اس سانحے میں ایک سو انتیس آرمی کے افسر اور جوانوں سمیت 140 افراد شہید ہو گئے تھے جن میں سے 114کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ سانحہ گیاری کے بعد ہونے والا تاریخی آپریشن ہمیشہ عزم وہمت کی شاندار مثال رہے گا۔اس دن کی مناسبت سے ہرسال پاک آرمی اورقوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف قوال غلام فرید صابری کی29ویں برسی 5اپر...

معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی29ویں برسی 5اپریل بدھ کو منائی جائے گی وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی سننے والوں میں بے پناہ مقبول تھے۔غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی گائی گئی قوالیوں میں ''بھر دو جھولی میری یا محمد ۖ''، ''تاجدار حرم ہو نگاہ کرم''، ''میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا'' اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔غلام فرید صابری5اپریل 1994ء کودل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں