چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں وزارت تجارت کے شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری انتظامیہ کے ڈائریکٹر ژو بنگ گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں وزارت تجارت کے ماتحت چائنیز اکیڈمی برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کی نائب صدر ژانگ وائی گفتگو کررہی ہیں ۔ (شِنہوا)
چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں روسی ثقافتی تھیم پارک وولگا مانور میں لوگ تفریح میں مگن ہیں۔ (شِنہوا)
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دھماکے کے بعد جائے وقوع کا منظر ۔ (شِنہوا)
غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایک لڑکا ملبے پر بیٹھا ہے۔ (شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز منی بس میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے پیر کو سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز شام کو کابل کے علاقے دشت برچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔ قبل ازیں کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت اور 14 دیگر زخمیوں کا بتایا تھا،جو تمام عام شہری تھے۔ داعش نے مبینہ طور پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
غزہ (شِنہوا)غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کر گئی۔غزہ میں وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 249 فلسطینی جاں بحق اور 510 زخمی ہوئے۔بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 23ہزار84 اور زخمیوں کی تعداد 58ہزار926 ہو گئی ہے۔
تیانجن(شِنہوا)چین اور امریکہ کے سائنسدانوں نے آن آف سوئچ کے ساتھ گرافین سے ایک قابل عمل سیمی کنڈکٹر بنایا ہے، کاربن مواد سے بنا سیمی کنڈکٹر الیکٹرانک صلاحیت کے لحاظ سے سلیکان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔کاربن ایٹمز کی صرف ایک تہہ سے بنا دو جہتی مواد،گرافین فی الحال اس حوالے سے سب سے زیادہ امید افزا الیکٹرانک مواد سمجھا جاتا ہے۔تاہم،جب سیمی کنڈکٹرز میں الیکٹران کم اور زیادہ توانائی والے زون کے درمیان داخل ہوتے ہیں تو گرافین کے زیرو بینڈ گیپ ڈھانچے کے نتیجے میں توانائی میں کوئی فرق نہیں پڑتا جو پہلے اسے الیکٹرانک کمپیوٹنگ سسٹم میں 1 اور 0 کی نمائندگی کے لیے استعمال ہونے سے روکتا تھا۔تیانجن یونیورسٹی اور جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے 0.6 ای وی کے بینڈ گیپ کے ساتھ سنگل کرسٹل سلیکان کاربائیڈ (ایس آئی سی) سبسٹریٹس پر گرافین تیار کرکے بینڈ گیپ کو کھولنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس کے علاوہ، تحقیقی ٹیموں کے تیار کردہ گرافین کی کمرے کے درجہ حرارت پر نقل و حرکت سلیکان کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ا س وجہ سے یہ کیمیکل، میکانکی اور تھرمل طور پر مضبوط ہے جسے روایتی سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن تکنیک کے ساتھ ترکیب کیا جا سکتا ہے۔
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیارعلاقے میں چار بڑی زمینی بندرگاہوں کی درآمدی وبرآمدی مالیت جنوری سے نومبر 2023 تک 4ارب56کروڑیوآن(تقریبا 64 کروڑ22 لاکھ ڈالر) رہی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80.2 فیصد زیادہ ہے۔شی ژانگ خود اختیارعلاقے کی 12ویں پیپلز کانگریس کے دوسرے مکمل اجلاس میں علاقائی محکمہ تجارت کی طرف سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق اس مدت کے دوران، گیرونگ، بورنگ، ژام اور لیکتسے کی بندرگاہوں سے مجموعی طور پر1لاکھ 29ہزار900ٹن سامان کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال سے47.4 فیصد زیادہ ہے۔اسی مدت کے دوران، اندرون ملک اور باہر جانے والی گاڑیوں کے بندرگاہوں کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 11ہزار84 رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت110.2 فیصد اضافہ ہوا۔
بیجنگ (شِنہوا) ماہرین نے کہا ہے کہ چین جیسے جیسے ادارہ جاتی کھلے پن میں پیشرفت اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندیاں کم کررہا ہے ویسے ہی عالمی سرمایہ کاروں کے لیے چین کی ترقی کے فوائد میں حصہ دار بننے کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس کے تیسرے پروگرام میں سرکاری عہدیداروں اور ایک نجی کاروبار کے سربراہ نے چین کی غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری پر اظہارخیال کیا۔وزارت تجارت کے ماتحت چائنیز اکیڈمی برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کی نائب صدر ژانگ وائی نے کہا کہ ادارہ جاتی کھلے پن کا مقصد کھلے پن کے عمل میں دنیا بھر کے لئے وسائل مختص کرکے معاشی ترقی میں پیشرفت کرنا ہے۔ژانگ نے کہا کہ ادارہ جاتی کھلا پن مستحکم کرنا چینی معیشت میں اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کا ایک بہت مثر طریقہ ہے اور یہ تعاون کی ایک بہت اہم شکل بھی ہے۔چین کی ریاستی کونسل نے دسمبر 2023 میں چائنہ (شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی خطہ (ایف ٹی زیڈ) کو اعلی معیار کے عالمی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرکے اعلی سطح کے دارہ جاتی کھلے پن میں پیشرفت کا ایک جامع منصوبہ جاری کیا تھا۔منصوبے میں 7 شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 80 اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جن میں اشیا اور خدمات میں تجارت آسان بنانا ، ڈیجیٹل تجارت کا فروغ اور جملہ حقوق (آئی پی آر) کے تحفظ سے متعلق اقدامات میں اضافہ شامل ہے تھا۔شنگھائی ایف ٹی زیڈ مینجمنٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار ژا یوگانگ نے گول میز کانفرنس میں بتایا کہ ادارہ جاتی کھلا پن غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضمانت مہیا کرتا ہے۔ژا نے کہا کہ جامع منصوبہ غیر ملکی درآمد کنندگان اور اشیا تیار کرنے والوں کو شنگھائی ایف ٹی زیڈ میں کسٹمز پری رولنگ میں درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے جو تجارتی سرگرمیوں میں پیشرفت کے لئے ایک پالیسی تعاون ہے۔ژا کے مطابق اس منصوبے میں ٹرانزٹ سامان کے لئے آئی پی آر تحفظ نظام میں وسیع تر دائرہ کار اور اعلی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کی ضمانت بھی مہیا کی گئی ہے۔چین میں اعلی معیار کا کھلا پن ، وسیع مارکیٹ اور مربوط صنعتی نظام پر مشتمل ہے چین کی مجموعی ملکی پیداوار فی کس 12 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہوچکی ہے ملک میں متوسط طبقہ کی آبادی 40 کروڑ ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کیف (شِنہوا)روس کے یوکرین میں تازہ فضائی حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے علاقائی حکام نے بتایا کہ پیر کو مغربی خمیلنیتسکی علاقے میں صنعتی تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملے میں دو افراد مارے گئے۔علاقائی گورنر سرگی لائساک نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ وسطی دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں حملے میں ایک 62 سالہ خاتون ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے ،حملے میں ایک شاپنگ سنٹر، اپارٹمنٹ کی عمارت، دو پٹرول سٹیشنز اور 20 سے زیادہ نجی مکانات کو نقصان پہنچا۔علاقائی حکام کے مطابق مشرقی خارکیف کے علاقے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ انٹرفیکس یوکرین خبرایجنسی نے علاقائی گورنر یوری ملاشکو کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی شہرزاپوریزیزیا پرہونے والے پانچ میزائل حملوں میں چار مرد اور ایک خاتون زخمی ہو ئے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کی منظوری سے لیاوننگ کی صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے سابق ڈپٹی جنرل منیجرشو وین رونگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس پی پی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ شو کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے کئے جانے کے بعد اسے قانونی چارہ جوئی کے لیے استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں حکمران جماعت عوامی لیگ (اے ایل) نے 298 میں سے 223 نشستیں جیت لی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر قاضی حبیب الاول نے پیر کو بتایا کہ 300 نشستوں میں سے ایک حلقے کے نتائج موصول ہونے میں تاخیر ہوئی جبکہ ایک حلقے میں آزاد امیدوار کے انتقال کر جانے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی۔بنگلہ دیش میں حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 151 نشستیں حاصل کرنالازمی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 12ویں پارلیمانی انتخابات میں ووٹر ٹرن آٹ 41.8 فیصد رہا، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے۔
ٹوکیو(شِنہوا)سابق جاپانی وزیراعظم آنجہانی کاکوئی تاناکا کی ٹوکیو میں رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔ سرکاری نشریاتی ادارے (این ایچ کے) کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو فائرڈیپارٹمنٹ کو پیر کو سہ پہر تقریبا 3بج کر20 منٹ(مقامی وقت)ٹوکیو کے بنکیو وارڈ میں واقع رہائش گاہ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ این ایچ کے کے مطابق آگ بجھانے کے لیے لگ بھگ 20 فائر ٹرک اور دیگر گاڑیاں روانہ کی گئیں اور شام5بج کر40 منٹ کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے رہائشی کمپانڈ کے اندر تقریبا 800 مربع میٹر کا علاقہ جل کر راکھ ہوگیا اور لکڑی کا دو منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، فوری طور پر زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
برسلز(شِنہوا)یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا ہے کہ انہوں نے جون میں رکن یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پی) کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ جولائی میں یورپی کونسل کی صدارت سے قبل از وقت رخصت ہو جائیں گے۔بیلجیئم کے میڈیا سے گفتگومیں چارلس مشیل نے کہا کہ ایک یورپی رہنما کے طور پر اپنی چار سالہ مدت پر غور کرتے ہے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنے گزشتہ سالوں کے کام کا حساب دوں اور یورپ کے مستقبل کے لیے ایک پروجیکٹ تجویز کروں۔"مشیل کا موجودہ مینڈیٹ نومبر میں ختم ہو رہا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات جون میں ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں لبرل ریفارمسٹ موومنٹ پارٹی کی فہرست کی قیادت کریں گے جس کے وہ سابق رہنما ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 16 جولائی کو بطور ایم ای پی حلف اٹھانے تک یورپی کونسل کے صدر کے طور پر اپنا کام جاری رکھوں گا۔مشیل نے 2019 کے اواخر سے یورپی یونین (ای یو) کے 27 رکن ممالک کے حکومتی رہنماں کے گروپ، یورپی کونسل کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں تین ماہ سے جاری تنازعہ ممکنہ طور پر 2024 میں جاری رہے گا اور دوسرے محاذوں تک پھیل جائے گا۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلیوی نے یہ بات مغربی کنارے کے دورے کے دوران کہی جو 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقہ ہے۔حلیوی نے کہا کہ 2024 "چیلنج" ہوگا اور اسرائیل "یقینی طور پر غزہ میں سال بھر لڑائی میں شامل رہے گا"، اس کا مطلب یہ ہے کہ غزہ پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی دھڑے حماس کے ساتھ موجودہ تنازعہ کی شدت کم ہوسکتی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے "دوسرے محاذوں، خاص طور پر مغربی کنارے" پر تشدد کے ممکنہ پھیلا کے بارے میں بھی خبردار کیا جہاں غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سیجاری تنازعہ کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔حلیوی نے یہ بھی کہا کہ آئی ڈی ایف لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر دبا میں اضافہ کرے گی جہاں اس نے حالیہ مہینوں میں شیعہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ "حزب اللہ نے اس جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم ان کو تیزی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ فوج کی "ایک ذمہ داری و فرض ہے کہ وہ شمالی باشندوں کو محفوظ طریقے سے ان کے گھروں کو لوٹنے میں سہولت فراہم کرے۔"غزہ میں قائم وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار835 اور زخمیوں کی تعداد 58 ہزار 416 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ حماس کے حملے میں اسرائیل میں تقریبا1 ہزار 200 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 10 جنوری سے نئے ریلوے آپریٹنگ پلان پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی نے پیر کو بتایا کہ نئے منصوبے کے تحت، ملک بھر میں 233 مسافر ٹرینیں نئی شامل کی جائیں گی، جس سے مسافرٹرینوں کی کل تعداد 11ہزار 149ہو جائے گی۔ایڈجسٹمنٹ کے بعد ملک میں چلنے والی ٹرینوں کی کل تعداد 22ہزار264 ہوجائے گی،جوموجودہ شیڈول کے مقابلے میں 40 کا اضافہ ہے۔آپریٹرکے مطابق ملک بھر میں نئی ٹرین لائنوں اور سٹیشنز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کا مقصد گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاو گریٹر بے ایریا اور بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے جیسے علاقوں میں رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال کے آغاز سے صحت کے حکام حاملہ اور زچگی کے دوران ان خواتین کے لیے طبی علاج کی خدمات کا سالانہ جائزہ شروع کریں گے جن کی حالت نازک ہے۔قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) کے مطابق ایک تشخیصی اسکیم جاری کی گئی ہے جس کا مقصد مقامی طبی اور صحت کے اداروں کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ ان کے علاج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور حاملہ خواتین کے فوری اور شدید حالات میں علاج کرنے کی ان کی صلاحیت کو بڑھایا جائے اور اس طرح زچگی اور شیر خوار بچوں کی حفاظت بہتر طریقے سے ہو گی۔این ایچ سی کے عداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں 2022 میں زچگی کے دوران موت کی شرح 15.7 فی 1 لاکھ ریکارڈ کی گئی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے، جبکہ بچوں کی شرح اموات 4.9 فی 1 ہزار تک کم ہو گئی۔این ایچ سی نے کہا کہ تشخیص کا پہلا دور ستمبر کے اختتام سے پہلے مکمل ہو جائے گا اور 2027 تک نازک حالت کی شکار حاملہ خواتین کے لیے طبی علاج کے نظام اور ٹیکنالوجی کا ایک تشخیصی طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔
بیجنگ(شِنہو) چین کے لاجسٹک سیکٹر میں دسمبرکے مہینے میں تیزتر توسیع ریکارڈ کی گئی۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ (سی ایف ایل پی) کے مطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی ظاہر کرنے لگانے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.5 فیصد رہا جو نومبر سے 0.2 فیصد زیادہ ہے۔50 فیصد سے اوپر انڈیکس توسیع جبکہ اس سے نیچے سکڑن کو ظاہر کرتا ہے۔سی ایف ایل پی کے چیف اکنامسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ نئی طلب میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور کاروبار مستقبل کی ترقی کے لیے توقعات مستحکم ہیں جس کی بدولت دسمبر میں شعبے میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ نے پارٹی میں اپنے طور اصلاح کو فروغ دینے اور بدعنوانی کے خلاف سخت اور طویل جنگ جیتنے پر زور دیاہے۔صدرشی نے ان خیالات کا اظہار 20ویں سی پی سی سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن (سی سی ڈی آئی) کے تیسرے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدرشی نے کہا کہ نئے دور کے گزشتہ 10 سالوں میں بدعنوانی کے خلاف مسلسل کوششوں کے بعد، بدعنوانی کے خلاف جنگ میں زبردست کامیابی حاصل کی گئی، جس میں کامیابیوں کو مکمل طور پر مضبوط کیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ صورت حال سنگین اور پیچیدہ ہے۔چینی صدر نے سخت اور طویل جنگ جیتنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بدعنوانی کے خلاف کوششوں میں نئی پیش رفت اور بدعنوانی کی افزائش کی بنیاد اور حالات سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، ژا لیجی، وانگ ہوننگ، کائی چھی اور ڈنگ شیوشیانگ نے اجلاس میں شرکت کی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں گھریلو آلات کی پیداوار میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں دوہرے ہندسے کی ترقی ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں ریفریجریٹرز کی پیداوار 8 کروڑ 81 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.5 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 12.6 فیصد اضافے سے 22 کروڑ 33 لاکھ 40ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح واشنگ مشینوں کی پیداوار بھی 9 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزاریونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت20 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقررہ حجم سے بڑے فرنیچر کے کاروباری اداروں کی آمدنی اسی مدت کے دوران 579 ارب 66 کروڑ یوآن (تقریبا 82 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد کم ہے جبکہ ان کا منافع بھی کل 30 ارب 15 کروڑ یوآن رہا جوگزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد کم ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں مہمان مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافے کے لئے اپنے کاروباری ماحول بہتر بنانا جاری رکھے گا۔وزارت تجارت کے شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری انتظامیہ کے ڈائریکٹر ژو بنگ نے کہا کہ ایک مضبوط کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے آسان رسائی، سہولت اور تحفظ فراہم کرتا ہے اور یہ سب غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق چینی قانون میں موجود ہے۔چین میں یہ قانون یکم جنوری 2020 کو نفاذ ہوا تھا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے قانونی معیار کا ایک جامع اور بنیادی مجموعہ شامل ہے جس کا مقصد ان کے حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے۔چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری قانون نے غیر ملکی ادارں کے خدشات دور کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہل اور آسان بنایا اور اس میں داخلے، فروغ، تحفظ اور انتظام کی دفعات کو مربوط کیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ماتحت چائنیز اکیڈمی برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کی نائب صدر ژانگ وائی کی رائے میں چین کے کھلے پن کے مختلف مراحل میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقعات میں تبدیلیاں آئیں اور ملک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظام اور فروغ میں بہتری کا سلسلہ کبھی ترک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی کم لاگت کارکردگی، بھرپور معاون سہولیات، سازگار کاروباری ماحول اور وسیع مواقع کشش کا باعث ہیں۔غیرملکی سرمایہ کاری کی مختصر منفی فہرست ، تاریخی غیر ملکی سرمایہ کاری قانون، اور صوبہ ہائی نان میں سرحد پار خدمات کی تجارت کے لئے پہلی منفی فہرست کے ساتھ ساتھ چین غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے ترقیاتی گنجائش میں اضافے اور اپنی غیرمعمولی وسیع مارکیٹ میں حصہ دینے کے لئے ادارہ جاتی فوائد مہیا کررہا ہے۔چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس ایک میڈیا بات چیت کا پلیٹ فارم ہے جس کا آغاز شِنہوا نیوز ایجنسی نے کیا ہے جس کا تیسرا پروگرام غیرملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کے ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ (ایف اے آئی) میں گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کل سرمایہ کاری 36 کھرب یوآن (تقریبا 506 ارب 84 کروڑ ڈالر) رہی۔اعداد و شمار کے مطابق سڑکوں میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ گزشتہ سال کی نسبت 1.2 فیصد بڑھ کر 26 کھرب یوآن ہو گیا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی آبی گزرگاہوں پر سرمایہ کاری 182 ارب 90 کروڑ یوآن ہوئی جو گزشتہ سال پہلے کے مقابلے میں 23.7 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران بندرگاہوں پر مال برداری اور کنٹینرز کی آمدورفت میں زبردست اضافہ ہوا۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران بندرگاہوں پر ملک کی مال برداری کی نقل و حمل کل 15 ارب 51 کروڑ ٹن رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔وزارت کے مطابق خاص طور پر بندرگاہوں پر غیر ملکی تجارتی سامان کی نقل وحمل میں گزشتہ سال پہلے کے مقابلے میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔اسی عرصے میں چین کی بندرگاہوں پر کنٹینرز کے 28 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) کی آمد روفت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد زائد ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین میں گودام ذخائر کے شعبے میں دسمبر کے دوران مستحکم کارکردگی دیکھی گئی جس نے مسلسل 11 ماہ سے توسیعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سروے کے مطابق اس شعبے کی ترقی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 51.6 فیصد رہا جو نومبر کی نسبت 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔انڈیکس میں 50 فیصد سے اوپر کی ریڈنگ پھیلا اور 50 فیصد کم سکڑا کو ظاہر کرتی ہے۔سروے کے مطابق کاروباری منافع کا ذیلی انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائنٹس کے اضافے سے 52.2 فیصد تک پہنچ گیا جو اس شعبے میں بہتر کارکردگی کا عکاس ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اداروں نے مارکیٹ بارے مثبت نقطہ نظر برقرار رکھا اور کاروباری توقعات کی ریڈنگ گزشتہ ماہ 51.6 فیصد تک پہنچ گئی جس نے پیش گوئی کی کہ گودام ذخیرہ صنعت مستقبل میں مستحکم نمو برقرار رکھے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے اب بھی سازگار حالات موجود ہیں۔شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار ژو بنگ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ عالمی ترقی میں چین کا حصہ تقریبا ایک تہائی ہوگا اور وہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا محرک ہوگا۔ چین کی مستحکم معاشی ترقی کی بنیادیں طویل مدت تک مستحکم رہیں گی۔ژو نے مزید کہا کہ کثیرالقومی ادارے وسیع چینی مارکیٹ ، اختراعی مسابقت اور عالمی اختراع کے عوامل کی بدولت اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔چین کی اعلی ٹیکنالوجی صنعتوں نے جنوری سے نومبر 2023 کے دوران 386.65 ارب یوآن (تقریبا 54.45 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جو کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم کا 37.2 فیصد ہے۔ اس مدت میں چین میں نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 36.2 فیصد اضافہ ہوا۔یہ اعداد و شمار حکومتی پالیسیوں کے ایک سلسلے کے مثر ہونے کو بھی ظاہر کرتے ہیں جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزا صنعتوں کی فہرست ، غیر ملکی مالی تعاون سے چلنے والے تحقیق و ترقی مراکز کے فروغ میں تعاون اور پیداواری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ شامل ہے۔گزشتہ ماہ منعقدہ سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں ملک نے اعلی سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے اور غیر ملکی تجارت و سرمایہ کاری میں مستحکم کارکردگی کو تقویت دینے کا عہد کیا تھا۔مستقبل کے حوالے سے ژو نے کہا کہ مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی جن کے تحت وزارت مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں داخل ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے سخت محنت کرے گی، پائلٹ فری ٹریڈ زونز میں کھلے پن پر سٹریس ٹیسٹ کو تیز کرے گی اور سروس سیکٹر میں بھی کھلے پن کو مزید وسعت دے گی۔ژو کے مطابق بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں چینی مارکیٹ کے بارے میں پر جوش ہیں اور چین میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ "چین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔"
کینبرا (شِنہوا)آسٹریلیا میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شراب بنانے کے عمل سے گرین ہاس گیسوں کے اخراج کی بڑی وجہ شیشے کی بوتلیں ہیں۔گزشتہ دونوں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق شراب سازی کی صنعت میں کل کاربن اخراج کا دوتہائی سے زیادہ حصہ شیشے کی بوتلوں کی پیداوار اور نقل و حمل کا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا (یونی ایس اے) اور یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کی ایک ٹیم نے کی ہے۔تحقیق کے مطابق شراب ایک بوتل کی تیاری سے 1.25 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے اور اس کے منفرد شکل وصورت کی وجہ سے ترسیل کے لئے مزید جگہ اور ایندھن درکار ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا کی تحقیقی ٹیم کے سبراہ جیکب میسیڈس نے آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اگر ہم (بوتل سازی) عمل سے نمٹنے کا کوئی اور طریقہ تلاش کرسکتے ہیں تو ہم زیادہ کاربن کی بچت کرنے والی شراب صنعت کو فروغ دے دسکتے ہیں۔بوتل کا متبادل بیرل ، کین اور پلاسٹک بوتلیں ہیں اور ان تمام کو زیادہ موثر طریقے سے منتقل کیا جاسکتا اور باآسانی ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔میسیڈس اور ان کے ساتھی محققین نے 1 ہزار 200 افراد کا سروے کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی صارفین شیشے کی بوتلوں کو متبادل کے بجائے روایت اور وقار سے جوڑتے ہیں۔جنوبی آسٹریلیا (ایس اے) میں ستمبر 2023 میں شراب سازی کرنے والے ایک گروپ نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بیرل بارے اپنی "ناپسندیدگی " کم کریں تاکہ تیاری پر آنے والی لاگت میں کمی ہو اور اس میں پائیداری آئے۔دسمبر میں صنعت کی تنظیم وائن آسٹریلیا کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں انگور سے تیار ہونے والی شراب میں 55 فیصد حصہ ریاست جنوبی آسٹریلیا کا ہوتا ہے جو شراب سازی کا مرکز ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ کھلے پن کی پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی کمپنیاں چینی مارکیٹ سے فوائد سمیٹ رہی ہیں۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ چائنہ اقتصادی گول میز کانفرنس میں وزارت تجارت کے شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری انتظامیہ کے ڈائریکٹر ژو بنگ نے کہا کہ چین میں سرمایہ کاری کرنے میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے پہلے 11 ماہ میں ملک بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری سے قائم شدہ نئی کمپنیوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 36.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ژو نے کہا کہ برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک سے خاص طور پر سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی مارکیٹ کی بڑھتی کشش کی بڑی وجہ ملک کے کھلنے پن کی کوششوں کا عزم ہے۔ چین کی ریاستی کونسل نے دسمبر 2023 میں چائنہ (شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی خطہ (ایف ٹی زیڈ)کو اعلیٰ معیار کے عالمی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرکے اعلیٰ سطح کے دارہ جاتی کھلے پن میں پیشرفت یک جامع منصوبہ جاری کیا تھا۔
لہاسا (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارخطہ میں رواں سال تعلیمی سبسڈی کے معیار میں ایک بار پھر اضافہ کیا جارہا ہے۔ شی زانگ خود مختار خطے کی 12 ویں عوامی کانگریس کے دوسرے مکمل اجلاس میں غوروخوص کے لئے پیش کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق کاشتکار، چرواہے گھرانوں اور غریب شہری خاندانوں کیپری سکول سے سینئر ہائی اسکول طلبا کو اخراجات کی فراہمی سمیت خوراک اور رہائش کے اخراجات کی فراہمی کی غرض سے خطے میں تعلیم کیلیے "تین ضمانتیں " پالیسی کے تحت سالانہ سبسڈی سال 2024 کے دوران فی کس 90 یوآن (تقریبا 12.67 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 5 ہزار 620 یوآن ہوجائے گی۔علاقائی محکمہ خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سبسڈی میں اضافے سے 7 لاکھ 46 ہزار طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تعلیم کے لیے مختص فنڈز 8.4 فیصد اضافے سے 30.6 ارب یوآن تک پہنچ جائیں گے۔اس خطے میں 15 سالہ سرکاری مالی اعانت سے چلنے والا تعلیمی نظام اور پری اسکول سے لیکر اعلی تعلیم تک کا احاطہ کرنے والا طالب علموں کی مالی معاونت کا نظام قائم ہے۔خطے کی سرکاری ورک رپورٹ سے منسلک ضمیمہ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی سبسڈی میں اضافہ ان 21 کاموں کا حصہ ہے جو رہائشیوں کے ذریعہ معاش کی بہتری کے لئے کئے جارہے ہیں۔فہرست کے دیگر امور میں شہری اور دیہی رہائشیوں کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی سبسڈی میں اضافہ اور بلند علاقوں میں آکسیجن کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون شامل ہے۔
شنگھائی (شِنہوا) چین کے پہلے مقامی ساختہ بڑے کروز بحری جہاز نے 7 دن اور 6 راتوں کا سفر کرکے اپنا پہلا تجارتی سفر مکمل کرلیا جبکہ اس دوران اس نے 1 ہزار 119 ناٹیکل میل کا سفر کیا۔ کروزبحری جہاز " اڈورا میجک سٹی" 3 ہزار سے زائد مسافروں کو لیکر یکم جنوری کو شنگھائی ووسونگ کو بین الاقوامی کروز ٹرمینل سے یکم جنوری کو روانہ ہوا تھا اور اس نے واپسی سے قبل جنوبی کوریا کے جزیرے جی جو کے شہر سیوگ ویپو کے علاوہ جاپانی شہروں ناگاساکی اور فوکواوکا کی بندرگاہوں پر قیام کیا۔ دوران سفر ڈن ہوانگ اکیڈمی کے ماہرین نے 4 لیکچر دیے جن میں ڈن ہوانگ گروٹوس فن کا مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ کروز اور اکیڈمی نے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل نمائش پیش کی۔ کروز جہاز پر موجود مہمان سمندر میں ایک اچھا وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ڈن ہوانگ کے فنکارانہ صلاحیتوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ جہاز تیار کرنے والے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اڈورا میجک سٹی کی لمبائی 323.6 میٹر اور مجموعی وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے جہاز میں کمروں کی تعاد 2 ہزار 125 ہے جس میں 5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس میں 16 منزلیں اور 40 ہزارمربع میٹر پر عوامی اور تفریحی سہولیات ہیں۔ کروزبحری جہاز سی ایس ایس سی کروز ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور اڈورا کروز لمیٹڈ مشترکہ طور پر چلارہے ہیں۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20نے لیگ کے سیزن 2کے لئے کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہے۔ پینل میں پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، صبا کریم، نکھل چوپڑا، وویک رازدان، ایلن ولکنز، سائمن ڈول، ڈیرن گنگا، ڈینی موریسن اور نیل اوبرائن شامل ہیں۔ اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لئے کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ یواے ای کے 3مشہور مقامات ٹی 20کے کچھ نمایاں ستاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کریں گے۔ جبکہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی 20واقعی ایک زبردست کرکٹ مقابلہ ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ستاروں کا امتزاج ہے اس لئے لیگ کو عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو لازمی دیکھنا چاہیئے۔ میں آمدہ ایڈیشن کے لئے کمنٹیٹرز پینل کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان گالف فیڈریشن نے رواں سال اپریل میں ویتنام میں کھیلی جانیوالی فالڈو سیریز کیلے چار رکنی جونیر ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کا اعلان ملتان میں منعقدہ 13ویں نیشنل جونیئر ایمچور گالف چیمپین شپ کے اختتام پر کیا گیا۔ سعد حبیب ملک ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ ایم ضیا، حمنہ امجد اور بشری فاطمہ ٹیم کا حصہ ہونگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم کی برٹش اوپن جونیئر چیمپین شپ میں مایوس کن کارکردگی، قومی جونیئر پلیئرز کسی بھی کیٹگری کے سیمی فائنل راؤنڈ تک میں ناکام رہے جس پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کوچنگ اور سلیکشن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں منعقدہ برٹش جونیر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی انڈر19میں انس شاہ، عثمان ندیم، انڈر17میں عبداللہ نواز،عمیر عاطف،انڈر15میں شاہ زیب نعمان خان، انڈر13میں سہیل عدنان،حذیفہ شاہد جبکہ انڈر11میں حماس علی نے کی لیکن کوئی بھی پلیئر کسی بھی کیٹگری کے سیمی فائنل راونڈ تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے جبکہ انڈر11، انڈر15اور انڈر17کیٹگریز میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن کوئی بھی پلیئر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا جس پر اسکواش حلقوں نے ٹیم سلیکشن اور کوچنگ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حمزہ خان کی بدولت ورلڈ جونیر اسکواش چیمپین ہونے کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی کشمالہ طلعت نے رواں برس ہونے والے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا،جکارتہ میں ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 10میٹر ائیر پستول میں کشمالہ طلعت نے پہلے راؤنڈ میں 575پوائنٹس حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے گولڈ میڈل کیلئے بھارت کی عیشا سنگھ سے مقابلہ کیا،کشمالہ سلور میڈل کی حقدار ٹھہریں لیکن پاکستان کیلئے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرلی،پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری رضی احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ اولمپکس کوٹہ پلیس حاصل کرکے کشمالہ نے پیرس اولمپکس 2024کیلئے جگہ یقینی کرلی ہے،کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں، ان سے قبل گلفام جوذف اور جی ایم بشیر بھی اولمپکس میں جگہ بناچکے پیں،دوسری جانب ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے بھی اولمپکس میں جگہ پکی کرلی ہے جب کہ گھڑ سوار عثمان خان کی کوالیفکیشن پوزیشن مستحکم اور مضبوط ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس)پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے،گرانٹ بریڈ برن نے مزید لکھا کہ 5برس کے دوران 3مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے،یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے گرانٹ بریڈ برن کو مئی میں 2برس کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کیمطابق محمد رضوان اسوقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،قومی کرکٹ ٹیم (آج)سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملاکنڈ(ملاکنڈ میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن جیپ اینڈ بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا، مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا،تفصیلات کے مطابق 73کلومیٹر پر مشتمل ریلی میں پاکستان بھر سے 78جیپ سواروں اور 50بائیکرز نے حصہ لیا، بٹ خیلہ سے شروع ہونے والی ریلی درگئی سے ہوتی ہوئی مالاکنڈ فورٹ پر اختتام پذیر ہوگئی،شاندار تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے۔ انہوں نے شاندار کارگردگی دکھانے والے ڈرائیورز اور بائیکرز میں انعامات تقسیم کئے۔ علاقائی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، شرکا اور مہمانوں نے منتظمین کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد ہوگئیں۔ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جج نے ریٹرننگ آفیسر کا پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی دائرہ کردہ اپیلیں مسترد کردیں۔ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی بھی این اے 59 اور پی پی 23 سے نااہل قرار پائی ہیں، دونوں میاں بیوی پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہوا ہے۔ ان پر گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست قرار پایا۔ الیکشن ٹریبونل نے کے مطابق دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاونٹس بھی نہ کھولنے کا اعتراض درست قرار پایا ہے، ڈاکیومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں، اوتھ کمشنر سے پراپر تصدیق بھی نہ کرانے کا اعتراض درست قرار پایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سائبر حملے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں ہیں،اتوار کی شام بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روانگی اور آمد کے ہالز کی اسکرینوں کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا،سکرینوں پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں حزب اللہ سے بیروت ہوائی اڈے پر اپنا کنٹرول ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ رفیق حریری ہوائی اڈہ ایرانی ہوائی اڈہ نہیں ہے، مسافر یہ حیران کن پیغام دیکھ کر حیران رہ گئے۔سائبر حملہ آوروں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو بھی پیغامات بھیجے کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل نہ کیا جائے، لبنانی اپوزیشن گروپ "خدا کے سپاہی" کا لوگو اسکرینوں پر نمودار ہوا،عرب میڈیا کے مطابق بیروت ایئرپورٹ پر سائبر حملے کے پیچھے ایک بیرونی فریق کا ہاتھ تھا،سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بیروت ایئرپورٹ کے سسٹمز میں ایک وائرس داخل ہوا ہے جس کے لیے تمام سسٹمز کو دوبارہ پروگرام کرنے کی ضرورت ہے،ہوائی اڈے کی سکرینوں پر سائبر حملے کے باعث سامان کی جانچ پڑتال کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ہوائی اڈے پر داخلی سکیورٹی فورسز کی انسپکشن پلاٹون اس وقت ہوائی اڈے پر معمول کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل منصوبے پر عمل درآمد پر کام کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمن وزیرِ خارجہ اینالینا بیربوک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوجی حملوں کو محدود اور محصور فلسطینی علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے،حماس کے ساتھ تنازع کے آغاز کے بعد سے جرمنی اسرائیل کا ایک ثابت قدم ترین حمایتی رہا ہے لیکن بیرباک نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی سلامتی کا انحصار شہریوں کی ہلاکتوں کو محدود کرنے پر بھی ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید کچھ کرنا چاہیے۔ اسے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو نقصان پہنچائے بغیر حماس سے لڑنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں،بیرباک نے یروشلم کے دورے کے موقع پر کہا جب اسرائیل-حماس جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔ "بہت سے معصوم لوگوں کی تکلیف اس طرح جاری نہیں رہ سکتی۔ ہمیں کم شدت والی فوجی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تیونسیا(آئی این پی)تیونس کے جنوبی علاقے میں زہریلی شراب استعمال کرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس امر کی تونس کے مقامی حکام نے بھی تصدیق کی ہے،اس سلسلے میں سرکاری ترجمان فتحی باکوچ نے بتایا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ زہریلی شراب فراہم یا فروخت کرنے والا کون شخص ہے۔ ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں،ترجمان کے مطابق اس زہریلی شراب کا کیمیائی تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے، کہ اس میں زہریلا پن کیسے آیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے کہ اتنی بڑی تعداد کو یہ زہریلی شراب فراہم کی گئی،عرب میڈیا کے مطابق سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چالیس شرابیوں میں سے کئی حالت سنبھلنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں اور بعض متاثرہ افراد کو علاج کے لیے دارالحکومت کے بڑے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں ہونے والے بس دھماکے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے افراد کی تعداد دو سے بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے، عرب میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان خالد زردان نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ ہفتے کی شام ہونے والے بس دھماکے میں دو ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ دشت بارچی کے علاقے میں ہوا تھا۔ اس علاقے کو شیعہ آبادی کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے۔تاہم اتوار کو اس بس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سے بڑھ کر پانچ ہو گئی۔ زخمی افراد کی حالت اب بہتر ہے،حکام کے مطابق بس میں دھماکہ بم نصب کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ لیکن پولیس ابھی تحقیقات کر رہی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے 'اوناما' کے مطابق کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 25ہے، ' اوناما' نے اس طرح کے ٹارگیٹڈ واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے بس میں دھماکے کے محض چند گھنٹے بعد داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اس علاقے میں داعش کی طرف سے تازہ ترین دھماکہ ہے۔ ماہ نومبر میں کم از کم سات افراد ایک بس دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے،تاہم طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے افغانستان میں خود کش دھماکوں میں کمی ہو چکی ہے لیکن عسکری گروپ اب بھی موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لندن میں ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلیے جاری ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،امکان ہے کہ اجرت میں اضافے کے مطالبے کے لیے اتوار سے جمعرات تک ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے لندن میں زیر زمین ٹرینوں کی آمدورفت بہت زیادہ متاثر یا مکمل طور پر معطل ہوسکتی ہے،اتوار کی شام سے شروع ہونے والی سب وے ٹرین کی ٹریفک معمول سے پہلے رک جائے گی، جبکہ برطانوی دارالحکومت میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کے لیے ذمہ دار ٹی ایف ایل اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ مسافر اپنے سفر مقامی وقت اور4:30سے پہلے ختم کریں۔توقعات سے پتہ چلتا ہے کہ "شدید خلل" پیر سے جمعرات تک ٹرینوں کو متاثر کرے گا۔ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد میں نمایاں کمی یا ان کے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ جمعہ کی سہ پہر کو صورتحال معمول پر آنے کی امید ہے۔RMTیونین(نیشنل یونین آف ریلوے، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز)نے اجرتوں میں اضافے کے مطالبے کے لیے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یونین کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "TFLلندن کے زیر زمین ملازمین کو قابل قبول پیشکش کی تجویز پیش کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہڑتال کا فیصلہ مجبورا کیا گیا اور اسے ہلکا نہ لیا جائے،یونین نے کہا کہ اس کے تقریبا 10,000اراکین ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ بھی وہ سبق سیکھ لے جو حماس نے سیکھا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ورنہ دوسرا طریقہ نکالیں گے،اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی کے ردعمل میں حزب اللہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا،لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے مکمل خاتمے تک اسرائیل سے بات نہیں ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی قصبے المطلہ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر میزائل حملہ کردیا، حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،حزب اللہ کی جانب سے جبل ہرمون کے اسرائیلی فضائی اڈے پر بھی 62راکٹ داغے گئے تھے جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے،حزب اللہ کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کردی ہے کہ میزائل حملے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے بیش تر راکٹ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ جنگ کے خطے میں بڑھتے اثرات کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطی میں اردن کے بعد قطر پہنچ گئے،امریکی وزیر خارجہ نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس سے قبل انٹونی بلنکن نے اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں شاہ عبداللہ نے انہیں غزہ میں جنگ جاری رہنے کے 'تباہ کن نتائج' سے خبردار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنگلادیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے،شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا،بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کی قیادت کرنے والے 36سالہ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑ ے مارجن سے شکست دی۔ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے کرکٹر کی جیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست فتح ہے،شکیب نے الیکشن سے پہلے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ انہیں کسی سنگین رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے لیکن مقابلہ اب بھی انہیں پریشان کررہا ہے،بنگلادیشی کپتان نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے، وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں کپتان ہیں اور آئی سی سی رینکنگ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں نمبر ون پر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں الاقصی شہدا ہسپتال پر ڈرون حملے میں کئی مریضوں اور عملے کے افراد کی شہادتوں کا خدشہ ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں بھاری بمباری، نقل و حرکت کی پابندی اور رابطوں میں خلل نے ہمارے لیے طبی ساز و سامان پہنچانا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے دیرالبلح میں اسرائیلی حملے میں اب تک 8فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے 600سے زائد مریضوں اور طبی عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں الاقصی شہدا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مریضوں اور طبی عملے کے 600سے زائد افراد تاحال لاپتا ہے جن کی لوکیشن کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے،بیان کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی لگاتار بمباری کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کو 26دسمبر سے اب تک چوتھی مرتبہ شمالی غزہ میں ہسپتالوں کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ غزہ میں العودہ اسپتال اور ادویات کے مرکزی سٹور سمیت 5ہسپتالوں میں کام جاری رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ادویات سمیت دیگر امدادی اشیا کی فراہمی کیلئے دورہ طے کیا گیا تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے بمباری روکنے اور عملے کی حفاظت کی ضمانت نہ دیے جانے کے باعث مجبورا دورے منسوخ کرنا پڑ رہے ہیں۔سربراہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں بھاری بمباری، نقل و حرکت کی پابندی اور رابطوں میں خلل نے ہمارے لیے طبی ساز و سامان پہنچانا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کو سال کے پہلے نو مہینوں جنوری ستمبرمیں خالص سیلز ریونیو اور خالص منافع میں بالترتیب 49فیصداور 134فیصدکی بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق خالص فروخت کے کاروبار اور منافع میں کمی بنیادی طور پر درآمدی پابندیوں اور طلب کی وجہ سے مکمل طور پر ناکڈ ڈان اور مکمل طور پر تعمیر شدہ یونٹس کی فروخت کے کم ہونے کی وجہ سے تھی۔کمپنی کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، خالص سیلز ریونیو 142.4 بلین روپے سے کم ہو کر 73 بلین روپے رہ گئی۔کمپنی نے نو مہینوں کے دوران 5.8 بلین روپے کا خالص خسارہ رپورٹ کیا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.5 بلین روپے کا خالص نقصان ہواتھا۔آٹوموبائل اسمبلر نے 2023 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 71.34 روپے فی حصص کا نقصان کیا۔تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 5.7 بلین روپے سے بڑھ کر 8.3 بلین روپے ہو گیا۔ سہ ماہی جائزہ2023 کی تیسری سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں، پی ایس ایم سی کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.39 فیصد کم ہوئی۔ تاہم، کمپنی نے اس سہ ماہی میں بالترتیب 4.1 بلین روپے اور 3.8 بلین روپے کے ٹیکس سے پہلے اور بعد میں منافع کمایا، اس کے مقابلے میں اسے 2022 کی اسی مدت میں ہونے والے خالص نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی اگست 1983 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں شامل کی گئی تھی۔
کمپنی سوزوکی کاروں، پک اپ، وین، موٹر سائیکلوں اور متعلقہ اسپیئر پارٹس کی اسمبلنگ، تیاری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔ یہ صنعت بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر 500,000 سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دیتی ہے اور قومی خزانے میں بڑا حصہ ڈالتی ہے۔2023 کے نو مہینوں کے دوران، آٹو موٹیو انڈسٹری کو درآمدی کمپریشن اقدامات کا سامنا کرنا پڑا جو ادائیگی کے توازن کے بحران سے نمٹنے اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائے گئے تھے۔ تاہم ضروری اجزا پر ان پابندیوں نے مینوفیکچرنگ کے عمل کے لیے بے پناہ چیلنجز پیدا کیے جس کی وجہ سے وینڈر سپلائی چین میں خلل پڑاجس میں پلانٹ کا بار بار بند ہونا، اور کمپنی کے پلانٹ کی صلاحیت کو کم استعمال کرناشامل ہے۔ قدر میں کمی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سخت مالیاتی اقدامات نے کاروں کی قیمتوں کو لاکھوں تک پہنچ سے باہر کر دیا ہے۔ سپلائی میں خلل کی وجہ سے ممکنہ خریداروں کو غیر معمولی تاخیر سے ڈیلیوری کے اوقات اور مطلوبہ کار کی مختلف اقسام کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ مزید یہ کہ ٹیکس کے بڑھتے ہوئے بوجھ نے اس شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو مزید محدود کردیا۔آٹوموبائل سیکٹر کو توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے صنعت کے لیے دوستانہ آپریٹنگ ماحول ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موجودہ مالی سال 2023-24 کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبرکے دوران پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کی فروخت 77 فیصد اضافے کے ساتھ 7.9 بلین روپے ہو گئی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن میں اضافہ انتظامیہ کی ایکسپورٹ پورٹ فولیو میں نئے ممالک اور مصنوعات کے اضافے پر توجہ مرکوز کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔مجموعی منافع ملین 249 فیصد بڑھ کر 1.2 بلین ہو گیا، جو لاگت کو منظم کرنے اور آپریشنل افادیت کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔مزید برآںکمپنی نے 267 ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں 301 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا، جس میں 213 فیصد کی ایک اور زبردست ترقی ہوئی۔فروخت اور تقسیم کے اخراجات 210 ملین روپے سے بڑھ کر 365 ملین روپے تک پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ کمپنی کو اس کے منصوبوں کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے زیادہ اخراجات ہیں۔مالیاتی اخراجات 328 ملین روپے سے کم ہو کر 286 ملین روپے رہ گئے۔ مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ نے کمپنی کو بڑھتے ہوئے مالیاتی اخراجات پر قابو پانے اور تمام کارروائیوں میں کامیابی کے ساتھ کارکردگی حاصل کرنے میں مدد کی۔کمپنی نے فی حصص کے نقصانات کو کم کیا اور 1.79 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی جو کمپنی کے منافع میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔مالی سال 23 کے دوران کمپنی کی مالی پوزیشن30 جون 2023 کو ختم ہونے والا مالی سال سب سے زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوا کیونکہ ملک کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، کرنسی کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کا سامنا تھا۔کمپنی کی مالی پوزیشن کے تجزیے نے اس کے غیر موجودہ اثاثوں میں 14.4فیصداضافہ ظاہر کیا۔
یہ اضافہ پیداواری صلاحیت اور مجموعی آپریشنز کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتا ہے۔تاہم، موجودہ اثاثے مالی سال 22 میں 10.2 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 20.1 فیصد کم ہوکر 8.2 بلین روپے رہ گئے۔ مالی سال 23 کے دوران، مالی سال 22 کے مقابلے میں غیر کرنٹ واجبات میں 3.7 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ نمو ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی نے سال کے دوران اپنے آپریشنز کی مالی اعانت کے لیے اضافی طویل مدتی واجبات یا قرض لیا۔ اس کے برعکس، موجودہ واجبات مالی سال 22 میں 9.45 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 12.8 فیصد کم ہو کر 8.23 ارب روپے ہو گئے۔پینتھر ٹائرز لمیٹڈجو پاکستان میں 1983 میں قائم ہوا، آٹو ٹائر، ٹیوب، لبریکنٹس اور اسپیئر پارٹس کے سرکردہ مینوفیکچررز اور سپلائرز میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی علاقائی آلات کے مینوفیکچررز اور متبادل مارکیٹوں دونوں کے لیے موٹرسائیکل ٹائر کی پاکستان کی سب سے بڑی سپلائر ہے۔ملک میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کمپنی کو رواں مالی سال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی سطح پر، خام مال قدرتی ربڑ، بٹائل، کاربن کی قیمتوں میں کمی سے کمپنی کو روپے ڈالر کے اتار چڑھا وکے منفی اثرات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی کی انتظامیہ ان چیلنجز سے آگاہ ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی